استفتاء

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چمکدار نشان نہ دکھاتا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا ۔ ایسا ہی خدا نے اپنے ان تمام ارادوں کو پورا کیا۔ لیکھرام کیا ۲۱
مرا تمام آریوں کو مار گیا ۔ اسلام کا بول بالا ہوا اور ہندو خاک میں مل گئے ۔ بڑی عزت کے ساتھ میدان
ہمارے ہاتھ رہا اور ثابت ہو گیا کہ خدا وہی خدا ہے جو اسلام کا خدا اور قرآن کا نازل کرنے والا ہے ۔ اب اس
کے ساتھ اگر ہمیں گالیاں دی گئیں ۔ اگر ہمیں قتل کرنے کے لئے ڈرایا گیا ۔ اگر ہمارے گھر کی تلاشی کرائی گئی تو
اس خوشی کے مقابل یہ تمام غم کچھ چیز نہیں ہیں بلکہ اس فتنہ سے ایک اور پیشگوئی پوری ہوئی جو ابھی ہم بیان
کریں گے اور لیکھرام کے مرنے سے دشمن کا منہ کالا تو ہو چکا تھا مگر ہمارے گھر کی تلاشی نے اور بھی ان کے
مکروں پر خاک ڈال دی اور جھوٹ کا ناک بڑی صفائی سے کاٹا گیا !
یہ تین فتنے ہیں جو براہین کے زمانہ سے آج تک ہمیں پیش آئے۔ اور یہ ایسے کھلے کھلے وقوع میں آئے ہیں کہ
میں یقین رکھتا ہوں کہ ہمارے ملک کا ہر ایک شخص جو انسان کہلانے کا حق رکھتا ہے ان تینوں فتنوں سے بخوبی
واقف ہے۔ اب تنقیح طلب یہ امر ہے کہ آیا یہ تین فتنے براہین احمدیہ میں ذکر کئے گئے ہیں یا نہیں۔ سو میں روز
روشن کی طرح دیکھتا ہوں کہ یہ تینوں فتنے پادریوں کے فتنہ سے لے کر چمکدار نشان کے فتنہ تک براہین احمدیہ میں
ذکر کئے گئے ہیں بلکہ ہر ایک ذکر کے وقت فتنہ کا لفظ بھی موجود ہے۔ سواب ایک پاک دل اور پاک نظر لے کر
مندرجہ ذیل عبارتوں کو پڑھو جو براہین احمدیہ سے نقل کر کے میں اس جگہ لکھتا ہوں اور وہ یہ ہیں :
پہلا فتنہ - صفحه ۲۴۱ براہین احمدیه ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى۔ و خرقوا له بنين و
بنات بغير علم۔ قل هو الله احد الله الصمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد۔ و
يمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم وقل رب
ادخلني مدخل صدق - ترجمہ یعنی یہود تجھ سے راضی نہیں ہوں گے۔ یہود سے مراد اس جگہ یہود صفت مولوی
ہیں جن کا ذکر براہین میں اس سے پہلے صفحہ میں ہے اور پھر فرمایا کہ نصاری بھی تجھ سے راضی نہیں ہوں گے یعنی
پادری ۔ اور فرمایا کہ انہوں نے نادانی سے خدا کے بیٹے اور بیٹیاں بنا رکھی ہیں۔ ان پادریوں کو کہہ دے کہ خدا
ایک ہے۔ وہ ذات بے نیاز ہے۔ نہ کوئی اس کا بیٹا اور نہ وہ کسی کا بیٹا اور نہ کوئی اس کا ہم جنس ( یہ اس مباحثہ کی
طرف - اشارہ ہے جو تثلیث اور توحید کے بارے میں ڈاکٹر مارٹن کلارک کی کوٹھی پر بمقام امرتسر پیشگوئی سے
چند روز پہلے کیا گیا تھا) اور پھر فرمایا کہ یہ عیسائی تجھ سے ایک مکر کریں گے اور خدا بھی ان سے مکر کرے گا یعنی

۲۲ اول ان کو دلیر کر دے گا اور پھر ذلت پر ذلت پہنچائے گا اور پھر فرمایا کہ خدا بہتر مکر کرنے والا ہے اور پھر
فرمایا کہ اس وقت پادریوں کی طرف سے ایک فتنہ ہوگا اور وہ ایک پر جوش بلوہ کی صورت میں تکذیب
کریں گے۔ سو اس فتنہ کے وقت صبر کر جیسا کہ اولو العزم نبی صبر کرتے رہے اور دعا کر کہ خدایا میرا
صدق ظاہر کر ۔ ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ مکر سے مراد وہ لطیف اور مخفی تدبیر ہے جو دشمن کو ذلیل یا معذب
کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ظہور میں آتی ہے۔ بعض وقت نادان دشمن ایک جھوٹی خوشی سے
مطمئن ہو جاتا ہے مگر خدا کی مخفی تدبیر جو دوسرے لفظوں میں مکر کہلاتی ہے اسے کہتی ہے کہ اے نادان
کیوں خوش ہوتا ہے دیکھ تیری ذلت کے دن نزدیک آ رہے ہیں تب تیری خوشی غم سے مبدل ہو جائے
گی ۔ غرض یہ پہلا فتنہ ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں لکھا گیا اور میرے پر گذر چکا۔
دوسرا فتنہ وہ ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۰ میں مذکور ہے اور وہ یہ ہے۔ و اذ یمکر بک الذی |
كفر اوقد لي يا هامان لعلى اطلع على اله موسى و انى لاظنه من الكاذبين۔ تبت يدا
ابي لهب و تب ما كان له ان يدخل فيها الا خائفا۔ وما اصابك فمن الله الفتنة ههنا |
فاصبر كما صبر اولوا العزم۔ الا انها فتنة من الله ليحب حبا جما۔ حبا من الله العزيز
الاكرم عطاء اغير مجذوذ - یعنی یاد کر وہ زمانہ جب ایک مکفر تجھ سے مکر کرے گا جو تیرے ایمان
سے انکاری ہے اور کہے گا اے ہامان ! میرے لئے آگ بھڑ کا ( یعنی تکفیر کی آگ بھڑ کا ۔ ہامان سے
مراد نذیر حسین دہلوی ہے ) میں چاہتا ہوں کہ موسیٰ کے خدا پر اطلاع پاؤں کیونکہ میں خیال کرتا ہوں
کہ وہ جھوٹا ہے۔ ہلاک ہو گیا ابولہب اور اس کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے ( جن سے کفر کا فتوی
لکھا ) اس کو نہیں چاہیے تھا کہ اس تکفیر کے کام کے کام میں دخل دیتا دیتا اور جو کچھ تجھے پہنچے گا وہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے۔ اس جگہ ایک فتنہ ہوگا ۔ پس صبر کر جیسا کہ اولوا العزم نبیوں نے صبر کیا ۔ یا د رکھ کہ
یہ فتنہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگا تا وہ تجھے حد سے زیادہ دوست رکھے ۔ دیکھ یہ کیسا مرتبہ ہے کہ خدا
۲۳ کسی کو دوست رکھے ۔ وہ خدا جس کا نام عزیز اکرم ہے۔ یہ وہ بخشش ہے جو کبھی منقطع نہیں کی جائے گی ۔
فرعون سے مراد محد حسین ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کشف ظاہر کر رہا ہے کہ وہ بالآخر ایمان لائے گا مگر مجھے
معلوم نہیں کہ وہ ایمان فرعون کی طرح صرف اسی قدر ہوگا کہ آمنت بالذی آمنت به بنوا اسرائیل یا پرهیزگار
لوگوں کی طرح ۔ واللہ اعلم منه
☆

الها
استفتاء
اس فتنہ میں صاف لفظ کفر کا موجود ہے جس سے سمجھا جاتا ہے کہ یہ کسی مکفر کی طرف سے فتنہ ہوگا۔ کفر
پڑھنا بھی جائز ہے جس کے یہ معنے ہوں گے کہ ہمارے ایمان سے منکر ۔ دونوں لفظوں کا مال ایک ہی
ہے۔ غرض یہ لفظ کفر باب تفعیل سے ہے اور برعایت معنی مذکور ثلاثی مجرد بھی ہو سکتا ہے۔ الہام دونوں
طور پر ہے اور بعد کا یہ فقرہ کہ اس کو نہیں چاہیے تھا جو اس فتنہ تکفیر میں دخل دیتا۔ یہ فقرہ اس بات کی طرف
اشارہ ہے کہ وہ شخص علم و فضیلت کا دعویٰ رکھتا ہوگا یعنی مولوی کہلائے گا۔ پس جس شان کا اس کو دعوی تھا
اس سے بہت بعید تھا کہ ایسا فاسقانہ کام کرتا۔ غرض یہ دوسرا فتنہ ہے جو دوسرے درجہ پر ہے جو براہین احمد یہ
کے صفحہ ۵۱۰ میں نہایت صاف شرح سے مندرج ہے۔
تیسرا فتنہ۔ چمکدار نشان کا فتنہ ہے جو براہین کے صفحہ (۵۵۶) و (۵۵۷) میں کمال صفائی لکھا ہوا ہے
وہ یہ ہے۔ یا عیسی انی متوفیک و رافعک الی و جاعل الذين اتبعوك فوق الذين
كفروا الى يوم القيامة۔ ثلة من الاولين و ثلة من الآخرين - ترجمہ یعنی اے عیسیٰ میں تجھ کو طبعی
موت سے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا اور تیرے تابعین کو ان لوگوں پر قیامت تک غلبہ بخشوں
گا۔ جو تیرے منکر ہیں اور تابعین کا ایک گروہ پہلا ہوگا اور ایک گروہ بعد میں ہو جائے گا۔ یہ خدا کا تسلی آمیز
کلام اس وقت حضرت عیسیٰ پر اتر اتھا جبکہ وہ نہایت گھبراہٹ میں تھے اور ان کو ایسی موت کی دھمکی دی گئی
تھی جو جرائم پیشہ لوگوں کے لئے خاص ہے یعنی صلیب کی دھمکی جو لعنتی موت ہے اور یہی الہام اور یہی وعدہ
اس عاجز کو ہوا جس سے یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہی ابتلا اس عاجز کو پیش آئے گا اور یہی انجام ہوگا ۔ اسی بنا پر
اس عاجز کا نام عیسی رکھا گیا اور وعدہ دیا گیا کہ میں تجھے طبعی وفات دوں گا اور عزت کے ساتھ اٹھاؤں گا۔
غرض اس الہام کے اندر یہ مخفی پیشگوئی ہے کہ حضرت عیسیٰ کی طرح اس عاجز کے دشمن بھی قتل کرنے
کے لئے منصوبے کریں گے اور جرائم پیشہ کی موت یعنی پھانسی کے لئے تدبیریں عمل میں لائیں گے مگر ان
ارادوں کی تکمیل میں ناکام رہیں گے۔ غرض عیسی کا نام اس عاجز پر اطلاق کرنے سے اس وجہ تسمیہ کی
طرف اشارہ ہوا کہ اسی طور پر جیسا کہ حضرت عیسیٰ کی اس موت کے لئے جو جرائم پیشہ کی موتیں ہوتی ہیں
تجویزیں اور تدبیریں کی گئیں اس جگہ بھی ایسا ہی وقوع میں آئے گا۔
پھر آگے دوسرے الہامات میں جو اس کے بعد ہیں جن میں صریح اشارہ فرمایا گیا ہے کہ یہ کب اور کس
وقت ہوگا اور اس قسم کے ارادے اور قتل کے منصوبے کس زمانہ میں ہوں گے اور اس سے پہلے کیا علامتیں ظاہر

ہوں گی۔ اور وہ الہام یہ ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۷ میں ہے میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا
اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو
قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی
سچائی ظاہر کر دے گا ۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم۔
فلما تجلى ربّه للجبل جعله دگا ۔
ان الہامات میں صاف فرمادیا کہ وہ قتل کے منصوبے اس وقت ہوں گے جبکہ ایک چمکدار نشان ظاہر
ہوگا ۔ اسی وجہ سے ان منصوبوں کا نام اخیر کے الہام میں فتنہ رکھا اور فرمایا کہ اس جگہ ایک فتنہ ہوگا پس
اولو العزم نبیوں کی طرح صبر چاہئے ۔ اور یہ بھی فرمایا کہ آخر وہ فتنہ نا بود ہو جائے گا۔
یہ تین فتنے ہیں جن کا براہین میں ذکر ہوا اور یہ تینوں ظہور میں بھی آگئے ۔ چمکدار نشان کا فتنہ صرف
زبانی شور و غوغا تک محدود نہیں رہا بلکہ ۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء کو ہمارے گھر کی تلاشی بھی ہوگئی تا وہ پیشگوئی
پوری ہو جو عیسی کا نام رکھنے میں مخفی تھی ۔ اب جیسا کہ براہین احمدیہ کے پڑھنے سے ان تین فتنوں کی خبر
ملتی ہے۔ ایسا ہی اگر کوئی ہماری سوانح کا وہ نسخہ پڑھے جو براہین کے وقت سے اس وقت تک مکمل ہوا ۔
تب بھی اس کو ماننا پڑتا ہے کہ خارج میں بھی تین ہی فتنے ظہور میں آئے ۔ اس تحقیقات سے نہ صرف وہ
پیشگوئی جو لیکھرام کی نسبت کی گئی تھی ان تائیدی ثبوتوں سے مضبوط ہوتی ہے بلکہ آتھم کی نسبت جو پیشگوئی
کی گئی تھی وہ بھی ایسی کھل جاتی ہے جیسا کہ دن چڑھ جاتا ہے۔ غرض ان تینوں فتنوں پر نظر غور ڈال کر
خدا کی قدرت کاملہ کا پتہ لگتا ہے یہ ایک ایسا مقام ہے کہ اس کو یونہی بیہودہ باتوں سے ٹالنا نہیں چاہیے
بلکہ پوری توجہ کے ساتھ اس میں غور کرنی چاہیے۔ بلا شبہ ایک طالب حق کی پاک روح اور پاک کانشنس
اس مقام سے اطلاع پا کر بہت سے حجابوں سے نجات پاسکتی ہے اور بیشک اس جگہ طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے
کہ اگر آتھم اور لیکھرام کی نسبت پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں تھی بلکہ کوئی اتفاقی امر تھا تو کیوں کر
یہ دونوں پیشگوئیاں آج سے سترہ برس پہلے براہین احمدیہ میں لکھی گئیں؟ اس بات سے کوئی منصف کہاں
اور کدھر بھاگ سکتا ہے کہ جیسا کہ خارجی واقعات سے تین فتنوں کا نشان ملتا ہے ایسا ہی براہین احمدیہ

بھی ان تینوں فتنوں کی خبر دیتی ہے۔
استفتاء
اب کیا یہ شہادتیں بہت سے قرائن کے ساتھ مضبوط ہو کر اس درجہ تک نہیں پہنچ گئیں جس کو قطعی
اور یقینی کہتے ہیں؟ اور کیا یہ سترہ برس کا ممتد سلسلہ الہامات کا جو ہمارے زمانہ سے اس غیر متعلق
زمانہ تک جا پہنچتا ہے جہاں منصوبہ بازی کی قلم بکلی ٹوٹ جاتی ہے پوری تسلی پانے کے لئے کافی
نہیں ہے؟ کیا اب بھی کوئی شبہ باقی ہے جس پر کوئی وہمی طبیعت کا آدمی زور دے سکتا ہے؟ اور یہ
کہنا کہ لیکھرام میعاد کے پانچویں برس میں مرا چھٹے برس میں نہیں مرا۔ کیا اس اعتراض سے زیادہ
کوئی اور حماقت بھی ہو گی ؟ ایسے معترض نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ الہام میں چھٹے سال
میں مرنا شرط ضروری تھا۔ یہ الہام تو صاف لفظوں میں بتلا رہا ہے کہ خدا تعالیٰ نے موت کے خاص
وقت کو مخفی رکھ کر چھ برس کے عرصہ کا نشان دے دیا تھا کہ اس مدت میں جس وقت ارادۂ الہی
ہو گا لیکھرام کو ہلاک کیا جائے گا۔ کیا خدا پر یہ متنع ہے کہ کوئی امر اپنی مصلحت سے مخفی رکھے اور
کوئی امر ظاہر کرے ۔ ایسے بے ہودہ اعتراض صرف اس بے وقوف کے مونہہ سے نکل سکتے
ہیں جس کو الہی پیشگوئیوں کی فلاسفی کی خبر نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ دنیا میں جس قدر نبیوں کی
معرفت پیشگوئیاں ظہور میں آئیں ان میں یہ منظور رہا ہے کہ کسی قدر پیشگوئی کے ظہور کے
وقتوں کو پوشیدہ بھی رکھا جائے ۔ سو اکثر سنت الہی اس طرح پر واقع ہے کہ ایک بات کے ہونے
کے لئے ایک حد مقرر کر دی جاتی ہے۔ آئندہ خدا کا اختیار ہے چاہے تو اس حد کے پہلے حصہ میں ہی
اس بات کو پوری کر دے اور چاہے تو آخری حصہ میں پوری کرے اور چاہے کوئی حد نہ لگائے ۔ اور
کوئی میعاد بیان نہ فرمائے ۔ خدا کی کتابوں میں صدہا ایسی پیشگوئیاں پاؤ گے جن کے ظہور کا
کوئی وقت نہیں بتلایا گیا ۔ یہ نہایت صاف بات ہے کہ اگر خدا تعالیٰ ایک وعدہ فرمائے کہ اس ۲۶
عرصہ تک ایک کام جس وقت چاہوں کر دوں گا ۔ تو کیا انسان اس پر اعتراض کر سکتا ہے کہ ایک
خاص وقت کیوں نہیں بتلایا ؟ ہاں اگر خدا تعالیٰ ایک میعاد مقرر کر کے صاف لفظوں میں یہ
فرمائے کہ جب تک یہ کل میعاد گذر نہ جائے اور اس کا آخری منٹ یا آخری سیکنڈ نہ پہنچے تب تک

یہ پیشگوئی ظہور میں نہیں آئے گی ۔ تو اس صورت میں ضروری ہوگا کہ اس میعاد کے
آخری سیکنڈ میں پیشگوئی کا ظہور ہو لیکن جبکہ خدا اپنی مصلحت سے ایک میعاد مقرر
کر کے یہ ظاہر فرمائے کہ اس میعاد کے اندر اندر جس حصہ میں میں چاہوں گا
فلاں کام کروں گا تو ایسی پیشگوئی پر اعتراض کرنا خدا تعالیٰ کے تمام کارخانہ پر
اعتراض ہے اور لیکھرام کے متعلق کی پیشگوئی میں ایک یہ بڑی عظمت ہے کہ اس میں
صرف میعاد چھ سال کی نہیں: چھ سال کی نہیں بتلائی گئی بلکہ یہ بھی تو بتلایا گیا تھا کہ وہ ایسے دن میں
اپنی سزا کو پہنچے گا جو عید کے دن سے ملا ہوا ہوگا ۔
چنانچہ لیکھرام کا نام گوساله سامری اسی لئے رکھا گیا کہ گوسالہ عید کے
دن جلایا گیا تھا ۔ اور صریح الہام میں بھی عید کا دن آگیا ۔ اور ایسا شہرت پا گیا جو
صدہا ہندوؤں میں وہ الہام مشہور ہو گیا ۔ اور الہام اور کشف نے صاف لفظوں میں
یہ بھی بتلا دیا کہ وہ ہیبت ناک موت ہوگی اور قتل کے ذریعہ سے وقوع میں آئے گی ۔
اور کشف نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ موت کا دن اتوار اور رات کا
وقت ہوگا ۔
اب دیکھو اس پیشگوئی میں کس قدر اعلیٰ درجہ کی غیب کی باتیں بھری ہوئی ہیں ۔
اب کیا یہ صحیح نہیں کہ اگر ان تمام امور کو بہ ہیئت مجموعی اور بنظر یک جائی دیکھا جائے
اور براہین کی پیشگوئی کو بھی ساتھ ملایا جائے تو بے شک یہ ضروری نتیجہ نکلتا ہے کہ یہ
پیشگوئیاں فوق العادت اور بالکل انسانی طاقتوں سے برتر ہیں ۔ ہاں اگر کسی انسان
کو یہ قوت حاصل ہے کہ ایسا دقیق در دقیق غیب بیان کر سکے اور ان امور کی سترہ

الله
استفتاء
برس پہلے خبر دے جو بیان کرنے کے زمانہ میں معدوم کی طرح ہوں تو ایسے انسان کو بطور ۲۷
نظیر پیش کرنا چاہیے اور اس کے واقعات معائنہ کے طور پر ہ کے طور پر دکھلانے چاہئیں اور صرف پرانے
کرم خوردہ قصے اس جگہ کام نہیں آئیں گے۔
نداریم اے یار با نشید کار اگر قدرتت هست نقدے بیار
آپ سن چکے ہیں کہ براہین احمدیہ میں صاف طور پر یہ پیشگوئیاں دکھلائی گئی ہیں ۔
پس یہ سلسلہ وار شہادتیں کیوں کر ٹوٹ جائیں گی ؟
☆
چونکہ بعض ظالم مولوی جیسا کہ محمد حسین بٹالوی میری دشمنی کے لئے اسلام پر
حملہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ نشان جو اس دین کی سچائی پر گواہی دینے کے لئے آسمان سے نازل
ہوئے ہیں ان کو مٹا دینا ان لوگوں کا مقصود ہے اس لئے یہ استفتاء قوم کے معزز اہل نظر کی
اس شیخ دشمن حق کا یہ بھی میرے پر افترا ہے کہ اور بھی بعض پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں ۔ ہم بجز
اس کے کیا کہیں کہ لعنة اللہ علی الکاذبین ۔ ہم شیخ مذکور کوفی پیشگوئی سو روپیہ نقد دینے
کو تیار ہیں اگر وہ ثابت کر سکے کہ فلاں پیشگوئی خلاف واقعہ ظہور میں آئی مگر کیا وہ یہ بات
سن کر تحقیقات کے لئے درخواست کرے گا؟ نہیں اس کو نخوت نے اندھا کر دیا۔ مجھے معلوم
ہوا ہے کہ یہ شخص نہایت درجہ کا مفسد اور دشمن حق ۔ ا مفسد اور دشمن حق ہے اس کو اسلام سے کچھ خاص دشمنی ہے
اس کا دل نہیں چاہتا کہ اس پُر آشوب زمانہ میں اسلام کی عزت اور شوکت اور بزرگی ظاہر
ہو مگر یہ اس ارادہ میں ناکام رہے گا۔ میری بات سن رکھو ! اب سے خوب یاد
رکھو کہ خدا بہت سے نشان دکھائے گا۔ نہیں چھوڑے گا جب تک ایسے
لوگوں کو ذلیل کر کے نہ دکھلائے ۔ منہ

۲۸) خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ تمام واقعات اور شہادتیں ہم نے صحیح صحیح لکھ دیئے ہیں اور کتا بیں جن سے
لکھے گئے ہیں مدت سے شائع شدہ ہیں۔ ہر ایک اہل الرائے معزز اگر اصل کتابوں کو دیکھنا چاہے تو ہم
سے طلب کر سکتا ہے اس لئے ہم معزز اہل الرائے صاحبوں کی خدمت میں ملتمس ہیں کہ وہ اللہ جل شانہ
اور اس کے رسول کی عظمت اور عزت کیلئے اس فتوی کو جو روئداد موجودہ سے پیدا ہوتا ہے کا غذات منسلکہ
رسالہ ہذا پر لکھ کر اور اپنی اور دوسروں کی گواہی ان پر ثبت فرما کر گم گشتہ لوگوں پر احسان فرماویں اور ایسی
تحریریں بذریعہ خط ہمارے پاس بھیج دیں کہ وہ سب مجموعہ کے طور پر چھاپ دی جائیں گی اور میں جانتا
ہوں کہ اس بارے میں معز ز اہل الرائے کی شہادتیں بڑے جوش سے ہر ایک طرف سے آئیں گی اور سچے
ایماندار اس گواہی کو جس میں اسلام کی شان ظاہر ہوتی ہے کبھی پوشیدہ نہیں کریں گے مگر کمینہ طبع ذلیل خیال
دنیا پرست ۔ سوایسے لوگ یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو سچی گواہی کو چھپائے گا اس کا دل خدا کا
گناہ گار ہے۔ جہاں تک میں دیکھتا ہوں سرکاری عہدہ داروں کو بھی کوئی قانون ایسی سچی گواہی سے نہیں
روکتا جس میں جائز طور پر سچائی کی مدد ہو۔ انسان میں سچائی کی حمایت بڑی عمدہ صفت ہے۔ ہم کیسی ہی دنیا
کی عزت اور وجاہت پاویں خدا کے پنجہ سے باہر نہیں جاسکتے ۔ میرا تجربہ ہے کہ اس زبردست حاکم کا لحاظ
نہ رکھنا اور سچی گواہی کو چھپانا اپنے لئے ذلت کی مار خریدنا ہے۔ جو شخص ایسی صاف صاف روئداد کود یکھ کر
پھر سچی گواہی سے پہلو تہی کرے گا اس کی نسبت ہمیں کم سے کم یہ اعتقاد رکھنا پڑے گا کہ یہ شخص خدا اور دین اور
رسول مقبول کی حمایت عزت سے لا پرواہ ہے لیکن اگر وہ سچی گواہی دے گا تو ہم احکم الحاکمین کے
آگے اس کے دین و دنیا کی مرادوں کے لئے دعا کریں گے اور ہم کیا مانگتے ہیں؟ صرف سچی گواہی
مبادا دل آن فرو مایه شاد
که از بهر دنیا دهد دین باد
میرا ارادہ ہے کہ ان باتوں کو انگریزی میں ترجمہ کرا کر یورپ کے اہل النظر لوگوں کے سامنے بھی پیش
کروں کیونکہ ان میں فطرتاً سچائی کی حمایت کے لئے بڑی جرات پائی جاتی ہے۔ بشرطیکہ ایک سچائی کافی
الواقع سچا ہونا سمجھ لیں مگر اوّل میں اپنے قومی بھائیوں کے سامنے یہ اپیل پیش کرتا ہوں اور ان کو اس
مردانہ شہادت کے ادا کرنے کا موقعہ دیتا ہوں جس سے دنیا کے اخیر تک عزت کے ساتھ نیک مردوں کی
فہرست میں ان کا نام درج رہے گا۔ الراقم میرزاغلام احمد قادیانی ۱۲ مئی ۱۸۹۷ء

نمبر شمار نام مصدق نشان متعلق لیکھرام سکونت معہ دیگر پتہ بقید ضلع عبارت تصدیق
استفتاء

نمبر شمار نام مصدق نشان متعلق لیکھرام سکونت معہ دیگر پتہ بقید ضلع عبارت تصدیق
اس طرح کا ایک اور ورق بھی لکھا ہوا ہے۔ شمس
استفتاء

آج 10 میں سے 10 باقی