شحنۂِ حق

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لَنْ یَّجْعَلَ اللّٰہُ لِلْکَافِرِیْنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلًا
قرآن شریف الجزو پنجم
ترجمہ۔یہ ہرگز نہیں ہوگا کہ کافر مومنوں کو ملزم کرنے کے لئے راہ پاسکیں۔کتاب لاجواب
شحنہءِ حق
جس کا دوسرا نام یہ ہے
آریوں کی کسی قدر خدمت
اور
ان کے ویدوں اور نکتہ چینیوں کی کچھ ماہیت
یہ رسالہ جو تالیفات مرزا غلام احمد صاحب مؤلف براہین احمدیہ میں سے ہے اس پُر افترا رسالہ کا جواب ہے جو چند قادیان کے ہندوؤں کی طرف سے بامداد و اعانت لیکھرام پشاوری چشمہ نور امرتسر میں چھپا تھا سو عام فائدہ کے لئے مرزا صاحب موصوف کی طرف سے
مطبع ریاض ہند امرتسر میں باہتمام شیخ نور احمد مالک مطبع طبع ہوا۔

شحنه حق
اعلان
چونکہ رسالہ سراج منیر جو پیش گوئیوں پر مشتمل ہوگا چودہ سو روپیہ کی لاگت سے
چھپے گا۔ اس لئے چھپنے سے پہلے خریداروں کی درخواستیں آنا ضروری ہیں تا بعد میں دقتیں
پیدا نہ ہوں ۔ قیمت اس رسالہ کی ایک روپیہ علاوہ محصول ہوگی ۔ لہذا اطلاع دی جاتی ہے کہ
جو صاحب پختہ ارادہ سے سراج منیر کو خریدنا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواست معہ پتہ سکونت
وغیرہ کے ارسال فرمائیں۔ جب ایک حصہ کافی درخواستوں کا آجائے گا تو فی الفور کتاب کا
طبع ہونا شروع ہو جائے گا۔
والسلام على من اتبع الهدى
عام اطلاع
خاکسار
غلام احمد از قادیان
ناظرین پر واضح رہے کہ ہمارا ہر گز یہ طریق نہیں کہ مناظرات و مجادلات
میں یا اپنی تالیفات میں کسی نوع کے سخت الفاظ کو اپنے مخاطب کے لئے پسند رکھیں یا
کوئی دل دکھانے والا لفظ اس کے حق میں یا اس کے کسی بزرگ کے حق میں بولیں
کیونکہ یہ طریق علاوہ خلاف تہذیب ہونے کے ان لوگوں کے لئے مضر بھی ہے جو
مخالفت رائے کی حالت میں فریق ثانی کی کتاب کو دیکھنا چاہتے ہیں وجہ یہ کہ جب
کسی کتاب کو دیکھتے ہی دل کو رنج پہنچ جائے تو پھر برہمی طبیعت کی وجہ سے کس کا جی
چاہتا ہے کہ ایسی دل آزار کتاب پر نظر بھی ڈالے لیکن ہم افسوس سے لکھتے ہیں کہ
ہمیں اس رسالہ میں ایک ایسے یا وہ گو کی تحریر کا جواب لکھنا پڑا جس نے اپنے

شحنه حق
افترا سے سوالات ہی ایسے کئے تھے جن کا پورا پورا اور واقعی سچا بھی وہی جواب تھا جو ہم نے
لکھا ہے۔ ہر چند ہم نے حتی الوسع رفق اور نرمی کو ہاتھ سے نہیں دیا اور وہی الفاظ لکھے جو
واقعی صحیح اور اپنے محل پر چسپاں ہیں۔ لیکن ہماری کانشنس اور حفظ مراتب کے جوش نے اس
بات سے بھی ہم کو منع کیا کہ ہم سفلہ مزاج اور گندی طبیعت کے لوگوں کے لئے وہ آداب
استعمال کریں جو ایک شریف اور مہذب جنٹلمین کے لئے واجب ہیں ۔ ان آریوں نے ہم
سے کسی قسم کی تہذیب کا برتاؤ کیا ؟ یہ ہم ابھی بیان کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ شریف
آرید ان حرکات بے جا کو بالکل روا نہیں رکھتے ہوں گے جو ہماری نسبت اپنے اقوال پر پخش
سے بعض دل چلے آریوں نے اپنے وحشیانہ جوش سے ظاہر کئے ہیں۔ انہوں نے میری
نسبت ایسے گندے اشتہار چھاپے ہیں۔ ایسے پر دشنام گمنام خط بھیجے ہیں۔ ایسی غائبانہ
گندیاں باتیں کہیں ہیں کہ مجھے ہرگز امید نہیں کہ کوئی نیک ذات آریہ اس صلاح اور مشورہ
میں داخل ہوگا ۔ اور پھ گا۔ اور پھر ان نیک بختوں نے اسی پر نے اسی پر کفایت نہیں کی بلکہ بار بار خطوط اور
اشتہاروں کے ذریعہ سے مجھے قتل کرنے کی بھی دھمکی دی ہے لیکھرام پشاوری نے جس قدر
گندے اور بد بو سے بھرے ہوئے ہماری طرف خط لکھے وہ سب ہمارے پاس موجود
ہیں ۔ اور گمنام خطوط جو جان سے مار دینے کے بارے میں کسی پر جوش آریہ کی طرف
سے پہنچے گو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کسی آریہ کی طرف سے ہیں مگر یہ ہم جانتے ہیں کہ
شورہ پشتوں کے گروہ میں سے کوئی ایک ہے۔ ایسا ہی جن اشتہاروں کو یہ لوگ وقتاً
فوقتا جاری کرتے ہیں ان کے پڑھنے سے ہر یک شخص سمجھ سکتا ہے کہ ان کے دلوں
میں کیا کچھ بھرا ہوا ہے ۔ گمنام خط جس قدر آریوں کی طرف سے آتے ہیں وہ اکثر
بیرنگ ہوتے ہیں اور علاوہ ایک آنہ محصول ضائع کرنے کے جب اندر سے کھولا جاتا ج
ہے تو نری گالیاں اور نہایت گندی باتیں ہوتی ہیں ایسے خط معلوم ہوتا ہے کہ

شحنه حق
کسی لڑکے بد خط سے لکھائے جاتے ہیں عبارت وہی معمولی ان گندہ زبان آریوں کی
ہوتی ہے اور خط بچوں کا سا۔ ہم نہیں جانتے کہ ہم نے ان کا کیا گناہ کیا ہے راستی کو تہذیب
اور نرمی سے بیان کرنا ہمارا شیوہ ہے ہاں چونکہ یہ لوگ کسی طور سے ناراستی کو چھوڑ نا نہیں
چاہتے اس لئے سچ کہنے والے کے جانی دشمن ہو جاتے ہیں سو چونکہ ہمارے نزد یک کلمہ حق
سے خاموش رہنے اور جو کچھ خدائے تعالیٰ نے صاف اور روشن علم دیا ہے وہ خلق اللہ کو نہ
پہنچانا سب گناہوں سے بدتر گناہ ہے اس لئے ہم ان کی قتل کی دھمکیوں سے تو نہیں ڈرتے
اور نہ بجز ارادہ الہی قتل کر دینا ان کے اختیار میں ہے لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ کسی ظالم
آریہ کے اقدام قتل سے ہمارے ہموطن اور ہم شہر آریہ پولیس کی کشاکشی میں پھنس
جائیں۔ اس لئے اول تو انہیں ہم یہ نصیحت کرتے ہیں کہ اس سرحدی شخص سے جس کا
نام لیکھرام یا لیکھ راج ہے پر ہیز رکھیں ۔ اس کے ساتھ ان کی در پردہ خط و کتابت اچھی
نہیں اس کی تحریریں جو ہمارے نام آئی ہیں سخت خطرناک ہیں اور دوسرے ہم یہ بھی
مناسب سمجھتے ہیں کہ اب ہم اپنے پیارے زاد بوم قادیان کو مصلحت مذکورہ بالا کے لحاظ
سے چھوڑ دیں اور کسی دور کے شہر میں جا کر مسکن اختیار کریں کیوں کہ جس جگہ میں ہمارا
رہنا ہمارے حاسدوں کے لئے دکھ کا موجب ہو ان کا رفع تکلیف کرنا بہتر ہے۔ کیونکہ
بخدا ہم دشمنوں کے دلوں کو بھی تنگ کرنا نہیں چاہتے اور ہمارا خدا ہر جگہ ہمارے ساتھ
ہے حضرت مسیح علیہ السلام کا قول ہے کہ نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں لیکن میں
کہتا ہوں کہ نہ صرف نبی بلکہ بجز اپنے وطن کے کوئی راستبا زبھی دوسری جگہ ذلت نہیں
اٹھاتا اور اللہ جَلَّ شَانۂ فرماتا ہے ۔ وَمَنْ يُهَاجِرُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ
مُرْغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةً لا یعنی جو شخص اطاعت الہی میں اپنے وطن کو چھوڑے
تو خدائے تعالیٰ کی زمین میں ایسے آرام گاہ پائے گا جن میں بلا حرج دینی خدمت
بجالا سکے ۔ سواے ہم وطنوں ہم تمہیں عنقریب الوداع کہنے والے ہیں ۔
ا النساء : ١٠١

شحنه حق
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده ونصلى
آج کل مذہبی تحریکوں کی ایک پر جوش ہوا کے چلنے سے ان کو بھی مناظرہ و
مجادلہ کا خیال ہو گیا ہے جن کی کھو پری میں بجز بخارات تعصب و عناد کے اور کسی قسم کی
لیاقت نہیں ۔ یہ لوگ جب دیکھتے ہیں کہ ایک بندہ خدا فضل ایزدی سے قوت پا کر
بد مذہبی اور بد عقیدگی کے دور کرنے کے لئے کھڑا ہو گیا ہے اور تائید ربانی نے اس کی
تقریر اس کی تحریر اس کی زبان اس کے بیان میں کچھ ایسی تاثیر و برکت رکھی ہے کہ وہ
ایک تیز آگ کی طرح جھوٹ کو بھسم کرتی جاتی ہے تب ان کی جانوں پر لرزہ پڑتا ہے
کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ حق کا شعلہ ایسی ترقی پکڑ جائے کہ ہمارے نا پاک اصولوں اور
عقیدوں کو جو مذہب کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں بالکل نیست و نابود کر دے ۔ تب یہ لوگ
اول تو یہ سوچتے ہیں کہ کسی طرح گالیوں اور بد زبانیوں سے اس سچے ریفارمر اور مصلح
کا مونہہ بند کیا جائے ۔ اور جب پھر اس پر کچھ اثر مترتب نہیں ہوتا تو پھر بہتانوں اور
بے جا الزاموں سے یہ مطلب نکالنا چاہتے ہیں تا اگر وہ ا ہیں تا اگر وہ اپنے کام سے باز نہیں آ آتا تو
لوگوں کو ہی اس پر بداعتقاد کریں اور اس طرح اس کی کارروائی میں خلل انداز
ہو جائیں پھر اگر یہ تدبیر بھی بے سود جاتی ہے تو آخر اس کی جان پر حملہ کرتے ہیں اور
صفحہ تو اریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوگا کہ صد ہا صدیق اور راستباز ایسے ہی
کور باطنوں کے ہاتھ سے تکالیف مذکورہ بالا اٹھا کر آخر کسی نابکار کے ہاتھ سے شہادت

شحنه حق
کے درجہ کو پہنچے اور جس کے اظہار جلال کے لئے بیڑا اٹھایا تھا آخر اس کی راہ میں جان
دے دی ۔ پس جس حالت میں قدیم سے جاہلوں کی یہ عادت چلی آئی ہے کہ جب وہ
معقول باتوں سے ملزم اور لاجواب ہو جاتے ہیں تو آخر انہیں یہی تدبیر سوجھتی ہے کہ اس
شخص کو ہر قسم کا دکھ اور تکلیف پہنچائیں یا اس کی زندگی کا ہی خاتمہ کر دیں۔ اس صورت
میں ہمیں حضرات آریو ریوں پر جو ہماری نسبت ایسی ہی کا روائیاں کر رہے ہیں کچھ افسوس
نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہم ہر ایک قسم کا دکھ اٹھانے کو ہر وقت مستعد ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں
کہ اس سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی وسیلہ سعادت اندوزی کا نہیں ۔ کہ گمراہوں کو عذاب
الیم سے چھوڑانے کے لئے اپنے نفس کو مصیبتوں میں ڈالا جائے لیکن اگر ہمیں کچھ
افسوس یا تعجب ہے تو بس یہی کہ اگر ہم بقول ان کے بالکل ان کے مذہب سے بے خبر
ا ہے نوٹ جس شخص نے آریوں کی بد زبانی
اور سخت کلامی ہماری نسبت سننی ہو وہ لیکھر ام
پشاوری کی تحریریں اور تقریریں سنیں اور ۲۷ جولائی ۱۸۸۶ء کا اشتہار جو آریوں
کی طرف سے مطبع چشمہ نورا مرتسر میں ہماری نسبت چھپا ہے وہ دیکھے اور نیز ایک
اشتہار ان کا مسمی بہ بیل نہ کو دا کو دی گون مطالعہ کرے ۔ اور نیز وہ رسالہ آریوں کا
جس کا عنوان یہ ہے کہ سرمہ چشم آریہ کی حقیقت اور فن فریب غلام احمد کی کیفیت
ضرور اس ہمارے رسالہ کے ساتھ دیکھنے کے لائق ہے۔ اس لیکھرام پشاوری کا ہر
جگہ اور ہر جلسہ میں یہی طریق ہو رہا ہے کہ گند بکنا اور گالیاں دینا اور بہتان
لگانا اس نے اپنی کتاب تکذیب براہین احمدیہ میں بہت سی تو ہیں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی لکھی ہے اور ایک گندہ نا معقول سے مقدس رسول کی زندگی
کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے مگر شکر ہے کہ آر یہ درپن کے پرچوں اور اندرمن کے
اشتہاروں اور پنڈت شیو نرائن صاحب کی پوست کندہ تحریروں نے اس مقابلہ
کی حاجت نہیں رہنے دی ۔ ۲۷ جولائی ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں جو آریوں

شحنه حق
شخص
اور امی اور جاہل محض اور شہوات میں ڈوبے ہوئے ہیں تو ہماری نسبت اس قدر انکے دلوں کو
کیوں دھڑ کا شروع ہو گیا کہ ہمارے قتل کی بھی فکر پڑ گئی کیا جو شخص ایسا نادان اور نفس امارہ
کے پیچوں میں پھنسا ہوا ہے اس کے مارنے کیلئے بھی کوئی جلتا اور دانت پیتا ہے پر سچ تو یہ
ہے کہ جس قدر ہم نے ان کے عقائد کی بیخ کنی کی ہے۔ جس قدر ہم نے ان کے ناراست
اصولوں کو اپنے پاؤں کے نیچے کچلا ہے۔ جس قدر ہم نے قرآنی صداقتوں کو ان پر ظاہر کیا
ہے حقیقت میں یہ ایسی ہی کارروائی ہے جس سے ایک گرفتار دروغ بے فروغ کو ایسے ایسے
خیال اور جوش دل میں پیدا ہونے چاہئیں اور اگر ہم مر گئے یا کسی آریہ کے ہاتھ سے
مارے گئے تو اس سے ہمارا نقصان کیا ہے ہماری کامل اور پاک تحریریں ہمیشہ آریوں کے
بد خیالات کا استیصال کرتی رہیں گی اور اگر ایک بھی ان میں سے راہ پر آ گیا تب بھی ہم
بقیه حاشیہ کی طرف سے مطبع چشمہ نور میں چھپا ہے ہمیں موت کی بھی دھمکی دی گئی ہے کہ تین
سال کے اندر اندر تمہارا خاتمہ ہو جائے گا اور پھر ایک خط جو تین دسمبر ۱۸۸۶ء کو
ایک گمنام آریہ بن کر کسی معلوم الحقیقت آریہ صاحب نے بصیغہ بیرنگ روانہ کیا
ہے اس میں صاف صاف قتل کر دینے کا اعلان ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ زہر خورانی یا
کسی اور تجویز سے بہر حال کچھ اندر ہی اندر اتفاق کر لیا گیا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ
یہ خط کسی نادان مدرسہ کے لڑکے سے لکھایا گیا ہے جس کا دستخط خراب ہے مگر
عبارت ایسے طرز اور ڈھنگ کی ہے جو ۲۷ / جولائی ۱۸۸۶ء کے اشتہار کی عبارت
ہے لیکن یادر ہے کہ ہم حق کے اظہار میں ایسے اعلانوں سے ہرگز نہیں ڈرتے۔ ۳
ایک جان کیا اگر ہماری ہزار جان ہو تو یہی خواہش ہے کہ اس راہ میں فدا ہو جائے
اور گوہم جانتے ہیں کہ یہ تحریریں کن حضرات کی ہیں اور کن اندرونی اور بیرونی
سازشوں اور مشوروں اور باہم خط و کتابت کے بعد کسی قوی امید سے کسی اسی جگہ
کے یہودا اسکر یوطی یا بگڑے ہوئے سکھ کی دم دہی سے جاری کئے گئے ہیں مگر ہمیں
کچھ ضرور نہیں کہ مجازی حکام کو اس کی اطلاع دیں کیونکہ جو کچھ یہ لوگ

شحنه حق
اس کا اجر پائیں گے ۔ اس وقت ہم کو آریوں کے ذاتی اعمال پر ہرگز بحث نہیں بلکہ
صرف یہ دکھا نا منظور ہے کہ کس قدر یہ لوگ جھوٹ سے پیار اور سچ سے بغض کر رہے
ہیں ۔ کوئی بھلا مانس ان میں سے خیال نہیں کرتا کہ اوّل ان ویدوں کا میں درشن تو
کرلوں جن کی حمایت میں اس قدر مونہہ سے جھگ نکل رہی ہے ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ
اگر آریوں کے لائق ممبر بطور نمونہ رگوید کا ہی اردو میں تحت اللفظ ترجمہ کرا کر ایک
ایک نسخہ ان بے خبر آریوں کو دے دیں جو نا دیدہ اس پر عاشق ہو رہے ہیں تو سارا
عشق ایک دم میں ٹھنڈا ہو جائے ۔ اب ایک طرف تو یہ لوگ ان ترجموں کو نہیں دیکھتے
جو بڑی کوشش اور محنت سے انگریزی اور اردو میں کئے گئے ہیں اور محض جہالت سے
ایسا خیال کر رہے ہیں کہ یہ تمام تراجم افترا اور جعلسازیاں ہیں اور دوسری
بقیه ہماری نسبت بدارا دے کر رہے ہیں ہمارے حاکم حقیقی کو ان کا علم پہلے ہی سے حاصل ہے
حاشیہ ہم متعجب ہیں کہ ان کی ان تیزیوں کا کیا باعث ہے کیا رام سنگھ کے کوکوں کی روح تو ان
میں کہیں گھس نہیں آئی۔ اے آریہ ہمیں قتل سے تو مت ڈراؤ ہم ان نا کارہ دھمکیوں سے
ہرگز ڈرنے والے نہیں جھوٹ کی بیخ کنی ہم ضرور کریں گے اور تمہارے ویدوں کی حقیقت
ذرہ ذرہ کر کے کھول دیں گے۔
نمی ترسیم از مردن چنین خوف از دل افگندیم که ما مردیم زاں روزے کہ دل از غیر برکندیم
دل و جاں در ره آن داستان خود فدا کردیم اگر جاں ما ز ما خواہد بصد دل آرزو مندیم
صبر و شکیب تو ہمارا شعار ہے مگر ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ دیا نندی فرقہ کی کس قدر
خطر ناک پالیسی ہے اور لاجواب ہونے کی حالت میں کیا عمدہ تد بیر سوچ رکھی
ہے کہ قتل کی دھمکی دی جائے یوں تو کون شخص ہے کہ ایک دن نہیں مرے گا مگر یہ
لوگ خیال نہیں کرتے کہ ایسی دھمکیاں ان لوگوں کے دلوں پر کیا کارگر ہوسکتی
ہیں جن کو کتاب الہی نے پہلے ہی سے یہ تعلیم دے رکھی ہے قُلْ إِنَّ صَلَاتِي
وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ! یعنے مخالفین کو کہہ دے
ا الانعام : ١٦٣

شحنه حق
طرف سنسکرت پڑھنے کا مادہ نہیں رکھتے ۔ سارا مدار لاف و گزاف پر ۔ تین بکائن اور
لالہ جی باغ میں انصاف سے دیکھنا چاہیے کہ مسلمان جس پاک اور کامل کتاب پر ایمان
لائے ہیں کس قدر اس مقدس کتاب کو انہوں نے اپنے ضبط میں کر لیا ہے عموماً تمام
مسلمان ایک حصہ کثیر قرآن شریف کا حفظ رکھتے ہیں جس کو پنج وقت مساجد میں نماز کی
حالت میں پڑھتے ہیں ۔ ابھی بچہ پانچ یا چھ برس کا ہوا جو قرآن شریف اس کے آگے رکھا
گیا ۔ لاکھوں آدمی ایسے پاؤ گے جن کو سارا قرآن شریف اوّل سے آخر تک حفظ ہے
اگر ایک حرف بھی کسی جگہ سے پوچھو تو اگلی پچھلی عبارتیں سب پڑھ کر سنا دیں۔ اور مردوں
پر کیا موقوف ہے ہزاروں عورتیں سارا قرآن شریف حفظ رکھتی ہیں ۔ کسی شہر میں جا کر
بقیه حاشیہ کہ میں جان کو دوست نہیں رکھتا میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا خدا کے
لئے ہے وہی حقدار خدا جس نے ہر ایک چیز کو پیدا کیا ہے ہاں یہ دھمکیاں ان
دلوں پر کارگر ہو سکتی ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کی راہ میں جان دینا نہیں چاہتے کیونکہ اس
کی طرح قدیم اور انادی اور غیر مخلوق بنے بیٹھے ہیں اور اس کو اس قابل نہیں سمجھتے
کہ اس حق گزاری کے لائق ہو اور جبکہ اس سے انہیں پیار نہیں تو پھر اپنی زندگی
سے پیار کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے اس قسم کی ویدوں میں دعائیں ہیں جیسے رگوید
اشتک اول میں یہ دعا ہے ، اے اگنی تو ایسا کر کہ ہم ننا جاڑوں تک زندہ رہیں اور
اپنے سارے دشمنوں کو مار ڈالیں ۔ اور ان کا مال لوٹ لیں مگر جو لوگ پاک تعلیم
کے اثر سے غیروں سے قطع تعلق کر کے احکام الہی کے خادم ہو جاتے ہیں ان
میں اس فانی زندگی کی نسبت خود ہی سرد مہری پیدا ہو جاتی ہے ۔ ہم اس جگہ تک
تحریر کر چکے تھے کہ پرچہ دھرم جیون ۱۶ مارچ ۸۷ ء پہنچا اور اس کے پڑھنے
سے معلوم ہوا کہ آریوں کی طرف سے ایک اعلان پنڈت شو نارائن صاحب
کے قتل کے لئے بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس سزائے موت کے لئے ان کے
۔

شحنه حق
مساجد، مدارس اسلامیہ میں دیکھو صد ہالڑکوں اور لڑکیوں کو پاؤ گے کہ قرآن شریف
آگے رکھے ہیں اور باترجمہ پڑھ رہے ہیں یا حفظ کر رہے ہیں اب سچ سچ کہو کہ اس
کے مقابل وید کا کیا حال ہے اور خود ایمانا اپنے ہی کانشنس سے پوچھ کر دیکھو کہ وید
کی حالت کو اس سے کیا نسبت ہے تو اس سے ہی تم سمجھ سکتے ہو کہ کس کتاب کے
شامل حال نصرت الہی ہے اور کونسی کتاب اپنی تعلیموں میں شہرت تام پاچکی ہے یوں
تو متعصبوں کا تعصب خدا ہی مٹاوے تو مٹ سکتا ہے لیکن غور کرنے والی طبیعتیں سمجھ
سکتی ہیں کہ آج کل آریوں کی کارروائی وید کی نسبت چوروں کی طرح ہو رہی ہے
نہ ویدوں کے ترجمے اردو انگریزی میں آپ شائع کریں اور نہ شائع شدہ کو منظور
رکھیں ۔ بھلا میں پوچھتا ہوں کہ مثلاً اگر وہ ترجمه رگ وید جو دہلی سوسائٹی نے چھاپا
ہے اور لاکھوں آدمیوں میں مشہور ہو چکا ہے صحیح نہیں ہے اور موجب فتنہ ہے تو
تین قصور ہیں اول یہ کہ بڑی تحقیق اور دعویٰ سے انہوں نے پرچہ دھرم جیون میں کئی دفعہ یہ
مضمون شائع کیا ہے کہ ویدان کم فہم لوگوں کے خیالات ہیں کہ جو حقیقت میں آگ و سورج
و پانی وغیرہ کو اپنا پر میشر سمجھتے تھے اور ان کی عقل بھی اسی قدر تھی ۔ دوسرے یہ جرم کہ انہوں
نے اپنے اسی پرچہ میں یہ بھی شائع کر دیا کہ ویدوں میں لکھا ہے کہ اگر کسی عورت کے اولاد نہ
ہو تو وہ ایک دوسرے شخص سے کہ جو دراصل اس کا خاوند نہیں ہے اولاد حاصل کرنے کے لئے
صحبت کر سکتی ہے۔ اس عمل کا نام ویدوں میں نیوگ ہے اور لائق پنڈت دیانند جی اس عمل
کے جاری رکھنے کے لئے ستیارتھ پرکاش میں آریوں کو بہت تاکید کرتے ہیں کہ اس طور پر
ان کی عورتیں ضرور اولاد حاصل کرتی رہیں بے اولاد نہ رہیں۔ تیسرے یہ قصور کہ انہوں نے
اپنے پرچہ دھرم جیون میں بحوالہ پر چہ آریہ در پن وغیرہ اور خود اپنی تحقیق کے رو سے بیان کیا
کہ دیانند جی ہندوؤں کے اوتاروں کو بُرا کہتے ہیں باوا نا نک صاحب کا نام فریبی اور
مکار اور ٹھگ رکھتے ہیں ۔ مگر خود ان کی ذاتی کر تو تیں ایسی ہیں کہ ان کی تمام زندگی میں
دنیا طلبی ہی ان کا اصول رہا جس سے کیا فریب ہی کیا یاں تک کہ ماں اور باپ سے

شحنه حق
کیا اس فتنہ کے فرو کرنے کی غرض سے آریوں کے لائق ممبروں پر واجب نہیں ہے کہ وہ بھی ﴿۵﴾
ایک تحت اللفظ ترجمہ اسی رگوید کا اردو زبان میں شائع کر دیں تا فیصلہ کرنے والے خود فیصلہ
کر لیں کہ اس پہلے ترجمہ میں کون سی خیانتیں اور تعریفیں ہوئی ہیں لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ
آریہ لوگ ہرگز ایسا ترجمہ تحت اللفظ اردو میں شائع نہیں کریں گے کیونکہ در حقیقت یہی
لوگ پکے خائن اور چور ہیں اور اپنے دلوں میں خوب سمجھتے ہیں کہ جس دن ہم نے اپنے
ہاتھ سے عام طور پر اردو میں ویدوں کے تحت اللفظ ترجمے شائع کر دیئے اس دن ہمارے
ویدوں کی خیر نہیں اور ایسے اڑ جائیں گے جیسے آگ لگ جانے سے سارا با ردت خانہ اڑ
جاتا ہے اسی وجہ سے ان کو یہ بھی حوصلہ نہ پڑا کہ ستیارتھ پرکاش کا ہی اردو میں ترجمہ
کر دیں چنانچہ ۲ مارچ ۱۸۸۷ء کے دھرم جیون میں لکھا ہے کہ بعض سادہ لوح آریوں
بھی فریب جن کے نطفہ سے وجود لیا تھا عقل کے بھی ایسے موٹے کہ ایک بات پر کبھی
قائم نہ رہے کبھی چار پستکوں کا نام وید رکھا اور کبھی اسی زبان سے بائیس یا چوبیس وید
بنا ڈالے کبھی ان کے پرمیشر کو دنیا کی ہی خبر نہیں کہ کتنی ہے اور کبھی ایساز و در نج کے مکتی
دے کر اور بڑے بڑے مقدس رشی بنا کر پھر ان کی تمام عزت خاک میں ملاتا ہے اور
کیڑے مکوڑے بناتا ہے۔ غرض دھرم جیون اور پر چہ برادر ہند میں ایسے ایسے بہت
سے حملے مگر سچے دیانند پر کئے گئے تھے جس کی پاداش میں آج پنڈت شونا رائن بھی
سزائے موت کے مستحق ٹھہرے غضب کی بات ہے کہ کوئی آر یہ یہ خیال نہیں کرتا کہ
جن قصوروں کا دیانند آپ ہی معترف ہے یا جو نالائق باتیں جیسے عمل نیوگ خود آپ
ہی اس نے ستیارتھ پرکاش میں لکھ کر اور ویدوں کے حوالے دیگر آریوں کی پاک
دامن عورتوں کو دوسروں کے ساتھ خراب کرنا چاہا ہے ان باتوں میں پنڈت شونا رائن
کا کیا قصور ہے یہ تو وید کا قصور ہے جس میں ایسی ایسی پاک تعلیمیں بھی موجود ہیں اور
یا دیانند کا قصور جس نے نادانی سے ایسے نازک مسائل ستیارتھ پرکاش میں درج
کر دیئے اور ویدوں کے مقدس ہونے کا نقارہ بجا کر نمونہ دکھلا دیا۔ منہ۔

شحنه حق
نے ترجمہ کے لئے اصرار بھی کیا مگر لائق ممبروں کی طرف سے جواب ملا کہ مصلحت نہیں
ہاں پنڈت شو نارائن صاحب اگنی ہوتری نے عہد کیا ہے کہ اس متبرک کتاب کا ہم
ترجمہ کریں گے ۔ افسوس کہ آریوں میں ایسے آدمی بہت ہی تھوڑے ہیں جو اپنی گانٹھ
کی عقل رکھتے ہوں لاکھوں آدمیوں کی شہادت کو چھوڑ کر ایک دیانند پر مرے جاتے
ہیں ۔ اب ہم اس قصہ کو مختصر کر کے ایک نئی کتاب کے ماہ بماہ نکلنے کی بشارت دیں گے
اور اسی کے ضمن میں آریوں کے اس رسالہ کا ر دیکھا جائے گا جس کا نام انہوں نے
سرمہ چشم آریہ کی حقیقت رکھا ہے ۔ ہر چند ایسے لغویات کے لئے اپنے بیش قیمت اور
عزیز وقت کو کھونا شاید بعضوں کی نظر میں لا حاصل معلوم ہو گا مگر ہم نے صرف چار یا
پانچ گھنٹے اپنے پیارے وقت کے اس مختصر رسالہ کے لکھنے میں صرف کئے ہیں اور وہ بھی
اس لئے کہ تا بے خبر ہندو زادے اور سادہ لوح مغ بچے ہماری خاموشی کو اس بات پر حمل
نہ کر لیں کہ ان کا پر عفونت رسالہ کچھ حیثیت رکھتا ہے اور چونکہ ہمارے اس رسالہ میں
ان کی بے جا نکتہ چینیوں پر تنبیہ کا تازیانہ جڑنا اور الزام، ملامت کا ہنڑ تاڑ تاڑ مارنا
قرین مصلحت سمجھا گیا ہے اس لئے اس رسالہ کا نام بھی شحنہ حق رکھا گیا کیونکہ یہ رسالہ
آریوں کے آوارہ طبع لوگوں کے سیدھا کرنے کے لئے شحنہ کا حکم رکھتا ہے اور ظریفانہ
طور پر اس رسالہ کا ایک اور نام بھی رکھا گیا ہے اور وہ یہ ہے :۔
آریوں کی کسی قدر خدمت
اور
ان کے ویدوں اور نکتہ چینیوں کی کچھ ماہیت
فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهَذَا هُوَ مَوْلَانَا وَ نَاصِرُنَا فِي كُلِّ مَوْطِن وَلَا مَوْلَى لِلْكَافِرِينَ۔

آج 10 میں سے 10 باقی