شحنۂِ حق
حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چو شیر شرزه قرآن نماید رو بغریدن
دگر آنجا نماند رو به ناچیز را غونا
اشتہار
شحنه حق
رسالہ ماہواری
قرآنی طاقتوں کا جلوہ گاہ
جو جون ۱۸۸۷ء کی بیسویں تاریخ سے ماہ بماہ نکلا کرے گا۔
جب تک میں نے آریہ صاحبوں کا وہ رسالہ نہیں دیکھا تھا جس کا نام ہے۔
سرمہ چشم آریہ کی حقیقت اور فن اور فریب غلام احمد کی کیفیت ۔ تب تک مجھے اس طرف
ذرہ بھی توجہ نہیں تھی کہ میں کوئی ماہواری رسالہ قرآنی علوم اور صداقتوں کا ﴿۷﴾
شحنه حق
اس غرض سے نکالوں کہ تا اگر کوئی آر یہ ویدوں کو کچھ حقیقت سمجھتا ہو تو قرآنی صداقتوں سے
اس کا مقابلہ کر کے دکھلاوے مگر سبحان اللہ کیا حکمت و قدرت الہی ہے کہ اس نے بعض
بداندیشوں کو اس خیر محض کا سبب بنا دیا تا دنیا کی قرآنی شعاعوں سے منور کرے اور شیر طینتوں
پر ان کی کور باطنی ظاہر کرے سو جس رسالہ کا نام میں نے عنوان میں لکھ دیا ہے یعنی قرآنی
طاقتوں کا جلوہ گاہ یہ وہی مومنین کا دوست صادق ہے جس کے قدوم میمنت لزوم کا اصل
موجب دشمن ہی ہوئے ورنہ خدائے کریم علیم ہے کہ اس سے پہلے میں جانتا بھی نہیں تھا کہ
ایسے رسالہ ماہواری کے نکالنے کی خدمت بھی مجھ سے ظہور میں آئے گی ۔ اب تفصیل اس
اجمال کی یہ ہے کہ جب ارادہ الہی اس بات کی طرف متعلق ہوا کہ کوئی ایسا رسالہ ماہواری نکالا
جائے کہ جو قرآنی طاقتوں اور صداقتوں کو ہر یک مہینہ میں دکھلا کر ویدوں سے بھی ایسے ہی
علوم و معارف کا مطالبہ کرے اور اس طور سے ویدوں کی ذاتی لیاقت کی کیفیت ہر یک پر بخوبی
کھول دے اور قرآن شریف کی عظمت اور وقعت ہر ایک منصف پر ظاہر کرے تو اس حکیم
مطلق نے مصلحت عام کے لئے یہ تقریب قائم کی کہ بعض آر یہ صاحبوں نے ایک اشتہار
بصورت رساله بماہ فروری ۱۸۸۷ء چشمہ نور امرتسر میں چھپوایا اور اس میں بڑے زور سے
انہیں امور کے لئے جو ہم اوپر بیان کر آئے ہیں تحریک کی ۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس اشتہار کا راقم
یا مہتمم صرف پنڈت لیکھر ام پشاوری ہی نہیں ہے بلکہ اصل بانی مبانی اس کے آریہ صاحبوں
کے کئی شریف اور فرشتہ خو اور راست گواسی قصبہ قادیان کے رہنے والے ہیں جن میں ایک
کیسوں والا آریہ بھی ہے اور اصل املا ان کی اس رسالہ کا آرین تہذیب کے موافق ایک اور
شیریں زبان پاکیزہ بیان آریہ نے درست کیا ہے جو شاید نابھہ کی ریاست میں نوکر ہے
بہر حال یہ رسالہ آریوں کا ان لوگوں کی طرف سے ہے جنہوں نے بغرض مقابلہ وید و قرآن
ایک ایسے رسالہ کی تالیف کے لئے ہم سے درخواست کی ہے جو قرآنی علوم اور حقائق کو
بیان کرنے والا ہو اور درخواست بھی ان شستہ اور پر تہذیب الفاظ سے جس کا ہر یک
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دنیا کو “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
شحنه حق
☆
لفظ ان کی شرافت ذاتی اور طہارت باطنی اور حق گوئی پر دلالت کر رہا ہے۔ چنانچہ وہ
فرماتے ہیں کہ اول تو مرزا کو اس کام کا ارادہ ہی وہم و خیال ہے کیونکہ وہ ہندوؤں کے
ساتھ بحث مباحثہ کا نام لینے کے بھی لائق نہیں کتب مذہبی سے بے بہرہ محض ہے حتی کہ
حرف شناسی سے بھی محروم مطلق ہے پھر اگر شرمے شرمائے اس کام کو شروع کرے گا تو ﴿۸﴾
آخر نیچا دیکھے گا ۔ صرف آیات قرآنی سے اپنا مدعا ثابت کر کے دکھلاوے ورنہ ہم
خوب بنائیں گے۔ قرآن سے ہرگز کوئی بات علم کی برآ ۔ علم کی برآمد نہیں ہوگی اور جہلاء عرب کو
علم سے کام ہی کیا تھا ۔ اور تمام جہان میں جو علم ظاہر ہوا وہ ویدا قدس کی بدولت ہے۔
مرزا کو ہم علانیہ متنبہ کرتے ہیں کہ بے شک وہ رسالہ موعودہ تیار کرے اگر کرے گا تو نیچا
دیکھے گا ۔ ہم خوب بنائیں گے ہم مرزا سے کوئی شرط نہیں کرتے کیونکہ اس کا مال حرام
ہمارے کس کام ہے وہ دعا و فریب سے جمع کیا گیا ہے اور مرزا چاروں طرف سے
قرضدار ہے اور کوڑی کوڑی سے لاچار اور جائداد بھی سب فر ا سب فروخت ہو گئی ۔ مرزا کے
دل پر جہالت کا پردہ ہے اور نیز وہ بڑا مفلس ہے زمین بھی بک گئی دیکھو قر ضداری
اور ناداری کے ثبوت میں اس کے دو خط ہیں جو کسی ہندو کے نام لکھے تھے کھیوٹ
بند و بست کے حصہ کشی سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ اس کی فقط سات گھمانو زمین
ہے۔ بڑا فریبی ہے ۔ قرآن قرآن لئے پھرتا ہے ۔ قرآن سے تو یہ بھی ثابت نہیں
ہوتا کہ خدا جسم و جسمانی نہیں مرزا تو کیا چیز کوئی محمدی عالم بھی ثابت نہیں کر سکتا جس
افٹ نوٹ یہ لفظ اس شخص نے ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت استعمال
کیا ہے اور ایسی بے ادبی کے الفاظ اور بھی بہت سے ہیں جو ہم نے لکھنے چھوڑ
دیئے ہیں ۔ منہ
شحنه حق
قرآن کا یہ حال ہے تو پھر اس میں علم کیا ہو فقط ۔ یہ پاکیزہ الفاظ ' ا ہیں جن میں
سے ہم نے کچھ کم درجہ کے سنگین لفظ چھانٹ کر خلاصہ کے طور پر اس جگہ درج کئے
ہیں لیکن ہم اس بچوں کی سی سمجھ اور سادہ لوحی پر جو بہت سے غصہ اور اشتعال کے
ساتھ ملا کر ظاہر کی گئی ہے ہنسیں یا روویں حقیقت میں ہندو لوگ دنیا کے کمانے
میں گو کیسے ہی چتر اور ہوشیار ہوں مگر دین کے بارے میں بہت ہی ابلہ اور
بے مغز ہیں اور اس کے ساتھ خیانت کی بھی وہی عادت چلی آتی ہے جیسے نون
مرچ کے بیچنے اور تولنے میں بچپن سے رکھتے ہیں ۔ ناحق نادانی اور بے سمجھی کی
راہ سے آپ ہی ایک بات کہہ کر دانشمندوں پر ثابت کر ا دیتے ہیں کہ کس قدر
دماغ ان کا علمی روشنی سے بھرا ہوا اور کس قدر معلومات ان کے وسیع ہیں واہ
واہ کیا خوب سمجھ ہے اسی سمجھ پر تو یہ ٹھٹھا کرانے والا اعتراض پیش کر دیا کہ
قرآن خدائے تعالیٰ کو جسم اور جسمانی قرار دیتا ہے اور اس میں کوئی آیت تنزیہ
کی نہیں ۔ کاش ان حضرات نے قرآن شریف کا ایک ورق ہی کسی سے پڑھ لیا
ہوتا پھر اعتراض کیلئے پیش قدمی کرتے ۔ بھلا جو شخص ایک حرف بھی قرآن
شریف کا صحیح طور پر نہیں پڑھ سکتا اور نہ کسی اسلامی کتاب میں کوئی ایسا اقرار اس
نے دیکھا ہے جس پر اعتراض جم سکے تو کیا ایسے شخص کو یہ منصب پہنچتا ہے جو یونہی
اعتراض کیلئے دس گز کی زبان نکالے ۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ رسالہ قرآنی
طاقتوں کے جلوہ گاہ میں پہلے اسی بحث کو چھیڑیں گے کہ خدائے تعالیٰ کی پاک
اور کامل صفتیں اور اس کی خدائی کی خاصیتیں اور قدرتیں ( جن میں سے
ایک یہ بھی ہے کہ وہ جسم اور جسمانی ہونے سے منزہ ہے ) کس کتاب میں صحیح
اور کامل طور پر پائی جاتی ہیں آیا وید میں یا قرآن میں ۔ اور پھر
شحنه حق
بحوالہ آیات بینات قرآنی ثبوت پیش کر کے لالہ صاحب کے وید سے بھی ایسے
ہی ثبوت کا مطالبہ ہوگا تب معلوم نہیں کہ مصر جی کسی سوراخ میں چھپتے پھریں
گے ۔ کوئی پڑھے تو اسے معلوم ہو کہ قرآن شریف ربانی صفات کے بیان کرنے
میں اور ا
ما بے مثل و
اور انہیں جسم اور جسمانی چیزوں سے ممیز اور ممتاز ٹھہرا۔ اور ممتاز ٹھہرانے میں ایسا بے
مانند ہے کہ یہ روشن بیان کسی دوسری کتاب میں ہرگز پایا جاتا ہی نہیں ۔ ہاں یہ
سچ ہے کہ کلام الہی کا پڑھنا اور سمجھنا ہر یک بز اخفش کا کام نہیں کچھ تو تمیز چاہیے ۔
نرا کھڑ پینچ بن کر رائے دینے والا نہ بن بیٹھے ۔ بھلا ہم تم سے ہی انصاف چاہتے
۔
ہیں کہ جو شخص ایک مواج دریا کی نسبت یہ رائے ظاہر کرے کہ اس میں ایک
قطرہ پانی کا بھی نہیں ایسے شخص کا کیا نام رکھنا چاہیے اندھا یا سو جاکھا ۔ افسوس کہ
آر یہ لوگ رگوید کی ان شرتیوں کو نہیں پڑھتے جن میں اندر کو خدا بنا کر پھر سوم کا
عرق اس کے حلق میں ڈالا گیا ہے اور اگنی کو پرمیشر قرار دے کر دھوئیں کی
جھنڈی اس کے سر پر رکھی گئی ہے اور پھر اسی پر بس نہیں بلکہ رگوید سنتھا اشتک
اول میں اندر پر میشر کو کو سید کا رشی کا پوتر بھی بنا دیا گیا ہے جس کے گھر اندر نے
آپ ہی جنم لے لیا تھا اور پھر اتنے پر بھی کفایت نہیں بلکہ اسی اشتک میں پرمیشر
کے پرمیشر پن کا یاں تک ستیا ناس کیا گیا ہے کہ اس کی نسبت بیان کیا گیا ہے کہ
وہ جوان بھی ہوتا ہے اور بوڑھا بھی اور سوم کا رس پیتے پیتے سمندر کی مانند اس
کا پیٹ ہو جاتا ہے اور اگنی ا پر میشر کی نسبت لکھا ہے ہے کہ کہ دولکڑیوں دو لکڑیوں کے رگڑنے سے
پیدا ہوتی ہے اور اس کے والدین بھی ہیں غرض کہاں تک ہم اپنے کاغذات کو
سیاہ کریں جن لوگوں کا پرمیشر اس قدر جسم اور جسمانی صفات میں بلکہ آفات
شحنه حق
میں ڈوبا ہوا ہو وہ قرآن شریف پر اعتراض کریں ۔ کیا یہ افسوس کا مقام ہے یا
نہیں ۔ ہمیں ان کی سخت کلامی کا تو کچھ بھی رنج نہیں اور نہ کرنا چاہیے کیونکہ ہم
دیکھتے ہیں کہ اگر کسی پر دس روپیہ کی ڈگری بھی کسی عدالت سے ہو جاتی ہے تو وہ
اپنی بد باطنی سے اپنے گھر تک اس حاکم کو برا بھلا کہتا چلا آتا ہے پس جبکہ ادنی
خلاف طبع بات پر جاہلوں کے جوش کا یہ حال ہے تو پھر ہم جو ان کی بد مذہبی کی پیچ
کنی کر رہے ہیں ہم کو اگر برا نہ کہیں تو اور کس کو کہیں اور نیز جبکہ انہوں نے اپنے
مشہور بزرگوں راجہ رام چندر صاحب اور راجہ سری کرشن صاحب کو جو سر آمد
بزرگان ہنود ہیں ۔ جن کی شہرت کے آگے وید کے رشیوں کا کچھ بھی وجود اور
نمود نہیں علانیہ برا بلکہ آریہ گزٹ ۱۸۸۶ء میں جس کا ثبوت ہم رکھتے ہیں کتنے
بیتوں میں گندیاں گالیاں دیں اور ایسا ہی دیا نند نے اپنی ستیارتھ پرکاش میں
صفحہ ۳۵۶ میں باوانا تک صاحب کا نام فریبی اور مکار رکھا ۔ تو پھر ایسے لوگوں پر
ہمیں کچھ بھی افسوس نہیں کرنا چاہیے ۔ وجہ یہ کہ جب کہ یہ لوگ جن میں سے
بعض نے بڑے بڑے کیس بھی سر پر رکھ چھوڑ ۔ ے ہیں اور کشن سنگھ اور بشن سنگھ
و نرائن سنگھ نام رکھ لیا ہے خود اپنے گورو کو ہی یہ انعام دیتے ہیں تو پھر دوسری
جگہوں میں یہ کب چوکنے والی آسامی ہیں ۔ جنہوں نے چیلا ہو کر اپنے پرانے
پیشواؤں کو یہ خلعت دی کہ وہ ٹھگ اور فریبی ہیں تو وہ دوسروں سے کس صاف
باطنی سے پیش آئیں گے اور جبکہ اپنے مرشد کی ہی پگڑی اتارنے لگے تو غیروں
نوٹ
☆
اس بے ادبی کا ذکر پر چہ دھرم جیون ۱۶ مارچ ۱۸۸۷ء میں بھی موجود ہے کہ
ستیارتھ پرکاش میں بڑے لائق دیانند جی نے باوا نا تک صاحب کو مکار کہا
ہے۔ منہ ۔
شحنه حق
☆
کی عزت کا انہیں کیا پاس ہوگا ۔ ان کے حق میں یہ شعر کیا ہی خوب صادق آتا ہے۔
تو بدوستان چه کردی کہ کنی بدیگراں ہم حقا که واجب آمد ز تو احتراز کردن
سو ہمیں ان لوگوں کی توہین کی باتوں پر تو کچھ خیال نہیں اور نہ کچھ افسوس لیکن اتنا
ضرور ہے کہ جب کوئی نادان ہو کر دانائی کا دعوی کرے اور جاہل ہو کر عالم
ہونے کا دم مارے اور دروغگو ہو کر راست گو بن بیٹھے اور چور ہو کر الٹا کوتوال کو
ڈانٹے تو ایسا شخص ہر ایک کو برا معلوم ہوتا ہے ، اور علی ھذا القیاس ہم کو بھی ۔ رہی
یہ بات کہ ان کی عقل عجیب کے نزدیک قرآن شریف علم الہی سے خالی اور وید
علوم و معارف سے بھرا ہوا ہے تو اس کا فیصلہ تو خود مقابلہ و مواز نہ سے ہو جائے
گا ۔ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ہے ۔ ہم خود منتظر تھے کہ ایسا فیصلہ جلد تر ہو جائے ۔ سو
آریہ صاحبوں نے اس کے لئے آپ ہی سلسلہ جنبانی کی ۔ پس ہم ان کی اس تحریک
اور سلسلہ جنبانی کو بہ تمام تر شکر گزاری قبول کرتے ہیں اور انہیں بشارت دیتے
ہیں کہ انشاء اللہ ہم بفضل و توفیق ایز دی جون ۱۸۸۷ء کے مہینے سے برطبق
درخواست ان کے ایسا رسالہ ماہواری شائع کرنا شروع کر دیں گے لیکن
ساتھ ہی ہم بادب عرض کرتے ہیں کہ جب وہ رسالہ قرآنی طاقتوں کا جلوہ گاہ
شائع ہونا شروع ہو تو پھر لالہ صاحبان
سے کہیں بھاگ نہ جائیں
اور اپنے وید کی حمایت کرنے کو تیار رہیں ۔ ہم یہ تو جانتے ہیں کہ آج کل
ہمارے ہم وطن آریوں کو جس قدر ویدوں کی نسبت جوش وخروش ہے وہ
دراصل ایک ہی ہی شخص کی لاف زنی کی بنا پر ہے کہ جو اس دنیا سے گزر بھی گیا
ور نہ ان کی نسبت تو یہی مثال ٹھیک ہے کہ دیکھا نہ بھالا صدقے گئی خالا
مقابلہ سے
نقل بمطابق اصل ۔ سرمہ چشم آریہ میں یہ شعر اس طرح ہے با دوستاں چہ کردی ۔۔۔۔۔۔ (ناشر)
شحنه حق
لیکن تاہم عام لوگوں پر ثابت کر دکھانا ہمارا فرض ہے کہ وید صرف اس زمانہ کے موٹے
اور پست خیالات ہیں کہ جب آریوں میں ہنوز مخلوق اور خالق میں تمیز کرنے کا مادہ پیدا
نہیں ہوا تھا اور عناصر اور اجرام سماوی کو خدائے تعالی کی جگہ دی گئی تھی ۔ چنانچہ رگوید کے
شاعروں کے وہ سب پر جوش شعر جن میں اندر واگنی وغیرہ سے بہت سی گوئیں اور
گھوڑے اور لوٹ کا مال مانگا گیا اس بیان پر شاہد ہیں برخلاف اس کے قرآن شریف
ایسا علوم و معارف و کمالات ظاہری و باطنی پر حاوی ہے کہ صریح حد بشریت سے بڑھا ہوا
ہے اور یہ بداہت معلوم ہوتا ہے کہ جس قدر اس نے حقائق و دقائق کو ایک بے مثل
بلاغت و فصاحت میں بیان کیا ہے اور پھر بالتزام ایسے بلیغ و فصیح بیان کے تمام دینی
صداقتوں پر ایک دائرہ کی طرح محیط ہو گیا ہے حقیقت میں یہ ایسا کام ہے جس کو معجزہ کہنا
چاہئے کیونکہ یہ انسانی طاقتوں سے ماورا اور بشری قوتوں سے بالاتر ہے۔ بالآخر ہم یہ
بھی مناسب سمجھتے ہیں کہ آریہ صاحبوں کے نوجوان صاحبزادوں نے جس قدر ہمارے
اور ہمارے دوستوں کے سوشیل امور اور اسلامی فضائل و قرآنی حقائق میں اپنی عادت
کے موافق بے اصل اور بیہودہ نکتہ چینیاں کی ہیں ان کا الگ الگ جواب برعایت
اختصار ذیل میں دیا جائے سو وہ یہ ہے۔
قوله مرزا ہماری کتب مذہب سے محض بے بہرہ ہے۔
اقول ۔ میں کہتا ہوں کہ اگر یہی حال ہے تو ایسے بے بہرہ محض کے آگے کیوں تم ایک
دم کے لئے بھی نہیں ٹھہر سکتے اور اس چڑیا کی طرح جو باز سے ڈر کر چوہے کے سوراخ
میں گھس جاتی ہے کیوں اِدھر اُدھر چھپتے اور بھاگتے پھرتے ہو اس کی کیا وجہ ہے۔ کیا
سرمه چشم آریہ نے آپ کے مذہب کا کچھ باقی بھی چھوڑا؟ کیا ٹھیک ٹھیک گت
شحنه حق
بنانے میں کچھ کسر بھی رکھی؟ پس اس سے سمجھ لو کہ اگر ہم آپ کے گھر کے بھیدی نہیں
تھے تو پھر کیونکر ہم نے وید کے چھپے ہوئے عیبوں کو کھول کر رکھ دیا اور اگر ہم پورے
پورے بھیدی نہیں ہیں تو کیونکر ہم نے کئی جزیں ویدوں کی براہین احمد یہ میں نقل
کر دیں اور کیونکر سرمہ چشم آریہ میں وہ کاری زخم آپ لوگوں کو پہنچا دیا جس کا ابھی
تک کچھ جواب بن نہ آیا۔ اب چھ مہینے کے بعد جواب نکلا تو یہ نکلا جس میں بجز
بد زبانی اور افترا بیانی کے اور خاک بھی نہیں ۔ انتظار کرتے کرتے ہم تھک بھی گئے
کہ کونسا لطیف اور مغز دار جواب آتا ہے ۔ آخر آپ کے مرتبان میں سے صرف
ایک مکھی نکلی کیا جواب دینا اور رد لکھنا اسی کو کہتے ہیں ۔ بھلا کوئی منصف ہندو ہی
آپ لوگوں کے رسالہ کو پڑھ کر دیکھے اور پھر حلفاً بیان کرے کہ ہمارے رسالہ سرمہ
چشم آریہ کا ایک نقطہ یا شعشہ بھی اس خس و خاشاک سے زوال پذیر ہوا ہے اور اگر
کہو کہ تمہیں سنسکرت کی زبان کی واقفیت نہیں تو میں کہتا ہوں کہ جس حالت میں
دیا نندی دید بازاروں میں چار چار آنہ کو خراب ہوتے پھرتے ہیں اور آپ کا وید
اردو میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے اور ایسا ہی انگریزی میں بھی چھپ گیا اور خود دیانند
نے بھی جا بجاوید کے عقائد اور اصول کو کھول کر سنا دیا بلکہ ایک کافی حصہ وید بھاش کا
عام فہم عبارت اُردو بھاشا میں چھپ بھی گیا ایسا ہی کئی دوسرے رسالے بھی آریہ
مت کے عقائد کے بارے میں صاف صاف طور پر قلمبند ہو کر اردو زبان میں شائع
ہو گئے اور زبانی لکچروں میں بھی ان کے لائق ممبروں نے ہر ایک جگہ اپنے اصولوں
اور عقیدوں کی اشاعت کی تو کیا اب بھی ہماری واقفیت میں کچھ کسر رہ گئی اور کیا
ابھی تک ہم یہی خیال کیا کریں کہ ویدوں کے اصول اور عقائد کی گٹھری کسی برہمن
کی اندھیری کوٹھری میں بہت سی خاک کے نیچے دبی پڑی ہے جس تک کسی ڈھب
شحنه حق
اور کسی تدبیر سے ہماری دسترس ممکن ہی نہیں ۔ کیا تمہیں دیانند کی کتابوں اور ان
کے زبانی لکچروں اور ان کے تحریری مباحثہ پر بھی اعتبار نہیں ۔ کیا وہ لوگ بالکل
جھوٹے ہی ہیں جنہوں نے صدہا روپیہ سرکار انگریزی سے ویدوں کا اردو
انگریزی ترجمہ کرنے میں پایا ہے۔ پھر جب واقفیت حاصل کرنے کے لئے اس
قدر سامان اور کتابیں ہمارے پاس موجود ہیں اور وید اور ویدوں کے بھاش
۱۳ اور دیانندی ستیارتھ پرکاش وغیرہ کتابیں ہماری الماریوں میں رکھی پڑی ہیں ۔
اور زبانی مناظرات میں بھی ہماری عمر گزر گئی ہے تو کیا اب تک ہم آپ لوگوں
کے گھر سے نا واقف ہیں ۔ پھر جب اس قدر ہمارے وسیع معلومات ہیں تو ایک
سنسکرت اگر نہیں تو نہیں سہی اور خود با وجود اس درجہ کے وسعت معلومات کے جو
سالہا سال کا ذخیرہ ہے اس کا گ بھاشا کی ضرورت ہی کیا ہے ۔
قوله ۔ مرزا کوڑی کوڑی سے لاچار اور قرضدار ہے ۔
اقول ۔ اس جگہ ہمیں حیرت ہے کہ لالہ صاحبوں کو ہمارے قرض کی کیوں فکر
پڑ گئی ۔ اگر وہ سرمہ چشم آریہ کا ر دیکھ کر دکھلاتے اور پھر منشی جیون داس صاحب اس
رد کی صحت و کمالیت پر قسم کھانے کو تیار ہو جاتے ۔ تب اگر ہم اس جلسہ قسم میں حسب
وعده خود پانسو روپیہ نقد پیش کرنے سے عاجز اجز رہ جاتے تو ایسے ا یسے اعتراضوں کا محل بھی
ہوتا ۔ مگر اب تو ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ ہماری حیثیت خانگی کے بارے میں اس
را قم دردمنش کو جس نے ہمارے مقابل پر کبھی اپنا نام بھی ظاہر نہیں کیا کیوں اتنے
تفکرات پیدا ہو گئے یہاں تک کہ بندو بست کے کھیوٹ میں ہماری زمین تلاش کرتا
پھرتا ہے اور اپنی بد قسمتی سے اس تلاش میں بھی غلطی پر غلطی کھاتا ہے اور سراسر
شحنه حق
خلاف واقعہ بیان کرتا ہے سو ہمیں بڑی حیرت ہے کہ اس قدر دھڑ کا اس کے دل کو
کیوں پیدا ہو گیا اور اس حرکت بے جا کا باعث کیا ہے۔ ہمارے اس ملک میں جو
ایک قوم ہندو جٹ ہیں جن میں سے بعض سر پر کیس بھی رکھا کرتے ہیں میں نے
معتبر ذریعہ سے سنا ہے کہ بہ سے سنا ہے کہ اکثر ان کی یہ عادت ہے کہ جب وہ اپنی دختر کا ناطہ کسی جگہ
کرنا چاہتے ہیں تو پہلے چپکے چپکے اس گاؤں میں چلے جاتے ہیں جس جگہ اپنی دختر کی
نسبت کرنا ان کا ارادہ ہوتا ہے تب اس گاؤں میں پہنچ کر نہایت تحقیق و تفتیش کی غرض
سے پٹواری کی کھیوٹ اور گرداوری اور روزنامہ سے اور نیز دوسرے طریقوں سے
بھی دریافت کر لیتے ہیں کہ اس شخص کی زمین کتنی ہے اور سال تمام کی آمدنی کس
قدر ہے اور شریکوں میں اس کا کیا حصہ ہے تب اس تمام جانچ اور پرتال کے بعد
اپنی دختر یعنی لڑکی اس کو دے دیتے ہیں لیکن اس جگہ تو ان امور میں سے کوئی بات
بھی نہیں تھی ۔ ہاں اگر کوئی ہمارے الہامی اشتہارات کے مقابل پر آتا تو اس کا حق
تھا کہ پہلے اپنی تسلی کر لیتا بلکہ بینک میں روپیہ جمع کرانے کے لئے ہمیں مجبور کرتا پھر
اگر ہم روپیہ جمع نہ کرا سکتے تو جو چاہتا ہم پر الزام لگا تا لیکن ہمارے مقابلہ کے لئے تو
کسی نے اس طرف رخ بھی نہ کیا اور ایسے بھاگے کہ جیسے سکھ انگریزوں سے شکست ۱۴
کھا کر دریا میں ڈوب ڈوب کر مرے تھے ۔ تو کیا اب بیہودہ باتیں بنانا حیا اور شرم کا
کام ہے کیا ہم نے منشی اندرمن مراد آبادی کے لئے : چوبیس سو روپیہ نہیں بھیجا تھا ۔
للعمات
جس سے لالہ صاحب روپوش ہو کر اب تک نظر نہ آئے کہ کہاں ہیں ۔
قوله - جان محمد امام مسجد قادیان کو مرزا نے کہا کہ مجھے الہام ہوا ہے کہ تم اپنے لڑکے
شحنه حق
کی قبر کھو دو یعنے اب وہ مرے گا حالانکہ وہ نہیں مرا۔
اقول ۔ اس افترا کا جواب یہی کافی ہے لعنت اللہ علی الکاذبین ۔ اور اگر
اور بھی کچھ ثبوت چاہو تو یہاں جان محمد صاحب کی دستخطی تحریر حاشیہ میں موجود
ہے اس کو ذرا آنکھ کھول کر پڑھ لو اور دروغ بے فروغ کی ندامتوں کا کچھ مزہ
اٹھاؤ اور اگر کچھ شرم حیا ہے تو قادیان میں ایک جلسہ کر کے اس ہندو کو ہمارے
سامنے کرو جس نے یہ بے بنیا د قصہ لکھ کر بھیجا ہے کیونکہ اس قدر افتر امحض کا تصفیہ
با لمواجہ خوب ہو جائے گا ۔ اور ہم اسی جلسہ عام میں اس ہندو کو کوئی ایسی قسم دیں
گے جو اس پر مؤثر ہو سکے اور اس طرح پر جو جھوٹا ہو اس کی قلعی کھل جائے گی لیکن
صرف بیہودہ تحریروں سے اس مفتری ہندو کا نام لینا کافی نہ ہوگا کیونکہ یہ تجربہ
ہو چکا ہے کہ اس جگہ کے ہندوؤں پر جو تحریروں کے ذریعہ سے الزام لگایا جاتا ہے
پیچھے سے وہ کانوں پر ہاتھ دھرتے ہیں کہ ہمیں اس کی خبر بھی نہیں چنانچہ نظیر میں
وہ اشتہار کافی ہے جس میں لکھا تھا کہ گویا لالہ شرم پت کہتا ہے کہ میں مرزا کے دعویٰ
الہامات کو سراسر مکر و فریب سمجھتا ہوں اور میں ان کے کسی الہام اور پیشگوئی
یہ بہتان که گویا مرزا صاحب نے یہ کہا کہ در حقیقت تمہارے لڑکے کے لئے مجھے
الہام ہوا کہ تم اس کی قبر کھو دو سرا سر افترا ہے جس کی کچھ بھی اصلیت نہیں اور میں
جانتا ہوں کہ یہ ان نا اہل لوگوں کی گھڑت ہے کہ جو نہ خدا کی لعنت اور نہ خلقت
کی لعنت سے ڈرتے ہیں ۔ کیا خوب ہو کہ ایک جلسہ ہو کر ایسا شخص میرے روبرو
کیا جائے تا میں بھی اس کو بٹھا کر پوچھ لوں کہ اے بھلے مانس کب تیرے روبرو
مرزا صاحب نے ایسا الہام مجھ کو سنایا تھا۔
العبد خاکسار جان محمد امام مسجد قادیان