نصائح مبلغین
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
12
جلد اول
نصائح مبلغین
12 مار 1916ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے مبلغین کو نصائح کرتے ہوئے ایک
پر حکمت لیکچر دیا جو بعد میں نصائح مبلغین" کے نام سے کتابی صورت میں شائع ہوا۔وہ
لیکچر حسب ذیل ہے۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔تبلیغ میں تزکیہ نفس سے غافل نہ ہو سب سے پہلے مبلغ کے لئے
ضروری ہے کہ وہ تزکیہ نفس کرے۔صحابہ کی نسبت تاریخوں میں آتا ہے کہ جنگ یرموک میں دس لاکھ عیسائیوں 1 کے مقابل
میں ساٹھ ہزار صحابہ تھے۔قیصر کا داماد اس فوج کا کمانڈر تھا۔اس نے جاسوس کو بھیجا کہ
مسلمانوں کا جا کر حال دریافت کرے۔جاسوس نے آکر بیان کیا مسلمانوں پر کوئی فتح
نہیں پاسکتا۔ہمارے سپاہی لڑکے آتے اور کمریں کھول کر ایسے سوتے ہیں کہ انہیں پھر
ہوش بھی نہیں رہتی۔لیکن مسلمان با وجود دن کو لڑنے کے رات کو گھنٹوں کھڑے رو رو کر
دعائیں مانگتے ہیں۔خدا کے حضور گرتے ہیں۔یہ وہ بات تھی جس سے صحابہ نے دین کو قائم
کیا۔باوجود اپنے تھکے ماندے ہونے کے بھی اپنے نفس کا خیال رکھا۔بعض دفعہ انسان
اپنے تبلیغ کے فرض میں ایسا منہمک ہو جاتا ہے کہ پھر اسے نمازوں کا بھی خیال نہیں رہتا۔ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ہر ایک چیز اپنے اپنے موقع اور محل کے مطابق اور اعتدال کے طور
پر ہی ٹھیک ہوا کرتی ہے۔لوگوں کی بھلائی کرتے ہوئے یہ نہیں ہونا چاہئے کہ انسان اپنی
بھلائی سے بے فکر ہو جائے۔پس ضروری ہے کہ وہ اپنا تزکیہ نفس کرے۔قرآن شریف کا
مطالعہ کرے۔پھر اپنے نفس کا مطالعہ کرے۔تبلیغ بہت عمدہ کام ہے مگر تبلیغ کرنے میں بھی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
13
صلى الله
صلى
الله
جلد اول
انسان کے دل پر زنگ لگتا ہے۔کبھی اگر تقریر اچھی ہوگئی ، اپنے مقابل کے مباحث کو ساکت
کرا دیا تو دل میں غرور آ گیا۔اور کبھی اگر تقریر اچھی نہ ہوئی ، لوگوں کو پسند نہ آئی تو مایوسی
ہوگئی۔اور کبھی یہ ایک دلیل دیتا ہے دل ملامت کرتا ہے کہ تو دھوکا دے رہا ہے۔اس قسم کی
کئی باتیں ہیں جو دل پر زنگ لاتی ہیں۔حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کسی
مجلس میں بیٹھا کرتے تھے تو آپ استغفار پڑھ لیا کرتے تھے حالانکہ آپ اعلیٰ درجے کے
انسان تھے اور آپ کی مجلس میں بھی نیک ذکر ہوتا تھا۔یہ اس لئے تھا کہ آپ ﷺ ہمارے
لئے ایک نمونہ تھے۔یہ ہمیں سکھایا جاتا تھا کہ ہم ایسا کیا کریں کہ جب کسی مجلس میں بیٹھیں تو
استغفار کرتے رہیں اس لئے کہ کسی قسم کا ہمارے دل پر زنگ نہ بیٹھے۔اس لئے ذکر الہی پر
زیادہ زور دینا چاہئے۔نماز وقت پر ادا کرنی چاہئے۔ہاں اگر کوئی ایسا ہی خاص موقع آ
جائے تو اگر نماز جمع کرنی پڑے تو کرے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں لوگ
جھٹ نماز جمع کر لیتے ہیں۔یہ مرض نماز جمع کرنے کی بہت پھیلی ہے ایسا نہیں چاہئے۔اگر
کوئی تمہاری باتیں کرتے ہوئے اٹھ کر نماز پڑھنے پر برا مناتا ہے تو منانے دو، کوئی پرواہ نہ
کرو اور نماز وقت پر ادا کر لو۔قرآن شریف میں يُقِيمُونَ الصَّلوةَ 2 آیا ہے اس لئے کہ
وقت پر نماز پڑھنی چاہئے۔جب اس کے اپنے نفس میں کمزوری ہوگی تو پھر اس کے جذب
میں بھی کمزوری ہوگی۔تہجد کی نماز تجد کی نماز مبلغ کے لئے بہت ضروری ہے۔قرآن شریف میں آتا ہے
ياَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ فقُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيْلًا نِصْفَةَ أَوِ انْقُصُ
مِنْهُ قَلِيلًا اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلان 3 دن کے تعلقات سے جو زنگ
آتے ہیں وہ رات کو کھڑے ہو کر دعائیں مانگ مانگ کر ، خشوع و خضوع کر کے دور کرنے
چاہئیں۔روزه
روزہ بھی بڑی اچھی چیز ہے اور زنگ کے دور کرنے کے لئے بہت عمدہ آلہ
ہے۔صحابہ بڑی کثرت سے روزے رکھتے تھے۔ہماری جماعت میں بہت
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
14
جلد اول
سے لوگ ہیں جو روزہ رکھنے میں سستی کرتے ہیں۔روزہ انسان کی حالت کو خوب صاف
کرتا ہے جہاں تک توفیق مل سکے روزہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔بعض ایسے مواقع
تلاش کرے جن میں کسی سے کلام نہ کرے۔خاموش ہو کر بیٹھے۔خواہ یہ وقت پندرہ ہیں
منٹ ہی ہو۔بہت وقت نہ سہی مگر کچھ وقت ضرور ہونا چاہئے تا کہ خاموشی میں ذکر کرے۔تبلیغ سے ذرا فراغت ہوئی تو ذکر الہی کرے۔اس کے لئے یہ بہت مفید وقت ہے۔سورج
نکلنے سے پہلے صبح کی نماز کے بعد۔پھر سورج ڈوبنے کے قریب۔پھر نماز عشاء کے بعد اور
9 بجے دن سے لے کر دس بجے دن تک کسی وقت کر لینا چاہئے۔یہ تو اپنے نفس کی اصلاح
ہے۔تبلیغ کے کام میں مطالعہ بہت وسیع چاہئے۔بعض دفعہ اجڑ گنوار آدمی آ کر کچھ سناتے
ہیں اور وہ بہت لطیف بات ہوتی ہے۔سلسلے کی کتابوں کا مطالعہ رہے۔حضرت صاحب کی
کتا ہیں اور پھر دوسرے آدمیوں کی کتابیں اتنی اتنی دفعہ پڑھو کہ فوراً حوالہ ذہن میں آ
جائے۔ایک مرض مولویوں میں ہے۔یاد رکھو مولوی کبھی کتاب
کتابیں اپنی خرید و تمہیں خریدتے۔اس کو لھو یا اسراف کجھتے ہیں۔شاذ و نادر
زیادہ سے زیادہ مشکوۃ رکھ لی اور ایک کا فیہ رکھ لیا۔لیکن انسان کے لئے جہاں وہ اور بہت
سے چندے دیتا ہے کتاب خرید نانفس کے لئے چندہ ہے۔کچھ نہ کچھ ضرور کتاب کے
لئے بھی نکالنا چاہئے خواہ سال میں آٹھ آنہ کی ہی کتاب خریدی جائے۔یہ کوئی ضروری تو
نہیں کہ لاکھوں کی ہی کتابیں خریدی جائیں بلکہ جس قدر خرید سکو خریدو۔یہ اس لئے کہ
خریدنے والا پھر اسی کتاب کا آزادی سے مطالعہ کر سکے گا اور اس طرح اس کے علم میں
اضافہ ہوگا فراست بڑھے گی۔بعض جگہ ہمارے مولوی جاتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کی
کتابیں لیتے ہیں لیکن جب وہاں سے چلنے لگتے ہیں تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری کتابیں لاؤ
پھر دینی پڑتی ہیں۔تو دوسری بات اپنی کتابیں خریدنے سے یہ ہوتی ہے کہ آزادی پیدا
ہوتی ہے احتیاج نہیں ہوتی۔
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
15
جلد اول
سوال و خوشامد کی عادت نہ ڈالو پھر نفس کے لئے لجاجت، خوشامد ،سوال
کی عادت نہیں ہونی چاہئے۔یہ بھی علماء
میں بڑا بھاری نقص ہے کہ وعظ کیا اور بعد میں کچھ مانگ لیا۔اور اگر کوئی ایسا گرا ہوا نہ ہوا تو
اس نے دوسرے پیرایہ میں اپنی ضرورت جتادی۔مثلاً ہمارا کنبہ زیادہ ہے گزارہ نہیں ہوتا
یا کسی دوسرے الفاظ میں لوگوں کو سنا دیا کہ کچھ روپے کی یا کوٹ وغیرہ کی ضرورت ہے۔ایسا نہیں ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ پر توکل چاہئے۔اسی سے مانگنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود
کو الہام ہوا تھا کہ تیرے پاس ایسا مال لایا جائے گا کہ مال لانے والوں
کو الہام ہوگا کہ مسیح موعود
کے پاس لے کر جاؤ۔پھر وہ مال آتا تھا۔کوئی کہتا تھا کہ حضور مجھے فلاں بزرگ نے آکر
خواب میں کہا اور کوئی کہتا تھا حضور مجھے الہام ہوا۔اللہ پر توکل کرو وہ خود تمہارا کفیل ہوگا میرا اپنا تجربہ ہے کہ جب
ضرورت ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ
کہیں نہ کہیں سے بھیج دیتا ہے۔خدا تعالیٰ خود لوگوں کے دلوں میں تحریک کرتا ہے۔جو
دوسروں کا محتاج ہو پھر اس کے لئے ایسا نہیں ہوتا۔ہاں
اللہ تعالیٰ پر کوئی بھروسہ کرے تو پھر
اللہ تعالیٰ اس کے لئے سامان پیدا کرتا ہے۔حضرت مولوی صاحب سنایا کرتے تھے کہ
ایک دفعہ مجھے کچھ ضرورت پیش آئی۔میں نے نماز میں دعا مانگی مصلیٰ اٹھانے پر ایک پونڈ
پڑا تھا۔میں نے اسے لے کر اپنی ضرورت پر خرچ کیا۔تو خدا تعالیٰ خود سامان کرتا ہے۔کسی کو الہام کرتا ہے۔کسی کو خواب دکھاتا ہے اس طرح اس کی ضرورت پوری کرتا ہے۔لیکن کبھی اس طرح پر بھی ہوتا ہے کہ وہ ضرورت ہی نہیں رہتی۔ابتدائی مرحلہ یہی ہے کہ
اس کی ضروریات ہی نہیں بڑھتیں اور اگر ضروریات پیش آتی ہیں تو پھر ایسے سامان کئے
جاتے ہیں کہ وہ مٹ جاتی ہیں۔مثلاً ایک شخص بیمار ہے اب اس کے لئے دوائی وغیرہ
کے لئے روپوں کی ضرورت ہے۔دعا کی ، بیمار ہی اچھا ہو گیا تو اب روپوں کی ضرورت
ہی پیش نہ آئی۔تو ابتدائی مرحلہ یہی ہے کہ ضرورت پیش ہی نہیں آتی۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
16
جلد اول
پہلی حکمت یہ ہے کہ وہ لوگوں کا محتاج ہی نہیں ہوتا۔دوسری حکمت یہ ہے کہ لوگوں کا
رجوع اس کی طرف ہو جاتا ہے خدا خود لوگوں کے ذریعے سے سامان کراتا ہے۔ہمارے
سلسلے اور دوسرے مولویوں کا مقابلہ کر کے دیکھ لو ان کو لوگ خود نذر پیش کرتے ہیں اور
مولوی ما نگتے پھرتے ہیں۔ایک پیر تھا وہ ایک اپنے مرید کے گھر گیا۔وہ مرید ا سے جب
وہ آتا تھا ایک روپیہ دیا کرتا تھا۔اس دن اس نے ایک اٹھنی پیش کی۔پیر نے لینے سے
انکار کیا اور کہا کہ میں تو رو پیدلوں گا۔غرض وہ اٹھنی دیتا تھا وہ روپیہ مانگتا تھا۔بہت تکرار
کے بعد اس مرید نے کہا جاؤ میں نہیں دیتا۔تمام رات وہ پیر باہر کھڑا رہا۔رات کو بارش
ہوئی تھی اس میں بھیگا۔صبح کہنے لگا کہ اچھالا ؤ اٹھنی۔تو یہ حالت ہوتی ہے جو دوسروں کے
محتاج ہیں۔زلزلے کا ذکر ہے۔باہر باغ میں ہم ہوتے تھے۔حضرت صاحب کو ایک ضرورت
پیش آئی۔فرمانے لگے قرض لے لیں۔پھر فرمانے لگے قرضہ ختم ہو جائے گا تو پھر کیا کریں
گے۔چلو خدا سے مانگیں۔نماز پڑھ کر جب آئے تو فرمانے لگے ضرورت پوری ہو گئی۔ایک شخص بالکل میلے کچیلے کپڑوں والا نماز کے بعد مجھے ملا۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کر کے
اس نے ایک تھیلی نکال کر دی۔اس کی حالت سے میں نے سمجھا کہ یہ پیسوں کی تھیلی ہوگی۔کھولا تو معلوم ہوا کہ دو سو روپیہ ہے۔تو خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی حاجات کو جو اس پر
تو کل رکھتے ہیں اس طرح پورا کیا کرتا ہے۔تم کبھی دوسرے پر بھروسہ نہ رکھو۔سوال ایک زبان سے ہوتا ہے اور ایک نظر سے۔تم نظر سے بھی کبھی سوال نہ کرو۔پس جب تم ایسا کرو گے تو پھر خدا تعالیٰ خود سامان کرے گا۔اس صورت میں جب کوئی
تمہیں کچھ دے گا بھی تو دینے والا پھر تم پر احسان نہیں سمجھے گا بلکہ تمہارا احسان اپنے اوپر
سمجھے گا۔مبلغ کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر خادمانہ
لوگوں سے تعلقات حیثیت رکھے۔لوگوں نے یہ نکتہ نہ سمجھنے کی وجہ سے بہت
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
17
جلد اول
نقصان اٹھایا ہے۔بعض نے سمجھا کہ نوکر چاکروں کی طرح کام کرے۔یہ مراد نہیں اس غلط نہی
کی وجہ سے ملا نے پیدا ہوئے جن کے کام مردے نہلا نا ہوا کرتا ہے۔کوئی بیماری ہو جائے تو
کہتے ہیں بلاؤ میاں جی کو وہ آکر اس کی خدمت کریں۔کھیتی کاٹنی ہو تو چلو میاں جی۔گویا میاں جی
سے وہ نائی ، دھوبی جس طرح ہوتے ہیں اس طرح کام لیتے ہیں۔دوسری صورت پھر پیروں والی ہے۔پیر صاحب چار پائی پر بیٹھے ہیں کسی کی مجال نہیں کہ
پیر صاحب کے سامنے چار پائی پر بیٹھ جاوے۔حافظ صاحب سناتے تھے ان کے والد بھی بڑے
پیر تھے لوگ ہمیں آکر سجدے کیا کرتے تھے۔تو میں نے ایک دفعہ اپنے باپ سے سوال کیا کہ
ہم تو مسجد میں جا کر سجدے کسی اور کے آگے کرتے ہیں اور یہ لوگ ہمیں سجدے کرتے ہیں۔اس
پر میرے والد نے ایک لمبی تقریر کی۔تو ایک طرف کا نتیجہ میاں جی پیدا ہوئے جو جھوٹی گواہی دینی
ہوئی تو چلو میاں جی۔اور اگر انکار کریں تو کہہ دیا کہ تمہیں رکھا ہوا کیوں ہے۔آپ قیامت کے
دن کیا خاک کام آئیں گے جو اس دنیا میں کام نہ آئے۔اور دوسری طرف پیر صاحب جیسے پیدا
ہو گئے۔تو دونوں کا نتیجہ خطر ناک نکلا۔یہ بڑی نازک راہ ہے۔مبلغ خادم ہو اور ایسا خادم ہو کہ لوگوں کے دل میں اس کا رعب ہو۔خدمت کرنے کے
لئے اپنی مرضی سے جائے۔ڈاکٹر پاخانہ اپنے ہاتھوں سے نکالتے ہیں لیکن کوئی انہیں بھنگی نہیں
کہتا۔ڈاکٹر اپنے ہاتھوں سے بنا کر دوائی بھی پلاتے ہیں لیکن کوئی انہیں
کمپونڈ رنہیں کہتا۔وہ بیمار
کی خاطر داری بھی کرتے ہیں لیکن کوئی انہیں ان کا خادم نہیں کہتا۔یہ اس کی شفقت سمجھی جاتی
ہے۔اس لئے جب تم میں بھی تو کل ہوگا اور تم کسی کی خدمت کسی بدلے کے لئے نہیں کرو گے تو
پھر تمہاری بھی ایسی ہی قدر ہو گی۔وہ شفقت سمجھی جائے گی وہ احسان سمجھا جائے گا۔اگر کوئی
شخص کسی مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کی تشفی دینے والا ہمارا مبلغ ہو۔کوئی بیوہ ہو تو حسب ہدایات
شریعت اسلامیہ اس کا حال پوچھنے والا ، اس کا سودا وغیرہ لانے والا اور اس کے دیگر کاروبار
میں اس کی مدد کرنے والا ہمارا مبلغ ہو۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ان کے دلوں میں دو چیزیں پیدا
ہوں گی۔ادب ہوگا اور محبت ہوگی۔تو کل کا نتیجہ ادب ہوگا اور خدمت کا نتیجہ محبت ہوگی۔مبلغ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
18
جلد اول
کے لئے ضروری ہے کہ ایک طرف اگر ان میں دنائت نہ ہو تو دوسری طرف متکبر بھی نہ ہو۔لوگ
نوکر اس کو سمجھیں گے جو ان سے سوال کرتا ہو۔جو سوال ہی نہیں کرتا اس کو وہ نوکر کیونکر سمجھیں گے۔اگر وہ اس کے پاس آئیں گے تو تو کر سمجھ کر نہیں بلکہ ہمدرد سمجھ کر۔اگر اس سے کچھ پوچھیں گے تو
ہمدرد سمجھ کر۔اس وقت پھر مبلغ کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ میں تو کر نہیں۔انہوں نے تو اسے نو کر نہیں سمجھا
وہ تو ا سے ہمدرد سمجھ کر آئے ہیں۔تو یہ دور رنگ ہونے چاہئیں کہ اگر سب سے بڑا خادم ہو تو ہمارا مبلغ
ہوا اور اگر لوگوں کے دلوں میں کسی کا ادب ہو تو وہ ہمارے مبلغ کا ہو۔اس کے لئے وہ اپنے مال
قربان کرنے کے لئے تیار ہوں۔اس کے لئے جان دینے کے لئے تیار ہوں۔پھر مبلغ کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ وہ دعائیں کرتا رہے
دعائیں کرتے رہو کہ الہی ! میں ان لوگوں کو ناراستی کی طرف نہ لے جاؤں۔جب سے خلافت قائم ہوئی ہے میں یہی دعا مانگتا ہوں۔ایک امام کی نسبت ایک لطیفہ ہے کہ
بارش کا دن تھا۔ایک لڑکا بھاگتا چلا جا رہا تھا۔امام صاحب نے کہا لڑ کے دیکھنا کہیں گر نہ پڑنا۔لڑکا ہوشیار تھا بولا آپ میرے گرنے کی فکر نہ کریں میں گرا تو اکیلاگروں گا آپ اپنے گرنے کی
فکر کیجئے۔اگر آپ گرے تو ایک جماعت گرے گی۔امام صاحب کہتے ہیں کہ مجھ پر اس بات کا
بہت ہی اثر ہوا۔تو مبلغ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اگر وہ گرے گا تو اس کے ساتھ اس کا
حلقہ بھی گر جائے گا۔دیکھو مولوی گرے مسلمان بھی گر گئے۔یہ دو باتیں ہر وقت مد نظر رہنی چاہئیں۔اول کوئی تو
ایسی بات نہ کرے جس پر پہلے سوچا اور غور نہ کیا ہو۔دوم دعا کرتا رہے کہ الہی ! میں جو کہوں وہ
ہدایت پر لے جانے والا ہو۔اگر غلط ہو تو الٰہی ! ان کو اس راہ پر نہ چلا۔اور اگر یہ درست ہے تو
الی ! توفیق دے کہ یہ لوگ اس راہ پر چلیں۔جو بدی کسی قوم میں ہواس کی اپنے عمل دیکھتا رہے۔کبھی ستی نہ کرے۔لوگوں کو ان کی غلطی سے روکے۔ایسا نہ
تردید میں جرات سے لیکچر دو ہو کہ اللہ تعالی کے قول کے نیچے آئے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
19
جلد اول
لَوْلَا يَنْههُمُ الرَّيْنِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَاَكْلِهِمُ السُّحْتَ
لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُوْنَ - 4
کیوں انہوں نے نہ روکا۔تو یہ فرض ہے۔بمبئی کے مولویوں کی طرح نہ ہو۔وہی لیکچر
ہونا چاہئے جس کی لوگوں کو ضرورت ہو۔یہی بات ہمارے اور لاہوریوں کے درمیان
جھگڑے کی ہے۔وہ مرض بتا نا نہیں چاہتے اور ہم مرض بتانا چاہتے ہیں۔ان باتوں پر لیکچر
دینے کی ضرورت نہیں جو اچھی باتیں ان میں ہیں یا جو بدیاں ان میں نہیں ہیں۔اگر وہ
لڑکیوں کو حصہ نہ دیں تو اس پر لیکچر دو۔روزے نہ رکھیں تو اس پر دو۔نماز نہ پڑھیں تو اس کی
پر دو۔زکوۃ ادا نہ کریں تو اس پر دو۔صدقہ و خیرات نہ دیں تو اس پر دو۔لیکن جو باتیں ان کے
میں ہیں ان پر نہ دو۔غریبوں پر اگر وہ ظلم کرتے ہیں، شریفوں کا ادب نہیں کرتے ، چوری
کرتے ہیں ، جھوٹ بولتے ہیں ان پر لیکچر دو۔لیکن چوری ان میں نہیں ہے اس پر نہ دو۔مرضیں تلاش کرو اور پھر دوا دو۔کبھی کسی خاص شخص کی طرف اشارہ نہ ہو۔میں اپنا طریقہ بتا تا ہوں۔میں نے جب
کبھی کسی کی مرض کے متعلق بیان کرنا ہو تو میں دو تین مہینے کا عرصہ درمیان میں ڈال لیتا
ہوں تا کہ وہ بات لوگوں کے دلوں میں بھول جائے۔تو اتنا عرصہ کر دینا چاہئے۔اگر موقع
ملے تو اس شخص کو جس میں یہ مرض ہے علیحدہ تخلیہ میں نرم الفاظ کے ساتھ سمجھاؤ۔ایسے الفاظ
میں کہ وہ چڑ نہ جائے۔ہمدردی کے رنگ میں وعظ کرو۔ایک طرف اتنی ہمدردی دکھاؤ کہ
غریبوں کے خدمت گا رتم ہی معلوم ہو۔دوسری طرف اتنا بڑا بنو کہ تمہیں دنیا سے کوئی تعلق
نہ ہو۔دو فریق بننے نہ دو۔دو شخصوں کے جھگڑے کے متعلق کسی خاص کے ساتھ تمہاری
طرف داری نہ ہو۔کوئی مرض پاؤ تو اس کی دوا فور ادو۔کسی موقع پر چشم پوشی کر کے مرض کو
بڑھنے نہ دو۔ہاں اگر اصلاح چشم پوشی ہی میں ہو تو کچھ حرج نہیں۔لوگوں کو جو تبلیغ کرواس
میں ایک جوش ہونا چاہئے۔جب تک تبلیغ میں ایک جوش نہ ہو وہ کام ہی نہیں کر سکتا۔سننے
والے پر اثر ڈالو کہ جو تم کہہ رہے ہو اس کے لئے جان دینے کے لئے تیار ہو۔اور یہ جو
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
20
جلد اول
کچھ تم سنا رہے ہو یہ تمہیں ورثے کے طور پر نہیں ملا بلکہ تم نے خود اس کو پیدا کیا ہے۔تم نے
خود اس پر غور کیا ہے۔(2) ٹھٹھے باز نہیں ہونا چاہئے۔لوگوں کے دلوں سے ادب اور رعب جاتا رہتا
ہے۔ہاں مذاق نبی کریم ﷺ بھی کر لیا کرتے تھے اس میں حرج نہیں۔احتیاط ہونی
چاہئے۔سنجیدہ معلوم ہو۔(3) اور ہمدردی ہونی چاہئے۔نرم الفاظ ہوں۔سنجیدگی سے ہوں۔سمجھنے والا سمجھے
میری زندگی اور موت کا سوال ہے۔تمہاری ہمدردی وسیع ہونی چاہئے۔احمدیوں سے بھی ہو
غیر احمدیوں سے بھی ہو۔ہمدردی دونوں فریق کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے ہی جھگڑے
ہوا کرتے ہیں۔ایک فریق کہتا ہے ہم اپنے مولوی کو بلاتے ہیں دوسرے کہتے ہیں ہم
اپنے مولوی کو بلاتے ہیں۔لیکن اگر تمہاری ہمدردی دونوں فریق کے ساتھ ہو تو دونوں
فریق کے تم ہی مولوی ہو گے۔اور پھر انہیں کسی اور مولوی کے بلانے کی ضرورت نہیں پڑے
گی بلکہ وہ تمہیں اپنا مولوی سمجھیں گے۔پھر تبلیغ صرف مسلمانوں میں ہی نہیں ہونی چاہئے۔(4) آج تک ہمارے مبلغوں کا زور غیر احمدیوں پر ہی رہا ہے۔کثرت سے ہندو
آباد ہیں ان میں بھی تبلیغ ہونی چاہئے۔بہت سی سعید روحیں ان میں بھی ہوتی ہیں۔تمہاری
ہمدردی ان کے ساتھ بھی ویسی ہی ہونی چاہئے جیسے مسلمانوں اور احمدیوں کے ساتھ تاکہ
تم ان کے بھی پنڈت ہو جاؤ۔اسلام کی تبلیغ ہندوستان میں اسی طرح پھیلی ہے۔حضرت
معین الدین چشتی کوئی اتنے بڑے عالم نہ تھے بلکہ انہوں نے اپنے اعمال کے ساتھ،
دعاؤں کے ساتھ ، ہمدردی کے ساتھ ہندوؤں کو مسلمان بنایا۔اس لئے تم اپنی تبلیغ غیر احمد یوں
سے ہی مخصوص نہ کرو بلکہ ہندوؤں عیسائیوں میں بھی تمہاری تبلیغ ہو۔اور ان سے بھی تمہارا
ویسا ہی سلوک ہو۔مجھے ہندو یہاں دعا کے لئے لکھتے ہیں ، نذریں بھیجتے ہیں۔ان میں بھی
سعید روحیں موجود ہیں۔اگر ان کو صداقت کی طرف بلایا جائے اور صداقت کی راہ دکھائی
جائے تو وہ صداقت کو قبول کر لیں۔
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
21
جلد اول
مبلغ کا فرض ہے کہ ایسا طریق اختیار نہ کرے کہ کوئی قوم اسے اپنا دشمن سمجھے۔اگر یہ
کسی ہندوؤں کے شہر میں جاتا ہے تو یہ نہ ہو کہ وہ سمجھیں کہ ہمارا کوئی دشمن آیا ہے بلکہ وہ یہ
سمجھیں کہ ہمارا پنڈت ہے۔اگر عیسائیوں کے ہاں جائے تو سمجھیں کہ یہ ہمارا پادری
ہے۔وہ اس کے جانے پر ناراض نہ ہوں بلکہ خوش ہوں۔اگر یہ اپنے اندر ایسا رنگ پیدا
کرے تو پھر غیر احمدی کبھی تمہارے کسی شہر میں جانے پر کسی مولوی کو نہ بلائیں گے، نہ ہندو
کسی پنڈت کو اور نہ عیسائی کسی پادری کو۔بلکہ وہ تمہارے ساتھ محبت سے پیش آئیں گے۔یہی وجہ ہے کہ اسلام نے بڑے بڑے لوگوں کو جو کسی مذہب میں گزر چکے ہوں گالیاں
دینے سے روکا ہے۔اسلام اس بات کا مدعی ہے کہ تمام دنیا کے لئے نبی آئے اور انہوں
نے اپنی امتوں میں ایک استعداد پیدا کر دی پھر بتایا کہ اسلام تمام دنیا کے لئے تبلیغ کرنے
والا ہے۔۔تبلیغ میں یہ یاد رکھو کہ کبھی کسی شخص کے قول سے گھبراؤ نہیں اور نہ قول پر دارد مدار
رکھو۔دلیل اور قول میں فرق ہے۔دلیل پر زور دینا چاہئے۔لوگ دلیل کو نہیں سمجھتے۔مسلمان آریوں سے بات کرتے ہوئے کہہ دیتے ہیں قرآن میں یوں آیا ہے۔آریوں
کے لئے قرآن حجت نہیں۔تم رویہ دلیل کو پیش کرنے کا اختیار کرو تا جماعت احمدیہ میں یہ
رنگ آ جائے۔دلائل سے فیصلہ کرو۔عقلی دلائل بھی ہوں اور نقلی بھی۔دلیل ایسی نہ ہو کہ
حضرت مولوی نور الدین اتنے بڑے عالم تھے وہ بھلا مرزا صاحب کو ماننے میں غلطی کر سکتے
تھے۔پس چونکہ انہوں نے مرزا صاحب کو مان لیا اس لئے حضرت صاحب بچے ہیں۔ایسی
دلیل نہیں ہونی چاہئے۔بلکہ دلیل سے بات کرو تا کہ جماعت میں دلائل سے ماننے کا رنگ
پیدا ہو۔اگر جماعت میں دلائل سے ماننے کا رنگ پیدا ہو جائے تو پھر وہ کسی شخص کے
جماعت سے نکلنے پر گھبرائیں گے نہیں۔کچی اتباع پیدا کرو۔جھوٹی اتباع نہ ہو۔آریوں
کے سامنے قرآن شریف دلیل کے طور پر پیش کرو۔اس طرح پیش نہ کرو کہ تم مانتے ہو۔ایک اور دھوکا بھی لگتا ہے کہ بعض پھر دعوی کے لئے بھی دلیل مانگتے ہیں۔دعوئی پڑھو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
22
جلد اول
تو کہتے ہیں دلیل دو۔جہاں دعوئی کا اثبات ہو وہاں دعوئی خود دلیل ہوتا ہے۔مثلاً حضرت صاحب
کی نسبت کوئی پوچھے کہ مرزا صاحب نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے؟ تو ہم دعویٰ پڑھ دیں گے
اور اس کی دلیل دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس نے دعوئی مانگا ہے۔لاہور یوں اور
ہمارے درمیان حضرت صاحب کا دعویٰ ہی دلیل ہے۔جب بحث کرو تو مد مقابل کی بات کو سمجھو کہ وہ کیا کہتا ہے۔مثلاً تناسخ کی بات شروع
ہوئی ہو تو فورا تناسخ کے رد میں دلائل دینے نہ شروع کرو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے
لے کر چھوٹے سے چھوٹے مسئلہ میں بھی اختلاف آتا ہے۔اب اگر تم اس کے برخلاف
دلیلیں دینے لگ پڑو اور آخر میں وہ کہہ دے کہ آپ تو میری بات سمجھے ہی نہیں تو تقریر
بے فائدہ جائے گی۔اس کی بات سمجھو کہ آیا وہ وہی تو نہیں کہتا جو تمہارا بھی عقیدہ ہے۔بغیر
خیالات معلوم کئے بات نہ کرو۔تناسخ کے متعلق بات کرو تو پوچھو کہ تمہارا تناسخ سے کیا مطلب
ہے۔اس کی ضرورت کیا پیش آئی۔غرض ایسے سوالات کر کے پہلے اس کی اصل حقیقت سے
آگاہ ہو اور پھر بات کرو۔اس طرح اول تو اس کے دعویٰ میں ہی اور نہیں تو پھر دلیلوں میں
ہی تمہیں آسانی پیدا ہو جائے گی۔کوئی گورنمنٹ اپنے دشمن کو اپنا قلعہ نہیں دکھاتی۔قانون
بنے ہوئے ہیں۔اگر کوئی کوشش کرے تو پکڑا جاتا ہے۔کیونکہ کمزور موقع معلوم کر کے پھر اس
پر آسانی سے حملہ ہو سکتا ہے۔اس لئے پہلے کمزور موقع معلوم کرو اور پھر حملہ کرو۔تھوڑے وقت میں بہت کام کرنا سیکھو۔تھوڑے وقت میں بہت کام کرنا ایسا گر ہے
کہ انسان اس کے ذریعے سے بڑے بڑے عہدے حاصل کرتا ہے۔انسان محنت کرتا ہے
اور ایک وائسرائے بھی۔مزدور آٹھ آنے روز لیتا ہے وائسرائے ہزاروں روپیہ روز۔کیا وجہ ؟ وہ تھوڑے وقت میں بہت کام کرتا ہے۔اسی کا نام لیاقت ہے۔دوسرا طریق
دوسروں سے کام لینے کا ہے۔بڑے بڑے عہدے دار خود تھوڑا کام کرتے ہیں دوسروں
سے کام لیتے ہیں۔وہ تو خوب تنخواہیں پاتے ہیں لیکن ایک محنتی مزدور آٹھ آنہ ہی کماتا
ہے۔یہ لیاقت کام کرنے کی لیاقت سے بھی بڑی ہے۔پس جتنی لیاقت کام کروانے کی ہو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
23
جلد اول
گی اتنا بڑا ہی عہدہ ہو گا۔محمد رسول اللہ ﷺ کو کیوں سب سے بڑا درجہ ملا ہے؟ محنت کرنے
میں تو لوگ جو سالہا سال غاروں میں رہتے تھے آپ سے بڑھے ہوئے تھے۔آپ میں
کام لینے کی لیاقت تھی۔یہ بھی اللہ تعالیٰ نے انسان میں ایک طاقت رکھی ہے۔بہت جگہ
سیکرٹری ہوتے ہیں، خود محنتی ہوتے ہیں ، لوگوں سے کام لینا نہیں جانتے۔پھر لکھتے ہیں
لوگ مانتے نہیں۔دوسری جگہ سیکرٹری ہوتا ہے وہ خود تھوڑا کام کرتا ہے لیکن لوگوں سے کام
لیتا ہے اور خوب لیتا ہے تمام انتظام ٹھیک رہتا ہے۔ہمیشہ اپنے کاموں میں خود کام کرنے
اور کام لینے کی طاقت پیدا کرو۔ایسے طریق سے لوگوں سے کام لو کہ وہ اسے بوجھ نہ
سمجھیں۔بہت لوگ خود محنتی ہوتے ہیں جب تک وہ وہاں رہتے ہیں کام چلتا رہتا ہے لیکن۔جب وہاں سے ہٹتے ہیں کام بھی بند ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے سلسلے جو ہوتے ہیں جب نبی مرجاتا ہے تو وہ سلسلہ مٹتا نہیں بلکہ اس کے
آگے کام کرنے والے پیدا ہو گئے ہوتے ہیں۔یہ اس لئے کہ نبی ایک جماعت کام کرنے
ا
والی تیار کر جاتا ہے۔پس تمہارے سپر د بھی یہی کام ہوا ہے۔یہ ایک مشق ہوتی ہے خوب
مشق کرو۔لوگوں میں کام کرنے کی روح پھونک دو۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں صحابہ میں
کام کرنے کی ایک روح پھونکی گئی تھی۔ہر دو مہینے کے بعد کوفے کا گورنر بدلتا تھا۔حضرت
عمر فرماتے تھے اگر کوفے والے مجھے روز گورنر بدلنے کے لئے کہیں تو میں روز بھی بدل سکتا
ہوں۔ایسے رنگ میں کام کرو کہ لوگوں کے اندر ایک روح پھونک دو۔کبھی مت سمجھو کہ
دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مانتے نہیں۔عرب کی زمین کیسے شریروں کی تھی پھر کیسے
شریفوں کی بن گئی۔یہ بات غلط ہے کہ وہ مانتے نہیں۔تم ایک دفعہ سناؤ دو دفعہ سناؤ آخر
مانیں گے۔یہ اس شخص کی اپنی کمزوری ہوتی ہے جو کہتا ہے مانتے نہیں۔ہمیشہ اپنے کام کی پڑتال کرو۔کیا کامیابی
اپنے کام کی پڑتال کرتے رہو ہوئی۔تمہارے پاس ایک رجسٹر ہونا
چاہئے۔اس میں لکھا ہوا ہو کہ فلاں جگہ گئے۔وعظ فلاں مضمون پر کیا۔اس اس طبقے کے