نصائح مبلغین

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء), حصہ 2

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
24
جلد اول
لوگ شامل ہوئے۔فلاں فلاں وجوہات پر مخالفت کی گئی۔فلاں فلاں بات لوگوں نے
پسند کی۔یہ رجسٹر آئندہ تمہارے علم کو وسیع کرنے والا ہو گا۔تم سوچو گے کیوں مخالفت
تم
ہوئی۔اہم مسائل کا تمہیں پتہ لگ جائے گا ان پر آئندہ غور کرتے رہو گے۔اگر تم وہاں
سے بدل جاؤ گے تو پھر تمہارے بعد آنے والے کے کام آئے گا۔آجکل اس بات کو نہ
سوچنے کی وجہ سے مسلمان گرے ہوئے ہیں۔ایک استاد تمام عمر فلسفہ پڑھاتا ہے وہ کبھی
ان باتوں کو نوٹ نہیں کرتا کہ فلاں بات پر فلاں لڑکے نے سوال کیا اس کا اس طرح
جواب ہوا۔فلاں بات کی اس طرح تجدید یا تردید ہونی چاہئے۔وہ جتنا تجربہ حاصل کر چکا
ہوتا ہے جب مرجاتا ہے تو پھر دوسرے کو جو اس کی جگہ آتا ہے از سرنو وہ تجربہ کرنا پڑتا
ہے۔یورپ کے علوم کی ترقی کا باعث یہی بات ہوئی کہ ایک کچھ نئی معلومات حاصل کرتا
ہے اور انہیں نوٹ کرتا ہے۔اس کے بعد آنے والا پھر وہی معلومات حاصل نہیں کرتا وہ
ان نوٹوں سے آگے فائدہ اٹھاتا ہے۔تم بھی اس طرح کرو کہ ہر سال کے بعد نتیجہ نکالو۔کون سی نئی باتیں پیدا ہوئیں کون سی باتیں مفید ثابت ہوئی ہیں۔جب یہ رپورٹ دوسرے
مبلغ کے ہاتھوں میں جائے گی تو وہ اپنی بناء زیادہ مضبوط کرے گا۔کبھی اپنی جگہ نہیں چھوڑنی چاہئے۔یہ خیال کر کے کہ اگر یہ یوں نہیں مانتا تو و
استقلال اس طرح مان لے گا۔اس میں وہ تو نہ ہارا تم ہار گئےکہ تم نے اپنی بات کو
ناکافی سمجھ کر چھوڑ دیا۔تم نے اپنا دین چھوڑ کر دوسرے کو منوا بھی لیا تو کیا فائدہ۔بہت
سارے لوگ کہتے ہیں کہ غیر احمدی وفات مسیح پر چڑتے ہیں۔چلو وفات مسیح چھوڑ کر اور
باتیں منواتے ہیں یہ غلط ہے۔وفات مسیح مان جائیں تو پھر آگے پیش کرو۔ترتیب سے پیش
کرو ملمع سازی سے پیش نہ کرو۔ملمع سازی سے پیش کرنے کا یہ نتیجہ ہو گا کہ جب اس پر
بات کھلے گی تو یا وہ تم سے بدظن ہوں گے اور یا پھر تمہارے مذہب سے۔جن جن باتوں
پر خدا نے تمہیں قائم کیا ہے ان کو پیش کرو۔اگر لوگ نہ مانیں تو تمہارا کام پیش کرنا ہے
منوا نا نہیں وہ اللہ کا کام ہے۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَذَكَرُ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
25
إنَّمَا انْتَ مُذَكِّرُ - لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَّيْطِرِى
جلد اول
جماعت میں کیا کیا احساس پیدا کر و جماعت میں ایک احساس پیدا کرو۔وہ
احمدیوں کی محبت پر دوسرے رشتہ داروں
کی محبت کو قربان کر دیں۔ایسی محبت احمدی لوگوں سے ہونی چاہئے کہ رشتہ داری کی محبت
سے بھی بڑھ جائے۔حق کی تائید ہونی چاہئے۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اگر احمدی کے مقابل
میں رشتہ دار آ گیا ہے تو رشتہ دار کی طرف داری اختیار کر لی جائے۔ہماری قوم ہماری
جماعت احمدیت ہے۔پھر اس بات کا احساس پیدا کرنا بھی ضروری ہے کہ دین کا اب
سب کام ہم پر ہے۔جب یہ کام ہم پر ہے تو ہم نے دنیا کے کتنے مفاسد کو دور کرنا ہے۔پھر
اس کے لئے کتنی بڑی قربانی کی ضرورت ہے۔اس بات کو پیدا کرو کہ ہر ایک آدمی مبلغ
ہے۔صحابہ شسب مبلغ تھے۔اگر ہر ایک آدمی مبلغ ہو گا تب اس کام میں کچھ آسانی پیدا ہوگی
اس لئے ہر ایک احمدی میں تبلیغ کا جوش پیدا کرو۔پھر مالی امداد کا احساس پیدا کر و۔اگر چہ
ہماری جماعت کا معیار تو قائم ہو گیا ہے کہ فضول جگہوں میں جو روپیہ خرچ کیا جاتا ہے مثلاً
بیاہ شادیوں میں وہ اب دین کے کاموں میں خرچ ہوتا ہے۔لیکن یہ احساس پیدا ہونا
چاہئے کہ ضروریات کو کم کر کے بھی دین کی راہ میں روپیہ خرچ کیا جائے۔جماعت کا اکثر
ئے۔حصہ ست ہے۔کچھ لوگ ہیں جو بہت جوش رکھتے ہیں۔لیکن یہ بات پوشیدہ نہیں کہ آخر
میں سارا بوجھ ان ہی لوگوں پر پڑ کر ان لوگوں میں ستی آنی شروع ہو جائے گی۔تو ایک
حصہ پہلے ہی ست ہوا دوسرا پھر اس طرح ست ہو گیا تو یہ اچھی بات نہیں۔اس لئے
چاہئے کہ جماعت کو ایک پیمانہ پر لایا جائے۔جماعت کی یہ حالت ہے کہ اخبار میں چندے
کے متعلق نکلے تو کان ہی نہیں دھرتے۔ہاں علیحدہ خط کی انتظار میں رہتے ہیں۔لیکن اگر
کسی شخص کا لڑکا گم ہوا ہو اور اخبار میں نکل جائے تو جس کے ہاں ہوتا ہے وہ اسے وہیں
روک لیتا ہے خط کی انتظار نہیں کرتا۔ان کے دلوں میں ایسا جوش پیدا کرو کہ جو نہی یہ دین
کے لئے آواز سنیں فوراً دوڑ پڑیں۔پہلے مبلغ اپنی زندگی میں یہ احساس پیدا کریں۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
26
جلد اول
مسائل کے متعلق غور کرو جب کوئی اعتراض پیش آدے پہلے خود اس کے مل
کرنے کی کوشش کرو۔فوراً قادیان لکھ کر نہ بھیج دو۔خود سوچنے سے اس کا جواب مل جائے گا۔اور بیسیوں مسائل پر غور ہو جائے گی۔جواب
دینے کا مادہ پیدا ہو گا۔ہم سے پوچھو گے تو ہم تو جواب بھیج دیں گے لیکن پھر یہ فائدے تمہیں
نہ ملیں گے۔اس لئے جب اعتراض ہو خود اس کو حل کرو۔جب حل کر چکو تو پھر تبادلہ خیالات
ہونا چاہیے اس سے ایک اور ملکہ پیدا ہوگا۔جو آپ ہی سوچے اور پھر اپنے سوچے ہوئے
پر ہی بیٹھ جائے اس کا ذہن کند ہو جاتا ہے۔لیکن تبادلۂ خیالات سے ذہن تیز ہوتا ہے۔ایک بات ایک نے نکالی ہوتی ہے ایک اور دوسرے نے اس طرح پھر سب اکٹھی کر کے
ایک مجموعہ ہو جاتا ہے۔دو مبلغ جہاں ملیں تو لغو باتیں کرنے کی بجائے وہ ان مسائل پر گفتگو
کریں۔خدا تعالیٰ سے تعلق ہو ، دعا ہو ، تو کل ہو۔لوگوں کو قادیان بار بار آنے کے لئے اور
قادیان آنے کی تاکید کرتے رہو تعلق پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہو۔جب تک کسی شاخ کا جڑ سے تعلق ہوتا ہے وہ ہری رہتی ہے۔لیکن شاخ کا جڑ سے تعلق ٹوٹ
جانا اس کے سوکھ جانے کا باعث ہوتا ہے۔موجودہ فتنے میں نوے فیصدی ایسے لوگ ہیں
جو اسی وجہ سے کہ ان کا تعلق قادیان سے نہ تھا فتنے میں پڑے۔بہت سارے لوگ ایسے بھی
ہیں جو خیال کرتے ہیں کہ قادیان میں کچھ کام نہیں رہا۔روپیہ جاتا ہے اور وہ لوگ بانٹ کر
کھا لیتے ہیں۔اس لئے لوگوں کو قادیان سے تعلق رکھنے کے لئے کوشش کرتے رہو۔اپنے
کاموں کی رپورٹ ہر سہ ماہی پر بھیجو۔اس کے دوسری طرف میں نے زائد نوٹ لکھوا
دیئے ہیں ان کے متعلق بھی لکھو۔یہ بھی یاد رکھو کہ شہروں میں بھی ہماری جماعت میں وفاداری کا اثر لاہوریوں کی
دیکھا دیکھی کم نہ ہو جائے۔ہمیشہ جہاں جاؤ ان کے فرائض انہیں یاد دلاتے رہو۔سیاست
میں پڑنا ایک زہر ہے۔جب آدمی اس میں پڑتا ہے دین سے غافل ہو جاتا ہے۔سیاست

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
27
جلد اول
میں پڑنا امن کا محل ہوتا ہے اور امن کا نہ ہونا تبلیغ میں روک ہوتا ہے۔میں لاہوریوں
سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا کہ میں سیاست میں پڑنے سے ڈرتا ہوں۔سیاست صداقت کے
خلاف، احسان کے خلاف، شریعت کے احکام کے خلاف ہے۔یہ ایسا زہر ہے کہ جس
جماعت میں اس زہر نے اثر کیا ہے پھر وہ ترقی نہیں کر سکی۔اس پر بڑا زور دو۔اس
وقت سیاست کی ایک ہوا چل رہی ہے۔یہ تبلیغ میں بڑی رکاوٹ ہے۔بعض لوگ اس
سلسلے میں اس لئے نہیں داخل ہوتے کہ اس نے وفاداری کی تعلیم دی ہے۔پس تم
سیاست میں پڑنے سے لوگوں کو روکو۔دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی تعلیم دو۔تقویٰ کے حصول کے ذرائع
( حضرت مصلح موعود ظا یہ اسیح الثانی کی تقریر سے لئے ہوئے نوٹوں کی بناء پر تار کیا گیا۔اکمل )
اللہ تعالیٰ سورۃ مائدہ میں فرماتا ہے وَاتَّقُوا اللهَ وَاسْمَعُوا تقویٰ کی تعریف وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفُسِقِينَ 6 اللہ کا تقویٰ اختیار
کرو۔اچھی طرح پر اس کے احکام کی فرمانبرداری کرو اور اللہ نا فرمان لوگوں کو کامیاب نہیں
کرتا۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ تقوی فرمانبرداری کا نام ہے۔اور فرمانبرداری محبت کی وجہ سے کی جاتی ہے یا
فرمانبرداری کس طرح پیدا ہو خوف کی وجہ سے۔محبت حسن و احسان کے
مطالعہ سے پیدا ہوگی اور خوف جلال کے مطالعہ سے۔چونکہ انسانی فطرت میں بھی دو باتیں
ہیں اس لئے سورۃ فاتحہ میں ان دونوں سے کام لیا گیا ہے۔فرماتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ الرَّT NANON NNOUN یہ تمام احسان یاد دلا کر کہ ایک پہلو سے یہی حسن
بھی ہے لوگوں کو اپنی فرمانبرداری کی طرف متوجہ کیا ہے۔چونکہ بعض طبائع بجز خوف
دلانے کے فرمانبرداری نہیں کرتیں اس لئے ان کے لئے فرما یا مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ :
یعنی جزا و سزا کا بھی میں مالک ہوں۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
28
جلد اول
تقویٰ انبیاء کی بعثت سے الغرض فرمانبرداری کامل محبت یا کامل خوف پر ہے
اور اس کے لئے اللہ نے دو سامان مقرر کئے ہیں۔ایک آسمانی ایک زمینی۔آسمانی سامان جس سے لوگوں میں فرمانبرداری یا تقویٰ پیدا ہو وہ انبیاء
کی بعثت ہے۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب دیکھا کہ تقویٰ کی روح دنیا سے گم ہو
چلی ہے تو انہوں نے اپنے مولیٰ کے حضور گڑ گڑا کر دعا کی رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِ
منْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَ۔اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ والے ہمارے رب! ان میں ایک رسول انہی میں سے
مبعوث کر جوان پر تیری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناوے اور ان کو کتاب و حکمت سکھائے اور
ان کا تزکیہ کرے۔تحقیق تو عزیز و حکیم ہے۔یہ دعا قبول ہوئی اور ایک رسول مبعوث ہوا
جس نے اکھڑ سے اکھڑ قوم میں فرمانبرداری کی روح پیدا کر دی۔انبیاء کا ہاتھ خدائے قدوس
کے ہاتھ میں ہوتا ہے اس لئے جو اُن سے تعلق پیدا کرتا ہے وہ بھی پاک کیا جاتا ہے۔ان کی
مثال
بجلی کی بیٹری سی ہے کہ جس کا ذرا بھی تعلق اس کے ساتھ ہوا وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہا۔کیا تم دیکھتے
نہیں کہ ہزاروں ٹمپرنس سوسائٹیاں (Temperance Societies) 10 اتنے سالوں
الله
سے کام کر رہی ہیں ان کا کوئی قابل ذکر فائدہ نہیں۔مگر محمد رسول اللہ ﷺ کے دربار سے
ایک آواز اٹھتی ہے اور تمام بلا استثناء شراب کے مٹکے لنڈھا دیتے ہیں۔مسلمانوں کا یہ
حال ہے کہ وہ دنیا کے ادنی نفع کے لئے دین کو متاخر کرنے پر تیار ہیں مگر انہی مسلمانوں میں
سے عبداللطیف ایک نبی کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتا ہے اور پھر دین پر اپنی جان تک قربانی
کر دیتا ہے۔امیر کابل کی طرف سے ایماء ہوتا ہے کہ صرف ظاہر داری کے لئے کہہ دو میں
مرزا کو مسیح نہیں مانتا مگر وہ سنگسار ہونا پسند کرتا ہے اور یہ کلمہ زبان پر نہیں لاتا۔ایسا کیوں
ہوا؟ اس لئے کہ وہ آسمانی ذریعہ سے پاک کیا گیا۔دوسرا ذریعہ زمینی ہے جس سے مراد انسان کا اپنی طرف سے مجاہدہ ہے۔اس وقت
روح انسانی کی حالت اس گھوڑے کی طرح ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ سدھایا جاتا ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
29
جلد اول
اس لئے فرماتا ہے وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا 11 جو ہماری راہ میں
مجاہدہ کرتے ہیں ہم انہیں رستے دکھا دیتے ہیں۔ان مجاہدات میں سے چند کا ذکر اس جگہ کیا
جاتا ہے۔اول صحبت صادقین۔صادقین کی صحبت ایسی ہے کہ اس کے ذریعہ انسان پاک کیا جاتا
ہے۔صحبت کا اثر ایک مانی ہوئی بات ہے۔لوگ اکسیر کو تلاش کرتے پھرتے ہیں میرے
نزد یک دنیا میں اگر کوئی اکسیر ہے تو صحبت صادقین۔مبارک وہ جو اس سے فائدہ حاصل
کریں۔اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ أَمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَكُونُوا
مَعَ الصُّدِقِینَ 12 یعنی اے مومنو! تقویٰ اختیار کرو۔اور اس تقویٰ کے حصول کا ذریعہ کیا ہے؟
یہ کہ تم صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ۔صادقوں میں ایک برقی اثر ہوتا ہے جس سے گناہوں کے
جراثیم مارے جاتے ہیں۔صادق خدا کے حضور ایک عزت رکھتا ہے۔اس کے طفیل صادق سے
تعلق رکھنے والا بھی باریاب ہو جاتا ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ اپنے ایک بھانجے پر اس لئے
ناراض ہوئیں کہ وہ ان کے بہت صدقہ کرنے کا شا کی تھا۔آپ نے حکم فرما دیا کہ ہمارا بھانجہ بھی
ہمارے گھر میں نہ آئے۔ایک روز چند صحابہ کبار نے باریابی کی اجازت چاہی جو انہیں دی گئی۔ان میں صدیقہ کے بھانجے بھی شامل تھے اور وہ بھی اندر چلے گئے۔13 دیکھا صادقوں کی صحبت
نے کیا فائدہ دیا۔اسی طرح دیکھا گیا ہے کہ اچھی جنس کے ساتھ ادنی جنس مل کر بک جاتی ہے۔دوسرا ذریعہ نفس کا محاسبہ ہے۔یعنی ہر روز تم اپنے کاموں پر ایک تنقیدی نظر کرو اور دیکھو کہ
تمہاری حرکت دنیا کی طرف ہے یا دین کی طرف ؟ اور آیا کوئی کام اللہ کی نافرمانی کا تو نہیں کیا؟
اور پھر اس کی اصلاح کرو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ
وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ 14
اے مومنو! تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔اور وہ تقویٰ یوں حاصل ہو گا کہ ہر جان نظر کرتی
رہے کہ اس نے کل کے لئے کیا کیا۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کر واللہ جو کچھ تم کرتے ہو اس
سے خبر رکھنے والا ہے۔جو شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرا نگران حال ہے اور اپنے

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
30
جلد اول
اعمال پر نظر ثانی کرتا ہے اور دیکھتا رہتا ہے کہ میں نے روز فردا کے لئے کیا تیار کی ہے وہ۔متقی بن جاتا ہے۔تیسرا ذریعہ گناہوں پر پشیمانی یعنی تو یہ ہے اَلسَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ
له - 15 جو شخص اپنے گناہوں پر پشیمانی کا اظہار کرتا ہے وہ ان کے بدنتائج سے محفوظ رہتا
ہے۔اور آئندہ کے لئے نیکی و تقومی کے واسطے اپنے آپ
کو تیار کرتا ہے اور شیطان کے مزید
حملوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔حضرت معاویہ کی نماز فجر قضا ہوگئی۔اس پر ان کو اس قدر
پریشانی ہوئی اور اس قدر وہ خدا کے حضور روئے اور چلائے کہ انہیں ایک نماز کے بدلے
دس نمازوں کا ثواب ملا۔دوسرے روز کسی نے انہیں اٹھایا۔پوچھا تو کون؟ کہا میں تو
شیطان ہوں۔انہوں نے تعجب کیا کہ نماز کے لئے شیطان بیدار کرے۔اس نے کہا اگر
میں نہ اٹھاؤں تو آپ ایک نماز کے بدلے دس نمازوں کا ثواب پائیں۔16 غرض تم اپنی
کسی لغزش پر اس قدر پشیمانی ظاہر کرو کہ تمہارا شیطان مسلمان ہو جائے۔چوتھا ذریعہ تمام کاموں میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا رہے۔حضرت ابن عمر فرماتے ہیں
کہ اگر کوئی شخص رات بھر سوچتا رہے اور پھر کہے کہ ابن عمر میرا کام کر دے گا تو خواہ مخواہ
میری توجہ اس طرف ہوگی۔اس طرح جو انسان اللہ تعالیٰ کو اپنا سہارا ہر امر میں ٹھہراتا ہے
اللہ تعالیٰ اس پر خاص توجہ کرتا ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ کی توجہ ہو وہ کیوں فرمانبردار نہ بنے گا۔پانچواں ذریعہ حصول تقویٰ کا استخارہ ہے۔یعنی ہر روز اپنے کاموں کے لئے استخارہ
کرے اور اپنے مولیٰ سے دعا کرے کہ جو کام نیک اور تیری مرضی کے مطابق ہیں ان کی
تو فیق عطا ہو۔اور جو تیری مرضی کے موافق نہیں ان سے مجھے ہٹالے۔اگر ہر روز ایسا نہ کر
سکے تو ہفتہ میں ایک بار تو ضرور ہی کرے۔چھٹا ذریعہ یہ کہ دعاؤں میں لگا ر ہے۔جو شخص اپنے اللہ سے دعا کرتا رہے اللہ اسے
اپنی رضا مندی کی راہیں دکھاتا ہے اور گمراہ ہونے سے بچاتا ہے۔ساتواں ذریعہ وَلَبِنُ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ 17 سے ظاہر ہے کہ جس

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
31
جلد اول
نعمت باری تعالیٰ پر ہم شکر کریں گے وہ بڑھ بڑھ کر دی جائے گی۔پس انسان اگر کوئی نیکی
کرے تو اسے چاہئے کہ بہت بہت شکر بجالائے تا کہ اور نیکیوں کی توفیق ملے اور وہ متقی
بن جائے۔سهی
آٹھواں ذریعہ سُبحَانَ الله وَالحَمدُ لِلهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَالله اَكْبَرُ
پڑھتار ہے۔اس میں یہ سر ہے کہ جو کسی کی تعریف کرے وہ ممدوح چاہتا ہے کہ یہ بھی ایسا
ہی بن جائے۔نبی کریم یا
اللہ نے لا الہ الا اللہ پر زور دیا۔اللہ تعالیٰ کو وحدہ لا شریک
ثابت کیا تو خدا نے فرمایا اے نبی ! ہم نے تجھے بھی دنیا میں فرد بنا دیا۔جو اللہ اکبر کہہ کر
خدا کی دل و جان اور اپنے عمل سے بڑائی بیان کرے اسے اللہ بڑا بنا دے گا۔اور جو اس
کی تسبیح کرے گا خدا اسے پاک بنا دے گا۔اور جو اس کا حامد بنے گا وہ محمود ہو جائے گا۔نواں ذریعہ نمازوں سے اپنی اصلاح کرے۔کیونکہ فرماتا ہے اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهى
عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ 18 نماز نا پسند کاموں سے روکتی ہے۔نماز معراج المؤمنین
یعنی مؤمنوں کو ترقیات روحانی دینے والی ہے۔پس نمازیں بہت پڑھو تا کہ تقویٰ حاصل
ہو اور تم میں فرمانبرداری کی روح پیدا ہو جائے۔دسواں ذریعہ اللہ تعالیٰ کے جلال و جمال کا معائنہ کرتا رہے۔جلال کے متعلق فرماتا ہے
اَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمُ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسْكِنهم
إنَّ فِي ذلِكَ لايت أَفَلَا يَسْمَعُونَ 19 یعنی کیا یہ بات ان کو ہدایت نہیں دیتی کہ اس
پہلے کئی سنگتوں کو ہم نے ہلاک کیا اور یہ ان کے مکانوں کے کھنڈروں میں چلتے پھرتے
ہیں۔اس میں بہت سے نشان ہیں کیوں نہیں سنتے۔جب تم دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ کے نافرمانوں
کا انجام یہ ہو گا اور جس ساز و سامان دنیوی کے لئے خدا کو ناراض کیا اس کا انجام یہ ہے تو لا محالہ
فرمانبرداری کی طرف توجہ ہوگی۔اور جمال یعنی انعامات کے متعلق اس کے ساتھ ارشاد
ہوتا ہے اَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا
تَأكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ أَفَلَا يُبْصِرُونَ 20 کیا نہیں غور کرتے کہ ہم

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
32
جلد اول
پانی کو خشک زمین کی طرف بہاتے ہیں۔پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس سے ان کے
چوپائے اور یہ خود کھاتے ہیں۔کیا بصارت سے کام نہیں لیتے۔آدمی انعامات الہی کا
مطالعہ کرے۔اور اس کے احسانات اپنے رونگٹے رونگٹے پر دیکھے تو اپنے مولی و محسن پر
قربان ہونے کو جی چاہے۔تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ “
ناشر محمد عنایت الله احمدی بد و ملوی مالک نصیر بک ایجنسی قادیان مطبوعہ کریمی پریس لاہور )
،،
1 فتوح الشام للواقدی مترجم حکیم شبیر احمد انصاری صفحہ 286 مطبوعہ مئی1986ء ادارہ
اسلامیات 190 انار کلی لاہور
2 البقرة : 4
3: المزمل: 2 تا 5
4: المائدة:64
5 الغاشية: 22، 23
6 المائدة: 109
:::7: الفاتحة : 32
8 الفاتحة: 4
2: البقرة: 130
10: ٹمپرنس سوسائٹیاں : معاشرہ میں شراب نوشی کے خلاف کام کرنے والے گروہ
:11: العنكبوت: 70
:12: التوبة: 119
:13 بخارى كتاب الادب باب الهجرة صفحه 1060 حديث 6073
مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
14: الحشر : 19
15 ابن ماجه ابواب الزهد باب ذكر التوبه صفحه 619 حدیث 4250
مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الأولى

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
33
جلد اول
16 مثنوی مولوی معنوی مولانا جلال الدین رومی دفتر دوم صفحه 63 تا 67
مطبوع کانپور
17: ابراهيم: 8
18: العنكبوت : 46
19: السجدة: 27
20: السجدة: 28

آج 10 میں سے 10 باقی