مبلغین کو ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
53
جلد اول
مبلغین کو ہدایات
26 جنوری 1921 ء بعد نماز عصر بورڈنگ مدرسہ احمدیہ کے ایک کمرہ میں حضرت کی
خلیفہ المسیح الثانی نے مبلغین جماعت احمدیہ ، مبلغین کی کلاس کے طلباء، مدرسہ احمدیہ کی ساتویں
جماعت کے طلباء اور افسران صیغہ جات کے سامنے حسب ذیل تقریر فرمائی۔تشہد، تعوذ اور سورۃ
فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تبلیغ کے طریقوں پر غور کرنا ہم چونکہ ایک ایسے مذہب سے تعلق رکھتے ہیں
جس نے اور ذمہ داریوں کے علاوہ اس ذمہ داری
کا اٹھانا بھی ضروری قرار دیا ہوا ہے کہ ساری دنیا کو ہدایت پہنچائی جائے اور ہر مذہب ، ہر
ملت، ہر فرقہ اور ہر جماعت کے لوگوں کو ہدایت کی جائے اس لئے ہمارے لئے تبلیغ کی
ضروریات پر غور کرنا اور اس کے لئے سامان بہم پہنچانا نہایت ضروری معاملہ ہے۔اور
خصوصیت کے ساتھ اس معاملہ پر غور کرنا نہایت ضروری ہے کہ تبلیغ کن ذرائع سے کرنا
زیادہ مفید اور نتیجہ خیز ہو سکتا ہے اور کن طریقوں کو کام میں لانے سے اعلیٰ نتائج نکل سکتے
ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ میں سال سے زیادہ عرصہ ہمارے سلسلہ کو تبلیغ شروع کئے ہوئے
ہوا ہے مگر اس وقت تک وہ نتائج پیدا نہیں ہوئے جن کے پیدا ہونے کی امید اُن صداقتوں
کی وجہ سے کی جاسکتی ہے جو ہمارے پاس ہیں۔مفید اور اعلیٰ نتائج دو ہی طرح پیدا ہوا
کرتے ہیں۔یا تو طاقتور ہاتھ ہوں، مضبوط بازو ہوں یا اعلیٰ درجہ کے اور مضبوط ہتھیار
ہوں ، اور اعلیٰ درجہ کا نتیجہ اسی طرح نکل سکتا ہے کہ یہ دونوں چیزیں حاصل ہوں ورنہ اگر
طاقتور ہاتھ ہوں لیکن ہتھیار ناکارہ اور کمزور ہوں تو بھی اچھا نتیجہ نہیں نکل سکتا۔اور اگر
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
54
جلد اول
ہتھیار اعلیٰ درجہ کے ہوں لیکن ہاتھوں میں طاقت نہ ہو تو بھی بہتر نتیجہ نہیں رونما ہو سکتا۔مثلاً
اگر ایک کمزور شخص ہو وہ اعلیٰ درجہ کی تلوار لے کر دشمن کے مقابلہ میں کھڑا ہو جائے تو ما رہی
کھائے گا۔یا طاقتور انسان ہو مگر خراب اور ناقص بندوق لے کر کھڑا ہو جائے تو بھی
شکست ہی کھائے گا۔پس مفید اور اچھا نتیجہ اس صورت میں نکل سکتا ہے کہ یہ دونوں باتیں
حاصل ہوں۔ہاتھوں میں طاقت اور قوت بھی ہو اور کام کی مشق ہو اور ہتھیار بھی اعلیٰ درجہ
کے ہوں۔متوقع نتائج کیوں
نہیں نکل رہے؟ اب میں دیکھنا چاہئے کہ جس نتیجہ کے
نکلنے کی ہمیں امید ہو سکتی ہے وہ
اگر نہیں نکلتا تو ان دونوں چیزوں میں سے کون سی چیز ہے جس میں کمی ہے۔آیا ہمارے
پاس ہتھیا را ایسے ناقص ہیں کہ ان سے کام نہیں لیا جا سکتا ؟ یا ہتھیار تو اعلیٰ درجہ کے ہیں مگر
ہم ایسے نہیں ہیں کہ ان سے کام لے سکیں ؟ یا دونوں باتیں نہیں ہیں ؟ ہتھیار بھی اعلیٰ درجہ
کے نہیں ہیں اور ہم بھی اس قابل نہیں کہ کام کر سکیں۔جب ہم غور کرتے ہیں تو اس امر میں تو کوئی شبہ نہیں رہتا کہ ہتھیار تو ہمارے پاس
اعلیٰ درجہ کے ہیں کیونکہ دشمن بھی اقرار کرتے ہیں کہ جو دلائل ہمارے پاس ہیں وہ بہت
مضبوط اور زبردست ہیں۔خصوصاً حضرت مسیح موعود کے ذریعہ جو دلائل اور براہین ہمیں
پہنچے ہیں ان کی قوت اور طاقت کا اعتراف دشمن بھی کرتے ہیں۔اس بات کی موجودگی کی
میں اور پھر اس بات کے ہوتے ہوئے کہ ہم شواہد اور دلائل کے ساتھ مانتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے پھر اعلیٰ درجہ کے نتائج کا نہ نکلنا بتاتا ہے کہ
ہم میں ہی نقص ہے ورنہ اگر ہم ان ہتھیاروں کو عمدگی کے ساتھ چلانے والے ہوں تو پھر
کوئی وجہ نہیں کہ اعلیٰ درجہ کے نتائج نہ پیدا ہوں۔پس یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ہتھیار چلانے
والے اچھے نہیں ہیں اور انہیں ہتھیار چلانے کا فن نہیں آتا۔چونکہ نیا سال شروع ہو رہا ہے
اس لئے میں نے ضروری سمجھا ہے کہ دوستوں کو جمع کر کے میں اس مضمون پر کچھ بیان
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
55
کروں کہ کس طرح تبلیغ کے عمدہ نتائج نکل سکتے ہیں۔جلد اول
مخاطبین اس مجلس میں میں نے ایک تو ان لوگوں کو بلایا ہے جو تلخ کا کام کرتے ہیں
اور دوسرے ان کو بلایا ہے جو آئندہ مبلغ ہونے والے ہیں تا کہ ابھی سے ان
کے کانوں میں یہ باتیں پڑیں اور ان کے دلوں پر نقش ہوں۔رسول کریم ﷺ نے بچہ کے
پیدا ہوتے ہی اس کے کان میں اذان کہنے کا ارشاد فرمایا ہے۔تاکہ پہلے دن ہی اس کے
کان میں خدا کا نام پڑے۔تو میں نے اس لئے کہ جو مبلغ ہونے والے ہیں ان کے دلوں
میں ابھی سے یہ باتیں بیٹھ جائیں ان کو بھی بلایا ہے یہ بھی اس وقت میرے مخاطب ہیں۔پھر میرے مخاطب منتظمین ہیں جنہوں نے مبلغین سے کام لینا ہے۔کیونکہ جب تک انہیں
ان باتوں کا علم نہ ہو وہ کام نہیں لے سکتے۔تو اس وقت میرے مخاطب تین گروہ ہیں۔اول
وہ جو کام کر رہے ہیں۔دوسرے وہ جو اس وقت تو کام نہیں کر رہے لیکن دو تین سال کے
بعد کام کرنے والے ہیں اور تیسرے وہ جنہوں نے کام لیتا ہے۔مخاطبین کی پہلی قسم پھر اس وقت میرے سامنے تین قسم کے لوگ ہیں۔ایک تو وہ
جن کا حلقہ نظر بہت ہی محدود ہے جیسے طالب علم جو آئندہ کام
کرنے والے ہیں ان کا حلقہ نظر بہت ہی محدود ہے۔اور ان کی مثال ایسی ہے جیسی کہ کنویں
کے مینڈک کی ایک مثال بیان کی جاتی ہے کہ کوئی کنویں کا مینڈک تھا وہ سمندر کے مینڈک
سے ملا اور پوچھا بتاؤ سمندر کتنا بڑا ہے؟ سمندر کے مینڈک نے کہا بہت بڑا ہوتا ہے۔اس
نے کہا کیا کنویں جتنا؟ کہا نہیں بہت بڑا ہوتا ہے۔اس پر کنویں کے مینڈک نے ایک چھلانگ
لگائی اور کہا کیا اتنا بڑا ہوتا ہے؟ اس نے کہا نہیں یہ کیا ہے وہ بہت بڑا ہوتا ہے۔اس پر کنویں
کے مینڈک نے دو تین اکٹھی چھلانگیں لگا کر پوچھا اتنا بڑا ؟ اس نے کہا یہ کیا بیہودہ اندازہ
لگاتے ہو سمندر تو بہت بڑا ہوتا ہے۔کنویں کے مینڈک نے کہا تم بہت جھوٹے ہو اس سے
بڑا کیا ہو سکتا ہے۔میں تم جیسے جھوٹے کے ساتھ بات نہیں کرنا چاہتا۔تو طالب علموں کی
مثال ایسی ہی ہوتی ہے۔ان کو اگر ایک بات بھی مل جاتی ہے اور استاد سے کوئی ایک دلیل
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
56
جلد اول
بھی سن لیتے ہیں تو کہتے ہیں اسی دلیل کو لے کر کیوں لوگ نہیں نکل جاتے اور ساری دنیا کو
کیوں نہیں منوا لیتے۔اس کی کیا تردید ہو سکتی ہے اور کون ہے جو اس کو تو ڑ سکتا ہے۔حالانکہ
مختلف طبائع مختلف دلائل کی محتاج ہوتی ہیں اور مختلف لیاقتوں کے دشمنوں کے مقابلہ میں
مختلف ذرائع کو اختیار کرنا پڑتا ہے۔اگر ایک دلیل ایک قسم کے پانچ دس آدمیوں کے لئے
مفید ہوتی ہے تو سینکڑوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔وہ بعض اور قسم کے دلائل کے محتاج
ہو
رتے ہیں۔پس مبلغ کے لئے ایک نہ ختم ہونے والے خزانہ کی ضرورت ہوتی ہے۔تو بعض لوگوں کے خیالات بالکل محدود ہوتے ہیں وہ ایک دلیل کو لے لیتے ہیں اور
خیال کرتے ہیں کہ یہ ایسی دلیل ہے کہ اس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا اور یہ سب کے لئے کافی
ہے۔حالانکہ ایسا نہیں ہے۔پھر یا ایسے لوگوں کی مثال ان بچوں کی سی ہے جو گاؤں میں
رہتے ہیں اور ان کا کام یہ ہوتا ہے کہ بیریوں کے درختوں کے سرے سے بیر کھا چھوڑے
یا جانوروں کے لئے چارہ لے آئے یا جانوروں کو باہر چرا لائے۔انہوں نے نہ کبھی کوئی
شہر دیکھا ہوتا ہے نہ ریل اور تار سے واقف ہوتے ہیں اور جب کوئی ان کے متعلق انہیں
باتیں سناتا ہے تو وہ اس طرح سنتے ہیں جس طرح کہانیاں سنی جاتی ہیں۔اس سے زیادہ
دلچسپی ان کو نہیں ہوتی اور نہ کوئی اثر ان پر پڑتا ہے۔ان بچوں میں سے بہت کم ایسے
ہوتے ہیں جن کے قلب پر یہ اثر پڑتا ہے کہ جب ہم بڑے ہوں گے تو ان چیزوں کو
دیکھیں گے ورنہ سب ان باتوں کو سن کر اسی طرح مطمئن ہو جاتے ہیں جس طرح قصوں
اور کہانیوں کے سننے کے وقت ہوتے ہیں۔کہانیاں سن کر انہیں کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ جن
باتوں کا ان میں ذکر ہے ان کو ہم دیکھیں اور معلوم کریں۔یہی حال طالب علموں کا ہوتا
ہے۔اور ایسے ہی لوگوں کا جن کے خیال وسیع نہیں ہوتے وہ سمجھتے ہیں کہ صرف ایک نکتہ
سے وہ سب مباحثات میں فتح پالیں گے۔وہ حیران ہوتے ہیں کہ دشمن کی فلاں دلیل کو
تو ڑنا کون سی مشکل بات ہے۔ہمارے استاد نے یا فلاں مولوی صاحب نے جو بات بتائی
ہے اس سے فورا اسے رد کیا جا سکتا ہے اور دشمن کو اپنی بات منوانے کے لئے مجبور کیا جا سکتا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
57
جلد اول
ہے۔وہ یہ سمجھتے ہی نہیں کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ جو ایک وعظ اور نادرست
بات بھی ایسے طور پر پیش کر سکتے ہیں کہ عوام کو درست ہی معلوم ہو یا ایک ایک بات میں
اعتراض کے کئی ایسے پہلو نکالے جا سکتے ہیں جن کی طرف پہلے ان کا خیال بھی نہیں گیا
ہوتا۔دوسرا گروہ وہ ہے جس کی نظر تو محدود نہیں ہے، وہ دنیا میں پھرے ہیں
دوسری قسم لوگوں سے ملے ہیں، مخالفین کے اعتراضات سنے کا انہیں موقع ملا ہے مگر
ان کی نظر کی وسعت عرض کے لحاظ سے ہے عمق کے لحاظ سے نہیں۔میں نے عورتوں کو کئی دفعہ بڑی حیرت سے یہ کہتے سنا ہے کہ لوگ خدا کا انکار کس
طرح کر سکتے ہیں۔بھلا خدا کی ہستی کا بھی انکار کیا جا سکتا ہے؟ مگر ان کو دنیا کاعلم نہیں ہوتا
اور وہ نہیں جانتیں کہ دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو حیرت سے پوچھتے ہیں کہ دنیا خدا کو مانتی
کیوں ہے؟ بھلا اس کے ماننے کے لئے بھی کوئی دلیل ہو سکتی ہے۔ان عورتوں نے
مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہو کر یہ سمجھا کہ خدا کا انکار کوئی کر ہی نہیں سکتا۔لیکن اگر ان
کی نظر وسیع ہوتی اور وہ دنیا کے لوگوں کی حالت سے آگاہ ہوتیں تو پھر وہ حیرت کے ساتھ
یہ نہ کہتیں۔تو ہمارے مبلغوں میں سے بعض ایسے ہیں جن کو عرض کے لحاظ سے تو وسعت حاصل
ہے مگر ان کے اندر حق نہیں ہے۔وہ یہ جانتے ہیں کہ لوگوں میں مذہبی مسائل میں کتنا
اختلاف ہے مگر یہ نہیں جانتے کہ کیوں ہے؟ کیوں پیدا ہوا ہے؟ اس کی وجوہات کیا ہیں؟
ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسا کہ ایک شخص کنویں میں جھانک کر دیکھتا ہے کہ اس میں پانی
ہے اور اتنی جگہ میں ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ کتنی گہری زمین سے جا کر پانی نکلا ہے اور کس
طرح نکلا ہے۔تو یہ لوگ دنیا کے اعتراضات سے واقف ہیں، دنیا کے خیالات سننے کا
انہیں موقع ملا ہے، وہ جانتے ہیں کہ دنیا میں دہریت پیدا ہورہی ہے، انہیں علم ہے کہ ایسے
لوگ ہیں جو مذاہب کے پیروؤں کو حقیر جانتے ہیں اور مذاہب پر ہنسی اڑاتے ہیں۔مگر وہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
58
جلد اول
یہ نہیں جانتے کہ اس کی وجوہات کیا ہیں۔کیوں لوگوں میں ایسے خیالات پیدا ہو رہے
ہیں۔کیوں وہ مذاہب کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔تیسری قسم تیسرا گروہ وہ ہے جس کو یہ تینوں باتیں حاصل ہیں۔اس کی نظر بھی وسیع
ہے ، وہ لوگوں کے خیالات کے عرض سے بھی واقف ہے اور ان کے عمق
علم رکھتا ہے یعنی ان خیالات کے پیدا ہونے کے جو اسباب ہیں ان سے واقف ہے
اور جانتا ہے کہ اس ظاہری تغیر کے پس پردہ کیا طاقتیں کام کر رہی ہیں۔تینوں قسم کے لوگوں کو مخاطب کرنے کی غرض اس وقت جو باتیں میں کہوں
گا وہ ان تینوں گروہوں
کو مد نظر رکھ کر ہوں گی اور گو بعض کے لئے ان کا سمجھنا مشکل ہوگا لیکن جیسا کہ میں نے بتایا
ہے ایک گروہ یعنی طلباء کو سنانے کی یہی غرض ہے کہ اس کے کان میں اس قسم کی باتیں
پڑتی رہیں اور اس کے دل میں نقش ہوتی رہیں۔دوسرے دو طبقوں کے لوگ جو اپنی
واقفیت اور تجربہ کی وجہ سے ان باتوں کو سمجھ سکتے ہیں ان کو سنانے کی یہ غرض ہے کہ اگر
انہیں معلوم نہ ہوں تو اب واقف ہو جائیں۔اور اگر معلوم ہوں تو ان پر اور غور و فکر کریں
اور ان سے اچھی طرح فائدہ اٹھا ئیں۔اس تمہید کے بعد میں اس امر کے متعلق کچھ بیان
مبلغ کے معنی اور اس کا کام
کرنا چاہتا ہوں کہ مبلغ کسے کہتے ہیں اور اس کا
کیا کام ہے؟ مبلغ کے معنی ہیں پہنچا دینے والا۔مگر جب ہم یہ لفظ بولتے ہیں تو اس کا یہ
مطلب نہیں ہوتا کہ خواہ وہ کچھ پہنچا دے اس کو مبلغ کہا جائے گا۔بلکہ اسلامی اصطلاح میں
اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ ایسا شخص جو دوسروں کو اسلام کی تعلیم پہنچائے۔آجکل کے مبلغ
تو ظلی مبلغ ہیں۔بعض لوگ نبوت ظلی پر ہی بحث کر رہے ہیں مگر سچی بات یہ ہے کہ ہمارا سبھی
کچھ مل ہی حل ہے۔ایمان بھی خالی ہے، تبلیغ بھی ظلی ہے۔کیونکہ پہلے اور اصلی مبلغ تو
رسول کریم ہی ہی ہیں۔ان کی وساطت اور ذریعہ سے ہی دوسرے لوگ مبلغ بن سکتے ہیں۔اسی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
59
جلد اول
طرح اگر کوئی حقیقی اور اصلی مومن ہے تو رسول کریم ﷺ ہی ہیں۔ہم سب ظلی مومن ہیں کیونکہ
ہم نے مومن بننے کے لئے جو کچھ لیا ہے رسول کریم والے سے ہی لیا ہے۔تو حقیقی مبلغ رسول کریم
ہی ہیں۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ ان کو خدا تعالیٰ نے کس بات کا حکم دیا ہے۔خدا تعالیٰ
رسول کریم ﷺ کو فرماتا ہے بَلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبَّكَ 2 جو کچھ تجھ پر تیرے رب
کی طرف سے اتارا گیا ہے اسے لوگوں تک پہنچا دے۔اس کو مد نظر رکھ کر اسلامی مبلغ کے یہ معنی
ہوئے کہ جو کچھ سول کریم ﷺ پر اتارا گیا ہے وہ لوگوں تک پہنچا دے اور اگر اس میں کو تا ہی کرے تو
مبلغ نہیں کہلا سکتا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے بَلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ پہنچا دے جو
اتارا گیا ہے تجھ پر تیرے رب کی طرف سے۔وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ 3
اور اگر تو نے یہ کام نہ کیا تو تب خدا کا پیغام نہ پہنچایا۔اس کے اگر یہ معنی کئے جائیں کہ تو
نے خدا کا کلام اگر نہ پہنچایا تو کلام نہ پہنچایا تو کلام بے معنی ہو جاتا ہے۔مثلاً کوئی کہے کہ
اگر تو نے روٹی نہیں کھائی تو نہیں کھائی۔یا پانی نہیں پیا تو نہیں پیا۔تو یہ لغو بات ہوگی۔کیونکہ جب روٹی نہیں کھائی تو ظاہر ہے کہ نہیں کھائی۔پھر یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ تو نے
نہیں کھائی۔یا پانی نہیں پیا تو ظاہر ہے کہ نہیں پیا۔پھر یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ تو نے نہیں
پیا۔اس لئے وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہ کے یہ معنی نہیں ہیں کہ اگر تو نے
خدا کا کلام نہیں پہنچایا تو کلام نہیں پہنچایا۔بلکہ یہ ہیں کہ مَا أُنْزِلَ اِلَيْكَ میں جو وسعت
رکھی گئی ہے اس میں سے اگر کوئی بات نہیں پہنچائی ، اس کا کوئی حصہ رہ گیا ہے تو تجھے جو کچھ پہنچانا
چاہئے تھا اسے تو نے گویا بالکل ہی نہیں پہنچایا۔کیونکہ وہ کلام بتمام و کمال پہنچانا ضروری تھا۔پس مبلغ کا کام یہ ہے کہ جو کچھ رسول کریم ﷺ پر نازل ہوا وہ سارے کا سارا دنیا
میں پہنچا دے اور جو حصہ جس کے متعلق ہے اسے پہنچائے۔یہ نہیں کہ کسی اور کا حصہ اور ہی
کو دے آئے یا بعض کو ان کا حصہ پہنچا دے اور بعض کو نہ پہنچائے۔اگر وہ اس طرح کرے
گا تو اپنے فرض سے سبک دوش نہ ہو گا۔بلکہ اس کا فرض ہے کہ جس جس کا حصہ ہے
اس تک پہنچا دے۔مثلاً گھروں میں حصے بٹتے ہیں۔لوگ نائنوں کو حصہ دیتے ہیں کہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
60
جلد اول
فلاں فلاں گھروں میں دے آؤ۔اب اگر نائن کو دس حصے پہنچانے کے لئے دیئے جائیں
اور وہ ان میں سے آٹھ تو پہنچا دے مگر دو نہ پہنچائے تو وہ یہ نہیں کہہ سکتی آٹھ جو پہنچا آئی
ہوں اگر دو نہیں پہنچائے تو کیا ہوا؟ پس جس طرح اس کا آٹھ حصے پہنچا دینا دو کے نہ
پہنچانے کے قصور سے اسے بری الذمہ نہیں کر سکتا اسی طرح مبلغ اگر ہر ایک کو اس کا حصہ
نہیں پہنچا تا بلکہ بعض کو پہنچا دیتا ہے تو وہ بری الذمہ نہیں ٹھہر سکتا۔اس لئے مبلغ کا فرض ہے
کہ اسے جس قدر اور جس کے لئے جو کچھ دیا گیا ہے اسے پہنچا دے۔یہ بھی نہیں کہ
سارے کا سارا ایک ہی کو پہنچا دے۔مثلاً اگر ایک شخص کے گھر کے پاس جو آدمی رہتا ہو وہ
اسے عیسائیوں، دہریوں، آریوں وغیرہ کے رد کے دلائل پہنچا دے لیکن جن عیسائیوں،
دہریوں یا آریوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہوا انہیں یونہی چھوڑ دے تو اس کی نسبت یہ نہیں کہا
جا سکتا کہ اس نے پہنچا دیا۔کیونکہ اس کا فرض ہے کہ دہریوں کے رد کے دلائل دہریوں کو
بتائے ، عیسائیوں کے رد کے دلائل عیسائیوں کو بتائے اور آریوں کے رد کے دلائل
آریوں کو پہنچائے۔تو جس طرح کوئی شخص اگر وہ ساری چیزیں نہ پہنچائے جو اسے
پہنچانے کے لئے دی جائیں اور یا ان سب کو نہ پہنچائے جن کے لئے دی جائیں بری
الذمہ نہیں ہو سکتا۔اسی طرح مبلغ ساری باتیں نہ پہنچائے اور جس جس کے لئے ہیں اس کو
نہ پہنچائے تو وہ مبلغ ہی نہیں ہو سکتا۔مثلاً کوئی اس طرح کرے کہ عیسائیوں میں جائے اور جا
کر ان کی تو تعریف کرے اور ان میں یہودیوں کے خلاف دلائل دینے شروع کر دے۔یا ہندوؤں میں جائے اور ان کی تو تعریف کرے لیکن عیسائیوں کے خلاف تقریر شروع کر
دے۔یا غیر احمدیوں میں جائے اور ان کے بگڑے ہوئے عقائد کے متعلق تو کچھ نہ کہے مگر
مجوسیوں کے خلاف دلائل دینے شروع کر دے تو اس سے کوئی فائدہ نہ ہوگا اور نہ وہ اپنے
فرض سے سبک دوش سمجھا جائے گا۔اسی بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیغامی ہم سے الگ
ہوئے ہیں۔ان کے لیکچراروں کا طریق تھا کہ غیر احمد یوں میں گئے تو عیسائیوں کے نقص
بیان کرنے شروع کر دیئے۔ہندوؤں میں گئے تو کسی دوسرے مذہب کی برائیاں بیان
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
61
جلد اول
کرنے لگ گئے اور ساتھ ساتھ ان لوگوں کی جو ان کے سامنے ہوتے تعریف کرتے
جاتے۔گویاوہ کسی کی ٹوپی کسی کو دیتے اور کسی کی جوتی کسی کو پہنچا دیتے۔اس کا جو کچھ نتیجہ ہوا
وہ ظاہر ہی ہے۔جب تک جس قوم میں جو کمزوریاں اور نقائص ہوں وہ اسے بتائے نہ جائیں اُس
وقت تک کوئی مبلغ نہیں کہلا سکتا۔کیونکہ بلغ مَا اُنْزِلَ إِلَيْكَ کے ماتحت ضروری ہے
کہ یہودیوں میں جو نقص ہوں وہ ان کو بتائے جائیں ، عیسائیوں میں جو نقص ہوں وہ ان کو
سنائے جائیں۔غیر احمدیوں میں جو نقص ہوں ان سے انہیں آگاہ کیا جائے اور اپنی
جماعت میں جو کمزوریاں ہوں وہ اپنے لوگوں کو بتائی جائیں۔ہاں جو مبلغ بنانے اور تیار
کرنے والے ہوں ان کا کام ہے کہ ایک ایک شخص کو یہ سب باتیں بتا ئیں۔لیکن جو شخص
تبلیغ کرتا ہے اس کا فرض ہے کہ وہ جس قوم میں جائے اس کی کمزوریاں اور نقائص است
تک پہنچائے۔اگر اس کے سامنے کسی دوسری قوم کی کمزوریوں کا ذکر کرے گا تو یہ باج
مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے ماتحت نہ ہوگا۔پس قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کو ساری صداقتیں پہنچا دینی اور جو جس کا مستحق
ہے اس کے پاس وہی پہنچانا مبلغ کا کام ہے۔اگر کوئی شخص کسی کو پوری پوری صداقت نہیں
پہنچاتا تو وہ مبلغ نہیں ہو سکتا۔اور اگر کسی کے کام آنے والی صداقت کسی اور کو پہنچا دیتا ہے تو
بھی مبلغ نہیں ہو سکتا۔کیونکہ یہ پہنچا نا نہیں ہوتا بلکہ پھینکنا ہوتا ہے۔مثلاً اگر چٹھی رساں کسی کا
خط کسی کو دے آئے تو یہ نہیں کہیں گے کہ وہ خط پہنچا آیا بلکہ یہی کہیں گے کہ پھینک آیا ہے۔غرض مبلغ کے لفظ نے بتا دیا کہ جس کے کام آنے والی صداقت ہو اسی کو پہنچانا
ضروری ہے اور مَا أُنْزِلَ إِلَیک نے بتا دیا کہ ساری کی ساری پہنچانی چاہئے نہ کہ اس
کا کچھ حصہ پہنچادیا جائے۔اس چھوٹے سے فقرے میں مبلغ کا سارا کام بتا دیا گیا ہے۔تبلیغ کی تقسیم آگے پہنچانا دوطرح کا ہوتا ہے۔ایک اصول کا پہنچا نا، دوسرے
فروع کا پہنچا نا۔غیر مذاہب کے لوگوں کے لئے تو اصول کی تعلیم
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
62
جلد اول
پہنچانا ضروری ہے اور جو ماننے والے ہوں ان کے لئے تفصیل کی ضرورت ہوتی ہے کہ
فلاں بات کس طرح کرنی چاہئے اور فلاں کس طرح۔اس لحاظ سے تبلیغ کی موٹی تقسیم یہ
ہوئی کہ ایک تو ان لوگوں کو تبلیغ کرنا جو اسلام کو نہیں مانتے۔ان کو اصولی باتیں بتانی
چاہئیں۔اور دوسرے ان کو تبلیغ کرنا جو مسلمان تو کہلاتے ہیں مگر اسلام کی باتوں کو جانتے
نہیں یا جانتے ہیں تو ان پر عمل نہیں کرتے۔ان کو اصول کے علاوہ فروع سے بھی آگاہ کرنا۔غرض دو طرح کی تبلیغ ہوتی ہے۔ایک ظاہر کے متعلق اور ایک باطن کے متعلق۔وہ
لوگ جو ابھی اسلام میں داخل ہی نہیں ہوئے ان کے تو قفل لگے ہوئے ہیں۔جب تک
پہلے وہ نہ کھلیں ان کے باطن میں کوئی چیز داخل نہیں ہو سکتی اس لئے ان کی بیرونی اصلاح
کی ضرورت ہے۔انہیں اصولی باتیں سمجھائی جائیں۔مگر جو اپنی جماعت کے لوگ ہیں ان
کے تو قفل کھلے ہوئے ہیں ان کی اندرونی اصلاح کی جاسکتی ہے۔ان میں روحانیت،
تقومی ، طہارت اور پاکیزگی پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔مبلغ کے کام کی اہمیت یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ مبلغ کا فرض بہت بڑا ہوتا ہے۔لوگ کسی ایک بات کو بھی آسانی سے نہیں مانتے۔لیکن مبلغ کا کام یہ ہوتا ہے کہ ہزاروں باتوں کو منوائے۔پھر ایک آدمی سے منوانا بہت
مشکل ہوتا ہے چہ جائیکہ ساری دنیا کو منوایا جائے۔انتظام کے طور پر اور کام چلانے کے
لئے خواہ مبلغوں کے لئے علاقے تقسیم کر دیئے جائیں مگر اصل بات یہی ہے کہ جو ضلع
گورداسپور میں تبلیغ کرتا ہے وہ اسی ضلع کا مبلغ نہیں ہے بلکہ ساری دنیا کا مبلغ ہے۔اسی
طرح ضلع لاہور میں جو تبلیغ کرتا ہے وہ لاہور کا مبلغ نہیں ہے بلکہ ساری دنیا کا مبلغ ہے
کیونکہ مبلغ کے لئے کوئی خاص علاقہ مقرر نہیں کیا گیا بلکہ قرآن کریم میں یہی بتایا گیا ہے کہ
مبلغ کا علاقہ سب دنیا ہے۔غرض مبلغوں کا کام بہت بڑا ہے اور اتنا بڑا ہے کہ حکومتیں بھی اس کام کو نہیں کر
سکتیں۔حکومتیں زور سے یہ باتیں منواتی ہیں کہ چوری نہ کرو قتل نہ کرو، ڈاکہ نہ ڈالو گران
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
63
جلد اول
باتوں کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتیں۔حکومتیں یہ تو کر سکتی ہیں کہ مجرم کو پھانسی پر
چڑھا کر مار دیں لیکن یہ نہیں کر سکتیں کہ جرم کا میلان دل سے نکال دیں۔مگر مبلغ کا کام دل
سے غلط باتوں کا نکالنا اور ان کی جگہ صحیح باتوں کو داخل کرنا ہوتا ہے۔پس مبلغ کا کام ایسا
مشکل ہے کہ حکومتیں بھی اس کے کرنے سے عاجز ہیں اور باوجود ہتھیاروں ، قید خانوں،
فوجوں ، مجسٹریٹوں اور دوسرے ساز وسامان کے عاجز ہیں۔مبلغ کے مددگار جب مبلغ کا کام اس قدر وسیع اور اس قدر مشکل ہے تو سوال پیدا
ہوتا ہے کہ وہ اس کام کو کیونکر کر سکتا ہے؟ اس کے متعلق یا د رکھنا
ہئے کہ وہ خدا جس نے یہ کام بندوں کے ذمہ لگایا ہے اس نے ان کو بے مددگار نہیں
چھوڑا۔اگر مبلغ بے ساتھی و مددگار کے ہوتا تو اتنے بڑے کام کے مقابلہ میں کچھ بھی نہ
کر سکتا۔مگر خدا تعالیٰ نے مبلغ کو دو مددگار دیئے ہیں جن کی امداد سے وہ تبلیغ کر سکتا اور
کامیاب ہو سکتا ہے۔اس کے راستہ میں روکیں آتی ہیں ، مشکلات پیدا ہوتی ہیں مگر ان دو
مددگاروں سے کام لے کر وہ سب روکوں کو دور کر سکتا ہے۔وہ مددگار کون سے ہیں؟ ان میں سے ایک کا نام تو عقل ہے اور دوسرے کا نام شعور۔جب مبلغ ان دو مددگاروں کی مدد حاصل کر سکتا ہے تو پھر اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔آگے چل کر میں تشریح کروں گا کہ عقل سے میری کیا مراد ہے اور شعور سے کیا۔اس
جگہ اتنا ہی بتاتا ہوں کہ یہ مبلغ کے مددگار ہیں۔جب کوئی تبلیغ کے لئے جائے تو ان کو بلا
لے اور جب ان کی مدد سے حاصل ہو جائے گی تو وہ وہ کام بہت خوبی کے ساتھ کر لے گا جو
حکومتیں بھی نہیں کر سکتیں۔عقل کی مدد سے مراد ہر ایک انسان میں خدا نے عقل بھی پیدا کی ہے اور شعور
بھی۔عقل سے میری مراد وہ مادہ اور انسان کے اندر کی
وہ طاقت ہے جس کے ذریعہ انسان دلائل کے ساتھ معلوم کرتا ہے کہ فلاں بات درست
ہے یا غلط۔بے شک بعض دفعہ انسان ضدی بن جاتا ہے اور ایک بات کو صحیح اور درست
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
64
جلد اول
جانتا ہوا اس کا انکار کر دیتا ہے۔لیکن یہ حالت بہت گند اور بہت دیر کی گمراہی کے بعد پیدا
ہوتی ہے ورنہ کثیر حصہ لوگوں کا ایسا ہی ہے کہ عقل کے فیصلہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔جب اس
کے سامنے ایسی باتیں پیش کی جائیں جو عقلی طور پر صحیح ثابت ہوں تو وہ ان کا انکار نہیں کر
سکتا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ جن باتوں کو عقلی لحاظ سے ایک مبلغ معقول اور مدلل سمجھتا ہے
ان کو دوسرے لوگ بھی معقول سمجھتے ہیں بشرطیکہ اندھے کی بصارت کی طرح ان کی عقل
بالکل مردہ نہ ہو گئی ہو اور وہ اس کو بالکل مار نہ چکے ہوں۔مگر جس طرح اندھے بہت کم
ہوتے ہیں اسی طرح عقل کے اندھے بھی کم ہی ہوتے ہیں اور عموماً لوگ عقل کو مارتے
نہیں۔کیونکہ انہیں اس سے دنیاوی کام بھی کرنے ہوتے ہیں۔پس لوگ عقل سے ضرور
کام لیتے ہیں۔اور جب ان کے سامنے ایسی باتیں پیش کی جائیں جو عقلی طور پر معقول
ہوں تو وہ عقل سے کام لے کر ان کو تسلیم کر لیتے ہیں۔اور چونکہ خدا تعالیٰ نے عقل کے
بہت سے دروازے رکھے ہیں اس لئے کسی نہ کسی دروازہ سے حق اندر داخل ہو ہی جاتا
ہے۔اس لئے ہر ایک مبلغ کو چاہئے کہ اس سے ضرور کام لے یعنی لوگوں کے سامنے ایسے
دلائل پیش کرے جن کو عقل تسلیم کرتی ہے۔اس ذریعہ سے وہ بہت جلدی دوسروں سے
اپنی باتیں منوا لے گا اور وہ کام کر لے گا جو حکومتیں بھی نہیں کر سکتیں۔ابھی دیکھ لو کچھ
لوگوں نے غلط طور پر عام لوگوں کے دلوں میں یہ خیال بٹھا دیا ہے کہ گورنمنٹ سے اہل ہند
کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا بلکہ نقصان پہنچ رہا ہے۔گورنمنٹ کے پاس طاقت ہے، سامان
ہے مگر وہ روک نہیں سکتی کہ یہ خیال لوگوں کے دلوں میں نہ بیٹھے۔وجہ یہ کہ اس خیال کو
بٹھانے والے تو عقلی دلائل سے کام لے رہے ہیں لیکن گورنمنٹ ان سے کام نہیں لے
رہی اس لئے اس کا کچھ اثر نہیں ہو رہا۔تو عقلی دلائل سے کام لینے پر بہت اعلیٰ درجہ کے
نتائج نکل سکتے ہیں۔شعور کی مدد سے مراد اس سے بڑھ کر شعور ہے مگر جہاں عقل کی نسبت زیادہ نتیجہ خیز
ہے وہاں خطر ناک بھی ایسا ہے کہ جس طرح بعض اوقات