مبلغین کو ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء), حصہ 2

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
65
جلد اول
ڈائنامیٹ چلانے والے کو بھی ساتھ ہی اڑا کر لے جاتا ہے اسی طرح یہ بھی کام لینے والے
کو اڑا کر لے جاتا ہے۔لوگوں نے شعور کی مختلف تعریفیں کی ہیں مگر میری اس سے مراد اس
جس سے ہے جو فکر اور عقل کے علاوہ انسان کے اندر رکھی گئی ہے اور جس کا تعلق دلائل
عقلیہ کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ انسان کی اندرونی جوں کے ساتھ ہوتا ہے اور جسے ہم
جذبات کہہ سکتے ہیں۔جیسے محبت ہے ، غضب ہے، شہوت ہے، خواہش بقا ہے۔بہت دفعہ عقلی دلائل سے کسی مسئلہ کو ثابت کرنے سے اس قدر اس کی طرف میلان یا
اس سے نفرت پیدا نہیں ہوتی مگر ان جذبات کو ابھار دینے سے انسان فورا بات کو قبول کر
لیتا ہے اور ان احساسات کو ابھار کر بڑے بڑے کام لئے جا سکتے ہیں اور لئے جاتے ہیں
اور اس کے ذریعہ ایک گھڑی میں کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے۔چنانچہ دیکھا ہوگا کہ کہیں بحث ہو
رہی ہے جب مولوی دیکھے کہ میں ہارنے لگا ہوں تو وہ کہہ دے گا مسلمانو! تمہیں شرم نہیں
آتی رسول کریم سے کی ہتک ہو رہی ہے تم خاموش بیٹھے سن رہے ہو۔یہ سن کر سب کو جوش
آ جائے گا اور وہ شور ڈال دیں گے۔چاہے ہتک ہو رہی ہو یا نہ ہو رہی ہو جذ بات جس
وقت ابھر جاویں تو غلط اور صحیح کی بھی تمیز نہیں رہتی اور ایک روچل پڑتی ہے جس میں لوگ
بہنے لگ جاتے ہیں۔غلط طور پر اس سے کام لینا جائز نہیں۔لیکن جب عقل اس کی تائید
کرتی ہو اور حق اور صداقت کے لئے حق اور صداقت کے ساتھ کام لیا جائے تو اس کا
استعمال جائز ہے بلکہ بسا اوقات ضروری ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں ہم دیکھتے ہیں کہ
اس طریق سے بہت کام لیا گیا ہے اور پھر حضرت مسیح موعود نے بھی اس سے خوب ہی کام
صلى الله
لیا ہے۔آپ وفات مسیح کے متعلق دلائل لکھتے لکھتے یہ بھی لکھ جاتے ہیں کہ رسول کریم ہے
تو زمین میں دفن ہوں اور حضرت عیسی آسمان پر بیٹھے ہوں ایک مسلمان کی غیرت اس کی
بات کو کس طرح گوارا کر سکتی ہے۔یہ وفات مسیح کی عقلی دلیل نہیں لیکن ایک روحانی دلیل
ہے اور اس سے جذبات بھی ابھر آتے ہیں۔اور اس کا جس قدر دلوں پر اثر ہوتا ہے
ہزار ہا دلیلوں کا نہیں ہوگا۔کیونکہ اس کے ذریعہ سے وہ میلان طبعی جو نسلاً بعد نسل اسلام

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
66
جلد اول
سے تعلق رکھنے کے سبب سے ایک مسلمان کے دل میں رسول کریم ﷺ کی نسبت ہے وہ
خود بخود جوش میں آ جاتا ہے اور کسی بات کو سامنے نہیں آنے دیتا۔حضرت صاحب کی تمام کتابوں میں یہی بات ملتی ہے۔اگر عقلی دلائل اور شعور سے
کام لینے کے دونوں پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر دیکھیں تو دونوں پائے جاتے ہیں۔اور اگر
صرف عقلی دلائل کو مدنظر رکھیں تو ساری کتب میں عقلی دلائل ہی نظر آتے ہیں۔اور اگر
جذبات کے پہلو کو مدنظر رکھ کر دیکھیں تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ ساری باتیں ایسی ہیں جن
کے ذریعہ جذبات کو تحریک کی گئی ہے۔ہر ایک شخص کی کتاب میں یہ بات نہیں پائی
جاسکتی۔اور یہ حضرت صاحب کے قادر الکلام ہونے کا ثبوت ہے۔آپ نے عقلی دلائل
اور جذبات کو ایسے عجیب رنگ میں ملایا ہے کہ ایسا کرنا ہر ایک کا کام نہیں ہے۔لیکن گوہر ایک
اس طرح نہیں کر سکتا مگر یہ کر سکتا ہے کہ ان سے الگ الگ طور پر کام لے۔عقلی دلائل سے
الگ کام لے اور جذبات سے الگ۔حضرت صاحب نے ہر موقع پر جذبات کو ابھارا ہے اور کبھی محبت کبھی غضب کبھی
غیرت کبھی بقائے نسل کے کبھی حیا کے جذبات میں حرکت پیدا کی ہے۔چنانچہ آپ نے
عیسائیوں
کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ کیا تم لوگ مسیح کی نسبت صلیب پر مرنے کا عقیدہ رکھ کر
اسے ملعون قرار دیتے ہو؟ اس پر غور کرو اور سوچو۔اس طرح ان کے دلوں میں حضرت مسیح
کی محبت کے جذبات کو پیدا کر دیا گیا اور اس جائز محبت کے جذبات کے ذریعہ اس نا جائز
محبت کے جذبات کو کہ انہوں نے مسیح کو خدا سمجھ رکھا ہے کاٹ دیا گیا۔غرض خدا تعالیٰ نے مبلغ
دونوں مددگاروں سے اکٹھا کام لینا چاہئے کو یہ مدگار اور ہتھیار
دیئے ہیں۔(1) دلائل عقلی پیش کرنا (2) جذبات کو صحیح اور درست باتوں کے متعلق ابھارنا۔ان میں سے اگر کسی ایک کو چھوڑ دیا جائے اور اس سے کام نہ لیا جائے تو کامیابی نہیں ہو
سکتی۔اگر صرف جذبات کو ابھارنا شروع کر دیا جائے اور دلائل دینے چھوڑ دیئے جائیں تو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
67
جلد اول
بہت نقصان ہوگا۔کیونکہ جب لوگ عقلی دلائل کو چھوڑ دیں گے تو پھر ایسی حالت ہو جائے گی
کہ وہ ہمارے کام کے بھی نہ رہیں گے۔اور اگر خالی دلائل سے کام لیا جائے تو ہمارے مبلغ
صرف فلاسفر بن جائیں گے دین سے ان کا تعلق نہ رہے گا اور اس طرح بھی نقصان ہوگا۔پس اعلیٰ نتائج پیدا کرنے کے
ان باتوں کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے گئے ان دونوں دریوں سے
کام لینا ضروری ہے مگر یہ بھی اسی وقت کام دے سکتے ہیں جبکہ انسان خود نمونہ کے طور پر
بن جائے۔تم دلائل عقلی پیش کرو مگر تمہاری اپنی حالت ایسی نہ ہو کہ دیکھنے والے الجھیں کہ
عقلاً تم جس بات پر قائم ہو اس سے تم کو فائدہ نہیں ہے تو ان پر کبھی ان دلائل کا خاص اثر نہ
ہوگا کیونکہ اگر تم پر ان دلائل نے کوئی اثر نہیں کیا تو خوب یاد رکھو کہ تمہاری کوئی دلیل
دوسروں پر بھی کوئی اثر نہ کرے گی۔تم جو دلائل دو پہلے اپنے آپ کو ان کا نمونہ بناؤ۔اپنے
اوپر ان کا اثر دکھاؤ اور پھر دوسروں سے ان دلائل کے تسلیم کرنے کی توقع رکھو۔اسی طرح
جذبات کا حال ہے۔جذبات کو ابھارنے والی وہی تقریر اثر کرے گی کہ جس وقت انسان
تقریر کر رہا ہو اس کے اپنے دل میں بھی ایسے ہی جذبات پیدا ہور ہے ہوں کیونکہ دوسروں
کے جذبات اس وقت تک نہیں ابھر سکتے جب تک ظاہری الفاظ کے ساتھ اندرونی
جذبات بھی نہ ہوں۔اس کے لئے اپنے دل میں بھی ان جذبات کا پیدا کرنا ضروری
ہے۔ورنہ ایسی تقریر کا کوئی اثر نہ ہو گا۔اسی طرح عقلی دلائل اس وقت تک اثر نہ کریں گے
جب تک ان کے ماتحت انسان خود اپنے اندر تبدیلی نہ پیدا کرے گا۔اگر انسان خود توان
دلائل کے ماتحت تبدیلی نہ کرے اور دوسروں کو کہے تو وہ ہرگز اس کی باتوں کی طرف توجہ
نہ کریں گے۔اور اس کی مثال ایسی ہی ہوگی جیسا کہ کہتے ہیں کہ کسی لومڑ کی دم کٹ گئی
تھی۔اس نے اپنی شرمندگی مٹانے کے لئے تجویز کی کہ سب کی ڈمیں کٹانی چاہئیں۔اس
نے دوسرے لومڑوں کو بتایا کہ دم کی وجہ سے ہی ہم قابو آتے ہیں اس کو کٹا دینا چاہئے
تا کہ ہم پکڑے نہ جائیں۔یہ سن کر سب کٹانے کے لئے تیار ہو گئے کہ ایک بوڑھے لومڑی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
68
جلد اول
نے کہا ذرا تم خود تو دکھاؤ کہ تمہاری دم ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو ہم سب کٹانے کے لئے
چلیں۔اور اگر تمہاری پہلے ہی کئی ہوئی ہے تو معلوم ہوا کہ تم ہماری بھی کٹوانی چاہتے ہو۔باقی یونہی باتیں ہی باتیں ہیں۔تو عقلی دلائل کا اس وقت تک اثر نہیں ہوتا جب تک کہ خود دلیل دینے والے میں اس
دلیل کا ثبوت نہ پایا جاتا ہو۔ایسی صورت میں لوگ یہی کہیں گے کہ بے شک دلیل تو
معقول ہے مگر یہ بتاؤ اس کا نتیجہ کیا نکلا اور تم نے اس سے کیا فائدہ اٹھایا ؟ اگر نتیجہ کچھ نہیں
اور کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا تو پھر کیوں ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر تمہارے مذہب کو قبول
کریں اور خواہ مخواہ نقصان اٹھا ئیں۔اسی طرح جذبات ابھارتے وقت اگر صرف الفاظ استعمال کئے جاویں اور ان کے
ساتھ روح نہ ہو تو وہ الفاظ بھی اثر نہیں کرتے۔یہی وجہ ہوتی ہے کہ بہت لوگ جو بڑے
زور شور سے تقریریں کرنے والے ہوتے ہیں ان کا کچھ اثر نہیں ہوتا۔مگر جن مقرروں کے
اپنے جذبات ابھرے ہوئے ہیں خواہ کسی کچی وجہ سے یا جھوٹی وجہ سے ہی ان کے الفاظ
اثر کرتے ہیں۔مثلاً اگر کوئی سمجھے کہ مجھے دکھ پہنچا ہوا ہے حالانکہ دراصل ایسا نہ ہو تو بھی اس
کا اثر اس کی آواز میں پایا جائے گا اور پھر سننے والوں پر ہوگا۔اس کے بالمقابل اگر کسی کو
فی الواقع کوئی تکلیف پہنچی ہو لیکن اس کا قلب اسے محسوس نہ کرتا ہو تو کوئی اس کی باتوں
سے متاثر نہ ہوگا۔پس دوسروں کے جذبات ابھارنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جب انسان بول رہا
ہو تو اس کے اپنے جذبات بھی ابھرے ہوئے ہوں۔مثلاً جب کوئی مبلغ مسلمانوں میں
تقریر کر رہا ہو اور کہہ رہا ہو کہ رسول کریم ﷺ پر کسی کو فضیلت نہ دینی چاہئے۔ان کی
صلى الله
عزت ، ان کا رتبہ، ان کا درجہ سب انبیاء سے اعلیٰ ہے تو اس کے ساتھ ہی رسول کریم ہوتا ہے
کی محبت اس کے دل میں بھی موجزن ہونی چاہئے اور اس کے دل سے بھی جذبات کی لہر
اٹھنی چاہئے۔تب دوسروں پر اثر ہوگا۔مسمریزم کیا ہے؟ یہی کہ جذبات کو ابھارنا اور شعور

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
69
جلد اول
کا دل سے کام لینا۔اس کی بڑی شرط یہی ہے کہ جس شخص کو سلانا ہو اس کے سامنے کھڑے
ہوکر انسان یہ یقین کرے اور اس حالت کو اپنی آنکھوں کے سامنے لائے کہ وہ سو گیا ہے۔جب یہ کیفیت کسی انسان میں پیدا ہو جاتی ہے تو دوسرا آدمی فوراً سو جاتا ہے۔اسی طرح
اپنے قلب میں جو کیفیت بھی پیدا کر لی جائے اس کا اثر دوسروں پر ضرور ہو جاتا ہے۔غرض تبلیغ کرنے والوں کے لئے یہ دونوں باتیں نہایت ضروری ہیں کہ وہ عقلی دلائل
کا ظاہری نمونہ بھی ہوں اور پھر جذبات بھی ان میں موجود ہوں۔یوں تو ہر وقت ہی ہوں
مگر تقریر کرتے وقت خاص طور پر ابھرے ہوئے ہوں۔یہ جو باتیں میں نے بتائی ہیں یہ تو اصولی ہیں۔اب میں کچھ فروعی باتیں بتا تا ہوں جو
ہر ایک مبلغ کو یاد رکھنی چاہئیں۔پہلی ہدایت سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ مبلغ بے غرض ہو اور سننے والوں کو معلوم
ہو کہ اس کی ہم سے کوئی ذاتی غرض نہیں ہے۔ورنہ اگر مبلغ کی کوئی ذاتی
غرض ان لوگوں سے ہوگی تو وہ خواہ نماز پر ہی تقریر کر رہا ہو گا سنے والوں کو یہی آواز آ رہی
ہوگی کہ مجھے فلاں چیز دے دو۔فلاں دے دو۔مسلمانوں کے واعظوں میں یہ بہت ہی
بری عادت پیدا ہو گئی ہے کہ وہ اپنے وعظ کے بعد کوئی غرض پیش کر کے امداد مانگنا شروع
کر دیتے ہیں۔اس سے سننے والوں کے ذہن میں یہ بات داخل ہو گئی ہے کہ وعظ کرنے
والے کو کچھ نہ کچھ دینا چاہئے اور اسے ایک فرض سمجھا جاتا ہے۔یہ ایسی بری رسم پھیلی ہوئی
ہے کہ جب کوئی واعظ وعظ کر رہا ہو تو سننے والے حساب ہی کر رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے
پاس کیا ہے اور ہم اس میں سے کس قدر مولوی صاحب کو دے سکتے ہیں اور کتنا گھر کے
خرچ کے لئے رکھ سکتے ہیں۔اس رسم کی وجہ یہی ہے کہ عام طور پر مولوی وعظ کر کے
پیچھے مانگتے ہیں کہ مجھے فلاں ضرورت ہے اسے پورا کر دیا جائے۔اس کا بہت برا اثر ہو
رہا ہے۔کیونکہ واعظ کی باتوں کو توجہ اور غور سے نہیں سنا جاتا۔پس واعظ کو بالکل مستغنی المزاج اور بے غرض ہونا چاہئے۔اگر کسی وقت شامت اعمال

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
70
جلد اول
سے کوئی طمع یا لالچ پیدا بھی ہو تو وعظ کرنا بالکل چھوڑ دینا چاہئے اور توبہ و استغفار کرنا
چاہئے اور جب وہ حالت دور ہو جائے پھر بے غرض ہو کر کھڑا ہونا چاہئے۔اور وعظ کے
ساتھ اپنے اندر اور باہر سے لوگوں پر ثابت کر دینا چاہئے کہ وہ ان سے کوئی ذاتی فائدہ اور
نفع کی امید نہیں رکھتا اور نہ ان سے اپنی ذات کے لئے کچھ چاہتا ہے۔جب کوئی مبلغ اپنے
دوسری ہدایت
آپ کو ایسا ثابت کر دے گا تو اس کے وعظ کا اثر ہوگا ورنہ وعظ بالکل بے اثر جائے گا۔اسی طرح دوسرے وقت میں بھی سوال کرنے سے واعظ کو بالکل بچنا چاہئے۔سوال کرنا تو یوں بھی منع ہے اور کسی مومن کے لئے پسندیدہ بات نہیں ہے۔لیکن اگر
واعظ سوال کرے گا تو یہ سمجھا جائے گا کہ وعظ اسی وجہ سے ہی کرتا ہے۔پس یہ نہایت ہی
نا پسندیدہ بات ہے اور واعظوں کو خاص طور پر اس سے بچنا چاہئے ورنہ ان کے وعظ کا
اثر زائل ہو جائے گا یا کم ہو جائے گا۔دوسری بات واعظ کے لئے یا د ر کھنے کے قابل یہ ہے کہ دلیر ہو۔جب تک واعظ دلیر نہ ہو اس کی باتوں کا دوسروں پر اثر نہیں پڑتا
اور اس کا دائرہ اثر بہت محدود رہ جاتا ہے کیونکہ وہ انہی لوگوں میں جانے کی جرات کرتا
ہے جہاں اس کی باتوں کی واہ واہ ہوتی ہے۔لیکن اگر دلیر ہوتا تو ان میں بھی جاتا جو
گالیاں دیتے ، دھکے دیتے اور برا بھلا کہتے ہیں اور اس طرح اس کا حلقہ بہت وسیع ہوتا۔ہماری جماعت کے مبلغ سوال کرنے سے تو بچے ہوئے ہیں اور ان میں سے بہت میں غناء
کی حالت بھی پائی جاتی ہے۔مگر یہ کمزوری ان میں بھی ہے کہ جہاں اپنی جماعت کے لوگ
ہوتے ہیں وہاں تو جاتے ہیں اور وعظ کرتے ہیں لیکن جہاں کوئی نہیں ہوتا وہاں نہیں
جاتے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے دل میں مخفی طور پر واہ واہ سننے کی عادت جاگزیں
ہوتی ہے۔وہ دورے کرتے ہیں اور میں نہیں دفعہ جاتے ہیں مگر انہی مقامات پر جہاں
پہلے جاچکے ہیں اور جہاں احمدی ہوتے ہیں۔اور جس جگہ کوئی احمدی نہ ہو وہاں اس خیال
سے کہ ممکن ہے کوئی گالیاں دے یا مارے نہیں جاتے۔حالانکہ سب سے زیادہ ضرورت

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
71
جلد اول
انہی مقامات پر جانے کی ہوتی ہے جہاں کوئی احمدی نہ ہو۔کیونکہ جہاں بیج ڈال دیا گیا ہے
وہاں وہ خود بڑھے گا اور جہاں ابھی بیج ہی نہیں پڑا وہاں ڈالنا چاہئے۔اور خدا تعالیٰ کی بھی
یہی سنت معلوم ہوتی ہے کہ کسی ایک جگہ ساری کی ساری جماعت نہیں ہوتی بلکہ متفرق طور
پر ہوتی ہے۔اسی قادیان میں دیکھ لو یہاں کے سارے باشندوں نے تو حضرت مسیح موعود
کو نہیں مان لیا بلکہ اشد ترین مخالف یہاں ہی ہیں مگر بٹالہ کے کچھ لوگوں نے آپ کو مان
لیا۔پھر وہاں بھی سب نے نہیں مانا بلکہ اکثر مخالف ہی ہیں۔پھر لاہور میں کچھ لوگوں نے
مان لیا۔اسی طرح کچھ نے کلکتہ میں مانا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بیج کی
طرح صداقت کو بویا ہوا ہے اور اس طرح خدا تعالیٰ صداقت کے مقام اور چھاؤنیاں بناتا
جاتا ہے تا کہ ان کے ذریعہ اردگر داثر پڑے۔پس یہ خیال بالکل نادرست ہے کہ فلاں جگہ کے سب لوگوں کو احمدی بنا لیں تو پھر آگے
جائیں۔اگر ایسا ہونا ضروری ہوتا تو قادیان کے لوگ جب تک سب کے سب نہ مان لیتے ہم
آگے نہ جاتے۔لیکن ایسا نہیں ہوا۔اور نہ ہونا چاہئے تھا کیونکہ بعض ایسی طبائع ہوتی ہیں کہ دس
ہیں دن میں مان جاتی ہیں، بعض اس سے زیادہ عرصہ میں بعض دو تین سال میں اور بعض دس
پندرہ سال میں اور ہر جگہ ایسی طبائع کے لوگ ہوتے ہیں۔اب اگر ان لوگوں کی وجہ سے جنہوں
نے لمبے عرصہ کے بعد ماننا ہے دوسری جگہ نہ جائیں گے تو وہاں کے ایسے لوگوں کو جو جلدی ماننے
والے ہیں اپنے ہاتھ سے کھو دیں گے اور ان کو اپنے ساتھ نہ ملاسکیں گے۔مگر ہمارے مبلغوں
نے ابھی تک اس بات کو سمجھا نہیں اور اسی کے نہ سمجھنے کی وجہ سے ہزاروں اور لاکھوں آدمی ایسے
ہیں جو صداقت کو قبول کرنے سے ابھی تک محروم ہیں۔اگر سب جگہ ہماری جماعت کے مبلغ
جاتے تو بہت سے لوگ مان لیتے۔چونکہ ہر جگہ ایسی طبیعتیں موجود ہیں جو جلد صداقت کو قبول
کرنے والی ہوتی ہیں اس لئے ہر جگہ تبلیغ کرنی چاہئے۔یہاں ایک دوست نے بتایا کہ ایک شخص ان کو ریل میں ملا معمولی گفتگو ہوئی اور اس
نے مان لیا اور پھر وہ یہاں آیا۔صرف تین روپے اس کی تنخواہ ہے اور روٹی کپڑا اسے ملتا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
72
جلد اول
ہے مگر اس میں بڑا اخلاص ہے اور اخبار خریدتا ہے۔تو صرف ایک دن کی ملاقات کی وجہ
سے وہ احمدی ہو گیا۔ہمیں دائرہ اثر وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔مگر مبلغین کی کمزوری کی
وجہ سے نہیں ہوتا۔مبلغ کو دلیر ہونا چاہئے۔اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ مبلغ کی دلیری
اور جرأت کا بھی دوسروں پر اثر پڑتا ہے اور لوگ اس کی جرات کو دیکھ کر ہی مان لیتے ہیں۔کئی ہندو اور مسلمان اسی لئے عیسائی ہو گئے کہ انہوں نے پادریوں کی اشاعت میسحیت میں
دلیری اور جرات کو دیکھا اور اس سے متاثر ہو گئے۔تو مبلغ کو دلیر ہونا چاہئے اور کسی سے
ڈرنا نہیں چاہئے اور ایسے علاقوں میں جانا چاہئے جہاں تاحال تبلیغ نہ ہوئی ہو۔دلیری اور جرات ایسی چیز ہے کہ تمام دنیا میں اکرام کی نظر سے دیکھی جاتی ہے اور
مبلغ کے لئے سب سے زیادہ دلیر ہونا ضروری ہے کیونکہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ بن کر
جاتا ہے۔اگر مبلغ ہی دلیر نہ ہو گا تو دوسروں میں جو اسے اپنے لئے نمونہ سمجھتے ہیں دلیری
ا
کہاں سے آئے گی۔ہمارے مبلغوں میں اس بات کی کمی ہے اور وہ بہت سے علاقے اسی
دلیری کے نہ ہونے کی وجہ سے فتح نہیں کر سکتے ورنہ بعض علاقے ایسے ہیں کہ اگر کوئی
جرات کر کے چلا جائے تو صرف دیا سلائی لگانے کی ضرورت ہوگی آگے خود بخو د شعلے نکلنے
شروع ہو جائیں گے۔مثلاً افغانستان اور خاص کر سرحدی علاقے ان میں اگر کوئی مبلغ
زندگی کی پرواہ نہ کر کے چلا جائے تو بہت جلد سارے کے سارے علاقہ کے لوگ احمدی ہو
سکتے ہیں کیونکہ ان کی حالت عربوں کی طرح کی ہے۔وہ جب احمدی ہوں گے تو اکٹھے کے
اکٹھے ہی ہوں گے۔عام طور پر متمدن ممالک میں قوانین کے ذریعہ بہت کام چلایا جاتا
ہے۔مثلاً اگر یہاں کسی کو کوئی دشمن قتل نہیں کرتا تو اس لئے نہیں کہ زید یا بکر کے دوست اور
اس کے ہم قوم اس کا مقابلہ کریں گے بلکہ اس لئے قتل نہیں کرتا کہ قانون اسے پھانسی دے
گا۔اس لئے ایسے ممالک میں جو متمدن ہوں قانون کے ڈر کی وجہ سے لوگ ظلم سے رکتے
ہیں۔لیکن جہاں تمدن نہ ہو وہاں ذاتی تعلقات بہت زوروں پر ہوتے ہیں۔۔کیونکہ ہر
ایک شخص اپنا بچاؤ اسی میں سمجھتا ہے کہ وہ اپنی قوم کے آدمیوں کی جنبہ داری کرے تا وہ بھی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
73
جلد اول
بوقت ضرورت اس کی جنبہ داری کریں اور اس طرح ان ممالک میں کوئی شخص اکیلا نہیں
ہوتا۔جو حال یہاں گھرانوں کا ہوتا ہے وہ ان ممالک میں قوموں کا ہوتا ہے۔اور اگر ان
ممالک میں پندرہ ہیں آدمی جان ہتھیلی پر رکھ کر چلے جائیں اور کچھ لوگوں کو بھی احمدی بنا
لیں تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ارد گرد کی قو میں ان پر ظلم کریں گی اور قومی جنبہ داری کے خیال
سے ان کے ہم قوم بھی احمدیت کو قبول کر لیں گے اور اس طرح تھوڑے ہی عرصہ میں تھیں
چالیس لاکھ آدمی سلسلہ میں داخل ہوسکتا ہے۔۔افریقہ کے لوگ اسی طرح عیسائی ہوئے۔پہلے پہل ان میں ایک عورت گئی جو علاج
وغیرہ کرتی تھی اس وجہ سے وحشی لوگ اسے کچھ نہ کہتے۔لیکن ایک دن انہیں غصہ آ گیا اور کی
اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھا گئے۔اس عورت کا ایک نوکر تھا جسے اس نے عیسائی کیا ہوا
تھا۔اس نے تین سو میل کے فاصلہ پر جا کر جہاں انگریز موجود تھے بتایا کہ وہ عورت ماری
گئی ہے۔وہاں سے ولایت تار دی گئی اور لکھا ہے کہ جب ولایت میں اس عورت کے
مرنے کی تار شائع ہوئی تو جس مشن سے وہ عورت تعلق رکھتی تھی اس میں صبح سے لے کر
شام تک بہت سی عورتوں نے درخواستیں دیں کہ ہم کو وہاں بھیج دیا جائے۔چنانچہ بہت
سے مبلغ اپنے خرچوں پر وہاں گئے اور سارے یوگنڈا علاقہ کے لوگ عیسائی ہو گئے۔وہ
عورت سات سال تک اکیلی وہاں کام کرتی رہی اور جب وہ ماری گئی تو اس کی دلیری اور
جرات کی وجہ سے سب میں جرات پیدا ہوگئی اور انہوں نے کسی خطرے کی پرواہ نہ کرتے
ہوئے وہاں جانے کی درخواستیں دے دیں۔پس مبلغ کی جرات بہت بڑا کام کرتی ہے اور اس کی وجہ سے دوسروں میں بھی
جرات پیدا ہو جاتی ہے۔ایک دفعہ ایک شخص نے خوشی سے سنایا کہ پیغامیوں کے مبلغوں کو
ایک جگہ مار پڑی ہے۔وہ تو خوش ہو کر سنا رہا تھا مگر میں اس وقت افسوس کر رہا تھا کہ وہاں
ہمارے مبلغ کیوں نہ تھے جنہیں مار پڑتی اور دلیری اور جرات دکھانے کا انہیں موقع ملتا۔گو افسوس ہے کہ پیغامی مبلغوں نے بزدلی دکھائی اس موقع کو ضائع کر دیا مگر ان کا مار کھانا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
74
جلد اول
خود کوئی ہتک کی بات نہ تھی۔بلکہ اگر وہ دلیری سے کام لیتے تو یہ ایک قابل قدر کارنامہ
ہوتا۔ہمارے واعظ حکیم خلیل احمد صاحب کو جب مدراس میں تکلیف پہنچی اور ان پر سخت
خطر ناک حملہ کیا گیا اور ان کے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں نے
اس خبر کو اخبار میں شائع کرایا جس پر ایک دوست نے سخت افسوس کا خط لکھا کہ اخبار
والوں کو منع کیا جائے کہ ایسی خبر نہ شائع کیا کریں۔حالانکہ وہ خبر میں نے خود کہہ کر شائع
کرائی تھی۔اور منجملہ اور حکمتوں کے ایک یہ غرض تھی کہ اس خبر کے شائع ہونے سے
جماعت میں غیرت پیدا ہو اور ان میں سے اور لوگ اپنے آپ
کو تبلیغ کے لئے پیش کریں۔یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ میرا یہ منشاء نہیں کہ خود بخود اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالو۔بلکہ یہ مطلب ہے کہ کسی جگہ کی تبلیغ اس لئے مت ترک کرو کہ وہاں کوئی خطرہ ہے۔اور نہ
میرا یہ منشاء ہے کہ لوگ بے شک تکلیف دیں اس تکلیف کا مقابلہ نہ کرو۔بے شک قانوناً
جہاں ضرورت محسوس ہو اس کا مقابلہ کرو۔مگر تکالیف اور خطرات تمہیں اپنے کام سے نہ
روکیں اور تمہارا حلقہ کا ر محدود نہ کر دیں۔میں نے اخلاق کے مسئلہ کا مطالعہ کیا ہے اور دیکھا ہے کہ ستر فیصدی گناہ جرات اور
دلیری کے نہ ہونے کے سبب سے پیدا ہوتے ہیں۔اگر جرات ہو تو اس قدر گناہ نہ ہوں۔پس دلیری اپنے اندر پیدا کرو تا کہ ایک تو خود ان گناہوں سے بچو جو جرات نہ ہونے کی
وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور دوسرے تمہاری کوششوں کے اعلیٰ نتائج پیدا ہوں۔ہاں اس
کے ساتھ یہ بات بھی یادرکھو کہ اپنی طرف سے ہر قسم کے فساد یا جھگڑے کے دور کرنے کی
کوشش کرو اور موعظہ حسنہ سے کام لو۔اس پر بھی اگر کوئی تمہیں دکھ دیتا ہے، مارتا ہے،
گالیاں نکالتا ہے یا برا بھلا کہتا ہے تو اس کو برداشت کرو اور ایسے لوگوں کا ایک ذرہ بھر
خوف بھی دل میں نہ لاؤ۔تیسری ہدایت
تیسری بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس میں لوگوں کی
ہمدردی اور ان کے متعلق قلق ہو۔جس جگہ گئے وہاں ایسے افعال

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
چوتھی ہدایت
75
جلد اول
کئے کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ ہمارا ہمدرد ہے۔اگر لوگوں پر یہ بات ثابت ہو جائے تو پھر
مذہبی مخالفت سرد ہو جائے کیونکہ مذہبی جذبات ہی ساری دنیا میں کام نہیں کر رہے۔اگر
یہی ہوتے تو ساری دنیا مسلمان ہوتی۔پس مبلغ کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ جہاں
جائے وہاں کے لوگوں پر ثابت کر دے کہ وہ ان کا ہمدرد اور خیر خواہ ہے۔جب لوگ اسے
اپنا خیر خواہ سمجھیں گے تو اس کی باتوں کو بھی سنیں گے اور ان پر اثر بھی ہوگا۔چوتھی بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ دنیا وی علوم سے جاہل نہ
ہو۔اس سے بہت برا اثر پڑتا ہے۔مثلاً ایک شخص پوچھتا ہے کہ جاوا
کہاں ہے؟ گو اس کا دین اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر کوئی نہ جانتا ہو تو اس
کے مذہب میں کوئی نقص نہیں آ جائے گا مگر جب ایک مبلغ سے یہ پوچھا جائے گا اور وہ اس
کے متعلق کچھ نہیں بتا سکے گا تو لوگ اسے حقیر سمجھیں گے کہ اتنا بھی نہیں جانتا کہ جاوا کہاں
ہے جہاں تین کروڑ کے قریب مسلمان بستے ہیں۔تو مبلغ کو جنرل نالج حاصل ہونا چاہئے تا
کہ کوئی اسے جاہل نہ سمجھے۔ہاں یہ ضروری نہیں کہ ہر ایک علم کا عالم ہی ہو۔لیکن کچھ نہ کچھ
واقفیت ضرور ہونی چاہئے۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ آپ ایک بیمار کو
دیکھنے کے لئے گئے وہاں ایک اور طبیب صاحب بھی بیٹھے تھے۔آپ نے اہل خانہ سے
پوچھا کہ تھرما میٹر لگا کر بیمار کو دیکھا ہے یا نہیں؟ طبیب صاحب نے کہا اگر آپ نے
انگریزی دوائیاں استعمال کرتی ہیں تو میں جاتا ہوں۔مولوی صاحب نے فرمایا تھرما میٹر
کوئی دوائی نہیں بلکہ ایک آلہ ہے جس سے بخار کا درجہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کس قدر ہے۔اس نے کہا آلہ ہو یا کچھ اور ہر ایک انگریزی چیز گرم ہوتی ہے اور بیمار کو پہلے ہی بہت
زیادہ گرمی ہے۔تو اس قسم کے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں عام باتوں
کا کچھ علم نہیں ہوتا اور
مجلسوں میں سخت حقیر سمجھے جاتے ہیں۔مبلغ کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ علم مجلس
سے واقف ہو اور کسی بات کے متعلق ایسی لاعلمی کا اظہار نہ کرے جو بیوقوفی کی حد تک پہنچی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
76
جلد اول
ہوئی ہو۔حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے ایک بادشاہ تھا جو کسی پیر کا بڑا معتقد تھا اور اپنے
وزیر کو کہتا رہتا تھا کہ میرے پیر سے ملو۔وزیر چونکہ اس کی حقیقت جانتا تھا اس لئے ٹلاتا
رہتا۔آخر ایک دن جب بادشاہ پیر کے پاس گیا تو وزیر کو بھی ساتھ لیتا گیا۔پیر صاحب
نے بادشاہ سے مخاطب ہو کر کہا بادشاہ سلامت ! دین کی خدمت بڑی اچھی چیز ہے۔سکندر
بادشاہ نے دین اسلام کی خدمت کی اور وہ اب تک مشہور چلا آتا ہے۔یہ سن کر وزیر نے
کہا دیکھئے حضور! پیر صاحب کو ولایت کے ساتھ تاریخ دانی کا بھی بہت بڑا ملکہ ہے۔اس
پر بادشاہ کو اس سے نفرت ہوگئی۔حضرت صاحب یہ قصہ سنا کر فرمایا کرتے تھے کہ علم مجلس
بھی نہایت ضروری ہے۔جب تک انسان اس سے واقف نہ ہو دوسروں کی نظروں میں
حقیر ہو جاتا ہے۔اسی طرح آداب مجلس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔مثلاً ایک مجلس
مشورہ کی ہو رہی ہو اور کوئی بڑا عالم ہو مگر اس مجلس میں جا کر سب کے سامنے لیٹ جائے تو
کوئی اس کے علم کی پرواہ نہیں کرے گا اور اس کی نسبت لوگوں پر بہت برا اثر پڑے گا۔پس یہ نہایت ضروری علم ہے اور مبلغ کا اس کو جاننا بہت ضروری ہے۔ہر ایک مبلغ کو چاہئے
کہ وہ جغرافیہ، تاریخ، حساب، طب، آداب گفتگو، آداب مجلس وغیرہ علوم کی اتنی اتنی
واقفیت ضرور رکھتا ہو جتنی مجلس شرفاء میں شامل ہونے کے لئے ضروری ہے۔اور یہ کوئی
مشکل کام نہیں تھوڑی سی محنت سے یہ بات حاصل ہو سکتی ہے اس کے لئے ہر علم کی ابتدائی
کتابیں پڑھ لینی چاہئیں۔پھر واقعات حاضرہ سے واقفیت ہونی چاہئے مثلاً کوئی پوچھے کہ
مسٹر گاندھی کون ہے؟ اور مبلغ صاحب کہیں کہ میں تو نہیں جانتا۔تو سب لوگ ہنس پڑیں
گے اور اسے حقیر سمجھیں گے اس لئے ایسے واقعات سے جو عام لوگوں سے تعلق رکھتے ہوں
اور روزمرہ ہور ہے ہوں ان سے واقفیت حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔پانچویں بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ غلیظ نہ ہو۔ظاہری علامت
پانچویں ہدایت کے متعلق بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔چنانچہ رسول کریم میے

·

آج 10 میں سے 10 باقی