مبلغین کو ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء), حصہ 4

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
89
جلد اول
اگر ان کی اصلاح کرلی جائے تو وہ بھی ویسے ہی انسان بن سکتے ہیں جیسا کہ دوسرے۔چنانچہ مسیحیوں میں بعض چوہڑوں نے تعلیم پا کر بہت ترقی کر لی ہے۔ان کے باپ یا دادا
عیسائی ہو گئے اور اب وہ علم پڑھ کر معزز عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور معزز سمجھے جاتے
ہیں۔پس اگر ان لوگوں کی اصلاح کرلی جائے تو یہ بھی اوروں کی طرح ہی مفید ثابت ہو
سکتے ہیں۔ہمارے مبلغوں کو اس طرف بھی خیال کرنا چاہئے اور ان لوگوں میں بھی تبلیغ
کرنی چاہئے۔سولہویں ہدایت جانتا ہو۔بہت لوگ اس بات کو معمولی سمجھتے ہیں اور اس سے کام
سولہویں بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ لوگوں سے ملنا جلنا
نہیں لیتے۔لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے سے بڑا فائدہ ہوتا ہے اور اس طرح بہت اعلیٰ نتائج
نکلتے ہیں۔رسول کریم ﷺ ابتدا میں لوگوں کے خیموں میں جاتے اور تبلیغ کرتے تھے۔وہ
لوگ جو اپنے آپ
کو بڑا آدمی سمجھتے ہیں وہ عام لیکچروں میں نہیں آتے ان کے گھر جا کر ان
سے ملنا چاہئے۔اس طرح ملنے سے ایک تو وہ لوگ باتیں سن لیتے ہیں دوسرے ایک اور بھی
فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔اور وہ یہ کہ اگر کبھی کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہوگی تو اگر یہ لوگ ظاہری
مدد نہیں دیں گے تو خفیہ ضرور دیں گے کیونکہ ملنے اور واقفیت پیدا کر لینے سے ایک ذاتی تعلق
پیدا ہو جاتا ہے۔اور وہ لوگ جن میں شرافت ہوتی ہے اس کا ضرور لحاظ رکھتے ہیں۔ہمارے
مسٹر محمد امین سابق ساگر چند صاحب میں ملنے کی عادت ہے۔وہ لارڈوں تک سے ملتے رہے
ہیں اور اب تک خط و کتابت کرتے رہتے ہیں۔تو ملنے جلنے اور واقفیت پیدا کر لینے سے
انسان بہت سی باتیں سنا سکتا ہے جو کسی دوسرے ذریعہ سے نہیں سنا سکتا۔اس لئے ہمارے
مبلغوں کو اس بات کی بھی عادت ڈالنی چاہئے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔سترھویں بات یہ ہے کہ مبلغ میں ایثار کا مادہ ہو۔جب تک یہ نہ
سترھویں ہدایت
ہولوگوں پر اثر نہیں پڑتا۔جب ایثار کی عادت ہو تو لوگ خود بخود
کھنچے چلے آتے ہیں۔کئی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایثار کس طرح کریں؟ کون سا موقع ہمارے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
90
جلد اول
لئے ایثار کا ہوتا ہے؟ مگر اس کے بہت موقعے اور محل ملتے رہتے ہیں۔مثال کے طور پر ہی کی
دیکھ لو کہ ریل پر سوار ہونے والوں کو قریباً ہر اسٹیشن پر وہ لوگ سوار ہونے سے روکتے ہیں
جو پہلے بیٹھے ہوتے ہیں۔سوار ہونے والا ان کی منتیں کرتا ہے ، خوشامد میں کرتا ہے اور کہتا
ہے کہ میں کھڑا ہی رہوں گا لیکن اسے روکا جاتا ہے اور جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو دیکھا گیا ہے
کہ پھر جو سوار ہونے کے لئے آتا ہے اسے سب سے آگے بڑھ کر وہی روکتا ہے اور کہتا
ہے یہاں جگہ نہیں ہے ہمارا دم پہلے ہی گھٹ رہا ہے۔اسی طرح ہر جگہ ہوتا رہتا ہے۔ایسے
موقع پر مبلغ ان کا افسر بن کے بیٹھ جائے اور نرمی و محبت سے کہے آنے دیجئے کوئی حرج
نہیں۔بیچارہ رہ گیا تو نہ معلوم اس کا کتنا نقصان ہو۔اور اگر کہیں جگہ نہ ہو تو کہہ دے میں
کھڑا ہو جاتا ہوں یہاں بیٹھ جائے گا۔جب وہ اس بات کے لئے تیار ہو جائے گا اور اس قدر
ایثار کرے گا تو اس کا لوگوں پر اتنا اثر ہو گا کہ سب ایثار کے لئے تیار ہو جائیں گے اور
تھوڑی تھوڑی جگہ نکال کر آنے والے کو بٹھا دیں گے۔اس طرح اسے اپنی جگہ بھی نہیں چھوڑنی
پڑے گی اور بات بھی پوری ہو جائے گی۔اس قسم کی باتوں سے مبلغ لوگوں کو ممنونِ احسان بنا
سکتے ہیں۔ایک مبلغ جن لوگوں کو گاڑی کے اندر لائے گا وہ تو اس کے شکر گزار ہوں گے
ہی ، دوسرے بھی اس کے اخلاق سے متاثر ہوں گے اور اس کی عزت کرنے لگیں گے۔اور اس طرح انہیں تبلیغ کرنے کا موقع نکل آئے گا۔لیکن اگر اس موقع پر اسی قسم کی
بداخلاقی دکھائی جائے جس طرح کی اور لوگ دکھاتے ہیں تو پھر کوئی بات سننے کے لئے تیاری
نہ ہوگا اور نہ تمہیں خود جرآت ہو سکے گی کہ ایسے موقع پر کسی کو تبلیغ کر سکو۔ایک سفر میں ایک
شخص گاڑی کے اس کمرہ میں آداخل ہوا جس میں ہمارے آدمی بیٹھے تھے۔اس کے پاس
بہت سا اسباب تھا۔جب وہ اسباب رکھنے لگا تو بعض نے اسے کہا کہ یہ سیکنڈ کلاس ہے اس
سے اتر جائیے اور کوئی اور جگہ تلاش کیجئے۔لیکن وہ خاموشی سے ان کی باتیں سنتا رہا۔اور
جب اسباب رکھ چکا تو سکینڈ کلاس کا ٹکٹ نکال کر ان کو دکھلا دیا۔اس پر وہ سخت نادم ہو کر
بیٹھ گئے۔مجھے سخت افسوس تھا کہ ان لوگوں نے اس قسم کی بداخلاقی کیوں دکھائی۔جب

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
91
جلد اول
میں نے اس کا جواب سنا تو میرے دل کو بہت خوشی ہوئی۔جس سے اس طرح پیش آئے
تھے وہ لوگ تبلیغ کر سکتے تھے اور وہ ان کی باتوں سے متاثر ہو سکتا تھا ؟ ہرگز نہیں۔تو ایثار
کے موقع پر ایثار کر کے لوگوں میں اپنا اثر پیدا کرنا چاہئے تاکہ تبلیغ کے لئے راستہ نکل سکے۔اس قسم کی اور بیسیوں باتیں ہیں جن میں انسان ایثار سے کام لے سکتا ہے۔اٹھارھویں بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دلائل دو قسم کے
اٹھارھویں ہدایت
ہوتے ہیں۔ایک عقلی اور دوسرے ذوقی۔عقل تو چونکہ کم و بیش
ہر ایک میں ہوتی ہے اس لئے عقلی دلائل کو ہر شخص سمجھ سکتا ہے لیکن ذوقی دلیل ہوتی تو سچی
اور پکی ہے مگر چونکہ ایسی ہوتی ہے کہ مناسبت ذاتی کے بغیر اس کا سمجھنا ناممکن ہوتا ہے اس
لئے اس کا مخالف کے سامنے پیش کرنا مناسب نہیں ہوتا۔کیونکہ اگر اس میں بھی ذوق سلیم
ہوتا اور اس کا دل اس قابل ہوتا کہ اس بات کو سمجھ سکے تو وہ احمدی کیوں نہ ہو گیا ہوتا اور
کیوں الگ رہتا۔اس کا تم سے الگ رہنا بتاتا ہے کہ اس میں وہ ذوق سلیم نہیں ہے جو
تمہارے اندر ہے۔اور ابھی اس کا دل اس قابل نہیں ہوا کہ ایسا ذوق اس کے اندر پیدا
سکے۔اس لئے پہلے اس کے اندر یہ ذوق پیدا کرو اور پھر اس قسم کی دلیلیں اسے سناؤ۔ورنہ اس کا الٹا اثر پڑے گا۔کئی مبلغ ہیں جو مخالفین کے سامنے اپنی ذوقی باتیں سنانے لگ
جاتے ہیں اور اس سے بجائے فائدہ کے نقصان ہوتا ہے۔کیونکہ مخالف اس کا ثبوت مانگتا
ہے تو وہ دیا نہیں جا سکتا اور اس طرح زک اٹھانی پڑتی ہے۔پس مخالفین کے سامنے ایسے
دلائل پیش کرنے چاہئیں جو عقلی ہوں اور جن کی صحت ثابت کی جاسکے۔ہو
انیسویں بات یہ ہے کہ مبلغ کوئی موقع تبلیغ کا جانے نہ دے۔انیسویں ہدایت اسے ایک دھت لگی ہو کہ جہاں جائے ، جس مجلس میں جائے ، جس مجمع
میں جائے تبلیغ کا پہلو نکال ہی لے۔جن لوگوں کو باتیں کرنے کی عادت ہوتی ہے وہ ہر
ایک مجلس میں بات کرنے کا موقع نکال لیتے ہیں۔مجھے باتیں نکالنے کی مشق نہیں ہے
اس لئے بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ گھنٹہ گھنٹہ بیٹھے رہنے پر بھی کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
92
جلد اول
حضرت مسیح موعود عام طور پر باتیں کر لیتے تھے مگر پھر بھی بعض دفعہ چپ بیٹھے رہتے تھے۔ایسے
موقع کے لئے بعض لوگوں نے مثلاً میاں معراج الدین صاحب اور خلیفہ رجب الدین صاحب
نے یہ عمدہ طریق نکالا تھا کہ کوئی سوال پیش کر دیتے تھے کہ حضور مخالفین یہ اعتراض کرتے
ہیں۔اس پر تقریر شروع ہو جاتی۔تو بعض لوگوں کو باتیں کرنے کی خوب عادت ہوتی ہے
اور بعض تو ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں چپ کرانا پڑتا ہے۔مبلغوں کے لئے باتیں کرنے کا
ڈھب سیکھنا نہایت ضروری ہے۔میر صاحب ہمارے نانا جان کو خدا کے فضل سے یہ
بات خوب آتی ہے۔میں نے ان کے ساتھ سفر میں رہ کر دیکھا کہ خواہ کوئی کسی قسم کی بھی
باتیں کر رہا ہو وہ اس سے تبلیغ کا پہلو نکال ہی لیتے ہیں۔بیسویں بات یہ ہے کہ مبلغ بیہودہ بحثوں میں نہ پڑے بلکہ اپنے کام
بیسویں ہدایت سے کام رکھے۔مثلا ریل میں سوار ہو تو یہ نہیں کہ ترک موالات
پر بحث شروع کر دے۔میں نے اس کے متعلق کتاب لکھی ہے مگر اس لئے لکھی ہے کہ
میرے لئے جماعت کی سیاسی حالت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے اور سیاسی طور پر اپنی
جماعت کی حفاظت کرنا بھی میرا فرض ہے۔اگر میں صرف مبلغ ہوتا تو کبھی اس کے متعلق
کچھ نہ لکھتا کیونکہ مبلغ کو ایسی باتوں میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔اسے ہر وقت اپنے
کام کا ہی فکر رکھنا چاہئے۔اور اگر کہیں ایسی باتیں ہو رہی ہوں جو اس کے دائرہ عمل میں
داخل نہیں ہیں تو وہ واعظانہ رنگ اختیار کرے اور کہے کہ اتفاق و اتحاد ہی اچھا ہوتا ہے اور و
وہی طریق عمل اختیار کرنا چاہئے جس میں کوئی فساد نہ ہو، کوئی فتنہ نہ پیدا ہو اور کسی پر ظلم نہ
ہو۔اس کے سوا کیا ہو یا کیا نہ ہو اس میں پڑنے کی اسے ضرورت نہیں ہے۔بلکہ یہی کہے
کہ ہر ایک وہ بات جو فساد، فتنہ اور ظلم و ستم سے خالی ہو اور حق و انصاف پر مبنی ہوا سے ہم
ماننے کے لئے تیار ہیں اور اس میں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔اور اس میں کیا شک ہے
کہ جو بات حق و صداقت پرمبنی ہوا سے ہم ہر وقت ماننے کے لئے تیار ہیں۔اکیسویں بات یہ ہے کہ مبلغ کو اس بات کی بھی نگرانی کرنی چاہئے
اکیسویں ہدایت کہ ہماری جماعت کے لوگوں کے اخلاق کیسے ہیں۔مبلغ کوا -

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
93
جلد اول
اخلاق درست رکھنے بھی نہایت ضروری ہیں۔مگر اس کے اخلاق کا اثر مخالفین پر اتنا نہیں
ہوتا جتنا ان لوگوں کے اخلاق پر ہوتا ہے جو ہر وقت ان کے پاس رہتے ہیں۔مبلغ تو ایک
آدھ دن کے لئے کسی جگہ جائے گا اور مخالفین اس کے اخلاق کا اندازہ بھی نہ لگا سکیں گے۔ان پر تو وہاں کے احمدیوں کے اخلاق کا ہی اثر ہو گا۔لیکن اگر ان احمدیوں کے اخلاق
اچھے نہیں جو ان میں رہتے ہیں تو خواہ انہیں کوئی دلیل سناؤ ان کے سامنے وہاں کے لوگوں
کے ہی اخلاق ہوں گے اور ان کے مقابلہ میں دلیل کا کچھ بھی اثر ان پر نہ ہوگا۔پس مبلغ کا
یہ اولین فرض ہے کہ جہاں جائے وہاں کے لوگوں کے متعلق دیکھے کہ ان کے روحانی اور
ظاہری اخلاق کیسے ہیں اور ان کے اخلاق اور عبادات کو خاص طور پر دیکھے اور ان کی
نگرانی کرتا رہے۔جب بھی جائے مقابلہ کرے کہ پہلے کی نسبت انہوں نے ترقی کی ہے یا
نہیں۔یہ نہایت ضروری اور اہم بات ہے۔اور ایسی اہم بات ہے کہ اگر اخلاق درست نہ
ہوں تو ساری دلیلیں باطل ہو جاتی ہیں۔اور اگر اخلاق درست ہوں تو ایک آدمی بھی
بیسیوں کو احمدی بنا سکتا ہے۔کیونکہ دس تقریریں اتنا اثر نہیں کرتیں جتنا اثر ایک دن کے
اعلیٰ اخلاق کا نمونہ کرتا ہے۔کیونکہ یہ مشاہدہ ہوتا ہے اور مشاہدہ کا اثر دلائل سے بہت
زیادہ ہوتا ہے۔دیکھو اگر ذلِكَ الْكِتُبُ لَا رَيْبَ فِيهِ 8 کا اثر بذریعہ کشف دل پر
ڈال دیا جائے تو اس کا اتنا اثر ہوگا کہ سارے قرآن کے الفاظ پڑھنے سے اتنا نہ ہوگا۔کیونکہ وہ مشاہدہ ہو جائے گا۔یہی وجہ ہے کہ صوفیاء نے کہا ہے کہ ایک آیت پر عمل کرنا بہتر
ہے بہ نسبت سارا قرآن پڑھنے کے۔اس کا غلط مطلب سمجھا گیا کہ ایک ہی آیت کو لے
لینا چاہئے اور باقی قرآن کو چھوڑ دینا چاہئے۔حالانکہ اس سے مراد وہ اثر ہے جو کسی آیت
کے متعلق کشفی طور پر انسان پر ہو۔تو اخلاق کا نمونہ دکھانا بڑی تاثیر رکھتا ہے۔اسی کے متعلق قرآن میں آیا ہے
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِینَ و کفار مسلمانوں کے اخلاق کو
دیکھ کر خواہش کرتے کہ کاش ہم بھی ایسے ہو جائیں۔یہ اخلاق ہی کا اثر ہو سکتا ہے کہ

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
94
جلد اول
کا فر بھی مومن کی طرح بننے کی خواہش کرتا ہے۔اور جب کوئی سچے دل سے خواہش کر۔تو اس کو خدا ان لوگوں میں داخل بھی کر دیتا ہے جن کے اخلاق اسے پسند آتے ہیں۔بائیسویں ہدایت بائیسویں بات مبلغ کے کامیاب ہونے کے لئے یہ ضروری
ہے کہ اس میں ایک حیات اور حرکت ہو۔یعنی اس میں چستی،
چالا کی اور ہوشیاری پائی جائے۔حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ تم جہاں جاؤ آگ لگا دو تا کہ لوگ جاگیں اور
تمہاری باتیں سنیں۔پس چاہئے کہ مبلغ کے اپنے جسم میں ایک ایسا جوش اور ولولہ پیدا ہو
جائے کہ جو زلزلہ کی طرح اس کے جسم کو ہلا دے اور وہ دوسروں میں زلزلہ پیدا کر دے۔مبلغ جس گاؤں یا شہر میں جائے وہ سو نہ سکے بلکہ بیدار ہو جائے۔مگر اب تو ایسا ہوتا ہے کہ
کبھی مبلغ ایک ایک مہینہ کسی جگہ رہ کر آ جاتا ہے اور وہاں کے لوگوں کو اتنا بھی معلوم نہیں
ہوتا کہ یہاں کوئی آیا تھا۔ان ہدایات پر عمل کرو یہ بائیں موٹی موٹی باتیں ہیں مگر اس لئے نہیں کہ ان کوسنو
اور کان سے نکال دو بلکہ اس لئے ہیں کہ ان پر عمل کرو۔ہماری ترقی اسی لئے رکی ہوئی ہے کہ صحیح ذرائع سے کام نہیں لیا جا رہا۔اخلاق اور چیز ہے
لیکن کام کو صحیح ذرائع اور طریق سے کرنا اور چیز۔دیکھو اگر کوئی شخص بڑے اخلاص کے
ساتھ مسجد کے پیچھے مرزا نظام الدین صاحب کے مکان کی طرف بیٹھ رہے اور کہے کہ میں
اخلاص کے ذریعہ مسجد میں داخل ہو جاؤں گا تو داخل نہیں ہو سکے گا۔لیکن اگر کسی میں
اخلاص نہ بھی ہو اور وہ مسجد میں آنے کا راستہ جانتا ہو تو آ جائے گا۔ہاں جب یہ دونوں باتیں مل
جائیں یعنی اخلاص بھی ہو اور صیح طریق پر عمل بھی ہو تب بہت بڑی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔پس یہ ہدایتیں جو میں نے بتائی ہیں ان پر عمل کرو تا کہ تبلیغ صحیح طریق کے ماتحت ہو۔ہدایتیں دفتر تالیف میں محفوظ رہیں گی اور ان کے مطابق دیکھا جائے گا کہ کس کس مبلغ
نے ان پر کتنا کتنا عمل کیا ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
95
جلد اول
صلى الله
یہ ٹھیک بات ہے اور میں نے بارہا اس پر زور دیا ہے کہ مبلغ کا کام کسی سے منوانا نہیں
بلکہ پہنچانا ہے۔مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لوگ مانتے ہی نہیں۔رسول کریم ہے
پہنچاتے ہی تھے منواتے نہ تھے مگر لوگ مانتے تھے۔اسی طرح حضرت مسیح موعوڈ پہنچاتے
ہی تھے منواتے نہیں تھے مگر لوگ مانتے تھے۔کیوں؟ اس لئے کہ صحیح ذرائع کے ماتحت
پہنچانے کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ مان لیتے ہیں۔پس ہمارے مبلغ بھی جب صحیح ذرائع پر عمل کریں گے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ لوگ نہ
مانیں۔اگر ہم ان باتوں کو جو میں نے بیان کی ہیں اپنی جماعت کے ہر ایک آدمی میں پیدا
کر دیں تو ہر سال ہماری جماعت پہلے کی نسبت دگنی ہو جائے۔کیونکہ کم از کم ایک شخص
ایک کو تو احمدی بنا لے اور اگر اس طرح ہونے لگ جائے تو تم دیکھ سکتے ہو کہ ہماری
جماعت کس قدر ترقی کر سکتی ہے۔ہمیں پچیس سال کے اندر اندر دنیا فتح ہو سکتی ہے۔اس
وقت اگر ہم اپنی جماعت کو بطور تنزل ایک لاکھ ہی قرار دیں تو اگلے سال دو لاکھ ہو جائے
اور اس سے اگلے سال چار لاکھ، پھر آٹھ لاکھ ، پھر سولہ لاکھ۔اس طرح سمجھ لو کہ کس قدر
جلدی ترقی ہو سکتی ہے۔مگر یہ تو خیالی اندازہ ہے۔اگر اس کو چھوڑ بھی دیا جائے اور حقیقی
طور پر اندازہ لگایا جائے تو دس پندرہ سال کے اندر اندر ہماری جماعت اس قدر بڑھ سکتی
ہے کہ سیاسی طور پر بھی ہمیں کوئی خطرہ نہیں رہ جاتا۔مگر افسوس ہے کہ مسیح ذرائع اور اصول تبلیغ
سے کام نہیں لیا جاتا۔اگر ان سے کام لیا جائے اور ان شرائط کو مد نظر رکھا جائے جو میں نے
بیان کی ہیں تو قلیل عرصہ میں ہی اتنی ترقی ہو سکتی ہے کہ ہماری جماعت پہلے کی نسبت ہیں
گنے ہو جائے۔اور جب جماعت بڑھ جاتی ہے تو وہ خود تبلیغ کا ذریعہ بن جاتی ہے۔اگر
اس وقت ہماری جماعت ہیں لاکھ ہو جائے تو ہزاروں ایسے لوگ جو چھپے ہوئے ہیں وہ
ظاہر ہو کر ہمارے ساتھ مل جائیں گے۔پس ایک انتظام اور جوش کے ساتھ کام کرنا
چاہئے اور اس سال ایسے جوش سے کام کرو کہ کم از کم ہندوستان میں زلزلہ آیا ہوا معلوم
ہو۔اور اگر تم اس طرح کرو گے تو پھر دیکھو گے کہ کس قدر ترقی ہوتی ہے۔“

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
96
جلد اول
ناشر قاسم علی ایڈیٹر فاروق 7 /اگست 1921ء)
1 ترمذی کتاب الاضاحي باب الاذان فى اذن المولود صفحه 368
حدیث 1514 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
2 : المائدة : 68
3 : المائدة : 68
4 بخارى كتاب الصلواة باب كفارة البراق فى المسجد صفحه 72 حدیث
415 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
5 القصص : 25
6 بخارى كتاب الجهاد والسير باب التحريض على الرمي وقول الله تعالى۔الخ صفحہ 479 حدیث 2899 مطبوعہ ریاض 1999ء الطعبة الثانية
7 آل عمران: 111
8 البقرة : 3
9 الحجر : 3

آج 10 میں سے 10 باقی