مبلغین کو ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء), حصہ 3

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
77
جلد اول
نے فرمایا ہے کہ مسجد میں کوئی تھوکتا ہے تو یہ ایک غلطی ہے اس کا کفارہ یہ ہے کہ تھوک
کو دفن کرے۔4
حضرت صاحب کی طبیعت میں کتنی بردباری تھی مگر آپ نے اس وجہ سے باہر لوگوں
کے ساتھ کھانا کھانا چھوڑ دیا کہ ایک شخص نے کئی چیزیں ساگ ، فرنی، زردہ ، شور با وغیرہ
ملا کر کھایا۔فرماتے تھے کہ اس سے مجھے اتنی نفرت ہوئی کہ قے آنے لگی۔اس کے بعد
آپ نے باہر کھانا کھانا چھوڑ دیا اور اس طرح لوگ اس فیض سے محروم ہو گئے جو آپ کے
ساتھ کھانا کھانے کے وقت انہیں حاصل ہوتا تھا۔پھر حضرت صاحب فرماتے اور میری طبیعت میں بھی یہ بات ہے کہ اگر استرے سے
سر کو منڈوا کر کوئی سامنے آئے تو بہت برا لگتا ہے اور مجھے تو اسے دیکھ کر سر درد شروع ہو
جاتی ہے۔تو ظاہری صفائی اور ظاہری حالت کے عمدہ ہونے کی بھی بہت ضرورت ہے
تا کہ لوگوں کو نفرت نہ پیدا ہو۔اور وہ بات کرنا تو الگ رہا دیکھنا بھی نہ چاہیں۔مگر ظاہری
صفائی سے میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ کالر اور نکٹائی وغیرہ لگانی چاہئے اور بال ایک خاص
طرز کے بنائے جائیں۔ان میں سے بعض باتوں کو تو ہم لغو کہیں گے اور بعض کو نا جائز۔مگر
جو ضروری صفائی ہے یعنی کوئی غلاظت نہ لگی ہو یا کوئی یو دار چیز نہ لگی ہو اس کا ضرور خیال
رکھنا چاہئے۔ہاں یہ بھی نہ کرے کہ ہر وقت کپڑوں اور جسم کی صفائی میں لگا رہے کیونکہ اگر
ایسا کرے گا تو پھر کام خراب ہو جائے گا۔چھٹی بات مبلغ کے لئے یہ ہے جس میں بہت کوتا ہی ہوتی ہے کہ جو مبلغ
چھٹی ہدایت
دورے پر جاتے ہیں وہ خرچ بہت کرتے ہیں۔میرے نزدیک مبلغ
کے لئے صرف یہی جائز ہے کہ وہ کرایہ لے، کھانے کی قیمت لے یا رہائش کے لئے اسے
کچھ خرچ کرنا پڑے تو وہ لے۔گویا میرے نزدیک قوت لا يَمُوتُ یا ایسے اخراجات جو
لازمی طور پر کرنے پڑیں ان سے زیادہ لینا ان کے لئے جائز نہیں ہے۔مثلاً مٹھائی وغیرہ یا
اور کوئی مزہ کے لئے چیزیں خریدی جائیں تو ان کا خرچ اپنی گرہ سے دینا چاہئے۔ہماری تو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
78
جلد اول
حالت اور ہمارے کام کی حالت کی وجہ سے جائز نہیں ہے کہ اس قسم کے اخراجات فنڈ پر
ڈالے جائیں۔میں نے مولوی صاحب کے زمانہ میں دوستوں کے ساتھ دو دفعہ سفر کیا
ہے۔مگر میرے نزدیک دوستوں کی جو زائد چیزیں تھی ان کا خرچ اپنے خرچ سے دیا اور
خود اپنا خرچ تو میں لیا ہی نہ کرتا تھا یہی وجہ تھی کہ کئی آدمیوں کے بنارس تک کے خرچ پر
صرف ستر روپے خرچ آئے تھے۔پس جہاں تک ہو سکے مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ
بہت کم خرچ کرے۔کیونکہ یہ نمونہ ہوتا ہے دوسروں کے لئے۔اگر یہی اسراف کرے گا تو
لوگ معترض ہوں گے۔اگر ایک تنخواہ دار اپنی تنخواہ میں سے خرچ کرتا ہے تو اس کا مال ہے
وہ کر سکتا ہے لیکن اگر اس طرح کا خرچ ہو جس طرح کا مبلغوں کا ہوتا ہے اور ایک پیسہ بھی
اسراف میں لگائے تو لوگ کہتے ہیں کہ اللے تللے خرچ کرتے ہیں۔اپنی جیب سے تھوڑا ہی
نکلنا ہے کہ پرواہ کریں۔اور جب لوگوں کو اس طرح کے اعتراض کا موقع دیا جائے گا تو وہ
ساتویں ہدایت
چندہ میں سستی کریں گے۔ساتویں بات یہ ہے کہ مبلغ میں خودستائی نہ ہو۔بہت لوگوں کی تباہی
کی یہی وجہ ہوئی ہے۔خواجہ صاحب اپنے لیکچروں کی تعریف خود
لکھتے اور دوسروں کی طرف سے شائع کروانے کی کوشش کیا کرتے تھے۔ایک دفعہ
مولوی صدر الدین صاحب خواجہ صاحب کے ایک لیکچر کی رپورٹ حضرت خلیفہ اول کو سنا
تھے کہ مولوی صاحب نے اس کے ہاتھ سے وہ کاغذ لے لیا۔اس کی پشت پر لکھا ہوا
تھا کہ جہاں جہاں میں نے اس قسم کے الفاظ لکھے ہیں کہ میں نے یہ کہا یا میری نسبت یہ کہا
گیا وہاں خواجہ صاحب لکھ کر شائع کر دیا جائے۔حضرت مولوی صاحب نے وہ خط پڑھ کر
مجھے دے دیا اور میں نے اس کی پشت پر یہ ہدایت لکھی ہوئی دیکھی۔اس کا جو نتیجہ نکلا وہ
ظاہر ہے۔پس مبلغ کو کبھی اس بات پر زور نہ دینا چاہئے کہ فلاں جگہ میں نے یہ بات کہی
اور اس کی اس طرح تعریف کی گئی یا اس کا ایسا نتیجہ نکلا کہ مخالف دم بخود ہو گیا۔بعض لوگوں کی
یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ سنائیں ہم نے یہ بات کہی اور اس کا ایسا اثر ہوا کہ لوگ عش عش

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
79
جلد اول
کرنے لگے۔اس سے ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ تعریف کریں۔اس میں شک نہیں
کہ اپنے کام کا نتیجہ اور کامیابی سنانا بھی ضروری ہوتا ہے جس طرح حضرت صاحب سنایا
کرتے تھے مگر یہ انتہائی مقام کی باتیں ہیں ابتدائی حالت کی نہیں۔پس مبلغوں کو چاہئے کہ
اپنے لیکچروں اور مباحثوں کی خود تعریفیں نہ سنایا کریں اور صرف اتنی ہی بات بتائیں جتنی
ان سے پوچھی جائے اور وہی بات بتائیں جو انہوں نے کہی۔آگے اس کے اثرات نہ
بیان کیا کریں۔یہ بتانا ان کا کام نہیں بلکہ اس مجلس کا کام ہے جس میں وہ اثرات ہوئے۔وہ خود بتاتے پھریں۔کسی مبلغ کا یہ کہنا کہ میں نے فلاں مخالف کو یوں پکڑا کہ وہ ہکا بکا رہ گیا
اور اس کا رنگ فق ہو گیا جائز نہیں۔یہ تم نہ کہو بلکہ وہ لوگ کہیں گے جنہوں نے ایسا ہوتے
دیکھا۔تمہارے منہ سے ایک بھی ایسا لفظ نہ نکلے جس سے تمہاری خوبی ظاہر ہوتی ہو۔تم
صرف واقعات بیان کر دو اور آگے اثرات کے متعلق کچھ نہ کہو۔یہ بات نوجوان اور
مبتدی مبلغوں کے لئے نہایت ضروری ہے اور جو استاد ہو جائیں انہیں دوسروں کو فائدہ
پہنچانے کے لئے بیان کرنا بعض دفعہ ضروری ہوتا ہے۔آٹھویں بات یہ ہے کہ عبادات کے پابند بنو۔اس کے بغیر نہ تم دنیا
آٹھویں ہدایت کو فتح کر سکتے ہو اور نہ اپنے نفس کو۔فرض عبادات تو ہر ایک مبلغ
ادا کرتا ہی ہے لیکن ان کے لئے تہجد پڑھنا بھی ضروری ہے۔صحابہ کے وقت تہجد نہ پڑھنا
عیب سمجھا جاتا تھا مگر اب تہجد پڑھنے والے کو ولی کہا جاتا ہے حالانکہ روحانیت میں ترقی
کرنے کے لئے تہجد اور نوافل پڑھنے ضروری ہیں۔دوسرے لوگوں کے لئے بھی ضروری
ہیں مگر مبلغ کے لئے تو بہت ہی ضروری ہیں۔پس اگر زیادہ نہیں تو کم ہی پڑھ لے۔آٹھ
کی بجائے دو ہی پڑھ لے۔اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو یہاں تک کر لے کہ نماز سے پہلے
پانچ منٹ لیٹے لیٹے استغفار پڑھ لے اور آہستہ آہستہ قدم آگے بڑھاتا جائے۔اس کے
علاوہ ذکر الہی اور دوسری عبادتوں کا بھی شغل رکھنا چاہئے کیونکہ ان کے بغیر روح کو جلاء
نہیں ہوتا۔فرائض تو ایسے ہیں کہ اگر کوئی ان کو ادا نہ کرے تو مبلغ رہتا ہی نہیں اور فرائض

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
80
جلد اول
تو ادا کئے ہی جاتے ہیں۔کیونکہ اگر مسجد میں نہ آئے تو وہ سجھتا ہے کہ لوگ کہیں گے اچھا
مبلغ ہے۔لیکن قرب الہی حاصل کرنے کے لئے اور روحانیت میں ترقی کرنے کے لئے
نوافل پڑھنے ضروری ہیں اور دیگر از کار کی بھی بہت ضرورت ہے۔نویں چیز مبلغ کے لئے دعا ہے۔دعا خدا کے فضل کی جاذب ہے۔جو
نویں ہدایت شخص عبادت تو کرتا ہے مگر دعا کی طرف توجہ نہیں کرتا اس میں بھی کبر
ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی مدد اور اس کے انعام کی ضرورت نہیں سمجھتا۔حالانکہ موسی جیسا نبی بھی
خدا تعالیٰ سے کہتا ہے رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرُ 5 کہ جو کچھ تیری طرف
سے مجھ پر بھلائی نازل ہو میں اس کا محتاج ہوں۔پس جب حضرت موسی نبی ہو کر خدا تعالیٰ
کے محتاج ہیں تو معمولی مؤمن کیوں محتاج نہ ہوگا۔ہر ایک مبلغ کو دعا سے ضرور کام لینا
چاہئے اور اس کو کسی حالت میں بھی نہ چھوڑ نا چاہئے۔دسویں چیز مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس میں انتظامی قابلیت ہو۔دسویں ہدایت اگر اس میں یہ قابلیت نہ ہوگی تو اس کا دائرہ عمل بہت محدود ہوگا اور
اس کی کوششوں کا دائرہ اس کی زندگی پر ہی ختم ہو جائے گا۔اس لئے اسے اس بات کی بھی
فکر ہونی چاہئے کہ جس کام کو اس نے شروع کیا ہے وہ اس کے ساتھ ہی ختم نہ ہو جائے بلکہ
اس کے بعد بھی جاری رہے۔اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے قائم مقام
بنائے۔دیکھو رسول کریم ﷺ مبلغ تھے مگر آپ مبلغ گر بھی تھے۔ہمارے مبلغوں کی اس
طرف قطعاً توجہ نہیں ہے۔وہ یہ کوشش نہیں کرتے کہ جہاں جائیں وہ اپنے قائم مقام بنا ئیں
اور کام کرنے والے پیدا کریں تا کہ انتظام اور ترتیب کے ساتھ کام جاری رہے۔یہ اس
طرح ہو سکتا ہے کہ مبلغ جن لوگوں کو دوسروں کی نسبت زیادہ لائق دیکھیں اور جو شوق رکھیں
ان کو مختلف مسائل کے دلائل سکھائیں اور ہر بار ان میں اضافہ کرتے رہیں اور دیکھتے
رہیں کہ انہوں نے پہلے دلائل کو یاد کر لیا ہے یا نہیں۔اور پھر انہیں یہ بھی کہیں کہ ہمارے
بعد تم تبلیغ کرنا اور اس کے متعلق ہمیں اطلاع دیتے رہنا۔میں نے تالیف واشاعت کے
صل التمر

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
81
جلد اول
دفتر کو اس کے متعلق تاکید کی تھی کہ ہر جگہ تبلیغ کرنے والے مقرر کئے جائیں اور اس نے
نیم مردہ سی تحریک بھی کی جو اسی حالت میں رہی۔کئی جگہ تبلیغی سیکرٹری مقرر ہی نہیں ہوئے
اور کسی جگہ مقرر ہوئے تو انہوں نے کچھ کیا نہیں۔دراصل ان کو پہلے خود زندہ ہونا چاہئے
اور زندگی کی علامات ظاہر کرنی چاہئیں تا کہ دوسروں کو زندہ کر سکیں۔لیکن جبکہ وہ خود مردہ
حالت میں پڑے ہیں تو ان سے کسی کام کی کیا امید ہو سکتی ہے
ہے۔غرض جہاں مبلغ جائیں وہاں دوسروں کو تبلیغ کرنا سکھائیں اور بتائیں کہ اس طرح
بحث کرنی چاہئے۔بحث کرنا اور بات ہوتی ہے اور لیکچر دینا اور۔اس لئے بحث اور
دوسرے مذاہب کے متعلق گفتگو کرنے کے گر سکھانے چاہئیں تا کہ ایسے لوگ پیدا ہو
جائیں جو ان کے بعد کام کرتے رہیں۔(بعد از نماز مغرب)
میں نے پہلے دس باتیں بیان کی تھیں۔اب گیارھویں بات بتا تا ہوں۔گیارھویں بات جس کا یا درکھنا مبلغ کے لئے ضروری ہے وہ
گیارھویں ہدایت نازک امر ہے بہت لوگ اس کی طرف توجہ نہیں رکھتے اس
لئے بعض دفعہ زک پہنچ جاتی ہے۔میں نے اس سے خاص طور پر فائدہ اٹھایا ہے اور یہ ان
باتوں میں سے ہے جو بہت سہل الحصول ہیں۔مگر تعجب ہے کہ بہت لوگ اس سے فائدہ
نہیں اٹھاتے۔اور وہ یہ ہے کہ دشمن کو کبھی حقیر نہ سمجھو اور اس کے ساتھ ہی کبھی یہ خیال اپنے
دل میں نہ آنے دو کہ تم اس کے مقابلہ میں کمزور ہو۔مجھے مباحثات کم پیش آتے ہیں اس لئے میں اس معاملہ میں کم تجربہ رکھتا ہوں مگر میں
نے دیکھا ہے کہ بعض دفعہ نہایت کم علم اور معمولی سے آدمی نے ایسا اعتراض کیا ہے کہ جو
بہت وزنی ہوتا ہے اور کئی دفعہ میں نے بچوں کے منہ سے بڑے بڑے اہم اعتراض سے
ہیں۔اس لئے یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ہمارا مد مقابل کم علم اور جاہل انسان ہے اور اس

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
82
جلد اول
کی ہمیں کیا پرواہ ہے۔بلکہ یہی مد نظر رکھنا چاہئے کہ یہ بہت بڑا دشمن ہے۔اور اگر بچہ
سامنے ہو اور اس کا رعب نہ پڑ سکے تو یہ خیال کر لینا چاہئے کہ ممکن ہے میرا امتحان ہونے لگا
ہے۔پس ایک طرف تو خواہ بچہ ہی مقابلہ پر ہو اس کو حقیر نہ سمجھو بلکہ بہت قوی جانو۔اور
دوسری طرف اس کے ساتھ ہی تمہارے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ ہم حق پر ہیں ہمیں کسی کا
کیا ڈر ہو سکتا ہے۔گویا نہ تو مد مقابل کو حقیر سمجھنا چاہئے اور نہ مایوس ہونا چاہئے۔کیونکہ
جب خدا تعالیٰ پر اعتماد ہو تو اس کی طرف سے ضرور مدد آتی ہے اور خدا ہی کی مدد ہوتی ہے
جس کے ذریعہ انسان دشمن کے مقابلہ میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ورنہ کون ہے جو سب دنیا
کے علم پڑھ سکتا ہے۔پھر کون ہے جو سب اعتراضات نکال سکتا ہے اور پھر کون ہے جو ان
کے جوابات سوچ سکتا ہے۔ہر انسان کا دماغ الگ الگ باتیں نکالتا ہے اس لئے خدا پر
ہی اعتما درکھنا چاہئے کہ وہ ہی ہماری مدد کرے گا اور ہم کامیاب ہوں گے۔اور ادھر دشمن
کو حقیر نہ سمجھا جائے۔جب یہ دو باتیں ایک وقت میں انسان اپنے اندر پیدا کرے تو وہ
کبھی زک نہیں اٹھا سکتا۔مگر دیکھا گیا ہے کہ اکثر لوگ جب ایک دو دفعہ کامیاب ہو جاتے
ہیں اور اچھا بولنے لگتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کون ہے جو ہمارا مقابلہ کر سکتا ہے۔ایسا نہیں ہوتا
چاہئے دشمن کو کبھی حقیر نہ سمجھنا چاہئے بلکہ بہت بڑا سمجھنا چاہئے۔ہاں ساتھ ہی یہ بھی اعتقاد
ہونا چاہئے کہ اگر دشمن قوی ہے تو میرا مددگار بھی بہت قوی ہے۔اس لئے دشمن میرے
مقابلہ میں کچھ نہیں کر سکے گا۔جب یہ دو باتیں انسان میں پیدا ہو جائیں تو اول تو خدا اس
کے دشمن کی زبان پر کوئی اعتراض ہی جاری نہیں کرے گا اور اگر کرے گا تو اس کا جواب
بھی سمجھا دے گا۔ایک دفعہ یہاں ایک انگریز پادری آیا۔والٹر (Walter ) اس کا نام تھا۔احمدیت کے
متعلق ایک کتاب بھی اس نے لکھی ہے۔اب مر گیا ہے۔اس نے مجھ سے پوچھا کہ قرآن انجیل
اور توریت کی تصدیق کرتا ہے مگر ان میں آپس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔اگر چہ میں قرآن
میں تصدیق کرنے کے اور معنے کیا کرتا ہوں اور میرے نزدیک جب ایسے موقع پر لام صلہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
83
جلد اول
آئے تو اس کا اور ہی مطلب ہوتا ہے مگر اُس وقت میرے دل میں یہی ڈالا گیا کہ کہو ہاں
تصدیق کرتا ہے اور بتایا گیا کہ وہ کوئی اختلاف پیش ہی نہیں کر سکے گا۔اس نے کہا کہ ان
میں تو اختلاف ہے پھر تصدیق کے کیا معنی؟ میں نے کہا کوئی اختلاف پیش تو کرو۔اس پر
وہ خوب قہقہہ مار کر ہنسا اور کہا ایک اختلاف؟ اختلاف تو بیسیوں ہیں۔میں نے کہا ایک ہی
پیش کرو۔یہ باتیں میرے منہ سے خدا ہی کہلوا رہا تھا ورنہ اختلاف تو فی الواقع موجود
ہیں۔گو اس قسم کے اختلاف نہیں ہیں جس قسم کے اس کی مراد تھی۔وہ پادری تھا اور انجیل کا
ماہر۔اگر کوئی اختلاف پیش کر دیتا تو بات لمبی جا پڑتی۔مگر چونکہ میرے دل میں ڈالا گیا تھا
کہ وہ کوئی اختلاف پیش نہیں کر سکے گا اس لئے میں نے زور دے کر کہا کوئی اختلاف تو
پیش کرو۔اس نے تھوڑی دیر سوچ کر کہا قرآن کریم میں لکھا ہے کہ مریخ پرندہ پیدا کیا کرتا
تھا انجیل میں اس طرح نہیں لکھا۔میں نے کہا پادری صاحب! آپ تو سمجھدار آدمی ہیں
اور تاریخ نویسی کا ارادہ رکھتے ہیں آپ بتائیں کیا اگر ایک مؤرخ کچھ واقعات کو اپنی
کتاب میں درج کر دے اور دوسرا ان کو درج نہ کرے تو یہ کہا جائے گا کہ ان کتابوں کا
آپس میں اختلاف ہے؟ یہ سن کر اس کے ساتھ جو دو انگریز تھے ان کی بے اختیار ہنسی نکل
گئی اور انہوں نے کہا فی الواقع یہ تو کوئی اختلاف نہیں۔اس پر وہ بالکل خاموش ہو گیا۔پس جب انسان خدا تعالیٰ پر بھروسہ کر لیتا ہے تو خدا خود اس کی مدد کرتا ہے اور اسے دشمن پر
خواہ اس کا دشمن کتنا ہی قوی ہو کا میاب کر دیتا ہے۔بارھویں بات جس کا میں نے بارہا تجربہ کیا ہے اور کبھی ایسا نہیں
بارھویں ہدایت
ہوا کہ میں نے اسے استعمال کیا ہو اور اس کا فائدہ نہ دیکھا ہو
یہ ہے کہ جب انسان تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہو تو ذہن میں جتنے علوم اور جتنی باتیں ہوں
ان کو نکال دے اور یہ دعا کر کے کھڑا ہو کہ اے خدا! جو کچھ تیری طرف سے مجھے سمجھایا
جائے گا میں وہی بیان کروں گا۔جب انسان اس طرح کرے تو اس کے دل سے ایسا علوم
کا چشمہ پھوٹتا ہے جو بہتا ہی چلا جاتا ہے اور کبھی بند نہیں ہوتا۔اس کی زبان پر ایسی باتیں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
84
جلد اول
جاری ہوتی ہیں کہ وہ خود نہیں جانتا۔اس گر کا میں نے بڑا تجربہ کیا ہے۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوا ہے کہ میں پانچ پانچ منٹ
تقریر کرتا چلا گیا ہوں مگر مجھے پتہ نہیں لگا کہ کیا کہہ رہا ہوں۔خود بخود زبان پر الفاظ
جاری ہوتے چلے جاتے ہیں اور اس کے بعد جا کر معلوم ہوتا ہے کہ کس امر پر تقریر کر رہا
ہوں۔پچھلے ہی دنوں ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کے خطبہ نکاح کے وقت ایسا ہی
ہوا۔جب میں کھڑا ہوا تو پتہ نہیں تھا کہ کیا کہنے لگا ہوں۔مگر کچھ منٹ بول چکا تو پھر بات
سمجھ آئی کہ اس مضمون کو بیان کر رہا ہوں۔یہ بات بہت اعلیٰ درجہ کی ہے اور ہر ایک شخص کو حاصل نہیں ہو سکتی۔لیکن چونکہ یہاں
ہر طبقہ کے آدمی ہیں اور دوسرے بھی جب اعلیٰ درجہ پر پہنچیں گے تو اس کو سمجھ لیں گے اس کے
لئے میں اسے بیان کرتا ہوں۔جب انسان تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہو تو بالکل خالی الذہن
ہو کر کھڑا ہو اور اسی بات پر اسے بھروسہ ہو کہ جو کچھ خدا بتائے گا وہی بیان کروں گا۔یہ
تو کل کا ایک ایسا مقام ہے کہ انسان جو کچھ جانتا ہے اسے بھی بھول جاتا ہے۔ان لوگوں کو
بھول جاتا ہے جو اس کے سامنے ہوتے ہیں حتی کہ اپنا نام تک بھول جاتا ہے۔اور جو کچھ
اس کی زبان پر جاری ہوتا ہے وہ نہیں جانتا کہ میں کیوں کہہ رہا ہوں اور اس کا کیا مطلب
ہے۔مثلاً وہ یہ کہتا ہے کہ خدا کی عبادت کرو۔ان الفاظ کو تو سمجھتا ہے اور ان کا مطلب بھی
جانتا ہے مگر یہ اسے پتہ نہیں ہوتا کہ میں نے یہ کیوں کہا ہے اور کس مضمون کے بیان کرنے
کے لئے میرے منہ سے یہ الفاظ نکلے ہیں۔جب وہ ایسی حالت میں ہوتا ہے تو پھر یکدم
اس پر کشف ہوتا ہے کہ یہ بات ہے جس کو تو بیان کرنے لگا ہے۔مگر یہ بات پیدا ہوتی ہے
اپنے آپ کو گرا دینے سے۔جب کوئی انسان اپنے آپ کو بالکل گرا دیتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ
اسے اٹھاتا ہے۔لیکن اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرے پاس علم ہے، میں خوب لیکچر دے سکتا ہوں ،
مجھے سب باتیں معلوم ہیں ان کے ذریعہ میں اپنا لیکچر بیان کروں گا تو اسے خدا تعالیٰ کی
طرف سے کوئی مدد نہیں ملتی۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
85
جلد اول
کہا جا سکتا ہے کہ اگر لیکچر کے لئے کھڑے ہوتے وقت بالکل خالی الذہن ہو کر کھڑا
ہونا چاہئے تو پھر لیکچر کے لئے نوٹ کیوں لکھے جاتے ہیں؟ اس کے متعلق یا د رکھنا چاہئے
کہ جس طرح لیکچر کے وقت میں نے بتایا ہے کہ باکل خالی الذہن ہونا چاہئے اسی طرح
جن لیکچروں کے لئے جوابوں کی کثرت یا مضمون کی طوالت یا اس کی مختلف شاخوں کے
سبب سے نوٹ لکھنے ضروری ہوں ان کے نوٹ لکھتے وقت یہی کیفیت دماغ میں پیدا کرنی
چاہیئے اور پھر نوٹ لکھنے چاہئیں۔میں ایسا ہی کرتا ہوں۔اور اس وقت جو کچھ خدا تعالیٰ
لکھاتا جاتا ہے وہ لکھتا جاتا ہوں۔پھر ان میں اور باتیں بڑھالوں تو اور بات ہے۔اسی سالانہ جلسہ پر لیکچر کے وقت ایک اعتراض ہوا تھا کہ فرشتوں کا چشمہ تو خدا ہے
جیسا کہ بتایا گیا ہے اور وہ اس چشمہ سے لے کر آگے پہنچاتے ہیں۔مگر شیطان کا چشمہ کیا
ہے؟ اس اعتراض پر دس پندرہ منٹ کی تقریر میرے ذہن میں آئی تھی اور میں وہ بیان ہی
کرنے لگا تھا کہ یک لخت خدا تعالیٰ نے یہ فقرہ میرے دل میں ڈال دیا کہ شیطان تو چھینتا
ہے نہ کہ لوگوں کو کچھ دیتا ہے اور چھینے والے کو کسی ذخیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ ایسا
مختصر اور واضح جواب تھا کہ جسے ہر ایک شخص آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا تھا۔لیکن جو تقریر
کرنے کا میں نے ارادہ کیا تھا وہ ایک تو لمبی تھی اور دوسرے ممکن تھا کہ علمی لحاظ سے وہ
ایسی مشکل ہو جاتی کہ ہمارے دیہاتی بھائی اسے نہ سمجھ سکتے۔تو خدا تعالیٰ کی طرف سے جو
کچھ دل میں ڈالا جاتا ہے وہ بہت جامع اور نہایت زود فہم ہوتا ہے اور اس کا اثر جس قدر
سننے والوں پر ہوتا ہے اتنا کسی لمبی سے لمبی تقریر کا بھی نہیں ہوتا۔پس تم یہ حالت پیدا کرو کہ
جب تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہو تو بالکل خالی الذہن ہو اور خدا تعالیٰ پر تمہارا سارا مدار ہو۔اگر چہ یہ حالت پیدا کر لینا ہر ایک کا کام نہیں ہے اور بہت مشکل بات ہے لیکن ہوتے ہوتے
جب اس کی قابلیت پیدا ہو جائے تو بہت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔تیرھویں ہدایت
تیرھویں بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ کسی پارٹی میں اپنے
آپ کو داخل نہ سمجھے بلکہ سب کے ساتھ اس کا ایک جیسا ہی تعلق

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
86
جلد اول
ہو۔یہ بات صحابہ میں بھی ہوتی تھی کہ کسی کو کسی سے محبت اور کسی مناسبت کی وجہ سے زیادہ
تعلق ہوتا تھا اور وہ دوسروں کی نسبت آپس میں زیادہ تعلق رکھتے تھے اور ہم میں بھی اسی
طرح ہے اور ہونی چاہئے لیکن جو بات بری ہے اور جس سے مبلغ کو بالا رہنا چاہئے یہ ہے
کہ وہ کسی فریق میں اپنے آپ کو شامل کر لے۔ہر ایک مبلغ رسول کریم ﷺ کا حل ہے اور
ظل وہی ہو سکتا ہے جس میں وہ باتیں پائی جائیں جو اصل میں تھیں۔رسول کریم کے ایک
دفعہ نکلے تو دیکھا کہ دو پارٹیاں آپس میں تیر اندازی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔آپ ان کا
حوصلہ بڑھانے کے لئے ایک کے ساتھ ہو کر تیر مارنے لگے۔اس پر دوسری پارٹی نے اپنی
کمانیں رکھ دیں اور کہا ہم آپ کا مقابلہ نہیں کریں گے۔اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا
اچھالو میں دخل نہیں دیتا 6 چونکہ آپ سب کے ساتھ ایک ہی تعلق رکھتے تھے اس لئے آپ
کو مد مقابل بنانے کے لئے صحابہ تیار نہ ہوئے اور اس بات کو رسول کریم یا یا اللہ نے تسلیم کی
کے دخل دینا چھوڑ دیا۔یہ چونکہ جنگی لحاظ سے ایک مقابلہ تھا اس لئے آپ الگ ہو گئے
ورنہ ایسی باتیں جو تفریح کے طور پر ہوتی ہیں ان میں آپ شامل ہوتے تھے۔چنانچہ ایسا ہوا
ہے کہ گھوڑ دوڑ میں آپ نے بھی اپنا گھوڑا دوڑایا۔اس
قسم کی باتوں میں شامل ہونے میں
کوئی حرج نہیں تھا۔غرض مبلغ کو بھی ایسی باتوں میں کسی فریق کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے جو
مقابلہ کے طور پر ہوں اور بالکل الگ تھلگ رہ کر اس بات کا ثبوت دینا چاہئے کہ اس کے
نزدیک دونوں فریق ایک جیسے ہی ہیں۔چودھویں ہدایت
چودھویں بات یہ ضروری ہے کہ کسی کو یہ خیال نہیں کرنا چاہئے
کہ میراعلم کامل ہو گیا ہے۔بہت لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ ہمارا علم
مکمل ہو گیا ہے اور ہمیں اور کچھ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مگر اس سے زیادہ
جہالت کی اور کوئی بات نہیں ہے کیونکہ علم کبھی مکمل نہیں ہوسکتا۔میں تو علم کی مثال ایک رستہ
کی سمجھا کرتا ہوں جس کے آگے دور ستے ہوجائیں۔پھر اس کے آگے دو ہو جائیں اور پھر
اس کے آگے دو۔اسی طرح آگے شاخیں ہی شاخیں نکلتی جائیں اور اس طرح کئی ہزار

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
87
جلد اول
رستے بن جائیں۔یہی حال علم کا ہوتا ہے۔علم کی بے شمار شاخیں ہیں اور اس قدر شاخیں
ہیں جن کی انتہا ہی نہیں۔پس علم کا خاتمہ شاخوں کی طرف نہیں ہوتا بلکہ اس کا خاتمہ جڑ کی
طرف ہے کہ وہ ایک ہے اور وہ ابتدا ہے جو جہالت کے بالکل قریب ہے۔بلکہ جہالت کو
سے بالکل ملی ہوئی ہے ورنہ آگے جوں جوں بڑھتے جائیں اس کی شاخیں نکلتی آتی ہیں اور
وہ کبھی ختم نہیں ہو سکتیں۔اگر کسی نے ایک شاخ کو ختم کر لیا تو اس کے لئے دوسری موجود
ہے۔غرض علم کی کوئی حد نہیں ہوتی اور وہ بھی ختم نہیں ہو سکتا۔اور روحانی علوم کی تو قطعاً
کوئی حد ہے ہی نہیں۔ڈاکٹری کے متعلق ہی کس قدر علوم دن بدن نکل رہے ہیں اور روز بروز
ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔پس کوئی علم ختم نہیں ہو سکتا۔اور جہاں کسی کو یہ خیال پیدا ہو کہ علم
ختم ہو گیا ہے وہاں سمجھ لینا چاہئے کہ وہ علم کے درخت سے اتر کر جہالت کی طرف آ گیا
ہے۔پس کبھی یہ مت خیال کرو کہ ہمارا علم کامل ہو گیا۔کیونکہ ایک تو یہ جھوٹ ہے کوئی علم ختم
نہیں ہوسکتا۔دوسرے اس سے انسان متکبر ہو جاتا ہے اور اس کے دل پر زنگ لگنا شروع
ہو جاتا ہے۔لیکن اگر انسان ہر وقت اپنے آپ کو طالب علم سمجھے اور اپنے علم کو بڑھاتا رہے
تو اس کے دل پر زنگ نہیں لگتا۔کیونکہ جس طرح چلتی تلوار کو زنگ نہیں لگتا لیکن اگر اسے
یوں ہی رکھ دیا جائے اور اس سے کام نہ لیا جائے تو زنگ لگ جاتا ہے۔پس ہر وقت اپنا
علم بڑھاتے رہنا چاہئے اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ علم کبھی ختم نہیں ہوتا۔پندرھویں بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے جیسا کہ میں نے
بتایا ہے کہ باغ میں کہا گیا ہے کہ پہنچا دے۔اور جس کو کچھ
پہنچایا جاتا ہے وہ بھی کوئی وجود ہونا چاہئے جو معین اور مقرر ہو۔ورنہ اگر کسی معتین وجود کو
نہ پہنچانا ہوتا تو یہ کہا جاتا کہ پھینک دو یا بانٹ دو۔مگر اللہ تعالیٰ نے پہنچا نا فرمایا ہے جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ معین وجود ہیں جن کو ان کا حصہ پہنچانا ہے۔پھر قرآن کریم فرماتا ہے
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ 7 اس میں عموم کے لحاظ سے سب انسان آ
گئے۔ان
کو پیغام الہی پہنچانا ہمارا کام ہے۔پس کسی قوم اور کسی فرقہ کوحقیر اور ذلیل نہ سمجھا
پندرھویں ہدایت

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
88
جلد اول
جائے۔مبلغ کا کام پہنچانا ہے اور جس کو پہنچانے کے لئے کہا جائے اسے پہنچا نا اس کا فرض
ہے۔اسے یہ حق نہیں کہ جسے ذلیل سمجھے اسے نہ پہنچائے اور جسے معزز سمجھے اسے پہنچائے۔مگر ہمارے مبلغوں میں یہ نقص ہے کہ وہ ادنی اقوام چوہڑوں چماروں میں تبلیغ کرنے کی
کوشش نہیں کرتے۔وہ بھی خدا کی مخلوق ہے اسے بھی ہدایت کی ضرورت ہے۔ان کو بھی
تبلیغ کرنی چاہئے اور سیدھے رستہ کی طرف لانا چاہئے۔عیسائیوں نے ان سے بڑا فائدہ
اٹھایا ہے اور اس سے زیادہ ہندوستان میں ایسی اقوام کے لوگوں
کو عیسائی بنا لیا ہے جتنی
ہماری جماعت کی تعداد ہے اور اب ان لوگوں کو کونسل کی ممبری کی ایک سیٹ بھی مل گئی۔ہے۔ہمارے مبلغ اس طرف خیال نہیں کرتے۔حالانکہ ان لوگوں کو سمجھانا بہت آسان
ہے۔ان کو ان کی حالت کے مطابق بتایا جائے کہ دیکھو تمہاری کیسی گری ہوئی حالت ہے
اس کو درست کرو اور اپنے آپ کو دوسرے انسانوں میں ملنے جلنے کے قابل بناؤ۔اس قسم کی
کی باتوں کا ان پر بہت اثر ہوگا اور جب انہیں اپنی ذلیل حالت کا احساس ہو جائے گا اور
اس سے نکلنے کا طریق انہیں بتایا جائے گا تو وہ ضرور نکلنے کی کوشش کریں گے۔ان کو کسی
مذہب کے قبول کرنے میں سوائے قومیت کی روک کے اور کوئی روک نہیں ہے۔وہ سمجھتے
ہیں کہ اگر ہم نے اپنی قوم کو چھوڑ دیا تو یہ اچھی بات نہ ہوگی۔ہمارے ہاں جو چو ہڑیاں آتی
ہیں تبلیغ کرنے پر کہتی ہیں ہم مسلمان ہی ہیں مگر ہم اپنی قوم کو کیونکر چھوڑ دیں۔یہ روک اس
طرح دور ہو سکتی ہے کہ دس پندرہ میں گھر اکٹھے کے اکٹھے مسلمان ہو جائیں اور ان کی قوم
کی قوم بنی رہے جیسا کہ یہ لوگ جب عیسائی ہوتے ہیں تو اکٹھے ہی ہو جاتے ہیں۔پس ان
میں تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے اور سخت ضرورت ہے۔اگر ہم ساری دنیا کے لوگوں کو
مسلمان بنالیں مگر ان کو چھوڑ دیں تو قیامت کے دن خدا تعالیٰ کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ
چوہڑے چمار تھے اس لئے ہم نے ان کو مسلمان نہیں بنایا۔خدا تعالیٰ نے ان کو بھی آنکھ،
کان، ناک، دماغ ، ہاتھ ، پاؤں اسی طرح دیتے ہیں جس طرح اوروں کو دیئے ہیں۔فرق صرف اتنا ہے کہ انہوں نے ان چیزوں کا غلط استعمال کر کے انہیں خراب کر لیا ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی