ہدایات برائے مبلغین اسلام
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
141
جلد اول
ہدایات برائے مبلغین اسلام
21 / اپریل 1923ء کو انسداد ارتداد کے جہاد میں شامل ہونے والوں کے لئے
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے 52 زریں ہدایات رقم فرما ئیں جو بعد میں ایک ٹریکٹ کی
شکل میں شائع کی گئیں۔وہ ہدایات حسب ذیل ہیں :۔اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ ـ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ
مکرمی ! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
چونکہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک حصہ انسداد فتنہ ارتداد کے لئے وقف کیا ہے میں چند
ہدایات اس کام کے متعلق آپ کو دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے افسروں کے
احکام کے ماتحت پوری طرح ان ہدایات پر عمل کریں گے۔وہ ہدایات یہ ہیں۔(1) اللہ تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ کرتے ہوئے نیک نیت اور محض اِبْتِغَاءَ لِوَجْهِ اللهِ اس
کام کا ارادہ کریں۔(2) گھر سے نکلیں تو دعا کرتے ہوئے اور رَبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ قَ
أَخْرِجْنِى مُخْرَجَ صِدْقٍ وَ اجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا 1
کہتے ہوئے نکلیں اور بہت استغفار کرتے جائیں کہ خدا تعالی کمزوریوں پر پردہ
ڈال کر خدمت دین کا کوئی حقیقی کام لے لے۔(3) سورۃ فاتحہ اور درود کا بہت درد رکھیں۔نمازوں کے بعد تشبیح تجمید اور تکبیر ضرور کریں اور
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
142
جلد اول
کچھ دیر خاموش بیٹھ کر ذکر الہی کریں کہ ایسے اوقات میں یہ نسخہ نور قلب پیدا کرنے
میں بہت مفید ہوتا ہے۔(4) الف۔بھاشا کے الفاظ سیکھنے اور ان کے استعمال کرنے کی طرف خاص توجہ کریں کہ تبلیغ
کا آلہ زبان ہے۔زبان نہ آتی ہو تو تبلیغ بے اثر ہو جاتی ہے۔پس بھاشا جوان
لوگوں کی زبان ہے اس کے سیکھنے کی طرف پوری توجہ کرنی چاہئے۔اس میں جس
قدر کوشش کریں گے اسی قدر تبلیغ زیادہ مؤثر ہوگی اور جس قدر تبلیغ مؤثر ہوگی اسی
قدر ثواب کا موقع ملے گا۔ب۔اسی طرح جس قوم سے مقابلہ ہو اس کے مذہب اور طریق سے پوری واقفیت
نہ ہو تو مقابلہ مشکل ہوتا ہے۔پس اگر آریوں کے متعلق پوری واقفیت نہ ہو تو مرکز
سے ان کے متعلق ضروری معلومات اور حوالوں کو اپنی پاکٹ بک میں نوٹ کر لیں
اور اسلام پر ان کے اعتراضوں کے جواب بھی اور ان کو بار بار پڑھ کر یاد کرتے
رہا کریں۔(5) راستہ میں لوگوں سے ہر گز فخریہ طور پر باتیں نہ کرتے جاویں۔فخر انسان کو نیکی سے محروم
کر دیتا ہے اور سیاستا بھی اس کا نقصان پہنچتا ہے۔دشمن کی توجہ اس طرف پھر جاتی
ہے اور وہ ہوشیار ہو جاتا ہے۔(6) اگر پہلے سے آپ کی جگہ مقرر ہے تو جو جگہ مقرر ہے اس جگہ جا کر مبلغ سے چارج با قاعدہ
لے لیں اور اس سے سب علوم ضرور یہ حاصل کر لیں۔اور اگر جگہ مقرر نہیں تو پھر
مرکز میں جا کر افسر اعلیٰ سے ہدایات حاصل کریں۔(7) جس قصبہ میں داخل ہوں جس وقت وہ نظر آوے مندرجہ ذیل مسنون دعا کم سے کم تین
دفعه خشوع اور خضوع سے پڑھیں نہایت مجرب اور مفید ہے۔اللَّهُمَّ رَبَّ
السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا اَظْلَلْنَ وَرَبَّ الْأَرْضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ
وَرَبِّ الشَّيَاطِينَ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَبِّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْأَلُكَ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
143
جلد اول
خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِ
هذِهِ الْقَرْيَةِ وَشَرِّ أَهْلِهَا وَ شَرِّ مَا فِيهَا۔اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا
وَارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَبِّيْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَحَبِّبُ صَالِحِى أَهْلِهَا إِلَيْنَا آمِين - كم
سے کم تین دفعہ سمجھ کر یہ دعا مانگو۔رسول کریم اللہ سے یہ مروی اور میرا اس کے متعلق
وسیع تجربہ ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے۔اے اللہ ! جو سات آسمانوں کا رب ہے اور
ان کا بھی جن پر یہ سایہ کئے ہوئے ہیں۔اور جو ساتوں زمینوں کا رب ہے اور ان کے
کا بھی جن کو یہ اٹھائے ہوئے ہیں اور شیطانوں کا بھی اور ان کا بھی جن کو وہ گمراہ
کرتے ہیں اور ہواؤں کا بھی اور ان چیزوں کا بھی جن کو وہ اڑاتی ہیں ہم تجھ سے اس
بستی کی بھلائی طلب کرتے ہیں اور اس کے باشندوں کی بھلائی بھی طلب کرتے ہیں
اور ہر اس چیز کی بھلائی بھی جو اس میں پائی جاتی ہے۔اور ہم اس بستی کی ہر ایک برائی
سے پناہ مانگتے ہیں اور اس بستی میں رہنے والوں کی برائی سے بھی پناہ مانگتے ہیں اور بستی
کی ہر ایک بری شے سے پناہ مانگتے ہیں۔اے خدا! اس بستی میں ہمارے قیام کو
با برکت کر اور اس کی نعمتوں اور بارشوں سے ہمیں متمتع کر۔اور ہماری محبت اس جگہ کے
لوگوں کے دلوں میں ڈال اور ہمارے دل میں اس جگہ کے نیک لوگوں کی محبت پیدا کر۔(8) سفر سے نکلتے ہی اپنے پاس ایک پاکٹ بک رکھیں جس میں سب ضروری امور لکھتے چلے
جاویں۔کم سے کم دو کارڈ اور ایک لفافہ اور پنسل و چاقو بھی ہر وقت ساتھ رہیں۔(9) جس حلقہ میں کام کرنا ہے وہاں پہنچتے ہی ان امور کو دریافت کریں۔(1) وہ کسی ضلع میں ہے۔(2) کسی تحصیل میں ہے۔(3) وہ کس تھانہ میں ہے۔(4) اس کا ڈاک خانہ کہاں ہے۔(5) اس میں کوئی مدرسہ بھی ہے یا نہیں۔(6)
اس میں کوئی شفا خانہ بھی ہے یا نہیں۔(7) اس ضلع کا ڈپٹی کمشنر کون ہے اور اس
کے اخلاق اور معاملہ کیسا ہے۔(8) اس تحصیل کے تحصیل دار، نائب تحصیل دار
کون ہیں اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں۔(9) اس تھانہ میں تھانیدار
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
144
جلد اول
اور اس کے اوپر انسپکٹر کون ہے۔اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں۔(10) اس گاؤں میں اگر پولیس مین مقرر ہے تو وہ کون ہے اور اس کے اخلاق
اور اس کا معاملہ کیسا ہے۔(11) اس کے پوسٹ آفس کا انچارج کون ہے اور
چٹھی رساں کون ہے۔اور ان کا طریق اس تحریک شدھی میں کیسا ہے۔(12)
ڈاک وہاں کتنی دفعہ دن یا ہفتہ میں آتی ہے۔(13) مدرس کون لوگ ہیں اور وہ
اس تحریک میں کیا حصہ لیتے ہیں۔(14) ڈاکٹر کون ہے اور اس تحریک میں کیا
حصہ لیتا ہے۔(15) اس میں کوئی مسجد ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو امام ہے یا نہیں؟
اگر ہے تو اس سے کوئی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے یا نہیں؟
(10) حلقہ کا افسر ڈپٹی کمشنر سے تحصیل کا انچارج تحصیلدار سے، تھانہ کا انچارج تھانہ دار سے
ملنے کی کوشش کرے اور بغیر اپنے کام کی تفصیل بتائے اس کی دوستی اور ہمدردی کو
حاصل کرنے کی کوشش کرے۔مذکورہ بالا دوسرے لوگوں سے بھی اپنے تعلقات اچھے بنانے کی کوشش کرے۔یاد رکھنا
چاہئے کہ جس قدر نقصان یا فائدہ چھوٹے لوگوں سے جیسے پولیس مین، چٹھی رساں
وغیرہ سے پہنچ سکتا ہے اس قدر بڑے لوگوں سے نہیں پہنچ سکتا۔(11) جس گاؤں میں جائے اس کے مالک اور نمبردار اور پٹواری کا پتہ لے۔اگر وہ مسلمان
ہوں تو ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرے اور ان سے مدد کی درخواست
کرے۔مگر یہ بات صاف صاف کہہ دے کہ مدد سے مراد میری چندہ نہیں بلکہ
اخلاقی اور مشورہ کی مدد ہے تا کہ وہ پہلے ہی ڈر نہ جائے۔اگر کوئی شخص مالی مدد دینا
بھی چاہے تو شروع میں مدد لینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیں کہ ابھی آپ مجھ سے اور
ہمارے کام سے واقف نہیں۔جب واقف ہو کر اسے مفید سمجھیں گے اور ہم لوگوں
کو دیانتدار پاویں گے تب جو مدد اس کام کے لئے آپ دیں گے اسے ہم خوشی
سے قبول کر لیں گے۔اگر وہ غیر مسلم ہوں تب بھی ان سے تعلقات دنیا وی پیدا کی
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
145
کرنے کی کوشش کرے کہ میل ملاقات کا بھی ایک لحاظ ہوتا ہے۔جلد اول
(12) کوئی مالی مدد دے تو اسے اپنی ذات پر نہ خرچ کرے بلکہ اس کی رسید با قاعدہ دے اور
پھر اصل رسید مرکزی حلقہ سے لا کر دے تا لوگوں پر انتظام کی خوبی اور کارکنوں کی
دیانتداری کا اثر ہو۔(13) سادہ زندگی بسر کرے اور اگر کوئی دعوت کرے تو شرم اور حیا سے کھانا کھا دے۔کوئی چیز
خود نہ مانگے اور جہاں تک ہو سکے دعوت کرنے والوں کو تکلف سے منع کرے اور
سمجھا دے کہ میری اصل دعوت تو میرے کام میں مدد کرنا ہے۔مگر مستقل طور پر کسی
کے ہاں بلا قیمت ادا کرنے کے نہ کھاوے۔(14) دورہ کرتے وقت جو جو لوگ اسے شریف نظر آویں اور جن سے اس کے کام میں کوئی مددل
سکتی ہے ان کا نام اور پتہ احتیاط سے اپنی نوٹ بک میں نوٹ کرے تا بعد میں
آنے والے مبلغوں کے لئے آسانی پیدا ہو۔(15) جن لوگوں سے اسے واسطہ پڑتا ہے خصوصاً افسروں ، بڑے زمینداروں یا اور دلچسپی
لینے والوں کے متعلق غور کرے کہ ان سے کام لینے کا کیا ڈھب ہے۔اور خصوصیت
سے اس امر کو اپنی پاکٹ بک میں نوٹ کرے کہ کس کس میں کون کون سے جذبات
زیادہ پائے جاتے ہیں جن کے ابھارنے سے وہ کام کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔(16) جن لوگوں سے کام لیتا ہے ان میں سے دو ایسے شخصوں کو کبھی جمع نہ ہونے دو جن میں
آپس میں نقار ہو۔اور اس کے لئے ضروری ہے کہ وہاں کے لوگوں سے ہوشیاری
سے دریافت کر لو کہ ان معززین کی آپس میں مخالفت تو نہیں؟ اگر ہے تو کس کس
سے ہے؟ جن دو آدمیوں میں مقابلہ اور نقار ہو ان کو اپنے کام کے لئے کبھی جمع نہ
کرو۔بلکہ ان سے الگ الگ کام لو۔اور کبھی ان کو محسوس نہ ہونے دو کہ تم ایک
سے دوسرے کی نسبت زیادہ تعلق رکھتے ہو۔تمہاری نظر میں وہ سب برابر ہونے
چاہئیں۔اور کوشش کرو کہ جس طرح ہو سکے ان کا نقار دور کر کے ان کو کلمہ واحد پر
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
اسلام کی خدمت کے لئے جمع کردو۔146
جلد اول
(17) جس جگہ جاؤ وہاں کے لوگوں کی قوم ، ان کی قومی تاریخ اور ان کی قومی خصوصیات ، ان
کی تعلیمی حالت، ان کی مالی حالت اور ان کی رسومات کا خوب اچھی طرح پتہ لو اور
پاکٹ بک میں لکھ لو۔اور جہاں تک ہو سکے ان سے معاملہ کرتے ہوئے اس امر کا
خیال رکھو کہ جن باتوں کو وہ نا پسند کرتے ہیں وہ ان کی آنکھوں کے سامنے نہ آویں۔(18) جس قوم میں تبلیغ کے لئے جاؤ اس کے متعلق دریافت کر لو کہ اس میں سے سب سے
زیادہ مناسب آدمی کون سا ہے جو جلد حق کو قبول کر لے گا۔اس سے پہلے ملو۔پھر
اس سے اس رئیس کا پتہ لو جس کا لوگوں پر سب سے زیادہ اثر ہے۔پھر اس سے ملو
اور اسی کی معرفت پہلے قوم کو درست کرنے کی کوشش کرو۔(19) جب کسی قوم میں جاؤ تو پہلے یہ دیکھو کہ اس قوم کو ہندو مذہب سے کون کون سی مشارکت
ہے اور اسلام سے کون کون سی مشارکت ہے اور ان کو اپنی کاپی میں نوٹ کر لو۔پھر
ان باتوں سے فائدہ اٹھا کر جو ان میں اسلام کی ہیں ان میں اسلام کی محبت پیدا
کرنے کی کوشش کرو اور ان اسلامی مسائل کی خوبی پر خاص طور پر زور دو جن پر وہ
پہلے سے کار بند ہیں اور جن کے وہ عادی ہو چکے ہیں۔(20) جب ایسی جگہ پر جاؤ جہاں کے لوگ اسلام سے بہت دور ہو چکے ہیں اور جو اسلام کی کھلی
تبلیغ کو بھی سننا پسند نہیں کرتے تو ایسے لوگوں کو جاتے ہی کھلے طور پر تبلیغ نہ کرنے لگو
بلکہ مناسب ہو تو اپنا مقصد پہلے ان پر ظاہر ہی نہ کرو۔اگر کوئی پوچھے تو بے شک بتا
دو مگر خود اپنی طرف سے کوئی چر چا نہ کرو کیونکہ اس طرح ایسے لوگوں میں ضد پیدا
ہونے کا اندیشہ ہے۔(21) الف۔اردگرد کے مسلمانوں کو یہ باتیں سمجھانے کی کوشش کرو کہ مسلمانوں کی عدم ہمدردی
اور سختی سے یہ لوگ تنگ آکر اسلام کو چھوڑ رہے ہیں۔اسلام کی خاطر آپ لوگ اب
ان سے اچھی طرح معاملہ کریں اور خوش اخلاقی اور احسان سے پیش آدیں۔اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
147
جلد اول
سمجھا ئیں کہ ان کا ہندو ہونا نہ صرف ہمارے دین کے لئے مضر ہوگا بلکہ اس کا یہ نتیجہ
بھی ہوگا کہ ہندو آگے سے زیادہ طاقتور ہو جائیں گے اور مسلمانوں کو سخت نقصان |
پہنچا ئیں گے۔ب۔یہ بھی سمجھا ئیں کہ اس فتنہ کو سختی سے نہیں روکا جا سکتا اور سختی سے روکنے کا فائدہ
بھی کچھ نہیں۔پس چاہئے کہ محبت کی دھار سے ان کی نفرت کی کھال کو چیرا جائے
اور پیار کی رسی سے ان کو اپنی طرف کھینچا جائے۔(22) وہ لوگ غیر تعلیم یافتہ ہیں۔پس کبھی ان سے علمی بحثیں نہ کرو بالکل چھوٹی موٹی باتیں ان
سے کرو۔موٹی موٹی باتیں یہ ہیں۔آریہ مذہب کے بانی نے کرشن جی کی (جن کی وہ اپنے آپ کو اولاد کہتے ہیں اور
ان سے شدید تعلق رکھتے ہیں ) جو بڑے بزرگ تھے ، ہتک کی ہے۔نیوگ کا مسئلہ خوب یاد رکھو اور ان کو سمجھاؤ کہ تم راجپوت ہو کر ایسی تعلیم کے پیچھے جا
سکتے ہو۔مرکز میں ستیارتھ پرکاش رہے گی اگر حوالہ مانگیں تو دکھا سکتے ہو۔ان کو بتایا گیا ہے کہ تمہارے آباء واجداد کو ز بر دستی مسلمان کر لیا گیا تھا۔ان سے کہو
که راجپوت تو کسی سے ڈرتا نہیں۔یہ بالکل جھوٹ ہے اس بات کو ماننے کے تو یہ
معنے ہوں گے کہ تمہارے باپ دادا راجپوت ہی نہ تھے۔کیا اس قد رقوم راجپوتوں
کی اس طرح دھرم کو خوف یا لالچ سے چھوڑ سکتی تھی ؟ کہو کہ یہ بات برہمنوں نے
راجپوتوں کو ذلیل کرنے کے لئے بنائی ہے۔پہلے ان لوگوں نے تمہاری زمینوں کو
سود سے تباہ کیا اب یہ لوگ تمہاری قومی خصوصیت کو بھی مٹانا چاہتے ہیں۔یہ بنے تو
اپنے ایمان پر قائم رہے اور تم راجپوت بہادر ہو کر بادشاہوں سے ڈر گئے ؟ یہ
جھوٹ ہے۔تمہارے باپ دادوں نے اسلام کو سچا سمجھ کر قبول کیا تھا۔ان کو کہا جاتا ہے کہ تم اپنی قوم سے آملو۔ان کو سمجھاؤ کہ لاکھوں راجپوت مسلمان ہو
چکے ہیں۔پس اگر ملتا ہے تو یہ ہند و مسلمان ہو کر تم سے مل جاویں۔اور یہ ملاپ کیسا
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
148
جلد اول
ہوا کہ قریبی رشتہ داروں کو چھوڑ کر دور کے تعلق والوں سے جاملو۔ان کو بتاؤ کہ کرشن جی کی ہم مسلمان تو مہما کرتے ہیں اور ان کو اوتار مانتے ہیں لیکن
آریہ ان کی ہتک کرتے ہیں اور ان کو گالیاں دیتے ہیں۔تمہارے سامنے کچھ اور
کہتے ہیں اور الگ کچھ اور کہتے ہیں۔ان
کو یہ بتاؤ کہ ہند و تو تم کو ہندو کر کے بھی چھوت چھات کرتے ہیں اور کریں گے۔چند لوگ لالچ دلانے کو تمہارے ساتھ کھا پی لیتے ہیں ورنہ باقی قوم تم سے برتاؤ نہیں
کرے گی۔چاہو تو چل کر اس کا تجربہ کر لولیکن مسلمان تم کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ان کو بتاؤ کہ یہ آریہ جو آج تم کو چھوت چھات کی تعلیم دیتے ہیں دوسری جگہوں میں جا
کر نیچ قوموں میں شدھی کرتے اور چماروں کو ساتھ ملاتے ہیں۔اس کے حوالے یاد
رکھو۔( جیسے جموں میں شدھی ہو رہی ہے ) لیکن ایسی طرز پر بات نہ کرو کہ گویا تم
چھوت چھات کے قائل ہو بلکہ اس بات کا اظہار کرو کہ وہ جھوٹ اور فریب سے
کام لے رہے ہیں۔ان کو بتاؤ کہ یہ لوگ تمہارے خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہیں۔اس
کا امتحان اس طرح ہو سکتا ہے کہ مسلمان عرصہ سے کوشش کر رہے ہیں کہ سود کی
شرح محدود کر دی جائے اور قانون انتقال اراضی پاس کیا جائے مگر ہندو اس کی
سخت مخالفت کرتے ہیں ان دونوں قانونوں کو اچھی طرح سمجھ لو ) ان دونوں
باتوں کا ان کو فائدہ سمجھاؤ اور کہو کہ ان کا امتحان اس طرح ہو سکتا ہے کہ جو
آریہ یا ہند و آئے اسے کہو کہ اگر تم سچ مچ ہمارے خیر خواہ ہو تو یہ دونوں قانون
پاس کر اؤ پھر ہم سمجھیں گے کہ تم ہمارے خیر خواہ ہو۔(23) اپنے دل کو پاک کر کے اور ہر ایک تکبر سے خالی کر کے بیماروں اور مسکینوں کے لئے دعا
کرو۔اللہ تعالیٰ تمہاری ضرور سنے گا انشاء الله - میں بھی اِنْشَاء الله تمہارے
لئے دعا کروں گا تا خدا تعالیٰ تمہاری دعاؤں میں برکت دے۔(24) اپنی زبان کو اس بات کا عادی بناؤ کہ ان بزرگوں کو جن کو فی الواقع ہم بھی بزرگ ہی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
149
جلد اول
سمجھتے ہیں ایسے طریق پر یاد کر و جوادب اور اخلاص کا ہو۔(25) کھانے پینے ، پہننے میں ایسی باتوں سے پر ہیز کرو جن سے ان لوگوں کو تکلیف ہوتی
ہے۔الگ جو چاہو کرو لیکن ان کے سامنے ان کے دل کو تکلیف دینے والی بات نہ
کرو کہ علاوہ تمہارے کام کو نقصان پہنچانے کے یہ بداخلاقی بھی ہے۔(26) ہر ایک کام تدریجی طور پر ہوتا ہے۔یہ مت خیال کرو کہ وہ ایک دن میں پکے مسلمان ہو
جائیں گے۔جو لوگ مسلمان ہو جائیں گے وہ آہستہ آہستہ پختہ ہوں گے۔پس
یک دم ان پر بوجھ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔تین چار ماہ میں خود ہی درست ہو
جائیں گے۔پہلے تو صرف اسلام سے محبت پیدا کرو اور نام کے مسلمان بناؤ۔مگر یہ
بھی نہ کرو کہ اسلام کی کوئی تعلیم ان سے چھپاؤ کیونکہ اس سے بعد میں ان کو ابتلا
آوے گا یا وہ ایک نیا ہی دین بنالیں گے۔(27) لباس وغیرہ ان کے جیسے ہیں ویسے ہی رہنے دو اور ابھی چوٹیاں منڈوانے کی بھی کوئی
ضرورت نہیں۔یہ باتیں ادنیٰ درجہ کی ہیں۔جب وہ پکے مسلمان ہو جائیں گے خود بخود
ان سب باتوں پر عمل کرنے لگیں گے۔(28) جس جگہ پر جاؤ وہاں خوش خلقی سے پیش آؤ اور بے کسوں کی مدد کرو اور دکھیاروں کی
ہمدردی کرو کہ اچھے اخلاق 100 واعظ سے بڑھ کر ہوتے ہیں۔(29) جس جگہ کی نسبت معلوم ہو کہ وہاں کسی شخص کو مناسب مدد دے کر باقی قوم کو سنبھالا جاسکتا
ہے تو اس کی اطلاع افسر حلقہ کو کر دمگر یاد رکھو کہ اس طرف نہایت مجبوری میں توجہ
کرنی چاہئے۔جب کوئی چارہ ہو ہی نہیں اسی صورت میں یہ طریق درست ہو سکتا
ہے۔مگر خود کوئی وعدہ نہ کرو نہ کوئی امید دلاؤ۔امداد کس رنگ میں دی جا سکے گی؟ یہ
افسروں کی ہدایت میں درج ہوگا اس معاملہ کو افسر حلقہ کے سپر در ہنے دو۔(30) کھانے پینے ، پہننے میں بالکل سادہ رہیں اور جس جگہ افسر حلقہ مناسب سمجھے وہاں کا
مقامی لباس پہن لیں۔اور جس جگہ وہ مناسب سمجھے ایک چادر ہی پہن لو۔اگر
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
150
جلد اول
ضرورت ہو تو گیر دارنگ دلوالو۔یادرکھو کہ لباس کا تغیر اصل نہیں۔لباس کا تغیر اسی
وقت برا ہوتا ہے جب انسان ریاء کے لئے یا کسی قوم سے مشابہت کی غرض سے
پہنتا ہے۔تمہارا تغیر لباس تو عارضی ہو گا اور جنگ کی حکمتوں میں سے ایک حکمت ہو
گا۔پس تمہارا طریق قابل اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ تم سادھو یا فقیر یا صوفی کہلانے
کے لئے ایسا طریق اختیار نہیں کرو گے اور چند دن کے بعد پھر اپنا لباس اختیار کر لو
گے۔اس لباس کی غرض تو صرف دشمن اسلام کے حملہ کا جواب دینا ہوگی۔(31) کبھی اپنے کام کی رپورٹ لکھنے اور پھر اس کو دفتر حلقہ میں بھیجنے میں ستی نہ کرو۔یاد رکھو
کہ یہ کام تبلیغ کے کام سے کم نہیں ہے۔جب تک کام لینے والوں کو پورے حالات
معلوم نہ ہوں وہ ہرگز کام کو اچھی طرح نہیں چلا سکتے۔پس جو شخص اس کام میں ستی
کرتا ہے وہ کام کو نا قابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے۔(32) دشمن تمہارے کام کو نقصان پہنچانے کے لئے ہر طرح کی تدابیر کو اختیار کرے گا۔تمہاری ذراسی بے احتیاطی کام کو صدمہ پہنچا سکتی ہے۔پس فتنہ کے مقام سے دور
رہو اور ایسی مجلس میں نہ جاؤ جس میں کوئی تہمت لگ سکے۔کسی شخص کے گھر میں نہ
جاؤ جب تک تجربہ کے بعد ثابت نہ ہو جائے کہ وہ دشمن نہیں دوست ہے۔کھلے
میدان میں لوگوں سے باتیں کرو۔(33) غصہ کی عادت ہمیشہ ہی بری ہے مگر کم سے کم اس سفر میں اس کو بالکل بھول جاؤ۔کسی وقت
غصہ میں آکر ایک لفظ بھی سخت تمہارے منہ سے نکل گیا یا تم کسی کو دھمکی دے بیٹھے یا
کسی کو مار بیٹھے تو اس کا فائدہ تو کچھ بھی نہیں ہو گا مگر آریہ لوگ اس کو اس قدر شہرت
دیں گے کہ ہمارے مبلغوں کو ان کے حملوں کے جواب دینے سے فرصت نہ ملے گی
اور سلسلہ کی سخت بدنامی ہوگی۔پس گالیاں سن کر دعا عملاً دو۔اور جوش دلانے والی
بات کو سن کر سنجیدگی سے کہہ دو کہ اسلام اور احمدیت کی تعلیم تمہیں اس کا جواب
دینے سے مانع ہے۔تم پھر بھی اس کے خیر خواہ ہی رہو۔اپنے مخالف سے بھی کہو کہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
151
جلد اول
تم اس کے دشمن نہیں ہو بلکہ تم باوجود اس کی عداوت کے اس کے خیر خواہ ہو کیونکہ تم
کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے مقرر فرمایا ہے۔اگر کوئی مار بھی
بیٹھے تو اس کی پرواہ نہ کرو۔یاد رکھو کہ لوگ بزدل کو حقیر جانتے ہیں اور وہ فی الواقع
حقیر ہے۔لیکن تکلیف اٹھا کر صبر کرنے والا اور اپنے کام سے ایک بال کے برابر نہ
ہٹنے والا بزدل نہیں وہ بہادر ہے۔بزدل وہ ہے جو میدان سے بھاگ جاتا یا اپنی
کوششوں کوست کر دیتا ہے۔جو مار کھاتا اور صبر کرتا اور اپنے کام کو جاری رکھتا ہے
وہی درحقیقت بہادر ہے۔کیونکہ بہادری کا پتہ تو اسی وقت لگتا ہے جب اپنے سے
طاقتور کا مقابلہ ہو اور پھر بھی انسان نہ گھبرائے۔(34) میں نے بار بار آہستگی کی تعلیم دی ہے۔اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مہینوں اور برسوں
میں کام کرو بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قدم بقدم چلو۔جب قدم مضبوط جم جائے تو
پھر دوسرے قدم کے اٹھانے میں دیر کرنا اپنے وقت کا خون کرنا اور اپنے کام کو
نقصان پہنچانا ہے۔اگر گھنٹوں میں کام ہوتا ہے تو گھنٹوں میں کرو۔اگر منٹوں میں
کام ہوتا ہے تو منٹوں میں کرو۔صرف یہ خیال کرلو کہ اس کی رفتار ایسی تیز نہ ہو کہ
خود کام ہی خراب ہو جائے یا آئندہ کام پر اس کا بداثر پڑے۔(35) ایسے علاقوں میں رات نہ گزارو جہاں فتنہ کا ڈر ہو۔اگر وہاں رات بسر کرنی ضروری ہو
تو شہر میں نہ رہو۔شہر سے باہر کسی پرانے مکان یا کسی جھونپڑے میں یا پاس کے کسی
گاؤں میں رہو۔صبح پھر وہیں آ جاؤ۔یہ بزدلی نہیں حکمت عملی ہے۔(36) اس عرصہ میں اگر پرانے ہندوؤں کو تبلیغ کر سکو تو اس موقع کو بھی ہاتھ سے جانے نہ دو۔مگر سوائے ان لوگوں کے جن کا کام بحث کرنا مقرر کیا گیا ہے دوسرے لوگ بحث
کے کام میں حصہ نہ لیں بلکہ فردا فردا اور الگ الگ تبلیغ کریں۔(37) ارد گرد کے ہندوؤں کے خیال معلوم کر کے جو شدھی کے برخلاف ہوں ان میں بھی
غیر معلوم طور پر اس تحریک کے خلاف جوش پیدا کرنے کی کوشش کرو۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
152
جلد اول
(38) یہ کوشش کرو کہ شدھی ہونے والے راجپوتوں پر ثابت ہو جائے کہ ہندو قوم بحیثیت قوم
ان کے ساتھ اپنے لوگوں والا برتاؤ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور کسی تدبیر سے
ایسے لوگوں کو جو اس بات کو دیکھ کر شدھی کی بے ہودگی کو سمجھ سکیں ان لوگوں سے ملا ؤ جو
شدھی شدہ لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے تیار نہیں۔(39) ان ظلموں اور شرارتوں کی یا جبر کی خوب خبر رکھو جو آریہ لوگ شدھی کے لئے کرتے ہیں۔اور جہاں جہاں ایسی مثالیں معلوم ہوں ان کا پورا حال معلوم کر کے گواہوں اور
مخبروں کے نام سمیت اپنے حلقہ کے دفتر میں ضرور اطلاع دو۔اس سے اس کام
میں بہت مددمل سکتی ہے۔اگر کسی جگہ کے متعلق معلوم ہو جائے کہ وہاں آریوں نے
بندوقیں اور تلوار میں لے کر جمع ہوتا ہے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے تو اس کی
اطلاع ضرور قبل از وقت دفتر کو دو تا کہ اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔(40) راجپوت یا دیگر اقوام جن میں شدھی ہو رہی ہے ان میں سے اسلام کا در درکھنے والے
لوگوں کے ساتھ خاص تعلق پیدا کرو اور ہمیشہ ان سے دوستی اور تعلق بڑھانے کی
کوشش کرتے رہو۔(41) محنت سے کام کرو اور وقت کو ضائع نہ ہونے دو۔دن میں کئی کئی گاؤں کی خبر لے لینی
چاہئے۔چلنے پھرنے کی عادت ڈالو اور کم ہمتی کو پاس نہ آنے دو۔(42) ہدایت زریں میرا لیکچر تبلیغ کے طریق پر ہے۔وہ حلقوں میں اور صدر میں رکھا ہوا ہو گا
اس کو خوب اچھی طرح پڑھ لو کیونکہ اس میں تبلیغ کے متعلق بعض عمدہ گر جو اس جگہ
درج نہیں ہیں ملیں گے۔(43) بعض شعر جن میں آریہ مذہب کی حقیقت پر روشنی ڈالی جائے گی اور بعض نظمیں مسائل
کے متعلق اپنے پاس رکھو اور گاؤں کے چند نو جوان لوگوں کو یاد کرا دو۔پھر بار بار
ان سے بلند آواز سے پڑھوا کر وہ سنو۔اس سے ان میں جوش پیدا ہوگا۔(44) اصل چیز جوار تداد سے روک سکتی ہے وہ روحانیت ہے۔پس ان میں سنجیدگی اور قناعت