ہدایات برائے مبلغین اسلام
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
153
جلد اول
کا مادہ پیدا کرنے کی کوشش کرو کہ اس کے بغیر سب کوششیں رائیگاں ہیں۔(45) جہاں تک ہو سکے ان کو زائد وقت میں تعلیم دینے کی کوشش کرو۔لفظ لفظ پڑھ کر بھی
انسان کچھ عرصہ میں پڑھ جاتا ہے۔وہ اردو جانے لگیں تو اس سے بھی اس فتنہ کا
بہت حد تک ازالہ ہو جائے گا۔(46) ایسے تمام علاج جو مقامی واقفیت سے ذہن میں آویں ان سے اپنے حلقہ کے افسر کو
اطلاع دو تا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔(47) ایسے نوجوان جو ذہین ہوں اور تعلیم کا شوق رکھتے ہوں اور تعلیم کی خاطر چند دنوں کے
لئے اپنے گھروں کو چھوڑ سکتے ہوں ان کی تلاش رکھو اور پتہ لگنے پر ان کے نام اور کی
پتہ اور جملہ حالات سے افسر حلقہ کو اطلاع دو۔(48) جس بات کو مخفی رکھنے کے لئے کہا جائے اس کو پوری طرح مخفی رکھو۔حتی کہ بلا اجازت
اپنے آدمیوں پر بھی ظاہر نہ کرو کہ ایسا کرنا بد دیانتی اور سلسلہ کی خیانت ہے۔(49) آریوں کے طریق عمل اور ان کے مبلغوں کی نقل و حرکت اور ان کے انتظام کا نہایت
ہوشیاری اور غور سے مطالعہ کرو۔اور جب کوئی بات اس کے متعلق معلوم ہو تو فوراً
اس کے متعلق افسر حلقہ کو اطلاع دو۔اس امر میں ستی تبلیغ کے لئے مضر اور اس میں
کوشش تبلیغ کے لئے بہت مفید ہوگی۔(50) مجھے خط براہ راست آپ لکھ سکتے ہیں مگر یہ خط رپورٹ نہیں سمجھا جائے گا۔رپورٹ وہی
سمجھی جائے گی جو افسروں کے توسط سے مجھ تک آئے گی۔(51) اس عہد کو ہمیشہ سامنے رکھیں جو آپ نے میرے ہاتھ پر بیعت کے وقت کیا تھا یا اب
اس تحریک کے وقت کیا ہے۔اور ان ہدایات کو بار بار پڑھتے رہیں اور پوری
طرح پہلا سر مو کے فرق کے ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ اس میں
آپ کا مددگار ہو۔(52) جب دوسرے بھائی کو چارج دیں تو ان تمام لوگوں سے اس کو ملا دیں جو واقف ہو چکے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
154
جلد اول
ہیں اور جن سے کام میں مدد ملنے کی امید ہے۔اور ان لوگوں سے آگاہ کر دیں جن
سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔اور سارے علاقہ کی پوری خبر اس کو دیں اور اپنی
نوٹ بک سے وہ سب باتیں جو میں پہلے بتا چکا ہوں اس کو نقل کروا دیں تا کہ وہ
بغیر محنت کے کام کو آگے چلا سکے۔اور ایک دفعہ ساتھ مل کر اس کو دورہ کرا دیں۔پھر دعاؤں پر زور دیتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے کہ اس نے خدمت
کا موقع دیا واپس آ جاویں۔اور آنے سے پہلے اپنے حلقہ کے مرکز میں آ کر
رپورٹ کریں کہ میں فلاں شخص کو چارج دے چکا ہوں اور جو معلومات وہ چاہیں
ان کو بہم پہنچا کر اور ان کی اجازت سے مع الخیر واپس ہوں۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔والسلام
خاکسار
میرزا محمود احمد
خلیه اسیح الثانی
قادیان دارالامان
ضلع گورداسپور۔21 اپریل 1923ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس ربوہ 25 دسمبر 1964ء)
1 بنی اسرائیل: 81