دمشق میں تبلیغ احمدیت کی اہمیت

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
294
جلد اول
دمشق میں تبلیغ احمدیت کی اہمیت
حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کو ان کے دمشق سے واپس تشریف
لانے پر طلباء مدرسہ احمدیہ نے 14 مئی 1926ء کو دعوت چائے دی۔اس موقع پر جو
ایڈریس دیا اس کے جواب میں اول انہوں نے مختصر تقریر کی۔پھر حضرت خلیفہ المسیح الثانی
نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد دمشق میں تبلیغ احمدیت اور مبلغین کے کام
پر ریویو فر ماتے ہوئے حسب ذیل تقریر فرمائی:۔اس قسم کے ایڈریس اور دعوتیں جیسی کہ آج کی دعوت
تھی دو غرضوں سے دی جاتی ہیں۔ایک غرض تو ان کے اندر یہ ہوتی ہے کہ کسی قومی خدمت کرنے والے کی خدمت کے
ابتدا یا انتہا یا درمیان میں اس کے کسی خاص فعل کے متعلق ملک یا جماعت یا قوم کی طرف سے
اظہار شکریہ کیا جائے تا کہ دوسرے لوگوں کے اندر اس طرح کام کرنے کے جذبات اور شوق
پیدا ہو اور جس نے کوئی خدمت کی ہے اس کے قلب میں یہ خوشی پیدا ہو کہ اس کی خدمات کو
قبولیت کی نظر سے دیکھا گیا ہے اور اس کے افعال تحسین کی نظر سے خالی نہیں رہے۔دوسری غرض جو سیاسی ممالک ہوتے ہیں ان میں یہ ہوتی ہے کہ ایسے موقع پر کسی
ایسے شخص سے جو ملک یا قوم کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے اس کام کے متعلق بعض آراء
خودسٹنا یا دنیا کو سنوانا چاہتے ہیں۔ان کی غرض یہ نہیں ہوتی کہ اظہار عقیدت کریں۔یہ بھی
ہوتی ہے مگر اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ کسی خاص واقعہ کے متعلق خاص شخص کی رائے معلوم کی
کی جائے۔سیاسی ممالک میں یہی غرض اہم سمجھی جاتی ہے اور جو آزاد حکومتیں ہیں ان میں
موقع پیدا کیا جاتا ہے کہ کسی خاص بات کا ذکر کیا جائے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
295
جلد اول
میں اس تقریب سے آج زیادہ تر اسی قسم کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں
اظہار شکریہ جو کسی مبلغ کی واپسی پر جماعت میں پیدا ہوتا ہے یہ طبعی بات ہے اور یہ وہ پیمانہ
ہے جس سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ہمارے قلوب میں تبلیغ کے متعلق کیا جذبات موجزن
ہیں۔بلکہ میں سمجھتا ہوں وہ بطور مقیاس کے ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ
ہمارے اندر تبلیغ کے متعلق جوش بڑھ رہا ہے یا گھٹ رہا ہے یا اپنی جگہ پر قائم ہے۔پس
طلباء مدرسہ احمدیہ نے شاہ صاحب کا جو شکریہ ادا کیا ہے یہ طبعی بات ہے اور اس کا جو شاہ صاحب
نے جواب دیا ہے وہ بھی طبعی ہے۔انسان نے خواہ کوئی کام کیا ہو یا نہ کیا ہو اس کی طرف
سے ایک ہی جواب ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے عجز کا اعتراف کرے اور اپنی کوتاہیوں اور
کمزوریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعریف کرنے والوں کا شکر یہ ادا کرے۔بسا اوقات یہ
تکلف سے ہوتا ہے اور بسا اوقات جذبات قلبی سے اس نے کام کیا ہوتا ہے اور مفید کام کیا
ہوتا ہے مگر خیال کرتا ہے کہ تہذیب اور تمدن، اخلاق اور رسوم کے خلاف ہے کہ اس کا
اعتراف وہ خود کرے۔اور وہ سمجھتا ہے کہ اگر اپنے کام کا اظہار میں خود کروں گا تو لوگ
اس کا اظہار چھوڑ دیں گے لیکن اگر میں اظہار نہیں کروں
گا تو دوسروں کے ذکر کرنے پر قند مکرر کا
مزا آئے گا۔میں اس طبعی جواب سے جو میں سمجھتا ہوں شاہ صاحب نے مومنانہ حیثیت سے قلبی
اثرات کے ماتحت دیا ہے اس سفر کے حالات پر ریویو کرنے کا فائدہ اٹھاتا ہوں۔دمشق کے متعلق حضرت مسیح کی ایسی پیشگوئیاں موجود ہیں اور خدا تعالیٰ نے اپنے
ابتدائی کلام میں ایسے امور بیان فرمائے ہیں جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ دمشق
آخری زمانہ میں ایک خاص کام سر انجام دے گا۔ان کاموں میں سے بعض کا وقت تو
آ گیا ہے اور بعض کا آنے والا ہے۔اس وجہ سے دمشق کی طرف جس شوق سے ہماری
نگاہ اٹھ سکتی ہے دوسرے اس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔ان پیشگوئیوں میں سے بعض کو پورا
کرنے اور بعض کے پورا کرانے کی تحریک کرنے کی غرض سے جب میں سفر یورپ پر گیا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
296
جلد اول
تو وہاں بھی گیا۔اور انہی پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے میں نے شاہ صاحب اور
مولوی جلال الدین صاحب کو وہاں بھیجا۔ان کے جانے کے بعد جو دمشق میں تغیرات
ہوئے وہ بتاتے ہیں کہ دمشق کے متعلق جو کچھ میں نے سمجھا وہ صحیح تھا کیونکہ خدا تعالٰی کے
فعل نے اس کی تصدیق کر دی۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک قوم جس پر خدا
تعالیٰ کی طرف سے عذاب آئے وہ حق رکھتی ہے کہ خدا پر اعتراض کرے۔اگر اس کے
پاس عذاب سے پہلے کوئی مبشر اور منذر نہ آیا ہو۔اس سے بے شک یہ استدلال ہوتا ہے
کہ نبی کے آنے کے بغیر عذاب نہیں آ سکتا۔لیکن اس سے ایک اور بات بھی ثابت ہوتی
ہے کہ اگر کسی قوم کے پاس مبشر پہنچ جائیں اور عذاب نازل نہ ہو تو معلوم ہوا خدا تعالیٰ کے
نزدیک ابھی وہ زمانہ نہیں آیا کہ اس قوم کو مخاطب کیا جائے اور ابھی وہ زمانہ نہیں آیا کہ
اسے ہدایت قبول کرنے کی دعوت دی جائے۔دنیا کے تمام علاقے ایسے نہیں ہوتے کہ
ایک ہی وقت میں سب کو مخاطب کیا جائے۔دنیا کے کئی حصے ایسے ہیں جہاں رسول کریم
ﷺ کی بعثت کے تیرہ سو سال بعد نام پہنچا۔پس اگر کسی قوم میں مبشر پہنچیں مگر اس کے
متعلق خدا تعالیٰ کا فعل ظاہر نہ ہو تو معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ قوم ابھی انداز
اور تبشیر کی مخاطب نہیں سمجھی گئی۔عام عذاب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بعثت کے بعد دنیا میں رونما ہوئے وہ اس ملک میں بھی آسکتے ہیں جہاں آپ کا نام نہیں
پہنچا۔مگر اس کے علاوہ خاص عذاب ہوتے ہیں۔دیکھو اگر جنگ کا اثر ساری دنیا پر پڑا تو
ہندوستان بھی اس سے محفوظ نہ رہا۔اگر زلازل ساری دنیا پر آئے تو ہندوستان میں بھی
آئے۔اگر انفلوئنزا ساری دنیا میں پھیلا تو ہندوستان میں بھی پھیلا۔مگر باوجود اس کے
ہندوستان پر علیحدہ عذاب بھی آئے کیونکہ دنیا کے علاوہ یہ سب سے پہلے مخاطب قوم سمجھی
گئی۔شاہ صاحب اور مولوی جلال الدین صاحب کے جانے کے بعد دمشق پر جو عذاب
آیا وہ بتاتا ہے کہ ہم نے جو دمشق کے متعلق سمجھا تھا کہ اس کے لئے انذار و تبشیر کا وقت
آ گیا ہے وہ درست تھا۔ادھر میں وہاں گیا پھر یہ مبلغ بھیجے گئے اس کے بعد وہاں ایسا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
297
جلد اول
عذاب آیا کہ دشمن بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔یہ اعتراف
خاص اہمیت رکھتا ہے جس طرح زلزلوں کے متعلق یہ اعتراف اہمیت رکھتا ہے کہ جتنے اور
جیسے خطرناک زلزلے گزشتہ میں سال میں آئے ویسے پہلے اتنی مدت میں
کبھی نہیں آئے۔دمشق پر جس قسم کا عذاب آیا اس کے متعلق کہتے ہیں کہ اس قسم کے حالات کے ماتحت
کسی جگہ بھی کبھی ایسا عذاب نہیں آیا کہ ایک ایسا شہر ہو جسے حفاظت کرنے والے بھی مقدس
سمجھتے ہوں اور اس پر حملے کرنے والے بھی مقدس قرار دیتے ہوں مگر باوجود اس کے اس
شہر کو اس طرح تباہ و برباد کیا جائے۔یہ عذاب استثنائی صورت رکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ خدا تعالیٰ
کے نزدیک دمشق مخاطب ہو گیا ہے۔اور یہ خیال کرنا کہ دمشق کی تبلیغ کا وقت ابھی نہیں آیا
خدا تعالیٰ کے فعل کو عبث قرار دینا اور اس کی سخت ہتک کرتا ہے۔اس کے بعد میں اس طریق عمل پر ریویو کرتا ہوں جو شاہ صاحب نے وہاں اختیار کیا۔میرے خیال میں ان کی راہ میں ایسی مجبوریاں تھیں جن کا انہیں جاتے وقت و ہم بھی نہ تھا۔شاہ صاحب وہاں اس امید پر گئے تھے کہ ان کے وہاں دوست ہیں جن کے ساتھ مل کر وہ
کوئی عظیم الشان کام کریں گے۔مگر جب وہاں پہنچے تو جنگ شروع ہو گئی اور ان کی امنگیں
پوری نہ ہوسکیں۔عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ اگر دو آدمی آپس میں لڑیں تو لوگ دکانیں
بند کر کے اور پیشہ ور اپنا کام چھوڑ کر لڑائی کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور پھر کئی دن تک وہ
بات لوگوں کی زبان پر جاری رہتی ہے۔اور یہ طبعی بات ہے کہ اردگرد جو بات ہو اس کا
نقش انسان کے دماغ میں قائم رہتا ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ اس کے متعلق مختلف باتیں
سنیں۔اس کی روایات پر اطلاع پائیں۔پس جب دو آدمیوں کی لڑائی کا یہ نتیجہ ہوتا ہے تو
جہاں تمام آبادی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور مقابلہ گورنمنٹ سے ہو، بہت سے
افراد اپنی جائیدادوں اور وطنوں کو چھوڑ کر اس خیال سے نکل کھڑے ہوں کہ ہم جنگل کے
درندوں سے گزارہ کر لیں گے لیکن اس حکومت کے ماتحت نہیں رہیں گے اس قوم کو تبلیغ
کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
298
جلد اول
میں ان دوستوں کے خیال پر تعجب کرتا ہوں جو کہتے ہیں شام میں تبلیغ مؤثر نہیں
ہوئی۔میں کہتا ہوں ان معترضین میں سے بہت سے ایسے ہوں گے جو ایسے مقام پر ان
حالات میں رہنا پسند نہ کریں گے اور بیسیوں ایسے ہوں گے جن کے رشتہ دار شور ڈال
دیں گے کہ ان کو وہاں کیوں رکھا گیا ہے جہاں دن دہاڑے چھاپے پڑھتے ہیں، کبھی کوئی
حصہ شہر کا مورچہ بن جاتا ہے کبھی کوئی۔اور گورنمنٹ کی یہ حالت ہے کہ اس نے امن قائم
رکھنے کے لئے جو پولیس رکھی ہوئی ہے دشمن حملہ کرتا ہے اور پولیس کی وردیاں تک چھین کر
لے جاتا ہے۔ایسی حالت کا اندازہ لگاؤ اور پھر دیکھو کہ وہاں رہنا کس قدر مشکل ہے۔جہاں
کبھی دو تین پے در پے چوریاں ہو جائیں تو لوگوں کے چہروں سے فکر کے آثار نظر
آنے لگتے ہیں حالانکہ چوریوں اور اس لڑائی میں بہت بڑا فرق ہے۔چور روپیہ چرانے
کے لئے آتے ہیں جان لینے کے لئے نہیں آتے۔لیکن باغی روپیہ بھی حاصل کرنا چاہتے
ہیں اور جان بھی لیتے ہیں۔پھر چور رات کے وقت آتا ہے، اس کے آنے کا ایک مقررہ
وقت ہوتا ہے کہ فلاں وقت تک لوگ جاگ رہے ہوتے ہیں اس کے بعد آئے۔پھر وہ یہ
خیال کرتا ہے کہ ایسی جگہ جائے جہاں سے کچھ مل سکے۔ان باتوں کی وجہ سے اس کا دائرہ عمل
محمد ود ہوتا ہے۔مگر باغی کا چونکہ ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ یہ کہ لوگوں کے دلوں میں
خوف پیدا کرے تا کہ وہ حکومت سے بیزار ہو جائیں اور حکومت کا رعب مٹ جائے
لوگ سمجھنے لگ جائیں کہ وہ ان کی جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتی۔ان کے مدنظر
میر بریزم (Terrorism) ہوتا ہے۔خطرہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔وہ کسی کی جان اس
لئے نہیں لیتے کہ ان کا دشمن ہوتا ہے بلکہ وہ بسا اوقات دوست کو بھی مارتے ہیں تا کہ
لوگوں کے دلوں میں یہ خیال بھی پیدا کر سکیں کہ حکومت اس کی حفاظت نہیں کر سکتی۔پھر
ایسی حکومت کا کیوں ساتھ دیں۔ان حالات میں جو مشکلات ہمارے دمشق کے مبلغین
کے راستہ میں تھیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ کثیر تعداد ایسے لوگوں کی ہوگی
جو ایسے حالات میں ایسی جگہ ٹھہرنے کے لئے بھی تیار نہ ہوں گے چہ جائیکہ کوئی کام۔

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
299
جلد اول
کرے۔چنانچہ جنگ کے زمانہ میں جبکہ ہزار ہا جہاز چلتے تھے اور ایک فیصدی سے زیادہ
نہ ڈوبتے تھے اس وقت کسی مبلغ کو یورپ بھیجنے کے لئے تیار کیا جاتا تو اس کے رشتہ دار
کہہ اٹھتے کہ ایسے خطرہ کے موقع پر کیوں بھیجا جاتا ہے حالانکہ خشکی کی لڑائی کے مقابلہ میں
سمندر میں بہت کم خطرہ تھا اور کجا یہ کہ عین جنگ میں کوئی شخص رہے۔ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے شام کے مبلغین نے جو کام کیا وہ اس حد
تک تعریف کے قابل ہے کہ انہوں نے تبلیغ کو جاری رکھا اور وقت کو خطرات کی وجہ سے
ضائع نہیں کیا۔پہلی خوبی تو ان کی یہ ہے کہ انہوں نے حالات کے اس قدر خطر ناک ہو
جانے پر یہ نہ کہا کہ ہمیں تبلیغ کے لئے بھیجا گیا تھا نہ کہ میدان جنگ میں رہنے کے لئے اس
لئے ہمیں واپس بلا لیا جائے۔یہی ان کی خوبی دین اور سلسلہ سے محبت کی دلیل ہے۔اور
کئی ایک ایسے ہوتے جو کہ اٹھتے کہ ہمیں جان کا خطرہ ہے ہمیں واپس بلا لو۔مگر اس سے
بھی بڑھ کر ان کی خوبی یہ تھی کہ صبح کسی کے گھر ڈاکہ پڑ تا باغی مال و اسباب لوٹ کر اور اکثر
اوقات قتل کر کے چلے جاتے اور شام کو ہمارے مبلغ اس گھر کے لوگوں کو تبلیغ کرنے کے
لئے ان کے ہاں پہنچ جاتے۔مجھے ان کی اس جرات کے متعلق کوئی لفظ تو نہیں ملتا مگر عام
لوگ اسے ڈھٹائی بلکہ بے حیائی کہیں گے کہ عجیب لوگ ہیں صبح کو اس گھر پر گولے برس
رہے تھے، لوٹ مار ہو رہی تھی اور شام کو یہ آ کر کہتے ہیں ہماری تبلیغ سن لو۔ایسے لوگوں کو
تبلیغ کرنے کا اندازہ اس مثال سے ہو سکتا ہے کہ کسی کے ہاں کوئی مر گیا ہو، گھر والے اس کی
کو دفن کرنے کے لئے لے جانے لگے ہوں، وہ اس کا جنازہ اٹھانے کو ہی ہوں کہ ایک
مبلغ وہاں پہنچ جائے اور ان کا ہاتھ پکڑ لے کہ میری باتیں سن لو۔حضرت مسیح موعود آگئے
ہیں ان کو قبول کرو۔ایسی حالت میں ان لوگوں کے احساسات کا اندازہ کر لوجن سے یہ کہا
جائے گا۔تو ایسے موقع پر تبلیغ کرنا اور بھی جرات اور دلیری کا کام ہے۔اس کے لئے
ہمارے دونوں مبلغ قابل تعریف ہیں اور انہوں نے وہ کام کیا ہے جو ایسے حالات میں اور
بہت سے لوگ نہ کر سکتے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
300
جلد اول
پھر میں سمجھتا ہوں ایسے موقع پر اپنے کام میں توازن قائم رکھنا بھی بہت مشکل کام
ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ اس سے ہمدردی کی جائے ، اس کی حمایت کی جائے اور ثوار
چاہتے ہیں ان کی حمایت کی جائے۔اور جب ایک وقت میں ایک فریق کی حکومت ہو
جاتی ہے اور دوسرے وقت میں دوسرے کی تو ایسی حالت میں طرفین کو راضی رکھنا بہت
مشکل کام ہے۔بسا اوقات ایک فریق کی طرف انسان اس قدر جھک جاتا ہے کہ
دوسرے فریق والے ایک گولی سے اس کا کام تمام کر سکتے ہیں۔ہمارے مبلغین کا یہ بھی
ایک کام اور خدمت ہے کہ انہوں نے فریقین میں توازن قائم رکھا اور ایسا رویہ اختیار کیا
کہ نہ گورنمنٹ خلاف ہوئی اور نہ باغی مخالف ہوئے۔یہ نفسی جرات اور نفسی بہادری کی
علامت ہے اور ساتھ ہی عقلمندی کی بھی۔مگر باوجود اس کے میں یہ کہوں گا کہ ہمارے
مبلغین سے ایک غلطی بھی ہوئی ہے اور وہ یہ کہ ابتدائی دنوں میں انہوں نے ایسے لوگوں کو
اپنے گرد اکٹھا ہونے دیا جو علمی مشاغل رکھتے ہیں۔بحث ومباحثہ ان کا مشغلہ بن چکا ہوتا
ہے نہ کہ وہ کسی تحقیق حق کے لئے ایسا کرتے ہیں۔یہ لوگ مذہب کے راستہ میں سب سے
بڑی روک ہوتے ہیں۔یہ روحانیت کے کیڑے ہوتے ہیں ان کے طرز عمل کو دیکھ کر بظاہر
انسان یہ دھوکا کھا جاتا ہے کہ علمی تحقیق کر رہے ہیں مگر دراصل یہ ان کی عادت ہوتی ہے۔اور جس طرح جب لکڑی کو گھن لگ جائے تو اس کے متعلق یہ نہیں کہا جاتا کہ آرہ کشوں کی
طرح کاٹ رہا ہے کیونکہ گھن کی غرض تو اس لکڑی کو کھا جانا ہوتی ہے۔اسی طرح یہ لوگ بھی
جو کام کر رہے ہوتے ہیں اس سے ان کی غرض حق کا حاصل کرنا نہیں ہوتی بلکہ اپنے شغل کو
پورا کرنا ہوتا ہے۔میرے نزدیک ہمارے مبلغوں سے غلطی ہوئی کہ انہوں نے ایسے
لوگوں کو اپنے گرد جمع ہونے دیا جن کے مشاغل یہی تھے کہ علمی بحثیں کرتے رہیں۔مذہب
بدلنا نہ ان کی غرض تھی اور نہ اس کے لئے تیار ہو سکتے ہیں اور اگر بدلیں تو اس لئے کہ
دیکھیں دنیا کیا کہتی ہے۔بعض طبائع ایسی ہوتی ہیں کہ ایک چیز کو خواہ مخواہ قبول کر لیتی ہیں
تا کہ دنیا دشمن ہو جائے۔وہ کسی بات کو سنجیدگی سے قبول نہیں کرتے بلکہ اس لئے قبول

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
301
جلد اول
کرتے ہیں کہ ان کو لڑائی میں مزہ آتا ہے۔اب اگر لڑائی پیدا نہ ہو تو وہ قبول کر دہ بات کو
چھوڑ کر کسی اور طرف چلے جائیں گے۔پھر بعض دفعہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ فلاں
ނ
جماعت میں ایسے خاص فوائد حاصل ہو سکیں گے جن کی خاطر اپنے پہلے رویہ کو بدل دینا
چاہئے۔ایسے لوگ اگر سلسلہ میں داخل بھی ہو جائیں تو قابل اعتبار نہیں ہوتے۔ایسے
لوگوں کو اردگرد جمع ہونے دینا اور ان میں مشغول ہو جانا غلطی تھی جس سے کام کو نقصان
پہنچا۔جو لوگ فائدہ اٹھا سکتے اور پھر فائدہ پہنچا سکتے ہیں وہ پیشہ ور ہیں ، تاجر ہیں ، مزدور
ہیں۔یعنی وہ لوگ جن کو روٹی کمانے سے اتنی فرصت نہیں ہو سکتی کہ علمی مشاغل میں پڑے
رہیں وہ چونکہ اس بات کے عادی ہوتے ہیں کہ اچھا کھا ئیں اور اچھا پہنیں اس لئے
زیادہ وقت وہ کمانے میں خرچ کرتے ہیں۔ان کی یہ حالت نہیں ہوتی کہ کھانا کہیں۔کھالیں اور علمی باتوں میں پڑے رہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ اگر ہمارے مبلغ ان لوگوں کی
طرف متوجہ ہوتے تو کامیابی ہوتی یا نہ ہوتی۔ممکن ہے ان
کو تبلیغ کا جو موقع ملا وہ اسی لئے
ملا کہ ان کے ارد گرد جمگھٹا ہوتا رہا۔مگر بہر حال اس طبقہ کی طرف ابتدا میں توجہ نہیں ہوئی۔اس غلطی کا یہ نتیجہ ضرور ہوا کہ جن کو تبلیغ کی گئی ان میں سے بعض کے قلوب میں تبلیغ نے گہرا
اثر نہ کیا اور جن پر اثر کیا وہ وہی لوگ ہیں جو جدھر کی ہوا ہو ادھر ہی جھک جاتے ہیں۔بہر حال مبلغین نے جو کچھ ہو سکتا تھا کیا اور اب مولوی جلال الدین صاحب جس خطرہ میں
کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے جماعت کو ان کی قدر کرنی چاہئے۔کامیابی کے متعلق یہ
غلط اندازہ ہے کہ وہاں کتنی جماعت پیدا ہوئی ہے۔یا یہ کہ وہاں سے کتنا چندہ آتا ہے۔میں بھی اس طرح اندازہ لگایا کرتا ہوں۔مگر ہر بات کا موقع ہوتا ہے۔مختلف حالات کے
ما تحت مختلف طریق اندازہ کے ہوتے ہیں۔اب تو معلوم ہوتا ہے کہ خدائی فعل اس رنگ
میں ظہور پذیر ہو رہا ہے کہ ہمارے مبلغ کا وہاں ٹھہرنا ہی اس کی کامیابی ہے اور کچھ کام کرنا
تو بڑی بات ہے۔میرے نزدیک علاوہ اس اخلاص کے اظہار کے جو شام کے مبلغین نے کیا اور

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
302
جلد اول
عین گولہ باری کے نیچے تبلیغ کی۔اس پر ہمارے دشمن بھی حیران ہیں۔سفر میں اس بارہ
میں بعض غیر احمدیوں سے گفتگو ہوئی تو انہوں نے ہمارے مبلغین کی خدمات کو قدر کی نگاہ
سے دیکھا اور کہا آپ ہی کے مبلغ اصل کام کرنے والے لوگ ہیں جو کسی خطرہ کی پرواہ نہیں
کرتے۔مجھے تعجب ہوگا اگر غیر احمدی تو ہمارے مبلغین کی قدر کریں مگر احمد ی نہ کریں۔میرے نزدیک شاہ صاحب نے اس سفر میں ایک بڑا کام کیا ہے گو وہ ہوا اتفاقی
ہے۔وہ عراق کے متعلق ہے۔سیاستا یہ ایک ایسا کام ہے کہ جو دور تک اثر رکھتا ہے۔مجھے
خدا تعالیٰ نے تاریخ سے انس دیا ہے اس لئے میں جانتا ہوں کہ کوئی مورخ کون سے
واقعات چنے گا۔اور میں سمجھتا ہوں اگر کوئی مؤرخ ہمارے سلسلہ کے متعلق کتاب لکھے گا تو
وہ ایسے واقعات تو چھوڑ دے گا جن کو اس وقت ہم لوگ اہم اور بڑے سمجھتے ہیں مگر اس
واقعہ کو لے لے گا۔بعض واقعات اس قسم کے ہوتے ہیں جو اپنے وقت میں بڑا شور برپای
کرتے اور تہلکہ مچادیتے ہیں لیکن اگلی نسل کو ان کا خیال بھی نہیں آتا۔یہی دیکھو اس وقت
انگلستان میں جو سٹرائیک ہوئی ہے اس کی ایسی حالت ہے کہ ممکن ہے حکومت تباہ ہو جائے
اور یہ بھی ممکن ہے کہ سٹرائیک ٹوٹ جائے۔لیکن خواہ کچھ ہو ایک مورخ اس کا ذکر نہیں
کرے گا لیکن لائڈ جارج کی تقریروں کا ضرور کرے گا۔ان کے سفروں کا کرے گا۔ہاں
اگر اس سٹرائیک کا یہ نتیجہ نکل آئے کہ ملک میں بغاوت پھیل جائے تب اس کو بھی لے لے
گا۔تو کئی کام ایسے ہوتے ہیں جو اپنے وقت میں بڑے خطرناک ہوتے ہیں مگر مؤرخ کی
میں کچھ حقیقت نہیں رکھتے۔کیونکہ وہ دنیا میں کوئی تغیر نہیں پیدا کرتے یا ان سے اس
قوم کا کیریکٹر نہیں بنتا۔عراق میں تبلیغ احمدیت کا رکنا ایک عجیب بات تھی۔کیونکہ ہماری ہی ایک ایسی
جماعت تھی جس نے شریفی خاندان کی جائز امنگوں کی تائید کی مگر باوجود اس کے جب
اس خاندان کا آدمی عراق میں حکمران مقرر ہوا تو باقی سب لوگوں ، آریوں اور
عیسائیوں کو اپنے اپنے مذہب کی تبلیغ کی اجازت
تھی مگر ہمیں نہیں تھی۔یہ بات دو وجہ سے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
303
جلد اول
خالی نہیں تھی۔اول یہ کہ جو خدمات ہم نے کی تھیں وہ ان لوگوں تک نہیں پہنچی تھیں۔یا یہ
کہ وہ جانتے تھے کہ ہم نے ان سے ہمدردی اور وفاداری کی ہے لیکن حالات اس قدر
ہمارے خلاف تھے کہ وہ ہمارے بارے میں کچھ نہ کر سکتے۔یہ دونوں صورتیں سیاسی نقطۂ نگاہ سے ہمارے لئے خطر ناک تھیں۔کوئی قوم دنیا میں
بغیر دوستوں کے زندہ نہیں رہ سکتی۔رسول کریم ﷺ نے بھی مدینہ میں یہودیوں سے صلح
کی۔پس ہمارے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ جب ہم بعض قوموں سے حق کی خاطر لڑائی
کرتے ہیں تو اگر بعض کو اس حق کے لئے دوست بنا سکتے ہیں تو ان کو دوست بنا ئیں۔اس
سے زیادہ مجرم اور کوئی قوم نہیں ہو سکتی جو اپنے لئے دشمن تو بناتی ہے مگر دوست نہیں بناتی۔کیونکہ یہ سیاسی خود کشی ہوتی ہے۔ہم نے شریفی خاندان کی حمایت کے لئے اپنے ملک کو
دشمن بنالیا مگر اس خاندان کو بھی دوست نہ بنا سکے۔لیکن اگر اس کو ہماری دوستی اور حمایت کا علم تھا اور پھر وہ مدد نہ کر سکتا تھا تو معلوم ہوا
خطرناک زہر ہمارے خلاف پھیلا ہوا ہے جس کا ازالہ ضروری ہے۔شاہ صاحب وہاں
اتفاقی طور پر گئے۔شروع میں ان کی اتنی غرض معلوم ہوتی ہے کہ وہاں جا کر تبلیغ کریں۔ممکن ہے ان کے مدنظر اور مفاد بھی ہوں اور میں سمجھتا ہوں اور تھے مگر انہوں نے ذکر نہیں
کیا۔غرض وہ وہاں گئے۔وہاں کے حالات ایسے ہیں کہ گو وہاں کی حکومت انگریزوں کے
ماتحت ہے مگر باوجود اس کے کہ ہم گورنمنٹ آف انڈیا کے ذریعہ کوشش کر چکے تھے مگر پھر
بھی اجازت نہ حاصل ہوئی تھی۔وہاں سے ہمارے کئی آدمی اس لئے نکالے جاچکے تھے
کہ وہ تبلیغ کرتے تھے۔اپنے گھر میں جلسہ کرنا بھی منع تھا۔ان حالات میں کوشش کر کے کلی
طور پر روک اٹھا دینا بلکہ وہاں ایسے خیالات پیدا ہو جانا جو ان کے دل میں ہمدردی اور محبت
ثابت کرتے ہیں بہت بڑا کام ہے۔شاہ صاحب نے بتایا ہے کہ وہاں ایک نیا کالج بنایا گیا
ہے۔اس کے متعلق انہیں کہا گیا کہ آپ پروفیسر بھیجیں جو اس کالج میں دینی تعلیم دیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل میں ہماری وقعت پیدا ہو گئی ہے۔اس سے بڑھ کر

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
304
جلد اول
اندازہ ایک تار سے ہو سکتا ہے۔پچھلے دنوں بغداد میں جب طوفان آیا اور بہت سا نقصان
ہوا تو ہم نے ہمدردی کا تار دیا تھا۔اس کا جو جواب آیا اس میں میرے متعلق لکھا تھا کہ ہم
ان کی خیریت کی خواہش کرتے ہیں۔یہ کام اس قسم کا ہے کہ سیاسی طور پر اس کے کئی اثرات ہیں۔ایک تو یہ کہ اس سے سمجھا
جائے گا کہ احمدی قوم حکومتوں کی رائے بدلنے کی قابلیت رکھتی ہے۔مسلمانوں کے متعلق
مخالفین نے کہا کہ ابتدا میں یہ لوگ نادان اور جاہل تھے مگر انہوں نے ایک قوم بنائی اور پھر
اس میں سے
عقلمند پیدا ہو گئے لیکن بعد کے لوگوں نے ایسے واقعات نکالے جن سے عقلمندی
اور دور اندیشی کا ثبوت ملتا ہے۔اور اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ حمد کے بہت بڑے دانا اور عقلمند
تھے جنہوں نے ایسے آدمی پیدا کر دئیے جنہوں نے اتنے اتنے عالیشان کام کئے۔تو واقعات سے اندازے لگائے جاتے ہیں کہ پہلے لوگوں نے کس رنگ میں کام
کئے۔ایک حکومت کا یہ حکم کہ احمدیوں
کو تبلیغ کی اجازت نہیں ہے حتی کہ اگر کوئی ان کے
خلاف بھی لکھے تو بھی اس کو جواب دینے کی اجازت نہیں ہے۔جب اس کے متعلق تاریخ نویس
دیکھے گا کہ اس بارے میں احمد یہ جماعت نے اپنی کوشش کو ترک نہیں کیا اور اُس وقت
تک بس نہیں کی جب تک بدلوا نہیں لیا تو معلوم ہوگا کہ یہ قوم جاہلوں کی قوم نہ تھی بلکہ
اپنے مفاد کے لئے تدابیر کرنا جانتی تھی اور حکومتوں کی رائے بدلوا سکتی تھی۔مؤرخ یہ نہیں
دیکھا کرتا کہ کوئی قوم کامیاب ہوگئی ہے اس لئے ضرور وہ عظمند قوم ہے بلکہ وہ کہتا ہے
کامیابی بعض وقتی حالات اور اثرات سے بھی ہو جایا کرتی ہے۔گو یہ غلط ہے مگر تاریخی
پہلو سے یہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔اس لئے وہ قوم کے افعال اور اعمال کو دیکھتا ہے کہ ان
کے ذریعہ جیتی یا اتفاقی طور پر۔اگر اسے واقعات کی رو سے معلوم ہو جائے کہ وہ قوم
سیاست سمجھتی تھی، صحیح تدابیر اختیار کر سکتی تھی تو پھر اسے یہ مانا پڑتا ہے کہ یہ قوم عقل اور
تدبیر سے بڑھی ہے اور اس جماعت کے بنانے والوں کو قوم کے خیر خواہ اور ہمدرد کہتا ہے۔تو سیاسی لحاظ سے یہ بہت بڑا کام ہے خصوصاً اس لحاظ سے کہ گورنمنٹ آف انڈیا کی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
305
جلد اول
معرفت ہم نے اس بارے میں کوشش کی اور اس نے لکھا بھی کہ احمدیوں سے یہ پابندی
دور ہونی چاہئے مگر اس کا کچھ اثر نہ ہوا۔اور عجیب بات یہ ہے کہ رکاوٹ پیدا کرنے والا
افسر انگریز تھا جس کے دل میں ہندوستانیوں نے یہ بٹھا رکھا تھا کہ ادھر احمد یوں
کو تبلیغ کی
اجازت ہوئی ادھر سارے ملک میں بغاوت ہو جائے گی۔پس شاہ صاحب نے یہ بہت
بڑی خدمت کی ہے گو اتفاق سے ہوئی ہے مگر یہ بھی یونہی حاصل نہیں ہو جاتا۔یہ اسی
اخلاص کا نتیجہ تھا کہ وہ خطرات میں رہے اور محض خدا کے دین کی خدمت کے لئے رہے۔اس پر خدا تعالیٰ نے نہ چاہا کہ وہ کسی کامیابی سے محروم رہیں۔اس لئے رستہ میں اس نے
سامان پیدا کر دیئے۔اور میں سمجھتا ہوں یہ کام اس رنگ کا ہے کہ اگر ہم اسے آئندہ کے
لئے مثال قرار دیں اور ہوشیاری سے باتوں کو حل کریں تو کامیاب ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ
سبق ہے کہ عمدہ تدبیروں سے کام لیا جائے تو بہت سی روکوں کو دور کر سکتے ہیں۔اس ریویو کے بعد میں اس تقریر کو ختم کرنے سے پہلے طلباء مدرسہ احمدیہ کو نصیحت کرتا
ہوں اور وہ یہ کہ میں ان کے شکریہ کے جذبات کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں۔مگر نصیحت کرتا
ہوں کہ کوئی قوم اُس وقت تک کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس کے افراد اپنے
اخلاق خاص طرز پر نہ ڈھالیں اور وہ ہمدردی اور محبت کی تعلیم جو اسلام نے دی ہے اور
کسی مذہب نے نہیں دی۔ایک پنڈت اپنے پیروؤں کو کیا سکھاتا ہے؟ وہ صرف پھیرے
دینا جانتا ہے۔مگر اسلام نے جو تعلیم دی ہے وہ ملکی ، قومی، تمدنی فوائد اپنے اندر رکھتی ہے
اور ان کا بیان کرنے والا مولوی ہے۔اسی طرح عیسائی پادری کیا بیان کرتا ہے؟ یہی کہ
مسیح گنہگاروں کو بچالے گا۔کوئی ایسی تعلیم پیش نہیں کرتا جو روزانہ زندگی میں کام آ سکتی
ہو۔اس وجہ سے جو اثر ایک مولوی کی باتوں کا ہونا چاہئے اس کا ہزارواں حصہ بھی
پادریوں کی باتوں
کا نہیں ہونا چاہئے۔کیونکہ مولوی جو کچھ بیان کرتا ہے اس کا اثر روزانہ زندگی
پر پڑتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہونا چاہئے کہ مولوی کی بہت زیادہ قدر ہو اور پادری کی نہ ہو۔مگر
اس کے الٹ نظر آتا ہے۔یورپ مذہبی لحاظ سے دہر یہ ہو گیا ہے۔مگر پادری جہاں بھی چلا

آج 10 میں سے 10 باقی