دمشق میں تبلیغ احمدیت کی اہمیت

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء), حصہ 2

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
306
جلد اول
جائے لوگ اس کی باتوں پر کان دھریں گے۔اسی سٹرائیک میں جو ولایت کے مزدوروں نے کر
رکھی ہے آرچ بشپ آف کنٹر بری ( Archbishop of Canterbury) نے ایک
اعلان سرکاری اخبار میں شائع ہونے کے لئے بھیجا جو نہ شائع کیا گیا۔اس پر پارلیمنٹ
میں سوال کیا گیا کہ کیوں اعلان شائع نہیں ہوا۔آخر گورنمنٹ کو مانا پڑا کہ غلطی ہوئی ہے
اور اب جلد شائع کر دیا جائے گا۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ پادریوں کی کس قدر قدر کی
جاتی ہے۔بے شک لوگ ان کی مذہبی باتوں پر بنتے بھی ہیں مگر ان کی قدر بھی کرتے ہیں
کہ ملک کو ترقی دینے اور اٹھانے میں حصہ لیتے ہیں۔ابھی ہم جب ولایت مذہبی کا نفرنس
کے موقع پر گئے تو بڑے بڑے لوگ پادریوں پر ہنتے تھے کہ وہ اس وجہ سے کانفرنس میں
شامل نہیں ہوئے کہ اس طرح لوگوں کو پتہ لگ جائے گا کہ دنیا میں اور مذاہب بھی ہیں۔مگر کیا ہم اندھے ہیں کہ یہ بات پہلے نہیں جانتے۔اس طرح پادریوں پر ہنستے بھی ہیں۔ابھی ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یورپ کے 70 فیصدی لوگ
عیسائیت کے خلاف ہیں۔مگر باوجود اس کے پادریوں کی قدر کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ
تمدنی زندگی کی اصلاح کر رہے ہیں۔اور اگر ان کو نکال دیا گیا تو حکومت کا سسٹم ٹوٹ
جائے گا۔وہ بات جو پادریوں کی قدر کراتی ہے یہ ہے کہ پادری روزانہ گھر سے نکلتا
ہے۔ایک علاقہ کا چکر لگاتا ہے۔غریبوں کے گھروں میں جاتا ہے۔ان کی حالت پوچھتا
ہے۔بیماروں کی بیمار پرسی کرتا ہے۔کوئی بیوہ ہو، جسے خرچ کی تنگی ہوا سے لوگوں سے چندہ
کر کے خرچ پہنچاتا ہے۔مالدار لوگوں کو غرباء کی مدد اور ہمدردی کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ایسے لوگوں کے متعلق کیا کوئی قوم برداشت کر سکتی ہے کہ ان کو نکال دیا جائے۔وہ ان کی
قدر کرتی ہے اور انہیں عزت کی نظر سے دیکھتی ہے۔آپ لوگ بھی اگر کامیاب ہونا چاہتے
ہیں تو اس طرح لوگوں کی ہمدردی حاصل کریں۔محض مذہبی مباحثے کچھ حقیقت نہیں رکھتے۔بے شک آج لوگ لڑائی جھگڑے پسند کرتے ہیں اس لئے مباحثوں کی قدر کرتے ہیں مگر کل
ایسا نہیں ہوگا۔آجکل پادری آدھ گھنٹہ لیکچر دے آتا ہے جو پانچی سویا آٹھ سو خو د لیتا ہے تو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
307
جلد اول
کوئی اسے یہ نہیں کہتا کہ حرام خور ہے۔لیکن ایک مولوی جو پانچ وقت نماز پڑھائے،
مردے نہلائے اور اور کام جو کمین کرتے ہیں کرے تو بھی یہی کہتے ہیں حرام خور ہے کچھ
نہیں کرتا۔اس کی وجہ کیا ہے؟ یہ کہ پادریوں کے کام کو تمدنی طور پر مفید سمجھا جاتا ہے اس
لئے ان کو کوئی نکما نہیں کہتا لیکن مولوی چونکہ تمدنی لحاظ سے کوئی فائدہ نہیں پہنچاتے اس لئے
ان کو نکما سمجھا جاتا ہے۔ہماری جماعت کے مبلغین اور طالب علموں کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ وہ
لوگوں سے تعلقات پیدا کریں۔ان سے ہمدردی اور محبت پیدا کر کے انہیں اپنی طرف
مائل کریں۔اس کے بغیر کوئی مقامی مبلغ کامیاب نہیں ہو سکتا۔سیاسی کام تو وہ کوئی کرتا نہیں
اس لئے لوگ اس سے ایسے کام کی توقع رکھتے ہیں جو باتوں تک محدود نہ ہو بلکہ عملی زندگی
پر اس کا اثر ہو۔اس لئے ہمارے طالب علموں اور مبلغوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے
اندر انکسار، بجز ، محبت، غرباء کی مدد کرنے کی قابلیت پیدا کریں۔دوسرے لوگوں کو محتاج
لوگوں کی امداد کی تحریک کر سکیں۔یہ ایسے کام ہیں جن کے ذریعہ سلسلہ کو حقیقی فائدہ پہنچ سکتا
ہے۔اور یہ باتیں بچپن میں ہی پیدا کی جاسکتی ہیں۔عیسائی پادری کی اٹھان ہی ایسی ہوئی
ہے کہ وہ کسی کی خدمت کرتے ہوئے شرم محسوس نہ کرے۔اس وقت میں جو کچھ کہنا چاہتا تھا کہہ چکا ہوں اور دعا پر اس تقریر کو ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ
شاہ صاحب کے اخلاص کو قبول فرمائے اور مولوی جلال الدین صاحب کی حفاظت کرے۔ان
کے اخلاص میں برکت دے اور وہ طلباء جنہوں نے اس وقت اظہار اخلاص کیا ہے ان کو بھی
اس برکت سے حصہ دے۔“
(الفضل 18 جون 1926ء)

آج 10 میں سے 10 باقی