طلباء کو نصیحت۔ مبلغین کے لئے ضروری صفات۔ ممالک غیر میں تبلیغ اسلام کی اہمیت

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
406
جلد اول
طلباء کو نصیحت مبلغین کے لئے ضروری صفات۔ممالک غیر میں تبلیغ اسلام کی اہمیت
طلباء مدرسہ احمدیہ نے حضرت حکیم فضل الرحمن صاحب مبلغ مغربی افریقہ کو ان کی آمد
کی خوشی پر 30 جنوری 1930ء کو دعوت چائے دی جس میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی بھی
تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو
خطاب فرمایا وہ درج ذیل ہے :۔میں نے متواتر سکول کے اساتذہ کو بھی اور طلباء کو بھی اس امر کی طرف توجہ دلائی
ہے کہ ایک مبلغ سب سے بڑا کام زبان سے لیتا ہے اس لئے زبان کا صحیح استعمال ضروری
ہے۔لیکن یہ شکایت قریباً ہمیشہ مدرسہ احمدیہ کے طلباء کے متعلق پیدا ہوئی ہے کہ ان کا لہجہ
اور تلفظ صحیح نہیں ہوتا۔اور بعض اوقات تو اس حد تک گرا ہوا ہوتا ہے کہ کان اس کے سننے کی
طاقت نہیں رکھتے۔اور ایسی غلطیاں کی جاتی ہیں جو معمولی عدم توجہ کا باعث ہوتی ہیں اور
معمولی سی توجہ کرنے سے دور ہو سکتی ہیں۔خواہ ایسی غلطیاں استادوں کی عدم توجہ کی وجہ
سے ہوں یا طلباء کی عدم توجہ کی وجہ سے۔ہر حال میں قابل افسوس ہیں۔گو طبعا مجھے یہ
بات نا پسند ہوتی ہے کہ میں کسی کے نقائص پر زور دوں۔خصوصاً ایسی حالت میں جب کہ یہ
معلوم ہو کہ کس کے نقائص کا ذکر کیا جا رہا ہے۔لیکن طالب علموں کی حیثیت ایسی ہوتی ہے
کہ انہیں ان کی غلطیاں بتائی جائیں اور اصلاح کی طرف توجہ دلائی جائے اس لئے میں
ذکر کرتا ہوں۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
407
جلد اول
"
اس وقت جو ایڈریس پڑھا گیا ہے اس کے پڑھنے والے نے بعض الفاظ نہایت غلط
پڑھے ہیں۔مثلاً محتاج کو متاج پڑھا ہے۔محتاج ایک عام لفظ ہے جو پنجابی بولنے والے
عام طور پر اسی طرح بولتے ہیں جس طرح پڑھا گیا ہے مگر مدرسہ احمدیہ کے طلباء کو جو اس کا
صحیح تلفظ جانتے ہیں اور جنہیں ضرور جاننا چاہئے انہیں اس طرح نہیں پڑھنا چاہئے۔اسی
طرح مظفر کو مظفر ، مُراجعت کو مراجعت پڑھا گیا ہے اور بھی بہت الفاظ عربی اور اردو
کے لحاظ سے غلط پڑھے گئے ہیں اور ایک کو تو ایسا بگاڑ دیا گیا کہ میں اسے سمجھے ہی نہیں سکا۔غرض اس ایڈریس میں دو تین درجن الفاظ ایسے استعمال کئے گئے ہیں جن میں معمولی سی
احتیاط کی ضرورت تھی اور وہ صحیح پڑھے جا سکتے تھے۔مثلاً پھر کو فر پڑھا گیا ہے۔بے شک یہ درست ہے کہ پنجابی حلق ہر ایک لفظ کو پوری طرح ادا نہیں کر سکتا۔ایک دفعہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام پر ایک شخص نے اعتراض کیا کہ یہ تو قرآن
کا صحیح تلفظ عربی لہجہ میں ادا
نہیں کر سکتا۔ایسا شخص کہاں مسیح ہو سکتا ہے۔اس کی یہ بات سن کر سید عبد اللطیف صاحبہ
شہید نے اس پر ہاتھ اٹھایا مگر مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے بھی انہیں روک دیا۔تو بے شک بعض الفاظ کا عربی لہجہ میں تلفظ
ادا کرنا اختیار سے باہر ہوتا ہے مثلاً اگر پنجابی تقریر کرتے وقت کوئی ضاد کو عربی لہجہ میں ادا
کرنے کے پیچھے پڑے گا تو ایک طرف تو اس سے ضاد ادا نہ ہو سکے گا اور دوسری طرف
اصل مضمون اس کے ہاتھ سے جاتا رہے گا۔لیکن اس میں بھی شبہ نہیں کہ بعض الفاظ پرانے
زمانے کی غلطی کے نتیجہ کے طور پر غلط بولے جاتے ہیں یا ان کے صحیح بولنے کی کوشش نہیں کی
جاتی۔ورنہ صحیح ادا کرنے کی قابلیت ہوتی ہے۔مثلاف کی بجائے پچھ کا ادا کر نا کسی پنجابی
کے لئے مشکل نہیں ہے۔مگر چونکہ پنجابیوں میں چھ کی بجائے ف کو ادا کرنے کا رواج ہے
اور عام طور پر پھر کوفر" کہتے ہیں اس لئے پڑھے لکھے بھی اسی طرح استعمال کرتے
ہیں۔اس قسم کے الفاظ ایسے ہیں کہ ان کی اصلاح کرنے میں کوئی مشکل نہیں پیش آتی
صرف احتیاط کی کمی ہے۔طلباء اور استادوں کے لئے ضروری ہے خصوصاً اس زمانہ میں

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
408
جلد اول
جبکہ ہر قوم کوشش کر رہی ہے کہ اس کی زبان ترقی کرے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ اردو علمی زبان
کہلائے صحیح تلفظ ادا کیا جائے۔ایک عرب اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ جو الفاظ اس کی قوم میں استعمال ہوتے ہیں انہیں
غلط استعمال نہ کرے۔اسی طرح ایک تعلیم یافتہ انگر یز بھی اپنی زبان کے الفاظ غلط استعمال نہ
کرے گا۔ہم بھی اگر دوسری قوموں میں اپنی زبان کی عزت قائم کرنا چاہتے اور خود اپنی
نظروں میں اسے عزت دیتے ہیں تو ہمارے لئے بھی لازمی ہے کہ ہم اپنی زبان کے صحیح
الفاظ ادا کریں۔سوائے اس کے کہ کبھی روانی تقریر میں کوئی لفظ غلط ادا ہو جائے اور ایسی
غلطی بڑے سے بڑا مقرر کر سکتا ہے۔میں نے مولوی شبلی صاحب اور مولوی ابوالکلام
صاحب آزاد کی تقریریں سنی ہیں وہ بھی ایسی غلطی کر جاتے کہ جلدی اور روانی میں کوئی لفظ
غلط منہ سے نکل گیا۔اسے slip of the tongue یعنی زبان کا پھسل جانا کہتے ہیں۔جیسے کوئی راستہ چلتے ہوئے پھسل جائے۔یہ بات قابل معافی ہوتی ہے۔لیکن اگر کوئی
پاؤں کے بل چلنے کی طاقت رکھنے والا شاہراہ پر جا کر گھٹنوں کے بل چلنے لگے تو یہ اس کی
غلطی ہوگی اور ناقابل معافی غلطی ہوگی۔ایک دوڑتے ہوئے انسان کا پاؤں اگر پھسل
جائے تو اس کا پھسلنا نظر انداز کر دیا جاتا ہے گو بچے اور دوسرے لوگ بھی اس کے پھسلنے پر
ہنس پڑیں مگر یہ بنی شغل کے طور پر ہوگی اس کے فعل پر اظہار نفرت کے طور پر نہ ہو گی۔میں پھر امید رکھتا ہوں کہ مدرسہ احمدیہ کے استاد اور طلباء ایسی غلطیوں کی اصلاح کی طرف
زیادہ توجہ کریں گے۔اس کے بعد میں حکیم فضل الرحمن صاحب کے کام کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔اگر چہ انہوں نے اپنے کام کے متعلق بعض باتیں بیان کر دی ہیں۔اگر وہ انہیں بیان نہ
کرتے تو میں خود بیان کرتا۔مگر باوجود اس کے کہ انہوں نے وہ باتیں بیان کر دی ہیں میں
ضروری سمجھتا ہوں کہ میں بھی ان کے متعلق کچھ بیان کروں۔میرے نزدیک دنیا میں بعض بہتر سے بہتر قابلیت رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں مگر ان کی

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
409
جلد اول
قابلیت ایسی قابل قدر نہیں ہوتی جتنی وہ ادنی قابلیت جو دوسری قابلیتوں کے مطابق آجاتی
ہے۔بسا اوقات اعلیٰ قابلیت خود ایسی قابلیت رکھنے والے کے لئے تباہی کا موجب ہو
جاتی ہے اور دوسروں کے لئے بھی مصائب کا باعث بن جاتی ہے۔ایک اکیلا انسان جو
دوسروں سے الگ تھلگ رہتا ہو اپنے لئے جو چاہے رستہ تیار کر سکتا ہے اور اس پر صبر اور
استقلال سے گامزن ہو سکتا ہے۔لیکن جس نے دوسروں سے مل کر کام کرنا ہو وہ اگر یہ
سمجھے کہ جو خیال اس کا ہو اسی کے مطابق کام کرے اور جس طرح کوئی بات وہ چاہے اسی
طرح ہو یہ ناممکن ہے۔یہ طریق اختیار کرنے والا لا ز ما یا تو خود نہ رہے گا یا وہ نہ رہیں گے
جن کے ساتھ مل کر اسے کام کرنا چاہئے تھا۔اس دنیا میں جتنی چیزیں ہیں وہ گھس گھسا کر
گولائی اختیار کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ریگستانوں میں ریت کے ذروں کو دیکھو اور
پہاڑوں پر پتھروں کو دیکھو وہ گھتے اور گولائی پکڑتے جاتے ہیں کیونکہ دنیا کی ہر چیز میں رگڑ
جاری ہے اس کے نتیجہ میں دو باتوں میں سے ایک ضرور اختیار کرنی پڑتی ہے۔یا تو ٹوٹ |
جانا یا پھر گھس جانا۔اس کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا۔اور یہی چیز ہے جو دنیا میں انسان کی
کامیابی کا گر ہے اور یہی چیز ہے جو ایک دوسرے سے اتحاد اور تعاون پیدا کر رہی ہے۔مگر
میں نے کئی لوگوں کو دیکھا ہے ان میں خاص قابلیتیں ہوتی ہیں لیکن ان میں یہ مادہ نہیں ہوتا
کہ دوسروں کے ساتھ مل کر کام کریں اور تعاون اور اتحاد سے کام لیں۔اس لئے وہ خود بھی
ناکام رہتے ہیں اور دوسروں کے لئے بھی تکلیف کا موجب بنتے ہیں۔جب تعاون کا سوال
ہو تو دوسروں کو اپنے خیالات کے ماتحت لانے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر ایسا شخص افسر ہو تو
بھی کام خراب ہوتا ہے اور اگر ما تحت ہو تو بھی۔پس مبلغین کے لئے ضروری ہے کہ جہاں
ان کے اندر ان کی شخصیت موجود نہ ہو وہاں انسانیت ضرور ہو۔اللہ تعالیٰ نے انسان میں دو
چیزیں پیدا کی ہیں ان میں سے ایک انسانیت ہے جو باقی انسانوں سے مل کر کام کرنے پر
مجبور کرتی ہے۔یہ جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے تم کو ایک انسان سے پیدا کر کے
آگے بڑھا دیا یعنی فرماتا ہے یا يُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ نَّفْسٍ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
410
جلد اول
وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءَ 1 اس
کا کیا مطلب ہے؟ یہ تو ہر انسان جانتا ہے کہ وہ ایک انسان سے پیدا ہوا ہے جو اس کا باپ
تھا پھر وہ ایک انسان سے پیدا ہوا۔اسی طرح یہ سلسلہ ایک آخری انسان تک جا پہنچتا ؟
ہے۔پھر اس بات پر اسلام کے زور دینے کی کیا وجہ ہے؟ دراصل اس میں اس طرف
اشارہ کیا گیا ہے کہ انسانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔چنانچہ آگے
اس کا ذکر بھی فرما دیا کہ وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ 2 کہ اس کے
نتیجہ میں آگے تم کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا پڑتا ہے اور تم ایک دوسرے کی مدد سے
ترقی کرتے ہو۔یا یہ کہ ایک دوسرے کے تعلقات کا لحاظ کرنا پڑتا ہے۔اس کے دونوں
معنی ہو سکتے ہیں ایک یہ کہ ایک دوسرے کے تعلقات سے فائدہ اٹھایا جائے اس کا تم لحاظ
رکھتے ہو۔دوسرے یہ کہ اگر ایک طرف اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھو تو دوسری طرف انسانوں
سے بھی صلح رکھو۔اس کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔تو بہتر سے بہتر قابلیت کوئی مفید نتیجہ نہیں پیدا کر سکتی جب تک دوسروں کے ساتھ مل کر
کام نہ کر سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک کئی
اعلیٰ قابلیتیں اس لئے ضائع ہو گئیں کہ ایسی قابلیتوں سے دوسری طبائع فائدہ نہ اٹھا سکتی
تھیں۔وجہ یہ کہ ایسی قابلیتیں رکھنے والوں میں یہ مادہ نہ تھا کہ دوسرے سے مل کر کام
کریں۔پس مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے اندر انسانیت پیدا کرے۔یعنی دوسروں
سے مل کر کام کرنے کی اس میں اہلیت ہو۔اتحاد اور تعاون سے کام کر سکے۔دوسری چیز
انسان کے لئے انانیت ہے اسی کا دوسرا نام تو حید ہے۔انسان میں ایک تو انسانیت رکھی
گئی ہے یعنی دوسرے انسانوں سے تعلق پیدا کرنا اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنا۔دوسرے انانیت ہے یعنی یہ سمجھنا کہ میرے اور میرے رب کے درمیان اور کوئی واسطہ
نہیں۔میرا اپنے رب کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔یہ بھی بہت ضروری چیز ہے۔اگر
انسان اپنی عقل و خرد، حوصلہ اور ارادہ کو بالکل ماردے اور دوسرے کے ہاتھ میں اپنا سب کچھ

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
411
جلد اول
دے دے، اپنا کوئی ارادہ ، کوئی خواہش نہ رکھے تو یہ بھی بہت برے نتائج پیدا کرنے کا
موجب ہوتا ہے کیونکہ کوئی ایک انسان دنیا کے تمام نقائص اور خرابیوں کا احاطہ نہیں کر
سکتا۔اسی طرح دنیا کی ساری خوبیوں کا بھی علم نہیں رکھ سکتا۔اگر ایک شخص اس کے پیچھے
اس طرح چل پڑتا ہے کہ جدھر وہ لے جاتا ہے ادھر جاتا ہے، جدھر سے روکتا ہے رک
جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ وہی خرابیاں اسے معلوم ہوں گی جو دوسرا اسے بتائے گا یا
وہی خوبیاں نظر آئیں گی جو اسے دوسرا دکھائے گا۔خود اس میں خدا تعالیٰ نے خوبیوں کے
جاننے اور خرابیوں کے معلوم کرنے کی جو قابلیت رکھی ہے اس کا اظہار نہ ہو گا۔اس وجہ
سے انانیت چاہتی ہے کہ خدا اور بندہ کے درمیان کوئی واسطہ نہ ہو بلکہ براہ راست خدا
سے اس کا تعلق ہو۔لیکن اس کے ساتھ ہی انسانیت بھی ہے۔اس میں شفقت علی خلق اللہ
پائی جائے۔اس حالت میں وہ نیچے کی طرف دیکھے کہ خدا تعالیٰ نے اور بھی انسان پیدا کئے
ہیں جن سے مجھے وابستہ کیا ہے۔ان میں کچھ ایسے ہوں گے جو اس سے زیادہ تیز چلنے
والے ہوں گے۔ان کے ساتھ چلنے کے لئے اسے اپنی رفتار تیز کرنی پڑے گی۔اور کچھ
ایسے ہوں گے جو اسے اپنے سے ست نظر آئیں گے انہیں اپنے ساتھ لینے کے لئے قدم کو
روکنا ہو گا۔کیونکہ اگر وہ تیز نہ چلے گا تو تیز چلنے والے اس سے آگے نکل جائیں گے۔اور
اگر قدم نہ روکے گا تو ست چلنے والے پیچھے رہ جائیں گے۔اس لئے وہ کچھ قدم تیز کر کے
اور کچھ روک کر دوسروں کے ساتھ چلنے کی کوشش کرے۔پس ایک طرف تو اس میں ایسی
انانیت ہو کہ وہ اپنے اور خدا کے درمیان کوئی واسطہ نہ سمجھے اور دوسری طرف ایسی
انسانیت ہو کہ اپنے آپ کو سب انسانوں کے ساتھ وابستہ رکھنا ضروری سمجھے۔جس میں
دونوں صفتیں ہوں وہی کامیاب ہو سکتا ہے۔لیکن جس میں ان میں سے کوئی ایک نہ ہویا
دونوں نہ ہوں وہ نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی مصیبت ہوتا ہے۔اگر اس
میں انانیت نہیں تو اس نے اس جو ہر کو مٹادیا جو اللہ تعالیٰ نے اس میں رکھا تھا اور وہ بے کار
ہو گیا جس طرح بنجر زمین بے کار ہوتی ہے۔بلکہ بنجر زمین بھی اس سے اچھی ہوتی ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
412
جلد اول
اس کے متعلق تو پھر بھی خیال ہوتا ہے کہ اگر ہمارے زمانے میں اس نے کام نہیں دیا تو
ہماری نسلوں کے زمانہ میں دے گی۔مگر ایسا انسان ہمیشہ کے لئے بے کار ہو گیا کیونکہ جب
وہ مر گیا تو پھر اس کے لئے کام کا بننے کے لئے کوئی موقع نہ رہا۔اسی طرح اگر کوئی
انسانیت کو کام میں نہ لایا بلکہ اسے ضائع کر دیا تو گویا وہ بیچ جو دوسروں سے اشتراک اور اتحاد
کے نتیجہ میں حاصل ہوتا تھا اسے ضائع کر دیا۔اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بقاء کے لئے دو
چیزوں کا ملنا ضروری ہوتا ہے۔دیکھو مرد وعورت ملتے ہیں تو بچہ پیدا ہوتا ہے۔لیکن اگر مرد
مرد والی قابلیت نہیں رکھتا اور عورت عورت والی قابلیت نہیں رکھتی تو کوئی بچہ پیدا نہ ہوگا۔یا اگر ان میں سے ایک اپنی قابلیت مار دے تو بچہ نہیں پیدا ہوگا۔دونوں میں ذاتی قابلیت
ہو اور پھر وہ ملیں تو بچہ پیدا ہوگا۔اگر مرد نامرد ہو تو اس سے کوئی بچہ نہ پیدا ہو گا۔اسی طرح
اگر عورت بانجھ ہو تو اس سے بھی بچہ نہیں پیدا ہو گا۔اور اگر دونوں بچہ پیدا کرنے کی
قابلیت رکھتے ہیں لیکن ملتے نہیں تو بھی بچہ نہ پیدا ہو گا۔اپنی اپنی جگہ ان میں قابلیت ہو اور
وہ ملیں تب بچہ پیدا ہو گا۔اسی طرح اگر ایک افسر میں ماتحت سے مل کر کام کرنے کی قابلیت
نہیں اور ماتحت میں انانیت نہیں تو ان کے تعاون سے کوئی نتیجہ نہ نکلے گا۔یا اگر دونوں
قابلیت تو رکھتے ہیں لیکن ملتے نہیں تو بھی کوئی نتیجہ نہ نکلے گا۔اس کے لئے ضروری ہے کہ
دونوں میں انانیت ہو اور دونوں انسانیت میں آ کر ا کٹھے ہو جائیں تب نتیجہ نکلے گا۔تمام سلسلوں میں یہی بات چلتی ہے۔یہ نیچر اور قانون قدرت ہے اور ہمارا سلسلہ
اس قانون سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔پس ہر انسان میں انانیت ہونی چاہئے یعنی اپنے طور پر
غور کرے کہ جو کام اس کے سپرد کیا گیا ہے اس میں بہتری کی کون سی صورت ہو سکتی ہے۔اس کے متعلق وہ اپنی سکیم بنائے اور افسر کے سامنے پیش کر دے۔افسر اپنے طور پر اس پر
غور کرے۔پھر اسے اپنی رائے سے ملائے اور سموئے۔یعنی جو باتیں اس سکیم میں مفید
ہوں وہ قبول کرے اور جو ایسی ہوں کہ گو اس کے نزدیک اچھی نہ ہوں لیکن ان سے کوئی
نقصان نہ پہنچتا ہو تو کام کرنے والے کی بشاشت قائم رکھنے کے لئے ان سے بھی اتفاق

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
413
جلد اول
ظاہر کرے۔لیکن جو عام پالیسی کے خلاف ہوں اور جن سے خطرہ ہو کہ نقصان ہو گا ان کا
انکار کر دے۔پھر ماتحت کا فرض ہو کہ وہ سمجھے کہ جو اس کی اچھی باتیں تھیں وہ قبول کر لی گئی
ہیں اور وہ بھی قبول کر لی گئی ہیں جو گو اچھی نہ تھیں لیکن ان سے کسی نقصان کا احتمال نہ تھا۔تو وہ
باتیں جن میں افسر کے نزدیک نقصان کا احتمال تھا انہیں میں بھی چھوڑ دوں اور بشاشت قلب
سے کام کروں۔میں سمجھتا ہوں کاموں کے لحاظ سے ایک بات ایسی ہے جس کی طرف ابھی تک
نظارتوں کی توجہ نہیں اور اس وجہ سے نقصان ہو رہا ہے۔وہ سکیموں میں اختصار کی پالیسی
ہے۔جب کوئی سکیم پیش ہوتی ہے تو نظارت اس میں بعض ترمیمیں کر کے اپنی طرف سے
پیش کر دیتی ہے اور ایک نئی سکیم بنا کر ماتحت کو دے دی جاتی ہے۔اس پر وہ خیال کرتا ہے
بنا پر کرتا
یہ نظارت کی سکیم ہے۔اسے یہ خیال نہیں آتا کہ اس نے جو سکیم پیش کی تھی وہ ہے۔اس کی
بجائے جیسا کہ گورنمنٹ کا طریق ہے یہ ہونا چاہئے کہ جو تجاویز ما تحت محکمہ کی طرف سے
پیش ہوں ان میں سے جو درست اور مفید ہوں ان پر عمل کیا جائے اور جن میں تبدیلی کی
ضرورت ہو ان میں تبدیلی کر کے بتایا جائے کہ فلاں بناء پر اس تبدیلی کی ضرورت ہے۔اور جو نا قابل قبول ہوں ان کے متعلق لکھا جائے کہ ان وجوہات کی بناء پر انہیں رد کیا جاتا
ہے۔اگر اس طرح ہو تو جو کارکن دیانت دار ہو گا اور ہم سمجھتے ہیں خدا کے فضل سے
ہمارے سارے کارکن دیانت دار ہیں کیونکہ انہوں نے خدمت دین کے لئے زندگیاں
وقف کی ہوئی ہیں اسے تسلی ہوگی کہ اس کی بات مانی گئی اور وہ عمدگی سے کام کر سکے گا۔اور
اگر اسے اختلاف بھی ہوگا تو اس کی بشاشت دور نہ ہوگی۔اور اگر ایسا ہو تو ریکارڈ موجود ہو
گا۔اگر وہ کہے گا کہ مجھ سے تعاون نہ کیا گیا تو اسے بتاسکیں گے کہ دیکھو تم نے مثلاً 15 باتیں
پیش کی تھیں ان میں سے 10 افسر نے مان لیں اور پانچ نا منظور کر دیں۔اگر افسر ہو کر وہ
تمہاری دس باتیں مان سکتا ہے تو تمہیں ماتحت ہو کر پانچ میں افسر کی رائے ماننے میں کیا
عذر ہو سکتا ہے۔پس اگر ایسی سکیموں کے متعلق تفصیل سے لکھا جائے اس سے میری مراد یہی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
414
جلد اول
نہیں کہ صفحے کے صفحے لکھے جائیں بلکہ تفصیل ایک فقرہ میں بھی ہو سکتی ہے۔تو کام کرنے
والوں میں بشاشت قائم رہ سکتی اور وہ عمدگی سے کام کر سکتے ہیں۔جہاں تک میں نے غور کیا ہے سوائے ایک واقعہ کے جس کے متعلق ابھی دریافت کرنا
ہے حکیم صاحب کو میں نے اس بارے میں نہایت عمدہ اور صحیح طریق پر پایا۔وہ دوسروں
سے تعاون بھی کرتے رہے۔صحیح رپورٹیں بھی بھیجتے رہے۔مشورے بھی طلب کرتے رہے
اور مشوروں پر عمل بھی کرتے رہے۔انہوں نے محسوس کیا کہ وہ ایک لڑی میں پروئے
ہوئے ہیں اور اس کے مطابق انہیں کام کرنا ہے۔انہوں نے کبھی میرے پاس اپنے پیشرو
کی شکایت نہیں کی اور ایسے طور پر کام نہیں کیا کہ افسروں سے تعاون میں کمی کی ہو۔میں
نے عام مبلغوں کو دوسروں کا شکوہ کرتے دیکھا۔بعد میں جو مبلغ کسی کی جگہ کام کرنے کے
لئے جاتا ہے وہ پہلوں پر نکتہ چینی شروع کر دیتا ہے کہ فلاں نے یہ غلطی کی فلاں نے یہ غلطی
کی۔90 فیصدی ایسے مبلغ ہیں جن کی طرف سے پہلوں پر اعتراض میرے پاس پہنچے۔ایسی صورت میں میں تو یہی کہوں گا کہ ان میں تعاون کی قابلیت نہیں۔بے شک ایک
دوسرے سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اختلاف رائے کے معنی غلطی نہیں ہوتے۔میں سمجھتا
ہوں اور تو اور اگر رسول کریم ﷺ کا زمانہ ہوتا اور کسی بات میں مشورہ طلب کیا جاتا تو
بیسیوں دفعہ اختلاف ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ ہم نے دیکھا ہے آپ کوئی
مشورہ دیتے تو بسا اوقات اس سے بعض کو اختلاف ہوتا۔مگر اس کے یہ معنی نہیں تھے کہ
آپ غلطی کرتے تھے۔مگر بسا اوقات ہم نے دیکھا کہ آپ اپنی رائے چھوڑ دیتے اور
دوسروں کی قبول کر لیتے۔مجھے خوب یاد ہے کہ ایک مسئلہ کے متعلق آپ نے فرمایا مجھے
قرآن سے یہی معلوم ہوتا ہے۔اس پر مولوی محمد احسن صاحب نے تو کہا ہاں حضور ! یہی
درست ہے اور یہی قرآن سے ثابت ہے۔لیکن حضرت خلیفہ اول نے فرمایا پہلے فقہاء نے
ایسا نہیں لکھا۔اس پر آپ نے فرمایا اچھا میں لوگوں کو ابتلا میں نہیں ڈالنا چاہتا جس طرح
پہلے فقہاء نے لکھا ہے اسی طرح سمجھا جائے۔گو اب بھی مجھے خیال آتا ہے اگر تحقیقات

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
415
جلد اول
کریں تو ممکن ہے اس مسئلہ میں بھی پہلے فقہاء میں اختلاف نکل آئے تو اختلاف رائے
نقص
کے یہ معنی نہیں کہ دوسرے کی بات کو غلط قرار دیا جائے۔اختلاف رائے طبعی بات ہے اور اسے نقص قرار دینا اور غلطی سمجھنا بہت بڑان
ہے۔مگر میں 90 فیصدی کارکنوں میں یہ نقص دیکھتا ہوں۔میں جب کسی مبلغ کو باہر بھیجتا
ہوں تو اسے یہی نصیحت کرتا ہوں کہ پہلوں سے تمہیں اختلاف رائے ہوگا پہلے مبلغ کی بعض
باتیں تمہیں ناپسند ہوں گی مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم اس کی شکایتیں شروع کر دو۔بلکہ
تمہیں کوئی کام اسی طرح کرنا چاہئے جس طرح پہلا مبلغ کرتا رہا ہو۔کیونکہ وہ تجربہ کار تھا
تم غلا
اور تم نئے نئے ہو گے اور جس کام کا تجربہ نہ ہو اس میں غلطی لگ جانا بڑی بات نہیں۔ابھی
کل میں چودھری ظفر اللہ خان صاحب سے ذکر کر رہا تھا کہ پونڈ کی قیمت کم مقرر کرنے
کے متعلق جو سوال تھا اس میں مجھے غلطی لگی تھی۔میرا یہی خیال تھا کہ پونڈستا کر دیا جائے
تو اہل ہند کو فائدہ رہے گا۔مگر اب معلوم ہوا کہ اس سے ملک کو سخت نقصان ہو گا۔اس غلطی
کی وجہ یہ تھی کہ میں مالیات کا ماہر نہ تھا اور مالیات کے ماہروں سے گفتگو کی تو معلوم ہوا کہ
پونڈ کی قیمت جب کم ہو جائے گی اور اس کی بجائے کم روپے ادا کرنے پڑیں گے تو اہل ہند
انگلستان سے مال خریدیں گے۔لیکن انگلستان والوں کو چونکہ ہندوستان سے پونڈ کے کم
روپے وصول ہوں گے اس لئے وہ ہندوستان سے کوئی چیز نہ خریدیں گے بلکہ دوسرے
ممالک سے خریدیں گے۔تو تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے غلطی ہو جاتی ہے۔اس لئے نئے مبلغ
کو میں یہی کہتا ہوں کہ پہلے جس طرح پہلا مبلغ کام کر رہا تھا اسی طرح تم بھی کرنا۔پھر اگر
تجربہ کے بعد خرابی معلوم ہو تو یہ نہ کہو کہ پہلے نے غلطی کی بلکہ یوں کہہ سکتے ہو کہ پہلے اس
طرح کام ہو رہا تھا میرے نزدیک اس کی بجائے اگر اس طرح ہو تو زیادہ مفید ہو سکتا
ہے۔اس طرح اس میں تغییر کرنے کی اجازت حاصل کر سکتے ہو۔اس کی کیا ضرورت ہے
کہ پہلے کی غلطیاں اور نقائص گنانے اور اس کے خلاف شکایت کرنے لگ جاؤ۔پہلا شخص
جس طرح کام کرتا تھا صحیح سمجھ کر ہی کرتا تھا۔وہ دین کی خدمت کے لئے گیا تھا اسے کیا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
416
جلد اول
ضرورت تھی کہ جان بوجھ کر دین کے کام میں خرابی پیدا کرتا۔اس نے جو کچھ کیا دین کی
خاطر کیا۔اگر اس سے غلطی بھی ہوئی تو بھی اس کے کام پر اگر کوئی اعتراض کرتا ہے تو وہ
صلى الله
بے دینی کا مرتکب ہوتا ہے۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ کی ایک مثال ہمارے سامنے ہے۔جب جنگ احد کے وقت مشورہ لیا گیا تو رسول کریم ﷺ کی یہی رائے تھی کہ مدینہ سے
با ہر نکل کر نہیں لڑنا چاہئے۔منافقین نے بھی یہی کہا کہ با ہر نہیں جانا چاہئے۔مگر مخلص صحابہ
کی رائے تھی کہ باہر جانا چاہئے۔رسول کریم ﷺ نے ان کی رائے مان لی اور باہر چلے
گئے 3 جس سے نقصان ہوا اور اس سے ظاہر ہو گیا کہ منافقین کی رائے صحیح تھی مگر رسول کریم
ﷺ نے اس موقع پر جو کچھ کیا اس پر جنہوں نے اعتراض کیا انہیں منافق قرار دیا گیا اور
مجرم ٹھہرایا گیا۔در اصل اسلام میں اس بات کا توازن رکھا گیا ہے کہ کسی چیز سے زیادہ نقصان ہوتا
ہے یا زیادہ نفع۔اگر نفع زیادہ ہو تو خواہ اس میں غلطی ہو تو بھی اس کے متعلق اعتراض
کرنے کی اجازت نہیں دی۔مثلاً شریعت نے رکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ بھی قضا میں
غلطی کر سکتے ہیں 4 لیکن اس پر اعتراض کرنا گناہ قرار دیا ہے 5 وجہ یہ کہ قضا کی غلطی کا اثر
ایک محدود دائرہ کے اندر پڑتا ہے لیکن فیصلہ کرنے والے پر اعتراض کرنے سے ساری قوم
کے اخلاق تباہ ہو جاتے ہیں۔غرض میں نے مبلغوں کو ہمیشہ یہ نصیحت کی ہے اور جب تک اس پر عمل نہ کریں گے
کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے کہ ہر مبلغ کا پہلا فرض یہ ہے کہ اپنے پیشرو کی پالیسی اور
طریق عمل پر چلے۔اس میں اگر غلطی معلوم ہو تو یہ نہ کہے کہ پہلے نے کام خراب کر دیا بلکہ
یہ کہے کہ پہلے اس طرح کام ہوتا تھا اب یہ کام اس طرح کیا جائے تو زیادہ مفید ہو سکتا
ہے۔اس طرح کہنے سے کسی کی شکایت بھی نہ ہوگی اور جس طرح اس کے نزدیک کام
عمدگی سے ہو سکے گا اس طرح وہ کر بھی سکے گا۔پھر یہ بات میرے سامنے ہی نہ کہے بلکہ سب
کے سامنے یہی کہے۔بعض مبلغ ایسے ہیں جو لوگوں میں کہتے پھرتے ہیں کہ بیرونی ممالک

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
417
جلد اول
میں مشن فضول ہیں کوئی کام نہیں کر رہے۔میں کہتا ہوں جن لوگوں سے ایسی باتیں کرتے
ہیں کیا بیرونی مشنوں کا جاری رکھنا یا بند کرنا ان کے ہاتھ میں ہے؟ اگر نہیں تو ایسی باتوں
سے سوائے بے چینی اور بد دلی پیدا کرنے کے اور کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔میں انہیں بتاتا
ہوں نہ سیاسی لحاظ سے ترقی ہو سکتی ہے اور نہ دینی لحاظ سے کبھی کامیابی حاصل ہو سکتی۔جب تک غیر ممالک میں تبلیغ نہ ہو۔ہندوستانی اسی لئے مٹے اور ہمیشہ دوسروں کے ماتحت
رہے کہ وہ اپنے ملک سے باہر نہ نکلے۔اور چھوٹی چھوٹی قو میں ان پر حاکم بنیں کیونکہ وہ
اپنے ممالک سے باہر نکلیں۔پس جو قوم تبلیغی اور سیاسی لحاظ سے کامیاب ہونا چاہتی ہے
اس کے لئے ضروری ہے کہ باہر جائے اور دوسرے ممالک میں اپنی چھاؤنیاں بنائے۔مگر
وہ کہ جنہیں نہ سیاسیات پر عبور ہے نہ مذہب پر ، نہ روحانیت میں
پر عبور ہے نہ مذہب پر ، نہ روحانیت میں مکمل ہیں نہ علم میں ، وہ کہتے
ہیں بیرونی ممالک کی بجائے سارا زور ہندوستان میں لگانا چاہئے۔میں کہتا ہوں ذرا غور تو
کرو اگر یہاں موجودہ حالات بالکل بدل جائیں جو روز بروز سرعت سے بدل رہے ہیں تو
ہمارے ہاتھ میں کیا رہ جاتا ہے۔لیکن اگر بیرونی ممالک میں چھوٹی چھوٹی جماعتیں بھی قائم
ہو جا ئیں تو خواہ ہندوستان میں سارے کے سارے احمدیوں کو مار دیا جائے تو بھی احمدیت
کا جھنڈا نہیں گر سکتا۔غرض کسی ایک ملک یا ایک نسل تک تبلیغ محدود رکھنے سے کام نہیں ہوسکتا۔پھر جو تعلیم
ساری دنیا کے لئے ہے اس میں ایسے مواد ہوتے ہیں جو ساری اقوام کے دماغوں سے
تعلق رکھتے ہیں۔اس میں مختلف قوموں کے احساسات، ان کے جذبات، ان کی قابلیتوں
کی مطابقت پیدا کی گئی ہے اور اس کے دوسرے لفظوں میں یہ معنی ہیں کہ جب تک ساری
تو میں نہ ملیں گی اُس وقت تک اس تعلیم کی تکمیل نہ ہوگی۔انگریزی دماغ ایک خاص طرز
پر چلتا ہے۔فرانسیسی دماغ ایک خاص رنگ رکھتا ہے یہی حال دوسری اقوام کا ہے۔اور
جس طرح افراد جدا گانہ حیثیت رکھتے ہیں اسی طرح اقوام بھی جدا گانہ حیثیت رکھتی ہیں۔فرانسیسی لوگ بعض باتوں میں ساری دنیا کے لوگوں سے مطابقت رکھیں گے لیکن بعض میں

آج 10 میں سے 10 باقی