طلباء کو نصیحت۔ مبلغین کے لئے ضروری صفات۔ ممالک غیر میں تبلیغ اسلام کی اہمیت

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء), حصہ 2

جلد اول
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
418
دو فرانسیسی بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوں گے اور بعض میں ہر فرانسیسی دوسرے فرانسیسی
سے اشتراک رکھے گا۔اسی طرح جرمن بعض باتوں میں ساری دنیا سے مطابقت رکھیں
گے لیکن بعض میں ہر جرمن دوسرے جرمن سے جدا ہو گا اور بعض میں تمام جرمن ایک
دوسرے سے اشتراک رکھیں گے۔پس ایک فرانسیسی یا ایک جرمن دماغ جس نقطۂ نگاہ
سے کسی بات پر غور کرنے کا عادی ہے اگر وہ غور کرے گا تو ضرور ہندوستانی دماغ کی
نسبت اس میں جدت نکالے گا۔ایک موٹی مثال تصوف میں دیکھ لو۔متصوفین کو پہلے لوگ تو رَجْمًا بِالْغَيْبِ 6 کے
طور پر اولیاء اللہ سمجھتے تھے۔لیکن ہم یقین رکھتے ہیں کہ وہ اولیاء اللہ تھے کیونکہ حضرت مسیح موعود
نے ہمیں بتایا ہے۔مگر وہ تصوف جو ایران میں پھیلا اس کا اور رنگ تھا۔جو مصر میں پھیلا
اس کا اور رنگ تھا۔جو عرب میں پھیلا اس کا اور رنگ تھا۔اگر مصر کے تصوف کو عرب کے
تصوف کے مقابلہ میں رکھا جائے تو ان میں صریح اختلاف نظر آئے گا۔مصر کا تصوف اور لائن پر چلتا ہو گا اور عرب کا تصوف اور لائن پر اور ایران کا تصوف
ان دونوں سے علیحدہ لائن پر۔اس کی وجہ کیا ہے؟ یہی کہ ہر ملک کے لوگوں کے دماغی
اثرات الگ الگ تھے۔پھر حکومتوں کے تعلق کی وجہ سے تصوف میں فرق نظر آئے گا۔جب حکومت حاصل تھی اُس وقت اس کا اور رنگ تھا اور جب حکومت میں تنزل آ گیا اُس
جونم
وقت اور رنگ ہو گیا۔غرض جو مذہب ساری دنیا کے لئے ہے وہ محتاج ہے اس بات کا کہ اس کی وہ باتیں
جو بندوں سے تعلق رکھتی ہیں اس میں انہیں آزاد چھوڑا جائے۔اور ہر قوم کے دماغی
اثرات ان میں اپنے اپنے رنگ میں ظاہر ہوں۔خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے
اِن تُبْدَلَكُمْ تَسُؤْكُمْ 7 اگر یہ باتیں لوہاری یا ترکھانی پیشہ کے متعلق ہوتیں تو ان کا
ظاہر ہونا کیوں بُر الگتا۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ باتیں مذہب کے متعلق ہیں مگر
ایک محدود دائرہ کے اندر رکھ دیتی ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہر قوم اپنے رنگ میں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
419
جلد اول
ترقی کرے اس لئے خدا تعالیٰ نے ہر قوم کے لئے میدان کھلا چھوڑ دیا۔ہسپانیہ میں مسلمانوں نے جو ترقی کی اس میں صاف طور پر ہسپانوی دماغ کا اثر
معلوم ہوتا ہے۔مصر میں مسلمانوں نے جو ترقی کی اس میں مصری دماغ کا اثر نظر آتا
ہے۔حجاز میں مسلمانوں نے جو ترقی کی اس میں حجازی دماغ کا اثر دکھائی دیتا ہے۔عراق
میں مسلمانوں نے جو ترقی کی اس میں عراقی دماغ کا اثر ظاہر ہے۔جو لوگ قضا کے ماہر
ہیں انہیں امام مالک میں خالص عربی رنگ دکھائی دیتا ہے کہ سیدھی سادھی نیچر کی بات
لے لی۔امام شافعی چونکہ اپنے ملک سے باہر نکلے اس لئے ان کا پہلا رنگ بدل گیا اور
مصری دماغ نے ان پر اثر کیا۔ادھر عراق اور ایران کا اثر امام ابو حنیفہ پر ہوا اور امام حنبل
پر شافعیت اور مالکیت دونوں کا اثر پڑا۔اس لئے ان میں دونوں رنگ نظر آتے ہیں۔تو تو
جن باتوں میں اجازت ہے کہ دماغ اپنا رنگ اختیار کرے ان میں ہر ملک کا دماغ اپنے
لئے علیحدہ رنگ اختیار کر لیتا ہے۔غرض ساری دنیا سے جو مذہب تعلق رکھتا ہے ساری قوموں کا اس میں شامل ہونا
ضروری ہے تا کہ وہ مختلف رنگ کے دماغوں کے ملنے سے ایسی صورت اختیار کر سکے کہ
ساری قو میں اس پر چل سکیں۔مگر بعض لوگ کہتے ہیں دوسرے ممالک اور دوسری قوموں
میں تبلیغ کی کیا ضرورت ہے۔ایسے لوگ گو یا کنویں کے مینڈک کی سی رائے رکھتے ہیں اور
بہت لوگ چونکہ کنویں کے مینڈک ہی ہوتے ہیں انہیں یہ بات پسند آجاتی ہے۔وہ سمندر
کے مینڈک نہیں ہوتے اس لئے خیال کرتے ہیں ایسے لوگ بہت دانا ہیں۔حالانکہ ان کو
نہ تو تجربہ ہوتا ہے نہ ان میں روحانیت ہوتی ہے نہ اخلاص ہوتا ہے۔ان میں سے جو جتنا
پھدک سکتا ہے پھدک لیتا ہے اور پھر سمجھتا ہے کہ اس سے زیادہ پھد کنا مضر ہے۔اس میں
بعض مبلغین اور دوسرے لوگوں کا حصہ ہے جو کہتے ہیں دوسرے ممالک میں تبلیغ کرنا
فضول کام ہے۔اس لئے مجھے اس بات پر زیادہ زور دینے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ایسے
لوگ خیال نہیں کر سکتے کہ مجھے ایسی باتوں سے کس قدر بے چینی اور تکلیف ہوتی ہے۔میں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
420
جلد اول
ساری عمر نہیں بھول سکتا اور میرے سامنے آتشیں حروف میں لکھا ہوا یہ فقرہ موجود ہے جو
کسی نے مجھے سنایا کہ آپ کو امان
اللہ کا انجام یاد نہیں۔اس قسم کی باتوں کے ذمہ دار وہی
لوگ ہیں جو دوسروں میں بددلی اور مایوسی پیدا کرتے ہیں۔یہ فقرہ کہنے والے یاد رکھیں
امان اللہ کا جو انجام ہوا وہ میرا نہیں ہو سکتا۔بلکہ ان کا ہوگا وہ اپنی فکر کریں۔اس فقرہ کے
کہنے سے انہوں نے اپنا انجام بگاڑ لیا۔گو کہنے والے نے لکھ دیا ہے کہ اسے خواب آگئی
ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خدا کی تائید خلیفۃ المسیح الثانی کے ساتھ ہے۔میں نے بھی یہی
کہا تھا کہ خدا کی تائید میرے ساتھ ہے۔اب اس نے تو بہ کا خط لکھ دیا ہے۔مگر جو لوگ
ایسی باتیں نکلوانے کے محرک ہیں وہ ذمہ داری کے نیچے ہیں اور اس کی تو بہ کے متعلق بھی
الله
خدا ہی جانتا ہے کہ قابل قبول ہے یا نہیں۔رسول
کریم ﷺ کے سامنے انصار میں سے
ایک نے کہا تھا خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مال و دولت مکہ والے لے گئے
ہیں۔اس کے بعد اس نے تو یہ بھی کی 8 مگر آج تک انصار اس کا خمیازہ بھگتے چلے آتے
ہیں۔غرض مبلغ کے لئے پہلی بات تو یہ ضروری ہے کہ اس میں تعاون کی روح ہو۔دوسرے یہ کہ کسی کی شکایت پر آمادہ نہ ہو۔پہلے نے جو کچھ کیا اپنی دیانت کے لحاظ سے صحیح
اور درست سمجھ کر کیا۔اگر اس میں غلطی یا نقص ہو تو یوں کہا جا سکتا ہے اگر فلاں بات کی
اصلاح ہو جائے تو اچھا ہے۔یہ نہیں کہنا چاہئے کہ فلاں نے فلاں کام خراب کر دیا اب
میں صحیح طور پر کر رہا ہوں۔جو لوگ اس قسم کی دوسروں کی شکائتیں کرتے ہیں اگر خودان
کے متعلق کوئی یہی بات کہے تو وہ کہیں گے کیا دین کی خدمت ہم نے اسی لئے کی تھی کہ دین
کے کام کو خراب کر کے اپنی آخرت تباہ کر لیں۔میں کہتا ہوں یہی بات وہ دوسروں کے
لئے کیوں نہیں کہتے۔اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔اور جب کسی طریق میں تبدیلی کی
ضرورت محسوس ہو تو ایسے طرز پر اس کا ذکر کیا جائے کہ کسی کی شکایت نہ ہو۔کسی قسم کا تفرقہ
اور شقاق نہ پیدا کیا جائے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
421
جلد اول
اس کے بعد میں مدرسہ احمدیہ کے طلباء کو ایک امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔کچھ دن ہوئے بعض طلباء کی طرف سے شکایت آئی تھی کہ جامعہ کی پڑھائی ٹھیک نہیں
رہی۔میرے نزدیک ان کی شکایت بجا تھی۔میں نے تحقیقات کی تو میں اس نتیجہ پر پہنچا
کہ ان کی پڑھائی ٹھیک نہیں ہوئی۔مگر ایک بات جس پر ان میں سے بعض نے بہت زور
دیا اور جو یہ ہے کہ ان کے لئے مولوی فاضل وغیرہ کے امتحان دینے کا موقع رکھ دیا
جائے۔اس کے متعلق میں صفائی سے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جہاں میں ہر جائز شکایت کو
دور کرنے کے لئے تیار ہوں اور قطعا کسی کی پرواہ نہ کروں گا، نہ اساتذہ کی ، نہ پرنسپل کی ، نہ
نظارت کی۔جو جائز شکایت ہو گی خواہ طلباء کی ہو یا کسی اور کی اسے دور کرنے کے لئے
تیار ہوں وہاں ایک بات اچھی طرح سمجھا دینا چاہتا ہوں جس میں قطعاً کسی قسم کی تبدیلی
نہیں ہو سکتی کہ مدرسہ احمدیہ کی غرض مبلغ پیدا کرنا ہے۔اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اس کے
تعلیمی کورس ایسے رنگ میں ڈھالیں کہ یہ غرض پوری ہو سکے۔اگر کوئی خیال رکھتا ہے کہ
اس کے کورس مولوی یا مولوی عالم یا مولوی فاضل کے امتحانات کے لحاظ سے رکھے
جائیں تو یہ درست نہیں ہے۔ان امتحانوں کا اگر ہم لحاظ رکھتے ہیں تو وہ ثانوی بات ہے
کہ جن لوگوں کو ہم کام پر نہ لگا سکیں انہیں باہر ملازمت مل جائے۔اور دوسروں کے لئے
ان امتحانات کی یہ غرض ہے کہ وہ انگریزی کی تعلیم حاصل کر سکیں اور بیرونی ممالک میں
بطور مبلغ بھیجے جاسکیں۔اگر یہ بات مدنظر نہ ہوتی تو ان امتحانوں کو ہم مدرسہ احمدیہ کے
طلباء کے لئے بالکل اڑا دیتے۔ہماری اصل سکیم یہ ہے کہ سلسلہ کے ہر کام پر جامعہ احمدیہ کے فارغ التحصیل لوگوں کو
لگایا جائے۔کلر کی کا کام بھی انہی کے سپرد ہو، مدرسہ ہائی سکول کی مدرسی بھی وہی کریں،
دیگر کاموں پر بھی انہی کو لگایا جائے تاکہ ہمارے سارے کاموں میں ایک ہی قسم کی رو کام کر رہی
ہو۔عیسائیوں نے اس طریق سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ان کے جتنے کالج ہیں وہ پادریوں کے
ہاتھ میں ہوتے ہیں۔اس کا یہ اثر ہے کہ باوجود دہریت کا شکار ہو جانے کے عیسائیوں میں

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
422
جلد اول
خشیت پائی جاتی ہے۔ولایت میں میں نے دیکھا ایک دہریہ کو مصباح الدین صاحب
لائے تھے۔وہ پکا دہر یہ تھا۔لیکن باوجود اس کے اس میں خشیت تھی۔مگر ہندوستان میں ہم
دیکھتے ہیں لوگ باوجود مذہب کے پابند کہلانے کے دہریت کی رو میں بہہ رہے ہیں۔عیسائیوں کی اس حالت کے متعلق یہی معلوم ہوا کہ ان لوگوں کی ساری تعلیم مذہبی آدمیوں
کے ہاتھ میں ہے۔اگر کوئی مذہب سے باہر جاتا ہے تو بھی اس کی تربیت ایسے رنگ میں ہو
چکی ہوتی ہے کہ مذہب کا احترام اس کے دل میں قائم رہتا ہے۔تو ہمارے مدنظر یہی سکیم
ہے کہ جامعہ کے طلبہ تعلیم حاصل کر کے جوں جوں ضرورت پیدا ہوتی جائے کام پر لگائے
جائیں تا کہ ہمارا ہر ایک کارکن اس قابل ہو کہ جب چاہیں کسی کو تبلیغ کے لئے بھیج دیں۔اس طرح ہم جامعہ میں بھی زیادہ طلباء لے سکیں گے کیونکہ ہم ان کے گزارہ کا انتظام کر
سکیں گے۔لیکن جب تک ایسے لوگ تیار نہ ہوں اس وقت تک دوسرے لوگ لینے پڑتے
ہیں اور لینے پڑیں گے۔پس یہ سکیم میرے ذہن میں ہے۔لیکن یہ نہیں کہ ہم مولوی فاضل
بنا ئیں۔اب بھی موجودہ کورس میں جو نقائص ہیں وہ مولوی فاضل کا امتحان مد نظر رکھنے کی
وجہ سے ہی ہیں۔گو علماء کو اس سے اختلاف ہو لیکن میری رائے ہے کہ پرانا فلسفہ بلکہ نیا
فلسفہ بھی جس رنگ میں پڑھایا جاتا ہے وہ فضول ہے۔ہم ان سے بہتر کتا میں تجویز کر سکتے
ہیں۔بہر حال جو موجودہ کو رس ہے اس میں ہم نے اپنے خیال کی قربانی کر کے مولوی فاضل
کی جس قدر کتا بیں رکھی ہیں ان سے زیادہ نہیں کر سکتے۔وہ طلباء جو مولوی فاضل بننے کی
خواہش سے داخل ہوئے ہوں میں انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ اپنا کوئی اور انتظام کر لیں۔ہم اس بارے میں ان سے تعاون نہیں کر سکتے۔ان کے مبلغ بنانے اور قابل سے قابل مبلغ
بنانے میں جو کچھ ہم سے ہو سکتا ہے کریں گے۔اور جوں جوں قدرت ہوگی زیادہ بہتر اور
اعلیٰ انتظام کرتے جائیں گے۔لیکن مولوی فاضل بنانے کے لئے ہم اپنا اصل مقصد قربان
نہیں کر سکتے۔میرے نزدیک جامعہ کا جو موجودہ کورس ہے اگر استاد توجہ کریں تو بہت اعلیٰ
ہے۔اس کے مقابلہ میں مولوی ، مولوی عالم اور مولوی فاضل کے کورس میں بہت سی کتابیں

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
423
جلد اول
فضول ہیں۔میں مولوی کا کورس پڑھاتا رہا ہوں۔میری بیوی اور بچی پڑھتی تھیں۔میں
نے دیکھا کئی کتابیں ایسی ہیں جو کوئی مفید نتیجہ نہیں پیدا کرتیں۔ہم دعا کرتے ہیں کہ جن بچوں کو ان کے والدین نے احمد یہ سکول یا جامعہ احمدیہ میں
دین کا خادم بننے کے لئے داخل کیا ہے ان لڑکوں کے دلوں میں بھی اس بات کا شوق پیدا ہو
کہ دین کی خدمت میں اپنے آپ کو لگا سکیں اور ان کا یہ شوق اسلام کے لئے بابرکت ہو۔“
( الفضل 7 فروری 1930 ء )
1: النساء: 2
2: النساء: 2
3: السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 478 479 مطبوعہ بیروت 2012ء الطبعة الاولى
:4 ابوداؤد كتاب القضاء باب فى قضاء القاضى اذا اخطأ صفحه 515 حدیث نمبر
3583 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
5: الاحزاب : 37
6 رجما با لغیب: بغیر سوچے سمجھے (فیروز اللغات اردو صفحہ 706 مطبوعہ لاہور 2010ء)
7: المائدة: 102
صل الله
8 بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النبي علة يعطى (الخ ) صفحہ 523
حدیث نمبر 3147 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی