مبلغین لندن اور دمشق کے اعزاز میں دعوت چائے
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مبلغین لندن اور دمشق کے اعزاز میں دعوت چائے
جلد دوم
23 جولائی 1931 ء طلباء مدرسہ احمدیہ نے مکرم مولوی محمد یار صاحب مولوی فاضل
مبلغ انگلستان اور مکرم مولوی اللہ دتا صاحب مولوی فاضل مبلغ دمشق کو دعوت چائے دی
جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی شمولیت اختیار فرمائی۔اس موقع پر حضور نے
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالی ہے اُس وقت سے ہی اس
نے مجھے اس بات کے سمجھنے کی توفیق دی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں
عظیم الشان تغیر کے لئے مبعوث ہوئے ہیں۔اس میں شبہ نہیں کہ قدرتی طور پر انسان کو
اپنے عزیزوں اور بزرگوں کی عزت کی بیچ ہوتی ہے اور وہ پسند کرتا ہے کہ اس کے عزیز اور
رشتہ دار معزز ہوں۔اس میں ایک حد تک خود غرضی ہوتی ہے۔انسان اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں
کی عزت اور بڑائی کی خواہش خود غرضی کی وجہ سے تو نہیں کرتا مگر اس میں یہ بات مخفی ضرور
ہوتی ہے کہ جب عزیزوں اور رشتہ داروں کی عزت بڑھے گی تو اس کی بھی بڑھے گی۔لیکن میں نے اپنے نفس کو اچھی طرح ٹولا۔مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور
آپ کے مشن کے ساتھ اس لحاظ سے
کبھی تعلق نہیں ہوا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے آپ
کا بیٹا بنایا
اور ان کو میرا باپ بنایا۔بلکہ یہ تعلق بچپن کے زمانہ سے ہی خالص طور پر اس امر پر مینی رہا
ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے مبعوث ہوئے اور اس وجہ سے ہوش سنبھالنے کے زمانہ
سے ہی میں نے محسوس کیا کہ آپ کی بعثت لغو اور بے فائدہ نہیں بلکہ عظیم الشان تغیرات کا
موجب ہے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
2
جلد دوم
ممکن ہے آپ میں سے بعض لوگ خیال کریں کہ جب ایک شخص ایک جماعت میں
شامل ہوتا ہے تو پھر وہ کس طرح خیال کر سکتا ہے کہ اس جماعت کے بانی کی بعثت لغو اور
بے فائدہ ہوسکتی ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ الفاظ میں کوئی ایسا شخص یہ نہیں کہہ سکتا کیونکہ اگر بانی
سلسلہ کی بعثت کو کوئی لغو کہتا ہے تو پھر اس پر ایمان نہیں لا سکتا۔لیکن انسانی قلب کی ظاہری کی
حالت کے علاوہ ایک باطنی حالت بھی ہوتی ہے اور باطنی لحاظ سے کئی لوگ ایسے ہوتے
ہیں جو بانی سلسلہ کی بعثت کو لغو سمجھ لیتے ہیں۔وہ اس کے حقیقی منشا کے خلاف چلتے ہیں، اس
کے کام کی باریکیوں کی طرف توجہ نہیں کرتے اور اس حقیقت کو پیش نظر نہیں رکھتے جو اس
کے تمام کاموں میں پائی جاتی ہے۔عام مسلمانوں سے اگر پوچھو کہ کیا خدا تعالیٰ نے دنیا
لغو پیدا کی ہے؟ تو ہر مسلمان کہلانے والا کہے گا نہیں خدا نے کوئی چیز لغو نہیں پیدا کی۔مگر یہ
کہنے والوں کی زندگیاں اور ان کا طریق عمل ثابت کرے گا کہ وہ دنیا کو لغو سمجھتے ہیں۔وہ
کہنے کو تو کہیں گے کہ خدا تعالیٰ نے دنیا کا ذرہ ذرہ کام کا پیدا کیا ہے مگر ذرہ کا جو کام ہے وہ
معلوم نہیں کریں گے۔اس کے مقابلہ میں یورپین لوگوں کو دیکھو وہ یہ تو نہ کہیں گے کہ دنیا کو
خدا نے پیدا کیا اور خدا کی ہستی کے قائل نہ ہوں گے مگر یہ کہیں گے کہ دنیا کا ذرہ ذرہ مفید
اور فائدہ بخش ہے۔اور پھر ہر چیز کے فوائد معلوم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔کہیں روشنی
کے متعلق تحقیقات ہو رہی ہے۔کہیں ستاروں کے فوائد اور اثرات معلوم کرنے کی کوشش
کی جارہی ہے۔کہیں ہوا اور پانی کے خواص معلوم کئے جارہے ہیں۔غرض ان کا عمل بتاتا
ہے کہ دنیا کی کسی چیز کو لغو نہیں سمجھتے۔لیکن وہ مسلمان جو منہ سے کہتے ہیں کہ دنیا کو خدا نے لغو
نہیں بنایا ان کا عمل بتاتا ہے کہ وہ ایک ایک ذرہ کو غو سمجھتے ہیں۔اسی طرح کئی احمدی ایسے ہو سکتے
ہیں جو منہ سے تو یہ نہ کہیں بلکہ خیال میں بھی نہ لائیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بعثت لغو اور بے فائدہ ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت سے جو اثر وہ
حاصل کرتے ہیں وہ یہی ظاہر کرتا ہے کہ وہ آپ کی بعثت ضروری نہیں سمجھتے۔بعض لوگ کہتے ہیں آپ نے وفات مسیح کا مسئلہ ثابت کر دیا یہی آپ کا کام تھا جو ختم
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
3
جلد دوم
ہو گیا حالانکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو انسان آتے ہیں وہ کسی ایک بات کے ثابت
کرنے کے لئے نہیں آیا کرتے بلکہ جس چیز کو بھی وہ چھوتے ہیں اس کا ذرہ ذرہ بدل جاتا
ہے اور اس طرح ایک انقلاب آ جاتا ہے۔دیکھو جب کسی شہر میں بادشاہ آتا ہے تو اس کی
ساری گلیوں اور ساری دکانوں کو سجایا جاتا ہے۔صرف وہی گلیاں اور وہی دکانیں نہیں
سجائی جاتیں جن کے پاس سے بادشاہ نے گزرنا ہوتا ہے بلکہ ہر دکان اور ہر گلی سجائی جاتی
ہے۔اگر دنیا کے بادشاہ کے لئے شہر کا ہر کونہ اور ہر دکان صاف کی جاتی ہے تو کیا ممکن ہے
خدا کسی قلب پر نازل ہو اور اس کے متعلق کہا جائے یہ اتنے ہی کام کے لئے آیا ہے؟ اگر
فرض بھی کر لیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت وفات مسیح علیہ السلام کا
مسئلہ ثابت کرنے کے لئے تھی تو بھی جب خدا تعالیٰ نے آپ کو مبعوث کیا تو ممکن نہیں کہ
خدا تعالیٰ آپ پر اترتا اور آپ کے کسی کونہ کو بند رکھتا۔جب کسی پر خدا نازل ہوتا ہے تو
اسے پورا نور اور پورا عرفان عطا کرتا ہے۔جس طرح بادشاہ کے آنے کے موقع پر وہ
گلیاں بھی جن میں سے اس کا گزرنا ضروری نہیں ہوتا اور وہ دکانیں بھی جہاں وہ نہیں ٹھہرتا
سجائی جاتی ہیں اسی طرح خدا تعالیٰ بھی اپنے پیارے بندہ کا کونہ کو نہ سجاتا ہے۔پس اگر یہ
فرض بھی کر لیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہی کام تھا کہ وفات مسیح علیہ السلام
کا مسئلہ ثابت کریں تو بھی ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ آپ کا ہر ایک کو نہ نور سے بھر دیتا۔لیکن
یہ بات غلط ہے اور بالکل غلط ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صرف وفات مسیح
کا مسئلہ ثابت کرنے کے لئے یا چند اور مسئلوں کے لئے مبعوث کئے گئے۔کسی ایک مسئلہ
کے لئے مامور نہیں آیا کرتے۔اللہ تعالیٰ جب کسی مامور کو بھیجتا ہے تو دنیا کی ہدایت کے
لئے بھیجتا ہے اور ہدایت تقسیم کے قابل چیز نہیں۔انسان تقسیم ہوتے ہیں مگر ہدایت تقـ
نہیں ہوتی۔یہی وجہ ہے کہ نو ر اور ہدایت چاہے انسان مکمل نہ ہوں تو بھی مکمل ہی دی جاتی
ہے۔تفصیلات زمانہ کے لئے چھوڑ دی جاتی ہیں۔لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ روحانی ترقیات
کے لئے کسی چیز کی ضرورت ہو اور وہ چھوڑ دی جائے۔مثلام حضرت مسیح ناصری جب آئے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
4
جلد دوم
تو ان کی بڑی غرض یہ تھی کہ بنی اسرائیل میں نرمی پیدا کریں مگر یہ نہیں کہ انہیں اسی حصہ کے
متعلق تعلیم دی گئی اور باقی علوم و عرفان انہیں حاصل نہ تھے۔اگر حاصل نہ تھے تو ہدایت
کے کامل درجہ پر وہ کس طرح پہنچ سکتے تھے۔حقیقت یہی ہے کہ کوئی ہادی ایسا نہیں ہو سکتا جو
ہر پہلو سے کامل نہ ہو۔بندوں کے بنائے ہوئے ہادی اور راہنما ناقص بھی ہو سکتے ہیں
لیکن خدا تعالیٰ جن کو ہادی بنا کر بھیجتا ہے انہیں کامل ہی بنا کر بھیجتا اور تمام معارف اور
حقائق ان پر کھولتا ہے۔پس باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایمانیات میں اور آسمانی
علوم کے ہر حصہ میں خدا تعالیٰ نے کامل اور مکمل وجود بنا کر بھیجا اور باوجود اس کے کہ اپنی
معرفت اور اپنی صفات کا کامل علم بخشا کئی لوگ یہی کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو وفات مسیح کا مسئلہ ثابت کرنے کے لئے یا اور بعض مسائل کا ثبوت
دینے کے لئے بھیجا ہے۔لوگ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کو
پڑھتے ہیں تو ان کے مد نظر صرف یہ بات ہوتی ہے کہ ختم نبوت یا وفات مسیح پر آپ نے کیا
دلائل دیئے اور ان کی نظر ان مسائل کے متعلق دلائل معلوم کرنے تک ہی محدود رہتی ہے۔وہ آپ کی بعثت کی اصل غرض کو نہیں پہچان سکتے۔مجھے یاد ہے جب مولوی برہان الدین صاحب اور مولوی عبد الکریم صاحب کی
وفات پر مدرسہ احمدیہ کے قائم کرنے کا سوال پیدا ہوا تو بعض نے کہا الگ مدرسہ قائم کرنا
چاہئے، بعض نے کہا ہائی سکول کو توڑ کر دینیات کا مدرسہ بنا دیا جائے۔بعض نے یہ بھی کہا
که کسی مدرسہ کی ضرورت ہی نہیں۔سالانہ جلسہ کے ایام تھے یہ پراپیگنڈا اس قدر زور سے
کیا گیا کہ قادیان میدانِ جنگ بنا ہوا تھا۔میں ان لوگوں میں سے تھا جو یہ کہتے تھے کہ
مدرسہ احمد یہ الگ بنانا چاہئے اور ہائی سکول کو نہ توڑا جائے۔صرف ایک وجود اور تھا جو
اس خیال کا تھا اور وہ میرے استاد حضرت خلیفہ اول تھے۔آپ کی بھی یہی رائے تھی کہ
مدرسہ ہائی کو قائم رکھا جائے اور دینیات کا مدرسہ الگ بنایا جائے۔باقی سب کی جنہوں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
5
جلد دوم
نے اپنی رائے کا اظہار کیا یہی رائے تھی کہ مدرسہ ہائی تو ڑ دیا جائے اور دینیات کا مدرسہ
قائم کیا جائے۔سب سے میری مراد وہ لوگ ہیں جو اس معاملہ میں حصہ لے رہے تھے ممکن
ہے جو لوگ خاموش تھے وہ ہمارے ہی ساتھ ہوں۔یہ معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ ہم پر
اس قسم کے فتوے لگنے شروع ہو گئے کہ انہیں دین سے محبت نہیں۔چونکہ میں گھر میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پہنچ کر بات آسانی سے کر سکتا تھا اس لئے
حضرت خلیفہ اول کوئی بات میرے کان میں ڈال دیتے اور میں اسے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام تک پہنچا دیتا۔آخر وہ دن آیا جب اس مسئلہ پر بحث ہوئی۔اس میں تو
ہمیں فتح حاصل ہوئی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرما یا مدرسہ ہائی نہ
تو ڑا جائے۔لیکن اُس وقت دوسری پارٹی کی طرف سے ایک شخص نے جن کا نام شاید نذیر احمد
تھا اور جو کوئٹہ کی طرف سے آئے تھے تقریر کی اور کہا مدرسہ احمدیہ کی ضرورت ہی نہیں۔ہم
میں اور دوسرے مسلمانوں میں چند مسائل کا اختلاف ہے۔ان مسائل کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے حل کر دیا ہے اور ان کے دلائل بتا دیئے ہیں باقی باتیں دوسرے مدرسوں
سے سیکھی جاسکتی ہیں۔وہ ابھی یہ تقریر کر ہی رہے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آگئے
اور آپ نے پوچھا اس وقت تک کیا باتیں ہو چکی ہیں؟ وہ بتائی گئیں اور عرض کیا گیا اس
وقت یہ بات پیش ہے کہ بعض کہتے ہیں دینیات کے مدرسہ کی ضرورت نہیں ہم میں اور
دوسرے مسلمانوں میں چند باتوں کا اختلاف ہے اور ان اختلافی باتوں کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے حل کر دیا ہے۔تب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تقریر کی۔میں نے سنا
ہے وہ چھپ چکی ہے میں نے چھپی ہوئی نہیں پڑھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منہ
سے نکلے ہوئے الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے ہیں۔آپ نے فرمایا یہ غلط ہے کہ
دوسروں لوگوں سے ہمارا اختلاف صرف وفات مسیح اور چند مسائل میں ہے۔آپ نے
فرمایا اللہ تعالیٰ کی ذات، رسول کریم ﷺ ، قرآن ، نماز ، روزہ، حج ، زکوۃ غرض کہ آپ
نے تفصیل سے بتایا کہ ایک ایک چیز میں ان سے ہمیں اختلاف ہے۔ہم وہ روح لائے
صلى الله
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
6
جلد دوم
ہیں جو رسول کریم ﷺ لائے تھے۔دوسرے لوگوں کے پاس صرف الفاظ رہ گئے ہیں دل
میں روح نہیں۔اس لئے یہ غلط ہے کہ ہمیں نئے علماء پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔ضرورت ہے اور بہت بڑی ضرورت ہے۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہی فرمایا کہ آپ ہر مسئلہ کی تجدید کرنے کے
لئے آئے ہیں اور یہی حق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے ایسے علوم عطا
کئے ہیں کہ روحانی اسلامی علوم کا کوئی حصہ نہیں جس کے متعلق یہ کہ سکیں کہ اس میں آپ
نے تجدید نہیں کی۔ہر علم میں آپ نے تجدید کی ہے۔یہ اور بات ہے کہ ہم اس کی قدر
کریں یا نہ کریں۔بعض وہ لوگ جو بعد میں آئے انہیں آپ کی حقیقی قدر نہیں۔وہ سمجھتے
ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت معمولی بات ہے۔مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ
دنیا میں کس قدر عظیم الشان تغیر آپ کی ایک ایک بات سے پیدا ہو رہا ہے۔مثلاً حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا بعض مسائل ایسے ہیں جو طبائع کے لحاظ سے کئی طریق پر
عمل میں لائے جاتے ہیں جیسا کہ آمین کہتا ہے۔بعض جو شیلی طبائع ہوتی ہیں وہ آمین
بالحجر کہتی ہیں۔بعض نرم طبائع ہوتی ہیں وہ آہستہ کہتی ہیں۔اسی طرح نماز پڑھنے کے
وقت ہاتھ باندھنے کا مسئلہ ہے۔کوئی او پر ہاتھ باندھتا ہے کوئی نیچے۔تو فرمایا فقہ کے بعض
جھگڑے بالکل لغو ہیں۔مختلف طبائع کے لحاظ سے بعض اعمال میں اختلاف ہو جانا کوئی
معیوب بات نہیں۔اب دیکھو یہ اصل بیان کر دینے کے بعد حنفیوں اور اہلحدیثوں کے اس
قسم کے جھگڑے خود بخود مٹ رہے ہیں اور اس بارے میں بہت بڑا تغیر واقع ہو رہا ہے۔یه تغیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد سے ہی پیدا ہوا۔اب اگر کوئی یہ کہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے جو کچھ فرمایا وہ معمولی بات ہے تو یہ غلط ہے۔اس بات کی اہمیت
کا اندازہ وہی لوگ کر سکتے ہیں جنہوں نے پہلی حالت دیکھی یا اس کا صحیح طور پر اندازہ کر
سکتے ہیں۔بعد میں آنے والے جنہیں معلوم نہیں کہ ان اختلافات کی وجہ سے کیسے کیسے
جھگڑے ہوئے۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بات کی اہمیت کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
7
جلد دوم
دیکھو کولمبس نے جب امریکہ دریافت کیا تو کتنا بڑا تغیر پیدا ہو گیا۔مگر جب امریکہ
دریافت ہو گیا تو بعض لوگوں نے کہا یہ کون سی بڑی بات ہے۔ہم جہاز پر بیٹھ کر ادھر۔جاتے تو ہم بھی دریافت کر لیتے۔جب یہ بات کو لمبس تک پہنچی تو اس نے ایسے لوگوں کو
بلا یا اور میز پر ایک انڈا رکھ کر کہا کسی طرح بغیر سہارے کے اسے کھڑا کر دو۔ان سب نے
بہت کوشش کی مگر کوئی کھڑا نہ کر سکا۔آخر کولمبس نے انڈا لیا، پن مارکر اس میں سے لعاب
نکالا اور اس کے ذریعہ انڈا کھڑا کر دیا۔یہ دیکھ کر سب نے کہا یہ تو ہم بھی کر سکتے تھے۔کولمبس نے کہا پھر کیوں نہ کیا؟ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا میں نے سنا ہے تم لوگ کہتے ہو
ہم بھی امریکہ دریافت کر سکتے تھے۔امریکہ دریافت کرنے کا تو تمہیں موقع نہ ملا۔انڈا
کھڑا کرنے کا تو موقع مل گیا تھا پھر اسے کیوں نہ کھڑا کر سکے۔اصل بات یہ ہے کہ جب کوئی کام ہو جاتا ہے تو آسان معلوم ہونے لگتا ہے۔لیکن
اس کے ہونے سے قبل اس کے کرنے کا طریق نکالنا مشکل ہوتا ہے۔دیکھ لوگ روزانہ
گھروں میں ہانڈی پکاتے اور ہانڈی ابلتی دیکھتے تھے مگر یہ دیکھ کر انجن کسی نے نہ بنالیا۔آخر ایک شخص نے جب اس پر غور کیا وہ انجن بنانے میں کامیاب ہو گیا۔پس بعض باتیں
معمولی ہوتی ہیں مگر عظیم الشان تغیر پیدا کر دیتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی
اسلام کی رائج الوقت تعلیمات میں ایسا تغیر کیا ہے کہ اصل تعلیم قائم کر دی ہے۔اور اس
تعلیم کو وہی لوگ دنیا میں پھیلا سکتے ہیں جنہیں سلسلہ احمد یہ تیار کرے۔اس بات کو مد نظر
رکھتے ہوئے میں نے مدرسہ احمدیہ کے قائم کرنے کی تائید کی تھی۔کیونکہ جب تک کسی فن
کے ماہر نہ ہوں اس کی باریکیوں تک نہیں جاسکتے۔خدا کے فضل سے ہمارے علماء دوسرے
علماء پر ہر رنگ میں غالب آ رہے ہیں۔اور مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں کہ احمدی علماء میں
غیر احمدی علماء کی نسبت بہت فرق ہے۔احمدی علماء کا ذہن رسا ، ان میں دین کے لئے
جوش اور خدمتِ اسلام کی خواہش ہے۔وہ اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہیں۔اسی
خیال کے ماتحت میں نے مدتوں سے ایک سکیم سوچی ہوئی تھی جس کی اب ابتدا کی گئی ہے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
8
جلد دوم
کیونکہ ہر کام کا وقت ہوتا ہے۔حضرت علیؓ سے کسی نے پوچھا ربانی کون ہوتے ہیں؟ تو
انہوں نے کہا الَّذِي يُرَبِّي صِغَارَ الْعِلْمِ قَبْلَ كِبَارِهَا 1 کہ وہ جو علوم کے چھوٹے حصے
پہلے سکھاتے ہیں بڑے بعد میں۔میری سکیم یہ تھی کہ آہستہ آہستہ وہ ملک جہاں یورپین
زبانیں بولی جاتی ہیں ان میں ہمارے علماء جائیں اور تبلیغ کریں۔بے شک شروع میں
وقتیں ہوں گی اور انہی دقتوں کی وجہ سے اس سکیم پر عمل کرنے میں دیر لگی لیکن اب وقت
آ گیا ہے کیونکہ جو علماء نکل رہے ہیں ان کا بیشتر حصہ ایسا ہے جس نے کچھ نہ کچھ انگریزی
پڑھ لی ہے۔بعض نے تو انٹرنس کا امتحان پاس کر لیا ہے اور بعض نے اپنے طور پر سنڈی کی ہے
ہے۔اب موقع ہے کہ اس سکیم کو جاری کیا جائے۔وہ سکیم کیا ہے؟ یہ کہ صحیح خیال دو طرح
پیدا ہو سکتا ہے۔یا تو براہ راست اللہ تعالیٰ کے الہام سے یا تجربہ سے۔اور جب تک دشمن
کے خیالات معلوم نہ ہوں اس کے اعتراضات کے جواب نہیں دیئے جا سکتے۔اور ہمارے
مخالف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں ہیں۔ہندوستان کے مخالف تو عام طور پر
جاہل ہیں۔ان کے خیالات پر اپنے علم کی بنیاد رکھنا غلطی ہوگی۔مثلاً کفارہ کا مسئلہ ہے۔یہاں کے عیسائی تو جاہلانہ طور پر اسے پیش کرتے ہیں لیکن یورپ کے لوگ فلسفیانہ رنگ
میں اس کے متعلق مضامین لکھتے ہیں۔وہ فلسفہ اور منطق نہیں جو ہندوستان کے جاہل عیسائی
پیش کرتے ہیں۔منطق اور فلسفہ یہ نہیں کہ کوئی بات ہی نہ سمجھ سکے بلکہ یہ ہے کہ وہی مطالب
جو روزانہ استعمال کرتے ہیں انہیں محدود کر کے پیش کیا جائے۔دنیاوی علوم کی ترقی مغربی
ممالک میں ہو رہی ہے۔وہاں جس رنگ میں اسلام پر اعتراض کئے جاتے ہیں وہ
جدا گانہ ہے۔مختلف ممالک کی زبانیں پڑھ لینے سے بھی ان اعتراضوں سے واقفیت نہیں
ہو سکتی۔اصل اور پوری واقفیت وہاں جا کر لوگوں سے ملنے سے ہو سکتی ہے۔پھر کسی ایک
ملک میں جا کر نہیں ہو سکتی ہر ملک میں اعتراضات کا علیحدہ رنگ ہے۔مثلاً عربی کے متعلق
جرمنی کے ایک شخص نولڈ کے نے سب سے پہلے تنقید کی۔مگر اس کی کتابوں کا انگریزی میں
ترجمہ نہیں ملتا۔تو سکیم یہ ہے کہ آہستہ آہستہ نئے علماء مختلف زبانیں سیکھیں اور مختلف ممالک
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
9
جلد دوم
کے لوگوں کے خیالات سے واقف ہوں۔اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ایک ملک میں
ایک مبلغ کو بھیجا جائے۔جب وہ وہاں کی زبان سیکھ لے تو دوسرے کو وہاں بھیج دیا جائے
اور پہلے کو کسی اور ملک میں تبدیل کر دیا جائے تا کہ وہاں کی زبان سیکھ لے۔اس طرح
باری باری علماء کو بھیج کر مختلف زبانوں کا ماہر بنایا جائے۔اور ہر ملک کے لوگوں کے اسلام
پر اعتراضات سے آگاہ کیا جائے۔مثلاً جب ایک مبلغ انگلستان کے حالات اور وہاں کی
زبان سے واقف ہو جائے تو چھ ماہ یا سال کی چھٹی دلا کر اسے جرمنی بھیج دیا جائے تا کہ
وہاں کی زبان سیکھ لے۔انگریزی کے بعد دوسرے ممالک کی زبانیں سیکھنا آسان ہو جاتا
ہے۔اسی طرح جو مبلغ عربی ممالک میں بھیجا جائے اسے جب عربی کی مشق ہو جائے تو
انگریزی کی مشق کے لئے ولایت بھیج دیا جائے۔اسی طرح اگر ہمارے علماء عربی،
انگریزی اور جرمن میں گفتگو اور تقریر کر سکتے ہوں تو ان کے خیالات زیادہ منجھے ہوئے
ہوں گے۔وہ بہت زیادہ دنیا کے خیالات سے واقف ہوں گے اور ان سے ہمیں آگاہ کر
لیں گے تاکہ ہم اسلام کی حفاظت کا بہترین طریق اختیار کر سکیں۔اسی طرح مختلف ممالک کا طرز تحریر بھی جدا گانہ ہے۔اگر اس کا لحاظ نہ رکھا جائے تو
ساری کوشش رائیگاں جاتی ہے۔مثلاً یورپ میں جو کتابیں لکھی جاتی ہیں ان کے باب
وغیرہ اور رنگ میں باندھے جاتے ہیں لیکن یہاں اور رنگ میں۔یہاں کی طرز تحریر کے
مطابق لکھی ہوئی کتاب جب وہاں جائے گی تو وہ لوگ کہیں گے کسی نا واقف کی لکھی ہوئی
ہے۔لیکن وہاں کا اگر کوئی شخص یہاں کی کتاب لکھنے والے سے علم میں کم بھی ہو تو اس کی
کتاب سے شور پڑ جائے گا کیونکہ وہ اپنی کتاب کی ترتیب اس رنگ میں رکھے گا جو وہاں
رائج ہے۔ہمارے علماء یورپ کے طرز تحریر سے واقف ہو کر ایسی کتابیں لکھ سکیں گے جو
انشاء اللہ مفید ثابت ہو سکیں گی۔اس سکیم کی ابتدا کے طور پر ایک طرف مولوی محمد یار
صاحب کو اور دوسری طرف مولوی اللہ دتا صاحب کو بھیجا جا رہا ہے۔ہوسکتا ہے اگلی دفعہ
اس مبلغ کو جو ولایت بھیجا گیا عربی ممالک مصر اور شام وغیرہ میں بھیج دیا جائے اور وہاں
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
10
جلد دوم
کے مبلغ کو انگلستان میں۔اگر ہمارے مبلغ عربی اچھی طرح بول اور لکھ سکیں پھر انگریزی
اچھی طرح بول اور لکھ سکیں تو جہاں جائیں گے انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔اب
تک یہ خیال پایا جاتا ہے کہ یورپین علوم پڑھنے سے انسان دین سے کھویا جاتا ہے اور جس
نے دینی علوم پڑھے وہ عقل سے کھویا گیا۔مگر ہم نے بتانا ہے کہ یہ میچ نہیں ہے۔دینی اور
د نیوی علوم دونوں ایک جگہ جمع ہو سکتے ہیں۔میٹھا اور کڑوا پانی اسی طرح ملایا جائے گا۔ولایت کی کیمرج اور آکسفورڈ کی یونیورسٹیاں پادریوں کی قائم کی ہوئی ہیں۔لیکن کیمرج
کی یونیورسٹی میں جہاں نئے خیالات کے لوگوں کا زور ہے وہاں سے دہریت اور لا مذہبی
کی رونکلتی ہے۔لیکن آکسفورڈ کی یونیورسٹی جو پرانی یو نیورسٹی ہے وہاں سے جو لوگ تعلیم
پاتے ہیں ان کے دل میں عیسائیت کی محبت ہوتی ہے۔کیونکہ ان کے دل میں مذہب کی
محبت ڈالی جاتی ہے۔لندن میں میں نے دیکھا مصباح الدین صاحب ایک شخص کو لائے
جود ہر یہ تھا۔مگر باوجود اس کے کہ وہ عیسائیت کا دشمن تھا حضرت مسیح سے اسے محبت تھی۔اسی طرح فری تھنکر مذہبی طور پر حضرت مسیح کو برا بھلا کہیں گے مگر مذہبی جلسوں میں
شریک ہوں گے اور ان میں حصہ لیں گے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ پادری استادوں نے
ان کے دلوں میں مذہب کی ایسی محبت قائم کر دی ہے کہ دہر یہ ہونے کی حالت میں بھی
وہ ان کے دل سے نہیں نکلتی۔اس رنگ میں دنیوی تعلیم دینا ایسی خوبی ہے کہ اس کی نقل
کرنے کی ہمیں ضرورت نہیں کیونکہ خو درسول کریم ﷺ نے یہ بات سکھائی ہے۔بدر کی جنگ میں جو قیدی پکڑے آئے تھے ان کے متعلق رسول کریم ﷺ نے یہی
شرط رکھی تھی کہ مسلمانوں کو لکھنا پڑھنا سکھائیں تب آزاد کئے جائیں گے۔2 اس سے
ظاہر ہے کہ رسول کریم ﷺ نے دنیوی علوم کا سیکھنا بھی ضروری قرار دیا ہے۔حضرت
مسیح
نے تو اس کے لئے کوئی مدرسہ قائم نہ کیا تھا لیکن رسول کریم ﷺ نے قائم کیا۔پس ہم نقل
صلى الله
کریں گے تو رسول کریم ﷺ کی کریں گے۔ہاں یہ افسوس ضرور ہے کہ عیسائیوں نے ہم
سے پہلے اس بات کو اختیار کیا۔مسلمانوں نے اپنی بدقسمتی سے اس بات کو بھلا دیا اور اب
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
11
جلد دوم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے آ کر قائم کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا طرز عمل دیکھ لو۔آپ نے پہلے مدرسہ ہائی قائم کیا اور
پھر مدرسہ احمدیہ۔اس طرح آپ نے یہ قرار دیا کہ دنیوی تعلیم نظر انداز نہیں کی جاسکتی ہاں
ایسے لوگوں کے ذریعہ دلائی جانی چاہئے کہ دوسروں میں جو نقائص پیدا ہوتے ہیں وہ دور
ہو جائیں۔اس وقت جس سکیم کا میں نے ذکر کیا ہے اس کا نقشہ ایسا ہی ہے جیسے خواب کے بعد
خواب کا منظر آنکھوں کے سامنے پھرتا ہے مگر یہ خوشکن منظر ہے۔اگر ہم اس میں کامیاب
ہو جائیں تو کئی کالج اور یونیورسٹیاں ہم قائم کر سکیں گے۔ان کے لئے ہمارے پاس ایسے
علماء مہیا ہوں گے جو دینی اور دنیوی علوم کے ماہر ہوں گے۔اور وہ مضرات جو دوسری جگہ
پیدا ہوتے ہیں ہمارے ہاں پیدا نہیں ہو سکیں گے۔میں امید کرتا ہوں کہ جو مبلغ اس سکیم
کے ماتحت جائیں گے وہ اس مقصد کو جو خواہ ابھی دور کا ہی مقصد ہے مدنظر رکھتے ہوئے اپنی
زندگی کے اوقات صرف کریں گے۔پھر ان کو میں یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ سلسلہ احمدیہ
کی بنیاد روحانیت پر ہے۔دوسرے لوگ ہمارے علماء کے متعلق بے شک اچھی رائے
رکھتے ہیں مگر میرا تجربہ ہے کہ جو نئے علماء نکل رہے ہیں ان کی تقریر اور تحریر کا رنگ وہ نہیں
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا رنگ ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایسی
نقل نہیں کرتے جیسی کہ کرنی چاہئے۔ہمارے علماء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا طرز تحریر
مد نظر رکھنا چاہئے جو سنجیدگی سے پُر ہے۔اس میں اگر کوئی ہنسی کی بات بھی آتی ہے تو اس
میں بھی سنجیدگی ہوتی ہے۔ہمارے علماء کو خصوصا نو جوان علماء کو چاہئے کہ اپنی تقریر اور تحریر
کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں کے مطابق بنائیں۔اور خوب یا درکھیں
که خالی علم کچھ حقیقت نہیں رکھتا بلکہ وہ تباہی کا موجب ہوتا ہے۔علم یہ نہیں کہ معلوم ہو یہ تغیر ہو
گیا بلکہ یہ ہے کہ تغیر کرنے والی ہستی کی حقیقت معلوم ہو۔اگر اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کی
حقیقت منکشف نہیں ہوتی تو سمجھ لینا چاہئے کہ علم حاصل نہیں کیا بلکہ جہالت ہے علم اللہ تعالیٰ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
12
جلد دوم
کی ذات اور اس کی صفات سے واقف ہونے کا نام ہے۔اور سب تغییرات جو دنیا میں
ہوتے ہیں صفات الہیہ کا ظہور ہیں۔اگر کوئی ان کے اصل بواعث سے ناواقف رہتا ہے
اور ان کے اثرات اسے معلوم نہیں ہوتے تو وہ جہالت میں مبتلا رہتا ہے۔ہمارے علماء کو یاد رکھنا چاہئے الفاظ سیکھ لینا اور انہیں بیان کر دینا حقیقی روحانیت
نہیں۔اصلی روحانیت کا اظہار اپنی رفتار، اپنی گفتار اور اپنی ہر حرکت سے کرنا چاہئے۔میں یہ نہیں کہتا کہ وہ نمائش کریں بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ وہ اپنا قلب ایسا صاف کریں کہ ان
کی رفتار، گفتار اور حال سے خدا کا خوف ظاہر ہو۔اور خدا کا خوف ایسی چیز نہیں جو چھپی رہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے ایک شخص نے چاہا کہ وہ لوگوں میں
عزت حاصل کرے۔اس کے لئے وہ سات سال تک مسجد میں عبادت کرتا رہا۔مگر جب
باہر نکلتا تو لوگ کہتے یہ منافق ہے۔معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ کو اس کی ہدایت منظور تھی ورنہ
کئی جھوٹے لوگ بھی عوام میں اپنا اثر قائم کر لیتے ہیں۔آخر ایک دن اسے خیال آیا کہ
سات سال تک میں نے دنیا کی عزت کے لئے کوشش کی مگر کچھ نہ ملا۔اگر یہی عمر اللہ تعالیٰ
کی عبادت میں لگاتا تو یقیناً خدا تعالیٰ حاصل ہو جاتا۔اس پر وہ رویا اور اس کے دل میں
بہت رقت پیدا ہوئی۔اس نے توبہ کی اور دنیا کے خیال کو چھوڑ کر خدا کے لئے مسجد میں
عبادت کرنے کے لئے گیا۔تھوڑے ہی دنوں کے بعد جدھر سے گزرتا لوگ کہتے یہ ولی اللہ
جا رہا ہے۔غرض دنیا میں کئی لوگ بناوٹ تو کر لیتے ہیں اور جھوٹ کو چھپا سکتے ہیں لیکن سچ کو کوئی
نہیں چھپا سکتا۔جھوٹ چھپانا کون سا مشکل کام ہے۔مگر سچائی کو کوئی نہیں چھپا سکتا۔جو خدا رسیدہ
ہو وہ اگر اپنے آپ کو چھپانا بھی چاہے تو نہیں چھپا سکتا کیونکہ خدارسیدہ ہونا ایک طوفان کی
ہے اور طوفان کو کون چھپا سکتا ہے۔راکھ کے ڈھیر کو تو کپڑے کے نیچے چھپایا جا سکتا ہے
لیکن آندھی کو کون ہے جو کسی چیز سے روک سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام