مبلغین لندن اور دمشق کے اعزاز میں دعوت چائے
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
13
جلد دوم
فرماتے ہیں لوگ کہتے ہیں میں نام و نمود کے لئے کوشش کر رہا ہوں۔خدا کی قسم ! میں تو
گوشئہ خلوت سے نہیں نکلنا چاہتا تھا مگر خدا نے مجھے نکالا۔3 پس یہ تو ممکن ہے کوئی نیک نہ
ہو اور اپنے آپ کو نیک ظاہر کرے لیکن یہ ممکن نہیں کہ نیک ہو اور وہ پوشیدہ رہ سکے۔چاہے دنیا اسے پوشیدہ رکھنے کے لئے کتنا زور لگائے اور خواہ وہ خود بھی پوشیدہ رہنے کی
کوشش کرے۔میں یہ نہیں کہتا کہ تکلف سے روحانیت کا اظہار کرو بلکہ یہ کہتا ہوں کہ
حقیقت میں روحانیت حاصل کرو۔تا کہ تمہاری آنکھ، تمہارے ناک ، تمہارے کان اور
تمہاری آواز سے روحانیت ظاہر ہو۔پھر اگر تم اسے چھپانا بھی چاہو گے تو نہ چھپ سکے
گی۔پس سب سے مقدم چیز یہی ہے کہ روحانیت پیدا کرو۔خشیت اللہ پیدا کر و۔تقویٰ
پیدا کرو۔مگر لفظوں میں اس کا اظہار نہ ہو کہ ہم خدا کے لئے کام کرتے ہیں بلکہ قلبی کیفیات
سے اس کا اظہار ہو۔اس روحانیت حاصل کرنے کا طریق یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھی جائیں۔ان کے اندر جو روحانیت ہے اس پر غور کیا
جائے۔عام طور پر علماء جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتب پڑھتے ہیں تو
ان کی نظر دلائل تک ہی محدود رہتی ہے کیونکہ بحث و مباحثہ کے لئے انہیں انہی کی
ضرورت پڑتی ہے۔مگر اس ضرورت سے علیحدہ ہو کر اپنے طور پر بھی قرآن کریم اور کتب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مطالعہ کرنا چاہئے۔قرآن کریم کی تلاوت کرتے
وقت اور حضرت مسیح موعود کی کتب پڑھتے وقت انہیں اپنے پیشہ کے ماتحت نہیں بنانا چاہئے
بلکہ یہ سمجھنا چاہئے اس وقت دنیا مخاطب نہیں بلکہ میرا اپنا نفس مخاطب ہے۔مجھے جس چیز کی
ضرورت ہے وہ روحانی ترقی ہے اس لحاظ سے مجھے قرآن کریم اور کتب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پڑھنی چاہئیں۔اس وقت مجھے یہ نہیں دیکھنا چاہئے حضرت مسیح کی
وفات کے کیا دلائل ہیں۔یہ باتیں میں نے سیکھ لی ہیں۔اس وقت میں اس لئے پڑھتا ہوں کہ
مجھے کیا بننا چاہئے۔کیونکہ سب سے مقدم سوال ہر ایک انسان کے لئے یہی ہے۔لیکن مناظرہ
کرنے والوں کو چونکہ یہ عادت پڑ جاتی ہے کہ جب وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
14
جلد دوم
کتابیں پڑھتے ہیں تو ظاہری باتوں کی طرف ان کی نظر جاتی ہے اور ان میں جو روحانیت
ہے اس تک پہنچنے کی کوشش نہیں کرتے اس لئے وہ روحانیت نہیں حاصل کر سکتے۔اور یہی
خطر ناک چیز ہے۔اور اسی لئے صوفیا نے العلمُ حِجَابُ الأَكْبَرِ کہا ہے۔کیونکہ ایسا
شخص ان باتوں پر غور نہیں کرتا جو اس کے اپنے نفس سے تعلق رکھتی ہیں بلکہ وہ صرف ان
باتوں کو دیکھتا ہے جو دوسروں سے تعلق رکھتی ہیں۔ایک بہت بڑے قاضی حضرت عمر کے زمانہ میں گزرے ہیں۔حضرت عمر نے انہیں
کوفہ کا گورنر بنا کر بھیجا۔کوفہ کے لوگ بار بار شکائیتیں کرتے تھے اور حضرت عمرؓ گورنر بدل
دیتے تھے آخر فر مایا میں اب کے گورنر تو بدل دیتا ہوں مگر ایسا انسان بھیجوں گا جو انہیں
سیدھا کر دے گا۔اُس وقت جنہیں گورنر بنا کر بھیجا گیا وہ بالکل نوجوان تھے۔کوفہ کے
لوگوں کو جب یہ معلوم ہوا کہ ایک بچہ ہم پر گورنر بنا کر بھیجا گیا ہے تو انہوں نے کہا شہر سے
باہر ہی چل کر خبر لینی چاہئے۔اور تجویز یہ ہوئی کہ بوڑھے بوڑھے لوگ جائیں اور جا کر سوال
کریں کہ تمہاری عمر کیا ہے؟ چنانچہ کچھ لوگ گئے اور انہوں نے پوچھا کہ آپ کی عمر کیا ہے؟
حضرت عمرؓ نے بھی چونکہ چن کر آدمی بھیجا تھا انہوں نے کہا میری عمر اسامہ کو جب رسول کریم
نے لشکر کا سردار بنا کر بھیجا تھا اور حضرت ابوبکر و حضرت عمرؓ کو ان کے ماتحت رکھا تھا
ان سے دو سال زیادہ ہے۔یہ بات سن کر ان لوگوں پر ایسا اثر ہوا کہ انہوں نے آپس میں
کہا اب ان سے کوئی بات نہ کرنا۔ان کا واقعہ لکھا ہے ایک شخص ان کے سامنے گواہی دینے آیا تو دیکھتے ہی پوچھا کیا
آپ استاد ہیں؟ اس نے کہا ہاں۔لوگوں نے پوچھا آپ نے کس طرح سمجھا کہ یہ استاد
تھا؟ انہوں نے کہا طالب علموں پر حکومت کرنے کی وجہ سے استاد کی ایسی طرز قائم ہو جاتی
ہے کہ فوراً پہچان لیا جاتا ہے۔تو مناظرین کو چونکہ ہر وقت ایسے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے جن سے یہ گفتگو کرنی
ہوتی ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے ، رسول کریم ﷺ کے بعد نبی آ سکتا ہے، خدا ایک
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
15
جلد دوم
ہے تین نہیں۔اس لئے ان کی نظر دلائل تک ہی محدود رہتی ہے۔چونکہ روحانی امور پر
بحث نہیں ہوتی اور کبھی یہ بحث نہیں ہوتی کہ روحانی ترقیات کس طرح حاصل ہو سکتی ہیں
اس لئے ایک مناظر کا ذہن ادھر جاتا ہی نہیں۔اور جب وہ قرآن پڑھتا ہے تو اسی قسم کی
باتوں کی طرف اس کا ذہن جاتا ہے جو بحث و مباحثہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ایسے لوگوں کے
لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کریں۔ایک مناظرانہ زندگی اور
ایک انسانی زندگی۔قرآن کریم اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تلاوت
مناظرانہ حیثیت سے نہیں بلکہ انسانی حیثیت سے بھی کرنی چاہئے اور اس وقت صرف
روحانی حصہ کو مدنظر رکھنا چاہئے تب اس بہت بڑے خطرہ سے انسان بچ سکتے ہیں جو
مناظرہ حیثیت سے کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور قرآن کریم کا مطالعہ
کرنے کی وجہ سے درپیش ہوتا ہے۔ہر خوبی اور ہر کمال کے ساتھ خطرات ہوتے ہیں اور
یہی وہ بات ہے جس کا ذکر رسول کریم میں نے اس طرح فرمایا ہے کہ ہر انسان کا گھر
جنت میں بھی ہوتا ہے اور دوزخ میں بھی۔4 عام طور پر لوگ اس بات کو سمجھے نہیں مگر
حقیقت یہ ہے کہ ہر قدم جو منزل کی طرف جاتا ہے ترقی کی طرف بھی جاتا ہے۔مثلاً جب کی
انسان کوئی گناہ کرتا ہے اور اس کے دل میں احساس پیدا ہوتا ہے کہ میں نے برا کام کیا تو
اس طرح اس کا گھر جنت میں بنتا ہے۔اور آخر جب وقت آ جاتا ہے تو اسے ایسی ٹھوکر لگتی
ہے کہ اصل مقام پر پہنچ جاتا ہے۔اسی طرح جب کوئی اچھا کام کرتا ہے اور اس کے دل
میں کبر پیدا ہوتا ہے تو اس کے لئے دوزخ میں گھر بنتا ہے اور آخرا سے ایسی ٹھوک لگتی ہے کہ
دوزخ میں پہنچ جاتا ہے۔پس ہر انسان اپنے لئے دوزخ اور بہشت میں گھر بناتا ہے۔آگے یہ مومن کا کام ہے کہ جنت کے گھر کو قائم رکھے اور دوزخ کے گھر کو برباد کر دے۔اور اس کا طریق یہی ہے کہ اپنے اوقات کا کچھ حصہ اپنے نفس کو دے۔پس میں اپنے مبلغین کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ روحانیت کی طرف توجہ کریں۔کوئی
لفاظی ، کوئی بحث و مباحثے ، کوئی مناظرے کام نہیں آسکتے۔یہ سب کچھ تھا مگر خدا تعالیٰ نے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
16
جلد دوم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دنیا کی اصلاح کے لئے بھیجا۔ظاہری علوم کے لحاظ سے اب
بھی غیر احمدی علماء ہمارے علماء کے سامنے بچوں کی سی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ ہماری جماعت
کے بچوں کے سامنے بھی بچوں کی طرح ہیں۔مگر یہ محض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فیض
ہے اسے مدنظر رکھو۔ورنہ یہ علوم کیا اور یہ قابلیتیں کیا۔اس سے ہزاروں درجے بڑھ کر بھی
علم ہوں گے مگر روحانیت نہ ہو گی تو کامیابی حاصل نہ ہو سکے گی۔یہی دیکھو عالم کہلانے
والے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر الزام لگاتے ہیں کہ آپ نے حضرت مسیح پر اعتراض
کئے ہیں حالانکہ یہ اسلام کے بچانے کی ایک تجویز تھی۔پہلے لوگوں میں چونکہ روحانیت تھی
اس لئے ان میں سے بھی بعض نے یہ طریق اختیار کیا۔لیکن اب جن لوگوں میں روحانیت
نہیں وہ اس طریق کی وجہ سے جو اسلام کی حفاظت کے لئے اختیار کیا گیا حضرت مسیح موعود
علیہ السلام پر اعتراض کرتے ہیں۔کہتے ہیں روم کے ایک عیسائی بادشاہ نے ایک مسلمان عالم کو بلایا اور تجویز یہ ہوئی کہ
اسے شرمندہ کیا جائے۔پادری ان سے اس طرح گفتگو کرنے لگے کہ ہم آپ سے علم
حاصل کرنا چاہتے ہیں کوئی اعتراض نہیں کرتے۔کہا جاتا ہے آپ کے رسول ایک دفعہ سفر
پر گئے اور وہاں ایسا واقعہ پیش آگیا کہ ان کی بیوی پر الزام لگایا گیا۔یہ آپ کے رسول
کے صحابی ہی کہتے ہیں ہم تو نہیں کہتے مگر آپ بتائیں کیا بات صحیح ہے؟ اس عالم نے کہا یہ تو
کوئی ایسی مشکل بات نہیں جو آپ کی سمجھ میں نہ آ سکے بلکہ بالکل معمولی بات ہے۔اس قسم
کے دو واقعات گزرے ہیں۔ایک عورت پہلے گزری ہے اس کا نام مریم تھا اس پر بھی
الزام لگایا گیا اور ایک حضرت عائشہ ہیں جن پر الزام لگایا گیا۔الزام کے لحاظ سے تو
دونوں مساوی ہیں۔لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ مریم بغیر شادی کے تھی کہ ان کے بچہ پیدا
ہوا۔لیکن حضرت عائشہ خاوند والی تھیں مگر ساری عمر میں ان کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہ ہوا۔یہ ان لوگوں میں احساس تھا جن میں روحانیت تھی کہ اسلام کی حفاظت کے لئے کیا
ذرائع اختیار کرنے چاہئیں۔اب علم تو ہے لیکن روحانیت نہیں۔اسلام سے حقیقی محبت
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
17
جلد دوم
جاتی رہی ہے۔اس لئے نہ صرف اسلام کی حفاظت کے لئے خود یہ طریق اختیار نہیں کرتے
بلکہ اس کے اختیار کرنے کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراض کرتے
ہیں۔اگر ان کے دل میں اسلام کی محبت ہوتی تو یہ اعتراض کیوں کرتے۔یہ کوئی گالی نہیں
بلکہ عیسائیوں کے معتقدات پر اعتراض ہے۔مگر یہ لوگ کہتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے حضرت عیسی علیہ السلام پر اعتراض کئے ہیں۔میں کہتا ہوں کہ اگر اسلام کے
بچانے کے لئے یہ ضرورت پیش آئے کہ سارے انبیاء کے متعلق یہ پہلو اختیار کیا جائے تو
اس میں کوئی حرج نہیں۔غرض ہر انسان کے لئے سب سے مقدم چیز روحانیت ہے جسے یہ
حاصل ہو وہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔دراصل تلوار ایک ہی ہوتی ہے مگر
چلانے والوں کے فرق کی وجہ سے نتائج مختلف نکلتے ہیں۔کہا جاتا ہے ایک شخص بہت اچھی تلوار چلا سکتا تھا۔ایک ہی وار سے گھوڑے کے
چاروں پاؤں کاٹ ڈالتا تھا۔شہزادہ نے اس سے تلوار مانگی مگر اس نے نہ دی۔اس پر
شہزادہ نے باپ سے شکایت کی اور بادشاہ نے تلوار چلانے والے کو ڈانٹا کہ کیوں تم نے
تلوار نہیں دی۔اس نے کہا بادشاہ سلامت ! مجھے تلوار دینے میں تو کوئی عذر نہیں مگر اس
تلوار میں کوئی خاص خوبی نہیں ہے۔آخر اس نے تلوار دے دی اور شہزادہ نے مارنی
شروع کی لیکن اس سے کچھ بھی نتیجہ نہ نکلا۔ہمارے مبلغوں کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ تلوار چلانے والے بنیں۔وہ ایک
ذریعہ ہیں جن کے پیچھے خدا کی قدرت کام کر رہی ہوتی ہے۔اس بات کو مد نظر رکھتے
ہوئے اپنے اندر خشیت اللہ پیدا کرنی چاہئے جس کی ہمارے نوجوان علماء میں کمی ہے۔میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہمارے مبلغ اپنے اس سفر میں اور اپنے تمام کاموں میں اللہ تعالیٰ
سے تعلق بڑھانے کی کوشش کریں۔اگر یہ بات انہیں حاصل ہو جائے تو ساری دنیا بھی
ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔لیکن اگر وہ اس سے محروم رہیں تو ساری دنیا بھی ان کے ذریعے
ہدایت پا جائے تو انہیں کیا فائدہ۔پس سب سے پہلے انہیں اپنے نفس کا خیال رکھنا
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
18
جلد دوم
چاہئے۔ظاہری ترقی کا نہیں بلکہ باطنی ترقی کا۔اس کا ایک ذریعہ تلاوت قرآن کریم اور
حضرت مسیح موعود کی کتب کا مطالعہ ہے۔دوسرا دعا ئیں اور انکسار ہے۔صرف خدا کا فضل
ہی ہے جو انسان کو دین اور دنیا میں کامیاب کر سکتا ہے۔“
(الفضل 30 جولائی 1931 ء )
1: بخاری کتاب العلم باب العلم قبل القول صفحہ 17 حدیث نمبر 10 مطبوعہ
رياض 1999 الطبعة الثانية میں یہ الفاظ یقال “ کے تحت آتے ہیں حضرت علی کا ذکر نہیں۔2: زرقانی جلد 2 صفحہ 324 مطبوعہ بیروت 1994ء
3: حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 153 ایڈیشن 2008 ء
4 بخارى كتاب التفسير باب قوله فاما من اعطیٰ و اتقی صفحہ 884 حدیث نمبر
4945 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية