مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کی اہمیت اور قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ و تفسیر کی ضرورت

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
130
جلد دوم
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کی اہمیت اور قرآن کریم کے
انگریزی ترجمہ وتفسیر کی ضرورت
حضرت مولوی شیر علی صاحب کی ولایت کو روانگی اور مولوی اللہ دتا صاحب کی بلا د عربیہ
سے واپسی پر تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے اساتذہ وطلباء کی طرف سے 25 فروری
1936ء کو ان کے اعزاز میں دعوت چائے دی گئی جس میں حضرت خلیفہ اسمع الثانی نے
بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل
تقریر فرمائی:۔مولوی اللہ دتا صاحب چونکہ اب قادیان میں ہی رہیں گے اور شاید بعض اور
پارٹیاں بھی ہوں جن میں ان کے متعلق کچھ بیان کرنے کا موقع مل جائے۔لیکن مولوی
شیر علی صاحب ولایت جا رہے ہیں اور اب ان کے یہاں ٹھہرنے کا بہت کم وقت ہے اس
لئے میں اپنی تقریر میں زیادہ تر بلا د غربیہ میں تبلیغ اسلام کو مد نظر رکھوں گا۔میں جہاں تک سمجھتا ہوں مغربی تبلیغ فی الحال ان امور میں سے ہے جن کو انسان نہ
چھوڑ سکتا ہے نہ اختیار کر سکتا ہے۔ہمارے ملک میں ایک قصہ مشہور ہے کہ کوئی باورچی تھا
اسے یہ عادت تھی کہ کھانا پکاتے وقت کوئی نہ کوئی چیز کھا جاتا۔اس کا آقا بہت بخیل تھا۔ایک دن اسے خیال پیدا ہوا کہ نو کر ہنڈیا میں سے بوٹیاں نکال کر کھا جاتا ہے اس پر اسے
گرفت کرنی چاہئے۔یہ خیال آنے پر وہ ایک دن یک دم باورچی خانہ میں چلا گیا۔اُس
وقت نو کر گرم گرم بوٹیاں نکال کر منہ میں ڈال رہا تھا۔جونہی اس نے اپنے آقا کو آتے

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
131
جلد دوم
دیکھا جلدی سے بوٹیوں کو نگلنے کی کوشش کی مگر چونکہ وہ گرم تھیں اس لئے نہ وہ انہیں تھوک
سکا نہ نگل سکا بلکہ وہ اس کے گلے میں پھنس کر رہ گئیں۔مغرب کی تبلیغ کی حالت بھی اس
وقت ایسی ہی ہے اور کچھ عرصہ تک ایسی ہی رہے گی۔اور میں سمجھتا ہوں یہی وجہ ہے کہ
ہماری جماعت کے بعض اصحاب بھی مغربی تبلیغ کے مخالف ہیں کیونکہ وہاں
تبلیغ کرنے کے نتیجہ
میں بعض ایسے شرور پیدا ہونے کا خطرہ ہے جو ساری جماعت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔مثلاً موجودہ زمانے میں ہم وہاں پر وہ جاری نہیں کر سکتے۔اور عام طور پر دیکھا گیا
ہے کہ بوجہ اس کے کہ مغرب میں تبلیغ کے لئے ایسے آدمی چنے جاتے ہیں جو انگریزی
جانتے ہوں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ وہ اپنے اندر روحانی طاقت کس قدر رکھتے ہیں اس لئے
بعض مبلغ جب ولایت سے پھر کر آتے ہیں تو وہاں کے اثرات کے ماتحت ہوتے ہیں اور
کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ پردے کی کیا ضرورت ہے اور بجائے اس کے کہ وہ وہاں
اسلامی ماحول تیار کریں وہاں کی زہریلی فضا سے متاثر ہو جاتے ہیں۔بالکل ممکن ہے کہ یہ
زہر کسی وقت بڑھ جائے اور اتنا ترقی کر جائے کہ وہ ساری کی ساری عمارت جو ہم تیار کر
رہے ہیں اس کے لئے ڈائنامیٹ ثابت ہو۔اور وہی کوششیں جو اسلام کی اشاعت کا
موجب ہو رہی ہیں اس کے ضعف اور تباہی کا موجب بن جائیں۔اس قسم کے اور بھی کئی
نقائص ہیں جن کے متعلق یہ احتمال پیدا ہو سکتا ہے کہ ممکن ہے وہ کسی وقت ساری جماعت
کے لئے کمزوری اور ضعف کا موجب بن جائیں۔کئی مواقع ایسے ہوتے ہیں جب انسان
سے نیک نیتی سے بھی کمزوری ہو جاتی ہے۔ایک موقع پر جس کی تفصیل بیان کرنا میں پسند نہیں کرتا بعض مستورات آئیں اور
انہوں نے مجھ سے مصافحہ کرنا چاہا۔میں نے کہا کہ میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کر سکتا
کیونکہ اسلام نے اس سے منع کیا ہے۔یہ سننے کے بعد ایک ہمارے مبلغ تھے انہیں خیال
پیدا ہوا کہ بجائے بعد میں کسی اور ذریعہ سے بات پہنچنے کے بہتر ہے کہ میں خود ہی ذکر کر
دوں۔چنانچہ وہ باہر نکل کر مجھ سے کہنے لگے اصل بات یہ ہے کہ میں تو عورتوں سے مصافحہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
132
جلد دوم
کے متعلق کبھی کبھی کمزوری دکھا دیا کرتا ہوں کیونکہ یہاں سخت مجبوری ہے۔عورتیں مردوں
سے نہ صرف مصافحہ بلکہ معانقہ بھی کرتی ہیں۔میں معانقہ تو نہیں مگر مصافحہ کر لیتا تھا۔تو یہ
چیزیں ایسی ہیں جن میں بعض دفعہ انسان مجبور ہو جاتا ہے۔کبھی حجاب آ جاتا ہے۔کبھی شرم
دامنگیر ہو جاتی ہے۔اور کبھی یہ خیال آتا ہے کہ اگر میں نے مصافحہ نہ کیا تو انہیں مجھ سے
نفرت پیدا ہو جائے گی اور اس طرح اسلام کی تبلیغ کو نقصان پہنچے گا۔اور یہ بجائے قریب
ہونے کے اسلام سے اور زیادہ دور ہو جائیں گے۔کبھی خیال آتا ہے کہ پردے کی تائید
کرنے سے انہیں تنفر پیدا ہوگا۔کبھی یہ خیال آتا ہے کہ اگر کثرت ازدواج پر میں نے زور
دیا تو یہ اسلام سے دور ہو جائیں گے۔غرض اس قسم کے سوالات کی وجہ سے جو انسان کے
دل میں پیدا ہوتے ہیں ایک مبلغ کمزوری دکھا دیتا ہے اور بجائے مبلغ بننے کے وہ معذرت
کرنے والا ہو جاتا ہے۔اور جس قوم میں معذرت کنندے پیدا ہو جائیں اس کی تباہی
کے لئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں ہوا کرتی۔جو قوم اپنے خیالات اور عقائد پر خود ہی
یقین نہیں رکھتی وہ کسی دوسرے سے یہ امید نہیں رکھ سکتی کہ وہ اس کے خیالات اور عقائد پر
ایمان لائے۔بلکہ ایسا کمزور انسان لوگوں میں یہ جرات پیدا کر دیتا ہے کہ وہ کہیں شاید
ساری قوم ہی اس قسم کی ہے۔اور بجائے اس کے کہ وہ یہ سمجھیں کہ یہ کسی مفید عقیدہ اور
مفید خیال کو لے کر ہمارے پاس آتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ تبلیغ کے پردہ میں ان کی کوئی
سیاسی غرض پوشیدہ ہے مذہبی روح ان کے پیچھے نہیں۔اور وہ مسائل جن کو ہمارے ذہنوں
میں دلائل سے داخل نہیں کر سکتے انہیں معذرت کے پردوں کے نیچے چھپانا چاہتے ہیں
ور نہ مذہبی یقین رکھنے والے دنیا کے کسی میدان میں شرمندہ نہیں ہوتے۔بے شک کلامِ
احسن سے مباحثہ کرنا قرآن مجید کا حکم ہے مگر اس کا ہر گز یہ منشاء نہیں کہ ہم اس قسم کا کلام
کریں جو مسائل کی حقیقت کو چھپا دے۔صرف بعض تکلیف دہ مسائل ایسے ہوتے ہیں
جن کے بیان کرنے میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔مثلاً کفر و اسلام کا مسئلہ ہے۔اس میں ایسے الفاظ استعمال کرنے پڑتے ہیں اور

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
133
جلد دوم
استعمال کرنے چاہئیں جو محتاط ہوں کیونکہ کفر کا لفظ ایسا ہے جسے انسان اپنے لئے گالی سمجھتا
ہے۔پس اس مسئلہ کے بیان کرنے میں اگر ہم احتیاط سے کام لیتے ہیں تو یہ اعلیٰ اخلاق کا
اظہار ہو گا کمزوری نہیں کہلائے گی۔کیونکہ حقیقت اس کے ساتھ ہوتی ہے۔کئی جگہ لوگ
مجھ سے پوچھتے ہیں آپ ہمیں کا فر کہتے ہیں؟ میں کہتا ہوں آپ اپنے آپ کو کیا کہتے ہیں؟
وہ کہتے ہیں مسلمان۔میں کہتا ہوں جو شخص اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہو میں اسے مسلمان کہتا
ہوں۔پھر میں پوچھتا ہوں آپ یہ بتائیں کیا غیر احمدیوں میں حقیقت اسلام موجود ہے؟
وہ کہتے ہیں نہیں۔میں کہتا ہوں یہی میرا عقیدہ ہے۔نام کے لحاظ سے جو شخص اپنے آپ کو
مسلمان کہتا ہے ہم بھی اسے مسلمان کہتے ہیں لیکن آپ بھی مانتے ہیں کہ مسلمانوں نے
حقیقت اسلام کو چھوڑ دیا ہے اور میں بھی کہتا ہوں کہ انہوں نے حقیقت اسلام کو ترک کر دیا
ہے۔اور جب میں حضرت مرزا صاحب کو راستباز مانتا اور آپ کی صداقت کا قائل ہوں تو
میں یہ کس طرح تسلیم کر سکتا ہوں کہ حقیقت اسلام آپ کو قبول نہ کرنے والوں میں بھی پائی
جاسکتی ہے۔اس احتیاط کے اختیار کرنے کی ضرورت یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کا فروہ ہوتا ہے
جو رسول کریم ﷺ کا منکر ہو اور آپ پر حملہ کرے۔اب ایک مسلمان ایسے لفظ کو یقینا گالی
سمجھے گا۔پس ایسے موقع پر جہاں احتمال ہو کہ دوسرا شخص ہمارے الفاظ کو گالی سمجھے گا ایسے
الفاظ استعمال کر لینے جن سے حقیقت بھی واضح ہو جائے اور دوسرے کا دل بھی نہ دکھے
جائز ہے۔مگر عام مسائل کے متعلق جب انسان ایسا رویہ اختیار کر لیتا ہے تو اس کے معنی یہ
ہوتے ہیں کہ وہ دوسری قوم سے تأثر اختیار کر رہا ہے۔صلى الله
جن باتوں میں یورپ سے ہمیں اختلاف ہے اس سے کم اختلاف رسول کریم ہے
کا مکہ والوں سے نہ تھا۔آپ بھی جب مشرکینِ مکہ کے سامنے کہتے کہ خدا ایک ہے تو وہ
اس عقیدہ کو ( نعوذ باللہ ) ایسا ہی احمقانہ سمجھتے تھے جیسے یورپ والے پر دہ اور تعدد ازدواج
کے مسائل کو آج سمجھتے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ۔چنانچہ قرآن کریم میں ان کی طرف
سے ان الفاظ میں حیرت کا اظہار کیا گیا ہے کہ اَجَعَلَ الْأَلِهَةَ الهَا وَاحِدًا - 1 أَجَعَلَ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
134
جلد دوم
الْآلِهَةَ کے الفاظ بتاتے ہیں ان کے نفس کے گوشہ گوشہ میں یہ بات جم چکی تھی کہ اس میں
شک وشبہ کی کوئی بات ہی نہیں کہ معبود کئی ہیں اور یہ نعوذ باللہ ایسا بیوقوف ہے کہ اس نے
سب کو کوٹ کاٹ کر ایک اللہ بنا دیا ہے۔وہ کہتے بھلا ایسی حماقت کی بات بھی کوئی اور ہوسکتی
ہے۔مکہ والے جو یہ یقین رکھتے تھے کہ الہ کئی ہیں وہ اس حقیقت کو سن کر کہ خدا تو ایک ہی ہے
کتنے ہنستے ہوں گے۔میں سمجھتا ہوں اس بات کو سن کر ہنستے ہنستے مکہ والوں کی پسلیوں میں
بل پڑ جاتے ہوں گے۔مگر اس کا نتیجہ یہ تو نہ نکلا کہ رسول کریم ﷺ نے معذرت کرنی
شروع کر دی کہ الہ ہیں تو پانچ ہیں تو تین ، ہیں تو دونگ دیکھو بعض مصلحتیں ہوتی ہیں ان کی بناء پر
ایسی باتیں کہنی ہی پڑتی ہیں۔بلکہ آپ نے علی الاعلان فرمایا کہ اگر سورج کو میرے دائیں
اور چاند کو میرے بائیں بھی لاکر رکھ دو تو میں تمہاری بات ماننے کے لئے تیار نہیں بلکہ تم
سے یہ منواؤں گا کہ خدا ایک ہی ہے 2۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم سچائی پر مضبوطی سے قائم
رہیں۔اگر اسلام کا ایک مسئلہ بھی غلط ہے یا اس کا ایک مسئلہ بھی پالش کا مستحق ہے تو پھر
اسلام جھوٹا ہے اور بہتر ہے کہ ہم اسے چھوڑ دیں۔اور اگر اسلام سچا ہے تو پھر دنیا جو اس پر
اعتراض کرتی ہے پاگل ہے اور پاگلوں کے ڈر کے مارے ہم حق بات کو کیوں چھوڑ دیں۔پاگل کا علاج یہ نہیں کہ ہم اس سے ڈر کر حقیقت کو چھپائیں بلکہ یہ ہے کہ پاگل کا پاگل پن
دور کریں۔مگر قدرتی طور پر چونکہ مغربی ممالک میں اس قسم کی باتیں پیدا ہوتی رہتی ہیں
اس لئے مغربی تبلیغ کے متعلق جماعت کو ہر وقت بیدار رہنا چاہئے۔اس کی نگرانی رکھنی
چاہئے اور ہر وقت دیکھتے رہنا چاہئے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔کس طریق پر کام ہو رہا ہے
اور اس کا کیا نتیجہ نکل رہا ہے۔اس وقت مغربی تبلیغ کے نتیجہ میں جو چیز ہمیں مل رہی ہے وہ
یہ شہرت ہے کہ احمدی جماعت کام کر رہی ہے اور یہ فائدہ ہے کہ جماعت کی مخالفت لوگ
انتہائی سختی سے نہیں کر سکتے۔کیونکہ اس کی شہرت ایسے ممالک میں بھی ہو چکی ہے جن سے
دنیا مرعوب ہے۔گویا اس تبلیغ سے اس وقت ہمیں سیاسی اور تمدنی طور پر فائدہ پہنچ رہا ہے
مذہبی لحاظ سے نہیں۔گو ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی قوم ایسی نہیں جو خدا تعالیٰ کے پیغام کے قبول

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
135
جلد دوم
کرنے کی استطاعت اپنے اندر نہ رکھتی ہو اور یقیناً جو کام پیچھے نہیں ہواوہ آج ہو سکتا ہے اور
خدا تعالیٰ کے پیغام کے اہل مغرب ویسے ہی مستحق ہیں جیسے مشرقی۔کیونکہ ہمیں جو تعلیم ملی ہے
اس کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةِ 3 ہے۔اس لئے ہمارے لئے
جھجکنے کی کوئی وجہ نہیں۔پس وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ مغرب میں تبلیغ اسلام کی کیا ضرورت
ہے وہ میرے نقطہ نگاہ سے ویسے ہی بے وقوف ہیں جیسے وہ لوگ جو مغرب میں تبلیغ کرتے
وقت اسلامی احکام کے متعلق معذرتیں کرنے لگ جاتے ہیں۔ان دونوں نے اسلام کی
طاقت اور اس کی قوت کو نہیں پہچانا۔جن لوگوں کے نزدیک مغرب اس بات کا اہل ہی نہیں
کہ خدائی احکام پر عمل کرے انہوں نے قرآن مجید کی طاقت کو نہیں سمجھا۔اور جو لوگ
مغربی طاقت اور اس کی شوکت سے مرعوب ہو کر اسلامی تعلیم کے متعلق معذرتیں کرنے
لگ جاتے ہیں انہوں نے اسلامی تعلیم کو نہیں پہچانا۔اگر وہ تعلیم جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة
والسلام نے قرآن مجید سے اخذ کر کے دنیا میں پیش کیا ہے درست ہے اور اگر “ کا یہ لفظ
تو میں نے فرض کے طور پر استعمال کیا ہے ورنہ اس میں شبہ ہی نہیں کہ وہ درست ہے تو یقیناً
وہ کامیاب ہو کر رہے گی۔اور ان دونوں گروہوں سے اصل تعلیم احمدیت کو جنگ کرنی
پڑے گی۔کیونکہ یہ دونوں گروہ ایسے ہیں جو اپنے اپنے دائرہ میں مایوس ہیں۔فرق صرف
یہ ہے کہ ایک مثبت میں مایوسی کا اظہار کرتا ہے اور دوسرا نفی میں۔ایک کہتا ہے مغرب
اسلام قبول کر ہی نہیں سکتا اسے چھوڑ دو۔دوسرا کہتا ہے اس کے سامنے اسلامی تعلیمیں پیش
کرنا تو ضروری ہے مگر بعض احکام پر وہ عمل نہیں کر سکتے اس لئے انہیں چھوڑ دینا چاہئے۔اور یہ ایک بہت بڑا خطرہ ہے جس کے دفعیہ کے لئے ضروری ہے کہ قرآن کریم کا
انگریزی ترجمہ اور اس کے نوٹس جلد سے جلد شائع ہوں۔اگر ہم قرآن کریم کے ترجمہ اور
اس کے نوٹس کو مکمل کر دیں تو اس فتنہ کے راستہ کو بہت حد تک مسدود کر سکتے ہیں۔اگر
ہمارے ترجمہ قرآن کریم میں اسلامی احکام پر خوب زور دیا جائے اور ان تمام مسائل
کے متعلق جن کے بارے میں یہ احتمال ہو سکتا ہے کہ ہمارے مبلغ ان کو بیان کرنے میں
ا

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
136
جلد دوم
کمزوری دکھا ئیں تفصیلی بحث ہو اور انہیں دلائل کے رو سے درست ثابت کیا گیا ہو تو
ہمارے مبلغ یا وہ احمدی جو تجارت وغیرہ کے لئے غیر ممالک میں جائیں ان مسائل کے
متعلق اسلام کی صحیح تعلیم کو چھپا نہیں سکتے اور اس طرح معذرت کا طریق اختیار کرنا آئندہ
کے لئے ناممکن ہو جاتا ہے۔مثلاً قرآن مجید میں پردہ کا حکم ہے۔اگر ہم دھڑلے کے
ساتھ پردے کی خوبیاں ثابت کریں اور بے پردگی کے نقصانات بتا ئیں اور دوسرے
خیالات کو رد کریں تو پھر دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں۔یا تو آئندہ مبلغ قرآن مجید کے ان
اوراق کو جن میں ان مسائل پر بحث ہو پھاڑ کر لوگوں کے سامنے پیش کریں گے یا مجبور ہوکر
وہی تعلیم بیان کریں گے جو ترجمہ قرآن مجید اور اس کے نوٹوں میں ہماری جماعت کی طرف
سے پیش کی گئی ہو۔یا اگر کوئی مبلغ کثرت ازدواج کے مسئلہ کے متعلق معذرت کرنے کا
عادی ہے اور ترجمہ قرآن کریم میں کثرت ازدواج کی تائید میں زور و شور سے نوٹس
موجود ہوں تو مبلغ کے لئے یہی صورت رہ جاتی ہے کہ یا تو قرآن مجید کو لوگوں
چھپائے یا اسے پیش کرے۔اور جب وہ قرآن مجید لوگوں کے سامنے پیش کرنے پر مجبور
ہوگا کیونکہ قرآن مجید ہی وہ کتاب ہے جس سے تمام اسلامی علوم نکلتے ہیں تو وہ اس بات
پر بھی مجبور ہو گا کہ اسلامی احکام کو ان کی اصل شکل میں بیان کرے۔یا اسی طرح عورتوں سے مصافحہ کرنا ہے یا سود ہے یا بعض اور مسائل ہیں جن میں
اسلامی تعلیم اور مغربی تعلیم کا آپس میں تصادم ہو جاتا ہے۔اس تصادم کے موقع پر قرآن مجید کا
ترجمہ ہی ایک ایسی چیز ہے جو کام آ سکتی ہے۔کیونکہ قرآن مجید میں تمام مسائل آ جاتے
ہیں۔اس کے علاوہ اور کوئی کتاب ایسی نہیں جس میں اتنے انواع کے علوم ہوں جتنے
انواع کے علوم قرآن مجید میں موجود ہیں۔بلکہ اگر ہم آج قرآن مجید کی موجودگی میں کوئی
ایسی نئی کتاب لکھنا چاہیں جو اسی طرح تمام علوم پر حاوی ہو جس طرح قرآن مجید حاوی
ہے تو نہیں لکھ سکتے کیونکہ قرآن مجید کے بطون بھی ہیں۔پس قرآن مجید کا ترجمہ اور اس کے
تفسیری نوٹس ہی ایسی چیز ہیں جو مغربی ممالک میں اس مصیبت کا سر چل سکتے ہیں۔اور

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
137
جلد دوم
میرے نزدیک یہ ایک نہایت ہی اہم کام ہے جس کی طرف جتنی جلدی توجہ ہو سکتی اتنا ہی
مناسب ہوتا اور اب بھی جتنی جلدی یہ کام ہو جائے اتنا ہی اچھا ہے۔مولوی شیر علی صاحب اس غرض کے لئے ولایت جارہے ہیں تا کہ وہاں جا کر وہ قرآن کریم
کے ترجمہ کی انگریزی زبان کے لحاظ سے مزید نگرانی کر سکیں۔اس بات کی قرآن مجید کے
نوٹوں کے لئے بھی ضرورت ہے مگر ترجمہ کے لئے زیادہ ضرورت ہے۔کیونکہ ترجمہ میں
یہ مشکل پیش آتی ہے کہ اگر تحت اللفظ ترجمہ کیا جائے تو زبان بگڑ جاتی ہے۔اور اگر زیادہ
واضح کیا جائے تو وہ ترجمہ کی حد سے نکل کر تفسیر بن جاتا ہے۔پس ضروری ہے کہ ماہر اہل زبان اصحاب سے اس بارے میں مشورہ لے لیا جائے۔ہو سکتا ہے کہ وہ ترجمہ دیکھ کر کسی جگہ کوئی ایک ہی لفظ ایسا بتا دیں جو ایک فقرہ کا قائم مقام
ہو سکے اور اس طرح ترجمہ مختصر ہونے کے باوجود زیادہ مطالب پر حاوی ہو جائے۔یا کوئی
زبان کی غلطی ہو تو اسے دور کر دیں۔یہ کام جس وقت ہو جائے گا اس کے بعد بقیہ کام
ہمارے لئے سہل ہو جائے گا۔ایڈریس میں جیسا کہ بیان کیا گیا ہے مولوی صاحب کی صحت کمزور ہے اور وہ زیادہ
سردی برداشت نہیں کر سکتے بلکہ ایک دفعہ میں نے ایک رویا بھی دیکھا تھا جس کی ایک حد
تک میں اب خلاف ورزی کر رہا ہوں۔لیکن میں سمجھتا ہوں وہ اپنا کام جلد سے جلد ختم کر
لیں گے اور ان کا ولایت میں مختصر سے مختصر قیام ہوگا۔مفتی صاحب جب امریکہ سے واپس
آئے تھے تو اُس وقت میں نے رویا میں دیکھا کہ میں کہتا ہوں میں اب مفتی صاحب اور
مولوی شیر علی صاحب کو باہر نہیں جانے دوں گا۔رویا میں گو یہ میرا اپنا فقرہ تھا مگر رڈیا کے
اس قسم کے الفاظ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں یہ کام اس قسم کا ہے
کہ اگر وہ قلیل سے قلیل عرصہ اس کام میں لگا کر واپس آجائیں تو ان کا وہاں کا قیام بھی
قادیان کا قیام ہی سمجھا جائے گا۔زیادہ غرض یہ ہے کہ ترجمہ کی اصلاح ہو جائے اور زبان
کے لحاظ سے اس میں کوئی نقص نہ رہے۔باقی طباعت کا کام دوسرے لوگ بھی کر سکتے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
138
جلد دوم۔ہیں۔صحت کے کمزور ہونے کی وجہ سے تکالیف بے شک ہوتی ہیں لیکن ان ممالک میں ایسے
سامان موجود ہیں جن سے ایسی تکلیفیں دور کی جا سکتی ہیں۔مثلاً سردی ہے۔ایسے آدمی کو
جس نے باہر نکل کر کام کرنا ہو بے شک اس کی وجہ سے تکلیف ہوگی لیکن مکان کے اندر
بیٹھ کر جس نے کام کرنا ہو اسے اس سے کوئی تکلیف نہیں ہو سکتی۔کیونکہ وہاں الیکٹرک
ہیٹر ز اور گیس وغیرہ سے مکانات کو خوب گرم رکھا جاتا ہے۔پھر بعض مکانات ایسے ہوتے
ہیں جنہیں پانی سے گرم کیا جاتا ہے۔دیواروں میں لوہے کی نالیاں ہوتی ہیں جن میں سے
ہر وقت ابلتا ہوا پانی گزرتا رہتا ہے اور اس طرح مکان کی دیوار میں گرم رہتی ہیں اور اندر
بیٹھا ہوا آدمی بغیر اس کے کہ اس کے پاس انگیٹھی ہو یہ سمجھتا ہے کہ مارچ یا اپریل کا مہینہ
ہے اور اسے کوئی سردی محسوس نہیں ہوتی۔بلکہ بعض جگہ ریلوں کو بھی اس طرح گرم کیا جاتا
ہے اور وہ اس قدر گرم ہو جاتی ہیں کہ آدمی کے لئے بعض دفعہ بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے
کیونکہ پاؤں جلتے ہیں تو یہ سارے سامان ہو سکتے ہیں اور انسان تکلیف سے بچ سکتا ہے۔بحری سفر میں بھی جو تکالیف ہوتی ہیں وہ گو بظاہر محسوس زیادہ ہوتی ہیں مگر خطرات
والی نہیں ہوتیں۔جیسے متلی ہے، متلی جب کسی کو ہو تو وہ یہی سمجھتا ہے کہ اب اس کی زندگی کا
آخری لمحہ ہے لیکن جب تے ہو جائے تو طبیعت صاف ہو جاتی ہے۔دراصل سمندر کی
حرکت کی وجہ سے انسانی جسم میں بھی ایک متوازی حرکت پیدا ہوتی ہے اور انسان یہ سمجھتا
ہے کہ اس کا معدہ نیچے ہی نیچے چلا جا رہا ہے۔لیکن عام لوگوں کی رائے یہ ہے کہ سمندری
سفر کے بعد انسان کی صحت پہلے کی نسبت زیادہ اچھی ہو جاتی ہے۔بے شک بعض استثنائی
صورتیں بھی ہوتی ہیں اور ممکن ہے کوئی شخص ایسا بھی ہو جس کی صحت سمندری سفر کے بعد
اچھی نہ ہو لیکن بالعموم ایسا ہی ہوتا ہے کہ سمندری سفر کے بعد صحت بہت حد تک درست ہو
جاتی ہے۔اور ممکن ہے اس سفر سے اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو مولوی صاحب کی صحت بھی
درست ہو جائے کیونکہ سمندری ہواؤں میں ایسی تاثیرات ہوتی ہیں جو خشکی کی ہواؤں
میں نہیں ہوتیں۔مگر میں سمجھتا ہوں ایک بہت بڑی چیز جو مولوی شیر علی صاحب کو حاصل

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
139
جلد دوم
ہے وہ یہ ہے کہ قادیان کے بہت سے لوگ ان کے شاگردوں میں سے ہیں اور قدرتی طور
پر جہاں اس قسم کا تعلق ہو وہاں دعائیں بھی ہوا کرتی ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں یہ بہت بڑی
طاقت ہے جو مولوی صاحب کو حاصل ہے۔جس انسان کے پیچھے کثیر دعا ئیں جاری ہوں اس
کی مشکلات خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ ہی آپ حل ہو جایا کرتی ہیں۔یہ کام جسے خدا تعالیٰ
جلد سے جلد تکمیل تک پہنچائے اس قسم کا ہے کہ اپنے اندر بہت بڑی ذمہ داری رکھتا ہے۔دنیا میں قرآن کریم کے ترجمے ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں لیکن ان کی غرض تعلیم ہوا کرتی
ہے مگر اس میں ایک زائد غرض بھی ہے اور وہ یہ کہ اپنے مستقبل کو خطرات سے بچایا جائے۔ور نہ اگر مغربی ممالک میں اسلام پھیلتا چلا جائے اور اس کے مسائل مشتبہ ہوتے جائیں تو
ڈر ہے کہ اسلام میں داخل ہونے والے عیسائی اسی طرح اسلام کو بگاڑ دیں جس طرح
انہوں نے عیسائیت کو بگاڑا۔پس ضرورت ہے کہ مغربیت اور اسلام کے درمیان ایسی
دیوار حائل کر دی جائے جیسے ذوالقرنین نے دیوار بنائی کہ جس کے اوپر سے چڑھ کر کوئی
مخالف نہ آسکے۔ہاں اس کے دروازوں سے اجازت لے کر صحیح راستہ سے آنا چاہے تو
آجائے۔یعنی مغرب کا کوئی شخص اسلامی احکام سے بغاوت نہ کر سکے اور نہ اس کے احکام
کو بگاڑ سکے بلکہ اسلام کے متعلق جو کچھ کہے اور جس تعلیم کو وہ قرآن کریم کی طرف منسوب
کرے اس کے کہنے اور منسوب کرنے کی شریعت اسے اجازت دیتی ہو۔اس اہم کام
کے لئے مولوی صاحب جا رہے ہیں اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے قادیان میں ان کے
بہت سے شاگرد ہیں، ناظروں میں سے بھی ایک دو کو چھوڑ کر باقی سب ان کے شاگرد ہیں
اور جو دوسرے محکموں والے ہیں وہ بھی اکثر ان کے شاگرد ہیں۔بیرونی جماعتوں میں
بھی بہت سے ان کے دوست اور شاگرد ہیں۔پس فکر کی کوئی بات نہیں صرف صحت کی کمزوری
کا خیال ہے۔مگر دعا ئیں انسانی کاموں میں بہت مد ہوتی ہیں اور جب مولوی صاحب کے
لئے اتنے کثیر آدمیوں کی طرف سے دعائیں ہوں گی تو یقیناً ان کے لئے بہت آسانی
ہوگی۔پھر بیماریوں کا مقابلہ اس طاقت سے بھی ہوتا ہے کہ انسان یہ سمجھے کہ جس کام کے

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
140
جلد دوم
لئے وہ جارہا ہے وہ کتنا اہم ہے۔میں نے بتایا ہے کہ مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کی راہ میں بہت سی مشکلات حائل
ہیں۔لیکن اگر علاوہ مبلغین کے کثرت سے ہماری جماعت کے احباب ان ممالک میں
جائیں تو ان کے ذریعہ بھی ان مشکلات کا ازالہ ہو سکتا ہے۔کیونکہ مبلغ کے لئے یہ دقت
ہوتی ہے کہ وہ سمجھتا ہے مجالس میں اگر عورتوں سے مصافحہ نہ کیا جائے تو لوگوں سے ملنے ملانے
میں بڑی دقت ہوگی۔یا تعدد ازدواج کے متعلق جب تک معذرت نہ کی جائے تبلیغ نہیں ہو
سکتی۔یا پردے کا ذکر جب تک ترک نہ کیا جائے لوگ اسلامی مسائل کی طرف توجہ نہیں
کرتے۔اس وجہ سے وہ خیال کرتا ہے کہ میں ان مسائل کے متعلق خاموشی اختیار کرلوں
اور اسلام کے دوسرے احکام کا لوگوں کو قائل کرتا چلا جاؤں تا لوگ کہیں یہ نہ کہنے لگ
جائیں کہ اسے اتنا عرصہ اس ملک میں تبلیغ کے لئے گئے ہو گیا مگر اس نے کام کچھ نہیں کیا۔اس وجہ سے وہ اپنا پہلو بدل لیتا ہے۔لیکن دوسرے لوگ جو اپنی تجارت وغیرہ کے سلسلہ
میں ان ممالک میں جائیں وہ صحیح اسلام لوگوں کے سامنے پیش کریں گے کیونکہ انہیں اس
سے کوئی واسطہ نہ ہو گا کہ وہ لوگ مسلمان ہوتے ہیں یا نہیں بلکہ وہ احمدیت کی صحیح تعلیم انہیں
بتائیں گے چاہے وہ مانیں یا نہ مانیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ان ممالک میں کثرت
سے ہماری جماعت کے لوگوں کا جانا مفید ہوگا۔لیکن قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیری نوٹ
یہ ایک مستقل چیز ہیں اور نہ صرف انگلستان بلکہ امریکہ کے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا
سکتے اور اسلام کی صحیح تعلیم سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔چاہے وہ مسلمان ہوں یا نہ
ہوں۔پھر یہ ترجمہ ہمارے مبلغوں کو بھی ایسی طرف نہیں جانے دے گا جو سلسلہ کے لئے
خطرات کا موجب ہو۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ ہماری جماعت کے بعض لوگوں نے ابھی تک پوری طرح
احمدیت کی حقیقت کو نہیں سمجھا۔اللہ تعالیٰ نے میری خلافت کے شروع زمانہ میں مجھ سے ایک
کام لیا اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کے عقیدہ کو تفصیلی طور پر خدا تعالیٰ نے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
141
جلد دوم
میرے ذریعہ جماعت میں قائم کیا۔بے شک لوگ پہلے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی نبوت کے قائل تھے اور مسئلہ اجرائے نبوت کو مانتے تھے مگر اس کی تفصیلات اور
تشریحات معین صورت میں لوگوں کے سامنے نہیں آئی تھیں۔غیر مبایعین اعتراض کرتے
ہیں کہ نبوت مسیح موعود کا مسئلہ بعد میں بنا لیا گیا ہے مگر یہ بالکل جھوٹ ہے۔ہم نے کوئی نیا
مسئلہ نہیں بنایا۔ہم میں سے ہر شخص جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ
پر بیعت کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہے کہ اُس وقت بھی اس کے یہی عقائد تھے اور وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو نبی سمجھتا تھا۔مگر اس مسئلہ کی تشریح، تفصیل اور اس کے تمام پہلوؤں کا
ذہن میں مستحضر ہونا یہ بالکل جدا گانہ چیز ہے۔جیسے قرآن مجید میں سب باتیں موجود ہیں
مگر بحث مباحثہ کے بعد اس کی آیتوں کی جو کیفیت معلوم ہوتی ہے وہ پہلے ذہن میں نہیں
ہوتی۔لیکن کوئی نہیں کہہ سکتا کہ آیتیں نئی بنائی گئی ہیں۔قرآن مجید کی آیتیں تو وہی ہوتی
ہیں صرف ایک تشریح پہلے ذہن میں مستحضر نہیں ہوتی اور وہ دوسرے وقت ہو جاتی ہے۔اسی طرح نبوت کے مسئلہ کے متعلق پوری وضاحت کہ اسلام میں نبوت کس رنگ میں
جاری ہے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت کیسی ہے اور اس نبوت میں کیا کیا
استثنا ہے یہ باتیں گو مجملاً پہلے موجود تھیں مگر تفصیلا نہیں تھیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے
یہ کام مجھ سے کرایا اور اب میں دیکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا اس پر قیام
ہو گیا ہے۔دوسری جنگ جو ابھی باقی ہے اور جس میں اگر خدا تعالیٰ نے مجھ سے کام لینا ہے تو
مجھے نہیں تو کسی اور کو کام کرنا پڑے گا وہ مغربیت سے جنگ اور اس کو کچلتا ہے۔میں محسوس
کرتا ہوں کہ ہم میں ایک طبقہ ایسا ہے بلکہ محسوس کیا مجھے معلوم ہے کہ ہم میں ایک طبقہ ایسا
ہے جو مغربیت کے اثر کے نیچے ہے اور جب بھی اسے موقع ملا وہ مغربیت کو اسلام کا جامہ
پہنا کر ہم میں داخل کرنے کی کوشش کرے گا اور ہمیں اس سے عظیم الشان جنگ کرنی
پڑے گی۔جس طرح شیطان دوست بن کر اندر داخل ہوتا ہے ، جس طرح وہ ہمارے ہی

آج 10 میں سے 10 باقی