مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کی اہمیت اور قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ و تفسیر کی ضرورت

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء), حصہ 2

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
142
جلد دوم
بھائی بند تھے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے کو چھپانے اور
آپ کے درجہ کو کم کرنے کی کوشش کی اسی طرح ہمارے ہی وہ بھائی بند ہوں گے بلکہ ہیں
جنہوں نے مغربیت کی تعلیم کو ہمارے اندر مختلف پیراؤں میں داخل کرنا ہے اور ہمارا
فرض ہے کہ پیشتر اس کے کہ سانپ اپنا سر اٹھائے اسے کچل دیں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ ان آدمیوں کو کچلا جائے کیونکہ ہمارے دشمن آدمی نہیں بلکہ
شیطان ہے۔اور میں کہتا ہوں ہمارا فرض یہ ہے کہ پیشتر اس کے کہ وہ تعلیم بلند ہوا سے کچل
دیں اور اس کے اور اسلام کے درمیان ایک ایسی دیوار حائل کر دیں جس کے بعد مغربیت
کے لئے سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہ رہے کہ وہ اجازت لے کر اندر داخل ہو۔بغیر
اجازت اندر داخل نہ ہو سکے۔بالکل ممکن ہے ذوالقرنین کے دیوار حائل کرنے سے مراد
مغربیت اور مشرقیت میں دیوار حائل کرنا مراد ہو۔اور دو قوموں سے مراد دوستم کے
جذبات اور قومی خیالات و افکار ہوں۔اور بالکل ممکن ہے جس دیوار کو ہم نے تیار کرنا ہے
اس سے مراد قرآن کریم کی خدمت ہو بلکہ غالب ہے کہ وہی ہو۔کیونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے براہین احمدیہ حصہ پنجم میں لکھا ہے کہ دیوار سے وہ قرآنی دلائل
مراد ہیں جو مسیح موعود کو دیے گئے۔بہر حال میں اس موقع پر جماعت کے لوگوں کو عموماً اور نوجوانوں کو خصوصاً بتا دینا
چاہتا ہوں کہ مغربی تاثرات کو دیکھ کر مت ڈرو۔جن لوگوں کو خدا تعالیٰ نے دور بین نگاہ
دی ہے انہیں نظر آ رہا ہے کہ مغرب تباہ ہو گیا۔مغرب تباہ ہوتا جا رہا ہے اور مغرب تباہ ہو
جائے گا۔کوئی طاقت اس کو تباہ ہونے سے روک نہیں سکتی اور نہ اس کو مٹنے سے باز رکھ سکتی
ہے۔لیکن جن کو یورپ کی تباہی نظر نہیں آرہی اور وہ اس سے مرعوب ہو رہے ہیں ان کی
حالت اس شخص کی سی ہے جو اُس وقت دریا کی سیر کے لئے جاتا ہے جس وقت اس کا
کنارہ گر رہا ہو۔جو سیر کرنا چاہتے تھے وہ سیر کر کے آچکے اب جو اس دریا کی سیر کرنے
کے لئے جاتا ہے وہ اپنے ہاتھوں اپنی تباہی کا سامان کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے کنارہ پر

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
143
جلد دوم
جب پہنچے گا وہ کنارہ گر جائے گا اور سیر کرنے والا ڈوب جائے گا۔پس یا د رکھو اس وقت تم میں سے کسی کا ان تاثرات سے متاثر ہونا صرف حماقت ہی
نہیں بلکہ قومی غداری بھی ہے۔ایک زمانہ ہوتا ہے جب لاعلمی کی وجہ سے کسی کام کا کرنا
حماقت کہلاتا ہے لیکن جب اس کی برائیاں ظاہر ہو جائیں اور قوم پر اس کے جو زہر یلے
اثرات پڑ سکتے ہوں وہ نمایاں ہو جائیں اُس وقت ان کا موں کو اختیار کرنا قومی غداری کی
اور غفلت مجرمانہ ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ دنیا میں پھر دوبارہ اسلام کو قائم کرنا چاہتا ہے اور یہ
ممکن ہی نہیں کہ جس تعلیم کو اس نے پیش کیا اور جس تعلیم کا عملی نمونہ رسول
کریم ﷺ نے
دکھایا اس میں کوئی تغیر و تبدل ہو سکے۔ہمارے لئے اب یہ گنجائش نہیں رہی کہ ان احکام کی
وہ تاویلات کریں جو اسلام کے منشاء کے خلاف ہوں۔کیونکہ شریعت رسول کریم یا لال لال ہے
ختم ہوگئی اور سنت بھی رسول کریم ﷺ پر ختم ہوگئی اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔خواہ
کوئی نبی ہو یا غیر نبی۔پس وہ چیز جسے رسول کریم ﷺ نے دنیا میں قائم کیا اگر ہم اسے
قائم کرتے ہیں تو رسول کریم ﷺ کی بعثت کی صداقت کا ثبوت دیتے ہیں۔اور اگر ہم ان
احکام میں تبدیلی جائز سمجھتے یا تبدیلی کو قبول کر لیتے ہیں تو نہ صرف رسول کریم ﷺ کی بعثت
کی غرض وغایت کو مفقود کرتے ہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقصد بعثت
کو بھی فراموش کر دیتے ہیں۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم مغربیت کا مقابلہ کریں۔دیکھو
جاپان اس وقت بنیادی لحاظ سے مغرب کا مقابلہ کر رہا ہے اور بعض امور میں وہ عمدگی سے
اسے شکست دے رہا ہے۔اگر جاپان بغیر مذہب کے مغربیت کو شکست دے سکتا ہے، اگر
جاپان کے نوجوان مارکس کے فلسفہ کو پڑھتے ہوئے اس لئے اسے ٹھکرا دیتے ہیں کہ وہ
جاپان کی ترقی میں روک ہے، اگر جاپان کے مزدور انگلستان کے سوشلزم کو اس لئے پرے
پھینک دیتے ہیں کہ اگر وہ بھی ویسے ہی مطالبات کریں گے تو جاپان کی ترقی میں روک
ثابت ہوں گے تو میں نہیں سمجھتا کیوں احمدی نوجوان مغربیت کو ٹھکر انہیں سکتے جب ان کے
پاس مغربیت سے بہت زیادہ اعلیٰ اور مفید تعلیم ہے اور وہ کیوں اس امر کو نہیں سمجھ سکتے کہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
144
جلد دوم
مغربیت دراصل چمکتا ہوا پیتل ہے مگر ان کے اپنے گھروں میں سونا موجود ہے اور سونے
کے بدلے پیتل لینا ہر گز دانائی نہیں کہلا سکتا۔جاپان کے پاس سونا نہیں اس کے پاس بھی
پیل ہے اور مغرب والوں کے پاس بھی پیتل ہے مگر جاپان اس بات کے لئے تیار نہیں
کہ وہ اپنے پینل کو ایک دوسرے پیتل سے تبدیل کرے۔لیکن ہمارے گھر میں تو سونا ہے
ہم اس سونا کو چھوڑ کر مغربیت کا پیتل کیوں لیں۔پس یاد رکھو ہمارا کام یہ نہیں کہ ہم مغربیت کی نقل کریں بلکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم
مغربیت کا سر کچلیں اور اسے اسلام کا غلام بنا کر اسلام میں داخل کریں۔اگر ہم ایسا نہیں
کرتے بلکہ اہل مغرب
کی نقل شروع کر دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کا مصلح مسیح موعود
نہیں بلکہ مصلح یورپین فلاسفر ہیں۔اور اگر انہی کے خیالات نے دنیا کی اصلاح کرنی تھی تو
پھر وہ اس بات کا حق رکھتے تھے کہ انہیں اصلاح عالم کے لئے کھڑا کیا جاتا اور جانسن اور
دوسرے لوگوں کو مسیح موعود بنایا جاتا۔مگر خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کو مصلح نہیں بنایا بلکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اصلاح عالم کے لئے کھڑا کیا ہے۔پس اگر ہم کسی
وقت مغرب کے خیالات سے متاثر ہوتے ہیں تو مسیح موعود کا جبہ اتار کر آپ کے دشمنوں کو
پہنا دیتے ہیں۔اور شاید اسی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس رؤیا کا
اشارہ ہے جس میں آپ نے دیکھا کہ آپ کے چوغہ کو ایک چور اتار کر لے گیا اور پھر
اسے واپس لیا گیا 4 اگر ہم اسلام میں مغربیت کو داخل کر لیتے ہیں تو یقیناً مسیح موعود کا جبہ
اتار کر مغرب والوں کو پہناتے ہیں۔پس میں نوجوانوں کو خصوصاً ہوشیار کرتا ہوں کہ وہ
اس فتنہ کی حقیقت کو سمجھیں۔وہ زمانہ گزر گیا جب اہل مغرب کی طرف سے ایک بات اٹھتی
اور دنیا اسے فوراً صحیح تسلیم کر لیتی تھی۔اب مسیح موعود کا زمانہ ہے اور خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ مغربیت کے رعب کو مٹا
دے۔بے شک ابھی لوگوں کو مغربیت کا رعب متا نظر نہیں آ رہا اور جب تم اسلامی احکام
ان کے سامنے پیش کرو گے تو وہ ہنسیں گے اور کہیں گے ان مسائل پر دنیا کہاں عمل کر سکتی

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
145
جلد دوم
ہے۔تم پردہ کا مسئلہ پیش کرو گے تو وہ نہیں گے۔تعدد ازدواج کے مسائل بیان کرو گے تو
ہنیں گے۔سود کی مخالفت کرو گے تو نہیں گے۔عورتوں سے مصافحہ کی مخالفت کرو گے تو
ہنسیں گے۔مگر تم انہیں بننے دو اور کہو دن کے پہلے حصے میں تم ہنس لو لیکن جب شام آئے گی
تو تم بننے کے قابل نہ رہو گے۔اور پھر جب صبح نکلے گی تو خدا تعالیٰ نے ان کی بجائے تمہیں
حکومت دی ہوگی۔کیونکہ ان کے پاس وہ خیالات ہیں جو آج کے ہیں اور تمہارے پاس کی
وہ خیالات ہیں جو کل کے ہیں۔اگر کل کے خیالات جاننے والا آج کے خیالات والوں
سے مرعوب ہو جاتا ہے تو وہ احمق ہے۔اور جس وقت کل کا دن چڑھے گا دنیا اس بیوقوف
پر ہنسے گی۔جس وقت یورپ نے وہ باتیں کہیں جو آج وہاں رائج ہیں اُس وقت بھی لوگ ہنسا
کرتے تھے مگر اُس وقت یورپ کے خیالات گل کے تھے اور ہننے والوں کے خیالات گل
کے نہیں تھے۔ایک زمانہ تھا جب انگریز داڑھی رکھتے۔بادشاہ کا حکم تھا کہ داڑھی نہیں رکھنی
چاہئے مگر لوگ اس حکم کو نہ مانتے۔وہ حکومت کی طرف سے سزائیں برداشت کر لیتے مگر
داڑھی رکھنا نہ چھوڑتے کیونکہ کہتے یہ مرد کا نشان ہے اسے ترک نہیں کیا جا سکتا۔لیکن اب کی
وہ زمانہ آ گیا ہے کہ اگر کوئی داڑھی رکھتا ہے تو اس پر تمسخر اڑایا جاتا ہے اور اس کے متعلق
فوراً یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ یا تو یہ رومن کیتھولک پادری ہے یا پاگل ہے۔یا پھر بادشاہ کی
داڑھی ہوا کرتی تھی اور شاید وہ بھی نہیں رہی کیونکہ موجودہ بادشاہ پرنس آف ویلز ہونے
کی حالت میں داڑھی نہیں رکھتے تھے۔اس پر اخبارات میں بخشیں ہوئیں اور لکھا گیا کہ یہ
محض ایک رواج ہے۔اگر بادشاہ چاہے تو داڑھی رکھ لے نہ چاہے تو نہ رکھے۔اس پر کوئی
پابندی نہیں عائد کی جاسکتی۔بہر حال ایک زمانہ تھا جب یورپ داڑھی رکھنا ضروری سمجھتا
اور اب یہ زمانہ ہے کہ داڑھی رکھنا عیب سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح جب ہندوستان میں
مسلمانوں کی حکومت تھی تو ہندو جسے پہنا کرتے تھے مگر اب جبہ پوش مولوی بھی کوٹ پتلون
پہنتے ہیں۔زمانہ کے ان تغیرات کو دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ اگر رائج الوقت خیالات

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
146
جلد دوم
کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فیصلہ کر لیا جائے کہ پانچ فٹ لمبا کلاہ سر پر رکھنا چاہئے تو گو دنیا
آج اس پر ہنسی اڑائے لیکن اگر خیالی طور پر وہ دیکھنا چاہے تو اسے نظر آ سکتا ہے کہ ایک
زمانہ کے بعد وہی لوگ جواب ننگے سر رہنا فیشن سمجھتے ہیں پانچ پانچ فٹ لمبے کلاہ پہنا فیشن
سمجھ رہے ہوں گے۔غرض یہ تمام چیزیں خارجی اثرات کے ماتحت ہوتی ہیں لیکن حقیقی چیز
وہی ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ قائم کرنا چاہے۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے مذہب کے ہر
ایک حکم پر مضبوطی سے قائم رہیں اور مغربیت کا اس عمدگی سے مقابلہ کریں کہ دشمن کی ہنسی
رونے میں اور ہمارا دکھ خوشی میں تبدیل ہو جائے۔آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مولوی صاحب کا حافظ و ناصر ہو اور جس کام کے
لئے وہ جارہے ہیں اس کو جلد سے جلد سر انجام دے کر وہ خیر و عافیت سے واپس آئیں۔“
الفضل 29 فروری 1936ء)
6:00:1
2:سیرت ابن هشام الجزء الاول صفحہ 312 مطبوعہ دمشق 2005 ءالطبعة الاولى
3: النور : 36
4: تذکرہ صفحہ 567،566 ایڈیشن چہارم 2004 ء

آج 10 میں سے 10 باقی