مغربی ممالک میں تبلیغِ اسلام کا فریضہ سر انجام دینے والے احمدی مبلغین کو نہایت ضروری اور اہم ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
157
جلد دوم
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کا فریضہ سرانجام دینے
والے احمدی مبلغین کو نہایت ضروری اور اہم ہدایات
21 /اکتوبر 1936ء کو دو مبلغین سلسلہ جو امریکہ بھجوائے جا رہے تھے کے اعزاز میں
ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر حضرت خلیفتہ مسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ
اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔آج ہمارے دو عزیز خدمت دین کے ارادہ سے قادیان سے باہر جا رہے ہیں اور
آج غالباً پہلا موقع ہے کہ تحریک جدید کے طلباء کے ایڈریس میں مجھے شامل ہونے کا موقع
ملا ہے۔ہر ملک اور ہر قوم کے خطرات الگ الگ قسم کے ہوا کرتے ہیں۔جس ملک میں
ہمارے یہ عزیز جا رہے ہیں وہاں جان کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ ہندوستان کی نسبت جان
وہاں زیادہ محفوظ ہے۔پھر اس جگہ انسانی آرام اور آسائش میں کسی قسم کی کمی کا خوف نہیں
بلکہ ہماری نسبت وہاں ہزاروں گنے زیادہ آرام اور زیادہ آسائش کے سامان لوگوں کو
حاصل ہیں۔اس جگہ سوشل اور تمدنی تعلقات کے خراب ہونے کا بھی کوئی خوف نہیں
کیونکہ وہاں اس ملک کی نسبت زیادہ تعلیم یافتہ ، زیادہ با مذاق اور موجودہ زمانہ کی روش کو
مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ روشن خیال لوگ موجود ہیں۔اسی طرح سفروں کی تکالیف کا بھی
وہاں کوئی ڈر نہیں کیونکہ یہاں کی پکی سڑکیں وہاں کی کچی سڑکوں کے مقابلہ میں شاید ردی
اور خراب ہی کہلائیں۔غرض دنیوی تمدن ، دنیوی آرام و آسائش اور جسمانی ضروریات
کے لحاظ سے وہ ملک ہمارے ملک کے مقابلہ میں ہزاروں گنے زیادہ آرام اور زیادہ آسائش

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
158
جلد دوم
کے سامان مہیا کرنے والا ہے۔بیسیوں لوگ ایسے ہیں جن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس
ملک کو دیکھیں۔وہ خود روپیہ خرچ کر کے جاتے ہیں۔وہ انہی تکالیف میں سے گزرتے ہیں
جن تکالیف میں سے ہمارے مبلغ گزر سکتے ہیں اور بعض کو تو اپنی روٹی کمانے کیلئے وہاں جاتے
کر کام بھی کرنا پڑتا ہے اور اس کیلئے بعض کو بڑی بڑی محنتیں کرنی پڑتی ہیں۔میں جب
انگلستان میں گیا تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص وہاں بیرسٹری کی تیاری کر رہا تھا۔دو سال
سے اسے گھر سے خرچ نہیں آیا تھا مگر وہ کام کر کے روپیہ کماتا اور اس کے ساتھ ہی تعلیم بھی
حاصل کرتا۔اب وہ بیرسٹر ہے اور ہندوستان میں ہی کام کرتا ہے۔غالباً جہلم یا گجرات
مجھے صحیح یاد نہیں مگر ان میں سے کسی ایک جگہ وہ کام کرتا ہے اور کبھی کبھی مجھے بھی اس کا خط
آ جاتا ہے۔تو لوگ ان تکلیفوں سے زیادہ تکلیفیں اٹھا کر جو ہمارے مبلغین کو پہنچتی ہیں یا پہنچ
سکتی ہیں محض اس لئے کہ یورپین زندگی خوش آئند ہے اور ان کی طبائع کو بھاتی ہے وہ اس
ملک میں جاتے اور اس زندگی کو اس زندگی پر ایسی ترجیح دیتے ہیں کہ بعض دفعہ اپنے
ماں باپ یا دوسرے عزیزوں اور رشتہ داروں کی بیماری اور موت کی خبریں بھی انہیں ملتی ہیں
تو وہ وہاں سے آنا پسند نہیں کرتے۔پس ان امور کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں جانا کسی قسم کی
قربانی نہیں سوائے اس کے کہ جانے والے کے اپنے دل میں کمزوری ہو کیونکہ بعض لوگ
ہوم سک (HOMESICK) میں مبتلا ہوتے ہیں یعنی گھر کی محبت جلدی ان پر غال
آ جاتی ہے اور وہ اداس اور غمگین ہو جاتے ہیں۔اس مرض کے مریضوں کو چھوڑ کر کہ اس قسم
کے لوگوں کی بھی کچھ تعداد ہوتی ہے اور ان کے لئے سفر واقعی ایک قربانی ہوتی ہے کیونکہ جو
چیز دوسروں کی نگاہ میں عیش اور لذت کا سامان ہو وہ اُن کیلئے دکھ اور مصیبت کا باعث ہوتا
ہے۔وہ دن کی گھڑیوں میں اس دکھ اور درد سے کراہتے اور رات
کی تنہائی کی گھڑیوں میں
آنسو بہاتے اور روتے ہیں۔چنانچہ ہمارے بچے جو ولا بیت گئے ہوئے ہیں ان میں سے
ایک کے متعلق چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے بتایا کہ وہ ڈیڑھ سال تک روزانہ رات
کو روتا تھا اور جب اس سے پوچھا جائے کہ تم کیوں روتے ہو؟ تو وہ کہتا میں قادیان کی یاد

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
159
جلد دوم
میں رو رہا ہوں۔تو ایسی طبائع بھی ہوتی ہیں جن پر افسردگی اور غم کی گھڑیاں آتی رہتی
ہیں۔وہ تعیش اور آرام کی زندگی کو بھول جاتے اور سہولت اور آرام کے تمام ذرائع کو
نظر انداز کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں اور دوستوں کی یاد میں آنسو بہانے
لگ جاتے ہیں۔بعض پر یہ گھڑیاں کسی کسی وقت آتی ہیں ، بعض پر آتی ہی نہیں اور بعض ایسے
بھی دیکھے گئے ہیں جو درمیان میں ہی ولایت کی تعلیم محض اس لئے چھوڑ کر آگئے کہ گھر کی
جدائی ان سے برداشت نہ ہو سکی حالا نکہ آرام وہاں بہت زیادہ ہے۔تو بے شک اس قسم
کے لوگ بھی ہوتے ہیں۔اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ استثنائی رنگ میں بعض ایسے بھی لوگ
ہوں جن پر اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کی محبت اتنی غالب ہو کہ انہیں اس ملک میں جا
کر بھی تکلیف محسوس ہو۔لیکن انہیں نظر انداز کرتے اور اس قسم کی طبیعت والوں کو مستقی
کرتے ہوئے جن کو خواہ کیسی ہی آرام کی جگہ لے جایا جائے اگر وہاں ان کے اقرباء اور
رشتہ دار نہ ہوں تو وہ ان کی جدائی کبھی برداشت نہیں کر سکتے اور جو زیادہ سے زیادہ دو تین
فیصدی ہوتے ہیں باقی 97، 98 فیصدی ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کی نظر دنیا پر ہوتی ہے
اور وہ ان ملکوں میں جانے کو ایسا ہی پسند کرتے ہیں جیسے مومن جنت میں جانے کو۔میں نے دیکھا ہے سال میں دو تین چٹھیاں بعض غیر احمدیوں کی طرف سے ضرور است
قسم کی آجاتی ہیں کہ آپ ہمارے لئے صرف چند مہینوں کے خرچ کا انتظام کر دیں ہم اپنی
ساری زندگی تبلیغ اسلام کیلئے وقف کرنے کیلئے تیار ہیں بشرطیکہ ہمیں اسلام کی تبلیغ کیلئے
امریکہ یا انگلینڈ بھیجا جائے۔میں ہمیشہ ان کو یہی جواب دیتا ہوں کہ امریکہ یا انگلینڈ ہی
صرف ایسے ملک نہیں ہیں جن میں تبلیغ اسلام کی ضرورت ہو بلکہ اور بھی کئی ایسے ممالک ہیں
جن میں اسلام کی تبلیغ کی ضرورت ہے۔اگر آپ آئیں اور تبلیغ کا طریق سیکھ لیں تو میں
آپ کو چین، جاپان یا کسی دوسرے ملک میں تبلیغ اسلام
کیلئے بھیج سکتا ہوں۔اگر آپ ان کے
ممالک میں جانے کیلئے تیار ہوں تو مجھے اطلاع دیں۔امریکہ یا انگلینڈ میں ہم آپ کو نہیں
بھیج سکتے کیونکہ وہاں ہمارے مبلغ موجود ہیں۔میں نے دیکھا ہے اس جواب کے بعد

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
160
جلد دوم
دوبارہ ان کی طرف سے کبھی درخواست نہیں آئی۔تو سال میں دو تین درخواستیں بعض
گریجوایٹس کی طرف سے اس قسم کی آ جاتی ہیں کہ وہ اپنی زندگی کو پوری طرح قربان
کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس بات کیلئے بالکل آمادہ ہیں کہ اسلام کیلئے اپنی جان دیدیں
بشرطیکہ ان کے گلے پر چھری امریکہ میں پھیری جائے یا انگلینڈ میں۔تو اس قسم کی قربانی کی
در حقیقت ان حالات میں کوئی قربانی نہیں بلکہ ان ممالک میں قربانی کا نقطہ نگاہ بالکل اور
ہے۔ان ممالک میں قربانی جان کی نہیں بلکہ ان ممالک میں قربانی جذبات کی ہے۔ایک
امریکہ یا انگلینڈ میں جانے والا ہمارا مبلغ اپنی روٹی کی قربانی ہر گز نہیں کر رہا، وہ اپنے مال
کی قربانی ہرگز نہیں کر رہا، وہ اپنی جان کی قربانی ہرگز نہیں کر رہا، وہ اپنے تمدن کی قربانی
ہرگز نہیں کر رہا ، وہ اپنے سوشل تعلقات کی قربانی ہرگز نہیں کر رہا۔وہ جو قربانی کر سکتا ہے
اور جو اُس کیلئے مشکل ہے وہ یہ ہے کہ وہ وہاں کے اثرات اور وہاں کے غالب خیالات پر
چھا جانے کی کوشش کرے اور اُس رو کے مقابلہ میں کھڑا ر ہے جو اسلام کے خلاف اس جگہ
جاری ہے۔وہ بے شک جنسی برداشت کرے، وہ بے شک تمسخر سنے مگر اسلام کے ان
مسائل پر مضبوطی سے قائم رہے جن مسائل پر آج مغرب ہنس رہا ہے۔اگر وہ ایسا کرتا ہے
تو وہ قربانی کرتا ہے۔اور اگر وہ نہیں کرتا تو اس کی قربانی کے تمام دعوے محض دھوکا، محض
فریب اور محض تمسخر ہیں۔وہ احمدیت کیلئے قربانی نہیں کر رہا بلکہ احمدیت کو مغرب کی رو کے
مقابلہ میں قربان کر رہا ہے۔میں ایک سال کے اندر اندر ایک ہزار ایسے آدمی پیش کر سکتا
ہوں نہ صرف احمدیوں سے بلکہ غیر احمد یوں میں سے جو اس بات
کیلئے بالکل تیار ہیں کہ
احمدیت کیلئے اپنی جان قربان کر دیں بشرطیکہ ان کے گلے پر چھری امریکہ یا انگلینڈ میں
پھیری جائے۔پس اس قربانی کیلئے جس کیلئے غیر بھی اپنے آپ کو پیش کر سکتے بلکہ پیش
کرتے رہتے ہیں اپنے آپ کو تیار کرنا کوئی خوبی اور کمال نہیں۔ایک شخص تو پچھلے دنوں
چھ مہینے تک متواتر یہاں آتا رہا اور اس نے کئی سفر کئے۔وہ بار بار یہ کہتا کہ مجھے خواب آئی
ہے کہ میں اپنے آپ کو خدمت اسلام کیلئے پیش کر دوں۔پہلے تو جب ہم نے اسے کہا کہ ہم

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
161
جلد دوم
احمدی مبلغ ہی باہر بھیجتے ہیں اور وں کو نہیں بھیجتے تو کہنے لگا میں حاضر ہوں میری بیعت لے
لیجئے۔مگر مجھے خواب آچکی ہے کہ آپ نے مجھے باہر بھیجا ہے اس لئے مجھے باہر بھیج دیجئے۔میں نے کہا مجھے تو کوئی خواب نہیں آئی۔جس دن مجھے آئی میں بھیج دوں گا۔خواب کے
معنے تو صرف اتنے ہی ہیں کہ آپ مجھ سے مشورہ لیں۔سو میں آپ کو مشورہ دے دیتا ہوں
کہ آپ چلے جائیں لندن میں یا چلے جائیں ،جرمنی، فرانس یا امریکہ میں۔کہنے لگا نہیں
میں تو سلسلہ کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا آپ تو اپنے آپ کو وقف
کرتے ہیں مگر میں تو آپ کو لینے کیلئے تیار نہیں۔وہ بیچارہ چھ مہینے تک یہاں آتا رہا اور بار بار
خطوں میں بھی لکھتا کہ مجھے خواب آئی ہے مگر میں نے اسے نہ بھیجا۔وہ اپنے دل میں یہی
کہتا ہوگا کہ بیعت کر کے بھی کیا فائدہ حاصل کیا۔تو جس قسم کی قربانی ہمارے امریکہ یا
انگلینڈ جانے والے مبلغ کرتے ہیں ان طبائع کو مستی کرتے ہوئے جن کا میں پہلے ذکر کر
چکا ہوں اور جس کے ماتحت ہمارے مبلغوں میں بھی ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو دو فیصدی
میں شامل ہوں اور جو گھر سے باہر نہیں رہ سکتے بلکہ اپنی دماغی بناوٹ کے نتیجہ میں گھر
سے باہر رہنا موت سمجھتے ہیں، اُن کی قربانی حقیقی قربانی نہیں کہلا سکتی۔اور جن دو فیصدی کا
میں نے ذکر کیا ہے ان کی قربانی بھی مخصوص قربانی ہوگی اور محض ان کے نفس کیلئے ہوگی۔پس عام حالات میں امریکہ یا انگلینڈ جانے والا مبلغ کسی چیز کی قربانی نہیں کرتا سوائے اس کے
کہ وہ بیمار ہو جائے یا سوائے اس کے کہ اس کے جذبات بہت نازک ہوں جو سو میں سے
بمشکل دو کے ہوتے ہیں۔جس چیز کی امریکہ یا انگلینڈ جانے والا مبلغ قربانی کر سکتا ہے وہ
یہ ہے کہ وہ وہاں کے مذاق کا مقابلہ کر کے اسلامی تعلیم کو ان لوگوں میں قائم کرے۔اگر وہ
ایسا کرے تو میں تسلیم کرتا ہوں کہ وہ قربانی کرتا ہے۔اور اگر وہ نہیں کرتا تو اس کی قربانی کا
دعویٰ محض جھوٹ اور محض فریب ہے۔وہ ہمارے ملک کے مکانوں سے بہتر مکانوں میں
رہتا ہے، وہ ہمارے ملک کی ریلوں سے بہتر ریلوں میں سفر کرتا ہے، وہ ہمارے ملک کی
سوسائٹی سے بہتر سوسائٹی بلکہ دنیوی نقطہ نگاہ سے زیادہ روشن خیال لوگوں میں رہتا ہے،

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
162
جلد دوم
ان حالات میں کونسی قربانی ہے جو وہ کر رہا ہے۔پس ہمارے ان مبلغین کو جو اس وقت
جارہے ہیں اور ان مبلغین کو بھی جو انگلستان میں موجود ہیں یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ
انگلستان اور امریکہ میں اگر کوئی قربانی ہے تو یہ کہ اسلامی تعلیم پر وہاں کے تمسخر کو برداشت
کیا جائے اور اسلامی اصول پر مضبوطی سے اپنے آپ کو قائم رکھا جائے۔اگر کوئی شخص ان
کے تمسخر کو برداشت نہ کرتے ہوئے اسلامی اصول پر قائم نہیں رہتا تو ہرگز وہ کسی قسم کی
قربانی نہیں کرتا۔لیکن ایک مبلغ کی بے شک یہ قربانی ہوگی اگر وہ کسی مجلس میں جاتا ہے اور
اس مجلس میں عورتیں آتی ہیں مگر وہ ان سے مصافحہ نہیں کرتا۔عورتیں اس پر ہنستی ہیں اور کہتی
ہیں اولڈ فیشن ، گدھا ایشیائی ، بیوقوف ہندوستانی مگر وہ ان تمام باتوں کو سنتا ہے اور کہتا ہے
بے شک مجھ پر ہنس لومگر میرا مذہب مجھے یہی کہتا ہے کہ عورتوں سے مصافحہ نہ کرو۔اسی طرح
اگر کسی مجلس میں اس سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا اسلام میں ایک سے زیادہ عورتوں سے
شادی کرنا جائز ہے؟ اور وہ بجائے اس رنگ میں جواب دینے کے کہ اصل میں اس کی
بعض وجوہ ہیں یہ جواب دیتا ہے کہ بے شک اسلام کا یہ مسئلہ ہے اور تم اگر آج ان باتوں کو
نہیں مانتے تو تمہیں گل ان باتوں کو ماننا پڑے گا اور لوگ اس پر ہنسی کرتے اور اس کی کی
باتوں پر تمسخر اڑاتے ہیں۔کہتے ہیں کیا عورتوں کے جذبات نہیں ہوتے ؟ کیا عورتوں میں
قدرت نے احساسات نہیں رکھے؟ یہ کس قسم کی تعلیم ہے جو اسلام پیش کرتا ہے ؟ مگر وہ اس
تمام تمسخر کو برداشت کرتے ہوئے کہہ دے کہ خواہ تم کچھ کہو ٹھیک بات وہی ہے جو اسلام
نے پیش کی۔تو بے شک وہ قربانی کرتا ہے۔اسی طرح اگر کسی موقع پر سود کا مسئلہ آ جاتا ہے
اور وہ دلیری سے اسلام کی تعلیم پر قائم رہتا ہے اور باوجود ہر قسم کے اعتراضات کے ان کی
ہاں میں ہاں نہیں ملاتا تو بے شک ہم کہیں گے وہ قربانی کرتا ہے۔اسی طرح ورثہ کا مسئلہ
ہے، انشورنس کا مسئلہ ہے، اسلامی طریق حکومت کا مسئلہ ہے اور اور ہزاروں ایسے مسائل ہیں
خصوصا دہ مسائل جو عملی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں جیسے پردہ ہے یا تعدد ازدواج ہے یا عورتوں
سے میل جول یا مصافحہ کرنا ہے یا کھانے پینے کے مسائل ہیں یہ چیزیں ایسی ہیں جن پر

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
163
جلد دوم
مغرب کے لوگ ہنستے ہیں۔اگر ہماری طرف سے جانے والا مبلغ مغربی لوگوں کے اس
تمسخر اور اس استہزاء اور اس ہنسی کو برداشت کرتا ہے اور مضبوطی سے اسلامی تعلیم پر قائم
رہتا ہے تو وہ بے شک قربانی کر رہا ہے۔لیکن اگر وہ کمزوری دکھاتا ہے تو وہ کوئی قربانی
نہیں کر رہا بلکہ ایک تکلیف دہ جگہ سے نکل کر آرام والی جگہ میں بیٹھا ہوا ہے اور اس آرام
اور آسائش کو اپنے لئے قربانی قرار دیتا ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کہتے ہیں کوئی
پاگل بادشاہ تھا۔اس کے دل میں یہ خیال بیٹھ گیا کہ میری بیٹی کی اب اتنی بڑی شان ہوگئی
ہے کہ اس کی شادی آسمان کے کسی فرشتہ سے ہی ہو سکتی ہے دنیا کے کسی انسان سے نہیں ہو
سکتی۔اتفاقاً ایک دن بگولے میں اڑتا ہوا ایک پہاڑی آدمی اس کے محل کے قریب آ گیا۔لوگوں نے فوراً بادشاہ کو خبر پہنچائی۔بادشاہ سن کر کہنے لگا یہی فرشتہ ہے جو آسمان سے اترا
ہے میں اس سے اپنی بیٹی کی شادی کروں گا۔وہ پہاڑی آدمی تھا، نہ کھانا جانتا تھا نہ پینا مگر
ز بر دستی بادشاہ نے اپنی لڑکی کی اس سے شادی کر دی۔کچھ عرصہ کے بعد جب وہ اجازت
لے کر اپنے ملک کو واپس گیا تو اس کی ماں اور دوسرے رشتہ دار جو عرصہ سے اس کے منتظر
تھے اسے دیکھ کر رونے لگ گئے جیسا کہ ہمارے ملک میں عام دستور ہے۔وہ کہنے لگا میں
تجھے کیا بتاؤں مجھ پر کیا کیا ظلم ہوئے۔اسے کھانے کیلئے صبح وشام پلاؤ دیا جاتا تھا وہ اس کی
طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنے لگا کہ مجھے صبح و شام کیڑے پکا پکا کر کھلائے جاتے تھے اور
اس طرح مجھ کو دکھ دیا جاتا۔پھر بادشاہ کے ملازم اسے صبح و شام نرم گدیلوں پر لٹا کر چونکہ
دبایا بھی کرتے تھے اس لئے کہنے لگا ماں مجھ پر صرف اتنا ہی ظلم نہیں ہوا بلکہ وہ صبح وشام
میرے اوپر نیچے موٹے موٹے کپڑے ڈال کر مجھے کوٹنے لگ جاتے تھے۔یہ سن کر ماں
نے بھی زور سے چیخ ماری۔وہ پھر بھی کہنے لگا اے ماں ! مجھ پر اتنے ظلم ہوئے مگر میں پھر
بھی نہیں مرا۔اس مثال میں پہاڑی آدمی نے اپنی جس قربانی کا ذکر کیا ہے اس سے زیادہ
مغربی ممالک میں جانے والوں کی قربانی کی کوئی حیثیت نہیں۔اگر وہاں کوئی قربانی ہے تو
ان باتوں میں جن کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔اور اگر کوئی شخص ان باتوں میں تو قربانی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
164
جلد دوم
نہیں کرتا اور دعویٰ یہ کرتا ہے کہ میں قربانی کر رہا ہوں تو وہ اپنے دعوئی میں جھوٹا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے۔ایک نامرد اگر کہے کہ میں عفیف
ہوں تو اس کا دعوی کعفت کوئی حقیقت نہیں رکھے گا۔یا ایک نابینا شخص اگر کہے کہ میں کبھی کسی
غیر محرم پر نگاہ نہیں ڈالتا تو یہ اس کی کون سی خوبی ہے۔خوبی اور قربانی اس وقت ہوتی ہے
جب کسی شخص کے سامنے کوئی ناجائز بات پیش کی جائے اور وہ طاقت رکھنے کے باوجوداللہ
تعالیٰ کی رضا کے لئے اس میں حصہ نہ لے۔پس محض انگلینڈ یا امریکہ میں چلے جانا کوئی قربانی نہیں۔میں احمدیوں میں سے ایسے
کئی پیش کر سکتا ہوں جو وہاں جانے کیلئے تیار ہیں بلکہ دو تین احمدی تو گزشتہ دنوں یہاں
تک کہتے تھے کہ ہمیں آپ صرف سرٹیفکیٹ دے دیں ہم امریکہ میں مفت تبلیغ کرنے کیلئے
تیار ہیں۔اور میں دیکھتا ہوں کہ ہر سال دو تین آدمی ایسے ضرور آ جاتے ہیں جو کہتے ہیں
کہ ہم نہ تنخواہ مانگتے ہیں نہ سفر خرچ بلکہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں صرف سرٹیفکیٹ
دے دیں تا امریکہ میں ہمیں داخل ہونے کی اجازت مل جائے اور وہاں کی جماعت کو کہہ
دیا جائے کہ وہ ذرا ہمارا خیال رکھے۔ہم نے اپنے اخراجات کا بھی انتظام کر لیا ہے آپ
صرف اتنا کریں کہ ہمیں سرٹیفکیٹ دے دیں۔پس خالی انگلینڈ یا امریکہ میں جانا کوئی چیز
نہیں بلکہ اصل چیز یہ ہے کہ انسان اس روح اور اس ارادہ سے جائے کہ میں نے وہاں
سچا اسلام پیدا کرنا ہے۔مجھے افسوس ہے کہ مغربی ممالک میں اب تک سچا اسلام پیدا کرنے
میں ہمیں پوری کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہمارے مبلغین
صرف یہ کوشش کرتے ہیں کہ وہ دس ہیں یا پچاس سو آدمی ہمیں مسلمان دکھا دیں۔وہ اس
بات کی کوشش نہیں کرتے کہ ایک سچا اور صاف مسلمان خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کریں۔حالانکہ ہمارے سامنے سو مسلمان پیش کر دینا کوئی بات نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے سامنے ایک
سچا مسلمان پیش کرنا بہت بڑی بات ہے۔پس مغرب میں جانے والے مبلغین میں سے ہم
اسی کو صحیح قربانی کرنے والا سمجھ سکتے ہیں جو مغرب کی رو کا مقابلہ کرے۔جو شخص اس روکا

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
165
جلد دوم
مقابلہ نہیں کرتا اسے حقیقی قربانی کرنے والا ہم ہر گز نہیں کہہ سکتے۔یہ خواہش ہزاروں
لوگوں کے دلوں میں پائی جاتی ہے کہ وہ امریکہ یا انگلینڈ جائیں اور سوائے ان دو فیصدی
کے جن کے نزدیک وہاں کے تمام آرام و آسائش کے سامان گھر کے مقابلہ میں کوئی
حقیقت نہیں رکھتے وہ یہاں ہل چلانا پسند کر لیں گے مگر امریکہ کی بجلی کو جس سے وہاں پر کام
ہوتا ہے نا پسند کریں گے۔اس قسم کے لوگوں کیلئے بے شک وہاں جانا بھی قربانی ہے مگر
ہمارے پانچ سات مبلغوں میں سے کوئی ایک ایسا ہوگا ورنہ میچارٹی ایسے لوگوں کی نہیں ہے۔میجارٹی ایسے ہی لوگوں کی ہے جو دنیوی آرام و آسائش والی جگہ میں جا کر قلیل آرام والی جگہ کو
بھول جاتے ہیں۔پس ان مبلغین کا استثناء کرتے ہوئے جن کی طبائع ایسی نازک واقع ہوتی
ہیں اور جن کا مغربی ممالک میں جانا بھی ایک قسم کی قربانی ہے خواہ یہ جذباتی قربانی ہی ہے
مادی نہیں کیونکہ ایسے شخص کو بہر حال وہاں کا آرام پہنچ رہا ہوتا ہے گو اس کے جذبات اور
ہوں۔اصل
اور حقیقی قربانی یہ ہے کہ مغربی رو کا مقابلہ کیا جائے۔اگر ہم اس رو کا مقابلہ نہیں
کرتے تو یقینی طور پر ہم اس مقصد میں ناکام رہتے ہیں جس مقصد کے پورا کرنے کیلئے ہمیں
بھیجا جاتا ہے یا جس مقصد کے پورا کرنے کیلئے ہم نے اپنے آپ کو پیش کیا تھا۔پس اس امر کا کوئی سوال نہیں کہ وہاں ایک شخص مسلمان ہوتا ہے یا دو۔اس امر کا کوئی
سوال نہیں کہ تمہاری کوششوں کا نتیجہ اچھا نکلتا ہے یا برا۔نتیجہ کے تم ذمہ دار نہیں۔قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ صاف طور پر فرماتا ہے لَا يَضُرُّكُم مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمُ 1 اگر تم
اسلام پر قائم رہتے ہو تو خواہ ساری دنیا اسلام پر قائم نہیں رہتی خدا تم سے یہ نہیں پوچھے گا
کہ تم نے کیوں اس قدر کوشش نہ کی کہ وہ اسلام لانے پر مجبور ہو جاتی۔لیکن اگر تم گمراہی
میں مبتلا ہو جاتے ہو تو پھر خدا تم سے ضرور مواخذہ کرے گا۔پس جو شخص وہاں کے لوگوں کو مسلمان بنانے یا ان کو مسلمان کہلانے کے شوق میں
اسلامی تمدن اسلامی احکام اور اسلامی اصول میں سے ایک چھوٹے سے چھوٹے حکم کو بھی
نظر انداز کرتا ہے وہ خدا کیلئے لوگوں کو مسلمان نہیں بناتا بلکہ اپنے نام اور اپنی شہرت کیلئے
፡

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
166
جلد دوم
انہیں مسلمان بناتا ہے۔پھر اگر اس راہ میں وہ مر بھی جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کے حضور کسی اجر
کا مستحق نہیں ہو سکتا۔تاریخوں میں آتا ہے رسول کریم ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو
جنگ میں کفار سے بڑے زور سے لڑ رہا تھا۔مجھے صحیح یاد نہیں کہ احد کی جنگ تھی یا کوئی اور ،
بہر حال ایک جنگ میں ایک شخص نہایت جوش سے لڑائی کر رہا تھا اور کفار کو قتل کر رہا تھا کہ
رسول کریم ﷺ نے فرمایا اگر کسی شخص نے دنیا کے پردہ پر چلتا پھرتا دوزخی دیکھنا ہو تو وہ
اس شخص کو دیکھ لے۔صحابہ نے جب یہ سنا تو وہ سخت حیران ہوئے کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے
کہ جو شخص اس وقت سب سے زیادہ اسلام کیلئے قربانی کر رہا ہے وہ دوزخی ہو۔ایک صحابی
کہتے ہیں بعض لوگوں کے چہروں پر تر ڈر کے آثار دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس شخص
کو نہیں چھوڑوں گا جب تک اس کا انجام نہ دیکھ لوں۔چنانچہ وہ اس کے ساتھ ہو لئے یہاں کی
تک کہ اسی لڑائی میں وہ زخمی ہوا۔جب اسے میدانِ جنگ سے الگ لے جایا گیا تو
شدید کرب کی حالت میں وہ اس قسم کے الفاظ اپنی زبان سے نکالتا جن میں خدا تعالیٰ کی
رحمت سے مایوسی اور اس کے متعلق اظہار شکوہ ہوتا۔لوگوں نے جب دیکھا کہ اس کی
حالت نازک ہے تو انہوں نے اس کے پاس آنا شروع کیا اور کہنے لگے ابشِرُ بِالْجَنَّةِ }
تجھے جنت کی بشارت ہو۔مگر وہ اس کے جواب میں کہتا مجھے جنت کی بشارت نہ دو بلکہ
دوزخ کی بشارت دو کیونکہ میں خدا کیلئے نہیں لڑا تھا بلکہ اپنے نفس کیلئے جنگ میں شامل ہوا
تھا۔اور کفار کا میں نے اس لئے مقابلہ کیا تھا کہ میں نے بعض پرانے بدلے ان سے لینے
تھے۔آخر جب درد کی شدت زیادہ ہو گئی تو اس نے زمین میں ایک نیزہ گاڑا اور اس پر اپنا
پیٹ رکھ کر خود کشی کر لی۔وہ صحابی جو اس شخص کا انجام دیکھنے کیلئے اس کے ساتھ لگے ہوئے
تھے جب انہوں نے دیکھا کہ اس نے خود کشی کر لی تو وہ رسول کریم ﷺ کے پاس آئے۔رسول کریم میں ہے اس وقت صحابہ میں لیٹے ہوئے تھے۔اس صحابی نے آتے ہی بلند آواز
سے کلمہ شہادت پڑھا اور کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کی
کہ آپ اس کے رسول ہیں۔رسول کریم ﷺ نے بھی فرمایا میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
167
جلد دوم
خدا ایک ہے اور یہ کہ میں اس کا رسول ہوں۔پھر آپ نے دریافت فرمایا تم نے یہ کلمہ شہادت
کیوں پڑھا ہے؟ اس نے عرض کیا يَا رَسُولَ اللہ ! جب آپ نے ایک شخص کے متعلق
آج یہ کہا تھا کہ اگر کسی نے دنیا کے پردہ پر چلتا پھرتا دوزخی دیکھنا ہو تو وہ اس کو دیکھ لے
تو مجھے محسوس ہوا کہ بعض لوگوں کے دل میں تر ڈر پیدا ہوا ہے۔اس وجہ سے میں اس کے
ساتھ ہی رہا تا کہ میں اس کا انجام دیکھوں۔چنانچہ میں اب بتانے آیا ہوں کہ حضور کی
بات درست نکلی اور اس نے خود کشی کر لی ہے۔2ے تو دنیا میں انسان ادنیٰ سے ادنی چیز کیلئے
بھی قربانیاں کر لیتا ہے۔دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ وہ قربانی کس مقصد کیلئے کی جا رہی ہے۔جب
قربانی کسی اعلیٰ مقصد کیلئے کی جارہی ہو تو وہ قابل قدر ہوتی ہے۔لیکن وہی قربانی جب اونی
مقاصد کیلئے کی جائے تو اس کی حیثیت کچھ بھی نہیں رہتی۔ہجرت دیکھ لو کیسی اعلیٰ چیز ہے۔مگر رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ مہاجر بھی ایک درجہ کے نہیں ہوتے بلکہ لوگ کئی چیزوں
کیلئے ہجرت کرتے ہیں۔کوئی کسی عورت کیلئے ہجرت کرتا ہے، کوئی کسی کیلئے کوئی کسی کیلئے
مگر فر ما یا اصل ہجرت وہی ہے جو خدا تعالیٰ کیلئے کی جائے۔3 اس کے مطابق دنیا کے پردہ
پر دیکھ لو عورتوں کی خاطر قربانیاں کرنے والے ملتے ہیں یا نہیں؟ ہائیکورٹ کے جوں کے
فیصلے پڑھ کر دیکھ لو۔بیسیوں کیس شائع ہوتے ہیں جن میں لوگ ایک دوسرے کا محض اتنی
سی بات پر سر پھاڑ دیتے ہیں کہ فلاں عورت سے میں شادی کروں گا تم شادی نہیں کر
سکتے۔تو جذبات کی شدت میں انسان بعض دفعہ عورت کیلئے بھی اپنی جان قربان کر دیتا
ہے۔پھر کیا فرق ہے ان قربانی کرنے والوں میں اور اُن قربانی کرنے والوں میں
جنہوں نے محمد رسول اللہ ﷺ کے دائیں بائیں اپنی جان دی۔فرق صرف یہی ہے کہ
ایک نے سفلہ جذبات کیلئے قربانی کی اور دوسرے نے اعلیٰ جذبات کے ماتحت قربانی
کی۔اسی طرح اگر کوئی دکھاوے کیلئے لوگوں کو نام کے مسلمان بنا تا اور محض تعداد پوری کر
کے ہمیں دکھا دیتا ہے اور یہ کوشش نہیں کرتا کہ ان کے اندر اسلام کی حقیقی روح پیدا ہو تو یہ
بالکل جھوٹ ہوگا اگر ہم کہیں کہ وہ اسلام کیلئے قربانی کر رہا ہے کیونکہ جو کچھ اس نے پیدا کیا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
168
جلد دوم
وہ اسلام چاہتا ہی نہیں۔اسلام نے کب یہ کہا تھا کہ وہ ایسے لوگ پیدا کرے جو نام کے
لحاظ سے تو مسلمان کہلائیں مگر اعمال کے لحاظ سے اسلام سے ان کا کوئی تعلق نہ ہو۔اگر وہ
ایسا کرتا ہے تو نہ صرف یہ کہ وہ کوئی قربانی نہیں کرتا بلکہ اسلام کی فتح کو پیچھے ڈالتا ہے اس
لئے کہ جو غلط راہ پر چلے ہوئے لوگ ہوں گے وہ آئندہ کیلئے اسلام کے راستہ میں روک
بن کر کھڑے ہو جائیں گے۔یہی وجہ ہے کہ میں آجکل اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ جو منافق ہیں ان کے
متعلق لوگوں کو میرے پاس رپورٹ کرنی چاہئے تا کہ میں انہیں جماعت سے الگ کر دوں
کیونکہ جو قادیان میں منافق ہیں یا بیرونی جماعتوں میں وہ مخلصین کے راستہ میں روک بن
جاتے اور انہیں بھی قربانیوں سے پیچھے ہٹانا چاہتے ہیں۔پس چونکہ منافق آدمی اور لوگوں
میں زہر پیدا کرتا اور مخلصوں کی جماعت کوست بنانے کے درپے ہوتا ہے اس لئے ضروری
ہوتا ہے کہ اس کے متعلق جماعت کو علم ہو اور وہ اس کے فتنہ سے محفوظ رہے۔اسی طرح
ایسی تبلیغ جس کے نتیجہ میں اسلامی تعلیم پر عمل نہیں ہوتا وہ اسلام کی فتح کو قریب نہیں کرتی بلکہ
دور ڈال دیتی ہے۔پس میں اپنے ان مبلغوں کو جو اس وقت امریکہ جا رہے ہیں اور ان کی
مبلغوں کو بھی جو انگلینڈ میں کام کر رہے ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ اگر واقعہ میں مغرب کو جاتے
ہوئے کوئی قربانی ہے تو وہ یہی ہے کہ صحیح اسلام کو وہاں قائم کیا جائے۔ممکن ہے مبلغین میں
سے بعض جذباتی آدمی ہوں اور اپنے گھر کو چھوڑنا پسند نہ کرتے ہوں اور میں نے جیسا کہ
بتایا ہے دو فیصدی اس قسم کے لوگ بھی ہوتے ہیں، مگر پھر بھی ان کی قربانی جسمانی جذبات
سے تعلق رکھنے والی ہوگی بیرونی دنیا سے تعلق رکھنے والی نہ ہوگی۔اور ان کی قربانی بھی تبھی
اصلی قربانی ہوگی جبکہ وہ اس رو کا مقابلہ کریں گے جو وہاں اسلام کے خلاف جاری ہے اور
اسلام
کو صحیح طریق پر لوگوں کے سامنے پیش کریں گے۔اگر وہ اسلام کی صحیح تعلیم پیش کرنے کی
کے نتیجہ میں مسلمان نہیں ہوتے تو نہ ہوں مگر انہیں کھلے بندوں کہہ دیا جائے کہ سچی تعلیم یہی
ہے۔اور اگر وہ مسلمان ہونے کیلئے تیار ہوں تو پھر بھی انہیں صاف طور پر بتا دیا جائے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی