مغربی ممالک میں تبلیغِ اسلام کا فریضہ سر انجام دینے والے احمدی مبلغین کو نہایت ضروری اور اہم ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
169
جلد دوم
انہیں اسلام کی ان ان تعلیموں پر عمل کرنا پڑے گا۔میں یہ تو نہیں کہتا کہ جب تک پہلے دن
ہی کوئی شخص اسلام کی تمام تعلیموں پر عمل نہ کرنا شروع کر دے اسے احمدیت میں داخل نہ
کرومگر میں یہ ضرور کہوں گا کہ انہیں صاف طور پر کہہ دو کہ گو آج تم میں یہ باتیں پائی جاتی
ہیں مگر تمہیں ان باتوں کو چھوڑنا پڑے گا۔اول تو ہم تم سے یہی امید کرتے ہیں کہ تم آج ہی کی
ان باتوں کو چھوڑ دو گے لیکن اگر آج نہیں چھوڑ سکتے تو مہینہ، دو مہینے ، تین مہینے تک چھوڑ دو
اس سے زیادہ انتظار نہیں کیا جاسکتا۔پس انہیں صاف طور پر کہہ دیا جائے کہ تم اسلام کی
تعلیم کو اگر بچے طور پر ماننے کیلئے تیار ہو تو مانو ورنہ نہ مانو۔اگر اس طرز پر کام کیا جائے اور
دس سال تک بھی کوئی شخص مومن نہ ملے تو کوئی حرج نہیں۔ہمیں سال تک بھی کوئی مومن نہ
ملے تو کوئی حرج نہیں۔تمہیں سال تک بھی کوئی مومن نہ ملے تو کوئی حرج نہیں۔لیکن اگر اس
قدر وضاحت سے اسلام کو پیش کر دینے کے بعد تمیں سال کے لمبے انتظار کے بعد تمہیں
ایک مومن بھی مل جاتا ہے تو پھر وہاں ٹھہرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ شخص خود وہاں کے
کیلئے معلم ، ہادی اور راہنما کا کام دے گا۔لیکن اگر اس قسم کا ایک آدمی پیدا نہیں کیا جاتا
اور نام کے ہزاروں مسلمان پیدا کر دیئے جاتے ہیں تو ان ہزاروں آدمیوں کی موجودگی
میں بھی وہاں سے واپس آنا خطرہ سے خالی نہیں ہو سکتا۔ہمارے مبلغوں کو اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ مسلمانوں میں آج جس قدر فرقے
پائے جاتے ہیں ان میں سے ہر فرقہ کسی نہ کسی کمزور مبلغ کی تبلیغ کا نتیجہ ہے۔اس نے تبلیغ
کی مگر تبلیغ میں کمزوری دکھائی اور بعض باتوں کو صحیح رنگ میں پیش نہ کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
کچھ لوگ اس کے گرد جمع ہو گئے اور ان لوگوں کے اثر سے اور لوگ پیدا ہو گئے اور ہوتے
ہوتے وہ ایک فرقہ بن گیا۔اس طرح اس فرقہ پر جس قدر سلامت ہوتی ہے اس کا ایک
حصہ اس مبلغ کو بھی ملتا ہے جس کی کمزوری کے نتیجہ میں وہ فرقہ پیدا ہوا۔آخر کوئی نہ کوئی
کمزور مبلغ تھا جس نے بعض باتوں میں کمزوری دکھائی اور لوگوں کو ڈھیل دے دی۔اس
نے سمجھا کہ یہ معمولی بات ہے مگر لوگوں کیلئے اس کی کمزوری مہلک ثابت ہوئی اور وہ ایک
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
170
جلد دوم
نئے فرقہ کے رنگ میں رونما ہو گئی۔آج جتنے شقاق مسلمانوں میں نظر آتے ہیں یہ بعض
مبلغین کی کمزوری کا ہی نتیجہ ہیں۔اسی طرح جو شقاق آج ہندو مذہب میں نظر آتا ہے یہ
بھی کسی ہندو مبلغ کی کمزوری کا نتیجہ تھا گو ہندو مذہب آج سچا نہیں مگر کسی وقت سچا تھا۔جو
شقاق آج عیسائیت میں نظر آتا ہے یہ بھی کسی عیسائی مبلغ کی کمزوری کا نتیجہ تھا گو عیسائی
مذہب آج سچا نہیں مگر کسی وقت سچا تھا۔جو شقاق آج بدھوں میں نظر آتا ہے یہ بھی کسی بدھ مبلغ کی
کی کمزوری کا نتیجہ تھا گو بدھ مذہب آج سچا نہیں مگر کسی وقت سچا تھا۔غرض ان تمام فرقوں کی
لعنتیں ان کمزور مبلغوں پر بھی پڑتی ہیں جو اس شقاق اور تفرقہ کے موجب ہوئے کیونکہ
صال
اس تفرقہ اور شقاق کی بنیاد انہی کے ہاتھوں سے پڑی۔رسول کریم ﷺ نے اسی وجہ
سے فرمایا ہے کہ جس شخص سے کوئی ہدایت پاتا ہے اس کی نیکیوں کا ثواب جس طرح اس
شخص کو ملتا ہے جو نیکی کر رہا ہو اسی طرح ایک حصہ ثواب کا اس شخص کو بھی ملتا ہے جس کے
ذریعہ اس نے ہدایت پائی ہو۔اسی طرح آپ نے فرمایا کہ جس شخص کے ذریعہ کوئی دوسرا
شخص گمراہ ہوتا ہے اس کی گمراہی اور ضلالت کا گناہ جس طرح اسے ملتا ہے اسی طرح اس
شخص کو بھی گناہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ گمراہ ہوا ہو۔4
محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات میں یہ بات ہمارے لئے موجود ہے۔اللہ تعالیٰ خود
فرماتا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ 5 تمہارے لئے
رسول
کریم ﷺ کے وجود میں نمونہ پایا جاتا ہے۔آپ نے تبلیغ شروع کی۔چند لوگوں نے
آپ کی تبلیغ سے متاثر ہو کر آپ کو قبول کر لیا مگر باقیوں نے انکار کر دیا۔نہ مانا، نہ مانا، نہ مانا
یہاں تک کہ سال گزر گیا، دوسرا سال گزر گیا، تیسرا سال گزر گیا ، چوتھا سال گزر گیا حتی کہ
دس سال گزر گئے ، گیارہ سال گزر گئے اور لوگ انکار کرتے چلے گئے۔ایک ظاہر بین شخص
کی نگاہ میں اس کا مایوسی کے سوا اور کوئی نتیجہ پیدا نہیں ہو سکتا تھا مگر رسول کریم کے مایوس
نہ ہوئے۔تب اسی حالت میں مکہ کے لوگوں نے یہ تجویز پیش کی کہ اگر محمد (صلی اللہ علیہ
وسلم ) بعض باتوں میں نرمی کر دیں تو ہم ان کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ہم یہ نہیں کہتے کہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
171
جلد دوم
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) شرک کریں، ہم یہ نہیں کہتے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنا مذہب
چھوڑ دیں۔ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ وہ ہمارے بتوں کے متعلق سخت الفاظ کا استعمال نہ
کریں اور ان کی تحقیر اور تذلیل نہ کریں۔کیا یہی وہ چیز نہیں جو مغرب میں ہمارے مبلغین
کے سامنے پیش کی جاتی ہے؟ مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کیا جواب دیا ؟ یہی کہ
باوجود اس کے کہ گیارہ سال کی لمبی مایوسی کے بعد امید کی جھلک دکھائی دی تھی ، گیارہ سال
کی لمبی تاریکی کے بعد روشنی کی ایک شعاع نکلی تھی اور کفار صرف اتنی سی بات پر آپ سے
ملنے کیلئے تیار تھے کہ بتوں کے متعلق سخت الفاظ کہنا اور انہیں برا بھلا کہنا چھوڑ دیا جائے
کیونکہ اس سے ان کی ہتک ہوتی ہے۔اور باوجود اس کے کہ اس تجویز کو پیش کرنے کیلئے
انہوں نے ذریعہ بھی وہ اختیار کیا جو ہمارے مبلغوں کے سامنے پیش نہیں ہوتا وہ ایک ایسے
شخص کے پاس جاتے ہیں جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا سب سے زیادہ محسن ہے۔محمد ﷺ
کی بچپن کی زندگی کے لمحات اس کے ممنونِ احسان ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کا ایک
معتد بہ حصہ اس کے گھر سے کھائی ہوئی روٹیوں سے غذا حاصل کرتا رہا ہے اور محمد اے
کا جسم سالہا سال تک اس کے دیئے ہوئے کپڑوں سے اپنے آپ کو ڈھانکتا رہا ہے۔پھر کی
نبوت کے زمانہ میں باوجود اس کے کہ مذہبی طور پر وہ محمد ﷺ سے متفق نہ ہوا، ہر تکلیف
میں وہ آپ کا ساتھ دیتا اور ہر مشکل میں وہ آپ کا ہاتھ بٹاتا، محمد اللہ کے ایسے محسن کے
پاس وہ لوگ جاتے اور اسے کہتے ہیں کہ اب تک تو تم نے یہ خطر ناک غلطی کی کہ تم محمد
کا ساتھ دیتے رہے اور اپنی قوم کی جڑیں کٹوانے میں تم اس کی مدد کرتے رہے مگر
اب ہم اس کی باتوں کی برداشت نہیں کر سکتے۔ہم اس بات کیلئے بالکل تیار ہیں کہ اس کے
ساتھ مل جائیں مگر یہ ہم سے نہیں دیکھا جاتا کہ وہ ہمارے بتوں کو گالیاں دے۔پس اگر وہ
اس بات کو منظور کرے کہ ہمارے بتوں کو گالیاں نہ دے تو ہم اسے کچھ نہیں کہیں گے۔لیکن
اگر وہ نہ مانے اور آپ بھی اس سے اپنا تعلق منقطع نہ کریں تو پھر آپ سے بھی ہمارے
عليم
تعلقات جاتے رہیں گے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
172
جلد دوم
رسول کریم ﷺ کے چچا جن کا اس واقعہ میں میں ذکر کر رہا ہوں ان کا نام ابوطالب
تھا انہوں نے آپ کو بلایا اور کہا اے میرے بھتیجے! تجھے معلوم ہے کہ میں نے تیری خاطر
اپنی قوم سے لڑائی کی۔پھر تجھ کو معلوم ہے کہ تیری تعلیم سے تیری قوم کتنی متنفر اور کس قدر
بیزار ہے۔آج اس قوم کے بہت سے معزز افراد مل کر میرے پاس آئے تھے اور وہ کہتے
تھے کہ تو صرف اتنی سی نرمی کر دے کہ بتوں کے متعلق سخت الفاظ کا استعمال چھوڑ دے۔اگر
تو اس بات کیلئے تیار نہ ہو تو پھر وہ کہتے ہیں کہ ہم ابو طالب سے بھی اپنے تعلقات منقطع کر
لیں گے۔تجھ کو معلوم ہے کہ میں اپنی قوم کو نہیں چھوڑ سکتا اور نہ اپنے تعلقات اس سے منقطع
کر سکتا ہوں۔پس کیا تو میری خاطر اپنی تعلیم میں اتنی معمولی سی کمی نہیں کرے گا؟ یہ مطالبہ
ایسے منہ سے نکلا تھا کہ یقیناً دنیوی لحاظ سے اس کا رڈ کرنا نہایت مشکل تھا۔ہمارے مبلغ جو
مغرب میں تبلیغ اسلام کیلئے جاتے ہیں ان کے سامنے اس قسم کی جذباتی تقریر کرنے والا کوئی
صلى الله
نہیں ہوتا۔پس ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اُس وقت رسول کریم ﷺ کے کیا جذبات تھے۔ایک
طرف آپ کا یہ عقدِ ہمت تھا کہ زمین و آسمان مل سکتے ہیں مگر میں وہ تعلیم نہیں چھوڑ سکتا
جس کی اشاعت کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف سے میں مبعوث کیا گیا ہوں۔اور دوسری طرف
ابوطالب جو آپ کا نہایت محسن اور آپ کا چا تھا ، اس کے جذبات آپ کے سامنے تھے
اور آپ چاہتے تھے کہ اس کے ان احسانوں کا جو اس نے آپ پر کئے اور اُن قربانیوں کا
جو اس نے آپ کی خاطر کیں کسی نہ کسی صورت میں بدلہ دیں۔لیکن خدا تعالیٰ کی تعلیم کے
مقابلہ میں بندوں کا احسان کیا حقیقت رکھتا ہے کہ اس کی طرف توجہ کی جاتی۔ان جذبات
کے تلاطم نے رسول کریم ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہا دیئے اور آپ نے اپنے چچا سے
مخاطب ہوتے ہوئے کہا میرے چا! میں آپ کیلئے ہر قربانی کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن
خدا تعالیٰ کی تعلیم کی اشاعت میں میں کسی فرق اور امتیاز کو روا نہیں رکھ سکتا۔اے چا!
آپ کی تکلیف مجھے تکلیف دیتی ہے اور آپ کا دکھ مجھے دکھ دیتا ہے لیکن اس معاملہ میں اگر
آپ کی قوم آپ کی مخالفت کرتی ہے اور آپ میرا ساتھ نہیں دے سکتے تو مجھے چھوڑ
الله
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
173
جلد دوم
دیجئے۔باقی رہی نرمی کرنی سو خدا کی قسم ! اگر میری قوم سورج کو میرے دائیں اور چاند کو
میرے بائیں بھی لا کر رکھ دے تو میں اس تعلیم کے پھیلانے میں کسی قسم کی کمی نہیں کروں گا
صلى الله جو خدا نے میرے سپرد کی ہے۔6 کتنی مایوسی کی گھڑیوں میں رسول کریم ﷺ کے سامنے
ایک بات پیش کی گئی اور کس رنگ میں آپ سے ایک مطالبہ کیا گیا مگر رسول کریم می
نے کتنا شاندار جواب دیا کہ معمولی حالات نہیں اگر کفار زمین و آسمان میں بھی تغیر پیدا کر
دیں اور حالات ان کے ایسے موافق ہو جائیں کہ سورج پر بھی ان کا قبضہ ہو جائے اور نہ
صرف مکہ میں یہ مجھے پناہ نہ لینے دیں بلکہ آسمان کے ستارے بھی ان کے ساتھ مل جائیں
اور یہ سب مل کر مجھے کچلنے اور مجھے تباہ وبرباد کرنے کیلئے اکٹھے ہو جائیں تب بھی میں
خدا تعالیٰ کے حکم کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔یہ وہ ایمان تھا کہ جب محمد عہ سے اس کا خدا تعالیٰ نے مظاہرہ کرایا تو اس کے بعد
آپ کو حکم دیا کہ جاؤ ایک نئی زمین ہم نے تمہارے لئے تیار کر دی ہے اس میں اللہ تعالیٰ کا
پیغام پہنچاؤ۔وہ زمین مدینہ تھی جہاں خدا تعالیٰ نے ایک ایسی جماعت کھڑی کر دی جس
نے اسلام کیلئے اپنے آپ کو قربانیوں کیلئے پیش کیا اور اپنے دعوئی کو نباہا۔یہ چیز ہے جس کی
اس وقت بھی ضرورت ہے۔میں نے مدتوں دیکھا مگر خاموش رہا، میرے کانوں نے سنا
مگر میری زبان نہیں ہلی مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ وقت آ گیا کہ
خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ بات ڈال دی کہ اسلام کی اشاعت کیلئے کسی مداہنت اور
کسی کمزوری کی قطعاً ضرورت نہیں۔آج تم کو مغربیت کو کچلنے کیلئے کھڑا کیا گیا ہے نہ کہ
مغربیت کی تقلید کرنے کیلئے۔اگر تم مغربیت کو کچل نہیں سکتے تو بہتر ہے کہ تم اپنی شکست تسلیم
کر لو۔تم سے ایک بالا ہستی موجود ہے اس کی طرف اپنی نگا ہیں اٹھاؤ اور اس سے کہو کہ ہم
ہار رہے ہیں تمام فتح اور کامیابی تیرے ہاتھ میں ہے تو آپ اپنے فضل سے ہمیں کامیابی
عطا فرما۔رسول کریم ﷺ کا نمونہ تمہارے سامنے ہے۔آپ اپنی قوم کو منوانے کیلئے ہر گز تیار
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
174
جلد دوم
نہ ہوئے بلکہ آپ نے کہا تو یہ کہ بے شک زمین و آسمان میرے مٹانے کیلئے تل جائیں
میں مداہنت نہیں کر سکتا۔اسی وجہ سے محمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیم دنیا میں قائم رہی اور
با وجود اس کے کہ مسلمان بگڑ گئے آپ کی تعلیم آج تک محفوظ ہے۔لیکن اور کسی قوم کی تعلیم
مکمل طور پر محفوظ نہیں۔کتنی چھوٹی سی بات ہے جس میں عیسائیوں نے تبدیلی کی کہ ہفتہ کی
بجائے انہوں نے اتوار کو اپنا مقدس دن بنا لیا لیکن چونکہ ان کا قدم حضرت عیسی علیہ السلام
کی لائی ہوئی تعلیم سے منحرف ہو گیا اس لئے پاؤں پھسلنے کی دیر تھی کہ پھر ان کا کہیں ٹھکانا نہ
رہا۔آج ایک تعلیم کو انہوں نے چھوڑا تھا تو کل دوسری کو چھوڑ دیا اور پرسوں تیسری کو۔بالکل اُسی طرح جس طرح رسہ کشی کا جب مقابلہ ہوتا ہے تو ایک فریق میں سے کسی کا پہلے
چھوٹا سا انگوٹھا ہلتا ہے۔اس انگوٹھے کے ہلنے کی دیر ہوتی ہے کہ یکے بعد دیگرے ٹیم کے
تمام کھلاڑیوں کے تمام قدم اکھڑنے شروع ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ ایک بھی ان میں
سے رسہ کو قابو میں نہیں رکھ سکتا۔پس جس طرح ایک انگوٹھے کی جنبش کی وجہ سے ساری
ٹیم کے پاؤں اکھڑ جاتے ہیں اسی طرح دینی امور میں بعض دفعہ ایک چھوٹی سی جنبش
نہایت خطرناک نتائج پیدا کر دیا کرتی ہے اور در حقیقت وہی جنبش اصل چیز ہوتی ہے۔بظاہر وہ ایک چھوٹی سی جنبش ہوتی ہے اور جسم کے قلیل حصہ کی جنبش ہوتی ہے مگر
ساری دنیا کا نقشہ بدل دیتی ہے۔یہی حال ہماری کوششوں کا ہے ہم میں سے بھی ایک
شخص کی معمولی سی لغزش بسا اوقات اسلام کی فتح کو بہت پیچھے ڈال سکتی ہے اور اُس کی
جنبش صرف اس کی ذات کیلئے ہی نقصان دہ نہیں بلکہ دین کیلئے بھی نقصان رساں ہو سکتی
ہے کیونکہ ساری ٹیم اس کے پیچھے بھاگتی چلی جائے گی۔پس وہ شکست اُس کی نہیں ساری
قوم کی شکست ہوگی اور اس کا پھسلنا صرف اس کا پھسلنا نہیں ہو گا بلکہ ساری قوم کا پھسلنا
ہوگا۔پس میں اس وقت ان مبلغوں کو بھی جو امریکہ جا رہے ہیں اور ان مبلغین کو بھی جو
مغرب میں موجود ہیں بغیر کسی خاص مبلغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ مغرب
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
175
جلد دوم
میں تبلیغ اسلام کیلئے جانے والا اگر اپنے فرائض میں کوتاہی کرتا ہے تو میرے نقطۂ نگاہ سے
وہ کوئی قربانی نہیں کر رہا اِلَّا مَا شَاءَ الله - اور إِلَّا مَا شَاءَ اللہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ
بعض ایسے بھی ہو سکتے ہیں کہ جن کے ذاتی حالات ایسے ہوں کہ وہ باہر جانا پسند نہ کرتے
ہوں۔ایسے لوگوں کو مستی کرتے ہوئے کہ وہ بہت ہی کم ہوتے ہیں عموماً یورپین ممالک
میں جانے والوں کے متعلق ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ قربانی کر رہے ہیں۔یوں تو انسان
جب اپنے گھر سے باہر نکلتا ہے طبعی طور پر تھوڑی دیر کیلئے اسے تکلیف ہوتی ہے۔کانووکیشن
دربار میں جب بادشاہ اپنے سر پر تاج رکھوانے کیلئے جاتے ہیں تو بعض کی آنکھوں میں
اُس وقت بھی آنسو آ جاتے ہیں مگر وہ آنسو عارضی ہوتے ہیں اور تھوڑی دیر کے بعد ہی وہ
ہشاش بشاش ہو جاتے ہیں۔پس سوال ان آنسوؤں کا نہیں ہوتا جو روانگی کے وقت کسی
شخص کی آنکھ سے ٹپکیں بلکہ سوال یہ ہوتا ہے کہ اس کے بعد اس کی کیا حالت ہوتی ہے۔۔لڑکیوں کی جب شادی ہوتی ہے تو عموماً گھر سے روتی ہوئی جاتی ہیں مگر کیا کوئی کہ سکتا ہے
کہ وہ قربانی کر رہی ہیں۔صرف اس لئے کہ اُس وقت ان کے غم کے جذبات ہیں۔جس
وقت لڑکیوں کے آنسو بہہ رہے ہوتے ہیں ان آنسوؤں کے پیچھے ایک تسلی بھی موجود ہوتی ہے۔اسی طرح جب کوئی مبلغ گھر سے روانہ ہو گا قدرتی طور پر اسے اپنے والدین اور رشتہ داروں کی
جدائی کا غم ہو گا مگر یہ صدمہ اور غم بھی زیادہ تر اسی جگہ جانے میں ہوتا ہے جہاں جان کے
متعلق کسی قسم کے خطرات ہوں۔لیکن جہاں جان کے متعلق کوئی خطرہ نہ ہو وہاں یہ صدمہ اور
غم بھی بہت ہلکا ہوتا ہے اور محض اس کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ شخص قربانی کر رہا ہے۔غرض جہاں جہاں ہمارے مبلغ اس اصول کے ماتحت تبلیغ کریں گے انہیں گوا بتدا میں
تکلیف ہوگی اور لوگوں سے اپنے عقائد منوانے مشکل ہوں گے مگر آخر وہ اپنا دبدبہ اور
رعب قائم رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور جو جماعت ان کے ذریعہ قائم ہوگی وہ صحیح
اسلامی جماعت ہوگی۔اور اگر کسی ملک کا ہدایت پانا اللہ تعالیٰ کے حضور مقدر ہی نہیں تو ہم
کون انہیں ہدایت دینے والے ہیں۔پس جو مبلغ اس وقت جا رہے ہیں ان کو بھی اور جو
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
176
جلد دوم
پہلے سے وہاں موجود ہیں ان کو بھی میں کہتا ہوں کہ اگر وہ اسلام
کی تبلیغ کرنے کیلئے مغربی ممالک
میں جاتے ہیں تو انہیں اسلام کی تعلیم پر وہاں عمل کرنا چاہئے اور اسلامی عقائد ان لوگوں
کے دلوں میں راسخ کرنے چاہئیں۔اور اگر وہ اسلامی تعلیم کی تبلیغ نہیں کر سکتے تو پھر انہیں
آنے بہانے بنانے کی ضرورت نہیں۔وہ اپنے نفس کیلئے جارہے ہیں۔لذت اور سرور
حاصل کرنے کیلئے جارہے ہیں۔اور یہ منافقت ہوگی اگر وہ کہیں کہ ہم اسلام کی تبلیغ کیلئے
جا رہے ہیں۔مومن صاف دل اور صاف گو ہوتا ہے اسے ہمیشہ سچی بات کہنی چاہئے اور
سچی بات ہی دوسروں سے سنی چاہئے۔پھر جو آئندہ ہماری طرف سے غیر ممالک میں مبلغ
جائیں خصوصاً وہ جو تحریک جدید کے بورڈنگ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں ان کو بھی یہ
امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ یہاں سے جب بھی وہ نکلیں اس روح کو لے کر نکلیں کہ مغربیت کا
مقابلہ کرنا ان کا فرض ہے۔اگر وہ یہاں سے تعلیم حاصل کر کے جاتے ہیں لیکن مغربیت
کے مقابلہ میں کمزوری دکھا دیتے ہیں اور بجائے مغربیت کو کچلنے کے اس کا اثر خود قبول کر
لیتے ہیں تو ان کی مثال بالکل اس شخص کی سی ہوگی جسے اپنے متعلق خیال ہو گیا کہ میں بہت بڑا
بہادر ہوں اور پھر اس نے چاہا کہ اپنے بازو پر شیر کی تصویر گدوائے تا کہ اس کی نسبت عام
طور پر سمجھا جائے کہ وہ بہادر ہے۔جب نائی نے شیر کی تصویر گودنے کیلئے اس کے بازو پر
سوئی ماری اور اسے درد ہوا تو کہنے لگا کیا گودنے لگے ہو؟ اس نے کہا کہ شیر کی دم گود نے
لگا ہوں۔اس نے کہا اچھا اگر شیر کی دم نہ ہو تو آیا شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ اس نے کہا رہتا
کیوں نہیں۔وہ کہنے لگا اچھا تو دم چھوڑ دو اور کوئی اور حصہ گودو۔پھر جو اُس نے سوئی ماری
تو اسے پھر درد ہوا۔کہنے لگا اب کیا گودنے لگے ہو؟ کہنے لگا دایاں کان۔اس نے پوچھا؟
اگر شیر کا دایاں کان نہ ہو تو آیا شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ وہ کہنے لگا رہتا کیوں نہیں۔اس نے کہا
اچھا اسے بھی چھوڑ دو اور کوئی اور حصہ گودو۔پھر اس نے بایاں کان گود نا چاہا تو پھر اس نے
روک دیا۔سرگودنا چاہا تو اسے روک دیا، یہاں تک کہ نائی نے سوئی رکھ دی اور کہنے لگا
ایک حصہ نہ ہو تو شیر رہ سکتا ہے لیکن جب کوئی حصہ بھی نہ بنے تو شیر کی تصویر کس طرح بن
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
177
جلد دوم
سکتی ہے۔تو بعض لڑکے جنہیں ان کے ماں باپ نے اس نیت اور اس ارادہ سے اس جگہ
داخل کیا تھا کہ وہ اپنے اندر قربانی کی روح پیدا کریں وہ اس روح سے چل نہیں سکے۔اور
بعض ماں باپ بھی اس روح سے کام نہیں لے سکے جس روح سے کام لینا ان کیلئے ضروری
تھا۔مگر یہ کوئی عجیب بات نہیں۔ہرنئی چیز سے دو نظارے پیدا ہوا کرتے ہیں۔بعض لوگ
پہلے اس میں شامل ہو جاتے ہیں اور پھر نکل جاتے ہیں۔اور بعض پہلے چیختے ہیں لیکن پھر خوشی
سے شامل ہو جاتے ہیں۔یہ دونوں ناقص روح رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔کامل روح
والے وہ ہوتے ہیں جو شروع سے ہی خوشی سے شامل ہو جاتے ہیں اور بالکل ناقص وہ
ہوتے ہیں جو کبھی حصہ نہیں لیتے۔پس کچھ لوگ جہاں ایسے ہوتے ہیں جو شروع میں ہی
ساتھ شامل ہو جاتے اور چلتے چلے جاتے ہیں وہاں بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو پہلے
شامل ہو جاتے اور پھر آہستہ آہستہ نکلنا شروع کر دیتے ہیں اور اسی قسم کا مظاہرہ بعض
والدین اور بعض طالب علموں نے کیا ہے۔پس میں تحریک جدید کے طلباء کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں اور انہیں نصیحت کرتا کی
ہوں کہ ان کو اپنے سامنے ہمیشہ وہ مقصد رکھنا چاہئے جو اسلام کا منتہی ہے اور جس کیلئے
تحریک جدید جاری کی گئی ہے۔میں اس یقین اور وثوق پر اب قائم ہو چکا ہوں۔ایسا ہی کی
بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جیسے دنیا میں کوئی مضبوط ترین چٹان قائم ہو کہ دنیا کا واحد علاج اس وقت
مغربیت کا کچلتا ہے۔جب تک ہم مغربیت کو کچل نہیں سکتے اُس وقت تک دنیا میں
روحانیت قائم نہیں ہو سکتی۔یہ ناسور ہے جو دنیا کو ہلاک کر رہا ہے اور جب تک اس ناسور کو
کاٹ کر الگ پھینک نہیں دیا جائے گا دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔منافقت اس سے ترقی
کرتی ہے، کفر اس سے ترقی کرتا ہے، نافرمانی اس سے ترقی کرتی ہے، شرک اس سے ترقی
کرتا ہے، مداہنت اس سے ترقی کرتی ہے، اباحت اس سے ترقی کرتی ہے، دہریت اس
سے ترقی کرتی ہے۔غرض یہ ساری بیماریوں کی جان ہے اور اس کے کسی ایک حصہ کو بھی
باقی رہنے دینا ایسا ہی ہے جیسے طاعون یا ہیضہ کے بہت سے کیڑے تو مار دیئے جائیں مگر
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
178
جلد دوم
ہیضہ اور طاعون کے کچھ کیڑے محفوظ رکھ لئے جائیں۔پس تحریک جدید کے طلباء کو یہ امر
ہمیشہ اپنے مدنظر رکھنا چاہئے کہ ان کا مقصد مغربیت کی روح کو کچلتا ہے۔بے شک بعض
طالب علموں کے ماں باپ کے ذہن میں یہ بات موجود ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خدمت دین
کیلئے وقف کر دیں گے لیکن اصل قربانی یہ ہے کہ انسان ان ممالک میں تبلیغ کیلئے جائے
جن ممالک میں جانا ہر قسم کے خطرات اپنے ساتھ رکھتا ہے۔لیکن چونکہ جانا اپنے اختیار
میں نہیں ہوتا بلکہ امام جہاں بھیجے وہاں جانا ضروری ہوتا ہے اس لئے دل میں ارادہ یہ رکھنا
چاہئے کہ خدا تعالیٰ کیلئے ہم ہر قسم کے خطرات قبول کرنے کیلئے تیار رہیں گے۔خصوصیت
سے جب کوئی مبلغ مغرب میں جائے تو اس کو ہمیشہ یہ امر اپنے مد نظر رکھنا چاہئے کہ مغربیت
کو کچلنا اس کے فرائض میں داخل ہے۔اگر وہ اس فرض کو ادا نہیں کرتا تو وہ اسلام سے تمسخر
کرتا اور ہم کو بیوقوف بنانا چاہتا ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں۔بچپن میں ایک ہمارے
استاد ہوا کرتے تھے۔انہوں نے جس روز دیکھنا کہ ہم گھر سے مٹھائی لے کر نکلے ہیں تو دور
سے ہی ہمیں دیکھ کر کہنا شروع کر دینا کہ میں مٹھائی نہیں کھایا کرتا۔بچپن کی عمر تھی جب ہم
ان کے منہ سے یہ الفاظ سنتے تو اچھل کر استاد صاحب سے چمٹ جاتے اور کہتے کہ ہم تو
آپ کو مٹھائی کھلا کر ہی رہیں گے۔جب ہم زیادہ اصرار کرتے تو انہوں نے اور زیادہ
زور سے کہنا شروع کر دینا کہ نہ نہ میں نہیں کھاتا اور اپنے منہ کو خوب زور سے بھینچ لیتے اور
کہتے خبر دار! جو میرے منہ میں مٹھائی ڈالی۔ہم اس پر اور زیادہ زور سے مٹھائی ان کے منہ
میں ڈال دیتے۔انہوں نے تھوڑی سی مٹھائی کھا کر پھر منہ بھینچ لینا اور کہنا میں مٹھائی نہیں
کھایا کرتا اور ہم نے پھر ان کے منہ میں مٹھائی ڈالنی شروع کر دینی۔یہاں تک کہ وہ اس
طریق سے ہماری ساری مٹھائی کھا جاتے اور بچپن کی عمر کے لحاظ سے ہم سمجھتے کہ ہم نے بڑا
کا رنامہ کیا ہے۔تو مغرب میں جانے والا مبلغ اگر مغربی روح کا مقابلہ نہیں کرتا تو اس سے
زیادہ اس کی قربانی کی کوئی حقیقت نہیں جتنی قربانی مٹھائی کھاتے وقت ہمارا وہ استاد کیا
کرتا تھا۔میں نے جیسا کہ ابھی کہا ہے میں غیر احمدیوں میں سے ایک ہزار آدمی ایسے پیش
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
179
جلد دوم
کر سکتا ہوں جو اس قسم کی قربانی کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔اگر تجربہ کرنا ہو تو تین چار
دفعہ ”الفضل“ اور ”انقلاب میں اشتہار دے کر دیکھ لو اور لکھ دو کہ ہمیں امریکہ ، انگلینڈ یا
جرمنی اور فرانس میں تبلیغ اسلام
کیلئے مبلغ درکار ہیں۔تمہیں چند ہی دنوں میں معلوم ہو
جائے گا کہ اس کیلئے تمہارے پاس
کتنی درخواستیں پہنچتی ہیں۔"1
مثل مشہور ہے کوئی پور بیا مر گیا اور اس کے بچوں کو سنبھالنے والا کوئی نہ رہا۔اس کی
بیوی نے بین ڈالنے شروع کئے کہ ہائے میرا خاوند مر گیا۔اس نے فلاں سے ساٹھ روپے
لینے تھے اب وہ کون لے گا؟ فلاں سے سو روپے لینے تھے وہ کون لے گا ؟ جب اس نے
ئین ڈال کر اس طرح کہنا شروع کیا تو ایک پور بیا کو دکر آگے آ گیا۔اور جب اس نے کہا
ہائے فلاں شخص سے میرے خاوند نے ساٹھ روپے لینے تھے وہ کون لے گا ؟ تو وہ کہنے لگا
اری ہم ری ہم۔پھر وہ رونے لگی کہ فلاں سے سوروپیہ اس نے لینا تھا وہ کون لے گا ؟
وہ پھر کہنے لگا’ داری ہم ری ہم۔عورت پھر کہنے لگی فلاں زمین اس کی تھی اب اس پر قبضہ
کون کرے گا ؟ وہ کہنے لگا ”اری ہم ری ہم۔پھر وہ عورت کہنے لگی اس نے فلاں کا دوسو
روپیہ دینا تھا وہ کون دے گا؟ یہ سن کر پور بیا کہنے لگا کہ ارے بھئی ! میں ہی برادری میں
سے بولتا جاؤں یا اور بھی کوئی بولے گا۔تو اس قسم کی قربانی کوئی چیز نہیں۔قربانی وہ پیش کرو
جو حقیقی ہو۔تحریک جدید کا مقصد ہی یہ ہے کہ تمہارے اندر قربانی کی روح پیدا کی جائے اور
اعلیٰ قربانیوں کیلئے تمہیں تیار کیا جائے۔لیکن چونکہ اعلیٰ قربانیوں کا یکدم مطالبہ نہیں کیا جاسکتا
اس لئے آہستہ آہستہ قربانیوں کا معیار بڑھایا جا رہا ہے تا کہ تمام جماعت ایک سطح پر
آ جائے۔عقلمند انسان ہمیشہ ربانی ہوتا ہے۔اس لئے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ب كُونُوا رَبينَ 7 ربانی کے معنی ایسے شخص کے ہی ہیں جو پہلے چھوٹے سبق
پڑھاتا ہے اور پھر بڑے۔بعض نادان اور منافق کہا کرتے ہیں کہ جن قربانیوں کا تم دعوی کی
کرتے ہو ان قربانیوں کو تم کر کے کیوں نہیں دکھاتے ؟ ان نادانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ
جن قربانیوں کی جماعت کو ضرورت ہے اور جن کے بغیر الہی سلسلے دنیا میں ترقی نہیں کیا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
180
جلد دوم
کرتے انہی قربانیوں کی طرف تو میں اپنی جماعت کو لا رہا ہوں۔جو شخص کہتا ہے کہ میں
تمہیں چھت پر چڑھا دوں گا اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ پہلے پہلی سیڑھی پر چڑھائے اور پھر
دوسری اور پھر تیسری سیڑھی پر۔جو شخص ابھی پہلی سیڑھی پر ہے اسے چھت نظر نہیں آسکتا۔لیکن
اگر وہ ان سیڑھیوں پر چڑھتا چلا جائے گا تو آخر ایک دن چھت پر پہنچ جائے گا۔جو کام اس کے
وقت ہمارے سپرد کیا گیا ہے یہ کام ایک دن ہو کر رہے گا اور کسی کی طاقت نہیں کہ اس میں
روک بن کر حائل ہو سکے۔اگر احمدیت سچی ہے اور یقیناً کچی ہے تو جو کچھ تحریک جدید میں مخفی
ہے یا ظاہر وہ ایک دن دنیا پر رونما ہو کر رہے گا۔کئی باتیں تحریک جدید میں ابھی ایسی ہیں جو مخفی ہیں اور لوگ انہیں اس وقت پڑھ نہیں
سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تحریک تفکر اور تدبر کے نتیجہ میں نہیں کی گئی بلکہ خدا تعالیٰ
کے ایک مخفی الہام اور القائے ربانی کے طور پر یہ تحریک ہوئی ہے اور اس کے اندر ایسی ہی
وسعت موجود ہے جیسے خدا تعالیٰ کے اور الہاموں میں وسعت موجود ہوتی ہے۔پس جوں جوں
جماعت قربانیوں کے میدان میں اپنے قدم آگے بڑھاتی چلی جائے گی خواہ میری زندگی
میں اور خواہ میرے بعد اس میں سے ایسی چیزیں نکلتی آئیں گی جو جماعت کیلئے اللہ تعالیٰ کے
فضل سے نیا قدم ہوں گی۔اصول سب تحریک جدید کی سکیم میں بیان ہو چکے ہیں البتہ
تفصیلات اپنے اپنے وقت پر طے ہو سکتی ہیں۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے یونیورسٹی ایک کورس مقرر کر دیتی ہے اور اس کا کام ختم
ہو جاتا ہے۔آگے یہ طالبعلموں کا کام ہے کہ وہ جتنا جتنا کورس یاد کرتے جائیں اتنے اتنے
امتحان میں وہ کامیاب ہوتے جائیں۔اسی طرح اب ایک مکمل کورس جماعت کیلئے تیار ہو
چکا ہے، ایک کامل سیکیم تمہارے سامنے پیش کر دی گئی ہے، ایسا مکمل کورس اور ایسی
کا مل سکیم کہ جَفَّ الْقَلَمُ عَلَى مَاهُوَ كَائِنَّ قلم نے جو کچھ لکھنا تھا وہ لکھ دیا اور اس کی
سیاہی سوکھ چکی۔پس اب خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے جو راستہ مقرر کر دیا ہے اسے کوئی
تبدیل نہیں کر سکتا کیونکہ اس کے سوا اب گمراہی کا راستہ تو ہے مگر ہدایت کا کوئی راستہ نہیں۔