مغربی ممالک میں تبلیغِ اسلام کا فریضہ سر انجام دینے والے احمدی مبلغین کو نہایت ضروری اور اہم ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء), حصہ 4

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
193
جلد دوم
يَا رَسُولَ اللہ ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں اپنے باپ کا سرکاٹ کر آپ کی خدمت
میں لے آؤں تا ایسا نہ ہو آپ کسی اور شخص کے ذریعہ اسے مروا دیں تو کسی مسلمان کے
متعلق میرے دل میں برائی پیدا ہو جائے تو تم سے پہلے لوگوں نے اس قسم کا نظارہ دکھایا تو
ہے اور قربانی کی شاندار مثالیں پیش کی ہیں۔پس تمہیں بھی اگر سلسلہ کیلئے اس قسم کی غیرت
کا مظاہرہ کرنا پڑے تو تمہیں اس قسم کی غیرت کے اظہار میں کسی قسم کا دریغ نہیں کرنا
چاہئے۔چونکہ تم میں ایسے کئی بچے ہوں گے جو گیارہ سال کی عمر رکھتے ہوں گے یا گیارہ
سال کے قریب قریب ان کی عمر ہوگی اس لئے ممکن ہے تم کہو ہم اتنی چھوٹی عمر میں دین کیلئے
کیا قربانی کر سکتے ہیں اس لئے میں تمہیں ایک گیارہ سالہ بچے کا واقعہ سناتا ہوں۔رسول کریم ﷺ نے جب دعوی نبوت کیا اور لوگوں نے آپ کی باتوں کو نہ مانا تو
آپ نے یہ تجویز کی کہ ایک دعوت کی جائے جس میں مکہ کے رؤسا کو اکٹھا کیا جائے اور
انہیں اسلام کی تبلیغ کی جائے۔چنانچہ اس کے مطابق ایک دعوت کا انتظام کیا گیا جس میں
مکہ کے رؤسا اکٹھے ہوئے مگر جب کھانا کھانے کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں آپ لوگوں کے
کو بعض باتیں سنانی چاہتا ہوں تو انہوں نے کہہ دیا کہ ہمیں فرصت نہیں اور سب ایک ایک کرکی
کے اٹھ گئے۔اس پر رسول کریم ﷺ نے دوبارہ ایک دعوت کا انتظام کیا اور اب کی دفعہ
یہ تجویز فرمایا کہ پہلے ہم انہیں اپنی باتیں سنائیں گے اور بعد میں دعوت کھلا ئیں گے۔چنانچہ رو سا آئے اور بیٹھ رہے۔رسول کریم ﷺ نے اس وقت ایک وعظ کیا جس میں
اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے فرمایا خدا تعالی کی طرف سے ایک نعمت آئی ہے اور اس کو
پھیلا نا میرا فرض ہے۔کیا آپ لوگوں میں سے کوئی ہے جو اس انعام کا حصہ دار بنے اور کیا
آپ لوگوں میں سے کوئی سعید روح ہے جو میرا ہاتھ بٹائے ؟ ان رؤسا نے جب یہ سنا تو
خاموش رہے۔مگر ایک گیارہ سال کا بچہ بھی وہیں بیٹھا تھا اس نے اپنے دائیں بھی دیکھا تو
رؤسا کو خاموش پایا، پھر اُس نے اپنے بائیں دیکھا تو اس طرف کے رؤسا کے منہ پر بھی
اس نے مہر سکوت دیکھی۔اس نے دیکھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک آواز آئی اور دنیا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
194
جلد دوم
میں سے کسی نے اسے قبول نہیں کیا اور اس کی غیرت نے برداشت نہ کیا کہ اللہ تعالیٰ کی
آواز بغیر کسی جواب کے رہے۔وہ ایک چھوٹا بچہ تھا مگر اس نظارہ کو دیکھ کر وہ برداشت نہ کر
سکا۔وہ کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا یا رسول اللہ ! میں اپنے آپ کو اس خدمت کیلئے پیش
کرتا ہوں اور اس تعلیم کے پھیلانے میں میں آپ کی مدد کروں گا۔رسول کریم ﷺ نے
اسے بچہ سمجھتے ہوئے اس کی بات کی طرف زیادہ توجہ نہ کی اور پھر انہیں ترغیب دی تا ان کی
میں سے کوئی شخص مدد کیلئے اُٹھے۔آپ نے پھر ان مردہ دلوں میں زندگی کی روح پھونکنے
کی کوشش کی۔پھر اسلام کے متعلق تقریر کی اور جب اپنی تقریر کو ختم کر چکے تو آپ نے پھر
فرمایا کیا کوئی ہے جو خدا تعالیٰ کی آواز کو پھیلانے میں میری مدد کرے؟ پھر وہ تمام لوگ
ساکت رہے اور پھر اس گیارہ سالہ بچہ نے دیکھا کہ مجلس میں کامل خاموشی ہے اور کوئی
خدا تعالی کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے تیار نہیں اس لئے پھر اس کی غیرت نے برداشت نہ
کیا کہ خدا تعالیٰ کی آواز بغیر جواب کے رہے۔وہ گیارہ سالہ بچہ پھر کھڑا ہو گیا اور اس نے
کہا يَا رَسُولَ اللَّهِ! میں ہوں۔آخر رسول کریم ﷺ نے جب دیکھا کہ وہی بچہ
خدا تعالیٰ کی آواز کے جواب میں کھڑا ہوتا ہے تو آپ نے فرمایا۔یہ خدا تعالیٰ کی دین ہے
وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اس سے محروم رکھتا ہے 10
ممکن ہے تم میں سے وہ بچے جو ابھی گیارہ سال
کی عمر کو نہیں پہنچے بلکہ اُن کی سات یا
آٹھ سال عمر ہے وہ اس واقعہ کو سن کر کہیں کہ ابھی تو ہم اس عمر کو نہیں پہنچے جس عمر میں قربانی
کرنا انسان کیلئے واجب ہوتا ہے اور شاید وہ قربانی کرنا ان لڑکوں کا حق سمجھیں جو بڑی عمر
یا کم از کم گیارہ سال عمر رکھتے ہوں اس لئے میں ایک ایسے بچے کا بھی تمہیں واقعہ سناتا
ہوں جو اُسی عمر کا تھا جس عمر کے تم میں سے اکثر بچے ہیں۔اس بچے کا باپ اپنی عمر کے
نوے برس گزار چکا تھا کہ اس کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا۔جب وہ لڑکا پانچ چھ سال کی عمر کو
پہنچا تو اس کے باپ نے رویا دیکھا کہ میں اپنے اکلوتے بیٹے کے گلے پر چھری پھیر رہا
ہوں۔اس لڑکے کے باپ کو خدا تعالیٰ کی باتوں پر بڑا یقین تھا اور اس نے اکثر خدا تعالیٰ

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
195
جلد دوم
کا کلام اترتے اور اسے سچا ہوتے دیکھا تھا۔اس رؤیا کی بھی تعبیر تھی اور اس کا اصل
مطلب در حقیقت کچھ اور تھا۔مگر وہ خدا تعالیٰ پر بڑا یقین رکھنے والا انسان تھا اور اس نے
کہا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے مجھے خواب میں ایک نظارہ دکھایا ہے میں اسی طرح کروں
گا۔اور اگر خدا تعالیٰ کا منشاء کچھ اور ہے تو وہ آپ اس سے آگاہ کر دے گا۔مگر اس نے
سمجھا کہ یہ میری قربانی نہیں بلکہ میرے بچے کی قربانی ہے اور میرے اکیلے کا حق نہیں کہ
میں آپ ہی اس پر عمل شروع کر دوں۔بہتر ہے کہ میں اپنے بچے کے سامنے بھی اس کا
ذکر کر دوں۔وہ بچہ پانچ چھ سال کی عمر کا تھا ، جب باپ چلتا تو وہ دوڑ کر اس کے ساتھ
قدم ملا سکتا تھا، معمولی رفتار کے ساتھ قدم نہیں ملا سکتا تھا، اس باپ نے اپنے بچے کو بلایا اور کہا
اے میرے بیٹے ! میں نے خواب دیکھا ہے اور وہ یہ کہ میں تجھ کو خدا تعالیٰ کیلئے ذبح کر رہا
ہوں۔اب تو بتا تیری کیا صلاح ہے؟ اس بچہ نے آگے سے یہ نہیں کیا کہ زور سے چیخ مار کر
اپنی ماں سے چمٹ گیا ہو اور اُس نے کہنا شروع کر دیا ہو کہ میرا باپ پاگل ہو گیا ہے۔اُس
بچہ نے یہ نہیں کہا کہ ہاتھ جوڑ کر باپ کے آگے کھڑا ہو گیا ہو اور رونے لگ گیا ہو کہ ابا ! مجھے نہ
مارو مجھے ڈر لگتا ہے۔وہ دہشت کے مارے بے ہوش نہیں ہو گیا۔اُس کے چہرے کا رنگ
زائل نہیں ہوا بلکہ اُس نے یہ بات سن کر نہایت وقار اور نہایت متانت سے جواب دیا کہ
يَابَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ 11 اے باپ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو حکم دیا گیا ہے
اُس کے کرنے میں دیر کیا ہے اور مجھ سے پوچھنے کا سوال کیا ہے میں حاضر ہوں آپ مجھے
ذبح کر دیں ، آپ دیکھیں گے کہ میں کوئی گھبراہٹ ظاہر نہیں کروں گا اور آپ آرام سے
میرے گلے پر چھری پھیر لیں گے۔باپ اُس کو جنگل میں لے گیا اور اُسے لٹا کر چاہا کہ
اُس کے گلے پر چھری پھیر دے۔اُس زمانہ میں بچوں کی قربانی دینے کی عام رسم تھی اور کی
ایک مقصد اللہ تعالیٰ کا یہ حکم دینے سے یہ بھی تھا کہ بچوں کی قربانی کی رسم کو مٹادیا جائے کیونکہ
اُس زمانہ میں قوموں میں یہ رواج تھا کہ وہ کبھی کبھی خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کیلئے اپنے بچوں
میں سے کسی کو ذبح کر دیتے لیکن اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ اس رسم کو مٹائے۔پس اُس باپ نے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
196
جلد دوم
جب اپنے بچے کو لٹایا اور چھری نکال کر اس کے گلے پر اپنا ہاتھ رکھ کر چاہا کہ چھری چلا
دے تو اللہ تعالیٰ نے معا اپنا دوسرا کلام نازل کیا اور فرمایا اے ابراہیم ! تو نے اپنی بات
پوری کر دی۔جا اور اب اپنے بیٹے کی جگہ ایک بکرا قربان کر دے کیونکہ اس بیٹے کو خدا تعالیٰ
تیرے ہاتھ سے کسی اور طرح قربان کرانا چاہتا ہے۔جانتے ہو وہ کیا قربانی تھی؟ وہ قربانی
جو بعد میں ظاہر ہوئی یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ جا اسماعیل اور اُس کی والدہ ہاجرہ کو مکہ
کے میدان میں چھوڑ آ کیونکہ خانہ کعبہ کی حفاظت اور اُس کی عظمت کا کام اللہ تعالیٰ ان سے
لینا چاہتا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے اسماعیل اور اُس کی ماں ہاجرہ کو
اپنے ساتھ لیا اور انہیں مکہ کی جگہ چھوڑ آئے۔اُس وقت وہاں کوئی آبادی نہ تھی ، ریت کا
ایک میدان تھا جس میں میلوں تک نہ کھانے کیلئے کوئی چیز نظر آتی تھی اور نہ پینے کیلئے پانی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک مشکیزہ پانی کا اور کھجوروں کی ایک تھیلی اُن کے پاس
رکھی اور وہاں انہیں بٹھا کر واپس لوٹ آئے۔جب آپ واپس آ رہے تھے تو اپنی بیوی
اور بچے کی قربانی کو دیکھ کر ابراہیم کے جذبات میں جوش پیدا ہوا اور اُن کی آنکھوں میں آنسو
آگئے۔بیوی کو چونکہ انہوں نے بتایا نہیں تھا کہ وہ انہیں ہمیشہ کیلئے اس بے آب و گیاہ میدان
میں چھوڑے جارہے ہیں، جب انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آنکھوں میں آنسو دیکھے
تو وہ سمجھیں کہ یہ جوش جو پیدا ہو رہا ہے یہ دائی جدائی کا پیش خیمہ ہے۔چنانچہ حضرت ہاجرہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے پیچھے پیچھے آئیں اور کہا ابراہیم ! تم ہمیں کہاں چھوڑے جا رہے ہو؟
یہاں تو نہ پینے کیلئے پانی ہے نہ کھانے کیلئے غذا، بے یار و مددگار، بے آب و گیاہ جنگل میں
چھوڑ کر جس میں نہ پینے کی کوئی چیز ہے نہ کھانے کی کوئی چیز تم ہمیں چھوڑ کر کہاں جا رہے
ہو؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام جذبات کے وفور کی وجہ سے کوئی جواب نہ دے سکے۔حضرت ہاجرہ نے پھر اصرار کیا اور پوچھا کہ بتاؤ تم کہاں جا رہے ہو؟ مگر حضرت ابراہیم
علیہ السلام پھر کوئی جواب نہ دے سکے۔آخر حضرت ہاجرہ نے کہا تم ہمیں کیوں چھوڑے کی
جار ہے ہو ؟ کیا خدا کے حکم سے تم ایسا کر رہے ہو؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس کا بھی

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
197
صل
الله
جلد دوم
کوئی جواب نہ دے سکے۔صرف انہوں نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا دیا جس
کا مطلب یہ تھا کہ ہاں میں خدا کے حکم کے ماتحت ہی تمہیں یہاں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔حضرت ہاجرہ نے جب یہ دیکھا تو فوراً بول اُٹھیں اِذًا لايُضَيِّعُنَا 2 1 اگر یہی بات ہے تو
خدا ہمیں کبھی ضائع نہیں کرے گا۔یہ بچہ جس کی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے قربانی کی
وہی اسمعیل ہیں جن کی نسل سے محمد رسول اللہ سے پیدا ہوئے اور وہی اسمعیل ہیں جن کی
نسل نے خانہ کعبہ کی حفاظت اور اُس کی تقدیس کیلئے اپنی عمر میں وقف کر دیں۔پس یہ چھ سال
کا بچہ تھا جس نے خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے آپ
کو قربانی کیلئے پیش کر دیا۔پھر اگر تم میں سے
کوئی ایسا ہے جو چھ سال سے بھی کم عمر رکھتا ہے تو مجھے اپنے ایک بچے کا واقعہ یاد ہے۔اُس
کی عمر کوئی پانچ سال کی تھی۔وہ ایک دفعہ مکان میں ایک جگہ کھڑا تھا اور میں دوسرے کمرہ
میں تھا کہ مجھے آواز آئی کہ لڑکے اکٹھے ہو کر اسے چھیڑ رہے ہیں اور ڈرانے والی باتیں
کر رہے ہیں۔وہ اسے کہہ رہے تھے کہ اگر رات کا وقت ہو اور تمہیں ایک ایسے جنگل میں
سے گزرنے کیلئے کہا جائے جس میں شیر، چیتے اور بھیڑیئے رہتے ہوں تو کیا تم ڈرو گے
نہیں ؟ وہ کہنے لگا ہاں ڈروں گا۔پھر لڑکوں نے مختلف لوگوں کے نام لئے کہ اچھا اگر فلاں کی
کہے تو تم وہاں ٹھہرو گے یا نہیں ؟ وہ کہے نہیں۔آخر ایک نے کہا اگر تمہارے ابا تمہیں کہیں
کہ اس جنگل میں رات کو ٹھہر و تو کیا تم ٹھہرو گے یا نہیں؟ وہ کہنے لگا نہیں۔آخر ایک نے کہا
اگر خدا کہے تو ؟ مجھے خوب یاد ہے اُس نے آگے سے یہی جواب دیا کہ اگر خدا کہے تو پھر ٹھہر
جاؤں گا۔تو چھوٹے چھوٹے بچوں میں بھی قربانی کا مادہ ہوتا ہے جسے اگر قائم رکھا جائے تو
اس سے نہایت مفید تغیرات پیدا ہو سکتے ہیں۔پس اگر تم پانچ چھ سال عمر کے بچے ہو تو تم بھی دین کی اعلیٰ خدمات سرانجام دے سکتے
ہو۔صرف اتنا ہونا چاہئے کہ تمہارے اندر سمجھنے کی قابلیت ہو اور تمہیں سمجھانے والے خاص
توجہ سے کام لیں۔اب بھی تم میں سے چھوٹے سے چھوٹے بچے اپنے دل میں فیصلہ کر سکتے
ہیں کہ ہم نے بڑے ہو کر خدا تعالیٰ کے دین کا کام کرتا ہے۔اور اگر وہ اپنے دل میں فیصلہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
198
جلد دوم
کر لیں تو خدا تعالیٰ اس کے مطابق انہیں کام کرنے کی توفیق بھی دے دے گا۔اس وقت نہ میری صحت مجھے اجازت دیتی ہے کہ میں اور تقریر کروں اور نہ وقت اس کی
اجازت دیتا ہے ورنہ میں انبیاء علیھم السلام کو مستی کرتے ہوئے عام بزرگانِ دین کی اولا دوں
کے ایسے نمونے بیان کر سکتا تھا جنہوں نے نہایت اعلیٰ دینی خدمات سرانجام دی ہیں۔اور دنیوی
لوگوں میں بھی ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں ہدایت نہ
ملی دنیوی لحاظ سے انہوں نے نہایت شاندار کام کئے۔مگر جو مثالیں میں نے بیان کی ہیں ان میں
بھی تمہارے لئے اسوہ حسنہ اور اعلیٰ تعلیم موجود ہے۔صرف توجہ اور عمل کی ضرورت ہے۔پس میں پھر تم کو اپنے فرائض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے تمہارے اساتذہ، بورڈنگ کے
سپرنٹنڈنٹ، ٹیوٹروں اور تحریک جدید کے دوسرے تمام کارکنوں سے کہتا ہوں کہ یہ کام کوئی
معمولی کام نہیں ایک عظیم الشان کام ہے جو ہمارے سامنے ہے۔جس وقت انسان کوئی نیا کام
شروع کرتا ہے ناواقف لوگوں کے ذریعہ شروع کرتا ہے جو آہستہ آہستہ اپنے کام میں اکسپرٹ
(EXPERT) ہو جاتے ہیں۔میں نے بھی تحریک جدید کا کام نا تجربہ کار ہاتھوں سے
شروع کیا ہے اور ہم اس کام کے نتیجہ میں اکسپرٹ اور کام کے ماہر پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اگر کارکن اس بارے میں مستعدی اور ہوشیاری سے کام نہیں لیں گے اور اپنے فرائض
تندہی سے ادا نہیں کریں گے تو وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں سے محروم ہو جائیں گے۔لیکن یہ
کام بہر حال ہو کر رہے گا۔خدا تعالیٰ کی باتیں دلوں پر اثر کئے بغیر نہیں رہتیں۔یہ ہو نہیں
سکتا کہ اس کام کو خوش اسلوبی سے کیا جائے اور ہم ناکام ہوں۔اگر ہم ناکام ہوں تو یہ
ہماری بد دیانتی اور ستی اور غفلت کا ثبوت ہو گا۔اس امر کا ثبوت نہیں ہو گا کہ یہ کام خدا کی
طرف سے نہیں تھا کیونکہ یہ کام یقیناً ہو سکتا ہے، ہو رہا ہے اور ہوتا چلا جائے گا۔پس میں
ان طالب علموں کو جو تحریک جدید کے بورڈنگ میں داخل ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی
ذمہ داری کو سمجھیں اور کارکنان کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ انہیں پوری طرح تیار کریں۔یہاں تک کہ یہاں سے جو پود نکلے وہ مِنْهُم مَّن يُنْتَظِرُ والی جماعت ہو۔جو

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
199
جلد دوم
مِنْهُم مَّنْ قَضى نَحْبَهُ والی جماعت کی قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے قابل
ہو۔اگر تم اس بات میں کامیاب ہو گئے تو یاد رکھو تم ضرور جیت کر رہو گے۔خواہ میری
زندگی میں یہ دن آئے یا میری موت کے بعد۔مگر وہی دن اسلام کیلئے خوشی کا دن ہو گا ،
وہی دن دشمنوں کی شرمساری کا دن ہو گا اور وہی دن مغرب سے سورج کے طلوع کرنے کا
حقیقی دن ہو گا۔جس دن اسلام نئے سرے سے دنیا پر غالب آئے گا، جس دن مغربیت پوری
طرح کچل دی جائے گی ، جس دن اسلامی تہذیب اور اسلامی تمدن کی فوقیت دنیا پر ثابت ہو
جائے گی۔تب وہی منافق جو آج مغربیت سے ڈر رہے ہیں ، وہی منافق جو آج قربانیوں
سے جماعت کے افراد کو روکتے اور یہ کہتے ہیں کہ جماعت کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے
وہی سب سے زیادہ شور مچائیں گے اور کہیں گے کہ مغربیت سے زیادہ بری اور کوئی چیز نہیں
کیونکہ منافق لڑائی میں سب سے پیچھے رہتا ہے اور فخر میں سب سے آگے ہوتا ہے اور کہتا ہے
کہ میں تو پہلے ہی یہ کہا کرتا تھا اور اس طرح جھوٹ بول کر اپنی پچھلی حرکتوں پر پردہ ڈالنا
چاہتا ہے۔وہ کمزور طبائع جو آج مغربیت سے ڈر رہی ہیں اور وہ منافق جو جماعت پر دن
رات اعتراض کرتے رہتے ہیں میں زندہ رہوں یا نہ رہوں مگر تم یاد رکھو ان لوگوں کو تم
دیکھو گے کہ وہی جو آج یہ اعتراض کرتے ہیں کہ مغرب کا مقابلہ کرنا کیسی نادانی ہے، جو
آج یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جماعت کو ایک غلط راستہ پر چلایا جارہا ہے وہی احمدیت کی
فتح کیلئے سب سے زیادہ شور مچائیں گے اور کہیں گے کہ ہم بھی ہمیشہ سے مغربیت کے
مخالف تھے۔اُس دن تم کو محسوس ہو گا کہ مومن اور منافق میں کتنا عظیم الشان فرق ہوتا
ہے۔مومن قربانی کرتا اور پھر فخر کرنے سے اجتناب کرتا ہے اور منافق قربانی سے بھاگتا
اور فتح کے وقت شور مچانے والوں میں سب سے آگے ہوتا ہے۔پس میں پھر طلباء کونصیحت کرتے ہوئے اپنی اس تقریر کو جو لمبی نہیں ہونی چاہئے تھی
کیونکہ مجھے کھانسی کی زیادہ تکلیف تھی لیکن جوش کی وجہ سے لمبی ہو گئی ختم کرتا ہوں اور دعا
کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے امریکہ میں جانے والے مبلغین کو اور اُن مبلغوں کو بھی جو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
200
جلد دوم
پہلے سے مغرب میں موجود ہیں صحیح رنگ میں اسلام کی خدمت کی توفیق دے اور وہ اسلامی تعلیم
کا سچا نمونہ ہوں۔بجائے دشمنوں کے اثر سے متاثر ہونے کے انہیں اسلام کی خوبیوں اور
اس کے کمالات کے قائل کرنے والے ہوں اور ان کے ذریعہ جو لوگ وہاں اسلام میں
داخل ہوں وہ ایسے ہوں جنہوں نے صدق دل سے اسلام کو قبول کیا ہو اور اُس کی خوبیوں
کو دیکھ کر اپنے اعمال کو اسلامی رنگ میں رنگین کرنے والے ہوں۔اسی طرح وہ طالب علم
جو تحریک جدید کے بورڈنگ میں ان آرزوؤں کے ساتھ داخل ہیں کہ انہیں خدمت
احمدیت کی توفیق ملے اللہ تعالیٰ ان کی آرزوؤں کو بھی پورا کرے اور ان کے ماں باپ کو بھی
اس تحریک کا صحیح مقصد سمجھنے کی توفیق دے۔اور طالب علموں کو ہمت دے، توفیق دے اور
عزم دے کہ وہ دین کی خدمت کر سکیں۔اسی طرح وہ کا رکنوں کو بھی ہدایت دے اور انہیں
سمجھ دے کہ وہ اس تحریک کو جاری کرنے کی اغراض سے واقفیت پیدا کریں۔انہیں ہر قسم
کی بددیانتی اور کوتا ہی عقل سے بچائے۔ان کی کوششوں میں برکت ڈالے اور ان کی مساعی کو
بار آور کرے تا وہ ایک ایسی جماعت پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں جو خلیفہ وقت کی
مددگار ہو اور جس کے پیدا ہونے کے ساتھ ہی اس وقت اسلام کی زندگی وابستہ ہے۔“
الفضل 19 ، 22 تا 26، 28 فروری 1961ء)
1 المائدة : 106
2 بخاری کتاب الجهاد والسير باب إِنَّ الله لَيُؤَيِّدُ الذِيْنَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِر صفحه
507،506 حدیث نمبر 3062 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
:3 بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي صفحه 1 حدیث نمبر 1
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
:4 مسلم كتاب العلم باب مَنْ سَنَّ سُنّةً حسنةً (الخ) صفحہ 1165 حدیث نمبر 6804
مطبوعہ ریاض 2000 الطبعة الثانية
5 الأحزاب: 22

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
201
جلد دوم
6: سيرة ابن هشام الجزء الاوّل صفحہ 284 285 مطبع مصطفی البابی مصر 1936ء
7 ال عمران : 80
8 الاحزاب : 24
9: السيرة الحلبية الجزء الثاني صفحه 306 مطبوعہ مصر 1935ء (مفہوماً)
10 تاريخ الامم والملوك لابي جعفر محمد بن جریر الطبرى المجلد الثانی
صفحہ 403 تا 405 دارالفکر بیروت 1987ء
11: الصفت: 103
:12 بخاری کتاب احاديث الانبياء باب يزفون النسلان في المشي صفحه 561
حدیث نمبر 3364 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی