مغربی ممالک میں تبلیغِ اسلام کا فریضہ سر انجام دینے والے احمدی مبلغین کو نہایت ضروری اور اہم ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء), حصہ 3
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
181
جلد دوم
ہے
اسلام کے قیام کا اس زمانہ میں جو واحد ذریعہ ہے وہ اس تحریک میں آچکا ہے۔اس میں
عارضی تحریکیں بھی ہیں اور مستقل تحریکیں بھی۔عارضی تحریکیں مختلف موقعوں پر تبدیل ہوتی
چلی جائیں گی اور اس کے اصول بھی اس تحریک میں بیان ہو چکے ہیں۔مثلاً ممکن۔قادیان میں مکانات بنانے کی سکیم کا حصہ ہمیشہ کیلئے ویسا نہ رہے جیسے اس زمانہ میں ضروری
ہے۔یا امانت فنڈ کی تحریک ویسی نہ رہے جیسی اس وقت ہے۔بالکل ممکن ہے آج سے دس
پندرہ یا بیس سال کے بعد ان تحریکوں کی ضرورت بالکل جاتی رہے یا بہت حد تک کم ہو
جائے۔یا ممکن ہے کسی وقت ان حصوں کو بالکل بند کرنا پڑے اور پھر کسی دوسرے وقت
خطرہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ان حصوں کو شروع کر دیا جائے۔ایسا ہو سکتا ہے لیکن
بہر حال اس تحریک کے جو اصولی حصے ہیں وہ ہمیشہ قائم رہیں گے۔پس تم جو تحریک جدید کے بورڈنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم ہو یا د رکھو
کہ تم تحریک جدید کے سپاہی ہو اور سپاہی پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔تمہارے
نگرانوں کا فرض ہے کہ وہ تمہارے سامنے متواتر لیکچر دے کر تحریک جدید کی اغراض تمہیں
سمجھائیں اور بتائیں کہ تحریک جدید کے بورڈنگ میں تمہارے داخل ہونے کے یہ معنی
ہیں کہ تم تحریک جدید کے حامل ہوا اور تمہارا فرض ہے کہ تحریک جدید پر نہ صرف خود عمل کرد
بلکہ دوسروں سے بھی کراؤ۔اس کی روح کو قائم رکھنا تمہارے فرائض میں داخل ہے۔اور
چونکہ تم ابھی بچے ہو اس لئے تمہارے نگرانوں کا فرض ہے کہ تمہیں وہ تمام باتیں بتا ئیں اور
مسلسل لیکچروں کے ذریعہ تمہارے ذہن نشین کریں۔مجھے یقینی طور پر معلوم ہے کہ سکول
کے بعض افسر اس تحریک میں روک بنتے ہیں۔لیکن تم کو یہ امر ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ اگر
تمہارا باپ بھی اس کے خلاف کوئی بات کہتا ہے یا تمہاری ماں بھی اس کے خلاف کوئی بات
کہتی ہے تو جب تک تم احمدیت پر ایمان رکھتے ہو تمہیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس شخص کی
زبان پر شیطان بول رہا ہے کیونکہ تم نے بیعت خلیفہ کی کی ہے اپنے باپ یا اپنی ماں یا اپنے
استاد کی نہیں کی۔اگر تم اس تحریک پر قائم نہیں رہ سکتے تو تمہیں سنجیدگی کے ساتھ اپنے ماں باپ کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
182
جلد دوم
سے کہہ دینا چاہئے کہ ہم اس تحریک پر عمل نہیں کر سکتے اور بورڈنگ سے اپنے آپ کو الگ
کر لینا چاہئے۔لیکن جو طالب علم اس تحریک پر قائم رہیں اور اپنے ماں باپ کی بات مان
لیں اور سمجھیں کہ جب ان کی مرضی یہ ہے کہ ہم اس تحریک کے ممبر بنیں تو ہمیں اس تحریک
پر عمل کرنے میں کوئی عذر نہیں تو پھر اس روح کے ساتھ کام کرنا چاہئے جس روح کا تحریک جدید
پر عمل کرتے وقت اختیار کرنا ضروری ہے۔اساتذہ کو بھی چاہئے اور انہیں بھی جولڑکوں کے نگران ہیں کہ متواتر ہفتہ میں ایک دو
ایسے دیا کریں جن میں تحریک جدید کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے اور مختلف
رنگوں میں اس کی وضاحت کی جائے۔اسلام پر جو مصائب اس وقت آئے ہوئے ہیں،
سلسلہ کیلئے جن قربانیوں کی اس وقت ضرورت ہے ان تمام باتوں کا ذکر کیا جائے اور پھر
منافق جو اعتراض کرتے ہیں ان کا بھی ازالہ کیا جائے کیونکہ بچے کئی جگہ سے دھوکا کھا
جاتے ہیں۔ان لیکچروں اور تقاریر کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے یہاں تک کہ جب طلباء
اپنی تعلیم سے فارغ ہو کر یہاں سے جائیں تو خواہ وہ مبلغ ہوں یا نہ ہوں تحریک جدید کو قائم
رکھنے والے ہوں۔اب مجھے جو تحریک جدید کے متعلق مسلسل کئی خطبات ، کئی لیکچر اور کئی
تقریریں کرنی پڑتی ہیں یہ در اصل اصول کے خلاف ہے۔سال کے خطبات میں سے ستر استی
فیصدی خطبات میرے ایسے ہی ہوتے ہیں جو تحریک جدید کے متعلق ہوتے ہیں اور یہ حالت
اسی وجہ سے ہے کہ جماعت خود توجہ نہیں کرتی ورنہ اصل چیز تو یہ ہے کہ خلیفہ وقت جو نہی ایک
بات کہے جماعت فوراً اس پر عمل کرنا شروع کر دے۔پس تحریک جدید کے متعلق مجھے خطبات کہنے کی اس لئے ضرورت پیش آتی رہتی ہے
کہ میں چاہتا ہوں اس تحریک کو جاری کرنے اور اس کو قائم رکھنے میں دوست میرے
نائب بنیں اور وہ دنیا کے خواہ کسی حصہ میں رہتے ہوں اس تحریک کو زندہ اور قائم کرتے
چلے جائیں۔جس وقت ہماری جماعت میں اس قسم کے لوگ پیدا ہو گئے وہ دن ہماری
کامیابی کا دن ہو گا۔اور اگر ہم پورے زور سے اس تحریک کی اہمیت ، اس کے مقاصد اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
183
جلد دوم
اس کی اغراض لوگوں کے ذہن نشین کرتے چلے جائیں تو آج جو ہمارے سامنے بچے بیٹھے
ہوئے ہیں انہی کے دلوں میں کل تحریک جدید کے متعلق اس قدر جوش اور اتنا ولولہ ہوگا
کہ انہیں چین اور آرام نہ آئے گا جب تک کہ وہ اپنے دوستوں ، اپنے رشتہ داروں اور
اپنے ہمسایوں کو بھی اس تحریک کا قائل نہ کر لیں۔اور وہی دن ہوگا جو احمدیت کی فتح کیلئے
قومی اور اجتماعی جد و جہد کا دن ہوگا۔اس وقت تک ہماری جد و جہد ایسی ہے جیسے اسے دستے
آدمی کی جدو جہد ہوتی ہے۔قومی جدو جہد ہم اسے نہیں کہ سکتے۔قومی جد و جہد ہماری اُس
وقت شروع ہوگی جب تحریک جدید کے ماتحت ہماری جماعت کے تمام افراد کی زندگیاں
آجائیں گی اور جب جماعت احمد یہ اُس چٹان پر قائم ہو جائے گی جس چٹان پر قائم ہونے
کے بعد زندگی اور موت، امارت اور غربت کے تمام امتیازات مٹ جاتے ہیں۔یاد رکھو
قوموں کے احیاء اور قوموں کی زندگی میں انفرادی قربانی کوئی چیز نہیں بلکہ قوموں کی زندگی
کیلئے جماعتی قربانی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔بیرونی ممالک کے مبلغین میں سے اگر کسی مبلغ
نے خطرات برداشت کئے اور اپنے نفس پر مصیبتیں جھیلیں تو بے شک ہم کہہ سکتے ہیں کہ دیکھو
ہمارا بہادر سپاہی مصائب اور خطرات کے اوقات میں بھی کیسا ثابت قدم نکلا۔مگر اس کی
جرات اور بہادری کو دیکھ کر ہمیں یہ کہنے کا حق ہرگز حاصل نہیں کہ دیکھو ہماری بہادر قوم۔کیونکہ اس کی بہادری اس کے نفس سے تعلق رکھتی ہے، قوم کا حق نہیں کہ وہ مجموعی حیثیت
سے اپنی طرف اسے منسوب کرے۔لیکن بہادر سپاہی کامیابی حاصل نہیں کیا کرتے بلکہ
بہادر قومیں کامیابی حاصل کیا کرتی ہیں۔پس جب تک قومی لحاظ سے اپنی بہادری کا مظاہرہ نہ ہوا اور شاندار مظاہرہ نہ ہو اُس
وقت تک قومی فتح حاصل نہیں ہو سکتی۔فتح کا دن وہی ہو گا جب وہ طالب علم جو اس وقت
ہمارے سامنے بیٹھے ہیں ان کے سامنے ان کے استاد اور ان کے نگران ان کے فرائض
دہراتے رہیں اور انہیں یہ سبق پڑھاتے چلے جائیں یہاں تک کہ ان سب میں قربانی کی
روح پیدا ہو جائے۔اور تحریک جدید ہی ان کا اوڑھنا ہو، تحریک جدید ہی ان کا بچھونا ہو،
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
184
جلد دوم
تحریک جدید ہی ان کی دوست ہو اور تحریک جدید ہی ان کی عزیز ہو، جب رات اور دن
انہیں کسی پہلو بھی چین نہ آئے ، جب تک نہ صرف ان کے بلکہ ان کے رشتہ داروں ، ان
کے دوستوں اور ان کے ہمسایوں کے کام کاج بھی تحریک جدید کے ماتحت نہ آجائیں۔اور جب تک وہ اس یقین پر قائم نہ ہو جائیں کہ احمدیت تحریک جدید ہے اور تحریک جدید
احمدیت ہے اُس وقت تک قومی فتح کا زمانہ نہیں آ سکتا۔ہاں انفرادی فتح کا زمانہ آ سکتا
ہے مگر انفرادی فتح یا انفرادی قربانی کوئی چیز نہیں۔ہارنے اور شکست کھانے والی قوموں
میں بھی ایسے لوگ ملتے ہیں جنہوں نے انفرادی لحاظ سے بہت بڑی جرات اور بہادری
دکھائی۔ٹیپوسلطان مارا گیا کیونکہ اُس کی قوم نے اُس سے غداری کی لیکن اُس کا نام آج
تک زندہ ہے۔جس وقت وہ اسلام کی حکومت کے قیام کیلئے انگریزوں سے لڑ رہا تھا اُس
نے نظام حیدر کو لکھا کہ میں تمہارے ماتحت ایک سپاہی کی حیثیت میں کام کرنے کیلئے تیار
ہوں آؤ اور ہم دونوں مل کر انگریزوں کا مقابلہ کریں مگر نظام نے انکار کر دیا اور اُس نے خیال
کیا کہ مجھے انگریزوں سے لڑائی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔پھر اُس نے حکومت ایران کو
لکھا۔پھر اُس نے ترکوں کو لکھا کہ بے شک ہندوستان ایک غیر ملک ہے لیکن یا درکھو! اگر
ہندوستان سے اسلام مٹا تو تمہاری حکومتیں بھی مٹ جائیں گی۔مگر انہوں نے بھی انکار کر
دیا۔تب وہ اکیلا انگریزوں سے لڑا۔اور جب وہ انگریزوں سے لڑ رہا تھا تو اُس کے اپنے
بعض جرنیلوں نے پیچھے سے قلعہ کے دروازے کھول دیئے اور انگریز اندر داخل ہو گئے۔اُس کا ایک وفادار جرنیل دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا انگریز قلعہ کے اندر داخل ہو گئے ہیں۔وہ اُس وقت دو فصیلوں کے درمیان لڑ رہا تھا ، بھاگنے کا کوئی راستہ نہ تھا کیونکہ باہر بھی
انگریزی فوج تھی اور اندر بھی۔وہ ابھی آپس میں بات ہی کر رہے تھے کہ اتنے میں انگریزی
افسر آ پہنچا اور اس نے فصیل کی دوسری طرف سے آواز دی کہ ہمیں اپنے ہتھیار دے دو،
ہم تم سے عزت کا سلوک کریں گے۔اُس وقت ٹیپو نے جو جواب دیا وہ یہ تھا کہ اُس نے
تلوار سونت لی اور یہ کہہ کر انگریزوں پر ٹوٹ پڑا کہ گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے شیر کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
185
جلد دوم
ایک گھنٹہ کی زندگی بہتر ہے اور مارا گیا۔بے شک اس سے ٹیپو کی بہادری اور جرآت ظاہر
ہوتی ہے مگر اس میں ٹیپو کی قوم کی کوئی عزت نہیں۔بے شک میسور کی عزت اس واقعہ سے
بلند ہوگئی مگر مسلمانوں کا وقار کھویا گیا۔بے شک ٹیپو ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گیا مگر کیا ٹیپو کے
زندہ ہونے سے مسلمانوں یا ہندوؤں کو کوئی فائدہ پہنچا ؟ اگر آج میسور کے لوگ ٹیپو کے
کارنامہ پر اپنا فخر جتائیں، اگر آج ہندوستان کے باشندے ٹیپو کے کارنامہ پر اپنا فخر جتائیں
تو ان سے زیادہ بے غیرت اور کوئی نہیں ہوگا کیونکہ وہ خود اُس کی فتح کے راستہ میں حائل
بنے۔انہوں نے اُس سے غداری کی اور اُسے دشمنوں کے نرغہ میں اکیلا چھوڑ دیا۔پس بے شک
ٹیپو سلطان کیلئے یہ ایک فخر کی بات ہے مگر ہندوستانیوں کا اس میں کوئی فخر نہیں ، مسلمانوں کا
اس میں کوئی فخر نہیں اور میسور کے لوگوں کا اس میں کوئی فخر نہیں۔اس کے مقابلہ میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صحابہ نے جو قربانیاں کیں وہ صرف اُن لوگوں کیلئے ہی باعث فخر
نہ تھیں جنہوں نے قربانیاں کیں بلکہ ساری قوم اس فخر میں شریک تھی کیونکہ وہ ساری قوم ان
قربانیوں کیلئے تیار تھی۔قرآن کریم خود شہادت دیتا اور فرماتا ہے مِنْهُم مَّنْ
قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ ؟ خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنے والے مر گئے
مگر یہ نہ سمجھو کہ وہ مر گئے تو باقی قوم یونہی رہ گئی بلکہ وہ قوم بھی موت کا انتظار کر رہی ہے اور دیکھ
رہی ہے کہ کب خدا تعالیٰ کی راہ میں اسے اپنی قربانی پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔یہ وہ چیز
ہے جس پر کوئی قوم فخر کر سکتی ہے اور عزت سے اپنی گردن اونچی کر سکتی ہے اور یہی وہ چیز
ہے جس کو اختیار کرنے کے بعد کامیابی حاصل ہوتی ہے۔اگر قوم صرف انہی لوگوں کی
قربانیوں سے زندہ رہ سکتی جنہوں نے خدا تعالیٰ کی راہ میں جائیں دیں تو صرف مِنْهُم
مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ ہی کہا جاتا اور وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ کا فقرہ کبھی نہ کہا
جاتا۔مگر منْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ کے ساتھ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ کے الفاظ
کا آنا بتا تا ہے کہ قوم مرنے والوں سے زندہ نہیں رہتی بلکہ اُن زندہ رہنے والوں سے زندہ
رہتی ہے جو ہر وقت مرنے کیلئے تیار ہوں۔پس حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
186
جلد دوم
ہماری زندگی کا ثبوت نہیں، مولوی نعمت اللہ صاحب شہید ہماری زندگی کا ثبوت نہیں۔مولوی
عبدالرحمن صاحب شہید ہماری زندگی کا ثبوت نہیں ، مولوی عبدالحلیم صاحب شہید ہماری زندگی
کا ثبوت نہیں ، قاری نور علی صاحب شہید ہماری زندگی کا ثبوت نہیں ، اسی طرح ہندوستان
کے وہ بہت سے لوگ جو مخالفین کے مختلف مصائب کے نتیجہ میں شہید ہوئے ہماری زندگی کا
ثبوت نہیں ، مصر میں یا اور بعض علاقوں میں جو لوگ ہماری جماعت میں سے مارے گئے یا
زخمی ہوئے وہ ہماری زندگی کا ثبوت نہیں۔ہماری زندگیوں کا ثبوت اُن کی وہ روح ہے جو
ہمارے زندوں میں پائی جاتی ہو۔اگر افغان قوم میں وہ روح ہے جو صاحبزادہ عبداللطیف
صاحب شہید نے دکھائی تو افغان قوم زندہ ہے اور اگر افغان قوم میں وہ روح نہیں تو صاحبزادہ
عبداللطیف صاحب شہید کی شہادت صاحبزادہ عبداللطیف کی زندگی کا ثبوت ہے مگر ہماری زندگی
کا ثبوت نہیں ہو سکتی۔ہاں ! ہمارا اسی قسم کی قربانیوں کی خواہش کرنا، اس قسم کی قربانیوں کیلئے تلملانا اور
اضطراب دکھانا ہماری زندگی کا ثبوت ہوسکتا ہے اور صحابہ کی زندگی کا ثبوت بھی یہی روح تھی۔پس
اسلام اور مسلمانوں کی زندگی مِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَةُ کے مصداق وجودوں سے
نہیں تھی بلکہ ان لوگوں کے وجود سے تھی جو وَ مِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ کے مصداق تھے۔؟
اگر مرنے والے مر جائیں اور پیچھے منافق اور کمزور ایمان والے رہ جائیں تو یہ اُس قوم کی
موت کی علامت ہو گی زندگی کی علامت نہیں ہوگی۔اگر ان بہادروں کا وجود ہی زندگی کی
علامت ہوتا جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان پر کھیل گئے تو خدا تعالیٰ انہیں کیوں مرنے
دیتا۔آخر کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نبیوں کی حفاظت کا وعدہ کرتا ہے۔کیا اس لئے کہ وہ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان دینے سے ڈرتے ہیں؟ یا نبیوں کے خلفاء میں سے بعض کیوں
ایسے ہوتے ہیں جنہیں طبعی موت دینے کا اللہ تعالیٰ وعدہ دیتا ہے۔کیا اس لئے کہ وہ بزدل
ہوتے ہیں؟ نہیں بلکہ اس لئے کہ اُن کی زندگی میں قوم کی زندگی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ
صفحہ ھذا کی سطر 1 تا 6 میں لفظ ” ہیں" کی جگہ نہیں“ کا اندراج بمطابق الفضل 28 فروری
1961 ء کیا گیا ہے۔(مرتب)
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
187
جلد دوم
جانتا ہے کہ یہ ٹیکے ہیں جن کے لگنے سے قوم کے جسم سے بیماری دور ہوتی ہے۔اور اگر یہ
لوگ مر گئے تو دنیا بھی مر جائے گی۔پس مرنے والے کسی قوم کی زندگی کا ثبوت نہیں ہوتے
بلکہ وہ زندہ رہنے والی قوم کی زندگی کا ثبوت ہوا کرتے ہیں جو ہر وقت مرنے کیلئے تیار ہوں۔تحریک جدید کو جاری کرنے کی غرض بھی یہی ہے کہ تم میں زندگی پیدا ہو۔مرنے والے خدا تعالیٰ
کی راہ میں اپنی جانیں دیں اور جو باقی رہیں وہ وَمِنْهُم مَّنْ يَنتَظِرُ کا مصداق -
بنتے چلے جائیں۔جس دن ہم اس قسم کے زندہ لوگ پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے
و ہی دن ہماری زندگی کا دن ہوگا ورنہ اگر مرنے والا مر گیا اور اُس نے انفرادی طور پر جان
دے دی تو اس سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔پس یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری تحریک جدید
کے افسروں اور اس کے باقی کارکنوں پر ہے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک جماعت نے اس تحریک کی اہمیت کو نہیں
سمجھا۔ممکن ہے ایک دو فیصدی سمجھے ہوں لیکن جماعت پر ایک عام نظر ڈالنے سے مجھے یہ
نظر آتا ہے کہ اس تحریک کو 5 ، 6 فیصدی لوگوں سے زیادہ نے نہیں سمجھا حالانکہ چاہئے یہ تھا
کہ سو فیصدی لوگ اسے سمجھنے والے موجود ہوتے۔بعض نے تو یہ سمجھا کہ مخالفت کی چونکہ
اُس وقت ایک زبر دست رو اٹھی تھی اس لئے اُس کے مقابلہ کے لئے ایک عارضی سکیم
جاری کی گئی تھی۔حالانکہ وہ تو خدا تعالیٰ نے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے ایک
وقت پیدا کیا تھا۔ہر نئی چیز کو پیش کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی بہانہ ہو ا کرتا ہے۔محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اگر مدینہ گئے تو اس لئے نہیں کہ کفار کو ان کے کئے کی سزا دیں مگر چونکہ خدا تعالیٰ
نے ازل سے یہ مقدر کر رکھا تھا کہ آپ مدینہ جاتے اور پھر کفار سے لڑائیاں ہوتیں اس
لئے آپ کو خدا تعالیٰ نے مدینہ جانے کا ارشاد فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی
فرمایا تھا کہ ابھی کئی باتیں ایسی ہیں جو میں تم پر ظاہر نہیں کر سکتا مگر جب وقت آئے گا تو تم پر
ظاہر ہو جائیں گی بالکل اسی طرح جس طرح حضرت مسیح نے کہا۔وہ وقت آیا مگر پھر بھی
بہت سے نادانوں نے اسے نہیں سمجھا۔کئی پاگل اور مجنون ابھی تک ایسے ہیں جو قدرت ثانیہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
188
جلد دوم
کے منتظر ہیں اور انہوں نے نہیں سمجھا کہ قدرت ثانیہ تو آ چکی۔اور قدرت ثانیہ کسی ایک چیز
کا نام نہیں بلکہ وہ ہمیشہ آیا کرتی ہے۔کیا خدا تعالیٰ کا سورج ایک دفعہ چڑھتا ہے اور پھر
نہیں چڑھتا ؟ پھر کیسا نادان ہے وہ شخص جو یہ کہے کہ میں ابھی سورج کے چڑھنے کا منتظر
ہوں۔جب تک کل والا سورج نہیں چڑھے گا میں آج کے سورج کے وجود کو تسلیم نہیں
کر سکتا۔کیا جس چیز کیلئے انتظار کا لفظ استعمال کیا جائے وہ دوبارہ نہیں آیا کرتی ؟ قرآن کریم
ہمیشہ بتاتا ہے کہ کوئی چیز دائمی نہیں، خدائی سلسلہ اور روحانیت بھی دائمی نہیں ہوتی۔خدا تعالٰی
کا نام قابض اور باسط ہے۔پس قبض کا آنا بھی ضروری ہے اور بسط کا آنا بھی ضروری ہے
جیسا کہ رات کا آنا بھی ضروری ہے اور دن کا آنا بھی ضروری ہے۔اگر سورج نے ایک
ہی دفعہ چڑھنا ہوتا تو پھر ہمیشہ کیلئے تاریکی ہو جاتی لیکن خدا تعالیٰ نے ایسا نہیں کیا بلکہ وہ
بار بار سورج چڑھاتا ہے۔مگر وہ شخص جو سورج کی موجودگی میں کسی اور سورج کا انتظار
کرتا ہے وہ بیوقوف ہے۔اسی طرح وہ شخص جو اس وقت قدرت ثانیہ کا انتظار کرتا ہے وہ کی
احمق اور گدھا ہے۔قدرت ثانیہ آئی اور اس کا ظہور ہوا مگر افسوس کئی لوگ ہیں جنہوں نے
اس کو شناخت نہیں کیا۔میں دنیا کے ہر مقدس سے مقدس مقام پر کھڑے ہو کر خدا تعالیٰ کی
قسم کھا کر یہ کہہ سکتا ہوں کہ قدرت ثانیہ کا جو ظہور ہونا تھا وہ ہو چکا اور وہی ذریعہ ہے آج
احمدیت کی ترقی کا۔میں بتا چکا ہوں کہ اس اسکیم میں بعض چیزیں عارضی ہیں۔پس عارضی چیزوں کو میں
بھی مستقل قرار نہیں دیتا لیکن باقی تمام اسکیم مستقل حیثیت رکھتی ہے کیونکہ وہ محض اللہ تعالیٰ
کے القاء کے نتیجہ میں مجھے سمجھائی گئی ہے۔میں نے اسکیم کو تیار کرنے میں ہر گز غور اور فکر
سے کام نہیں لیا اور نہ گھنٹوں میں نے اس کو سوچا ہے۔خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ
تحریک پیدا کی کہ میں اس کے متعلق خطبات کہوں۔پھر ان خطبوں میں میں نے جو کچھ کہا
وہ میں نے نہیں کہا بلکہ اللہ تعالیٰ نے میری زبان پر جاری کیا کیونکہ ایک منٹ بھی میں نے
یہ نہیں سوچا کہ میں کیا کہوں۔اللہ تعالیٰ میری زبان پر خود بخود اس اسکیم کو جاری کرتا گیا اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
189
جلد دوم
میں نے سمجھا کہ میں نہیں بول رہا بلکہ میری زبان پر خدا بول رہا ہے۔اور یہ صرف اس
دفعہ ہی میرے ساتھ معاملہ نہیں ہوا بلکہ خلافت کی ابتدا سے خدا تعالیٰ کا میرے ساتھ یہی
معاملہ ہے۔میں نے قرآن شریف کی شاید پانچ ، سات یا دس آیات پر ان کے معانی معلوم
کرنے کیلئے ایسا غور کیا ہوگا جسے لوگ غور" کہتے ہیں ورنہ ان آیات کو مستقلی کرتے ہوئے
میں نے قرآن کریم پر
کبھی غور نہیں کیا۔اور اگر قرآن کریم کے مطالب معلوم کرنے کیلئے
اس پر غور کرنا نیکی ہے تو میں اس نیکی سے قریباً محروم ہی ہوں کیونکہ قرآن کریم کی آیات
کے معانی کے متعلق ہمیشہ مجھ پر القاء ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کا مفہوم مجھ پر کھول دیتا ہے
اور جس چیز کو میں خود نہیں سمجھ سکتا اللہ تعالیٰ آپ ہی آپ مجھے سمجھا دیتا ہے اور کہہ دیتا ہے
کہ اب یوں کہو اور اب یوں کہو۔غرض قرآنی معارف کے متعلق مجھے کبھی غور کرنے کی
ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔لیکن کئی نادان ہیں جو اس پر بھی اعتراض کر دیا کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ مجھے آپ قرآن کے
معارف سمجھاتا ہے۔اس پر بعض لوگ اعتراض کرتے کہ پھر آپ لغت کیوں دیکھتے تھے؟؟
اور ممکن ہے کہ میرے متعلق بھی بعض لوگ یہ اعتراض کریں اس لئے یہ بتا دینا ضروری ہے
که لغت قرآنی معارف معلوم کرنے کے لئے نہیں دیکھی جاتی بلکہ مختلف معانی معلوم کرنے کیلئے
دیکھی جاتی ہے اور اصل چیز معارف ہیں نہ کہ معانی۔پس قرآنی معارف کے لئے یا اس کی
آیات میں ترتیب معلوم کرنے کے لئے مجھے کبھی غور نہیں کرنا پڑا۔اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ - جن
آیات پر مجھے غور کرنا پڑا ہے وہ بہت ہی محدود ہیں۔اسی طرح اس موقع پر بھی اللہ تعالٰی
نے میرے ساتھ یہی سلوک کیا اور اسی وجہ سے میں کہتا ہوں کہ جس صداقت کا اس اسکیم
کے ذریعہ میں نے اظہار کیا ہے وہ میرا کام نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور اس کا فخر مجھ کو
نہیں بلکہ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہے جنہوں نے ہمیں خدا تعالیٰ تک پہنچایا۔یا حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو ہے جو پھر ہمیں اس کے دروازہ تک لے گئے۔اور اگر میں نے اس پر کچھ وقت
خرچ کیا تو وہ ایسا ہی ہے جیسے ایک پیغامبر ہو جو کسی دوسرے کا پیغام لوگوں تک پہنچا دے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
190
جلد دوم
میں نے بھی ایک پیغامبر کی حیثیت میں آپ لوگوں تک وہ پیغام پہنچا دیا ہے۔آسمان سے
فرشتے اتر کر مجھ پر ایک بات ظاہر کر دیتے ہیں۔اور وہی چیز جو دنیا کے لئے عقدہ لا نخل
ہوتی ہے میرے لئے ایسی ہی آسان ہو جاتی ہے جیسے شیریں اور لذیذ پھل کھانے میں کسی
کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔بسا اوقات القائی طور پر مجھے آیات بتلائی جاتی ہیں اور کہا جاتا
ہے کہ اس آیت کو فلاں آیت سے ملا کر پڑھو تو مطلب حل ہو جائے گا۔اسی طرح تحریک جدید
بھی القائی طور پر خدا تعالیٰ نے مجھے سمجھائی ہے۔جب میں ابتدائی خطبات دے رہا تھا مجھے
خود بھی یہ معلوم نہ تھا کہ میں کیا بیان کروں گا۔اور جب میں نے اس اسکیم کو بیان کیا تو میں
اس خیال میں تھا کہ ابھی اس اسکیم کو مکمل کروں گا اور میں خود بھی اس امر کو نہیں سمجھ سکا تھا
کہ اس اسکیم میں ہر چیز موجود ہے مگر بعد میں جوں جوں اس اسکیم پر میں نے غور کیا مجھے
معلوم ہوا کہ تمام ضروری باتیں اس اسکیم میں بیان ہو چکی ہیں اور اب کم از کم اس صدی
کیلئے تمہارے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ سب اس میں موجود ہیں۔سوائے
جزئیات کے کہ وہ ہر وقت بدلی جاسکتی ہیں۔پس جماعت کو اپنی ترقی اور عظمت کیلئے اس تحریک کو سمجھنا اور اس پر غور کرنا نہایت
ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ جس طرح مختصر الفاظ میں ایک الہام کہہ دیتا ہے اور اس میں
نهایت بار یک تفصیلات موجود ہوتی ہیں اسی طرح اس کا القاء بھی ہوتا ہے۔اور جس طرح
الہام مخفی ہوتا ہے اسی طرح القاء بھی مخفی ہوتا ہے بلکہ القاء الہام سے زیادہ مخفی ہوتا ہے۔یہ
تحریک بھی جو القائے الہی کا نتیجہ تھی پہلے مخفی تھی مگر جب اس پر غور کیا گیا تو یہ اس قدر
تفصیلات کی جامع نکلی کہ میں سمجھتا ہوں اللہ تعالیٰ نے ہمارے زمانہ کیلئے اس میں اتنا مواد
جمع کر دیا ہے کہ اصولی طور پر اس میں وہ تمام باتیں آگئی ہیں جو کامیابی کیلئے ضروری
ہیں۔پس ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو تحریک جدید کو خود بھی سمجھیں اور دوسرے
لوگوں کو بھی سمجھائیں اور اس بات کو مد نظر رکھیں کہ تحریک جدید کو مضبوطی سے قائم رکھنا ان کا
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
191
جلد دوم
فرض ہے۔اس بارہ میں افسروں کی ذمہ داری نہایت اہم ہے اور ان کا فرض ہے کہ وہ
طلباء کو بار بار اس تحریک کی اغراض اور اس کے مقاصد سمجھا ئیں۔جس دن اس تحریک کو
پوری طرح سمجھ کر ہمارے طلباء باہر نکلے اور اس روح کو لے کر نکلے جو تحریک جدید کے
ذریعہ ان میں پیدا ہونی ضروری ہے یہ قومی طور پر ہمارا پہلا چیلنج ہو گا کہ اگر دنیا میں کوئی
قوم زندہ ہے تو وہ ہماری زندہ قوم سے مقابلہ کر لے۔آج اگر لوگ اس بات کو نہیں سمجھ
سکتے تو کیا ہوا۔جس دن نپولین سکول میں پڑھ رہا تھا کون سمجھ سکتا تھا کہ وہ کس چیز کیلئے تیار
ہو رہا ہے۔جس دن ہٹلر اور مسولینی اپنی قوموں میں نہایت چھوٹے درجہ پر ٹریننگ حاصل
کر رہے تھے کوئی سمجھ سکتا تھا کہ اس وقت جرمنی اور اٹلی کی قسمت کا سوال حل ہو رہا ہے؟
اسی طرح اگر تم اس تحریک کی اہمیت کو سمجھ لو تو گو دنیا اس بات کو نہ سمجھے مگر تمہارے اندر
اسلام کی آئندہ فتوحات کا حل نظر آئے گا۔اور اگر تمہارے ٹیوٹر، تمہارے سپرنٹنڈنٹ،
تمہارے انچارج اور تمہارے استاد تقومی شعار ہوں اور وہ حکمتوں کو سمجھنے والے ہوں تو وہ
تمہارے ذریعہ لڑکے پیدا نہیں کریں گے بلکہ بدری صحابہ کی طرح زندہ موتیں پیدا کریں
گے اور تم اسلام کیلئے ایک ستون اور سہارا بن جاؤ گے۔کتنا عظیم الشان کام ہے جو تمہارے
سامنے ہے۔تم جو اتنی معمولی سی بات پر خوش ہو جاتے ہو کہ فلاں جگہ کبڈی کا میچ تھا جس
میں ہم جیت گئے یا فٹ بال کے میچ میں اگر اچھی تک (Kick) لگاتے ہو تو اسی پر پھولے
نہیں سماتے۔ذرا خیال تو کرو کہ تم جن کو یہ کہا جاتا ہے کہ سادہ زندگی بسر کرو ، جن کو کہا جاتا
ہے کہ نہ اچھا کھانا کھاؤ نہ اچھا کپڑا پہنو، تمہیں اس بات کیلئے تیار کیا جارہا ہے کہ تم کفر اور
مداہنت کی ان زبر دست حکومتوں کو جنہوں نے اسلام کو دبایا ہوا ہے پل کر رکھ دو، تم فلسفہ
اور اباحت اور منافقت کی ان حکومتوں کو جنہوں نے خدائی الہام کو مغلوب کیا ہوا ہے ریزہ
ریزہ کر دو۔کیا تم نہیں سمجھ سکتے یہ کتنا عظیم الشان کام ہے جو تمہارے سپرد کیا گیا ہے۔بچپن میں قوت واہمہ چونکہ زیادہ تیز ہوتی ہے اس لئے تم اس کو یوں سمجھ لو کہ اگر کبھی اتفاقاً
شام کے وقت تم دودھ پینے کیلئے نکلو، تمہیں دودھ کی دکان پر یہ نظارہ نظر آئے کہ ایک
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
192
جلد دوم
مشہور ڈاکو کسی آدمی کو مار رہا ہے ، فرض کرو جسے مارا جا رہا ہے وہ تمہارا بھائی ہے یا کوئی اور
رشتہ دار تم چھوٹے سے بچے ہو آٹھ یا دس سال تمہاری عمر ہے اور وہ مضبوط اور علاقہ میں
مشہور ڈاکو ہے جب تم دیکھتے ہو کہ وہ تمہارے کسی عزیز پر حملہ آور ہے تو تم جوشِ محبت میں
اس پر حملہ کر دیتے ہو اور تمہارے چھوٹے سے بازوؤں میں اُس وقت ایسی طاقت آجاتی
ہے کہ تم اس ڈاکو کو مار لیتے ہو۔تو غور کرو اُس وقت تمہارے دل میں کتنا فخر پیدا ہو گا اور تم
کس طرح لوگوں کو جگا جگا کر یہ نہ بتاؤ گے کہ فلاں ڈاکو کو آج ہم نے مار دیا۔پھر تم سوچو
کہ اگر ایک ڈاکو کے مارٹے پر تم اس قدر فخر کر سکتے ہو تو اُن لاکھوں ڈاکوؤں کے مارنے پر
جو اسلام کی متاع پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، اُن فلسفیوں کی فلسفیت کو کچلنے پر، ان اباحت
والوں کی اباحت اور اُن مداہنت والوں کی مداہنت کو صفحۂ عالم سے نابود کرنے پر جو
اسلام ایسے قیمتی عزیز کے کمزور جسم کو دبا رہے اور اُس کے گلے کو گھونٹ رہے ہیں
تمہارے دل میں کس قدر فخر پیدا ہو گا اور کس خوشی اور سرور سے تم اپنی گردن اونچی کر
کے کہو گے کہ آج ہم نے شرک اور کفر کو نابود کر دیا۔یہ چیز ہے جس کو اپنے سامنے رکھنا
تمہارا فرض ہے۔تم پور ڈار نہیں بلکہ تم خدا تعالی کے سپاہی ہوا اور تمہیں اس لئے تیار کیا جا رہا ہے کہ تم
خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانیں دو۔اگر تم سلسلہ اور اسلام کیلئے اور خلافت اور نظام سلسلہ
کیلئے اپنی جانیں نہ دو گے تو تم بھی محض باتیں کرنے والے ٹھہرو گے۔پس تم اسلام کیلئے
اپنی جانیں قربان کرنے والے بنو اور منافقوں کی ہاں میں ہاں مت ملاؤ بلکہ انہیں کچلنے
والے بنو۔خواہ منافقانہ بات تمہارے باپ کے منہ سے نکلے یا تمہارے بھائی یا کسی اور
عزیز کے منہ سے۔صحابہ کے زمانہ میں ہمیں اس قسم کا نظارہ نظر آتا ہے۔مدینہ میں ایک
منافق نے جب یہ بات کہی کہ مہاجرین نے یہاں آ کر فتنہ و فساد مچا دیا ہے تو اُس شخص
کا لڑکا رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے عرض کیا مجھے یہ بات سننے
میں آئی ہے کہ میرے باپ نے کوئی ایسی بات کہی ہے جس سے آپ کو تکلیف ہوئی ہے۔