احباب جماعت اور اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
218
جلد دوم
احباب جماعت
اور
اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب
11 نومبر 1938ء کو مدرسہ احمدیہ، جامعہ احمدیہ اور تعلیم الاسلام ہائی سکول کے
اساتذہ اور طلباء کی طرف سے مدرسہ احمدیہ کے صحن میں حضرت مولوی شیر علی صاحب،
حضرت مولوی عبدالرحیم درد صاحب ، حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ، حضرت
صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی
ولایت سے کامیاب مراجعت پر ان کے اعزاز میں ایک دعوت چائے دی گئی۔اس موقع پر
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل
خطاب فرمایا:۔” سب سے پہلے میں بھی مَنْ لَّمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ الله 1 کے مطابق تینوں
اداروں کے اساتذہ وطلباء کا اس تقریب کے پیدا کرنے اور ان جذبات کی وجہ سے جو اس
تقریب کے پیدا کرنے کے محرک تھے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کو وہی تحفہ اسلامی جو ایسے
مواقع پر پیش کیا جاتا ہے اور جو بہترین اور مبارک تحفہ ہے پیش کرتا ہوں یعنی جَزَاكُمُ اللهُ
اَحْسَنَ الْجَزَاءِ
تینوں ایڈریس جو اس وقت پیش کئے گئے ہیں وہ گوتین مختلف اداروں کی طرف سے
ہیں لیکن تینوں نے اپنے اپنے رنگ میں اتحاد کی صورت پیدا کر لی ہے اور وہ راہ نکال لی

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
219
جلد دوم
ہے جو تعلقات کو ان لوگوں سے وابستہ کرتی ہے جن کی آمد پر یہ ایڈریس پیش ہوئے ہیں۔مینوں ایڈریس سنتے ہی میرے دل میں خیال آیا کہ ان ایڈریسوں میں ان کی وہی حیثیت
بیان کی گئی ہے جو حضرت بابا نانک رحمتہ اللہ علیہ کی ہے۔یعنی ہندو انہیں ہندو کہتے ہیں اور
مسلمان مسلمان۔مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ نے ان کو جوڑ تو ڑ کر اپنے اندر شامل کر لیا تو
ہے اور تعلیم الاسلام ہائی سکول نے ان کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ
سب خوش ہو گئے ہیں اور حقیقت بھی یہ ہے کہ اگر ہم اس حقیقت کو سمجھ لیں اور اس حقیقی روح
کو سمجھیں جو احمدیت نے ہم میں پیدا کی ہے تو پھر کسی قسم کی علیحدگی ہم میں نہیں رہتی اور یہ
سارے ادارے اور کارخانے ایک ہو جاتے ہیں۔جب کسی شخص کے ہاتھ کو اندھیرے
میں کوئی دوسرا شخص چھوٹے اور پوچھے کہ تم کون ہو؟ تو وہ کہے گا میں ہوں۔یا اس شخص کی
ٹانگ کو کوئی ہاتھ لگائے اور پوچھے کہ تم کون ہو؟ تو وہ یہی کہے گا کہ میں ہوں۔یا اس شخص
کے سر کو کوئی ہاتھ لگائے اور پوچھے کہ میں کسے ہاتھ لگا رہا ہوں؟ تو وہ کہے گا کہ مجھے۔یا اس
کی پیٹھ پر ہاتھ لگائے اور پوچھے کہ تم کون ہو؟ تو وہ پھر بھی یہی کہے گا کہ میں ہوں۔گویا ان سب سوالات کے پیچھے ایک ہی جواب ہو گا۔اسی وجہ سے رسول کریم ہے
نے فرمایا ہے کہ مومن کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی شخص کے ایک عضو کو تکلیف ہو تو جسم
کے باقی اعضاء کو بھی تکلیف ہوتی ہے 2 بے شک رقابت اچھی چیز ہے قرآن مجید نے بھی
ہمیں حکم دیا ہے کہ فاستبقوا الخيرات 3 کہ نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے
کی کوشش کرو۔مگر ہر امر میں رقابت کا حکم نہیں صرف خیرات یعنی نیکیوں میں رقابت کا
سبق دیا گیا ہے۔گویا خیرات کہہ کر اللہ تعالیٰ نے مسابقت کی ایک نرالی شکل بنا دیا
ہے۔ہر وہ مسابقت جو اپنی ذات میں برائی رکھتی ہے اس حکم سے نکل جاتی ہے۔ہر وہ
مقابلہ یا مسابقت جس میں حسد ہو یا عداوت ہو وہ فاسْتَبِقُوا الخَیرات میں داخل نہیں کی
کیونکہ فاستبقوا الخیرات میں صرف نیکیوں میں مسابقت اور مقابلہ کرنے کی تعلیم دی
گئی ہے۔پس تمام وہ مسابقتیں اور وہ مقابلے جن کے نتائج میں حسد، عناد اور بغض پیدا
صل الله

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
220
جلد دوم
ہوتا ہے اس حکم کے دائرے سے خارج ہیں۔صرف وہی مسابقتیں اور مقابلے جائز اور
درست اور مفید ہیں جن کے نتیجے خیر اور نیکی پیدا کرتے ہیں۔پس گو یہ ادارے مختلف ہیں
رحقیقت میں ایک ہی ہیں۔یہ جماعت کی ضرورتیں ہیں جن کو مختلف شکلیں دی گئی ہیں۔ایک ادارہ اگر جماعت کا سینہ ہے تو دوسرا پاؤں ہے۔اسی طرح یہ سب ادارے جماعت
کے لئے اعضاء ہیں۔کوئی کان ہے، کوئی ناک، کوئی سر ہے تو کوئی آنکھیں۔غرض یہ
ساری چیزیں در حقیقت ایک جسم ہیں جن کے پیچھے ایک میں ہے جو بول رہی ہے اور
وہ ” میں احمدیت ہے جو سب اداروں پر چھائی ہوئی ہے۔ان میں سے کسی ادارہ کا نقص
احمدیت میں نقص پیدا کرتا ہے اور ان میں سے کسی کا کمال احمدیت کا کمال ہوتا ہے۔پس گو نام
جدا جدا ہیں لیکن حقیقت ان کی ایک ہی ہے۔مولوی شیر علی صاحب دو اڑھائی سال کام کرنے کے بعد واپس آئے ہیں۔مولوی
صاحب ایسے کام کیلئے باہر بھیجے گئے تھے جو اس وقت جماعت کے لئے بہت ضروری ہے۔اس کام کا مشکل حصہ یعنی ترجمہ کا کام پورا ہو چکا ہے اب دوسرا کام نوٹوں کا ہے جو لکھے
جارہے ہیں۔گزشتہ دنوں یورپ میں جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا اس لئے میں نے مناسب
سمجھا کہ مولوی صاحب کو واپس بلا لیا جائے تاکہ وہ یہاں آکر کام کریں ایسا نہ ہو کہ جنگ
کی صورت میں رستے بند ہو جائیں۔پس دوستوں کی بہترین دعوت تو یہ ہے کہ مولوی
صاحب جلد سے جلد اس کام کو ختم کریں تا کہ یہ ایک ہی اعتراض جو مخالفین کی طرف سے
جماعت پر کیا جاتا ہے کہ اس جماعت نے ابھی تک ایک بھی قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ
شائع نہیں کیا دور ہو جائے اور ہماری انگریزی تفسیر شائع ہو جائے۔درد صاحب ایک لمبے عرصے کے بعد واپس آئے ہیں 1933ء کے شروع میں وہ گئے
تھے اور اب 1938 ء کے آخر میں واپس آئے ہیں۔ان دونوں سالوں کا درمیانی فاصلہ
پونے چھ سال کا بنتا ہے اور پونے چھ سال کا عرصہ انسانی زندگی میں بہت بڑے تغیرات
پیدا کر دیتا ہے۔بعض دفعہ باپ کی عدم موجودگی میں اولاد کی تربیت میں نقص پیدا ہو جاتا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
221
جلد دوم
ہے جس کی وجہ سے ان کے اخلاق پر برا اثر پڑ جاتا ہے۔بعض دفعہ گھر سے ایسی تشویشناک
خبریں موصول ہوتی ہیں جو انسان کے لئے ناقابل برداشت ہوتی ہیں۔عام لوگ ان
مشکلات کو نہیں سمجھتے جو ایک مبلغ کو پیش آتی ہیں۔بسا اوقات مبلغ کو ایسی قربانیاں کرنی پڑتی
ہیں جو عام لوگ نہیں کر سکتے بلکہ اکثر اوقات اسے ایسی قربانیاں کرنی پڑتی ہیں جو دوسروں
کے لئے ناممکن ہوتی ہیں۔جماعت کے کئی آدمی ان قربانیوں کی حقیقت کو نہیں سمجھتے اور وہ
گھر میں بیٹھے بیٹھے اعتراض کر دیتے ہیں۔اگر وہ ان قربانیوں کی حقیقت کا اندازہ لگائیں
تو وہ مبلغوں کے ممنون ہوں۔کئی دفعہ ان کو اپنے گھروں سے پریشان کرنے والی خبریں ملتی
ہیں اور وہ اپنی سمجھ کے مطابق ہدایات بھی دیتے ہیں مگر چونکہ خطوط کے پہنچنے میں ایک ایک
دو دو مہینے لگ جاتے ہیں ان کو فکر ہوتا ہے کہ ان کی ہدایات کے پہنچنے سے پہلے ان پر کیا
گزرتی ہوگی۔انہیں اپنے بھائیوں کا فکر ہوتا ہے، اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت کا فکر ہوتا
ہے۔اس قدر لمبے فاصلہ کو جانے دو تم اتنے فاصلہ کا ہی اندازہ لگا لو جو محلہ دار الفضل اور مدرسہ احمدیہ
کے درمیان ہے۔اگر اتنے معمولی فاصلہ سے ہی تم میں سے کسی کو اپنے عزیز کے متعلق کوئی
تشویشناک اطلاع ملے تو تم اس قدر گھبرا جاتے ہو کہ کسی سے بات تک کر نا پسند نہیں کرتے۔اور اگر راستے میں کوئی شخص تم سے بات کرنا چاہے تو تم جھٹ اس کو روک دو گے اور کہو
گے کہ مجھے ایک ضروری کام ہے میں اس وقت بات نہیں کر سکتا۔اگر تمہاری یہ حالت اس
تھوڑے سے فاصلہ پر ہو جاتی ہے تو پھر ان کا اندازہ کرو جو ہزاروں میل اپنے گھروں سے
دور ہوتے ہیں۔ان کے خاندان میں بھی وہی مشکلات پیش آتی ہیں جو تمہیں پیش آتی
ہیں۔ایسی پریشان کن خبریں ان کو بھی اپنے عزیزوں کی طرف سے ملتی ہیں جیسے تمہیں ملتی
ہیں مگر تم چند منٹ کے فاصلہ پر ہونے کے باوجود کسی سے بات کرنا پسند نہیں کرتے اور اگر
کوئی راستہ میں تم سے بات کرنا چاہے تو تم اس کو روک دیتے ہو تو پھر ان کی کیفیت کا
اندازہ لگاؤ جو ہزاروں میل کے فاصلہ پر ہوتے ہیں اور جو اپنی خانگی پریشانیوں کا کوئی
علاج نہیں کر سکتے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
222
جلد دوم
غرض ہمارے مبلغ جو خدمت دین کے لئے باہر جاتے ہیں ان کا جماعت پر بہت
بڑا حق ہے۔نادان ہے جماعت کا وہ حصہ جو ان کے حقوق کو نہیں سمجھتا۔یورپ کے
لوگ ایسے لوگوں کو بیش بہا تنخواہیں دیتے اور ان کیلئے ہر قسم کے آرام و رہائش کے
سامان مہیا کرتے ہیں۔جب ان کے ڈپلومیٹ یعنی سیاسی حکام اپنے ملکوں میں واپسی
آتے ہیں تو ملک ان کی تعریفوں میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتا ہے۔فرانس کے
ایمبیسیڈر (AMBASSADOR ) کی تنخواہ وزیر اعظم کی تنخواہ سے زیادہ ہوتی ہے مگر
جب وہ اپنے ملک میں آتا ہے تو اہل ملک اس کی قربانیوں کی اس قدر تعریف کرتے ہیں
اور اس کے اس قدر ممنون ہوتے ہیں کہ گویا وہ فاقے کرتا رہا ہے اور بڑی مشکلات
برداشت کرنے کے بعد واپس آیا ہے۔اور دور جانے کی کیا ضرورت ہے ہندوستان
کے وائسرائے کو دیکھو کہ اس کے کھانے اور آرام و آسائش کے اخراجات خود گورنمنٹ
برداشت کرتی ہے اور میں ہزار روپیہ ماہوار جیب خرچ کے طور پر اسے ملتے ہیں۔وہ پانچ سال
کا عرصہ ہندوستان میں گزارتا ہے اور اس عرصہ میں بارہ لاکھ روپیہ لے کر چلا جاتا ہے
صرف لباس پر اس کو اپنا خرچ کرنا پڑتا ہے یا اگر کسی جگہ کوئی چندہ وغیرہ دینا ہو تو دے
دیتا ہے ورنہ باقی تمام اخراجات گورنمنٹ برداشت کرتی ہے۔لیکن باوجود اس کے جب
وہ اپنے ملک کو واپس جاتا ہے تو اس کی قربانیوں کی تعریف میں ملک گونج اٹھتا ہے اور ہر
دل جذبه تشکر و امتنان سے معمور ہوتا ہے اور یہ جذبہ ان میں اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ
گویا ان کے جذبات کا پیالہ چھلکا کہ چھلکا۔یہی گر ہے قومی ترقی کا۔جب کسی قوم میں
سے کوئی فردا ایک عزم لے کر کھڑا ہوتا ہے تو اس کو یقین ہوتا ہے کہ میری قوم میری قدر
کرے گی۔بے شک دینی خدمت گزاروں کو اس کی قربانیوں کی پرواہ نہیں ہوتی لیکن
اگر اس کی قوم اس کی قربانیوں کی پرواہ نہیں کرتی تو یہ اس قوم کی غلطی ہے۔بے شک ایک کی
مؤمن کے دل میں یہ خیال پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہونا چاہیئے اور پھر ایک ایسی قوم کا نمائندہ
جو اپنے آپ کو نیک کہتی ہے وہ تو ان خیالات سے بالکل الگ ہوتا ہے۔اس کو صرف اپنی

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
223
جلد دوم
ہی ذمہ داریوں کا احساس ہوتا ہے۔مگر اسلام نے جہاں فرد پر ذمہ داریاں رکھی ہیں
وہاں قوم پر بھی ذمہ واریاں رکھی ہیں۔جس طرح کسی فرد کا حق نہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں
کی پرواہ نہ کرے اسی طرح قوم کا بھی حق نہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی پرواہ نہ کرے۔قوم
کے فرد کو یہ حق حاصل نہیں کہ اس کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ قوم نے میری قربانیوں کی کی
پرواہ نہیں کی۔اور اگر وہ یہ خیال اپنے دل میں لایا ہے تو دوسرے الفاظ میں وہ یہ کہتا ہے
کہ میں نے تمہارے لئے یہ کام کیا ہے خدا تعالیٰ کے لئے نہیں کیا۔پس فرد کے دل کے
کسی گوشہ میں بھی یہ خیال نہیں ہونا چاہئے اور نہ فکر کے کسی حصہ میں کہ قوم نے میری
قربانیوں کی پرواہ نہیں کی یا جیسا کہ میری خدمت کرنے کا حق تھا وہ اس نے ادا نہیں کیا۔ایسا آدمی اپنے کئے کرائے پر خود پانی پھیر دیتا ہے۔مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ جس
طرح اللہ تعالیٰ نے فرد پر ذمہ داریاں عائد کی ہیں اسی طرح قوم پر بھی ذمہ داریاں رکھی
ہیں۔اور وہ یہ کہ قوم اس فرد کی خدمات اور قربانیوں کی قدر کرے کیونکہ قوم بھی ویسے ہی
اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہے جیسے فرد۔اسلام نے دونوں کی شخصیتیں تسلیم کی ہیں۔وہ قوم کی بھی ایک قانونی شخصیت تسلیم کرتا
ہے اور فرد کی بھی۔اس زمانہ میں یورپ والے اس قسم کی شخصیتوں کے ثابت کرنے پر
بہت نازاں ہیں چنانچہ حال ہی میں مسجد شہید گنج کو ایک قانونی حیثیت میں پیش کیا گیا ہے
مگر ان کو معلوم نہیں کہ یہ امر آج سے ساڑھے تیرہ سو سال پہلے اسلام نے پیش کیا تھا۔یہ
وہی امر ہے جسے ہمارے فقہی فرض کفایہ کہتے ہیں۔فرض کفایہ میں قوم کو ایک شخصی حیثیت
دی جاتی ہے۔اگر کسی قوم کے بعض افراد میں خوبی ہو تو وہ خوبی اس قوم کی طرف منسوب
ہوتی ہے۔اور اگر کسی قوم کے افراد میں کوئی عیب ہوتا ہے تو وہ عیب اس قوم کی طرف
منسوب ہو جاتا ہے۔یہ اس لئے کہ قوم افراد کے مجموعہ کا نام ہے۔مثلاً زید صرف زید کے
ہاتھوں یا پاؤں کا نام نہیں بلکہ اس کے اعضاء سر، آنکھیں ، ناک، کان ، منہ، سینہ، پیٹھ اور
ٹانگوں کے مجموعہ کا نام ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
224
جلد دوم
غرض اسلام نے فرضِ کفایہ میں شخصیت قومی کے وجود کو تسلیم کیا ہے اور اس کی رو سے
اسلام نے فرد پر بھی بعض حقوق رکھے ہیں اور قوم پر بھی بعض حقوق رکھتے ہیں۔دوسرے
ہے۔جس طرح فرد ایک قانونی حیثیت رکھتا ہے ویسے ہی قوم بھی ایک قانونی حیثیت رکھتی۔فرد بے شک حقیقی وجود بھی ہے اور قانونی وجود بھی۔اور اس کے مقابل پر قوم صرف قانونی
وجود ہے حقیقی وجود نہیں۔مگر اس پر قانونی وجود کے لحاظ سے ویسے ہی حقوق ہیں جیسے قوم
کے ایک فرد پر۔اسلام نے بعض امور کے کرنے کا قوم کو حکم دیا ہے۔اگر قوم کے افراد میں سے بعض
نے وہ امور سرانجام دے دیئے تو اس صورت میں ساری قوم بری الذمہ ہو جائے گی۔اور
اگر کوئی فرد بھی وہ کام نہ کرے تو اس صورت میں ساری قوم پکڑی جائے گی۔چنانچہ
حدیثوں میں آتا ہے اور قرآن مجید کی آیات سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے کہ جھوٹی قسم
کھانے سے ملک برباد ہو جاتا ہے 4 حالانکہ جھوٹی قسم کھانے والا صرف ایک فرد ہوتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یہاں ملک کو قانونی وجود کے لحاظ سے تسلیم کیا گیا ہے قوم کا فرض ہے
کہ وہ ایسے لوگوں کی نگرانی کرے اور اگر وہ نگرانی نہیں کرتی تو اس صورت میں گویا وہ
اپنے ملک کو آپ تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔ہماری شریعت نے بعض مقامات پر قتل یا
اسی قسم کے بعض اور جرائم کی سزا جرمانہ کی صورت میں رکھی ہے۔اگر کوئی ان جرائم میں
سے کسی کا مرتکب ہو اور وہ جرمانہ ادا نہ کر سکے تو اس صورت میں وہ جرمانہ سب قوم سے
وصول کیا جائے گا عملی طور پر بھی رسول کریم ﷺ نے ایسا کیا ہے کیونکہ فرد کا نقصان قوم کا
نقصان ہے اور اس کی تلافی بہر حال کسی طرح ہونی چاہئے۔اگر وہ فرد یہ طاقت نہیں رکھتا
کہ وہ اپنے جرم کا بدلہ جرمانہ کی صورت میں ادا کرے تو پھر قوم کو اس کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا
کیونکہ قوم پر ہر فرد کے ایسے افعال کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اگر قوم اس سے نقصان
دلوا سکتی ہے تو دلوادے ورنہ قوم کو اس نقصان کی تلافی کرنی ہو گی۔اگر کوئی شخص جرم کرے
اور اس جرم کے عوض میں اس پر دس ہزار روپیہ جرمانہ کر دیا جائے اور اس کی حیثیت صرف

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
225
جلد دوم
دو ہزار روپے کی ہو تو وہ باقی رقم کہاں سے ادا کرے گا۔اس صورت میں شریعت اس فعل
کی ذمہ داری اس کی قوم پر ڈالتی ہے جس کا وہ فرد ہے۔اس کی قوم باقی روپیہ جمع کر کے
اس کے نقصان کی تلافی میں ادا کرے گی۔تو اسلام نے قانونی وجود کو بڑی وضاحت سے تسلیم کیا
ہے۔نادان لوگ کہتے ہیں کہ ہم پر کیا ذمہ داری ہے حالانکہ اسلام نے شخصی وجود کو بھی تسلیم کیا ہے
اور قانونی وجود کو بھی تسلیم کیا ہے۔پس جب تک ہماری جماعت کے افراد میں اس کا احساس نہیں
ہوتا وہ ان مبلغین کی قربانیوں کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکتے۔یہ کام سب افراد جماعت پر فرض ہے۔مبلغین اس کام کو بطور فرضِ کفایہ کرتے ہیں وہ جہاں اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں
وہاں قوم کی ذمہ داری کو بھی ادا کرتے ہیں۔ہمارے سب مبلغین جو انگلستان، امریکہ،
افریقہ، عرب اور دیگر ممالک میں تبلیغ کرتے ہیں وہ فرضِ کفایہ ادا کرتے ہیں اور ہماری
طرف سے اس ذمہ داری کو جو اللہ تعالیٰ نے ہم پر عائد کی ہے ادا کرتے ہیں۔اور جب وہ
ہمارا کام کرتے ہیں تو ہم پر بھی واجب ہے کہ ہم ان کا حق ادا کریں۔پس میں اپنی جماعت کے نو جوانوں کو خصوصاً اور دوسرے احباب
کو عموماً یہ نصیحت کرتا کی
ہوں کہ ملک اور قوم کے قانونی وجود کو سمجھیں۔آرام سے بیٹھے رہنے اور اعتراض کرنے
سے قو میں ترقی نہیں کرتیں۔نادان لوگ اعتراض کرتے ہیں اور مبلغین کی قربانیوں کی
قدر نہیں کرتے۔ان کے نزدیک گویا یہ لوگ ان کے باپ دادوں کا قرضہ اتار رہے ہیں
وہ اپنی نادانی سے یہ نہیں سمجھتے کہ یہ لوگ ہمارا ہی کام کر رہے ہیں۔ایسے لوگوں کی مثال اس عورت کی سی ہے جو ایک اور عورت کے گھر آٹا پینے کے لئے
گئی۔اُس نے اُس سے چکی مانگی گھر کی مالکہ نے اُسے چکی دے دی۔تھوڑی دیر کے بعد
اس کے دل میں خیال آیا کہ یہ رات آٹا پیتے پیتے تھک گئی ہوگی اور اس کی مدد کروں۔چنانچہ اُس نے اُسے کہا کہ بہن! تم تھک گئی ہوگی تم ذرا آرام کر لو میں تمہاری جگہ چکی پیستی
ہوں۔وہ عورت چکی پر سے اُٹھ بیٹھی اور اِدھر اُدھر پھرتی رہی۔اچانک اُس کی نظر ایک
رو مال پر جا پڑی جس میں روٹیاں تھیں۔اُس نے وہ رومال کھولا اور گھر کی مالکہ کو کہا بہن !

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
226
جلد دوم
تو میرا کام کرتی ہے تو میں تیرا کام کرتی ہوں اور یہ کہہ کر اُس نے روٹی کھانی شروع
کر دی۔تو بعض لوگ اس قسم کی روح ظاہر کرتے ہیں۔بجائے اس کے کہ وہ مبلغ کا شکریہ
ادا کریں اور اس کی قربانیوں کی قدر کریں وہ ان پر اعتراض کرنے لگ جاتے ہیں گویا وہ
مبلغ اُن کے باپ دادے کا قرض دار تھا اور اب وہ قرضہ ادا کر رہا ہے اور اگر اُس نے کی
قرضہ کی ادائیگی میں ذرا بھی سنتی دکھائی تو اُس کے گلے میں پڑکا ڈال کر وصول کر لیا ؟
جائے گا۔اس قسم کے اعتراضات کرنے والے بڑے بے شرم ہیں۔وہ یہ دیکھتے ہی نہیں
کہ یہ ہمارا حق ادا کر رہا ہے اور جس کام کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے ہم پر رکھی ہے اسے یہ کی
سرانجام دے رہا ہے۔وہ اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھے ہوتے ہیں اور اعتراض کرنا
ا
شروع کر دیتے ہیں۔ایسے لوگ قومی شخصیت کی حقیقت کو نہیں سمجھتے صرف فردی شخصیت کو سمجھتے
ہیں۔پس ہماری جماعت کے ان لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور اس کی اصل حقیقت
سے واقف ہونا چاہئے۔ان ایڈریسوں میں ہمارے بچوں کے آنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔جسمانی طور پر
بچوں کا آنا بے شک خوشی کا موجب ہوتا ہے اور اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔میں غلط بیانی کروں گا اگر کہوں کہ مجھے ان بچوں کے آنے کی خوشی نہیں ہوئی۔دنیا میں کوئی
شخص بھی ایسا نہیں جو ایسے موقع پر خوش نہ ہو۔باپ یا بھائی یا بیٹے کے آنے کے علاوہ کسی کا
کوئی دوست بھی آئے تو میں نہیں کہہ سکتا کہ اُس کے دل میں خوشی کے جذبات پیدا نہ ہوں
لیکن جس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کھڑا کیا ہے اُس نے ہم میں ایسا ماحول پیدا کر
دیا ہے کہ صرف جسمانی قرب ہمارے دلوں میں حقیقی راحت پیدا نہیں کر سکتا۔بے شک
ایسے مواقع پر انسان کو خوشی ہوتی ہے اور بہت سا اطمینان بھی انسان حاصل کر لیتا ہے لیکن
پھر بھی درمیان میں ایک پر وہ حائل ہوتا ہے جو بعض دفعہ ہمارے قرب کو بعد میں تبدیل کر
دیتا ہے۔پس حقیقی خوشی ہمیں اُس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک کہ اس پردہ کو بھی دور نہ
کیا جائے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
227
جلد دوم
اس ایڈریس میں مظفر احمد سَلَّمَهُ رَبُّہ کی آمد اور اس کی کامیابی کا بھی ذکر کیا گیا
ہے۔میں اس موقع پر انہیں ان کے ہی ایک قول کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو انہوں
نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا۔پہلے وہ زبانی تھا اور اب اس پر عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔مظفر احمد جب آئی ہی۔ایس میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے یہ محسوس کیا کہ نوکری
انہیں پسند نہیں تو انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہیں۔مگر انہیں یا درکھنا چاہئے کہ اسلامی تعلیم یہ نہیں کہ ہم دنیا کو چھوڑ کر بزدلی سے ایک طرف ہو
جائیں۔ہم دنیا میں جس غرض کے لئے کھڑے ہوئے ہیں اس کے لئے بحیثیت جماعت
ہم پر فرض ہے کہ ہم دنیوی طور پر بھی سلسلہ کے اصولوں کی خوبیاں ثابت کریں۔اور اگر
ہم دنیا کو چھوڑ کر الگ ہو جائیں تو پھر ہم اپنے اصولوں کی خوبیاں ثابت نہیں کر سکتے۔پس ہمیں ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اس رنگ میں بھی دنیا میں اپنے اصول
کی خوبیاں ثابت کریں۔ملازمت کرنا کوئی معیوب امر نہیں بلکہ اگر کوئی شخص بلا وجہ
ملازمت کو ترک کر دیتا ہے تو ایسے آدمی کی قربانی کوئی بڑی قربانی نہیں کہلا سکتی۔البتہ وہ
شخص جسے سچ بولنے کی عادت ہو اور اُس کا طریق کار انصاف پر مبنی ہو ، اگر اُس سے ظلم
کروانے اور جھوٹ بلوانے کی کوشش کی جائے اور ایسا شخص نوکری چھوڑ دے تو اس کی
قربانی حقیقی قربانی ہوگی کیونکہ اُس نے تقویٰ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمت کو ترک کیا
ہے۔ایک اور بات یہ بھی مد نظر رکھنی چاہئے کہ جب کسی کو کوئی اعلیٰ ملازمت ملتی ہے تو اُس
میں ایک قسم کا کبر پیدا ہو جاتا ہے مگر ایک احمدی کو ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ہماری جماعت
میں کمزور لوگ بھی ہیں اور غریب بھی ہیں۔ترقی ملنے سے بعض لوگوں میں کبر اور غرور پیدا
ہو جاتا ہے اور وہ غریبوں سے ملنا عار سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ایسے لوگ در حقیقت انسانیت کی
سے بھی جاتے رہتے ہیں۔پس پہلی ذمہ داری جو ان پر عائد ہوتی ہے وہ احمدیت کی ہے۔احمدیت کا کام ساری دنیا میں انصاف قائم کرنا ہے۔اور پھر ایک احمدی دوسرے احمدی کا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
228
جلد دوم
روحانی رشتہ دار ہے اس لئے ہر احمدی سے محبت اور خوش خلقی سے پیش آنا چاہئے۔تم جب
ایک احمدی سے ملو تو تمہیں ایسی ہی خوشی حاصل ہو جیسے اپنے بھائی سے ملتے وقت ہوتی
ہے۔لیکن چونکہ بعض ادنیٰ درجہ کے لوگ اخلاق فاضلہ کو چھوڑ کر نا جائز فائدہ کے حصول کی
بھی کوشش کیا کرتے ہیں اس لئے میری نصیحت یہ ہے کہ ایسے مواقع پر ہمیشہ اپنی ذمہ داری
کو ملحوظ رکھو اور انصاف سے کام لو اور ایسی سفارشوں سے اپنے کانوں کو بہرہ رکھو۔ایک اور بات ان کو یہ یاد رکھنی چاہئے کہ ہر قوم اپنے ماحول میں ترقی کرتی ہے
دوسروں کے ماحول میں ترقی نہیں کر سکتی۔جو شخص دوسروں کے ماحول کو لے کر ترقی کرتا
ہے وہ ذلیل ہو جاتا ہے۔حال ہی میں مسلمانوں کا ایک بہت بڑا آدمی چل بسا ہے یعنی
کمال اتاترک۔اس شخص نے اپنے وطن اور قوم کے لئے بڑی خدمات کی تھیں۔کوئی
آدمی بھی ایسا نہیں جو اس کی قربانیوں کو عظمت اور احترام کی نگاہ سے نہ دیکھتا ہو۔مگر ایک
خطر ناک غلطی اس سے یہ ہوئی کہ اس نے اپنی قوم میں مغربیت کا اثر قائم کر دیا۔اس میں
کوئی شک نہیں کہ اُس نے ترکوں کو جسمانی آزادی دلا دی مگر ساتھ ہی ہمیشہ کے لئے
ترکوں کو ذہنی غلام بھی بنا دیا۔ہمیں یہ طریق اختیار نہیں کرنا چاہئے۔ہم جن مقاصد کو لے کر
کھڑے ہوئے ہیں ان میں سے ایک مقصد مغربی تمدن کو کچلنا بھی ہے۔مغربی تمدن اس
وقت دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے ہمیں اس سے کسی صورت میں بھی متاثر نہیں ہونا
چاہئے۔پھر مغربی تمدن بھی ایک نہیں۔فرانس کا تمدن جدا ہے، جرمنی کا تمدن الگ ہے،
انگریزوں کا تمدن اور ہے۔فرانس والے چپ رہنا پسند نہیں کرتے اور انگریز بات کرنا
پسند نہیں کرتے۔میرے اپنے سفر کا ہی واقعہ ہے کہ جب میں روم سے سوار ہوا تو میرے
ساتھ ایک یونانی تاجر بھی سوار تھا۔وہ کپڑوں کا تاجر تھا اور مدت سے انگلستان میں رہتا تھا
اس لئے اس کا تمدن اور بود و باش بالکل انگریزوں کی طرح تھی۔ایک اور شخص فرانس کا
رہنے والا تھا وہ ہمارے ساتھ ہی سوار ہوا۔اُن دنوں جب میں واپس آ رہا تھا تو انگریزی
اخباروں میں میری تصویر میں چھپ جایا کرتی تھیں اور میرے گزرنے کے پروگرام شائع

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
229
جلد دوم
ہو جاتے تھے۔جب ہم ایک اسٹیشن پر پہنچے تو چند مستورات ہمارے کمرے میں داخل
ہوئیں۔وہاں بڑے آدمی کو پرنس یعنی شہزادہ کہتے ہیں مجھے اس کا علم نہیں تھا۔ان
مستورات نے مجھ سے پوچھا کہ پرنس جو ہندوستان سے آیا ہے وہ کہاں ہے؟ میں نے
انہیں کہا مجھے تو علم نہیں۔وہ عورتیں چلی گئیں اور تھوڑی دیر کے بعد واپس آئیں اور کہنے
لگیں آپ نے ہم سے دھوکا کیا ہے آپ ہی تو پرنس ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ مجھے تو اس
کا علم نہیں تھا۔انہوں نے اخباروں میں مجھے میری تصاویر دکھائیں جن کے نیچے پرنس لکھا ہوا
تھا۔ان مستورات نے میرا لباس دیکھ کر ہنسنا شروع کیا تو وہ انگریز جو اصل میں تو یونانی تھا
اور لمبے عرصہ سے انگلستان میں رہنے کی وجہ سے انگریزی تمدن اختیار کر چکا تھا اس کے منہ
سے غصہ کی وجہ سے جھاگ نکلنے لگ گئی اور کہنے لگا کہ یہ لوگ کس قدر نالائق ہیں ان کو بات
کرنی نہیں آتی۔وہ غصہ میں اس قدر بڑھ گیا کہ قریب تھا کہ وہ اُن سے لڑ پڑتا۔میں نے
فرانسیسی کو جو میرے پاس ہی بیٹھا تھا کہا اس کو سمجھائیں کہ یہ مجھے دیکھنے آئی ہیں نہ کہ تمہیں،
تمہیں کیوں اس قدر غصہ آتا ہے۔تھوڑی دیر کے بعد اس فرانسیسی نے دو لفافے جن میں
میوہ تھا نکالے اور کہا کہ کھائیے۔اُس نے بہت اصرار کیا کہ ضرور کھاؤ۔وہ انگریز پھر لالی
سرخ ہو گیا کہ یہ کس قدر بد تہذیب ہے ایک تو واقف نہیں دوسرے بے وقت چیز کھاتا
ہے۔اسی طرح امریکہ اور یورپ کے دوسرے ممالک کا تمدن علیحدہ علیحدہ ہے۔ہمارا
تمدن ، اسلامی تمدن ہے اور وہی حقیقی تمدن ہے جسے رائج کرنا چاہئے۔پھر میں ناصر احمد اور مبارک احمد کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان کے لئے ملازمت کرنے کے
بغیر ہی دین کی خدمت کرنے کے مواقع موجود ہیں۔انہیں ان مواقع سے فائدہ اٹھانا
چاہئے اور سب سے پہلی بات جو ان کو یا د رکھنی چاہئے وہ یہ ہے کہ ان کا سب سے بڑارتبہ
احمدی ہونے کا ہے۔وہ لوگ جھوٹے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نے جماعت کی دولت لوٹ لی
ہے اور وہ لوگ بھی جھوٹے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نواب زادے ہیں۔یہ دونوں قسم کے
لوگ جھوٹے ہیں۔ہم نے کبھی کسی کا روپیہ نہیں کھایا اور نہ ہی ہم نواب زادے ہیں۔پس

آج 10 میں سے 10 باقی