احباب جماعت اور اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
230
جلد دوم
تم احمدی ہونے کے سوا کسی اور وجہ سے کسی قسم کی فضیلت دوسروں پر نہیں رکھتے۔جو
دوسروں کا مارا ہوا شکار کھا تا ہے وہ معزز نہیں ہوتا۔میرے کسی فعل کی وجہ سے یا جو عزت
اللہ تعالیٰ نے مجھے دی ہے اس کی وجہ سے صرف تمدنی طور پر تمہیں فائدہ ہو سکتا ہے ورنہ حقیقی
طور پر اس میں تمہارا کوئی حصہ نہیں۔یہ چیزیں حقیقی طور پر صرف میری ذات سے وابستہ
ہیں۔مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیٹا ہونے کی وجہ سے حقیقی طور پر عزت
حاصل نہیں۔وہ عزت تو تب ہوتی اگر میں اُن کی ماموریت میں شریک ہوتا۔اور میں اُن
کی ماموریت میں شریک نہیں اور نہ کوئی شریک ہو سکتا ہے۔البتہ تمدنی حیثیت میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیٹا ہونے کی وجہ سے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں۔پس لوگوں کے اندر اپنے متعلق جذبہ محبت پیدا کرنے کیلئے تم اپنے اندر کمال پیدا
کرو۔میرے اندر کوئی کمال ہے تو اس سے حقیقی طور پر تم فائدہ نہیں اٹھا سکتے وہ چیز تو فیلی
ہے۔ایک شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کرتا ہے ہماری بھی عزت
کرے گا یا میری خلافت کی وجہ سے جن لوگوں میں جذبہ محبت پایا جاتا ہے وہ تم سے میری
اولا د ہونے کی وجہ سے محبت کریں گے مگر یہ محبت اور یہ عزت طفیلی چیز ہے۔یہ محبت اور
عزت تو ایسی ہی ہے جیسے کسی بڑے افسر کے چپڑاسی کی عزت کی جاتی ہے۔اس کا علم ان
لوگوں کو ہوتا ہے جو افسروں سے ملتے ہیں۔بڑے بڑے نواب افسروں کو ملنے جاتے ہیں تو
چپڑاسی بہت بری طرح ان سے پیش آتے ہیں حالانکہ ان کی کوئی پوزیشن نہیں ہوتی اور خصوصاً
چھوٹے افسروں کو تو وہ بہت ذلیل کرتے ہیں۔جب کسی ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو ماتحت افسر
ملنے آتے ہیں تو چپڑاسی انہیں تنگ کرتے ہیں اور بعض دفعہ شور مچانا شروع کر دیتے ہیں
کہ ہم کیا کریں، صاحب کام کر رہے ہیں یا سو رہے ہیں۔اُس وقت ایک چپڑاسی بھی
حکومت جتا رہا ہوتا ہے مگر تم جانتے ہو کہ وہ کس قدر حقیر بات کہہ رہا ہوتا ہے اور دوسرے
لوگ اُس کو کس قدر ذلیل سمجھ رہے ہوتے ہیں۔پس ایسی عزت بھی جو دماغ پر برا اثر
ڈالے کوئی عزت نہیں بلکہ لوگ ایسے شخص کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔پس جیسے کسی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
231
جلد دوم
بڑے افسر کے چپڑاسی کے خلاف جذبہ تنفر پیدا ہوتا ہے اسی طرح اگر تم نے بھی
اپنے اندر کوئی کمال داخل نہ کیا تو تم بھی اسی جذبہ کے قابل ہو گے۔ہم دنیوی لحاظ سے ایک معمولی زمیندار ہیں ہماری اس سے زیادہ حیثیت نہیں۔وہ
لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ ہم نے جماعت کی دولت لوٹ لی ہے وہ جھوٹے اور فریبی ہیں۔جس چیز نے ہمیں روپیہ دیا ہے وہ احمدیت ہے۔احمدیت سے قبل ہماری زمینوں کی
موجودہ قیمتوں کے لحاظ سے کوئی قیمت نہ تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی
طرف سے مبعوث ہوئے تو آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق یہاں کی آبادی بڑھی اور
زمینوں کی قیمتیں زیادہ ہو گئیں۔باہر جن زمینوں کی سو دو سو روپیہ قیمت ہے یہاں اُس کی
قیمت ہزار دو ہزار ہے۔اور اگر یہ زمینیں مہنگی نہ ہوتیں تو تم تینوں اس قدر تعلیم بھی حاصل نہ
کر سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے ماتحت قادیان کی آبادی بڑھی ،
زمینوں کی قیمتیں زیادہ ہوئیں تو تم اس قابل ہو گئے کہ اس قدر اعلیٰ تعلیم حاصل کرو۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ پنجاب میں ہمارا خاندان بہت معزز تھا اس کا اقرار غیر احمد یوں اور
غیر مسلموں کو بھی ہے۔پرنس آف ویلز (Prince of Wales ) جب ہندوستان آئے تو
میں بھی انہیں ملنے گیا تھا۔جب ملاقات کا وقت آیا تو میں نے اپنی سوئی نیچے رکھنی چاہی۔اس پر ایک سکھ نے جسے راجہ کا خطاب ملا ہوا تھا مجھے کہا کہ آپ بڑے آدمی ہیں اور پنجاب
کے معزز خاندان سے ہیں آپ سوئی نہ رکھیں کیا ہوا اگر وہ شہزادہ ویلز ہے۔تو پنجاب میں
کوئی بھی پرانا اور معزز خاندان ہمارے خاندان کی طرح نہیں مگر روپیہ ہمارے پاس
نہیں۔پہلے ہمیں سکھوں نے لوٹا ، پھر انگریزوں نے لوٹا، ان دونوٹوں کی وجہ سے ہماری
دنیوی حیثیت کم ہوگئی اور ایک معمولی زمیندار کی حیثیت پر آگئے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام تشریف نہ لاتے تو ہماری ایک زمیندار سے زیادہ عزت نہ ہوتی۔پھر زمیندار بھی
ایسا جس کی زمینیں نہری نہیں ہیں۔پس ان زمینوں کی قیمتیں صرف احمدیت کی وجہ سے
بڑھیں۔اس کے بعد تم اس قابل ہوئے کہ تم اعلی تعلیم حاصل کر سکو۔اس لئے تم کسی احمدی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
232
جلد دوم
کے ممنونِ احسان نہیں مگر احمدیت کے ضرور ممنونِ احسان ہو۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان
ہے کہ تمہاری گردنیں کسی انسان کے سامنے نہیں جھک سکتیں مگر تمہیں یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی
چاہئے کہ یہ سب کچھ تمہیں احمدیت کی وجہ سے ملا ہے۔ایک اور بات جو یاد رکھنے کے قابل ہے وہ یہ ہے کہ تمہیں ہمیشہ غرباء سے ملتے رہنا
چاہئے۔ہماری جماعت کا بڑا حصہ چونکہ غرباء پر مشتمل ہے اس لئے ان سے ملنا ضروری
ہے۔اگر تم ان میں مل کر رہو اور ان کی تربیت کا کام کرو تو تم حقیقی عزت حاصل کر سکتے
ہو۔ایاز ایک مشہور جرنیل محمود غزنوی کا تھا۔لوگوں نے محمود کے پاس اس کی شکایتیں
کیں۔ایاز ایک غلام تھا مگر اس نے اپنی ذہانت اور قابلیت کی وجہ سے ترقی کی اور بڑھتے
بڑھتے جرنیل ہو گیا حتی کہ وہ فنانس منسٹر (وزیر خزانہ ) ہو گیا۔لوگوں کو کچھ حسد تھا اس لئے
انہوں نے محمود کے پاس شکایتیں کیں کہ وہ رات کو ہمیشہ اکیلا خزانے میں جاتا ہے اور قیمتی
اشیاء وہاں سے چرا لیتا ہے۔یہ شکایتیں محمود کے پاس اس کثرت سے پہنچیں کہ اسے ایاز پر کی
بدظنی ہوگئی۔ایک دن بادشاہ رات کے وقت خزانہ میں داخل ہو گیا اور باہر سے تالا لگوا دیا
اور ایک پوشیدہ جگہ پر چھپ کر بیٹھ گیا۔اس کے بعد ایاز آیا اور اندر داخل ہو گیا۔بادشاہ کی
کی بدظنی اور بھی بڑھ گئی اور سمجھا کہ لوگوں کی شکایتیں صحیح ہیں مگر اس نے اپنے دل میں کہا
کہ ابھی دیکھنا چاہئے کہ یہ کیا کرتا ہے۔ایاز نے ایک کنجی لی اور اس سے ایک ٹرنک کھولا ،
پھر اس میں سے ایک اور صندوقچی نکالی اور اسے کھولا اور اس میں سے ایک بغچہ 5 نکالا
جس کے اندر ایک پھٹی ہوئی گدڑی تھی۔ایاز نے اپنا شاہی لباس اتارا اور وہ گدڑی پہن
لی۔اس کے بعد اس نے مصلی بچھایا اور نماز پڑھنی شروع کر دی۔اور اس نے نماز میں رورو
کر اللہ تعالیٰ سے کہا کہ اے خدا! میں اس گدڑی میں اس شہر میں داخل ہوا تھا اور آج تو
نے اپنے فضل سے مجھے وزارت کا عہدہ عطا فرمایا ہے اور اتنی عزت دی ہے کہ اس جگہ پر
آنے سے مجھے محمود غزنوی کے سوا اور کوئی نہیں روک سکتا۔میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو
نے مجھے اپنے فضل سے اس مقام پر پہنچایا ہے اور اے خدا! تو مجھے اس بات کی بھی توفیق
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
233
جلد دوم
عطا فرما کہ جس بادشاہ نے مجھ پر اتنا رحم کیا ہے اُس کی دیانتداری سے خدمت کروں۔محمود نے جب ایاز کی یہ دعاسنی تو اس کے پاؤں سوسومن کے ہو گئے اور اُس نے دل میں کہا
کہ میں نے کتنے قیمتی جو ہر پر بدظنی کی ہے۔ایاز نماز پڑھ کر اور گدڑی کو پھر اسی جگہ رکھ کر
اور اپنا لباس پہن کر چلا گیا۔بعد ازاں محمود وہاں سے اٹھا اور واپس آیا اور اس نے پہرہ
داروں کو کہا کہ خبردار! میرے آنے کا ایاز کو علم نہ ہو۔مگر اس تمام تر خدمت کے باوجود ایاز
غلام ہی کہلاتا ہے۔اس کے مقابلہ میں تم اپنے آپ
کو دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں کسی بندے کا
غلام ہونے سے بچا کر صرف اپنی غلامی بخشی۔یہ کتنا بڑا احسان ہے اللہ تعالیٰ کا۔اس کے بعد بھی اگر تم اپنے رب کو کوئی الگ وجود
سمجھو تو تم سے زیادہ احمق اور جاہل کوئی نہیں ہوگا۔ہماری سب عزتیں احمدی ہونے کی وجہ
سے ہیں اور کوئی امتیاز ہم میں نہیں۔بعض کاموں کی مجبوریوں کے لحاظ سے ایک افسر بنا دیا
جاتا ہے اور دوسرا ما تحت ورنہ حقیقی امتیاز ہم میں کوئی نہیں۔حقیقی بڑائی خدمت کرنے سے
حاصل ہوتی ہے خاندان کی وجہ سے نہیں۔ہمارا خاندان دلی کے شاہی خاندان سے بڑا
نہیں گو ہم انہی میں سے ہی ہیں مگر وہ بہر حال بادشاہ تھے اور بادشاہ رتبہ میں بڑے ہوتے
ہیں مگر میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ دہلی کے شہزادے بازاروں میں لوگوں کو حقہ
پلاتے پھرتے ہیں اور بعض کی یہ حالت ہوتی ہے کہ مرجانے کی صورت میں ان کے لئے
کفن بھی مہیا نہیں ہوتا۔ان کے ہمسائے گورنمنٹ کو لکھ دیتے ہیں کہ فلاں بادشاہ کا پوتا بغیر
کفن کے مرا پڑا ہے اس کیلئے کفن دیا جائے۔اور گورنمنٹ ان کیلئے کفن مہیا کر دیتی ہے۔یہ بڑائیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں اور جب وہ چاہتا ہے چھین بھی لیتا ہے۔پس
عزت کا جو چو نہ تم پہنو وہ دوسروں سے مانگا ہوا نہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے خاندان میں سے ہونا یا میرا بیٹا ہونا یہ تو مانگا ہوا چوغہ ہے۔تمہارا فرض ہے کہ تم خود اپنے
لئے لباس مہیا کرو۔وہ لباس جسے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یعنی لباسُ التَّقْوى
ذلك خير تقویٰ کا لباس سب لباسوں سے بہتر ہے۔غرض تم احمدیت کے خادم بنو پھر
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
234
جلد دوم
اللہ تعالیٰ کی نظروں میں بھی تم معزز ہو گے اور دنیا بھی تمہیں عزت کی نگاہ سے دیکھے گی۔کہتے ہیں ایک احمق اپنے باپ سے لڑ پڑا۔باپ نے اس کو زجر کیا۔بیٹے نے آگے
سے کہا تم ایک غریب کے بیٹے ہو اور میں ایک نواب کا بیٹا ہوں حالانکہ اس کو وہ عزت
اپنے باپ کی وجہ سے ہی ملی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو رتبہ اللہ تعالیٰ
نے بخشا ہے اگر ہم صرف اسی کو اپنی عزت سمجھ لیں تو یہ عزت ہماری مانگی ہوئی ہوگی۔حقیقی
عزت تبھی ہو گی جب ہم اس میں اپنا کمال بھی ملا لیں۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مردوں کیلئے خالص چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز
نہیں لیکن اگر اس میں کوئی اور چیز ملالی جائے تو پھر اس کا پہنا جائز ہو جاتا ہے۔اس طرح
باپ دادے کی عزت حقیقی عزت نہیں ہوتی جب تک کہ اس میں اپنا پیتل بھی شامل نہ کر لیا
جائے۔اسی طرح خالص ریشم پہنا بھی جائز نہیں مگر وہ ریشمی کپڑا جس میں ایک تارسوت
کا بھی ہو اس کا پہننا جائز ہو جاتا ہے۔تو باپ دادے کی عزت کو اپنی طرف منسوب کرنا
حقیقی عزت نہیں جب تک اس میں انسان اپنا کمال بھی داخل نہ کرے۔اللہ تعالیٰ نے تمہارے گھر سے وہ آواز اٹھائی جس کے سننے کیلئے تیرہ سو سال سے
مسلمانوں کے کان ترس رہے تھے اور وہ فرشتے نازل ہوئے جن کے نزول کیلئے جیلانی ،
غزائی اور ابن العربی کے دل للچاتے رہے مگر ان پر نازل نہ ہوئے۔گو بے شک یہ
بہت بڑی عزت ہے مگر اس کو اپنی طرف منسوب کرنا صرف ایک طفیلی چیز ہے۔دنیا کے
بادشاہوں کی اولاد اپنے باپ دادوں کی عزتوں کو اپنی عزت کہتے ہیں حالانکہ دراصل
وہ ان کیلئے عزت نہیں ہوتی بلکہ لعنت ہوتی ہے۔رسول کریم ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ کون لوگ زیادہ اشرف ہیں؟ رسول کریم
صلى
ﷺ نے فرمایا جو تمہارے اندرا شرف ہیں بشرطیکہ ان میں تقوی ہو تو رسول کریم یا لی
نے بھی پہلی قسم کی عزت کو تسلیم فرمایا ہے مگر حقیقی عزت وہی تسلیم فرمائی ہے جس میں ذاتی
جو ہر بھی مل جائے۔پس تم اپنے اندر ذاتی جو ہر پیدا کر و۔جماعت احمدیہ کے ہر فرد کا
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
235
جلد دوم
خیال رکھو، خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فرد ہونے کی وجہ سے تمہیں کوئی
امتیاز نہیں۔امتیاز خدمت کرنے میں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدمت
کی اللہ تعالیٰ نے آپ پر فضل نازل فرمایا۔تم بھی اگر خدمت کرو گے تو اللہ تعالیٰ تم پر بھی اپنا
فضل نازل کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
منه از بهر ما کرسی که ماموریم خدمت را
یعنی میرے لئے کرسی مت رکھو کہ میں دنیا میں خدمت کیلئے پیدا کیا گیا ہوں۔اسی
طرح تم بھی کرسیوں پر بیٹھنے کے متمنی نہ بنو بلکہ ہر مسکین اور غریب سے ملو۔اور اگر تمہیں کسی
غریب آدمی کے پاؤں سے زمین پر بیٹھ کر کانٹا بھی نکالنا پڑے تو تم اسے اپنے لئے فخر
خود تقویٰ حاصل کرو اور جماعت کے دوستوں سے مل کر ان کو فائدہ پہنچاؤ اور جو علم تم
نے سیکھا ہے وہ ان کو بھی سکھاؤ۔مل کر میں نے اس لئے کہا ہے کہ انگریز بھی کہتے ہیں کہ
ہم ہندوستانیوں کو پڑھاتے ہیں۔مجھے کئی دفعہ ان سے ملنے کا موقع ملا ہے جب وہ یہ کہتے
ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ تم لوگ ہم میں مل کر نہیں پڑھاتے بلکہ اپنے آپ کو کوئی باہر کی
چیز خیال کر کے ہماری تربیت کرتے ہو اس لئے اس کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔پس میں تم کو
مل کر تربیت کرنے کیلئے کہتا ہوں۔جماعت میں بعض کمزور دوست بھی ہوتے ہیں ان میں
اسلام کی حقیقی روح کا پیدا کرنا بہت ہی ضروری کام ہے۔جماعت کو علوم دینیہ سے واقف
کرنا ، عرفانِ الہی کی منازل سے آگاہ کرنا، خدمت خلق ، محبت الہی اور اسلام کی حکمتوں کا
بیان
کرنا بہت بڑا کام ہے۔اسی طرح جماعت میں ایثار اور قربانی کی روح پیدا کرنا بھی ایک
ضروری کام ہے۔یہ ایسے کام ہیں جن سے تم لوگوں کی نظروں میں معزز ہو جاؤ گے۔جماعت
میں کئی آدمی اخلاق کے لحاظ سے کمزور ہیں ان کو اخلاق کی درستی کی تعلیم دو۔اللہ تعالیٰ کے
منشاء کے مطابق جو تحریک جماعت میں ہوتی ہے اس کو کامیاب بنانے کی کوشش کرو۔بعض
لوگ رسوم و رواج میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو ان رسوم سے چھڑانے کی کوشش کرو۔بے شک
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
236
جلد دوم
اس کام کو سر انجام دینے میں بڑی مشکلات ہیں جیسے نئے بچھیرے پر زین باندھا جاتا ہے تو
وہ بھاگتا ہے گو دتا ہے اس لئے کہ اس کو عادت نہیں ہوتی حالانکہ اس پر زین باندھنا اس
کی خوبصورتی اور قیمت کو زیادہ کرنے کیلئے ہوتا ہے مگر چونکہ وہ اس کو سمجھتا نہیں اس لئے
بھاگتا ہے۔لیکن جب وہ عادی ہو جاتا ہے تو وہی گھوڑا جو سودوسو کا ہوتا ہے بعد میں پچاس پچاس
ہزار بلکہ لاکھ دو لاکھ تک اس کی قیمت پہنچ جاتی ہے۔ہماری جماعت کے جو لوگ رسم و رواج کے
مرض میں گرفتار ہیں ان کو اس سے آزاد کرنا بالکل ایسا ہی ہے۔پس تم پر بڑی ذمہ داریاں ہیں جن کو پورا کرنے سے تم حقیقی عزت حاصل کر سکتے ہو۔مگر یہ عزت حاصل کرنا اس وجہ سے نہیں کہ تم میری اولاد ہو اور نہ اس وجہ سے کہ تم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے افراد ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام سے جسمانی تعلق کے علاوہ رسول کریم ﷺ جو آپ کے آقا ہیں ان سے بھی جسمانی
تعلق کسی کی حقیقی عزت نہیں کہلا سکتا۔میں بچہ تھا کہ ہمارے گھر ایک عورت آئی اس نے پانی
مانگا۔اس کو حضرت اماں جان ) نے پانی دیا۔اس نے کہا کہ تم جانتی نہیں میں سیدانی ہوں
اور آل رسول ہوں مجھے تم امتیوں کے گلاس میں پانی پلاتی ہو۔میں نے جب اس کے منہ کی
سے یہ بات سنی تو میرے دل میں اس کے متعلق عزت کا جذبہ پیدا نہیں ہوا بلکہ مجھے اس
سے شدید نفرت پیدا ہوئی۔پس تم رسول کریم ﷺ کے ساتھ بھی جسمانی تعلق کی وجہ سے
حقیقی عزت حاصل نہیں کر سکتے ہاں یہ طفیلی عزت ضروری ہے۔حقیقی عزت اُس وقت ہوتی
ہے جب اس میں اپنا کمال بھی داخل کیا جائے۔پس تم حقیقی عزت حاصل کرنے کی کوشش
کرو، جماعت کی خدمت کرو۔اگر تم اللہ تعالیٰ کے سلسلہ کی خدمت کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے تم دوہرے اجر کے مستحق ہو گے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے یہود کو مخاطب
کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر تم اس دین کو قبول کر لو تو تم کو دوہرا اجر ملے گا اور اگر کی
اعراض کرو گے اور اس دین کو رد کر دو گے تو پھر عذاب بھی دو ہرا ہے۔پس تمہارا تعلیم کے
بعد واپس آنا تم پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد کرتا ہے۔تم لوگوں کو احمدیت کی تعلیم سے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
237
جلد دوم
روشناس کرانے کی کوشش کرو اور لوگوں کو سچائی کی تلقین کرو اور جماعت سے جہالت دور
کرو اور اپنے فرائض کی طرف جلد سے جلد توجہ کرو۔میں اللہ تعالیٰ کے حضور تمہارے کسی
کام نہیں آ سکتا صرف خدا کا رحم ہی ہے جو میرے کام بھی آ سکتا ہے اور تمہارے کام بھی
آسکتا ہے۔“
(الفضل 7 تا 9 را پریل 1961ء)
1 ترمذی ابواب البر والصلة باب ماجاء فى الشكر لِمَن احسن الیک - صفحہ 454
حدیث نمبر 1955 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
2 بخاری کتاب الادب باب رحمة الناس والبهائم صفحہ 1051 حدیث نمبر 6011
مطبوعه رياض 1999 الطبعة الثانية
3 البقرة: 149
:4 مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 235 مطبوعہ بیروت 1978ء
5 بغچه : گٹھڑی (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 206 مطبوعہ لاہور 2011ء)
6 الاعراف: 27
:7 بخارى كتاب المناقب باب المناقب صفحہ 588 حدیث نمبر 3490 مطبوعہ
رياض 1999ء الطبعة الثانية