علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
292
جلد دوم
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
8 مئی 1950ء کو جامعتہ المبشرین کے احاطہ میں بیرونی ممالک سے آنے اور کچھ جانے
والے مبلغین کے اعزاز میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی کی طرف سے ایک دعوت چائے کا انتظام کیا
گیا۔اس موقع پر تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے حسب ذیل خطاب فرمایا:۔’ہمارے ہاں ایسے مواقع پر عموماً تین تقریروں کا رواج ہے۔ایک تقریر داعی
جماعتوں یا داعی جماعت کی طرف سے ہوتی ہے۔دوسری تقریر آنے والے صاحب کی
طرف سے ہوتی ہے اور تیسری تقریر سے متعلق مجھ سے امید کی جاتی ہے کہ میں آخر میں
اپنے خیالات کا اظہار کروں۔لیکن آج چونکہ میں ہی داعی ہوں اور پہلے اور پیچھے کی
تقریریں کچھ بے معنی سی ہو کر رہ جاتی ہیں اور پھر مدعو دین اتنے ہیں کہ ایک ہی قسم کے
خیالات کے تکرار سے بدمزگی پیدا ہونے کا احتمال ہو سکتا ہے اس لئے اس عام طریق کے
خلاف میں نے یہی پسند کیا کہ صرف میں ہی اپنے خیالات کو ظاہر کر دوں۔جہاں تک دعوت کرنے والوں کا یہ طریق ہے کہ وہ آنے والے کو خوش آمدید کہتے
ہیں یا جہاں تک آنے والوں کا یہ طریق ہے کہ وہ دعوت کرنے والوں کا شکر یہ ادا کرتے
ہیں یہ محض ایک رسمی بات ہے۔یہ صاف بات ہے کہ دعوت کرنے والا تبھی دعوت کرے
گا جب وہ خوش ہوگا۔اگر وہ خوش نہیں ہو گا تو دعوت کیوں کرے گا۔پھر یہ بھی صاف بات
ہے کہ جب کوئی شخص دعوت کرے گا تو کھانے پینے کی چیزیں بھی رکھے گا اور دوسرا شخص
بہر حال ممنون ہو گا۔یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک شخص دعوت کرے اور دوسرا شکر یہ بھی ادانہ
کرے۔پس یہ طبعی تقاضے ہیں جن کو قدرتی طور پر انسان ہمیشہ ظاہر کرتا رہتا ہے۔لیکن ہم

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
293
جلد دوم
جب اس قسم کی تقاریب میں دوسروں کو شریک کرتے ہیں تو ہماری کچھ اور غرض ہوتی ہے۔اور وہ غرض یہ ہے کہ ایسے مواقع پر جب آنے والوں کا اعزاز کیا جاتا ہے تو دوسرے
نو جوانوں کے دلوں میں بھی یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ یہ ایک اچھا کام ہے جس میں ہمیں
بھی حصہ لینا چاہئے۔جب وہ دیکھتے ہیں کہ فلاں مبلغ جا رہا ہے یا آرہا ہے اور اُس کے
لئے نعرے لگ رہے ہیں، مرحبا اور تحسین کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں تو نو جوان طبیعتیں جو
ان باتوں سے بڑی جلدی متاثر ہوتی ہیں فورا یہ خیال کرنے لگ جاتی ہیں کہ اوہو! ہم تو
محروم ہی رہ گئے۔اگر ہم جاتے تو ہمارے لئے بھی نعرے لگتے اور ہمیں بھی مرحبا اور
جَزَاكَ الله کہا جاتا۔ان کا دماغ ابھی اتنا پختہ نہیں ہوتا کہ وہ اس فعل کے روحانی نتائج
پر نظر ڈال سکیں لیکن نعروں اور مرحبا اور تحسین کی آوازوں کا ان پر گہرا اثر ہوتا ہے اور یہ
نعرے انہیں دینی خدمت کی طرف زیادہ سے زیادہ مائل کرتے چلے جاتے ہیں۔پس ان
دعوتوں سے ایک تو ہماری یہ غرض ہوتی ہے کہ نوجوانوں کے دلوں میں تحریک پیدا ہو اور وہ
بھی اپنے آپ کو خدمت دین کیلئے پیش کریں۔تم اسے نفسانیت کہہ لو مگر چونکہ اس سے
ہماری ذات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ خدا اور خدا کے دین کو فائدہ پہنچتا ہے اس لئے یہ کوئی
بری چیز نہیں۔در حقیقت ہمارا یہ طریق ایسا ہی ہوتا ہے جیسے شکاری مچھلی کے شکار کے لئے کنڈی ڈالتا
ہے تو اس کے ساتھ آٹا بھی لگا دیتا ہے تاکہ مچھلی آئے اور پھنس جائے۔اس طرح یہ بھی
نو جوانوں کو پھانسنے کا ایک ذریعہ ہوتا ہے مگر چونکہ وہ دین کیلئے پھانسے جاتے ہیں، خدا
اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے پھانسے جاتے ہیں اس لئے خواہ ننگے الفاظ
میں اسے مچھلی کے شکار سے مشابہت دے لو بہر حال یہ شکار مبارک ہے کیونکہ یہ شکار اپنے
لئے نہیں کیا جاتا، اپنے عزیزوں کے لئے نہیں کیا جا تا بلکہ خدا اور اُس کے رسول کے لئے
کیا جاتا ہے۔دوسرا فائدہ اس سے یہ ہوتا ہے کہ ہمیں آنے والوں اور جانے والوں کے لئے
بعض خیالات جو مستقل حیثیت رکھتے ہیں ان کے اظہار کا موقع مل جاتا ہے۔انسانی دماغ

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
294
جلد دوم
کو خدا تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ اسے نیا مضمون نکالنے کے لئے کسی نے محرک کی ضرورت
ہوتی ہے۔ایک بامذاق انسان جو ہنسی اور مزاح کی طرف اپنا میلان رکھتا ہے وہ بھی
ہر وقت ہنسی اور مزاح کی باتیں نہیں کرتا بلکہ ان باتوں کے لئے اسے بھی کسی محرک کی
ضرورت ہوتی ہے۔ایک شاعر جو شعر کہنے کا عادی ہے وہ بھی ہر وقت شعر نہیں کہہ سکتا بلکہ
اسے بھی کسی محرک کی ضرورت ہوتی ہے۔برسات کا موسم ہوتا ہے ، آسمان پر بادل آئے
ہوئے ہوتے ہیں، ٹھنڈی ہوا چل رہی ہوتی ہے تو اُس کے جسم میں حرکت اور خون میں
تازگی پیدا ہو جاتی ہے اور اُس کی طبیعت شعر کہنے کی طرف مائل ہو جاتی ہے۔یا چمن میں
گئے اور فوارے چلتے دیکھے تو طبیعت جس ڈگر پر چل رہی تھی اس سے بدل گئی اور شعر کی
طرف مائل ہو گئی۔یا چاندنی رات ہے، میدان میں سیر کے لئے نکلے تو چاند کی چاندنی سے
متاثر ہوئے اور شعر کہنے لگ گئے۔یا صبح کے وقت ٹھنڈی ہوا سے آنکھ کھل گئی دیکھا تو نیند
پوری ہو چکی تھی اور طبیعت میں شگفتگی تھی اُس وقت صبح کی ٹھنڈی ہوا نے تحریک پیدا کر دی
اور شعر گوئی کی طرف طبیعت کا میلان ہو گیا۔تو کوئی نہ کوئی ذریعہ ہوتا ہے کہ انسان اپنے
خیالات کا اظہار کرتا ہے۔اگر وہ ذرائع اچھے ہوں اور طبیعت بھی اچھی ہو تو اچھے نتائج پیدا
ہوتے ہیں۔اور اگر ذرائع اچھے نہ ہوں یا طبیعت اچھی نہ ہو تو خوشگوار نتائج پیدا نہیں ہو سکتے۔شاہ عالم بادشاہ سودا سے اپنے شعر درست کروایا کرتے تھے۔ایک دفعہ بادشاہ نے
اپنی ایک غزل سودا کو اصلاح کے لئے دی مگر ایک ہفتہ گزر گیا اور انہوں نے نظم واپس نہ
کی۔بادشاہ نے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ طبیعت حاضر نہیں۔اس پر پھر ایک ہفتہ گزر گیا۔اگلے ہفتہ انہوں نے دوبارہ دریافت کروایا تو سو دانے پھر یہی جواب دیا کہ طبیعت حاضر
نہیں۔مجبوراً بادشاہ نے ایک اور ہفتہ انتظار کیا اور خیال کیا کہ شاید اب غزل واپس
آجائے گی مگر پھر بھی نظم واپس نہ آئی۔اور جب بادشاہ نے پوچھا تو انہوں نے پھر یہی
جواب دیا کہ طبیعت حاضر نہیں۔اس پر بادشاہ کو غصہ آیا اور اس نے کہا کہ آپ کی طبیعت
بھی عجیب ہے کہ حاضر ہونے میں ہی نہیں آتی۔ہم تو پاخانہ بیٹھے بیٹھے دو غزلیں کہہ دیا

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
295
جلد دوم
کرتے ہیں۔سودا تیز طبیعت انسان تھے انہوں نے کہا حضور ! ان میں سے بو بھی تو ویسی
ہی آتی ہے۔معلوم ہوتا ہے بادشاہ کو قبض کی بیماری ہوگی اور چونکہ ایسا انسان بیٹھے بیٹھے
مختلف خیالات میں مبتلا رہتا ہے اسی قسم کے خیالات اسے بھی سو جھتے ہوں گے اور وہ وقت
گزارنے کے لئے غزل کہنے لگ جاتا ہوگا۔مگر یہ ظاہر بات ہے کہ جب محرک برا ہوگا تو
نتیجہ بھی برا ہوگا۔وہ شخص جس کو شعر کہنے کی تحریک فوارے کرتے ہیں یا چاندنی راتیں کرتی
ہیں یا برسات کا موسم کرتا ہے یا باغ کا نظارہ کرتا ہے اور وہ شخص جسے شعر کہنے کی تحریک قبض
کرتی ہے ان دونوں کے شعر کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔کیونکہ ایک کا محرک اور ہے اور
دوسرے کا محرک اور ہے۔پس سو دانے جو کچھ کہا ٹھیک کہا مگر پھر ڈر کر بادشاہ کی ملازمت
چھوڑ کر چلے گئے۔تو خیالات کے اظہار کے بھی بعض مواقع ہوتے ہیں اور ان کے
خیالات کے اظہار کے لئے بعض محرکات کی ضرورت ہوتی ہے۔اس وقت بیسیوں مبلغ بیرونی ممالک میں کام کر رہے ہیں اور ان سے بعض دفعہ ا۔کاموں میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔رپورٹیں آتی ہیں ہم انہیں پڑھتے ہیں تو ہم ان پر ایک
آدھ نوٹ دے دیتے ہیں اور بات ختم ہو جاتی ہے۔یہ نہیں ہوتا کہ میں اُس وقت تقریری
شروع کر دوں۔پھر چند دنوں کے بعد ان کی طرف سے دوسری رپورٹ آتی ہے اور ہمیں
کوئی اور غلطی نظر آتی ہے جس کی طرف انہیں اختصار کے ساتھ توجہ دلا دی جاتی ہے اور
بات ختم ہو جاتی ہے۔لیکن ایسے مواقع پر جب مبلغین سامنے موجود ہوں اور محرک نظر آ رہا
ہو تو ہمیں بھی اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع مل جاتا ہے اور کئی مضامین کسی محرک کے
نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک بیان نہیں ہوئے ہوتے اس طرح بیان ہو جاتے ہیں اور
لوگوں کو فائدہ پہنچ جاتا ہے۔پس ایک طرف نوجوانوں کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلانا اور انہیں تحریک کرنا کہ
وہ وہی طریق اختیار کریں جس پر ان کے پہلے بھائی چل چکے ہیں اور دوسری طرف آنے
والوں کو توجہ دلانا کہ وہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں اور اپنے کاموں میں مزید تقویت

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
296
جلد دوم
پیدا کریں، اپنے اندر جرات اور بہادری کا مادہ پیدا کریں اور غور اور فکر سے کام لینے کی
عادت ڈالیں۔یہ مقاصد ہیں جن کے ماتحت اس قسم کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ادھر
جو کارکن ان سے کام لے رہے ہیں ان کے فرائض کی طرف بھی اس موقع پر انہیں توجہ
دلا دی جاتی ہے اور اس طرح کام لینے والوں اور کام کرنے والوں دونوں کی اصلاح کی
ہو جاتی ہے۔یہ امر یا درکھنا چاہئے کہ جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے وہ اتنی نوعیتوں کا حامل ہے اور
اتنا پھیلا ؤ اپنے اندر رکھتا ہے کہ جب تک ہمارا دماغ اس کام کا ہر وقت جائزہ نہ لیتا ر ہے
نہ وہ پوری طرح ہمارے ذہنوں میں آ سکتا ہے اور نہ ہم اس کے لئے تیاری کر سکتے
ہیں۔یہ ظاہر ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد ایک مامور کے ہاتھ سے رکھی گئی ہے۔ہماری
جماعت کوئی سوسائٹی نہیں جسے عام سوسائٹیوں کے طریق پر چلایا جائے۔یہ ایک مذہب
ہے اور مذہب بھی ایسا جس کا لوگوں کو سمجھانا بڑا مشکل ہے۔مذہب کا کسی دوسرے کو سمجھانا
یوں بھی بڑا مشکل کام ہوتا ہے مگر دوسرے مذاہب میں اور اسلام اور احمدیت میں ایک
فرق ہے جس کی وجہ سے ہماری مشکلات ان سے بہت زیادہ ہیں۔دنیا میں جب پہلا نبی
آیا تو اُس کا کام بڑا مشکل تھا کیونکہ لوگوں کے سامنے نبوت کی پہلے کوئی نظیر موجود نہیں
تھی۔وہ نہیں جانتے تھے کہ الہام کیا ہوتا ہے ، نبوت کیا ہوتی ہے، خدا تعالیٰ سے تعلق کے کیا
معنی ہوتے ہیں، لوگوں کا اس پر ایمان لانا کیوں ضروری ہوتا ہے۔مگر جب اُس کی امت
قائم ہو گئی تو اگلے نبی کا کام نسبتاً آسان ہو گیا۔پھر تیسرا نبی آیا تو اس کا کام اور بھی آسان
ہو گیا کیونکہ لوگ جانتے تھے کہ الہام کیا ہوتا ہے، کتاب کیا ہوتی ہے ، نبوت کیا ہوتی ہے۔صرف ان کی طرف سے یہ سوال اٹھنے لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں کسی نبی کی کیا ضرورت
ہے یا ہم میں ایسے کونسے نقائص ہیں جن کی وجہ سے تم ہماری اصلاح کے لئے کھڑے
ہوئے ہو۔اس طرح سوالات محدود ہوتے چلے جاتے ہیں اور مشکلات کم ہوتی جاتی
ہیں۔لیکن اس کے خلاف ہمارے زمانہ میں یہ ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے کہ پہلے نبی جو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
297
جلد دوم
آتے رہے وہ تو یہ کہتے تھے کہ پہلی شریعت منسوخ ہوگئی ہے یا ہم نے براہ راست نبوت
حاصل کی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ آپ
کوئی نئی شریعت نہیں لائے ، نہ آپ نے براہ راست نبوت کا مقام حاصل کیا ہے بلکہ قرآن کریم
اور اسلام کے احکام ہمیشہ کے لئے واجب العمل رہیں گے مگر اس کے باوجود لوگوں کیلئے
ضروری ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائیں۔یہ چیز ایسی ہے جس کا سمجھنا
ان کے لئے بڑا مشکل ہے۔واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دنیا میں مبعوث ہو کر یہ
نہیں فرمایا کہ میں قرآن کریم کو بدلنے آیا ہوں ، آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ میں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو بدلنے آیا ہوں بلکہ آپ نے یہ فرمایا کہ میں تمہیں بدلنے کے لئے
آیا ہوں۔اور یہ ایک ایسی بات ہے جس کو سن کر کئی لوگ کہہ دیتے ہیں کہ جب مرزا صاحب
کوئی نئی چیز نہیں لائے تو ہم انہیں مانیں کیوں؟ میں نے دیکھا ہے
کئی لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا
مرزا صاحب کا کوئی نیا کلمہ ہے؟ میں کہتا ہوں نہیں۔وہ کہتے ہیں کیا آپ نئی شریعت لائے
ہیں؟ میں کہتا ہوں نہیں۔وہ کہتے ہیں کیا آپ اسلام میں کوئی تبدیلی کرنے کے لئے آئے کی
ہیں؟ میں کہتا ہوں نہیں۔اس پر وہ عجیب قسم کی مسکراہٹ ظاہر کر کے کہتے ہیں کہ پھر ہم آپ
پر کیوں ایمان لائیں؟ یہ ایک ایسی مشکل ہے جس کا مقابلہ کرنا ہماری جماعت کا فرض
ہے۔پس پہلے لوگوں کی مشکلات اور رنگ کی تھیں اور ہماری مشکلات اور رنگ کی ہیں ، اُن
کے سامنے اور سوالات تھے اور ہمارے سامنے اور سوالات ہیں۔پھر بڑی دقت یہ ہے کہ اس وقت دنیا میں ایسی قومیں غالب ہیں جن کی اسلام کے
ساتھ ایسی شدید دشمنی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
تم یہود کو اسلام کا شدید ترین دشمن پاؤ گے لیکن اس زمانہ میں اسلام کا شدید ترین دشمن
عیسائی ہے۔اگر یہودی دشمنی کرتا ہے تو وہ بھی عیسائی کی مدد سے ہی کرتا ہے۔جب امریکہ
کی مدد اس کے پیچھے ہوتی ہے، جب فرانس اور دوسرے ممالک کی تو ہیں عرب ممالک کا رخ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
298
جلد دوم
کر لیتی ہیں تو عرب جانتا ہے کہ اب سوائے مونچھیں نیچی کر لینے کے میرے لئے اور کوئی چارہ
نہیں۔غرض ہمارے لئے قدم قدم پر مشکلات ہیں۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہماری کامیابی
کے راستہ میں جو چیز سب سے زیادہ حائل ہے وہ یہ ہے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے متعلق یہ اعتقا در رکھتے ہیں کہ آپ کوئی نئی چیز نہیں لائے۔آپ اسلام کو ہی دوبارہ دنیا میں
قائم کرنے کیلئے مبعوث ہوئے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ہماری طرف سے کوئی نئی
چیز پیش کی جاتی تب بھی لوگ مخالفت کرتے کیونکہ لوگوں کو مخالفت کیلئے کوئی نہ کوئی بہانہ
چاہئے جو انہیں مل جاتا ہے۔ہمارے ملک میں قصہ مشہور ہے ایک مالدار شخص تھا اس کی یہ عادت تھی کہ ادھر شادی
کرتا اور اُدھر چند دنوں کے بعد ہی کوئی بہانہ بنا کر عورت کو طلاق دے دیتا اور اُس کے
زیورات اور کپڑے وغیرہ خود رکھ لیتا۔بہانے بنانے تو کوئی مشکل ہی نہیں ہوتے کسی
کو کسی بہانہ پر اور کسی کو کسی وجہ سے طلاق دے دیتا۔اس طرح اس نے یکے بعد دیگرے
کئی عورتوں کو طلاق دی۔آخر ایک ہوشیار لڑکی کی اُس سے شادی ہو گئی۔اُس نے کوشش کی
کی کہ کوئی بہانہ ملے تو اسے طلاق دے دوں مگر وہ کوئی موقع پیدا نہ ہونے دیتی۔خود ہی
کھانا پکاتی ، خود ہی کپڑے وغیرہ دھوتی اور خود ہی گھر کے اور کام کرتی۔جب کئی دن گزر
گئے اور طلاق دینے کا اُسے کوئی بہانہ نہ مل سکا تو تنگ آکر ایک دن وہ باورچی خانہ چلا
گیا۔اس کی بیوی روٹیاں پکا رہی تھی۔اس نے جوتی اپنے ہاتھ میں پکڑ لی اور کہنے لگا
کمبخت! تو روٹی تو ہاتھ سے پکاتی ہے تیری کہنیاں کیوں ہلتی ہیں اور اسے زدو کوب کرنا
شروع کر دیا۔لڑکی کہنے لگی میں آپ کی لونڈی ہوں آپ جتنا چاہیں مجھے مار لیں مگر اس
وقت آپ اپنی طبیعت کو کیوں خراب کرتے ہیں۔کھانے کا وقت قریب ہے آپ پہلے کھانا تو
کھا لیں اور جتنا چاہیں مجھے مار لیں۔میں آخر یہیں ہوں کہیں چلی تو نہیں جاؤں گی۔اس
نے بھی سمجھا بات درست ہے۔چنانچہ اُس نے بیوی کو چھوڑ دیا۔جب وہ کھانا کھانے کی
بیٹھا تو ابھی اس نے ایک دو لقمے ہی منہ میں ڈالے تھے کہ بیوی نے اُس بڑھے کی داڑھی

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
299
جلد دوم
پکڑ لی اور کہنے لگی کمبخت ! کھانا تو تو منہ سے کھاتا ہے تیری داڑھی کیوں ہلتی ہے۔پس
مخالفت کا بہانہ بنانا کوئی مشکل چیز نہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام آئے تو لوگوں نے اور بہانہ بنا لیا۔حضرت عیسی علیہ السلام
آئے تو لوگوں نے اور بہانہ (بنا) لیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام آئے اور انہوں نے کہا تلوار
چلا ؤ تو لوگوں نے کہہ دیا کہ یہ نبی کیسا ہے یہ تو لڑائی کی تعلیم دیتا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام
آئے تو انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تو اپنا دوسرا گال بھی
اُس کی طرف پھیر دے 2 اس پر لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ بھی کوئی تعلیم ہے کیا اس
طرح دنیا میں گزارہ ہو سکتا ہے۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور آپ نے فرمایا
کہ موقع محل کے مطابق کبھی سختی کرو اور کبھی نرمی۔اس پر لوگوں نے کہا یہ تو دونوں مذہبوں
سے گیا۔یہ نہ مونٹی کے راستہ پر ہے اور نہ عیسی کے راستہ پر۔اس کی تعلیم ہم کیوں
مانیں۔غرض لوگ ہمیشہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا لینے کے عادی ہوتے ہیں۔پس اگر ہماری طرف سے کوئی جدید چیز پیش کی جاتی تب بھی لوگوں کی مخالفت ضرور
ہوتی مگر آجکل جو اعتراض شدت سے کیا جاتا ہے وہ یہی ہے کہ جب حضرت مرزا صاحب
کوئی نئی چیز نہیں لائے تو ہم آپ پر کیوں ایمان لائیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض جاہل
یہ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے نیا کلمہ بنا لیا ہے یا ان
کا نیا قرآن ہے مگر تعلیم یافتہ طبقہ جانتا
ہے کہ یہ ساری باتیں جھوٹی ہیں۔وہ جانتا ہے کہ ہم ختم نبوت کا انکار نہیں کرتے ، وہ جانتا ہے
کہ ہم مرزا صاحب کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خادم سمجھتے ہیں ، وہ جانتا ہے کہ تبلیغ اسلام
اس وقت صرف ہم لوگ ہی کر رہے ہیں، وہ جانتا ہے کہ معترض پاگل ہیں، وہ جھوٹ
بولتے اور لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔مگر وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ جب تم قرآن کو ہی پیش
کرتے ہو، جب تم حدیثوں کو ہی منواتے ہو، جب تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
احکام پر ہی عمل کرواتے ہو تو ہم مرزا صاحب پر کیوں ایمان لائیں؟ اور در حقیقت یہی وہ
اعتراض ہے جس کو اس زمانہ میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ورنہ مخالف لوگ تو جو کچھ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
300
جلد دوم
کہتے ہیں وہ محض جھوٹ ہوتا ہے اور تعلیم یافتہ طبقہ اس حقیقت کو خوب سمجھتا ہے۔مخالف اگر
ہمارے خلاف شور مچاتے ہیں تو محض اس لئے کہ اس مخالفت کے نتیجہ میں ان کا اعزاز بڑھ
جاتا ہے اور لوگ ان کی تعریفیں کرنے لگ جاتے ہیں ورنہ جس دن احمدیت کو کامیابی
حاصل ہوئی تم دیکھو گے کہ اُس دن وہ بھی ادھر آجائیں گے۔میں ابھی بچہ تھا کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ کبڈی کا میچ ہو رہا ہے۔جس میں
ایک طرف احمدی ہیں اور دوسری طرف غیر احمدی۔غیر احمد یوں میں مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی بھی شامل ہیں۔احمدی جب کبڈی کے لئے جاتے ہیں تو غیر احمدیوں
کو ہاتھ لگا کر آ جاتے
ہیں اور وہ سب مرتے چلے جاتے ہیں۔یعنی جس کو ہاتھ لگ جاتا ہے اسے بٹھا دیا جاتا ہے
یہاں تک کہ ہوتے ہوتے صرف مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی پیچھے رہ گئے۔جب
انہوں نے دیکھا کہ اب میں ہی اکیلا رہ گیا ہوں اور میرے سارے ساتھی بیٹھ چکے ہیں تو
جس طرح بچے بعض دفعہ دیوار کے ساتھ منہ لگا کر آہستہ آہستہ چلنا شروع کر دیتے ہیں اسی
طرح انہوں نے بھی قریب کی ایک دیوار کے ساتھ منہ لگا کر ادھر بڑھنا شروع کیا۔جب
وہ لیکر پر پہنچے تو کہنے لگے اب تو سارے ہی اِدھر آگئے ہیں لو میں بھی آجاتا ہوں اور یہ کہہ
کر وہ بھی ہماری طرف آگئے۔اس رویا میں مخالفین کی حالت کا یہی نقشہ کھینچا گیا
ہے۔پہلے وہ مخالفت کرتے ہیں مگر جب دیکھتے ہیں کہ سب لوگ مانتے چلے جا رہے ہیں تو
وہ بھی آکر شامل ہو جاتے ہیں۔بہر حال وہ دقت جو اس وقت ہمیں پیش آرہی ہے پہلے زمانہ میں مسیحیوں کو بھی پیش
آئی تھی۔حضرت مسیح آئے اور انہوں نے کہا یہ مت سمجھو کہ میں تو رات یا نبیوں کے صحیفوں
کو منسوخ کرنے آیا ہوں۔منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں۔3 اس پر یہودی
مفکرین نے یہ سوال اٹھایا کہ اگر آپ انہی چیزوں کو قائم کرنے کے لئے آئے ہیں جو
ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں تو پھر ہم آپ پر کیوں ایمان لائیں؟ جیسے اس زمانہ میں
کہا جاتا ہے کہ جب مرزا صاحب انہی چیزوں کو قائم کرنے کے لئے آئے ہیں جو اسلام

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
301
جلد دوم
میں پائی جاتی ہیں تو ہم آپ کو کیوں مانیں ؟ اگر کہو کہ بعض عقائد میں تبدیلی پیدا ہو چکی تھی
جن کی اصلاح ضروری تھی تو اس غرض کے لئے ہمارے مولوی کافی تھے مرزا صاحب پر
ایمان لانا کہاں سے نکل آیا۔یہی سوالات مسیحیوں کے سامنے آئے۔اب بجائے اس کے
کہ وہ اس لڑائی کو صبر اور استقلال اور دعاؤں سے فتح کرتے کچھ مدت کے بعد کمزور
عیسائیوں نے گھبرا کر یہ کہنا شروع کر دیا کہ مسیح خدا کا بیٹا تھا۔وہ دنیا کے گناہوں کا کفارہ کی
ہو گیا۔اُس نے یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ شریعت لعنت ہے۔جب اِس طرح ایک نئی چیزی
لوگوں کے سامنے پیش کی گئی تو لوگوں نے عیسائیت میں داخل ہونا شروع کر دیا۔یہی خطرہ ہمارے سامنے ہے۔ہماری کامیابی میں بھی سب سے بڑی مشکل لوگوں کا
یہی سوال ہے کہ حضرت مرزا صاحب کیا لائے؟ اگر تو ہم نے استقلال سے کام لیا تو کی
آہستہ آہستہ ہم اس لڑائی کو انشاء الله فتح کرلیں گے۔لیکن اگر ہم نے بھی گھبرا کر کوئی
غلط قدم اٹھا لیا تو لوگ بے شک ہمارے اندر شامل ہو جائیں گے مگر ہم ایک نئی عیسائیت کی
بنیاد رکھنے والے بن جائیں گے۔پس یہ بھی ایک بڑی کٹھن منزل ہے جس کو ہم نے صبر اور
استقلال اور دعاؤں سے طے کرتا ہے۔اور یہ مشکل ایسی ہی ہے جیسے سانپ کے منہ میں کی
چھپکلی۔اُگل دے تو کوڑھی ہو جائے اور نگلے تو مر جائے۔اگر ہم ان مشکلات کو قائم رہنے
دیتے ہیں تو کامیابی کا حصول مشکل نظر آتا ہے۔اور اگر ہم اپنا پینترا بدل لیتے ہیں تو آپ
بھی بے دین ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی بے دین کرتے ہیں۔پس ہمیں بہت زیادہ
غور وفکر اور ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اسلام کو ایسے
رنگ میں قائم کریں کہ نہ اسلام بدلے، نہ اس کی تعلیموں میں کوئی تغیر ہو اور نہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت اور آپ کے درجہ میں کوئی فرق آئے۔یہ ایک بہت ہی مشکل کام
ہے جس کے لئے ہمیں پہلوں سے بہت زیادہ ہوشیار اور بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔وہ قومیں جن کو جلد ترقی اور حکومت مل جاتی ہے وہ پھر بھی حکومت کے سہارے ان
مشکلات کا ایک حد تک مقابلہ کر سکتی ہیں۔لیکن ہماری ترقی بتدریج اور آہستگی کے ساتھ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
302
جلد دوم
مقدر ہے۔پس جب ہماری فتح نے دیر سے آنا ہے اور آہستہ آہستہ آتا ہے تو ہمارا فرض ہے
کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کی درستی کریں اور انہیں پہلوں سے زیادہ ہوشیار اور پہلوں سے
زیادہ کارآمد وجود بنا ئیں۔جب فتح جلدی آجائے تو انسان خیال کر سکتا ہے کہ اگلی نسل کی
حکومت کے ماتحت خود بخود نگرانی ہوتی رہے گی لیکن جب فتح آہستہ آہستہ آنے والی ہو اور
انسان جانتا ہو کہ میں مر گیا تو میری آئندہ نسل بھی اسی طرح مخالفین کے نرغہ میں گھری
ہوئی ہوگی جس طرح میں گھرا ہوا ہوں تو اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ آئندہ نسل کی درستی کا
خاص طور پر فکر کرے۔اور چونکہ ہمارے سامنے یہی خطرہ ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم
اپنے نو جوانوں کے معیار اخلاق اور ان کے معیارِ دین اور ان کے معیار تقویٰ کو زیادہ سے
زیادہ بلند ترین اور ان کے اندر پہلوں سے زیادہ احساس قربانی پیدا کریں تا کہ اسلام دشمن
پر غالب آئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اس دنیا میں ہمیشہ کیلئے قائم ہو جائے۔اس وقت ہمارے مشن قریباً ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ امر جہاں ہماری
عظمت کا موجب ہے وہاں ایک رنگ میں ہمارے لئے خطرہ کا موجب بھی بن رہا ہے
کیونکہ ہمارا مرکز کمزور ہے اور بیرونی ممالک میں جماعتیں ترقی کر رہی ہیں۔اگر مرکز میں
ہماری تعداد زیادہ ہوتی اور ہمارے اندر اتنی طاقت ہوتی کہ ہم بیرونی ممالک کے بوجھ
کو برداشت کر سکتے تو یہ ترقی یقیناً ہماری عظمت کا موجب ہوتی۔مگر اس وقت حالت یہ
ہے کہ مرکز طاقتور نہیں اور ہر جگہ کے لوگ چلا رہے ہیں کہ مرکز ہماری مدد کرے۔پس
بجائے اس کے کہ یہ وسعت ہماری طاقت کا موجب ہوتی وہ ہماری کمزوری کا موجب بن
رہی ہے۔ہٹلر نے اپنے ابتدائی زمانہ میں ایک کتاب لکھی تھی جس کا نام ” میری جدو جہد تھا۔اس کتاب میں اس نے یہ بحث کی ہے کہ عمارت کی اونچائی کا انحصار اس کی بنیاد پر
ہوتا ہے۔اگر بنیاد چوڑی اور مضبوط ہو تو اوپر کے حصہ کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔لیکن اگر
بنیاد چھوٹی یا کمزور ہوگی تو وہ عمارت ہر وقت خطرہ میں گھری رہے گی اور پھر وہ زیادہ اونچی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
303
جلد دوم
بھی نہیں جا سکے گی۔اس اصول کے ماتحت اُس نے لکھا کہ جرمن قوم کی ترقی کے لئے بھی
ضروری ہے کہ اس کی ہیں (BASE) مضبوط ہو۔پھر وہ جتنا پھیلے گی اُتنی ہی مضبوط
ہوگی۔لیکن اگر میں (BASE) مضبوط نہیں ہوگی تو اس کا پھیلاؤ اُس کے تنزل کا موجب
بن جائے گا۔یہ ایک دنیوی مثال ہے مگر الہی سلسلے بھی اس قانون سے
مستی نہیں ہیں۔اس وقت حالت یہ ہے کہ بیرونی جماعتوں کو ہم پوری طرح سنبھال نہیں سکتے۔ہمارے آفس اُن کی پوری طرح نگرانی نہیں کر سکتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کے نظم میں فرق
آ جاتا ہے اور بعض دفعہ ان کی طرف سے احکام کی پوری فرمانبرداری نہیں ہوتی
یا فرمانبرداری تو ہوتی ہے مگر ناقص ہوتی ہے۔اس طرح بعض دفعہ ترقی کے مواقع نکلتے
ہیں تو ہم ان سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔مثلاً کسی جگہ سو یا پچاس مبلغوں کی ضرورت ہوتی ہے
مگر ہم بھجوا نہیں سکتے۔یا مبلغ تو ہوتا ہے مگر لٹریچر کی اشاعت اور سفروں وغیرہ کے لئے اس
کے پاس روپیہ نہیں ہوتا۔مثلاً امریکہ میں ہی اگر ہم دس مبلغ رکھیں تو چونکہ وہ بہت مہنگا ملک
ہے ان کے آنے جانے کے اخراجات، وہاں کی رہائش کے اخراجات اور سفروں اور
لٹریچر وغیرہ کے لئے ہی دولاکھ روپیہ سالانہ کی ضرورت ہے مگر ہمارے پاس اتنا روپیہ
نہیں۔اور اگر ہم اتنا روپیہ صرف ایک مشن کو دے دیں تو باقی سب کام بند ہو جائیں۔یا
فرض کرد کسی غیر ملک میں ہم دینیات کا سکول نہیں کھول سکتے تو کم از کم ہمارے پاس اتنا
روپیہ تو ہونا چاہئے کہ ہم وہاں سے لوگوں کو بلا کر تعلیم دے سکیں۔اور اگر ہم ایسا نہیں
کر سکتے تو لازماً ہماری ترقی میں نقص واقع ہو جائے گا۔غرض ہمارے مشنوں کی وسعت ہمارے لئے ایک رنگ میں کمزوری کا موجب بن
رہی ہے۔اس کمزوری کو دور کرنے کا طریق یہ ہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں
جماعت کو بڑھایا جائے اور تبلیغ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ کی جائے اور ایسے مبلغین
پیدا کئے جائیں جو موجودہ ضرورتوں کو سمجھنے والے اور نئے زاویوں اور نئے نقطۂ نگاہ سے
موجودہ مسائل پر گہری نظر رکھنے والے ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی