علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
304
جلد دوم
اب زمانہ بدل چکا ہے، خیالات تبدیل ہو چکے ہیں ، نئی پود نئے زاویہ نگاہ سے دیکھنے
کی عادی ہے، وہ نئے انداز اور نئے پہلوؤں سے مسائل پر غور و فکر کرتی ہے مگر ہمارے
بعض علماء ابھی تک ضَرَبَ يَضْرِبُ کی گردانوں میں ہی پھنسے ہوئے ہیں اور وہ مسائل
جن کو آج دنیا سننے کے لئے بھی تیار نہیں اُنہی کو بار بار پیش کرنے کے عادی ہیں۔ہمارے
علماء اٹھیں گے اور وفات مسیح کا مسئلہ پیش کر دیں گے حالانکہ ان کا مخاطب بعض دفعہ
ایسا شخص ہے جو مسیح کو نبی بھی نہیں مانتا۔ہمارا مبلغ کہتا ہے عیسی" مر گیا اور وہ کہتا ہے کہ میں تو
اُسے نبی بھی نہیں مانتا تم مجھے کیا کہ رہے ہو۔وہ حیران ہوتا ہے کہ میں کیا پوچھتا ہوں اور
یہ کیا کہتا ہے۔وہ سوال کرتا ہے کہ تم نے میری مادی ترقی کے لئے کیا کیا ہے میں
چاہتا ہوں کہ میں ویسا ہی معزز بن جاؤں جیسے ایک امریکن معزز ہے یا ایک فرانسیسی معزز
ہے اور یہ میری امنگیں ہیں۔تم مجھے بتاؤ کہ تم نے مجھے ایک امریکن یا ایک انگریز جیسا معزز
اور طاقتور بنانے کیلئے کیا کیا ہے۔جب تک ہم اُس کے اس زاویہ نگاہ کو غلط ثابت نہ
کر دیں، جب تک ہم اس کے خیالات کی روکو اور طرف نہ پھیر دیں اُس وقت تک ہمارا
صرف وفات مسیح" اور ختم نبوت کی بخشیں کرنا بالکل فضول ہے۔لیکن اگر ہمارا عالم ان
باتوں کو جانتا ہی نہیں تو وہ ان سوالات کو سن کر زیادہ سے زیادہ یہی کہہ دے گا کہ لا حول
وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کیسے بیہودہ خیالات ہیں مگر ان خیالات کی اصلاح اور درستی کے لئے وہ
کوئی کوشش کر ہی نہیں سکتا کیونکہ اُس نے ان باتوں پر کبھی غور ہی نہیں کیا۔اسی طرح موجودہ زمانہ میں سب سے زیادہ شور اقتصادی مشکلات کی وجہ سے
برپا ہے۔لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی بھوک دور ہو، اُن کی غربت دور ہو، اُن کے اقتصادی
حالات اچھے ہوں اور وہ بھی دنیا میں باعزت زندگی بسر کرنے کے قابل ہوں اور چونکہ
ان کے کانوں میں بار بار ڈالا جاتا ہے کہ کمیونزم ہی دنیا کی بھوک کا علاج ہے اس لئے وہ کی
بھی کمیونزم کا شکار ہو جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید یہی ہمارے دکھوں کا علاج ہو۔اس
فتنہ کا مقابلہ کرنا اس وقت ہماری جماعت کا اہم ترین فرض ہے۔کچھ مسلمانوں نے تو یہ کہہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
305
جلد دوم
کر چھٹی حاصل کرلی ہے کہ کمیونزم عین اسلام ہے۔انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ
اسلام زندہ رہتا ہے یا مرتا ہے وہ صرف اپنی جان بچانا چاہتے ہیں اور اپنی جان کے بچاؤ کا
طریق انہوں نے یہی سوچ رکھا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کمیونزم اور اسلام دونوں ایک ہی چیز
ہیں۔گویا ان کی مثال بالکل ویسی ہی ہے جیسے ہندوؤں نے پہلے بدھ مذہب کی شدید
مخالفت کی مگر آخر میں آکر کہہ دیا کہ بدھ ہمارا ساتواں اوتار تھا۔اسی طرح بعض مسلمانوں
نے پہلے تو کچھ کمیونزم کا مقابلہ کیا مگر آخر تنگ آکر کہہ دیا کہ کمیونزم عین اسلام ہے۔مگر ہم
ایسا نہیں کر سکتے۔ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم کمیونزم کو بھی اسلام کے خلاف ثابت کریں
اور پھر لوگوں کو یہ بھی بتائیں کہ اسلام دنیا کی بھوک کا کیا علاج کرتا ہے۔روٹی کا سوال اس وقت ساری دنیا پر چھایا ہوا ہے اور اس سوال پر تم بھی کئی بار بخشیں
کرتے ہو۔آخر تم کہتے ہو یا نہیں کہ ہمیں کیا گزارہ ملے گا ؟ ہمارے بیوی بچوں کو کیا ملے
گا؟ ہم باہر گئے تو ہمیں کتنا روپیہ بھجوایا جائے گا اور ہمارے بیوی بچوں کو کتنا دیا جائے گا ؟
یہ سوالات اگر تمہارے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں تو اور لوگ ان پر کیوں بحث نہ کریں۔مگر
ہمارے علماء کا ایک طبقہ ان باتوں سے غافل ہے۔وہ ضرورت ہی نہیں سمجھتا کہ اس بات
پر غور کرے کہ کمیونزم کے خطرہ کا مقابلہ کس طرح کیا جا سکتا ہے اور کس طرح اسلام پر قائم
رہتے ہوئے اس کو رد کیا جا سکتا ہے۔اور لوگ تو یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر کمیونزم ہم میں
آ بھی گیا تو کیا ہوا ہم خدا اور اس کے رسول کو مانتے ہوئے کمیونسٹ ہو جائیں گے۔مذہب اس میں روک ہی نہیں۔وہ کبھی خیال ہی نہیں کرتے کہ بعض روئیں لازمی طور پر
دوسرے خیالات کو رد کر دیتی ہیں اور سٹالن کے پیچھے اُسی وقت چل سکتے ہیں جب وہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار کر دیں۔بے شک وہ کہتے ہیں کہ ہم باخدا کمیونسٹ
ہو جائیں گے مگر سوال یہ ہے کہ کیا با خدا کمیونسٹ ہوسکتا ہے؟ اگر نہیں ہوسکتا تو وہ ہوں گے
کس طرح؟ یہ تو ویسی ہی احمقانہ بات ہے جیسے ملکہ فرانس کا قصہ مشہور ہے کہ وہ ایک دفعہ
تو
شکار سے واپس آ رہی تھی کہ اس نے دیکھا کہ اس کے قلعہ کے پاس ہزاروں ہزار لوگ جمع
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
306
جلد دوم
ہیں اور وہ روٹی روٹی" کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔اس نے اپنے ماتحت افسران سے پوچھا
کہ یہ لوگ کیوں جمع ہیں اور روٹی روٹی کیا نعرہ لگا رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ یہ
لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں کھانے کو کچھ نہیں ملتا، ہمارے ملک میں قحط پڑا ہوا ہے ہمیں روٹی دی
جائے تا کہ ہمارا پیٹ بھرے۔اس پر وہ بے ساختہ کہنے لگی یہ لوگ بڑے بے وقوف ہیں
اگر بھوکے ہیں تو کیک کیوں نہیں کھا لیتے۔چونکہ اس کے اپنے گھر میں ہر چیز کی فراوانی تھی
وہ یہ بجھتی تھی کہ اتنی چیزیں تو ہر شخص کے گھر میں موجود ہوں گی۔یہی احمقانہ حالت بعض
مسلمانوں کی ہے۔وہ کہتے ہیں ہم باخدا کمیونسٹ ہو جائیں گے۔وہ احمق اتنا بھی نہیں جانتے
کہ بعض افکار میں خدا تعالیٰ کا خیال پنپ سکتا ہے اور بعض میں نہیں پنپ سکتا۔جیسے قرآن مجید
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم پتھر پر گندم ہونا چاہو تو نہیں ہو سکتے۔پس یہ کہنا کہ ہم متضاد
افکار کو جمع کر لیں گے یہ بالکل غلط ہے۔یہ چیزیں ہیں جو اسلام کی کامیابی کے راستہ میں
زیادہ سے زیادہ روکیں پیدا کر رہی ہیں۔یورپ کا آدمی اپنے ہتھیار پھینک کر اس کا
مقابلہ کر سکتا ہے، امریکہ اپنی جگہ بدل کر کمیونزم کا مقابلہ کر سکتا ہے ، انگلینڈ اپنی جگہ بدل کر
کمیونزم کا مقابلہ کر سکتا ہے کیونکہ ان کی جگہ معین نہیں لیکن ایک مسلمان ایسا نہیں
کر سکتا کیونکہ اس کی جگہ معین ہے اور اسلام نے اس کے لئے ایک حد مقرر کر دی ہے جس
سے وہ ذرا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہو سکتا۔ایک انگریز یا ایک امریکن کمیونزم کے دباؤ کے
ماتحت اپنی جگہ سے کتنا بھی ہل جائے میرے لئے ایک انچ بھی اِدھر اُدھر ہونا جائز نہیں
کیونکہ میرے لئے اسلام نے ایک حد مقرر کر دی ہے۔وہ کہتا ہے تم ایک انچ بھی اِدھر
ہوئے تب بھی کافر ہو جاؤ گے اور ایک انچ اُدھر ہوئے تب بھی کافر ہو جاؤ گے۔پس
ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اسلام کو بھی قائم رکھیں اور کمیونزم کے خطرہ کو بھی دور کرنے کی
کی کوشش کریں۔اور یہ چیزیں ایسی ہیں جن پر نئے زاویہ نگاہ سے غور کرنے کی ضرورت
ہے۔اس کے لئے نئے افکار اور نئی جدو جہد کی ضرورت ہے۔اگر ہم اس غرض کے لئے
اپنی کوششوں کو صرف نہیں کریں گے تو گو اسلام کی فتح پھر بھی یقینی ہے مگر ہماری شکست میں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
307
جلد دوم
کوئی شبہ نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ بعض اور لوگوں کو کھڑا کر دے گا جو اس کے دین کے لئے
قربانیاں پیش کریں گے اور ہم اس کی مدد اور نصرت سے محروم ہو جائیں گے۔حالانکہ
ایک مومن کے لئے جہاں یہ امر خوشی کا موجب ہوتا ہے کہ اس کا خدا جیت جائے وہاں اگر
وہ پاگل نہیں اور اگر اس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی سچی محبت پائی جاتی ہے تو وہ یہ بھی خواہش
رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ میں بھی جیت جاؤں۔پس یہ سوال نہیں کہ اسلام کو فتح حاصل کی
ہوگی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ میرے ہاتھ سے اسلام کو فتح ہو اور میرے ہاتھ سے کفر کی
موت واقعہ ہو۔اگر میرے ہاتھ سے کفر کے دیو شکست کھا جائیں اور اگر میرے ہاتھ سے
اس کے بت ٹوٹ جائیں تو میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔آج میں نے خصوصیت سے اس مقام پر یہ جلسہ اس لئے رکھا ہے تا کہ میں طلباء کو بھی
اور اساتذہ کو بھی ان کے فرائض کی طرف توجہ دلاؤں۔میں تمہیں ہوشیار کرتا ہوں کہ اس کے
وقت تک تمہارے بعض علماء نے اپنے پینترے نہیں بدلے، انہوں نے ابھی تک زمانہ حال
کی ضروریات کے مطابق اپنے آپ کو نہیں ڈھالا، ان کی جد و جہد اس سے بہت کم ہے جتنی
ہونی چاہئے ، اُن کے افکار اُس سے بہت کم ہیں جتنے ہونے چاہئیں۔پس میں کہتا ہوں کہ تم
زمانہ کی ضرورت کو سمجھو اور زمانہ کی ضرورت کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالو۔میں تمہیں مسیح ناصری
کے الفاظ میں کہتا ہوں کہ :
وہ
در فقیہی اور فریسی جو کچھ کہتے ہیں وہ کر دمگر جو کچھ کرتے ہیں وہ مت کرو۔4
تم اپنے اساتذہ کی باتوں کو سنو اور جو کچھ وہ کہیں اُسی طرح کرو مگر تم ان کے عمل کی
طرف مت دیکھو۔اُن میں وہ جدو جہد نہیں پائی جاتی جو ایک پاگل عاشق میں پائی جانی
چاہئے ، نہ وہ ان راہوں کو نکالتے ہیں جن راہوں کے نکالے بغیر کامیابی کا حصول مشکل
ہے۔پس اس لئے کہ وہ عالم ہیں اور تم اُن کے شاگرد بنائے گئے ہو تم اُن کی باتوں کو مانو
مگر جیسے مسیح ناصری نے کہا تھا تو کر جو فقیہی اور فریسی کہتا ہے مگر تو مت کر جو فقیہی اور فریسی
کرتا ہے۔تم بھی وہ کچھ کرو جو تمہارے اساتذہ تمہیں پڑھائیں مگر تم ان کے اعمال کو اپنے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
308
جلد دوم
لئے نمونہ مت سمجھو۔اُن میں یہ احساس ہی نہیں کہ وہ دین کیلئے جدو جہد کریں۔وہ اُسی
طرح کھاتے اور پیتے اور آرام سے سوتے ہیں جیسے ایک گاؤں کا بنیا کھاتا پیتا اور
سوتا ہے۔حالانکہ ایک گاؤں کے پینے کی زندگی اور نیو یارک یا لندن کے تاجر کی زندگی
میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔وہ صبح و شام انگاروں پر کوٹ رہا ہوتا ہے وہ جانتا ہے
کہ میرا کن سے مقابلہ ہے اور مجھے کس طرح ان سے فوقیت حاصل کرنی چاہئے۔مجھے یاد ہے میں اپنے طالب علمی کے زمانہ میں ایک دفعہ لاہور گیا وہاں ایک
بائیسکلوں کے تاجر مستری موسیٰ صاحب ہوا کرتے تھے جو اپنے کام میں بڑے ہوشیار
تھے۔وہ ایک دن دکان میں مجھ سے باتیں کر رہے تھے اور اوپر سے ڈاک والا آیا اور اس
نے ایک تاران کے ہاتھ میں دے دیا۔انہوں نے تار پڑھتے ہی فورا بائیسکل لیا اور اس پر
سوار ہو کر بڑی تیزی کے ساتھ کہیں باہر نکل گئے۔میں حیران ہوا کہ یہ تارکیسا آیا ہے کہ
انہوں نے بات بھی پوری نہیں کی اور بائیسکل لے کر غائب ہو گئے ہیں۔آدھ گھنٹہ کے بعد
وہ واپس آئے اور کہنے لگے بڑا اچھا موقع تھا، ہیں ہزار کا آج نفع ہو جانا تھا مگر افسوس کہ
کام نہیں بنا۔پھر انہوں نے سنایا کہ بمبئی سے ابھی ہمارے ایجنٹ نے تار دیا تھا کہ ٹائروں
کا ریٹ اتنا بڑھ گیا ہے۔میں فوراً بائیسکل پر چڑھ کر بھا گا کہ فلاں دکان پر جتنا مال ہوگا وہ
سب کا سب خرید لوں گا اور میرا خیال تھا کہ وہاں ڈا کیا اتنی دیر میں پہنچے گا کہ میں پہلے سودا
کرلوں گا مگر ابھی میں اس سے سودے کے متعلق گفتگو ہی کر رہا تھا کہ اوپر سے ڈا کیا آگیا
اور اسے بھی تارمل گیا کہ ٹائروں کا ریٹ اتنا بڑھ گیا ہے اور ہمارا سودا ہونے سے رہ گیا
ور نہ آج ہمیں ہزار کا نفع ہو جانا تھا۔اب دیکھو کہ یہ کس قسم کے جنون کی حالت ہے اور کتنا
جوش اور فکر ہے جو اُن لوگوں میں پایا جاتا ہے۔لیکن ایک گاؤں کے پینے میں کچھ بھی جوش
نہیں ہوتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میرے گاؤں والا مجھ سے ہی سودا خریدے گا۔شہر میں بعض دفعہ
ایک چیز آٹھ آنے پر فروخت ہورہی ہوتی ہے اور وہ چار آنے پر دے رہا ہوتا ہے اور بعض
دفعہ ایک چیز شہر میں دو آنے کو مل رہی ہوتی ہے اور وہ چار آنے کو دے رہا ہوتا ہے اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
309
جلد دوم
گا ہک بھی اُس سے سودا خریدتا ہے خواہ اسے مہنگا ملے یا ستا۔اسے کیا مصیبت پڑی ہے
کہ دھیلے پیسے کی چیز کے لئے شہر کی طرف بھاگا پھرے۔ہمارا عالم بھی اُسی رنگ میں چل
رہا ہے جس رنگ میں ایک چھوٹے گاؤں کا بنیا ہوتا ہے۔اسے احساس ہی نہیں کہ ملک میں
کیا ہو رہا ہے اور اسے کیا کرنا چاہئے۔اس وقت مخالفت کے سمندر میں ایک جوش
پیدا ہورہا ہے، اس کی لہریں اٹھنی شروع ہو گئی ہیں، اس کی موجوں میں تلاطم آرہا ہے ، اس
کا پانی دیہات اور شہروں اور باغات کی طرف بڑھ رہا ہے مگر وہ آرام سے سوئے ہوئے
ہیں۔گویا ان کی مثال بالکل ویسی ہی ہے جیسے انگریزی میں یہ ضرب المثل ہے کہ :۔وو
روم جل رہا تھا اور نیر و بانسری بجارہا تھا“
میں تم کو بتاتا ہوں کہ تم اپنے اندر تغیر پیدا کر و۔اگر تم ان کے نقش قدم پر چلے تو سمجھ لو
کہ تمہارے لئے موت ہے۔ایمان کے لئے موت نہیں ، دین کے لئے موت نہیں، بچے
مخلصوں کے لئے موت نہیں مگر جو ان کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں گے اُن کی یقیناً
موت ہوگی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا میں ہماری فتح یقینی ہے کیونکہ خدا کا ہاتھ ہمارے
ساتھ ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ علماء ہماری فوج ہیں اور جب فوج کے کسی حصہ کی
میں غفلت پیدا ہو جائے تو یہ حالت بڑی خطرناک ہوتی ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ ان
میں سے بعض کی نہ دین کی طرف توجہ ہے، نہ ان میں خدا تعالیٰ کے عشق کی گرمی ہے ، نہ
قومی خدمت کا احساس ہے۔بس سوائے اس کے اور کوئی کام ہی نہیں کہ درسی کتب لڑکوں
کو پڑھا دیں اور آرام سے سوئے رہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ میرے پاس رپورٹیں آتی
رہتی ہیں کہ بعض دفعہ ان سے سوالات کئے جاتے ہیں تو وہ ان کے جواب نہیں دے سکتے۔اگر واقعہ میں ان کے دلوں میں دین کا درد ہوتا تو وہ پارہ کی طرح اُچھل رہے ہوتے مگر کسی
میں کوئی گرمی ، کوئی حدت اور کوئی جوش مجھے نظر نہیں آتا۔اسی طرح جو باہر سے آنے والے مبلغ ہیں ان کو میں یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے
آپ کو اپنے علاقوں کا بادشاہ تصور نہ کیا کریں۔میں نے بے شک اپنے علماء کی تنقیص کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
310
جلد دوم
ہے لیکن جماعت زندہ ہے اور جماعتی روح جسے دوسرے لفظوں میں خلافت کہتے ہیں وہ بھی
زندہ ہے۔تمہیں یا رکھنا چاہئے ایک مرکز ہے جس کے بنائے ہوئے قانونوں پر تمہیں پوری
طرح عمل کرنا پڑے گا۔اور اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے جماعت کے
میں سے خارج کر دیا جائے گا۔پس بیرونی مبلغین بھی اپنے پہلے طریق کو بدل لیں۔یہ کہ
محکمہ کی کمزوری کی وجہ سے تم اپنے علاقوں میں حاکم بنے رہو اس کے یہ معنی نہیں کہ تمہیں
جماعت سے نکالا نہیں جاسکتا۔اگر تم دس ہزار میل پر بھی بیٹھے ہوا اور تمہیں اپنے علاقوں میں
لاکھوں لوگ عقیدت مندانہ نگاہوں سے دیکھتے ہوں ، تب بھی مرکز کی نافرمانی کرنے پر تم
جماعت میں سے نکال دیئے جاؤ گے۔اس وقت تک اس بارہ میں کوتاہی سے کام لیا گیا ہے
کیونکہ کام پر ایسے آدمی مقرر تھے جنہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں تھا۔مگر اب ہم مرکز
کوایسا مضبوط بنانے والے ہیں کہ مرکز کے ہر لفظ کی اطاعت ضروری ہوگی اور اگر کسی قسم کی
کو تاہی ہوئی تو ایسے شخص کو سخت سزا دی جائے گی۔پس وہ من مانی کارروائیاں جو بیرونی
مبلغین کر لیا کرتے تھے اب ان کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے حجۃ الوداع کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ تمہارے جاہلیت کے تمام خون
میں اپنے پاؤں کے نیچے مسلتا ہوں۔اب کسی شخص کے لئے ان کا بدلہ لینا جائز نہیں ہوگا۔5
اسی طرح میں اپنے پہلے طریق کو اپنے پاؤں کے نیچے مسلتا ہوں۔“
اس موقع پر حضور نے اپنے پاؤں کو زمین پر رگڑا اور بڑے پر جلال انداز میں فرمایا
اب
تمہیں مرکز کی کامل طور پر لفظاً لفظا ، قد ماقد ما اور شبراً شبراً اطاعت کرنی
پڑے گی اور اگر اس بارہ میں کسی قسم کی غفلت کی گئی تو میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایسے
شخص کے خلاف جماعتی طور پر شدید ترین کارروائی کی جائے گی۔تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ نے ایک لمبے عرصہ کے بعد پھر مسلمانوں کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کیا ہے اور اس اتحاد
کو برقرار رکھنے کے لئے ہماری تمام کوششیں وقف رہنی چاہئیں۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
311
ا
جلد دوم
تم مت خیال کرو کہ تم میں سے کوئی شخص ایسا ہے جو احمدیت کے رستہ میں روک بن
سکتا ہے یا تم میں سے کوئی شخص ایسا ہے جس کی وجہ سے احمد بیت کو مددمل رہی ہے۔نہ
احمدیت کے رستہ میں کوئی شخص روک بن سکتا ہے اور نہ حقیقی طور پر کسی کی مدد کے ذریعہ
احمدیت ترقی کر رہی ہے۔جب حضرت مولوی عبد الکریم صاحب فوت ہوئے تو لوگوں
نے کہنا شروع کیا کہ یہ بڑا بولنے والا انسان تھا اب یہ جماعت گئی۔مگر جماعت آگے سے
بھی بڑھ گئی۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو مولویوں نے کہا
سلسلہ ختم ہو گیا۔مگر جماعت آگے سے بھی بڑھ گئی۔پھر لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ
اصل میں تمام کام نورالدین کا تھا وہی مرزا صاحب کو سکھا یا کرتا تھا اب اس کی وفات پر یہ
جماعت ختم ہو جائے گی۔لیکن حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے اور جماعت نے پہلے سے بھی
زیادہ ترقی کرنی شروع کر دی۔پھر پیغامیوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ایک پچیس سال کا لڑکا
خلیفہ بن گیا ہے اب یہ جماعت کو تباہ کر دے گا۔مگر آج 36 سال گزر چکے ہیں اور دنیا دیکھ
رہی ہے کہ جماعت تباہ نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے بہت زیادہ ترقی کر چکی ہے۔اس وقت جتنے
ممالک میں ہمارے مبلغین موجود ہیں ان ممالک میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ میں ایک شخص بھی احمدی نہیں تھا اور کوئی بھی آپ کے نام کو نہیں جانتا تھا۔نہ
سوڈان والے آپ کو جانتے تھے، نہ انڈونیشیا والے آپ کو جانتے تھے، نہ جرمنی والے
آپ کو جانتے تھے، نہ دوسرے ممالک میں کوئی احمدی موجود تھا۔ان تمام ممالک میں میرے
زمانہ میں ہی احمدیت کا نام پہنچا ہے۔پس جب تک خدا کا ہاتھ ہمارے ساتھ ہے کوئی فرد
ہمارے راستہ میں روک نہیں بن سکتا۔بلکہ واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خواہ ہم کتنی بھی عزت کریں ہمیں ماننا پڑے گا کہ جماعت کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے نہیں بنایا، ہمیں ماننا پڑے گا کہ جماعت کو خلیفہ اول نے نہیں بنایا، ہمیں ماننا پڑے گا کہ
اس جماعت کو خلیفہ ثانی نے بھی نہیں بنایا۔اسی طرح کوئی شخص خواہ کتنی بھی پوزیشن رکھتا
ہوا گر وہ احمدیت کے مقابلہ میں کھڑا ہوا تو وہ ایک مکھی کی طرح اس سلسلہ میں سے نکال دیا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
312
جلد دوم
جائے گا اور وہ کچھ بھی اس سلسلہ کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔اور جب تک یہ سلسلہ خدا تعالیٰ
کے بتائے ہوئے طریق پر چلتا چلا جائے گا اسے زیادہ سے زیادہ شان و شوکت حاصل
ہوتی چلی جائے گی۔لیکن جس دن خدانخواستہ یہ سلسلہ اس راستہ سے ہٹ گیا ( اور ابھی یہ
بہت دور کی بات ہے ) تو پھر تم اٹھاؤ گے تو یہ نہیں اٹھے گا اور تم روکوں کو دور کرو گے تو وہ
دور نہیں ہوں گی۔پھر دفتر کی بدانتظامی کی وجہ سے جو مبلغین پہلے بیرونی ممالک سے آتے تھے وہ
چھ چھ مہینے ، سال سال، دو دو سال تک فارغ بیٹھے رہتے تھے اور ان سے کوئی کام نہیں لیا
جاتا تھا۔اب میں نے ہدایت دے دی ہے کہ مبلغین کو با قاعدہ رخصت دو اور پھر رخصت
سے واپس آنے پر ریفریشر کورس انہیں دیا جائے اور جن کے لئے یہ ضروری نہ ہوا نہیں
دفاتر میں کام پر لگایا جائے۔اس طرح ان کی معلومات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اور ان
کے ذریعہ سلسلہ بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔مثلاً اگر ایسٹ افریقہ میں کام کرنے والے مبلغ کو
ویسٹ افریقہ کی ڈاک کے کام پر لگا دیا جائے یا ویسٹ افریقہ کے مبلغ کو انڈونیشیا کی ڈاک کی
کا کام سپرد کر دیا جائے اور وہ ان کی فائلیں وغیرہ دیکھتے رہیں اور مبلغین سے خط و کتابت کی
کرتے رہیں تو تھوڑے عرصہ میں ہی وہ اُس ملک کے حالات سے باخبر ہو جائیں
گے۔اور پھر اگر اس مبلغ کو اسی ملک میں بھجوا دیا جائے تو وہاں وہ آسانی سے کام کر سکے
گا۔بہر حال وقت کو ضائع کرنا نا پسندیدہ امر ہے۔اس سے دماغ کند ہو جاتا ہے اور
انسان کی طاقتیں رائیگاں چلی جاتی ہیں۔میں نے اب حکم دے دیا ہے کہ اگر نظارت کسی
مبلغ کو فارغ رکھے گی اور اس سے کام نہیں لے گی تو اسے سزا دی جائے گی۔اس کے بعد میں طالب علموں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں درسی کتب کے علاوہ
مختلف علمی کتابوں کا بھی مطالعہ کرتے رہنا چاہئے اور اس طرح اپنی معلومات کو زیادہ سے
زیادہ وسیع کرنا چاہئے۔تمہارے استاد تمہیں یہاں قرآن کریم پڑھاتے ہیں مگر تمہیں یہ بھی
معلوم ہونا چاہئے کہ غیر احمدی مولوی قرآن کریم سے کیا نتیجہ نکالتے ہیں۔تمہارے استاد
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
313
جلد دوم
تمہیں یہاں بخاری پڑھاتے ہیں مگر تمہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ مخالف علماء بخاری کے کیا
معنی کرتے ہیں۔اور پھر تمہارا فرض ہے کہ تم ان کے اعتراضات کا حل سوچو۔قرآن کریم
بے شک خدا کی کتاب ہے مگر اُس نے اپنی صداقتیں اس میں مخفی رکھی ہیں۔اگر ہر صداقت
کو اشاروں میں بیان کرنے کی بجائے تفصیلی طور پر بیان کیا جا تا تو اس کیلئے لاکھوں لاکھ
مجلدات کی ضرورت تھی۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کا ملہ کے ماتحت تمام صداقتیں اس
میں بیان تو کر دی ہیں مگر اس طرح اشاروں میں بیان کی ہیں کہ ان کو سمجھنے کے لئے بہت
بڑے تدبر اور فکر کی ضرورت ہے اور تمہارا کام ہے کہ تم ان حقائق کو سمجھنے کی کوشش کرو اور
اپنے اندر تدبر کا مادہ پیدا کرو۔اسی طرح غور کرو کہ کمیونزم کا کس طرح مقابلہ کیا
جا سکتا ہے۔سوشلزم کیا چیز ہے اور اس کے کیا اثرات ہیں اور تمہیں اس کے متعلق ہر قسم کا
لٹریچر پڑھنا چاہئے۔میں خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے تمام علوم کی کتابیں پڑھتا
رہتا ہوں۔اسی طرح اگر تم بھی ان کتب کا مطالعہ کرو اور اپنے اساتذہ سے سوالات
دریافت کرتے رہو تو تمہارے استادوں کو بھی پتہ لگ جائے گا کہ دنیا کیا کہتی ہے اور اس
طرح تم اپنے استادوں کے بھی استاد بن جاؤ گے۔میرے پاس کمیونزم کے متعلق ہر قسم کی
کتابیں موجود ہیں، سوشلزم کے متعلق ہر قسم کی کتابیں موجود ہیں ، احمدیت کے مخالفین کا
بھی لٹریچر موجود ہے اور میں نے یہ تمام کتابیں پڑھی ہوئی ہیں۔میں نے بعض دفعہ ایک
ایک رات میں چار چار سو صفحہ کی کتاب ختم کی ہے اور اب تک میں ہزار کے قریب کتابیں
میں پڑھ چکا ہوں۔دس ہزار کتاب تو قادیان میں ہی میری اپنی لائبریری میں تھی مگر مطالعہ
کیلئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ کتاب کا غیر ضروری حصہ انسان چھوڑتا چلا جائے۔مثلاً کمیونزم
کے متعلق جو کتاب ہو گی عموماً اُس کے تین حصے ہوں گے۔پہلا یہ کہ امریکہ اور انگلستان کا
فرد اس کے دفاع کیلئے کیا کرتا ہے۔دوسرا یہ کہ کمیونزم کے اصل خیالات کیا ہیں۔تیسرے
کمیونزم کے متعلق دشمنوں کے کیا اعتراضات ہیں۔اب یہ سیدھی بات ہے کہ مجھے اس
بات سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا کہ امریکہ اور انگلستان اس کا کس طرح دفاع کرتا ہے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
314
جلد دوم
اسی طرح لوگوں کے اعتراضات کی بھی مجھے کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔میں صرف یہ
دیکھوں گا کہ کمیونزم کے اصل خیالات کیا ہیں اور اس طرح پانچ سو صفحہ کی کتاب میں سے
بعض دفعہ پچاس ساٹھ صفحات ہی پڑھنے کے قابل ہوتے ہیں۔بہر حال کتب کا مطالعہ تم
اتنا وسیع کرو کہ ہر طالبعلم دو سال کے بعد جب یہاں سے نکلے تو وہ دو دو، تین تین سو کتاب
پڑھ چکا ہو اور اس کے دماغ میں اتنا تنوع ہو کہ جب وہ کسی مجلس میں بیٹھے اور کسی مسئلہ پر
گفتگو شروع ہو تو وہ یہ نہ سمجھے کہ اس کے سامنے کوئی نئی چیز پیش کی جارہی ہے بلکہ وہ یہ سمجھے
کہ یہ تو وہی چیز ہے جو میں پڑھ چکا ہوں۔میں اس موقع پر اساتذہ کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری زنجیر کا
سب سے کمزور خانہ اس وقت وہی ہیں۔انہیں اپنے اندر روحانیت پیدا کرنی چاہئے،
اپنے اندر دینداری اور محبت باللہ کی روح پیدا کرنی چاہئے۔ان میں بعض ایسے بھی ہیں
جو اپنے آپ کو محض نو کر سمجھتے ہیں حالانکہ اگر ہمارا مقصد صرف لڑکوں کو پڑھانا ہوتا تو اس
غرض کے لئے غیر احمدیوں کو بھی رکھا جا سکتا تھا۔تمہارا کام صرف لڑکوں کو درسی کتب
پڑھا دینا نہیں بلکہ تمہیں اپنے اندر روحانیت پیدا کرنی چاہئے اور تمہیں یہ اچھی طرح سمجھ لینا
چاہئے کہ اس وقت اللہ تعالی اسلام کو دنیا میں غالب کرنا چاہتا ہے۔اس سکیم کے راستہ
میں جو شخص بھی روڑ ا بن کر کھڑا ہوگا وہ مارا جائے گا اور اس کا ایمان ضائع چلا جائے گا۔پس اپنے ایمان کو مدنظر رکھتے ہوئے تمہیں سوچ لینا چاہئے کہ تمہارا انجام کیا ہو گا۔آج
بے شک تم اپنے ایمانوں کو مضبوط سمجھتے ہو لیکن اگر تمہارے اندر یہی بے حسی رہی تو کسی نہ
کسی وقت تمہیں ٹھوکر لگ جائے گی کیونکہ جب تک انسان اپنے فرائض کو نہ سمجھے خدا تعالیٰ
کی تلوار اُس کی گردن پر لٹکی ہوئی ہوتی ہے اور اُس کا انجام خطر ناک ہوتا ہے۔بے شک
ہم تمہیں اس کام کے بدلہ میں کچھ گزارہ بھی دیتے ہیں مگر یہ گزارہ اصل چیز نہیں۔اصل چیز یہ ہے کہ تمہیں یہ نظر آنا چاہئے کہ ہمیں جو کچھ دے رہا ہے خدا دے رہا ہے۔ہاتھ بے شک بندوں کے ہیں لیکن اِن ہاتھوں کے پیچھے اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
315
جلد دوم
نصرت کام کر رہی ہے۔اور یہی وہ نقطہ نگاہ ہے جو تمہارے اندر اللہ تعالیٰ کی محبت کی
آگ روشن کر سکتا ہے۔یوں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی لوگ ہی دیتے تھے مگر وجہ کیا ہے کہ
وہ ہر تائید کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے تھے اس کی وجہ یہی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو
الہاما فرما دیا تھا کہ يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِنَ السَّمَاءِ کے مدد کرنے والے لوگ
تیری مدد کریں گے اور تحائف پیش کرنے والے تیرے پاس تھے لائیں گے۔مگر
درحقیقت وہ نہیں دے رہے ہوں گے بلکہ ہم ان کی گردنیں پکڑ کر تیرے پاس لا رہے
ہوں گے اور وہ جو کچھ تجھے دیں گے ہمارے حکم کے ماتحت دیں گے۔دنیا میں دینے والا
احسان کرتا ہے اور لینے والا ممنون ہوتا ہے مگر یہاں دینے والا ممنون ہوتا ہے اور لینے
والا احسان کرتا ہے۔یہ یدالعلیا خدا تعالیٰ کے مامور کا ہاتھ ہوتا ہے اور يَدُ الشغلی اُس
شخص کا ہاتھ ہوتا ہے جو دے رہا ہوتا ہے۔اسی طرح تمہیں بھی نظر آنا چاہئے کہ جو کچھ
تمہیں مل رہا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مل رہا ہے اور تمہارے اندر اتنی روحانیت ہونی
چاہئے کہ تمہارا اٹھنا اور تمہارا بیٹھنا، تمہارا اوڑھنا اور تمہارا بچھونا ، تمہارا سونا اور تمہارا
جاگنا، تمہارا بولنا اور تمہارا خاموش رہنا سب کچھ خدا کے لئے ہو۔پس تم اپنے آپ کو
اس جماعت کا صحیح معنوں میں فرد بنانے کی کوشش کرو جس جماعت کا عالم کہلانے کا اُس
نے تمہیں موقع عطا فرمایا ہے۔ورنہ اگر تمہاری دینی حالت کمزور رہے گی اور تمہارے
اندر دین کی رغبت اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور اسلام کی اشاعت کی ایک آگ اور سوزش
نہیں ہوگی تو اللہ تعالیٰ ہی تمہارا انجام بخیر کرے تو کرے اس کے سوا تمہارے بچاؤ کی
اور کوئی صورت نظر نہیں آتی۔میں آخر میں دوبارہ طالبعلموں سے کہتا ہوں کہ کرو جو کچھ تمہارے اساتذہ کہتے ہیں
نگرمت کرو جو وہ کرتے ہیں کیونکہ ان پر اس قسم کی سستی اور لا پرواہی چھائی ہوئی ہے کہ کیا
اسے دیکھ کر دل لرز جاتا ہے۔تمہارے اندر ایک آگ ہونی چاہئے۔تمہارے اندر ایک