موت آدمیوں کے مرنے کا نام نہیں بلکہ موت خدا تعالیٰ کی بادشاہت کے دنیا میں قائم نہ ہونے کا نام ہے۔ جماعت احمدیہ کے مبلغین کو سمجھنا چاہئے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں ایک نئی دنیا کا آدم بنایا ہے
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
328
جلد دوم
موت آدمیوں کے مرنے کا نام نہیں بلکہ موت خدا تعالیٰ کی
بادشاہت کے دنیا میں قائم نہ ہونے کا نام ہے۔جماعت
احمدیہ کے مبلغین کو سمجھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک
نئی دنیا کا آدم بنایا ہے
کیم جون 1951 ء بعد نماز عصر وکالت تبشیر نے مکرم جناب حافظ بشیر الدین صاحب
واقف زندگی مبلغ ماریشس کے اعزاز میں ایک دعوت چائے دی۔جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی
نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد
حسب ذیل تقریر فرمائی:۔دنیا میں لوگ آتے بھی ہیں اور جاتے بھی ہیں۔دنیا کی مثال در حقیقت ایک اسٹیشن کی
کی طرح ہوتی ہے۔جب گاڑی آتی ہے تو کچھ لوگ اتر جاتے ہیں اور کچھ سوار ہو جاتے
ہیں۔اور اسٹیشنوں پر اِلَّا مَا شَاء اللہ اگر کوئی خاص واقعہ نہ ہو تو لوگ ہنستے ہنستے اترتے
ہیں اور ہنستے ہنستے گزر جاتے ہیں۔چینیں مار مار کر روتے ہوئے یا افسوس کے ساتھ ہاتھ
ملتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا جاتا۔سوائے اس کے کہ کسی کا کوئی اکلوتا بچہ کسی دور دراز ملک
میں جا رہا ہو اور اس کی واپسی کا خیال نہ ہو۔مگر وہاں بھی حوصلہ مند انسان سے یہ امید کی
جاتی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھے۔بہر حال عام طور پر جو اسٹیشنوں کی حالت
ہوتی ہے وہی دنیا کی حالت ہے۔کچھ لوگ آ رہے ہیں اور کچھ جا رہے ہیں۔نہ جانے
والوں سے دنیا کی آبادی میں کوئی کمی آتی ہے اور نہ آنے والوں سے اس کی آبادی میں
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
329
جلد دوم
کوئی خاص زیادتی ہوتی ہے۔اگر اسی روح سے ہم دنیا کی زندگی کو دیکھیں تو شاید بہت
سے امور جو اس وقت تشویش کا موجب ہو جاتے ہیں وہ ہمارے لئے یہ رنگ نہ رکھیں۔لیکن مشکل یہ ہے کہ چونکہ وہ دنیا جہاں سے انسان آتا ہے اور وہ دنیا جس طرف انسان
جاتا ہے نظر نہیں آتی اس لئے لوگوں کی نظروں سے وہ دن بھی اوجھل رہتا ہے جس دن
انہوں نے دنیا سے جاتا ہے۔اور وہ کیفیت بھی اوجھل رہتی ہے جو اس آنے جانے کے
پیچھے ہوتی ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اس طرح تیار نہیں ہوتے جس طرح سفروں کے لئے
تیار ہوتے ہیں۔اور آنے والے بھی دنیا کے لئے گھبراہٹ کا موجب بن جاتے ہیں اور
جانے والے بھی دنیا کے لئے گھبراہٹ کا موجب بن جاتے ہیں۔آنے والے کم اور جانے
والے زیادہ۔یا یوں سمجھ لو کہ دنیا کی مثال ایسی ہی ہے جیسے دفاتر میں آفیسر ز آتے جاتے
ہیں۔بعض دفعہ جب ایک افسر بدلتا ہے اور اس کے اعزاز میں لوگ پارٹیاں دیتے ہیں تو
ان کی تقریریں سن کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس افسر کے جانے کے بعد دفتر بالکل اجر
جائے گا اور اس کے بعد کوئی کام نہیں ہو سکے گا۔لیکن پھر نیا افسر آتا ہے اور کام اسی طرح
چلتا چلا جاتا ہے۔بے شک بعض دفعہ کسی خاص حصہ میں کمی بھی آجاتی ہے لیکن پھر بھی کام
رکتا نہیں اور وہ برابر ہوتا چلا جاتا ہے۔اگر اسی چیز کو لوگ مد نظر رکھیں تب بھی وہ سمجھ سکتے
ہیں کہ انہیں اس دنیا کو اپنے لئے ایسا ہی سمجھنا چاہئے جیسے مختلف محکموں میں تبادلے ہوتے
ہیں۔کچھ لوگ اگلے جہان میں چلے جاتے ہیں اور کچھ نئے پیدا ہوتے ہیں۔اگر اس معیار
کو دنیا قائم رکھے تب بھی خرابی پیدا نہ ہو۔مگر اس دنیا کے کاروبار میں خصوصاً اخلاقی اور
مذہبی کا روبار میں ہم دیکھتے ہیں کہ لوگوں کی افراد کے ساتھ وابستگی بہت زیادہ نمایاں ہوتی
ہے اور کام کے ساتھ وابستگی بہت کم ہوتی ہے۔رسول کریم ﷺ جب وفات پا گئے تو
حضرت حسان بن ثابت نے کہا
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى
فَعَمِـى عَلَى النَّاظِرُ
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
330
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ
فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ 1
جلد دوم
اے محمد رسول اللہ ! تو تو میری آنکھ کی پتلی تھا۔آج تیرے مرجانے سے میری آنکھ
اندھی ہوگئی۔اب جو چاہے مرے میں تو تیری ہی موت سے ڈرتا تھا۔ہم اس بات سے
الله
انکار نہیں کر سکتے کہ حضرت حسان رسول کریم ﷺ سے محبت رکھتے تھے۔مگر اسی روح عالم
کی وفات پر ابو بکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمُ عَلَى أَعْقَابِكُمْ 2 پھر وہ کہتا
ہے مَنْ كَانَ مِنْكُمُ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ
يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللهَ حَيٌّ لَّا يَمُوتُ 3 ایک کہتا ہے کہ یہ افسر چلا گیا اب سب کا رخانہ
بگڑ جائے گا۔دوسرا کہتا ہے خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں ایک افسر جاتا ہے اور دوسرا آتا
ہے خدا تعالیٰ کی بادشاہت ہمیشہ سے قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی۔کون کہہ سکتا ہے کہ
ابو بکر کی محبت حسان کی محبت سے کم تھی۔ہمیں دیکھنا چاہئے کہ کیا ستان کو رسول کریم ہے
صلى الله
سے زیادہ محبت تھی یا ابو بکر کو رسول کریم ماہ سے زیادہ محبت تھی۔ہم برا تو کسی نقطہ نگاہ کو
نہیں کہہ سکتے لیکن اگر حسان کو رسول کریم ﷺ سے زیادہ محبت تھی تو پھر نقطہ نگاہ حسان کا
صلى الله
زیادہ اعلیٰ تھا۔اور اگر ابو بکر کو رسول کریم ماہ سے زیادہ محبت تھی تو پھر نقطہ نگاہ ابوبکر کا
زیادہ اعلیٰ تھا۔اور میں سمجھتا ہوں کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں ہو سکتا جسے اس فیصلہ میں تردد ہو
کہ ان دونوں میں سے کس کا نقطہ نگاہ زیادہ اعلیٰ تھا۔پس محبت اسی کی ہے جس کو اس کام
سے محبت ہے جس کے لئے اس کا محبوب دنیا میں آیا۔جس کو اس کام سے محبت نہیں بلکہ
صرف شخص سے محبت ہے وہ جھوٹی محبت کرنے والا ہے۔میں ایک دفعہ ایک جگہ گیا اور ایک ہندو رئیس مجھ سے ملنے کے لئے آیا۔اس نے کہا
یہ بات میری سمجھ میں کبھی نہیں آئی کہ مسلمان ہمارے سامنے کیا پیش کرتے ہیں۔ہم
چاہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے حالات زندگی سنیں اور آپ کی خوبیاں اور فضائل کو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
331
جلد دوم
معلوم کریں۔مگر ہمیں بتایا یہ جاتا ہے کہ آپ کا رنگ ایسا تھا ، آپ کا قد ایسا تھا ، آپ کی
زلفیں ایسی تھیں، آپ کی آنکھیں ایسی تھیں حالانکہ ہمیں اس سے کیا کہ محمد رسول اللہ ہے
صلى الله
کا رنگ کیسا تھا۔آپ کا قد چھوٹا تھا یا بڑا۔یہ باتیں تو دنیوی محبتوں میں ہوا کرتی ہیں اور
ہم دنیوی محبت کے لئے نہیں بلکہ روحانی فیوض کے حصول کے لئے جاتے ہیں۔کیا آپ
بتا سکتے ہیں کہ ہم کو آپ کے رسول کے متعلق ایسی معلومات کہاں سے حاصل ہو سکتی ہیں؟
میں نے اسے بتایا کہ ہم تو ان باتوں کے قائل ہی نہیں اور ہم تو دنیا کو وہی باتیں بتاتے ہیں
جو تم چاہتے ہو۔حقیقت یہ ہے کہ حکومت دنیا میں خدا تعالیٰ کی ہے اور انسان خواہ وہ بڑے
ہوں یا چھوٹے ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے دنیوی دفاتر میں ایک شخص چارج دیتا ہے اور
دوسرا چارج لیتا ہے۔جب تک حکومت زندہ ہوتی ہے کوئی شخص بھی چارج لے کام چلتا
چلا جاتا ہے۔اور جب حکومت مرجاتی ہے تو پھر بڑے سے بڑا اور لائق سے لائق آدمی
بھی چارج لے تو کام نہیں چلتا۔پس جب تک خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو قائم رکھنے کی لوگ
کوشش کرتے ہیں اُس وقت تک جہاں تک کام کے چلانے کا سوال ہے کسی آدمی کے آنے
جانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔لیکن جب خدا تعالیٰ کی بادشاہت بنی نوع انسان کے
گناہوں کی وجہ سے دنیا سے سمیٹ لی جاتی ہے جب خدا تعالیٰ کے سایہ کو پیچھے کھینچ لیا جاتا
ہے اُس وقت یہ تغیر بڑا بھاری معلوم ہوتا ہے۔لوگ کہتے ہیں وہ آدمی گیا اور یہ آیا اس لئے خرابی پیدا ہوئی۔حالانکہ خرابی اس لئے
پیدا ہوئی کہ خدا تعالیٰ نے اپنی بادشاہت دنیا سے اٹھا لی۔ایک پولیس مین اور دوسرے
آدمیوں میں کیا فرق ہوتا ہے؟ سپاہی یا پولیس مین کو کوئی خاص طاقت حاصل نہیں ہوتی۔صرف اس کے پیچھے یہ رعب کام کر رہا ہوتا ہے کہ حکومت اس کی پشت پر کھڑی ہے۔ورنہ
پچاس کے مقابلہ میں بعض دفعہ ایک آدمی بھی کھڑا ہو جائے تو وہ انہیں شکست دے دیتا
ہے۔لیکن اس کے سامنے ایک کمزور سا کانسٹیبل بھی آجائے تو وہ کانپنے لگ جاتا ہے۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ حکومت کو مارنے کی اس میں طاقت نہیں۔یہ مارا جائے گا تو دوسرا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
332
جلد دوم
آجائے گا۔دوسرا مارا جائے گا تو تیسرا آ جائے گا۔غرض جب تک خدا تعالیٰ کی بادشاہت
دنیا میں رہتی ہے خدا تعالیٰ کی بادشاہت کی خدمت کرنے والوں کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں
سکتا۔اگر وہ مر جاتے ہیں یا کسی اور مصیبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو ان کی جگہ اللہ تعالیٰ
اور لوگوں کو کھڑا کر دیتا ہے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی۔ان کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے جنگ میں سپاہی مرتے ہیں تو ان کی جگہ اور سپاہی
آ جاتے ہیں۔وہ مرتے ہیں تو اور سپاہی آ جاتے ہیں۔پس موت آدمیوں سے نہیں
ہوتی۔موت خدا تعالیٰ کی بادشاہت کے دنیا میں نہ ہونے سے ہوتی ہے۔جب حضرت مسیح علیہ السلام نے یہ کہا کہ اے خدا! جس طرح تیری بادشاہت آسمان
پر ہے اسی طرح زمین پر بھی آئے 4 تو ان کے حواریوں نے بھی بوجہ اس کے کہ انہیں وہ
صلى الله
عرفان حاصل نہیں تھا جو رسول کریم ﷺ کی وجہ سے ہمیں حاصل ہے اس فقرہ کے غلط معنے
لے لئے ورنہ در حقیقت مسیح نے جو کچھ کہا اس کا مفہوم یہ تھا کہ وہ سلسلہ اور وہ سچائی جو ہمیشہ
قائم رہنے والی ہے وہ آسمان کی طرح ہوتی ہے۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ آسمان پر تاریکی پیدا
ہوئی ہو یا یہ کہا گیا ہو کہ اب کسی نئے جبرائیل کی ضرورت ہے، اب نئے اسرافیل کی
ضرورت ہے ، اب فرشتے بوڑھے ہو گئے ہیں ، اب وہ کمر در اور نا طاقت ہو چکے ہیں ، اب
ہمیں ان کے قائم مقام پیدا کرنے چاہئیں۔آج بھی وہی جبرائیل ، وہی اسرافیل اور
میکائیل ہیں جو آدم کے وقت تھے کیونکہ وہاں خدا تعالیٰ کی بادشاہت قائم ہے اور جب
تک خدا تعالیٰ کی بادشاہت قائم رہے اس کے تسلسل میں کوئی وقفہ نہیں ہو سکتا۔مسیح نے یہی
کہا کہ اے خدا! جس طرح تیری بادشاہت آسمان پر ہے اسی طرح زمین پر بھی آئے۔یعنی میرے ماننے والوں اور میرے متبعین کو تو توفیق عطا فرما کہ وہ ہمیشہ ہمیش بغیر کسی وقفہ
کے تیری بادشاہت کو دنیا میں پھیلاتے چلے جائیں اور تیری بڑائی اور جلال اور جبروت کا
اظہار کرتے جائیں۔یہ کتنا اچھا جذبہ تھا اور کتنی پاک تعلیم تھی جس کے غلط معنے لے لئے گئے۔یہی وہ چیز ہے جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے بھی مانگی۔مگر جس طرح عیسائیوں
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
333
جلد دوم
نے حضرت مسیح علیہ السلام کی دعا کے غلط معنے لے لئے اسی طرح مسلمان مفسرین نے بھی
حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعا کو نہ سمجھا۔حضرت سلیمان علیہ السلام نے بھی یہی کہا کہ
خدایا! تو مجھے وہ ملک دے جو مجھ سے پہلے اور کسی کو نہ ملا ہو۔اس کا بھی یہی مطلب تھا کہ
پہلی تعلیمیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئیں ان پر کچھ عرصہ تک تو لوگوں نے عمل کیا مگر
آخر لوگوں میں خرابیاں پیدا ہو گئیں اور وہ اس تعلیم کو بھول گئے۔اب خدایا ! میرا دل یہ کی
چاہتا ہے کہ تو مجھے وہ بادشاہت بخش اور مجھے وہ سلسلہ عطا فرما جس میں کبھی کوئی خرابی پیدا
نہ ہو۔یہ بات کہ حضرت سلیمان نے ایک چیز مانگی اور انہیں نہ ملی یا یہ بات کہ حضرت عیسی
علیہ السلام نے ایک چیز مانگی اور انہیں نہ ملی یہ اور بات ہے۔دیکھنے والی بات یہ ہے کہ یہ
جذ بہ کتنا بلند تھا۔یہ خواہش کتنی اچھی تھی۔یہ آرزو کتنی پاکیزہ تھی۔دنیا میں اگر کسی شخص کو یہ
چیز کسی رنگ میں ملی ہے تو وہ صرف رسول کریم ﷺ کا وجود ہے۔آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ
نے یہ فیصلہ فرما دیا کہ آپ کی شریعت کبھی تبدیل نہیں ہوگی اور آپ کی تعلیم کو بدلنے کی کوئی
شخص طاقت نہیں رکھتا۔گو ایک دوسرے رنگ میں خرابی بھی پیدا ہو گئی ہے یعنی تعلیم تو قائم
رہی اور سلسلہ بھی اپنی ذات میں قائم رہا مگر زمانہ کے افراد میں خرابی پیدا ہوگئی۔بہر حال
وہ چیز جو کسی نبی کو پہلے نہیں ملی وہ اس رنگ میں صرف رسول کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے عطا
فرمائی۔اور پھر آپ کے لئے ہی اس نے یہ اصول مقرر کر دیا کہ جب بھی آپ کی امت
میں خرابی پیدا ہوگی اللہ تعالیٰ آپ کی امت میں سے ہی ایسے افراد کو کھڑا کرے گا جو پھر
دنیا کو صداقت اور ایمان کی طرف کھینچ لانے میں کامیاب ہوں گے۔لیکن مسلمانوں کی
بدبختی کہ وہ چیز جو محمد رسول اللہ ﷺ کو باقی تمام انبیاء سے ممتاز کرنے والی تھی اس کا
انہوں نے انکار کر دیا۔بلکہ اس خوبی کو تسلیم کرنے والوں کو انہوں نے کافر قرار دیا۔حالانکہ محض کسی کا نام قائم رہنا کوئی بڑی بات نہیں۔آج دنیا میں حضرت عیسی علیہ السلام کا
نام قائم ہے مگر کیا محض ان کے نام کے قائم ہونے سے ان کی بادشاہت بھی دنیا میں قائم
ہے؟ آج دنیا میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام قائم ہے۔کیا یہودی یہ نہیں کہتے کہ موسیٰ
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
334
جلد دوم
کی حکومت اب بھی قائم ہے؟ مگر کیا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی حکومت کا کوئی نشان دنیا
میں پایا جاتا ہے؟ رام چندر اور کرشن کا نام دنیا میں قائم ہے۔کیا ہندو یہ نہیں کہتے کہ ہم
رام اور کرشن کی حکومت دنیا میں قائم کریں گے ؟ مگر کیا رائم اور کرشن کی حکومت واقعہ میں
دنیا میں قائم ہے؟ اسی طرح اگر مسلمان بھی یہ کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ علیہ کی حکومت
قائم ہے کیونکہ آپ کا نام قائم ہے تو اس سے آپ کی باقی انبیاء پر کیا فضیلت ہوئی ؟
فضیلت تو وہی ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اشارہ کرتے
ہوئے فرمایا کہ
کرامت گرچه بے نام و نشاں است
بیا
بنگر
ز غلمان
حکومت کی علامت یہی ہوتی ہے کہ جب اس کے ذمہ دار افسران پر یا اس کے قائم کردہ
نظام پر کوئی شخص حملہ کرتا ہے تو وہ اس کے مقابلہ کے لئے کھڑی ہو جاتی ہے۔قید خانے پر
اگر لوگ حملہ کر دیں اور قیدیوں کو چھڑانے لگیں تو فوراً پولیس اور فوج آجاتی ہے۔کچہریوں پر حملہ کر دیا جاتا ہے تو فوج لوگوں کے مقابلہ کے لئے آ جاتی ہے۔اسی طرح
اسلام اور محمد رسول اللہ ﷺ کی روحانی زندگی کا سلسلہ قائم ہے اور قیامت تک قائم رہے
گا۔جب بھی کوئی قوم یا کوئی فرد اسلام پر حملہ آور ہوگا
بیا
بنگر
ز
غلمان محمد
کے مطابق محمد رسول اللہ ﷺ کے غلاموں میں سے ہی اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت کوئی شخص
اس کے مقابلہ کے لئے کھڑا ہو جائے گا اور دشمن کو اس کے ارادوں میں ناکام بنا دے گا۔یہی ایک زندہ حکومت کی علامت ہوتی ہے۔حکومت اپنے محکموں کی حفاظت کے لئے فوراً
پہنچ جاتی ہے۔اور اگر کوئی حکومت اپنے محکموں کی حفاظت کے لئے نہیں پہنچ سکتی تو اس کے
معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ حکومت مرچکی ہے۔تم یونان کے پرانے کھنڈرات بڑی آسانی سے
گرا سکتے ہو۔تم سکندراعظم کے پرانے کھنڈرات
کو تو توڑ پھوڑ سکتے ہولیکن تم دس میں ہزار کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
335
جلد دوم
ریاست کے ایک معمولی سے مکان کو بھی گرانے کی طاقت نہیں رکھتے۔کیونکہ وہ ایک زندہ
ریاست ہوتی ہے۔تم نپولین کا مکان گرا دو تمہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔تم تیمور کے مکان کو
گرا دو تو تمہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔لیکن تم ایک چھوٹی سے چھوٹی ریاست کی طرف بھی
اپنی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔شملہ کے اردگرد بعض چھوٹی چھوٹی ریاستیں ہیں جن کے وزیر اعظم پندرہ میں روپے
ماہوار تنخواہ لیتے ہیں اور ساری ریاست کی آمدن سینکڑوں سے شمار کی جاسکتی ہے۔پھر ایک
ہی شخص وہاں وزیر اعظم ہوتا ہے۔وہی انسپکٹر جنرل پولیس ہوتا ہے۔وہی سپر نٹنڈنٹ پولیس
ہوتا ہے اور وہی تھانیدار ہوتا ہے۔میں ایک دفعہ شملہ گیا تو دوستوں نے سنایا کہ ریاست
میں بعض لوگوں کی آپس میں لڑائی ہوگئی اور ان میں سے ایک فریق نے بعض ایسے لوگوں
کے نام بھی گواہ کے طور پر لکھوا دیئے جو گورنمنٹ سروس میں کام کرتے تھے اور شملہ میں
ملازم تھے۔ریاست نے ان کے نام بھی سمن جاری کرایا اور انہیں ان سمنوں کی تعمیل کے
لئے وہاں بار بار جانا پڑتا۔ان کے افسر ناراض ہوتے کہ تم نے یہ کیا مصیبت مول لے لی
ہے۔دفتر میں کام نہایت ضروری ہے اور تم آئے دن باہر چلے جاتے ہو۔مگر وہ بھی مجبور تھے
گورنمنٹ کے معاہدہ کے مطابق انہیں جانا پڑتا تھا۔آخر کسی نے انہیں بتایا کہ تم دو دو روپے
راجہ کی نذر کر دو وہ تمہیں اس مصیبت سے نجات دلا دے گا۔چنانچہ انہوں نے اسی طرح
کیا۔انہوں نے دو دو روپے راجہ صاحب کی نذر کئے اور اس نے انہیں گواہوں میں سے
نکال دیا۔غرض اتنی چھوٹی سی وہ ریاست تھی کہ اس کا راجہ دو روپے لے کر خوش ہو گیا۔لیکن اس چھوٹی سی ریاست کی ایک چھوٹی سی عمارت کو گرانے کی بھی اگر کوئی شخص کوشش
کرے تو ریاست کی پولیس اس کے مقابلہ کے لئے کھڑی ہو جائے گی۔لیکن تیمور کا مکان
اگر آج کوئی شخص گرا دے، سکندر کا مکان اگر کوئی گرا دے تو ان کی حفاظت کرنے والا
کوئی شخص نہیں ہوگا۔پس خدا تعالیٰ کی بادشاہت جب تک دنیا میں رہتی ہے اُس وقت تک
اس کے آثار کی حفاظت کے لئے آسمانی فوجیں اتاری جاتی ہیں۔اور جب وہ مٹ جاتی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
336
جلد دوم
ہے تو کوئی فوج مقابلہ کے لئے کھڑی نہیں ہوتی۔یہی وہ مرکزی نقطہ ہے جس سے مذہب
کی سچائی دنیا میں قائم ہوتی ہے۔اگر ہم اس مرکزی نقطہ کو سمجھنے کی کوشش کریں تو مذہب
کے معاملہ میں ہم ہر قسم کی ٹھوکروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ہر زندہ چیز اپنی زندگی کے آثار
سے پہچانی جاسکتی ہے۔اور زندگی کے آثار بدلتے نہیں۔ایک مشین جو انسانی ہاتھوں سے
بنائی جاتی ہے اس کے پرزے بدلتے رہتے ہیں لیکن انسانی مشین جو آدم کے وقت میں
بنائی گئی آج بھی اسی طرح چلتی ہے جس طرح آدم کے وقت میں چلا کرتی تھی۔اسی طرح
جب تک کوئی مذہب زندہ ہے اُس وقت تک آدم سے لے کر محمد رسول اللہ یہ تک جو
خصوصیات کسی زندہ مذہب میں پائی جاتی رہی ہیں وہ اس میں بھی پائی جائیں گی۔اور
جب تک وہ زندہ رہے گا اُس وقت تک اسے دشمن کے حملوں سے بچانے کے لئے خدا
تعالیٰ کی فوجیں آسمان سے اترتی رہیں گی۔اور اگر وہ مر جائے تو خدا تعالیٰ کی مدد اور اس
کی نصرت بھی ختم ہو جائے گی۔بہر حال جب تک کوئی مذہب زندہ ہے کسی انسان کے لئے فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ
مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ انسان تو بے شک
مر جاتے ہیں مگر جو لوگ خدا تعالیٰ کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں چونکہ خدا تعالیٰ زندہ ہے اس
لئے وہ بھی خدا تعالیٰ میں ہو کر زندہ ہو جاتے ہیں۔تب ان پر بھی جو لوگ حملہ کریں خواہ وہ
سویا ہزار سال کے بعد کریں خدا تعالٰی کی گرفت میں آ جاتے ہیں۔رسول کریم ﷺہے آج
دنیا میں نہیں مگر چونکہ آپ خدا تعالیٰ کی ذات سے وابستہ ہو چکے تھے اور خدا تعالیٰ ہمیشہ ہمیش
کے لئے زندہ ہے اس لئے آپ کی ہتک کرنے والا آج بھی خدائی گرفت سے نہیں بیچ
سکتا۔جب آتھم کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقابلہ کیا تو اُس وقت
آپ نے اسے یہی فرمایا تھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ تم پر عذاب نازل ہوگا کیونکہ تم نے
رسول کریم ﷺ پر حملہ کیا ہے۔حالانکہ اُس وقت رسول کریم ﷺ کی وفات پر تیرہ سو سال
گزر چکے تھے مگر چونکہ آپ کا تعلق خدا تعالٰی سے تھا اس لئے آپ کبھی زندہ ہو گئے۔اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
337
جلد دوم
زندہ وجود کی ہتک کرنے والوں کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ کی فوج اترا کرتی ہے۔دنیا کی
نگاہ میں وہ وفات پاچکے تھے لیکن خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہ زندہ تھے، زندہ ہیں اور زندہ
رہیں گے۔پس جو لوگ خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق رکھتے ہیں وہ وفات یافتہ ہو کر بھی زندہ
رہتے ہیں۔اور جو شخص اس تعلق کو سمجھ لیتا ہے اور خود بھی اسی راستہ پر چلنے کی کوشش کرتا ہے
وہ بھی زندہ رہتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کوئی زندگیاں چھوٹی ہوتی ہیں اور کوئی بڑی۔رسول کریم
کو جو زندگی ملی وہ ابو بکر کو نہیں ملی اور جو زندگی ابو بکر کو ملی وہ عمر کو نہیں ملی۔مگر کوئی
شخص جو خدا تعالیٰ سے تعلق رکھنے والا ہو وہ اس زندگی سے کلی طور پر محروم نہیں ہوسکتا۔لوگوں نے غلطی سے یہ سمجھ رکھا ہے کہ صرف تلوار سے مارا جانے والا شہید ہوتا ہے حالانکہ
کسی شخص کا تلوار سے مارا جانا تو ایک علامت ہوتی ہے خدائی محبت کی۔اصل شہید وہ لوگ
ہیں جو خدا تعالی کی محبت میں مارے جاتے ہیں۔اور وہ شخص جو خدا تعالیٰ کی محبت میں مرتان
ہے وہ مرنے کے باوجود کبھی نہیں مر سکتا۔جس شخص نے خدا تعالیٰ کے لئے موت قبول کی ،
چاہے تلوار کے ذریعہ کی چاہے دین کی اشاعت کرتے ہوئے کی ، چاہے دنیا کی مصیبتوں کے
اور آفات کا مقابلہ کرتے ہوئے کی خدا تعالیٰ کی غیرت یہ کبھی برداشت نہیں کر سکتی کہ وہ
جس نے اس کے لئے موت برداشت کی ہے وہ اسے مرا ر ہنے دے۔وہ اسے زندگی دیتا
ہے اور ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیتا ہے۔پس اس روح کے ساتھ خدا تعالیٰ کے دین کی تبلیغ کرو، اس ارادہ کے ساتھ خدا تعالیٰ
کے دین کی اشاعت کے لئے نکلو کہ اس نے اپنے دین کو قائم کرنے کے لئے صرف تم کو
چنا ہے۔تم بھول جاؤ اس بات کو کہ دنیا میں کوئی اور انسان بھی ہے، تم بھول جاؤ اس بات
کو کہ دنیا میں کوئی اور بھی ملک ہے، تم بھول جاؤ اس بات کو کہ دنیا میں کوئی اور قوم بھی ہے۔تم صرف ایک بات کو یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ نے کام کرنا تمہارے سپرد کیا ہے۔خدا تعالیٰ نے
اس عظیم الشان منصب کے لئے تمہیں اور صرف تمہیں چنا ہے۔جب تم اس حقیقت کو سمجھ لو
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
338
جلد دوم
گے تو دین تمام خطروں سے محفوظ ہو جائے گا۔اور اگر کسی ایک جگہ دین کی شمع کو بجھایا
جائے گا تو تم فوراً ایک دوسرے مقام پر اس شمع کو روشن کر دو گے۔اگر شیطانی طاقتوں میں
ایک زندگی پائی جاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ مومنوں کے اندر اس سے بڑھ کر زندگی نہ ہو۔میں نے ایک دفعہ رڈیا میں دیکھا کہ ہمارے گھر میں ایک سوراخ میں سے آگ کا
ایک شعلہ نکلا۔میں اسے بجھانا چاہتا ہوں تو معا دوسری جگہ سے ایک اور شعلہ نکلنا شروع کی
ہو جاتا ہے۔میں اس کی طرف دوڑتا ہوں تو تیسری جگہ سے آگ نکلنی شروع ہو جاتی
ہے۔آخر میں حیران ہو کر کھڑا ہو گیا کہ اب میں ان شعلوں کو کس طرح دباؤں۔اُس
وقت میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے ہیں اور آپ
ایک سوراخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ محمود ! تم اس جگہ کو دباؤ۔میں
نے اس جگہ پر اپنا ہاتھ رکھا تو تمام شعلے خود بخود بجھ گئے۔پس جب شیطان کے اندر یہ طاقت ہے کہ وہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتا
ہے اور اس کا مٹانا مشکل ہو جاتا ہے تو کیا نعوذ باللہ خدا تعالیٰ میں ہی یہ طاقت نہیں کہ وہ
اپنے آپ کو زندہ رکھ سکے؟ اس میں طاقت ہے مگر اس کے زندہ رہنے کی یہی صورت ہوتی
ہے کہ مومن اپنے دل میں یہ ارادہ رکھتے ہوئے آگے بڑھتا ہے کہ اگر مجھے یہاں مارا گیا
تو میں وہاں زندہ ہو جاؤں گا۔وہاں مارا گیا تو یہاں زندہ ہو جاؤں گا۔جب یہ روح کسی
جماعت میں پیدا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی۔کیونکہ کوئی طاقت
ایسی نہیں جو دنیا میں ہر جگہ پہنچ سکے۔جب خدا تعالیٰ کا نور دنیا کے گوشے گوشے سے پھوٹ
پڑنے کو تیار ہو ، جب مومن کا عزم اسے ہر جگہ پہنچنے کے لئے بے قرار کر رہا ہو ، جب موت
اس کی نظروں میں ایک حقیر اور ذلیل چیز ہو کر رہ جائے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنا اسے
اپنا سب سے بڑا مقصد دکھائی دے تو شیطان مایوس ہو جاتا ہے اور وہ حیران ہوتا ہے کہ
میں اب کہاں جاؤں۔یہاں جاؤں یا وہاں جاؤں۔اس کو مٹاؤں یا اس کو مٹاؤں۔دنیا کی
کا چپہ چپہ اس روئیدگی کو اگانے کے لئے تیار کھڑا ہے۔پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اس
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
339
جلد دوم
روئیدگی کو پیدا کر رہی ہیں۔وادیاں بھی اس روئیدگی کو پیدا کر رہی ہیں۔نشیب بھی وہی
روئیدگی پیدا کر رہے ہیں۔چٹیل میدان بھی وہی روئیدگی پیدا کر رہے ہیں۔ریتلے بیابان
بھی وہی روئیدگی پیدا کر رہے ہیں۔دریاؤں کی تہیں بھی وہی روئیدگی پیدا کر رہی ہیں۔شہر بھی وہی روئیدگی پیدا کر رہے ہیں۔دیہات بھی وہی روئیدگی پیدا کر رہے ہیں۔مشرق
بھی وہی روئیدگی نکال رہا ہے۔مغرب بھی وہی روئیدگی نکال رہا ہے۔شمال بھی وہی
روئیدگی نکال رہا ہے اور جنوب بھی وہی روئیدگی نکال رہا ہے۔اب شیطان جائے تو کہاں
جائے۔خدائی طاقتیں اسے حاصل نہیں ہوتیں۔وہ زور لگاتا ہے مگر نور کی وسعت اس کی
دوڑ سے بہت آگے نکل جاتی ہے۔اور آخر وہ مایوس ہو کر بیٹھ جاتا ہے۔کیونکہ جہاں بھی
روئیدگی شیطانی حملوں سے بچ جاتی ہے وہیں سے وہ آگے بڑھ کر ساری دنیا میں پھیل
جاتی ہے۔یہی روح ہے جس سے قوموں کو فتح کیا جا سکتا ہے۔یہی روح ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنے ماننے والوں میں پیدا کرنی چاہی ،
یہی روح ہے جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے اپنے متبعین میں پیدا کرنی چاہی اور یہی
روح ہے جو اسلام دنیا کے ہر فرد میں پیدا کرنا چاہتا ہے۔جب تک ہمارے مبلغ یہ سوچتے
رہیں گے کہ ایک مرکز ہے جو کام کر رہا ہے اُس وقت تک انہیں حقیقی کامیابی حاصل نہیں ہو
سکتی۔مرکز ہے اور ضرور ہے مگر صرف اشارہ اور راہنمائی کے لئے ہے ، صرف کمزوروں کو
سہارا دینے کے لئے ہے ورنہ مومن خود اپنی ذات میں مرکز ہوتا ہے اور اس کو کسی بیرونی مرکز
کی ضرورت نہیں ہوتی۔وہ جانتا ہے کہ مرکز اس لئے نہیں بنایا گیا کہ سارا کام مرکز ہی
کرے بلکہ وہ سمجھتا ہے کہ کام میں نے کرنا ہے مرکز صرف جماعت کے کمزوروں کی نگرانی
اور رہنمائی کے لئے ہے۔جب یہ روح لوگوں میں پیدا ہو جائے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت
ان کو مٹا نہیں سکتی۔پس ہمارے مبلغوں کو جب بھی وہ کسی ملک میں تبلیغ اسلام کے لئے جائیں اپنی اس
حیثیت کو سمجھ کر جانا چاہئے کہ وہ ایک نئے آدم ہیں جنہیں خدا تعالیٰ نے دنیا میں پیدا کیا۔