موت آدمیوں کے مرنے کا نام نہیں بلکہ موت خدا تعالیٰ کی بادشاہت کے دنیا میں قائم نہ ہونے کا نام ہے۔ جماعت احمدیہ کے مبلغین کو سمجھنا چاہئے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں ایک نئی دنیا کا آدم بنایا ہے
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
340
جلد دوم
جب آدم کو خدا تعالیٰ نے پیدا کیا تو پہلی نسلیں ساری کی ساری ختم ہو گئیں۔قرآن کریم
کہتا ہے کہ جب آدم پیدا ہوا تو اُس وقت دنیا پر اور نسلیں بھی آباد تھیں۔تم ان کا نام جن
رکھ لو، بھوت رکھ لو، پریت رکھ لو، شیطان رکھ لو، ابلیس رکھ لو۔بہر حال کوئی نہ کوئی مخلوق تھی
جس نے آدم سے بحث کی۔مگر آج وہ میرے ساتھ کیوں بحث نہیں کرتی۔تمہیں مانتا
پڑے گا کہ جب آدم پیدا ہوا تو آہستہ آہستہ وہ نسلیں جنہوں نے آدم کو نہیں مانا دنیا سے
مٹ گئیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے دنیا کو آدم کے لئے پیدا کیا تھا۔جب مالک آ گیا تو
غاصب بھاگ گیا۔اب اس کا اس دنیا کے ساتھ کیا تعلق تھا۔پس جب ایک مبلغ کسی ملک
میں بھیجوایا جاتا ہے تو اسے اس یقین اور وثوق کے ساتھ اس ملک میں اپنا قدم رکھنا چاہئے
کہ اسے اس ملک کے لئے آدم بنا کر بھیجوایا گیا ہے۔اب ظلماتی طاقتیں اس ملک میں باقی
نہیں رہ سکتیں۔وہ مٹا دی جائیں گی ، وہ فنا کر دی جائیں گی اور صرف اس کی جسمانی یا
روحانی نسل ہی اس ملک میں باقی رہے گی۔جب اس نیت اور ارادہ کے ساتھ کوئی شخص
جائے تو وہ کس طرح اس بات پر خوش ہو سکتا ہے کہ چالیس یا پچاس آدمیوں نے بیعت کر
لی ہے۔وہ تو اُس وقت تک خوش نہیں ہو سکتا جب تک سارے ملک کو تہس نہیں نہ کر دے،
جب تک چپے چپے پر آدم کی نسل کو نہ پھیلا دے۔ورنہ وہ آدم کس طرح ہے؟ وہ خدا تعالیٰ
کی بادشاہت کا بیج کس طرح ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ ہمارے مبلغ یہ نیت اور ارادہ لے
کر نہیں جاتے۔یہ آگ اپنے سینہ میں لے کر نہیں جاتے کہ ہم نے دنیا کے ایک ایک فرد کو
اپنے اندر شامل کرنا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کے دلوں میں وہ گرمی پیدا نہیں ہوتی جو
انسان کو کام کرنے پر آمادہ کر دیا کرتی ہے۔جو کفر کو جلا کر بھسم کر دیا کرتی ہے۔وہ تو اس پر
خوش ہو جاتے ہیں کہ ہمارے ذریعہ سے دس ہیں یا سو آدمی نجات پاگئے۔حافظ بشیر الدین صاحب جو اس وقت ماریشس جا رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے بتایا
ہے ان کے والد اسی علاقہ میں کام کرتے رہے ہیں اور آخر کام کے دوران میں ہی وہ شہید
ہو گئے۔آج صبح جب یہ میری ملاقات کے لئے آئے تو میں نے انہیں بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
341
جلد دوم
نے ابتدا میں ہمیں اس جزیرہ میں بڑی کامیابی عطا فرمائی تھی۔مگر اب ہمیں چھپیں سال سے
وہ ترقی ختم ہو چکی ہے اور شاذ و نادر ہی کسی بیعت کی اطلاع آتی ہے۔چنانچہ خود ان کے
بیان کے مطابق 1923 ء سے لے کر اب تک صرف 19 بیعتیں ہوئی ہیں۔اس کی وجہ یہی
ہے کہ در حقیقت اس ذمہ داری کا احساس تازہ نہیں رکھا گیا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان
پر عائد کی گئی تھی۔حالانکہ اس ذمہ داری کا احساس آدم میں ہی نہیں بلکہ آدم کی اولاد میں
بھی ہونا چاہئے۔میں یہ نہیں کہتا کہ مبلغ میں کمزوری پیدا ہوگئی تھی بلکہ اس میں کوئی شبہ نہیں
کہ مبلغ کی روحانی اولاد میں کمزوری پیدا ہو گئی۔انہیں کبھی یہ بتایا ہی نہیں گیا کہ تم نے اس
خطہ میں پھیلنا ہے، تم نے اس علاقہ کی دوسری نسلوں کو روحانی طور پر ختم کرنا ہے۔نتیجہ یہ
ہوا کہ ان کی ترقی رک گئی۔اب ان کو چاہئے کہ وہاں جا کر لوگوں کے اندر ایک نئی روح
پیدا کریں۔ماریشس ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جس کو فتح کر لینا کوئی بڑی بات نہیں۔لیکن
ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں میں ایک آگ پیدا کی جائے ، ضرورت اس بات کی
ہے کہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے۔اور ہر احمدی مرد اور عورت کے دل
میں یہ جذبہ پیدا کیا جائے کہ ہم نے تمام علاقہ کو اسلام اور احمدیت کے لئے فتح کرنا ہے۔پھر مبلغ کی بعض دفعہ بہت سی طاقت اس لئے بھی ضائع چلی جاتی ہے کہ عورتوں کی تبلیغ
اور ان کی تعلیم کے سلسلہ میں اس کا کوئی ہاتھ بٹانے والا نہیں ہوتا۔مگر خوش قسمتی سے ان کی
بیوی جو ان کے ساتھ جا رہی ہیں وہ ایک مخلص اور علم والی عورت ہیں۔پس اب کم سے کم
ایک ایسا ہتھیار ان کے پاس موجود ہے جو ہمارے پہلے مبلغوں کے پاس نہیں تھا۔حافظ
صوفی غلام محمد صاحب کی بیوی بھی تعلیم یافتہ تھیں۔بخاری تک انہوں نے پڑھی ہوئی تھی۔مگر تبلیغ کا ان میں اتنا مادہ نہیں تھا اور پھر وہ تقریر بھی نہیں کر سکتی تھیں۔ان کی طبیعت میں
حیا کا مادہ زیادہ تھا۔خواہ ہم اسے غلط ہی قرار دیں مگر حافظ بشیر الدین صاحب کو خدا تعالیٰ
نے یہ ایک زائد طاقت بخشی ہے کہ ان کی بیوی علم بھی رکھتی ہیں اور اس کو بیان کرنے کا بھی
انہیں شوق ہے۔چنانچہ ان کے کئی اچھے اچھے مضامین چھپ چکے ہیں۔یہ ایک زائد چیز
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
342
جلد دوم
ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے انہیں نوازا ہے۔شاید خدا تعالیٰ نے اب اس جزیرہ کی قسمت کو
بدلنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔شاید خدا تعالیٰ اب اس مردہ زمین کو پھر زندہ کرنا چاہتا ہے۔پس
اس خدائی تدبیر کو انہیں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے اور جلد سے جلد ہمیں یہ خبر
پہنچانی چاہئے کہ ماریشس اسلام اور احمدیت کے لئے فتح ہو گیا ہے۔پھر صرف ماریشس کا
ہی سوال نہیں اس کے اردگرد کے جزائر کا بھی سوال ہے۔ماریشس کی آبادی چار پانچ لاکھ کے قریب ہے ، مڈغاسکر کی آبادی پچاس لاکھ ہے،
ری یونین (REUNION) کی آبادی ایک لاکھ سے بھی کم ہے۔اسی طرح اور کئی
جزائر ہیں جو ماریشس کے اردگرد ہیں۔اگر ان لوگوں میں یہ احساس پیدا کیا جائے کہ وہ
اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف کریں تو انہیں مختلف مقامات پر پھیلایا
جاسکتا ہے۔اور اس طرح انہیں اتنی بڑی طاقت حاصل ہو سکتی ہے جو صرف ماریشس ہی کو
نہیں بلکہ اس کے اردگرد کے جزائر کو بھی درست کر سکتی ہے۔شاید جوش میں میں کچھ زیادہ بول گیا ہوں۔اب مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ملیریا کا
حملہ میرے جسم پر نئے سرے سے شروع ہونے والا ہے۔کیونکہ متلی بھی ہو رہی ہے اور سر کے
ایک طرف درد بھی شروع ہے اور یہ دونوں ملیریا کے حملہ کی علامتیں ہوتی ہیں۔بہر حال چونکہ یہ
ایک ضروری کام تھا اس لئے میں آگیا۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کو
خیریت سے لے جائے، خیریت سے پہنچائے اور جوش کے ساتھ اپنے کام کو کرنے کی توفیق عطا
فرمائے۔اور پھر اللہ تعالیٰ انہیں اس بات کی بھی توفیق بخشے کہ وہاں ہماری جو جماعت موجود ہے
اس کے اندر نیا اخلاص اور نئی روح پیدا کر کے اس علاقہ کو احمدیت کے لئے فتح کریں اور کامیابی
کا منہ دیکھنا انہیں نصیب ہو۔“
(الفضل 19 جون 1951ء)
1 شرح دیوان حسان بن ثابت صفحہ 165 مطبوعہ مصر 1929ء
2 آل عمران : 145
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
343
صلى الله 3: بخارى كتاب المغازى باب مرض النبي علم ووفاته صفحه 757
حدیث 4454 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
4 متی باب 6 آیت 10 صفحہ 26 9 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
جلد دوم