تبلیغ احمدیت کے آسان طریق
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
1
جلد سوم
تبلیغ احمدیت کے آسان طریق
مورحہ 8 اگست 1916 ء کو حضرت خلیہ اسیح الثانی نے طلباء تعلیم الاسلام ہائی سکول کو
و مدرسہ احمدیہ قادیان سے جو خطاب فرمایا وہ حسب ذیل ہے۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد فرمایا:۔پچھلے سال ایام رخصت کے موقع پر میں نے بیان کیا تھا کہ ہمارے عقائد کوئی نئے
عقائد نہیں۔ہماری جماعت کوئی نیا مذ ہب یا کوئی نیا دین دنیا کے سامنے پیش نہیں کرتی۔لیکن باوجود اس کے کہ تمہیں سال سے بھی زیادہ عرصہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ
کو ہو گیا ہے پھر بھی اب تک غیر ممالک کا تو حال ہی الگ ہے۔اسی پنجاب میں جہاں خدا
کے فضل سے ہزاروں سے گزر کر لاکھوں انسانوں تک ہماری جماعت پہنچ چکی ہے بہت
سے لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ مرزائیوں نے نیا کلمہ، نیا قرآن اور نیا دین بنالیا ہے۔جب پنجاب کا ہی یہ حال ہے تو دور کے ممالک کا تو اس سے بھی خراب ہوگا۔چنانچہ جب ہمارے آدمی حیدر آباد دکن میں تبلیغ کے لئے گئے تو وہاں ایک بڑے مجتہد
سے ان کی گفتگو ہوئی۔وہ جنوبی ہند کے تمام شیعوں کا سرگر وہ تھا۔شیعوں میں قاعدہ ہے کہ
ان کا ایک ایسا سرگروہ ہوتا ہے جس کے احکام کے وہ پابند ہوتے ہیں اس سے ملنے کے
لئے جب ہمارے آدمی گئے اور اسلام کی حالت پر گفتگو کی تا کہ اسلام کی موجودہ نازک
حالت بتلا کر اسے اپنے سلسلہ کی طرف توجہ دلائیں اور بتلائیں کہ اس زمانہ میں مسیح موعود
کے آنے کی کیسی ضرورت ہے۔لیکن اس نے خود ہی گفتگو کرتے کرتے کہا آجکل اسلام کی
سخت نازک حالت ہو رہی ہے۔دن بدن تفرقہ بڑھتا جاتا ہے۔کئی فرقے نکل رہے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
2
جلد سوم
ہیں۔آپ نے بھی ایک فرقہ قادیانی سنا ہوگا۔یا آپ اس سے کہاں واقف ہوں گے وہ
پنجاب میں ایک نئی جماعت نکلی ہے۔اس نے اپنا نیا قرآن بنا لیا ہے اور نیا ہی کلمہ ایجاد کر
لیا ہے۔ہمارے آدمیوں نے کہا اچھا! کوئی ایسی جماعت بھی نکلی ہے جس نے نیا قرآن
اور نیا کلمہ گھڑ لیا ہے؟ اس نے کہا ہاں وہ ایک قادیانی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کیا
جناب نے اُس جماعت کا بنایا ہوا قرآن دیکھا ہے؟ اُس نے کہا میں نے تو نہیں دیکھا
لیکن میرے ایک نہایت معتبر دوست نے مجھ سے ذکر کیا ہے اور وہ قرآن ان کے پاس
موجود ہے۔اس سے سمجھ لو کہ ہمارے متعلق لوگوں کے کیا خیالات ہیں۔بعض دفعہ تو ایسا ہوتا ہے
که بعض سادہ طبع احمدی بھی غیر احمدیوں کی اس قسم کی باتوں کو سن کر ہم سے اس کی تصدیق
چاہتے ہیں۔گویا غیر احمدیوں کو ہمارے متعلق اتنا دھوکا ہوا ہے کہ وہ احمدیوں کو بھی دھوکا
میں ڈال دیتے ہیں۔کہتے ہیں عرب میں ایک پاگل تھا۔اس کو چھوٹے چھوٹے لڑکے
بہت ستایا کرتے تھے۔لڑکوں کی عادت ہے کہ اس قسم کے مخبوط الحواس انسان کو دل لگی کے
طور پر چھیڑا کرتے ہیں۔حالانکہ سب بیماروں سے بڑھ کر اس قسم کے بیمار کی حالت قابل رحم
ہوتی ہے کیونکہ دوسرے بیمار اپنی حالت کی نسبت کچھ نہ کچھ تو جانتے ہیں لیکن وہ اتنا بھی
نہیں جانتا کہ میری کیا حالت ہے اس لئے بہت ہی قابلِ رحم ہوتا ہے اور اس کی حالت
بہت ہی قابل خوف ہوتی ہے۔مگر لوگوں میں یہ مرض ہے کہ جو سب سے زیادہ خطر ناک
مریض ہوتا ہے اس سے بجائے عبرت حاصل کرنے کے ہنستے اور دل لگی کرتے ہیں۔تو
اس کے پیچھے لڑکے پڑے رہتے تھے۔وہ فاطر العقل سا تھا۔جب بہت تنگ ہوتا تو اپنی
جان چھڑانے کے لئے لڑکوں کو کہہ دیتا کہ آج فلاں امیر کے ہاں دعوت ہے وہاں دوڑ
جاؤ۔لڑکے اسے چھوڑ کر ادھر دوڑ پڑتے۔جب وہ چلے جاتے تو سوچتا کہ میں نے لڑکوں
کو جھوٹ بول کر یہ تو کہہ دیا ہے کہ وہاں دعوت ہے جاؤ لیکن کیا ممکن نہیں کہ واقعہ میں
وہاں دعوت ہو بھی۔اس صورت میں تو وہ خوب دعوت اڑائیں گے۔لیکن یہ نہیں ہو سکتا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
3
جلد سوم
کہ میں ان سے مار بھی کھاؤں اور پھر وہ میری بتائی ہوئی جگہ سے دعوت بھی کھا جائیں اور
میں محروم ہی رہوں۔یہ سوچ کر وہ بھی ادھر ہی دوڑ پڑتا۔لیکن وہاں کچھ بھی نہ ہوتا۔لڑکے
چونکہ دعوت کے نہ ملنے کی وجہ سے پہلے سے ہی غصہ میں ہوتے جب وہ خود ہی ان کے قبضہ
میں چلا جاتا تو پھر خوب مارتے۔تو بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ سمجھانے والے کم عقلی اور ناواقفیت کی وجہ سے خود بھی دھوکا
میں آجاتے ہیں اور کئی تو نا کبھی میں مخالفین کا کہنا صحیح اور درست بھی مان لیتے ہیں۔وہ دیکھتے ہیں
کہ ایک معزز آدمی کہ رہا ہے اس کو جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے ممکن ہے سچ ہی ہو۔اس
لئے جھٹ خط لکھ دیتے ہیں کہ ہمیں بتایا جاوے کہ احمدیوں کا کیا کلمہ ہے اور کونسا قرآن ہے۔چونکہ بعض احمد ی اس قسم کے دھوکا میں آجاتے ہیں، اس سے متاثر ہو جاتے ہیں اس لئے میں
اس کے متعلق کچھ بتانا چاہتا ہوں۔اس بات کو خوب یاد رکھو کہ ہمارا خدا، ہماری کتاب ، ہمارا رسول وہی ہے جو اسلام پیش کرتا
ہے۔اور جو تعلیم آنحضرت علال لائے تھے اس سے ایک شوشہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے زیادہ یا کم نہیں کیا۔حضرت مسیح ناصری نے کہا تھا کہ
یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا ہوں۔میں
منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں۔کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب
تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا ہر گز نہ ملے گا۔جب تک
"
سب کچھ پورا نہ ہو 1
مگر زمین و آسمان کی موجودگی میں ہی بائبل کا ایک شوشہ چھوڑ سب کچھ مٹ گیا۔یعنی |
قرآن کریم آگیا اور اس نے آکر اسے مٹا دیا۔اب ہمیں یہ مانا پڑے گا کہ حضرت مسیح کے یہ
کہنے سے کہ ” جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توربیت کا ہر گز نہ ملے
گا۔یہ مراد نہ تھی کہ یہ مادی زمین و آسمان جب تک نہ مٹیں گے اُس وقت تک توریت کا ایک
شوشہ بھی نہ مٹے گا۔بلکہ یہ مراد تھی کہ ہر ایک نبی کے وقت جو زمین اور آسمان نیا بنایا جاتا ہے وہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
4
جلد سوم
جب تک قائم رہے گا اُس وقت تک تو ریت بھی قائم رہے گی۔اور جب وہ ٹل جائے گا تو بائل
بھی مٹ جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی کشف میں دکھایا گیا تھا کہ آپ نے نئی زمین اور نیا
آسمان بنایا ہے 2۔نادانوں نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ زمین و آسمان نیا کس طرح بنایا
جا سکتا ہے۔لیکن دراصل انہوں نے اس بات کو نہیں سمجھا کہ نبی کے وقت نئی زمین اور نیا آسمان |
بنایا جاتا ہے۔اصل میں یہ ایک محاورہ ہے اسی محاورہ کو حضرت مسیح ناصرتی نے استعمال کیا ہے۔اگر اعتراض کرنے والے دیکھتے کہ پہلے مسیح نے بھی یہی کہا تھا کہ ”جب تک آسمان اور زمین ٹل
نہ جائیں ایک نقطہ یا شوشہ توریت کا نہ ملے گا۔لیکن یہ زمین اور آسمان تو اسی طرح موجود رہے
جس طرح پہلے تھے حالانکہ توریت بالکل مٹ گئی۔کیا انہوں نے جھوٹ کہا تھا ؟ نہیں، بالکل
درست کہا تھا لیکن اس کا مطلب وہ نہیں تھا جو سمجھا گیا۔بلکہ یہ تھا کہ نبی کے ذریعہ جو ایک نیا
سلسلہ قائم کیا جاتا ہے اس کو انہوں نے آسمان اور زمین سے تعبیر کیا ہے اور ان کے کہنے سے
اسرائیلی سلسلہ مراد تھا۔یعنی انہوں نے کہا کہ جب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا اُس وقت تک بائبل
بھی چلے گی۔لیکن جب یہ بدل دیا جائے گا اُس وقت بائبل بھی بدل دی جائے گی۔چنانچہ بائبل
کے الفاظ سے بھی یہی نکالتا ہے اور واقعات اسی کی تصدیق کرتے ہیں کہ جب تک اسرائیلی نبی |
آتے رہے وہ ان کو تو رات پر ہی چلاتے رہے اور توریت میں انہوں نے کچھ کم و بیش نہ کیا۔لیکن جب ان
کا آنا بند ہو گیا تو تو رات بھی مٹ گئی۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ حضرت مسیح نے
محاورہ اور اصطلاح کے طور پر فرمایا تھا کہ جب تک زمین اور آسمان ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک
شوشہ توریت کا ہر گز نہ ملے گا۔ورنہ واقعہ میں ان کے کہنے سے موجودہ زمین و آسمان ٹلا نا مراد نہ
تھی۔مگر ہمارے نبی کریم ﷺ جوتعلیم لائے ہیں اس کے متعلق تو ہم انہی معنوں میں جو ظا ہری
ظاہری
الفاظ سے نکلتے ہیں کہہ سکتے ہیں کہ جب تک یہ زمین ہے جس پر انسان چلتے پھرتے ہیں اور جب
تک یہ آسمان ہے جو انسانوں کے سروں پر ہے اور جب تک بنی نوع انسان موجود رہیں گے کوئی |
شخص اس تعلیم کو مٹا کر نئی تعلیم نہیں لا سکتا۔اس لئے کہہ سکتے ہیں کہ جب تک آسمان اور زمین
زریں ہدایات (برائے طلباء)
5
جلد سوم
موجود ہے قرآن کریم بھی موجود رہے گا۔لیکن ہمارے اور حضرت مسیح کے کہنے میں ایک فرق
ہے اور وہ یہ کہ ان کی زمین و آسمان سے مراد صرف اسرائیلی سلسلہ تھی لیکن ہمارے نزدیک کوئی ہو
جب تک بنی نوع انسان موجود ہے اس کے لئے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے
اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ آنحضرت ﷺ کی تعلیم پر عمل کرے اور آپ کی اطاعت اور
فرمانبرداری کا جوا اپنی گردن پر رکھے۔تو ہمارا کلمہ وہی ہے، کتاب وہی ہے، رسول وہی
ہے۔پھر فرق کیا ہے؟ یہی کہ چونکہ اس تعلیم اور اس کتاب کے اس مفہوم کو جو آنحضرت ﷺ کی
معرفت حاصل ہوا تھا لوگوں نے بگاڑ دیا تھا اس لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے اس زمانہ میں ایک
نبی آیا۔تا اس کے ذریعہ وہ ایمان اور یقین حاصل ہو سکے جو بچے اور راستباز لوگوں کو ہوا کرتا
ہے اور تا شریعت میں جو غلط عقائد داخل ہو گئے ہیں ان کو نکال کر دور کر دیا جائے۔یہی وہ کام
ہے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے ہیں۔ورنہ آپ کوئی نئی شریعت نہیں لائے
اور نہ کوئی نیا کلمہ بنایا ہے۔پس اب بھی ہمارے پاس وہی اسلام ہے جو رسول اللہ ﷺ کے وقت
تھا۔تو بجائے اس کے کہ کوئی تمہیں یہ کہے کہ تم نے کوئی نیا دین بنالیا ہے تم اسے کہو کہ ہمارا تو یہ
دعوی ہے کہ ہم نے وہی پر ان دین قائم کیا ہے جو آنحضرت ﷺ لائے تھے۔الله
اس میں شک نہیں کہ اس زمانہ میں ایک نیا دین نہیں بلکہ کئی نئے دین پیدا ہو گئے تھے۔اس
زمانہ کے مولویوں، صوفیوں، امرا اور نیچریوں کے ذریعہ کئی قسم کے نئے دین قائم ہو گئے تھے اور
حقیقی اسلام مٹ گیا تھا۔لیکن حضرت مرزا صاحب اس لئے نہیں آئے تھے کہ یہ بھی کوئی نیا دین
قائم کریں۔بلکہ اس لئے آئے تھے کہ وہی پر ان دین قائم کریں جو آنحضرت ﷺ کے ذریعہ قائم
ہوا تھا۔پس ہم پر یہ الزام نہیں آسکتا کہ ہم نے نیا دین بنالیا ہے بلکہ اگر الزام آتا ہے تو ان لوگوں
پر ہی کہ جنہوں نے نیا دین گھڑ لیا ہے۔پس ہمارا جو دین ہے وہ وہی پرانا ہے جو آج سے
تیرہ سو سال سے بھی زیادہ عرصہ ہوا کہ آنحضرت ﷺ لائے تھے۔آجکل کے انگریزی خواں
مولویوں اور مسلمانوں کو طنزاً کہتے ہیں کہ ان کا مذہب اولڈ فیشن ہے حالانکہ وہ یہ بات ہمیں کہہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
6
جلد سوم
سکتے ہیں۔لیکن ان کی بجائے مولوی لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک نیا دین بنالیا ہے۔اور انگریزی خواں ان کو کہتے ہیں کہ انہوں نے پرانا دین پکڑا ہوا ہے حالانکہ مولویوں کے پاس
آجکل کا تازہ بتازہ اور تو بہ تو مذہب ہے اور ہمارے پاس وہی جس کو تیرہ سو سال گزر چکے ہیں۔اگر یہی مذہب مولویوں کا بھی ہوتا جو ہمارا ہے تو کبھی کسی انگریزی خواں کو ان پر ہنسی کا موقع نہ ملتا۔جیسا کہ ہم اس بات کا نمونہ موجود ہیں۔لیکن ان دونوں گروہوں نے ٹھو کر کھائی ہے۔مولوی
صاحبان تو پرانے کو نیا کہتے ہیں اور انگریزی خواں نئے کو پرانا۔کہتے ہیں کوئی شخص سید کہلاتا تھا کسی عدالت میں جو پیش ہوا تو اس کے متعلق کہا گیا کہ یہ
سید نہیں ہے۔اس نے کہا نہیں میں سید ہوں۔اس کے متعلق وہ گواہ لایا۔اس گواہ سے جب
عدالت میں پوچھا گیا کہ کیا واقعہ میں یہ سید ہے؟ تو اُس نے کہا کہ واقعی یہ سید ہیں اور ہماری
آنکھوں دیکھے سید ہیں۔اس سے پوچھا گیا کہ آنکھوں دیکھے سیڈ“ کا کیا مطلب ہے؟ تو اس
نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک تو وہ سید ہیں جو ہمیشہ سے کہلاتے آئے ہیں کہ ہم سید ہیں۔ان
کی نسبت تو ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ سید ہیں یا نہیں۔لیکن ان کے تو ابا جان نے ہمارے
سامنے سید ہونے کا دعوی کیا تھا۔ہم ان کا اعتبار کریں یا ان کا۔تو غیر احمدی لوگ خود ایسا اسلام
پیش کرتے ہیں جو بالکل جدید اور نیا ہے لیکن اعتراض ہم پر کرتے ہیں کہ انہوں نے نیا اسلام بنا
لیا ہے۔ہمارا نیا اسلام نہیں بلکہ وہی پرانا ہے جس کو تیرہ سو سال گزر گئے ہیں۔پس ہم پر یہ الزام
تو لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ہمیں تیرہ سو سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں اور وہی پرانا اسلام منواتے ہیں
جس سے بمشکل پیچھا چھڑایا تھا۔لیکن ہم پر یہ الزام ہرگز ہرگز نہیں لگایا جا سکتا کہ ہم کوئی نیا اسلام
منواتے ہیں۔تو یہ بات خوب یاد کو تمہیں بہت لوگ ایسے ملیں گے جو کہیں گے کہ تم نے نیا دین
اختیار کر لیا ہے لیکن تم دل میں یہ بٹھا لو کہ ہم نے کوئی نیا دین اختیار نہیں کیا بلکہ ہمارا وہی دین
ہے جو قرآن کریم میں ہے۔اگر کوئی تمہیں کہے کہ تم نے نیادین اختیار کر لیا ہے اور مرزا صاحب
نے ایک نیا دین ایجاد کیا ہے تو اُسے کہو کہ یہ جھوٹ ہے۔ہاں اگر تم الزام ہی لگانا چاہتے ہو تو یہ لگا
لو کہ مرزا صاحب نے تیرہ سو سال پچھلا مذہب پھر دنیا کے سامنے لا رکھا ہے۔یہ الزام ان کے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
7
جلد سوم
نزد یک الزام ہو تو ہو لیکن ہمارے نزدیک یہ کوئی الزام نہیں بلکہ اسی کو ثابت کرناہمارا کام اور فرض
ہے۔پس تم کسی کے فریب میں نہ آؤ۔ہر ایک وہ شخص جو ایسا کہنے والا ہے اسے خوب کھول کر سنا
دو کہ تم میں اور ہم میں فرق یہی ہے کہ تم نے ایک نیا مذہب بنارکھا ہے اور ہمیں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ذریعہ وہی پرانا مذ ہب ملا ہے جو خدا تعالیٰ نے آنحضرت مہ کے ذریعہ دنیا کے
لئے نازل کیا تھا۔تمہارے ایمان کمزور نہیں بلکہ بالکل نیست و نابود ہو گئے ہیں اور تم نے اپنی
روزی کمانے کے لئے الگ الگ فریق قائم کر کے نئے نئے مسئلے گھڑ لئے ہیں۔جب تمہارے
پاس مال و اموال نہ رہے تو تم نے اپنے اور اپنے ساتھ والوں کے دلوں کو اس طرح تسلی دے لی
کہ امام مہدی آئے گا اور وہ آکر غیر مذاہب کے سب لوگوں کا مال و اسباب چھین کر ہمیں دے
جائے گا۔پھر جب تم ہر ایک جگہ ذلیل اور رسوا ہو گئے تو تم نے اس طرح اپنا دل خوش کرنا چاہا کہ
حضرت مسیح آئیں گے اور تمام دنیا کی بادشاہت ہمیں دے جائیں گے۔لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے آکر تمہارے ان تمام خیالات کو باطل کر دیا اور اصل اسلام پیش کیا۔پس ہم پر
نئے دین کے ایجاد کرنے کا الزام نہیں آتا بلکہ تم پر ہی آتا ہے۔پچھلے سال میں نے خدا تعالیٰ، ملائکہ، انبیاء اور کتب وغیرہ کے متعلق بتایا تھا۔لیکن آج میں
ایک اور بات بتانا چاہتا ہوں۔یہ تو تم خوب یا د رکھو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کوئی نیا
دین نہیں بنایا بلکہ وہی پرانا دین اپنے اصلی رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔لیکن جب
لوگوں کے سامنے یہ بات پیش کی جائے تو کہہ دیتے ہیں کہ مرزا صاحب نے پرانا دین کس طرح
پیش کیا ہے۔حضرت عیسی کو انہوں نے وفات یافتہ قرار دے لیا ہے، اپنے آپ
کو نبی اور مسیح موعود
کہتے ہیں پھر یہ پرانا اسلام کس طرح ہو سکتا ہے؟
اس کے متعلق مختلف دلائل دیئے جاسکتے ہیں۔کچھ قرآن کریم سے، کچھ احادیث سے، کچھ
عقل سے اور کچھ آئمہ کے اقوال سے۔مگر تمہارے ذہن ان تمام دلائل کو کہاں برداشت کر سکتے
ہیں کہ میں تمہارے سامنے ان کو بیان کروں۔اس لئے میں ان کو بیان نہیں کروں گا کیونکہ یہ
تمہاری طاقت سے بڑھ کر ہیں اور آجکل کے دماغ کوئی ایسے اعلیٰ نہیں رہے کہ اس عمر میں ایسی
-
زریں ہدایات (برائے طلباء)
8
جلد سوم
باتیں یادرکھ سکیں۔اس کی وجہ آجکل کے طریقہ تعلیم کی خرابی ہے۔مجھے ڈارون پر حیرت آتی
ہے وہ کہتا ہے کہ بندر سے ترقی کرتے کرتے انسان بنا ہے لیکن میں نے اکثر لڑ کے ایسے دیکھے
ہیں کہ اگر آج ڈارون ہوتا تو کہتا کہ آدمی سے تنزل کرتے کرتے بندر بنے ہیں۔آجکل اندر ہی
اندر لڑکوں کی ایسی صحت خراب ہورہی ہے کہ زمانہ طالب علمی میں ہی بیسیوں بیماریوں کا شکار
ہو جاتے ہیں۔کوئی مدقوق ہو جاتا ہے، کوئی مسلول ہو جاتا ہے، کوئی کسی اور بیماری میں گرفتار ہو
جاتا ہے ایسی صورت میں کہاں ان دلائل کو یاد رکھا جاسکتا ہے۔اس لئے میں تم کو ایک گر بتاتا
ہوں جس کو میں نے کثرت سے استعمال کر کے اس بات کا پورا پورا تجربہ حاصل کر لیا ہے کہ
جہاں بھی اسے استعمال کیا جائے بڑی کامیابی ہوتی ہے۔مجھے حضرت خلیفہ اول اپنے زمانہ خلافت میں بعض جگہ بھیج دیتے وہاں جا کر مجھے لیکچر دینا
پڑتا۔میری عادت ہے کہ جو لیکچر میں پہلے دے چکوں وہی دوسری دفعہ نہیں دے سکتا۔مگر دیکھا
لیا کہ بعض جگہ کے لوگ ایسے اجڈ اور کم علم اور کم عقل ہوتے ہیں کہ جب تک نہایت آسان اور
موٹے طریق سے انہیں نہ سمجھایا جائے وہ سمجھ ہی نہیں سکتے۔اس لئے میں نے ایک ایسا مضمون
سوچا کہ جسے ایک زمیندار جو بالکل ان پڑھ اور جاہل ہو اور ایسے علاقے کا رہنے والا ہو جہاں
کے مولوی اور ملانے چھریاں پڑھوا کر رکھ چھوڑتے ہیں وہ بھی سمجھ لے۔ہمارے ملک میں بعض
ایسے علاقے بھی ہیں کہ وہاں کے مولوی اور امام مسجد بسمِ اللهِ الرَّحْمَانِ الرَّحِیمِ پڑھنا بھی
نہیں جانتے۔اس لئے وہ جانور وغیرہ ذبح کرنے کے لئے اپنی چھریوں پر کسی سے بسم الله
الرَّحْمَانِ الرَّحِیمِ پڑھوا کر رکھ چھوڑتے ہیں۔جب کبھی انہیں جانور ذبح کرنے کی ضرورت
پڑے تو اسی چھری سے کرتے ہیں دوسری استعمال نہیں کرتے۔تو جہاں کے مولویوں کا یہ حال ہو
وہاں کے دوسرے لوگوں کی نسبت سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اسلام کے متعلق کس قدر واقفیت رکھتے
ہوں گے اور کہاں تک اسلامی مسائل کے سمجھنے کے اہل ہوں گے لیکن میں نے ایسا مضمون تیار کیا
ہے کہ ایسے لوگ بھی سمجھ جائیں۔اس وقت میں تمہیں بھی وہی بتا تا ہوں کیونکہ تم بھی ذرا مشکل
باتیں نہیں سمجھ سکتے۔اور اگر سمجھ لوتو پھر یاد نہیں رکھ سکتے۔میں نے اس مضمون کا خدا کے فضل
ނ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
بہت اثر دیکھا ہے۔9
جلد سوم
غیر احمدیوں کے ساتھ جو ہمارا اختلاف ہے اس کے سمجھنے کے لئے ایک موٹا کر ہے۔اس کو
اگر سمجھ لو تو پھر کسی لمبی چوڑی تحقیقات کی ضرورت نہیں رہتی۔اور وہ یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کا
جو درجہ قرآن کریم یا آپ کے اقوال کے ذریعہ معلوم ہوتا ہے وہ ایسا ہے کہ مسلمانوں کی کسی
جماعت اور کسی فرقہ کو اس میں اختلاف نہیں ہے۔سنی، شیعہ، حنفی ، شافعی وغیرہ سب آپ کے
درجہ اور فضیلت کے قائل ہیں۔اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسی شان میں پیش کیا
الله
ہے کہ کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا حتی کہ آنحضرت ﷺ کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 3 دنیا میں انسان کے لئے
بڑے سے بڑا معیار فضیلت کیا ہے؟ یہی کہ وہ خدا کا پیارا ہو جائے لیکن آنحضرت ﷺ کی
نسبت فرمایا کہ ہمیں یہ رسول اتنا پیارا ہے کہ اس کے غلام بھی ہمارے محبوب ہو جاتے ہیں۔پس
سمجھ لو کہ جس کے متبع اور غلام بھی خدا کے محبوب ہو جاتے ہیں وہ خود کتنی شان کا رسول ہو گا۔رسول کریم ﷺ اپنی نسبت فرماتے ہیں آنا سَیدُ وُلدِ آدَم - 4- کہ آدم کی اولاد سے
جتنے بچے پیدا ہوئے ہیں میں ان سب کا سردار ہوں۔ان میں حضرت ابراہیم ، حضرت موسی "
حضرت عیسی وغیرہ سب شامل ہیں۔یعنی تمام انبیاء کے آپ سردار ہیں۔پھر قیامت کے دن
سب سے بڑے اور پہلے شفیع آپ ہی ہوں گے۔غرض اللہ تعالیٰ نے آپ کی عظمت اور شان کو بڑے زور سے بیان فرمایا ہے اور سب
نبیوں کا سردار قرار دے دیا ہے۔اگر واقعہ میں غور کیا جائے تو اس میں کیا شک ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے 5 جب درخت اپنے
پھلوں سے پہچانا جاتا ہے تو نبی اپنے کاموں سے پہچانا جاتا ہے۔اس کے مطابق دیکھو رسول کریم
ے اور دوسرے انبیاء میں کس قدر فرق ہے۔ہمارے آنحضرت ﷺ کے پھل آپ کے
صحابہ تھے۔اور حضرت موسی کے پھل ان کی جماعت مگر ان دونوں میں دیکھو کس قدر فرق ہے۔حضرت موسی کے صحابہ کو جب جنگ کا موقع پیش آیا تو باوجود اس کے کہ انہوں نے بڑے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
10
جلد سوم
بڑے نشان دیکھے تھے حضرت موسی کو کہہ دیا فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا
قعِدُونَ 6 کہ تو اور تیرا رب جاکر ان سے لڑتے پھرو۔ہم تو یہ بیٹھے ہیں۔یہ حضرت موسیٹی کی چالیس سالہ محنت اور مشقت کی تیار کردہ جماعت تھی۔لیکن ادھر رسول کریم
ﷺ کے صحابہ کو دیکھو۔مہاجرین تو الگ رہے جو پندرہ سالہ جماعت تھی انصار جنہیں صرف دو
ہی سال مسلمان ہوئے گزرے تھے اور جن کو رسول کریم ﷺ نے لکھ دیا ہوا تھا کہ اگر مدینہ
سے باہر جا کر لڑنے کا موقع پیش آئے تو تمہیں لڑنے کے لئے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ہاں اگر کوئی دشمن مدینہ پر حملہ آور ہو تو پھر تمہیں مقابلہ کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہونا ہوگا اس
لئے وہ باہر جا کر لڑنے کے پابند نہ تھے۔پھر صرف دوسالہ مومن تھے۔اور رسول کریم ﷺ کی
صحبت میں صرف ایک سال اور کچھ مہینے ہی انہوں نے گزارے تھے ان کو ایک موقع پر جب
رسول کریم کے مخاطب کر کے فرماتے ہیں کہ مہاجرین تو جنگ کے لیے جائیں گے تم بتاؤ
تمہاری کیا مرضی ہے؟ تو یہ سن کر ایک انصاری کھڑا ہو کر جواب میں کہتا ہے کہ یا رسول اللہ ! ہم
حضرت موسی کے لوگوں کی طرح آپ کو یہ نہیں کہیں گے کہ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا
إِنَّا هُهُنَّا قُعِدُونَ -
اس جواب پر غور کرو۔اور دیکھو کہ اگر حضرت موسی کو شکست ہوتی تو ان کی تمام قوم کی قوم
مصیبت میں پھنس جاتی کیونکہ جو حضرت موسی کا دشمن تھا وہ صرف انہی کا نہ تھا بلکہ موسیٰ" کی
ساری جماعت کا تھا۔اس لئے اگر وہ حضرت موسی کو شکست دے دیتا تو ساری قوم کو ہی گرفتار
کر لیتا۔لیکن کفار مکہ صرف رسول کریم ﷺ کے دشمن تھے انصار کے نہیں تھے۔بلکہ انہیں تو
کہتے تھے کہ تم اس کو چھوڑ دو اور ہمارے ساتھ مل جاؤ۔پس اگر وہ ایسے وقت میں آنحضرت
کو چھوڑ دیتے تو نہ صرف یہ کہ دشمن کی تکلیف سے بچ جاتے بلکہ فائدہ بھی اٹھاتے۔مگر حضرت موسی کی قوم ان کے شکست کھانے سے
کبھی نہیں بچ سکتی تھی۔تو دونوں قوموں میں
بہت بڑا فرق ہے۔ایک تو وہ ہے کہ جس جرنیل کے ساتھ لڑنے سے انکار کرتی ہے اس کے
مرنے کے ساتھ اس کی موت ہے مگر باوجود اس کے وہ اسے کہتی ہے کہ جا! تو اور تیرا رب جا کر
صلى الله
زریں ہدایات (برائے طلباء)
11
جلد سوم
لڑو ہم نہیں لڑیں گے۔اور دوسری وہ قوم ہے جسے اپنے سردار کے مارے جانے سے بظاہر کوئی
نقصان نہیں بلکہ دشمن کہتا ہے کہ ہمارے ساتھ مل جاؤ تاہم بھائی بھائی بن جائیں اور فساد اور
جھگڑے مٹ جائیں اور آزاد ہو کر زندگی بسر کریں۔مگر وہ قوم ایک سالہ محبت پانے اور ایسے
حالات کے ہونے کے باوجود یہ جواب دیتی ہے کہ ہم موسی" کے صحابہ کی طرح نہیں کہ کہہ دیں
فَاذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قَعِدُونَ بلکہ ہم وہ ہیں جو تیرے دائیں بھی
لڑیں گے اور بائیں بھی۔آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی۔اور جب تک کہ ہماری لاشوں پر سے
دشمن نہ گزرے گا آپ کے قریب نہیں پہنچ سکے گا 7
اس ہمت اور جرات پر غور کرو۔ایک صحابی کہتا ہے میں 13 جنگوں میں شامل ہوا ہوں اور
کسی جنگ میں بھی رسول کریم ﷺ سے پیچھے نہیں رہا مگر کاش! میں کسی جنگ میں بھی شامل نہ
ہوتا اور یہ فقرہ میرے منہ سے نکلتا کہ ہم موسی کے صحابہ کی طرح فَاذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ
فَقَاتِلَآ إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ نہیں کہیں گے بلکہ تیرے داہنے، بائیں، آگے، پیچھے لڑیں گے
گویا اس فقرہ کے کے کہنے پر بھی صحابہ رشک کیا کرتے تھے۔حضرت مسیح کے لوگوں کی جو حالت تھی وہ بھی ظاہر ہے۔جب ان کو پکڑا گیا تو با وجود اس
کے کہ ان کے خلاف کوئی حکم نہ تھا مگر ان میں سے وہ جس کو حضرت مسیح نے کہا تھا کہ پطرس ! تو
میری بھیڑیں چرائیو 8 اور جس کو پہلے سے ہی حضرت مسیح نے کہہ دیا تھا کہ مرغ کے بانگ دینے
سے پہلے تو تین بار میرا انکار کرے گا اور اس نے کہا تھا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ تجھ کو چھوڑ
دوں جس سے کہ ایمان پایا ہے 10 مگر جب وقت آیا تو حالانکہ نہ کوئی جنگ تھی نہ لڑائی صرف لوگ
اکٹھے تھے اور انہیں میں پطرس بھی بیٹھا تھا تو ایک لونڈی نے اس کے پاس آکے کہا تو بھی یسوع
جلیلی کے ساتھ تھا؟ اس پر اس نے سب کے سامنے انکار کر کے کہا میں نہیں جانتا کہ تو کیا کہتی
ہے 11 پھر جب وہ اسار 12 کی طرف باہر چلا ایک دوسری نے اسے دیکھ کر ان سے جو وہاں
تھے کہا کہ یہ بھی یسوع ناصری کے ساتھ تھا تب ان سے قسم کھا کے پھر انکار کیا کہ میں اس شخص کو
نہیں جانتا 13 تھوڑی دیر بعد انہوں نے جو وہاں کھڑے تھے پطرس کے پاس آ کے کہا بے شک
زریں ہدایات (برائے طلباء)
12
جلد سوم
تو بھی ان میں سے ہے کہ تیری بولی تجھے ظاہر کرتی ہے تب اس نے لعنت بھیج کر اور قسم کھا کر کہا
میں اس شخص کو نہیں جانتا۔وہیں مرغ نے بانگ دی تب پطرس کو یسوع کی بات یاد آئی جو اس
نے اس سے کہی تھی کہ مرغ کے بانگ دینے سے پہلے تو تین بار میرا انکار کرے گا۔وہ باہر جا کر
زار زار رو با 14
یہ تو دوسرے انبیاء کے لوگوں کا حال ہے اس کے مقابلہ میں آنحضرت ﷺ کو دیکھ لو اس
سے معلوم ہو سکتا ہے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔پس آپ کی یہ شان اور یہ عظمت
ہے کہ ایک طرف تو آپ نے خدا تعالیٰ کے جلال اور عظمت کو ایسا ظاہر کیا کہ تمام دنیا کو اپنا دشمن
بنالیا۔اپنے بیگانے ہو گئے۔وطن سے بے وطن ہو گئے مگر خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار سے باز نہ
آئے۔یہ تو آپ کا کام ہے اور خدا تعالیٰ آپ کی نسبت فرماتا ہے ان كُنتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله - اگرتم اللہ سے پیار اور محبت کرنا چاہتے ہو تو اس کا ایک ہی
ذریعہ ہے کہ تم اس رسول کی اتباع کرو۔اس سے نہ صرف یہ ہوگا کہ تم خدا سے پیار کرو گے بلکہ یہ
ایک ایسا گر ہے کہ تم خدا کے پیارے اور معشوق بن جاؤ گے۔عاشق سے معشوق بن جاؤ گے۔عاشق سے معشوق کا درجہ بڑا ہوتا ہے اس لئے فرمایا کہ یہ ایک ایسا گر ہے کہ جس سے نہ صرف
تمہارے دل میں خدا کی محبت پیدا ہو جائے گی بلکہ خدا تعالی کے دل میں بھی تمہاری محبت پیدا
ہو جائے گی۔یہ عظمت اس رسول کی خدا تعالی بیان فرماتا ہے پھر اس کے حالات کو دیکھا جائے تو معلوم
ہوتا ہے کہ خدا کی محبت اور الفت میں ایسا چور تھا کہ اپنا ثانی نہیں رکھتا۔اس شان کا جو انسان ہے
اس کے ماننے والوں کا اس کے متعلق کوئی ایسا عقیدہ رکھنا جس سے اس کی ہتک ہو کبھی عقل تسلیم
نہیں کر سکتی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ جس کے متبع کو اپنا محبوب بنا لیتا ہے اور جس کے سارے اقوال،
حرکات اور سکنات خدا تعالیٰ کے لئے تھے اور جس نے اللہ تعالیٰ کے لئے دنیا کا آرام حرام کر رکھا
تھا، جسے دنیا کی کوئی لذت، کوئی سرور اور کوئی عیش خیال میں بھی نہ آتا تھا، جو خدا کے دین کے
لئے ایک دفعہ نہیں بلکہ ہزاروں دفعہ مرمر کے جیا اور جو سب سے زیادہ رحیم اور کریم تھا اور جو