تبلیغ احمدیت کے آسان طریق
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
13
جلد سوم
احسانوں کی قدر کرنے والا تھا کیا ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس انسان کی محنتوں اور مشقتوں کو
اکارت کر دے اور اس کی ہتک کروائے؟ ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔اگر ایسا ہو تو خدا کی خدائی میں
الشر
فرق آجاتا ہے۔پس یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ کوئی ایسا عقیدہ جس سے رسول الله الا اللہ
ہتک ہو آپ
کو ماننے والا کوئی نہیں رکھ سکتا۔اگر رکھتا ہے تو وہ جھوتا ہے۔پھر ہم کہتے ہیں یہ صرف نحو کی بخشیں مولویوں پر چھوڑ دو۔وہ شخص جس کی سمجھ موٹی ہے اور
جو قرآن بھی نہیں جانتا اس کو ہم کہتے ہیں وہ یہ تو مانتا ہے کہ رسول کریم ﷺ خاتم النبین ہیں اور
خدا تعالیٰ کے سب انبیاء پر آپ کو فضیلت حاصل ہے۔آپ کی ساری عمر خدا تعالیٰ کے جلال کے
اظہار میں صرف ہوئی ہے۔پھر کیا یہ بات عقل مان سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے انسان
کو نعوذ باللہ
ذلیل ہونے دے؟ یہ نہیں تسلیم کیا جاسکتا۔پس جب یہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا تو ہم کہتے ہیں کہ باقی
مسائل پر کوئی لمبی چوڑی بحث کرنے کی ضرورت نہیں۔صرف یہی دیکھ لو کہ جو دعویٰ کیا جاتا ہے
اس سے آنحضور ﷺ کی ہتک ہوتی ہے یا عزت ؟ اگر ہتک ہوتی ہے تو وہ دعویٰ باطل ہے کیونکہ
خدا تعالیٰ کے حضور آپ کی جو عظمت اور شان ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے کس طرح ہو سکتا ہے
کہ کوئی ایسا عقیدہ درست ہو جس سے آپ کی ہتک ہو۔وہ ضرور ہی باطل ہوگا۔اس کے سمجھنے
کے لئے کسی علم کی ضرورت نہیں بہت موٹی بات ہے۔اور اگر کسی دعوئی سے آپ کی عزت اور
عظمت ظاہر ہوتی ہے تو اس کے درست ماننے میں کوئی انکار نہیں ہونا چاہئے۔اس بات کو مد نظر رکھ کر اس اختلاف کو جو ہم میں اور غیر احمدیوں میں ہے دیکھنا چاہئے۔ایک بہت بڑا مسئلہ وفات مسیح کا ہے۔ہم کہتے ہیں حضرت مسیح فوت ہو گئے ہیں اور غیر احمدی
کہتے ہیں زندہ ہیں۔اس کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ دیکھو کون سے عقیدہ سے آنحضرت مے کی
شان ظاہر ہوتی ہے اور کون سے عقیدہ سے آپ کی ہتک ہوتی ہے۔سیہ ایک ثابت شدہ بات ہے کہ زندہ مردہ سے بہر حال اچھا ہوتا ہے اور اسی کو بچانے کی
کوشش کی جاتی ہے جو دنیا کے لئے مفید اور فائدہ رساں ہو۔ایک تو انسان کی عمر طبیعی ہوتی ہے
اس کے اندر اندر کسی کے لئے زندہ رہنے کی کوشش کرنا ایک اور بات ہے لیکن جب کسی انسان کو
زریں ہدایات (برائے طلباء)
14
جلد سوم
عمر طبعی سے گزر کر خاص طور پر زندہ رکھا گیا ہو تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ گویا وہ ان سب سے
زیادہ مفید اور نفع وہ ہے جن کو عمر طبعی گزرنے پر زندہ نہیں رکھا گیا۔اس بات کو ذہن میں رکھ کر
صل الله
جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کو تو سب مسلمان وفات یافتہ تسلیم
کرتے ہیں لیکن حضرت مسیح کی نسبت کہتے کہ وہ انیس سو سال سے برابر زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں۔حالانکہ اس قدر لمبی عمر کسی انسان کی نہ آج تک ہوئی اور نہ ہوسکتی ہے۔حد سے حد 180 سال
تک
کی عمر دیکھی گئی ہے۔حضرت نوح کی عمر جو قرآن کریم میں بیان کی گئی ہے وہ ایک اور رنگ
کی عمر ہے۔ان کی عمر در حقیقت ان کی قوم اور جماعت کی عمر ہے۔تاریخ سے یہی معلوم ہوتا ہے
کہ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سو پونے دوسو کے قریب قریب عمر ہوتی ہے۔مگر حضرت
مسیح کی نسبت
کہتے ہیں کہ انیس سو سال تک زندہ بیٹھے ہیں۔اور اگر آج ہی اتر آئیں تو چالیس سال اور زندہ
رہیں گے گویا حضرت
مسیح کی اس وقت ہی اتنی عمر قرار دی جاتی ہے کہ عام عمر سے ہیں گنا زیادہ
ہے۔اب ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح کو اس قدر غیر معمولی عمر دینے میں حکمت اور
مصلحت کیا تھی۔اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کو اس قدر عرصہ تک زندہ رکھنے کی یہ غرض ہے
کہ تا وہ آخری زمانہ میں آنحضرت ﷺ کی جگہ آئیں اور آکر آپ کی امت کی اصلاح کریں۔اسی مقصد اور مدعا کے لئے انہیں خدا تعالیٰ نے موت سے بچا کر زندہ رکھا ہوا ہے۔لیکن اس
صلى الله
بات کے ماننے سے یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ نعوذ باللہ رسول کریم علیہ اس قابل نہ تھے کہ آپ کو
اس طرح زندہ رکھا جاتا اور دوبارہ دنیا میں بھیج دیا جاتا حالانکہ خدا تعالیٰ نے آپ سے وعدہ بھی
فرمایا تھا مگر حضرت مسیح کو تو زندہ رکھا اور آپ کو 63 سال کی عمر میں وفات دے دی اور آپ اسی
زمین میں دفن کئے گئے۔ہزاروں مسلمان اسی عقیدہ میں پھنس کر عیسائی ہو گئے ہیں۔عیسائی انہیں اس طرح دھوکا
دیتے ہیں کہ تم کہتے ہو سب نبیوں سے ہمارا نبی بڑا ہے۔وہ کہتے ہیں ہاں۔عیسائی کہتے ہیں پھر
جو تمہارے نبی سے بڑا ہو وہ تو خدا ہوا۔کہتے ہیں کہ ہاں۔وہ کہتے ہیں اچھا تمہارا نبی زندہ ہے یا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
15
جلد سوم
فوت ہو گیا؟ کہتے ہیں فوت ہو گیا۔پھر وہ پوچھتے ہیں حضرت عیسی مردہ ہیں یا زندہ؟ کہتے ہیں
زندہ اور آسمان پر بیٹھا ہے۔وہ کہتے ہیں پھر بتاؤ تمہارے نبی سے مسیح کی شان بلند ہوئی کہ نہ ؟ اس
بیچ میں پڑ کر انہیں کہنا پڑتا ہے کہ ہاں بلند ہوئی۔پھر وہ کہتے ہیں جب تمہارے نبی سے جو تمام
نبیوں سے بڑا ہے مسیح کی شان بلند ہے تو پھر وہ نبی تو نہ ہوا بلکہ خدا ہوا اور خدا کا بیٹا ہوا۔کیوں یہ
درست ہے یا نہ؟ اس کا جواب انہیں ہاں میں ہی دینا پڑتا ہے۔تو حضرت مسیح کے زندہ ماننے کا ایک ایسا عقیدہ ہے کہ جس کو سن کر رونگٹے کھڑے
ہو جانے چاہئیں اور ماتم کرنا اور رونا چاہئے کہ ہمارا عظیم الشان نبی تو فوت ہو گیا اور اسے زمین
میں دفن کر دیا گیا لیکن ان کی جگہ بھیجنے کے لئے خدا تعالیٰ نے انیس سو سال سے حضرت عیسی کو
سنبھال کر رکھا ہوا ہے کہ وہ آکر ہماری اصلاح کرے گا۔حالانکہ وہ نہیں سمجھتے کہ پرانی چیز کو آئندہ
کام میں لانے کے لئے سنبھال کر وہی رکھتا ہے جو نادار اور مفلس ہوتا ہے۔ایک غریب کی اگر
کچھ روٹی کھانے سے بیچ رہے تو وہ اسے رومال میں لپیٹ کر رکھ چھوڑتا ہے کہ رات کو کھاؤں گا لیکن
امراء اس طرح نہیں کرتے۔تو حضرت مسیح کو زندہ ماننے کے عقیدہ میں نہ صرف رسول کریم
ے کی بہتک ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی بھی بہتک ہے کہ اس سے بڑی مشکلوں سے کہیں ایک مسیح ابن مریم
بن گیا تھا چونکہ اسے یہ ڈر تھا کہ شاید پھر کبھی ایسا بن نہ سکے اس لئے اسی کو سنبھال کر رکھنا چاہئے
تا کہ وقت پڑے کام آئے۔یا جس طرح پیشہ ور اگر کوئی اچھی چیز بنا لیتے ہیں تو اسے نمونہ کے طور
پر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اسی طرح خدا تعالیٰ نے بھی حضرت مسیح کو بطور نمونہ اپنے پاس رکھ لیا کہ
اس کو دیکھ کر آئندہ بناؤں گا۔پھر دیکھو کبھی کوئی طاقتور یہ پسند نہیں کرتا کہ دوسرے سے مدد لے
اور جو مدد لیتا ہے وہ طاقتور نہیں بلکہ کمزور ہوتا ہے۔تم مدرسہ میں پڑھتے ہو اس لئے اس بات کو
خوب سمجھ سکتے ہو کہ اگر تم خود بخود کوئی سوال حل کر لو تو کیا تمہارا دل چاہتا ہے کہ دوسرے کے
پاس پوچھنے کے لئے جاؤ۔لیکن یہ تسلیم کر کے کہ حضرت مسیح زندہ ہیں اور آنحضرت ﷺ کی
امت کی اصلاح کے لئے آئیں گے ماننا پڑتا ہے کہ گویا آنحضرت ﷺ ان کو بمنت کہیں گے
کہ آپ میری امت کو سنبھالیں اور اس کی اصلاح کریں۔چھوٹے چھوٹے لوگوں میں غیرت
زریں ہدایات (برائے طلباء)
16
جلد سوم
ہوتی ہے اور وہ دوسروں کی مدد لینے سے حتی الامکان پر ہیز کرتے ہیں۔لیکن آنحضرت ﷺ کی
نسبت کہا جاتا ہے کہ آپ حضرت مسیح کو اپنی مدد کے لئے بلائیں گے اس سے
سمجھ لو کہ آپ کی کس قدر
ہتک ہوتی ہے۔ہاں آپ کے خدام میں سے اگر کوئی آپ کی امت کی اصلاح کے لئے کھڑا ہو جائے تو یہ
آپ کی عزت کا موجب ہوگا۔کیونکہ نوکر کا کام دراصل اس کے آقا کا ہی کام ہوتا ہے لیکن
حضرت مسیح کو زندہ ماننا اور آنحضرت ﷺ کی امت کی اصلاح کے لئے لانا آنحضرت علی
کی بھی ہتک ہے اور خدا تعالیٰ کی بھی اور پھر حضرت مسیح کی بھی۔کیونکہ آنحضرت ا الا اللہ خواہ کتے
ہی بڑے نبی ہوں مگر حضرت مسیح نے اپنے طور پر نبوت پائی تھی لیکن ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ
انہیں ایک امتی کے درجہ پر رکھا جائے گا گویا انہیں اتنے سال رکھنے کا یہ بدلہ ملے گا۔تو اس عقیدہ
سے ان سب کی ہتک ہوتی ہے پھر ان
کو صحیح اور درست کس طرح کہا جاسکتا ہے۔اسی طرح نبوت کا مسئلہ ہے۔اس میں بھی دیکھ لو اگر امت محمدیہ میں سے کوئی نبی نہ ہو تو اس
میں رسول کریم ﷺ کی ہتک ہے یا اگر ہو تو بہتک ہے؟ آپ کی امت میں نبی نہ ہونے کے تو
گویا یہ معنی ہیں کہ آپ کی امت میں کوئی کامل فرد نہ ہوگا۔یہ بات اگر سچ ہے اور ضرور سچ ہے کہ
نبی کا درجہ امتی سے بڑا ہوتا ہے تو ماننا پڑے گا کہ امت محمدیہ میں سے کسی کو بھی وہ درجہ حاصل نہیں
ہوا جو پہلی امتوں کے لوگوں کو ہوا کرتا تھا۔پہلی قوموں کے بگڑنے اور خراب ہونے پر ان کے
لئے نبی آتے تھے مگر رسول کریم جو سب سے بڑے اور عالی شان نبی ہیں ان کی امت کی
اصلاح کے لئے کہا جاتا ہے کہ کوئی نبی نہیں بھیجا جائے گا۔یہ مانا کہ پہلی امتوں میں جو نبی آئے
تھے وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتے تھے نہ کہ کسی نبی کے وسیلہ سے مگر یہ تسلیم کرنے کے سوا کوئی
چارہ نہیں کہ انہیں نبی کی اطاعت نبوت کے انعام کی مستحق ضرور بنا دیتی تھی اس لئے مانا کہ وہ
نبوت پانے میں کسی کے شاگرد نہیں ہوتے تھے مگر انہیں اپنی امت کے نبی سے تعلیم ایسی حاصل
ہو جاتی تھی کہ وہ نبوت کے مدرسہ میں داخل ہونے کے قابل ہو جاتے تھے مگراب رسول کریم ہے
کی امت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس میں کوئی نبی نہیں ہوسکتا اور کہتے ہیں کہ ہمارے رسول کریم میے
صلى الله
زریں ہدایات (برائے طلباء)
17
جلد سوم
کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا۔حالانکہ یہ فخر نہیں بلکہ ذلت ہے۔کیا کبھی تم نے اس بات پر فخر کیا ہے کہ ہمارا سکول ایسا ہے کہ کبھی اس کے لڑکے فرسٹ ڈویژن
میں پاس نہیں ہوئے بلکہ ہمیشہ تھرڈ ڈویژن میں ہی پاس ہوتے ہیں؟ کبھی نہیں۔کیونکہ یہ فخر کی
بات نہیں بلکہ ذلت اور رسوائی کی بات ہے۔مگر مسلمانوں
کو یہ کہتے ہوئے شرم نہیں آتی۔ممبروں
پر کھڑے ہو کر روتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے نبی کی ایسی شان ہے کہ اس کی امت میں سے
نبوت کا درجہ کسی کو نہیں مل سکتا۔نبی ایک کامل فرد کو کہتے ہیں گویا ان کے خیال میں آنحضرت
صلى الله
ے کی امت میں کوئی کامل فرد نہیں ہوسکتا اور پھر اس پر فخر کرتے ہیں۔ان مولویوں کی دوستی اسی قسم کی ہے جس طرح کسی انسان سے ریچھ کی تھی۔کہتے ہیں ایک
ریچھ ایک انسان کا دوست تھا۔ایک دن جبکہ وہ شخص سویا ہوا تھا تو ریچھ اس کے منہ پر سے لکھیاں
اڑاتا تھا۔ایک مکھی کو اڑا تا وہ پھر آ بیٹھتی۔جب دو تین دفعہ اسی طرح اس نے کیا تو ریچھ نے
ایک پتھر کی سل اٹھا کر اس کے سر پر دے ماری تا کہ مکھی کو ماردے۔اس طرح اس شخص کی جان
الله
بھی ہوا ہوگئی۔تو آجکل کے مولوی رسول کریم ﷺ کے ایسے ہی دوست ہیں۔بجائے اس کے
کہ رسول کریم ﷺ کی شان اور عظمت کا اظہار کریں الٹا ہتک کرتے ہیں اور جس طرح وہ ریچھ
پتھر مار کر خوش ہو گیا تھا کہ اب
تو مکھی بیٹھے اسی طرح یہ نبوت کا دروازہ بند کر کے خوش ہوتے ہیں
کہ اب کوئی اسے کھولے تو سہی اور کوئی نبی تو آئے۔مگر اس طرح انہوں نے گویا دوسرے لفظوں
میں یہ مان لیا ہے کہ رسول کریم ہے جو سب سے بڑے استاد تھے ان کے شاگرد دوسروں۔نکھے اور کمزور ہیں اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ استاد ہی نکما ہے حالانکہ رسول کریم حیو
فرماتے ہیں کہ میں قیامت کے دن اپنی امت کی کثرت پر فخر کروں گا 15۔کیا رسول کریم صلی اللہ
اس بات پر فخر کریں گے کہ کوئی نبی مجھے اپنی امت میں نظر نہیں آتا؟ یہ تو کوئی فخر کی بات نہیں ہے۔پس تم لوگوں کو یہ موٹی موٹی باتیں سمجھا سکتے ہو اور وہ سمجھ سکتے ہیں کہ حضرت موسی " تو یہ کہیں
گے کہ گو میرے ذریعہ کوئی نبی نہیں ہوا مگر میری امت میں اور میرے شاگردوں میں ایسی قابلیت
کے لوگ ضرور ہوئے ہیں جنہیں خدا تعالیٰ نے نبی بنا دیا ہے مگر آنحضرت ﷺ کہیں گے کہ میری
صل
زریں ہدایات (برائے طلباء)
18
جلد سوم
امت میں سے کسی میں اتنی طاقت نہ تھی کہ نبوت کا مستحق ہو سکتا۔یہ عقیدہ رکھنے والے مسلمانوں
کو چاہئے کہ شرم کے مارے پسینہ پسینہ ہو جا ئیں اور روئیں کہ ہم سب سے بدتر امت قرار دیئے
الله
گئے ہیں۔کیونکہ پہلی امتوں کو نبوت کا انعام مل سکتا تھا لیکن ہم کو اس سے محروم کر دیا گیا ہے۔اس کے مقابلہ میں ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارا نبی ایسا ہے کہ وہ خود پکڑ کر نبوت کے درجہ پر کھڑا
کرا دیتا ہے۔حضرت موسیٰ" کے امتی نبی نہ تھے کیونکہ جب ان میں سے کوئی نبوت کے درجہ پر
کھڑا کیا جاتا تو وہ امتی ہونے کے مقام سے اعلیٰ ہو جاتا تھا مگر آنحضرت ﷺ کا وہ درجہ ہے کہ
آپ کے ذریعہ جب کوئی نبی بن جائے تو بھی وہ آپ کا غلام ہی رہتا ہے۔پس ہمارا یہ دعوئی
ہے کہ آنحضرت ﷺ نے نہ صرف یہ کیا ہے کہ آپ پر نبوت ختم نہیں ہو گئی بلکہ آپ خود اپنے
امتی کو نبوت کے مقام پر پہنچا دیتے ہیں۔اب بتاؤ یہ وہ مقام ہے جس کی نسبت کہا گیا کہ
إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ یا وہ کہ آپ کی امت سے کوئی
نبی نہیں ہو سکتا۔تو اس طرح سب مسائل کو دیکھو۔جو بات ہم پیش کرتے ہیں اس سے رسول کریم
کی عظمت ظاہر ہوتی ہے یا اس سے جو وہ پیش کرتے ہیں۔ہر ایک عقلمند اور دانا اس طریق کو
سن کر یہی کہے گا کہ جو عقیدہ جماعت احمدیہ پیش کرتی ہے اسی سے آنحضرت ﷺ کی عظمت
اور شان ظاہر ہوتی ہے۔پس اگر تم اس طرح دینی مسائل کو لوگوں کے سامنے پیش کرو تو کوئی تمہارا
مقابلہ نہیں کر سکے گا اور تم ہی کامیاب ہو گے۔“ الفضل 29 اگست 1916ء)
1 متی باب 5 آیت 17 18 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ 1887ء ( چند
الفاظ کے فرق کے ساتھ )
2 تذكره صفحہ 152 تا 154 ایڈیشن چہارم 2004 ء
3 آل عمران : 32
4 ابن ماجه كتاب الزهد باب ذكر الشفاعۃ صفحہ 628، 629 حدیث نمبر
4308 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الأولى
زریں ہدایات (برائے طلباء)
19
5 لوقا باب 6 آیت 44۔پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
6: المائدة : 25
جلد سوم
الخ
:7 بخاری کتاب المغازی باب قَوْلِ اللهِ تَعَالَى إِذْ تَسْتَغِيثُو
صفحہ 668 حدیث نمبر 3952 مطبوعہ ریاض 1999ء ، الطبعة الثانية
8 یوحنا باب 21 آیت 15 تا 17 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
2 متی باب 26 آیت 34 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
10: متی باب 26 آیت 33 ، 35 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
11: متی باب 26 آیت 69، 70 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
:12 أسار: (اُسارا) دہلیز، برآمده (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 89 فیروز سنز لاہور 2010ء)
13: متی باب 26 آیت 72،71 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
14: متی باب 26 آیت 73 تا 75 پاکستان بائیل سوسائٹی لاہور 2011ء
:15 ابو داؤد كتاب النكاح باب النهى عَنْ تَزُويج مَنْ لَّمْ يَلِدْ مِنَ النِّسَاءِ صفحه
297 1999 ء مطبوع رياض الطبعة الأولى