بچوں، بچوں کے والدین اور انگرانوں کے لئے نصائح

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
48
جلد سوم
بچوں ، بچوں کے والدین اور نگرانوں کے لئے نصائح
21 جولائی 1920 کو تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے ہال میں طلباء ہائی سکول اور
مدرسہ احمدیہ قادیان کو ان کے رخصت پر جانے سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ
اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل نصائح فرمائیں۔آج ہمارے دونوں سکولوں میں چھٹیاں ہونے والی ہیں۔تمام اساتذہ بھی اور شاگرد بھی
یا کم از کم ان میں سے اکثر تیار ہورہے ہیں کہ اپنے اپنے گھروں کو جائیں۔ایسے وقت میں کہ
عارضی طور پر اس تعلیم سے جدا ہو رہے ہیں جس کے متعلق ان کے والدین کا گمان ہے کہ ان
کے لئے اچھی ہوگی اور جس کے لئے ان کو یہاں بھیجا تھا۔دونوں سکولوں کے افسروں نے مجھے
سے خواہش کی ہے کہ میں طلباء کو نصیحت کروں جس کو وہ گھروں میں یاد رکھیں اور اس پر عمل
کریں۔در حقیقت بچھڑے ہوؤں کو ملنے، عزیزوں اور پیاروں کو دیکھنے اور خوش ہونے کا جذبہ
انسان تو انسان حیوان میں بھی پایا جاتا ہے۔انسان اور حیوان کے جذبات میں فرق ہے مگر یہ
جذ بہ حیوانوں میں بھی پایا جاتا ہے۔اگر ایک شخص گھوڑی پر سوار اس کو دوڑائے لئے جارہا ہو اور
اس گھوڑی کا بچہ پیچھے رہ جائے تو گھوڑی ہنہناتی ہے اور بچہ اس کو تلاش کرتا ہے۔اور جب وہ
دونوں ملتے ہیں تو کس طرح خوشی کی حرکتیں کرتے ہیں۔وہ ایسا نظارہ ہوتا ہے کہ اس کو وہی جان
سکتا ہے جس نے اس نظارہ کو دیکھا ہے۔اب جولڑ کے اپنے گھروں کو جانے والے ہیں ان میں
بعض کو ماں سے زیادہ محبت ہوگی بعض کو باپ سے۔بعض کو چھوٹے بھائیوں سے محبت ہوگی
بعض کو بڑی بہن یا چھوٹی بہن سے۔بعض کو اپنے محلہ کے لڑکوں سے محبت ہوگی۔بعض کو محض

زریں ہدایات (برائے طلباء)
49
جلد سوم
اپنی شہر کی گلیوں سے وہ انہی میں پھرنا چاہتا ہو گا۔غرض جس کو جس چیز کی محبت ہوگی اس سے ملنے
یا اس کو دیکھنے کی خوشی کی مختلف کیفیات ان بچوں کے دلوں میں پیدا ہو رہی ہیں اور یہ ایسا وقت
ہوتا ہے کہ اس میں عاقل اور بالغ انسان بھی اپنے فرائض کو بھول جاتا ہے۔عام طور پر دوہی
موقع ایسے ہوتے ہیں جب کہ انسان فرائض کو فراموش کر دیتا ہے۔ایک موقع تو خوشی کا ہوتا ہے
اور دوسرار نج کا۔ان کے زیر اثر اپنے فرائض سے غافل ہو جاتا ہے۔پس ضروری ہے کہ ایسے
وقت میں نصائح کی جائیں جو بچوں کے کام آئیں۔مگر نصیحتیں بھی کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ایک نصیحت وہ ہوتی ہے جو ایک دن کے لئے ہوتی
ہے۔ایک وہ جو دو دن کے لئے۔ایک وہ جو ہفتہ کے لئے۔پھر ایک وہ نصیحت ہوتی ہے جو
مہینہ بھر کے لئے ہوتی ہے۔ایک چھ مہینے کے لئے۔ایک سال کے لئے۔ایک دو سال کے لئے
کام آتی ہے۔آج جس تقریب کے لئے یہ جلسہ ہے وہ دو مہینہ کی رخصت پر لڑکوں کے جانے کی
تقریب
ریب ہے۔موقع کے لحاظ سے تو ایسی نصیحت ہونی چاہئے جو دو مہینہ تک بچوں کو کام آئے۔لیکن اگر دو مہینہ کی رخصت کے خیال کو چھوڑ کر آج ایسی نصیحت کی جائے جو نہ صرف دو مہینہ تک
کام آئے بلکہ عمر بھر کے لئے کام آئے اور نسلوں تک کام آئے کیونکہ ایسی چیز جو چند ساعت تک
خوش کر سکے اس کی نسبت وہ زیادہ مفید ہوتی ہے اور اس کی زیادہ قدر و قیمت سمجھی جاتی ہے جو
زیادہ دیر تک کام آسکے۔اس لئے خواہ موقع کے مناسب نہ ہولیکن فوائد کے لحاظ سے ایسی ہی
نصیحت کی جائے گی جو نہ صرف لڑکوں کو چھٹیوں میں کام آئے گی بلکہ جوانی اور بڑھاپے میں بھی
کام آئے گی۔بچپن کی عمر ایک ایسی عمر ہے کہ جس میں زیادہ خوشیاں منائی جاتی ہیں اور یہ وہ زمانہ ہوتا
ہے جس کے عام طور پر لوگ دوبارہ لوٹنے کے متعلق خواہش کیا کرتے ہیں۔بڑے بڑے
شاعر اور فلسفی اس قسم کی خواہش کیا کرتے ہیں کہ کاش! ہم کو بچپن کا زمانہ پھر مل جائے۔پس
تمہاری عمر ایسی عمر ہے جس کی خواہش بڑے بڑے لوگ کیا کرتے ہیں۔کیونکہ یہ وہ زمانہ اور عمر
ہوتی ہے کہ جس میں رنج اور غم نہیں ہوتے۔تمہارے نزدیک تمام دنیا کی خوشی کے یہ معنی ہیں کہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
50
جلد سوم
تم خوش رہو۔دنیا میں کتنے ہی مصائب اور آفات آئیں تمہیں ان کی کچھ پر واہ نہیں۔ہاں اگر
تمہاری خوشی منغض 1 ہو گی تو تمہارے لئے رینج کی بات ہوگی۔لوگ اگر قطوں سے مرر ہے
ہوں ، بیماریوں سے ہلاک ہو رہے ہوں تو تمہارے لئے کچھ فکر نہیں۔جرمنی مٹتا ہے تو مٹ |
جائے۔قیصر معزول ہوتا ہے تو ہو جائے۔روس کی حکومت زیروز بر ہوتی ہے تو ہو۔زار روس
ہلاک ہوتا ہے تو ہو جائے۔انگلستان فتح پاتا ہے تو پا جائے۔تمہیں رنج یا خوش کرنے والی صرف
ایک ہی چیز ہے اور وہ تمہاری کھیل ، کھانے اور پہنے کی چیزیں یا دوستوں سے باتیں کرنا ہے۔مگر
جوں جوں تم بڑی عمر کے ہوتے جاتے ہو تمہاری خوشیاں کم اور افکار بڑھتے جاتے ہیں۔بچوں کی تو یہ حالت ہوتی ہے کہ مثلاً ایک گھر میں ایک ہی کمانے والا ہے اور دس کھانے
والے۔اگر وہ شخص جو کماتا ہے بیمار ہو جائے اور اس کی ایسی حالت ہو کہ اس کے مرنے سے بچے
یتیم اور عورت بیوہ ہونے والی ہو تو بھی چھوٹے بچوں کے لئے یہ حالت رنج اور غم کو بڑھانے
والی اور فکر پیدا کرنے والی نہیں ہوتی۔اور جس قدر کوئی چھوٹی عمر کا بچہ ہوتا ہے اسی قدر زیادہ اس
ریج اور تکلیف کے احساس سے دور ہوتا ہے۔حالانکہ سب سے زیادہ تکلیف اسی کو اٹھانی پڑے
گی۔کیونکہ جو بچے بڑے ہوتے ہیں وہ جلد آپ کمانے کے قابل ہو جاتے ہیں لیکن اس کو اس کا
مطلق احساس نہیں۔یہ اس وقت اس بات پر مصر ہے ماں مٹھائی لینی ہے۔لوگ اس کو جنت
کی زندگی کہتے ہیں مگر میں اس بات کا قائل نہیں کہ یہ جنت کی زندگی ہے۔بہر حال میں اس کو
بے فکری کی زندگی کہوں گا۔کیونکہ جنت کی زندگی وہ زندگی ہوتی ہے جو حقیقی آرام کی زندگی ہو۔اور یہ زندگی بے علمی کی زندگی ہوتی ہے۔میں نے شاید پہلے بھی کسی وقت بتایا ہے کہ ایک گھر میں صرف ایک عورت اور اس کا چھوٹا
بچہ رہتے تھے۔ایک دن وہ عورت مرگئی۔صبح کو پڑوسیوں نے جب دیکھا کہ بہت دن چڑھے
تک اُس کا دروازہ اندر سے بند ہے تو انہوں نے اسے کھولا۔اور دیکھا عورت مردہ پڑی ہے اور
بچہ اس کے منہ پر طمانچہ مار رہا ہے اور ہنس ہنس کر کہہ رہا ہے ماں ! بولتی کیوں نہیں۔وہ خیال کرتا
تھا کہ ماں مجھ سے ناراض ہے اور دانستہ مجھ سے نہیں بولتی۔اسے کیا معلوم کہ وہ بول ہی نہیں سکتی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
51
جلد سوم
اور اس دنیا میں اس سے کبھی نہیں بولے گی۔تو یہ زندگی بے فکری کی زندگی ہوتی ہے۔اور یہ بے فکری
بے علمی سے پیدا ہوتی ہے۔تم جس عمر سے گزر رہے ہو وہ ایسی عمر ہے جس میں اپنی ضروریات کا
پورا احساس اور علم نہیں ہوتا اور یہ حالت ایک اندھے سے مشابہ ہوتی ہے۔دیکھو ایک اندھا رنگ
کو نہیں
سمجھتا۔بچپن میں پڑھا تھا کہ ایک اندھا آنکھوں والوں سے پوچھتا ہے کہ تم جو کہتے ہو کہ
فلاں چیز سرخ ہے، فلاں سفید یا سرخ یہ غلط ہے۔مجھے تم بتاؤ تو سہی سرخ و سفید کیا چیز ہے۔ہاں
گرمی سردی تو البتہ ہوتی ہے۔اسی گرمی سردی کا نام سرخ سفید رکھ دیا گیا ہے۔یہ کہنے میں وہ
معذور تھا کیونکہ وہ رنگ کو دیکھ ہی نہیں سکتا تھا۔غرض یہ زندگی ایک بے فکری کی زندگی ہوتی ہے اور اس کو ہم پل صراط کہہ سکتے ہیں۔اسلامی روایات میں آتا ہے کہ دوزخ پر ایک راستہ ہو گا اور وہ اتنا باریک ہو گا کہ تلوار کی دھار سے
زیادہ باریک ہوگا۔جو لوگ بد ہوں گے وہ اس پر سے کٹ کر دوزخ میں گر پڑیں گے اور جو نیک
ہوں گے وہ اڑتے ہوئے اس پر سے گزر جائیں گے 2 یہ ایک الہامی استعارہ ہے۔چونکہ اسی عمر
میں نیکی یا بدی کی بنیاد پڑتی ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم تمہیں سمجھا ئیں تاکہ تم میں سے کوئی
آئندہ یہ نہ کہے کہ مجھے کسی نے بتایا نہ تھا۔پس ہم اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کے لئے اور
اس لئے بھی کہ شاید سنا ہوا کبھی تمہارے کام آئے سناتے ہیں۔کیونکہ ایسا ہوتا ہے کہ بعض دفعہ
انسان کو عین ضرورت کے وقت کوئی بھولی ہوئی چیز یاد آجاتی ہے اور اس سے وہ فائدہ اٹھا لیتا
ہے۔مثلاً ایک شخص اپنی جیب میں روپیہ رکھ کر بھول جائے اور سمجھے کہ میرے پاس کچھ نہیں ایسی
حالت میں اسے کھانے کی ضرورت پیش آتی ہے اور وہ دکاندار کے پاس جاتا ہے کہ مجھے کچھ
دے لیکن وہ قیمت طلب کرتا ہے۔اس وقت اگر جیب میں ہاتھ ڈالنے سے اس کے ہاتھ میں
بھولا ہوا روپیہ آجائے تو اُسے کس قدر خوشی ہوگی اور وہ روپیہ اس کے کیسا کام آئے گا۔پس ہم
اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کے لئے اور نیز اس لئے کہ اگر تم آج سن کر بھول بھی جاؤ تو
شاید پھر کبھی تمہارے کام آئے تمہیں نصیحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔بچپن کا زمانہ ایسا زمانہ ہوتا ہے کہ اس میں یا تو انسان اعلیٰ درجہ کا نیک منتقی ، با اخلاق اور

زریں ہدایات (برائے طلباء)
52
چلید سوم
نفع رساں انسان بن گیا یا خراب ہو گیا۔کیونکہ اس زمانہ میں اخلاق کی بنیاد پڑتی ہے۔اگر اس
وقت نگرانی کی جائے تو اچھا ہو سکتا ہے ورنہ نہیں۔مگر اصلاح و تربیت کی باتوں سے بعض اوقات
استاد بھی واقف نہیں ہوتے۔پس میں تمہیں بتا تا ہوں کہ کس طرح بدیاں یا خوبیاں بچپن میں ہی
انسان میں آجاتی ہیں۔دیکھو بخیل کتنا برا ہوتا ہے۔سب اس سے نفرت کرتے ہیں۔اگر کسی کو بخیل کہہ دیا جائے تو
وہ سمجھتا ہے کہ مجھے گالی دی گئی ہے۔کہا کرتے ہیں کنجوس لکھی چوس"۔اس کے معنے ہیں یہ شخص
ایسا بخیل ہے کہ اگر مکھی اس کی کسی کھانے کی چیز میں گر پڑے تو اس کو بھی چوس لیتا ہے۔لیکن میں
تمہیں بتاؤں کہ بخیل کیسے بنتا ہے؟ اور تم حیران ہو گے کہ تمہاری ہی عمر میں انسان کنجوس بنتا
ہے۔اور جس وجہ سے بچے کنجوس بنتے ہیں اس کو نہ صرف تم نہیں جانتے بلکہ عام طور پر بچوں کے
استاد اور ماں باپ بھی اس سے ناواقف ہوتے ہیں۔وہ میں تمہیں بتا تا ہوں تا کہ تم احتیاط کرو۔یاد رکھو کنجوسی دو قسم کی ہوتی ہے (1) کنجوسی وہ جو عادتا ہوتی ہے (2) وہ جو طبعا ہوتی ہے۔جو کنجوسی عادتاً ہوتی ہے اس کے پیدا ہونے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب کوئی فقیر آتا ہے تو
ماں باپ کہتے ہیں خود کماوے کھاوے اس کو دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ سن کر بچوں کو کنجوسی
اور بخل کی عادت ہو جاتی ہے اور گویا خود سکھائی جاتی ہے۔دوسری قسم بخل کی طبعی بخل ہے۔اس کی
وجہ سن کر تم حیران ہو گے کہ جن بچوں کو بچپن میں پاخانہ روکنے کی عادت ہوتی ہے ان میں بجل
پیدا ہو جاتا ہے۔یہ بات کہ اس سے کس طرح بخل پیدا ہوتا ہے اور یہ کہ کس طرح اس کا دماغ پر
اثر پڑتا ہے باریک باتیں ہیں۔تم ان کو سمجھ نہ سکو گے اس لئے ان کے بیان کرنے کی ضرورت
نہیں۔ہاں اتنا بتا دیتا ہوں کہ جو لوگ پیٹ بھر کر کھاتے ہیں اور کچھ دیر پاخانہ کو روکتے ہیں یا مثلاً
کھیلتے وقت بچے پاخانے کو روکتے ہیں جب وہ پھر پاخانہ جاتے ہیں تو ان کو پاخانے کے بعد
ایک راحت معلوم ہوتی ہے۔چنانچہ مشہور ہے کہ ایک بادشاہ نے پوچھا کہ سب سے آرام دہ
کون سی چیز ہے؟ ایک طبیب نے جواب دیا ! حضور پاخانہ کا آجانا۔بادشاہ ناراض ہوا اور اُس کو
نکلوادیا۔اس نے باورچی سے مل کر کھانے میں ایک قابض دوا ڈلوانی شروع کی جس سے بادشاہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
53
جلد سوم
کو قبض ہو گئی۔علاج کیا گیا مگر فائدہ نہ ہوا۔چونکہ وہ طبیب مزاج شناس تھا اس لئے اس کو بلوایا
گیا۔اس نے دوادی تو قبض دور ہوگئی۔بادشاہ نے کہا کیسا آرام آگیا ہے۔طبیب نے کہا کہ
بادشاہ سلامت! یہی تو میں نے کہا تھا۔تو وہ چھوٹے بچے جن کو پاخانہ روکنے کی عادت ہوتی ہے
ان کو یہ عادت اسی طرح پڑتی ہے کہ جب ان کو آرام معلوم ہوتا ہے تو وہ پھر اس آرام کو حاصل
کرنے کے لئے پاخانہ کو ہمیشہ روکتے ہیں۔مگر جب بڑے ہو جاتے ہیں تو اس عادت
کو لغو سمجھ کر
چھوڑ دیتے ہیں۔مگر اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ پاخانہ روکنے کی عادت بڑی عمر میں مال روکنے کا
عادی بنا دیتی ہے اور وہ بخیل ہو جاتے ہیں اور اس بری عادت کے باعث ان کو ہمیشہ ذلیل ہونا
پڑتا ہے۔دیکھو یہ کتنی چھوٹی بات ہے مگر اس کا کتنا بڑا نتیجہ کھاتا ہے۔یہ بات میں نے تم کو اس لئے سنا
دی ہے کہ تم کبھی اس کے روکنے کی کوشش نہ کرو۔کیونکہ اس کا اثر علاوہ دیگر خرابیوں کے تمہارے
اخلاق پر بہت برا پڑے گا۔اب میں تم کو بتا تا ہوں کہ چوری کی عادت کس طرح پڑتی ہے۔وہ بھی اسی عمر میں پڑتی
ہے۔اور اس طرح پڑتی ہے کہ مثلاً آموں کا موسم ہے بچہ بیمار ہے آم سامنے ہیں وہ بار بار ماں
سے کہتا ہے کہ آم دو مگر وہ کہتی ہے آم تیرے لیے اچھے نہیں۔لیکن جب ماں پرے ہوتی ہے تو بچہ
اٹھ کر آم کھا لیتا ہے۔اگر چہ یہ آم کسی غیر کے نہ تھے مگر چونکہ ماں کی غیر موجودگی میں خفیہ طور پر
اس نے کھائے اس لئے اس کے دل میں یہ بات پیدا ہوگئی کہ جب ضرورت پڑے تو وہ کسی کی
چیز کو اس کی عدم موجودگی میں استعمال کر سکتا ہے۔اب آہستہ آہستہ اس کے دل میں پوشیدہ طور
پر چیزیں استعمال کرنے کی عادت پڑنی شروع ہو جاتی ہے اور ہوتے ہوتے یہ حالت ہو جاتی
ہے کہ جب اسے کسی چیز کی ضرورت ہو تو بجائے محنت کر کے جائز طور پر حاصل کرنے کے کسی کی
چیز خفیہ طور پر حاصل کر کے استعمال کرنے کے لئے چوری کرتا ہے اور اس سے بڑھتے بڑھتے
بڑا چور ہوتا ہے۔دیکھو کتنی چھوٹی سی بات
کا کتنا بڑا اثر پڑا۔پس بچوں کو چوری کی بری عادت سے
محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ کبھی ان کی آنکھوں کے آگے اور ایسی جگہ جہاں تک بچوں کی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
54
جلد سوم
دسترس ہو سکے کھانے پینے کی کوئی چیز نہ رکھی جائے جب اس طرح کیا جائے گا تو ان میں چوری |
کی عادت نہیں پڑے گی۔کم ہمتی اور مایوسی کی عادت بھی اسی عمر میں پڑتی ہے۔بعض ماں باپ جو اپنے بچوں کی ہر
ایک بات مانتے ہیں اور اگر نہ مانیں تو بچے فورا رو پڑتے ہیں اور ماں باپ ان کو چپ کرانے
کے لئے اُن کے سب مطالبات پورے کر دیتے ہیں ایسے بچے آئندہ زندگی میں مشکلات کا
مقابلہ کر سکنے کے اہل نہیں رہتے۔جو جرنیل میدان سے بھاگتا ہے تو تم سمجھ لو کہ بچپن میں وہ
بسکٹ یا کوئی اور چیز مانگتا تھا جو اسے فوراً دے دی جاتی تھی۔اب جب دشمن کے مقابلہ میں فتح
حاصل کرنے کے لئے آیا جو کہ مشکل سے حاصل ہوتی ہے تو چونکہ یہ مشکل پسند نہ تھا اس لئے اس
بچپن کی عادت کے باعث میدان سے بھاگ گیا۔غرض جتنی اچھی یا بری عادات ہیں وہ سب اس عمر میں پڑتی ہیں۔ان کے لئے علیحدہ
سہ نہیں ہوتے نہ یہ بڑی عمر میں آتی ہیں بلکہ انہی مدرسوں اور اسی عمر میں آتی ہیں اور یہ باتیں
کھیلنے کودنے میں سیکھی جاتی ہیں۔اس عمر میں عادات سیکھنے کے لئے مصلے بچھا کر بیٹھنے کی
ضرورت نہیں ہوتی بلکہ کھیلنے کودنے کے میدانوں میں سیکھی جاتی ہیں۔تم دیکھو کہ جو بچہ دوسرے کو
شولڈر مارتا ہے وہ بڑی عمر میں سخت مزاج نکلے گا۔لیکن جو کھیلنے میں قواعد کی پابندی کرتا اور نا جائز
طور پر فتح نہیں کرنا چاہتا وہ فرض شناس ہوگا اسی طرح جو سٹک (Stick) دوسرے کو یونہی مارتا
ہے اس کے متعلق سمجھو کہ ظالم ہوگا۔اور جو برداشت کرتا ہے اور موقع دیکھ کر جدھر بال پہنچانے
کی ضرورت ہوتی ہے ادھر پہنچاتا ہے وہ بڑا ہو کر لیڈر بنے گا اور مشکلات میں قوم کا ساتھ دے
گا۔غرض ان کھیلوں میں ہی اخلاق کی بنیاد رکھی جاتی ہے اور اسی عمر میں بچے دوزخ کے لئے تیار
ہوتے ہیں یا بہشت کے لئے۔پس اس عمر میں سوائے فرائض کے تمہارے لئے زیادہ نمازیں
پڑھنا ضروری نہیں۔بلکہ جو اس عمر میں کھیلتا نہیں اور زیادہ نمازیں پڑھتا ہے ڈر ہے کہ بڑا ہو کر
نمازوں کو ترک ہی نہ کر دے۔کیونکہ عام طور پر ایسا ہی دیکھا گیا ہے۔جو بچے اس وقت کھیلوں
سے بچتے ہیں وہ اپنے اندر غفلت اور سستی کا بیج بوتے ہیں۔تم کو چاہئے کہ اس عمر میں نمازیں جو

زریں ہدایات (برائے طلباء)
55
جلد سوم
فرض ہیں پڑھو اور خوب کھیلو۔اور روزے جن پر فرض ہیں وہ رکھیں باقی چھوٹی عمر کے لڑکے نہ
رکھیں کیونکہ تمہارے لئے یہ دن طاقت حاصل کرنے کے ہیں۔پس خوب یادرکھو کہ ہر قسم کے اخلاق کی بنیاد اسی عمر میں پڑتی ہے اور اس وقت سے پڑتی
ہے جبکہ ابھی بچے ننگے پھرا کرتے ہیں۔یہ مت خیال کرو کہ بڑے ہو کر اعلیٰ اخلاق پیدا کرو
گے۔بلکہ وہ اسی عمر میں پیدا ہوں گے۔تم نے ریڈروں میں پڑھا ہوگا کہ نپولین یا نیلسن جو کہ
یورپ کے بڑے لوگ ہیں وہ بڑے ہو کر نپولین اور نیلسن نہیں بنے تھے بلکہ وہ اُسی وقت نپولین
اور نیلسن بنے تھے جبکہ ابھی وہ بچے ہی تھے۔اگر تم اس وقت کو کھو دو گے تو پھر یہ تمہارے ہاتھ نہیں
آئے گا۔اس وقت ملک کی جو حالت ہے وہ محتاج بیان نہیں۔ہندو، مسلمان ، سکھ عام طور پر یہ کہہ
رہے ہیں کہ پہلے ہم ہندوستانی ہیں پھر ہندو یا مسلمان یا سکھ۔لیکن یہ غلط ہے اور اس لئے ہے کہ
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہندوستان پر حکومت کریں اور انگریزوں
کو نکال دیں حالانکہ یہ طریق ٹھیک
نہیں۔فرض کر دا اگر انگریز چلے جائیں تو کیا ہندوستانی حکومت کر سکیں گے؟ ہر گز نہیں کیونکہ ابھی
ان کی اخلاقی حالت اچھی نہیں۔جب ہندوستان پر انگریزوں نے قبضہ کیا ہے تو ان کو ایک قطرہ خون
کا نہیں گرانا پڑا۔کیونکہ
ان میں حکومت کرنے کے اخلاق تھے اور ہم میں نہ تھے۔اب فرض کرو کہ انگریز چلے بھی جائیں
تو ان کی بجائے کوئی اور آجائے گا کیونکہ ابھی ہندوستانیوں میں اخلاق پیدا نہیں ہوئے
انگریزوں اور دیسیوں میں یہ فرق ہے کہ جو کام ایک انگریز کے سپرد ہو گا وہ اسے خواہ کسی وقت
کرنا پڑے کرے گا۔وہ تمام دن لگا رہے گا، راتوں کو جاگے گا، اس وقت تک آرام نہیں لے گا
جب تک اس کام کو کر نہ لے گا۔مگر ہندوستانیوں میں عام طور پر اپنے فرائض کو ایسی عمدگی سے
بجالانے کی عادت نہیں۔جنگ کے ایام میں ضلعوں کے افسر تک ساری ساری رات جاگتے
تھے۔ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر نے اپنے بیرے کو کہہ دیا تھا کہ رات کو جس وقت تار آئے مجھے
کو فوراً اطلاع دو۔لوگوں نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا وہ رات کو سوتا ہی نہیں۔چنانچہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
56
جلد سوم
ایک دفعہ رات کو تار آیا۔پہرہ دار نے صاحب کو اطلاع دی۔اس پر وہ خود اٹھ کر آیا اور کہا کہ کوئی
تار آیا ہے؟ بیرے نے کہا آیا تو ہے مگر میں نے یہ سمجھ کر کہ آپ آرام کر رہے ہوں گے اطلاع نہ
دی۔اس نے کہا تم فوراً مجھ کو بتا دیا کرو لیکن ہندوستانیوں کی جب سلطنت گئی تو وہ عیش و عشرت
میں مصروف تھے۔حکومت قسطنطنیہ کے جو حصے بخرے ہوئے اس کی وجہ بھی انہی اخلاق کی کمی
ہے۔اگر ترکوں کی اخلاقی حالت اچھی ہوتی تو آج ان مسلمانوں کو یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔جب ترکوں کے اخلاق اچھے تھے وہ فاتح تھے اور دنیا ان سے ڈرتی تھی لیکن اب جبکہ ان
میں اعلیٰ اخلاق نہ رہے تو حکومت بھی نہ رہی۔کیونکہ جب تک حکومت کرنے کے اخلاق نہ ہوں
حکومت نہیں رہ سکتی۔ٹرانسوال والوں کو انگریزوں نے شکست دی مگر وہ اس خوبی سے لڑے اور
ایسے لڑے کہ باوجود مفتوح ہونے کے فتح انہی کی رہی۔انگریزوں نے معاہدہ میں لکھا کہ ہم
تین سال میں ہوم رول دے دیں گے چنانچہ تیسرے سال انہوں نے مکمل ہوم رول دے دیا۔اب تم باہر جاؤ گے تو تمہارے کانوں میں خلافت خلافت کی بھی آوازیں پہنچیں گی۔تمہارے لئے بہت آسان ہے کہ تمہارا خلیفہ ہے اور اس کی خلافت روحانی ہے اس کو کوئی کیا
چھین سکتا ہے۔باقی رہی ترکی حکومت سو اس کو اسی چیز کے نہ رہنے نے کھویا جس کے ہونے
سے انہوں نے یورپ میں فتوحات حاصل کی تھیں۔اب ان کے کمانڈروں اور وزیروں کی ایسی
حالت ہو گئی ہے کہ حریف کے افسروں سے مل جاتے ہیں اور اپنی ذات کے لئے رشوت لے کر
دشمن کے آگے ہتھیار ڈال دیتے اور ملک کو تباہ کر دیتے ہیں۔روس اور روم کی وہ پہلی جنگ جس
میں ترکوں
کو غالباً اولاً شکست ہوئی مگر اُس وقت جبکہ ترکی فوجوں نے زار کی فوجوں کو بالکل
بے دم کر دیا تھاتی کہ زار کواپنی افواج دیکھنے کے لئے خود آنا پڑا ترک جرنیل نے ہیں لاکھ پونڈ
روسیوں سے رشوت لے کر اپنی فتح کو شکست سے بدل دیا۔زار اور اس کا باڈی گارڈ جب ترکوں
کی زد میں آیا تو توپ خانہ کے افسر نے کہا کہ اس وقت مجھے گولہ باری کرنے کی اجازت دی
جائے تاکہ میں سب
کو فنا کر دوں لیکن جرنیل نے کہا ابھی ٹھہرو۔پھر کئی بار گولہ باری کرنے کی
اجازت طلب کی گئی لیکن وہ یہی کہتا رہا کہ ابھی ٹھہر دشتی کہ زار اور اس کے ساتھی زد سے گزر گئے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
57
جلد سوم
اُس وقت اس نے کہا ہاں اب گولہ باری کرو۔افسر توپ خانہ نے کہا اب میں کیا کروں۔اسی
طرح جب بلقان میں جنگ ہوئی تو ترکی محکمہ جنگ کی طرف سے ترکی افواج کے لئے جو
سامانِ حرب بھیجا گیا اس کے جب صندوق کھولے گئے تو معلوم ہوا کہ اصلی کارتوسوں کی بجائے
لکڑی کے کارتوس نما خول ان میں بھرے تھے اس کی بھی یہی وجہ تھی کہ افسر خود روپیہ کھا گئے۔پس جس ملک میں ایسے غدار حکمران ہوں وہ کس طرح تباہی سے بچ سکتا ہے اور جس قوم کا یہ
کیریکٹر ہو کہ جوظلم کرتی ہو وہ دنیا میں کیسے حکومت کر سکتی ہے۔اخلاص بڑی اعلیٰ درجہ کی چیز ہے مگر محض اخلاص سے اخلاق پیدا نہیں ہوتے۔بہت لوگ
مخلص ہوتے ہیں مگر ان میں بعض اخلاقی کمزوریاں ہوتی ہیں۔اخلاق سیکھنے اور کوشش کرنے
سے ہی حاصل ہوتے ہیں۔اور جو لوگ اخلاق کو سیکھتے نہیں اگر ان سے اخلاق کے خلاف کوئی
بات سرزد ہو تو ان کے اخلاص پر حرف نہیں آسکتا کیونکہ وہ مجبور ہیں۔پس اگر مشق نہ کرائی جائے
تو اس زمانہ میں عادات خواہشات پر غالب آجاتی ہیں۔اور اگر ابتدا ہی سے اخلاق کی نگہداشت
نہ کی جائے تو اخلاق درست نہیں ہو سکتے۔اور اخلاق کے بگڑنے سے قو میں بگڑتی اور اخلاق کے
درست ہونے سے قو میں سنورتی ہیں۔تمہارے سامنے سب سے بڑا اور پہلا کام یہ ہے کہ تم
ابھی سے اپنی اخلاقی حالت کی فکر کرو اور ہر بات میں اخلاق سیکھنے کی کوشش کرو۔اگر اس عمر میں |
بچوں کے اخلاق کی درستی کی طرف توجہ نہ کی گئی اور ان میں برے اخلاق کی بنیاد پڑ گئی تو یہی بچے
مذہب اور قوم کو بیچنے والے ہو جائیں گے۔اس لئے بچوں میں ابھی سے اعلیٰ اخلاق پیدا کرنے
کی کوشش کرنی چاہئے اور ان کی واجبی عزت کرنی چاہئے۔کیونکہ اس زمانہ میں جس قسم کی باتیں
ان میں راسخ ہوں گی وہی بڑے ہو کر ان سے ظہور میں آئیں گی۔اسی زمانہ میں ان کو حکومت
کرنی آئے گی۔اس میں ان کو دوسروں سے خوش معاملگی اور ایثار کرنا آئے گا۔اور یہ معمولی معمولی
باتوں سے ہوسکتا ہے۔مثلاً اسی جلسہ تقریر میں ایک شخص ضعیف ہو، اونچا سنتا ہو، وہ اگر
تمہارے پاس آئے تو تم اس کے لئے جگہ چھوڑ دو۔کمزور کی مدد کرو، دوسروں کے فوائد کو مد نظر
رکھو۔جو لوگ دوسروں کے فوائد کو مد نظر نہیں رکھتے انہی کے لئے تباہیاں آتی ہیں۔لیکن وہ جو

زریں ہدایات (برائے طلباء)
58
جلد سوم
دوسروں کے فوائد کو مد نظر رکھتے ہیں وہ دراصل اپنا نقصان نہیں کرتے بلکہ ان کا بھی فائدہ ہوتا
ہے۔دوسرے جھوٹ کا مادہ تباہ کن ہوتا ہے اور اسی وقت اس کی بنیاد پڑتی ہے۔مثلا تم کسی
موقع پرستی کرتے ہو جس پر سپرنٹنڈنٹ تمہیں سزا دینے لگتا ہے۔مگر تم اس غلطی سے انکار
کرتے ہو حالانکہ تمہاری غلطی ہوتی ہے۔اُس وقت تمہیں جھوٹ بول کر سزا سے بچنے کی کوشش
نہیں کرنی چاہئے بلکہ برداشت کرنا چاہئے لیکن اگر نہیں کرو گے اس کا یہ نتیجہ ہوگا کہ جب کبھی
تمہارے آگے مصیبت آئے گی تم گھبرا جاؤ گے اور مردانگی سے اس کو برداشت نہ کر سکو گے اور
جھوٹ بول کر اس کو ٹالنا چاہو گے۔پس اگر تمہاری غلطی ہو تو قبول کرنا چاہئے۔اسی طرح ہر
معاملہ میں سچ بولنا چاہئے۔عام طور پر یورپ والے ایشیائیوں کے متعلق کہتے ہیں کہ ہم ان سے کیا معاملہ کریں۔یہ
لوگ جھوٹ کے عادی ہوتے ہیں۔ہندوستانیوں پر بھی یہ عیب لگایا جاتا ہے۔ہندوستانی سچے
ہوتے ہیں۔مگر ذاتی معاملات میں ان سے یہ کمزوری ہو جاتی ہے۔اس اعتراض کا کہ ہندوستانی
جھوٹ بولتے ہیں لطیفہ کے طور پر ہندوستانیوں نے یہ جواب دیا ہے کہ
جھوٹے ہیں ہم تو آپ ہیں جھوٹوں کے بادشاہ
یورپ کے لوگ معاملات میں جھوٹ نہیں بولتے اس لئے عدالتوں کو اپنا کام کرنے میں
نہایت آسانی ہوتی ہے۔وہاں جو کچھ لوگ دیکھتے ہیں اس کی گواہی دے دیتے ہیں۔مگر
برخلاف اس کے ہندوستان کی عدالتوں میں یہ ہوتا ہے کہ دوست کی خاطر صداقت کو چھپاتے
ہیں۔تیسرے فرض منصبی کی ادائیگی کا خیال رکھو۔یہ بات بھی بچپن میں ہی سیکھی جاسکتی ہے۔کھیل میں تمہیں جہاں لگایا جائے وہاں کے فرائض خوب ادا کرو۔اور جب تمہیں ان کے ادا
کرنے کی عادت ہوگی تو بڑے ہو کر جو کام تمہارے سپرد کئے جائیں گے تم ان کے کرنے میں
کاہل اور نافرض شناس نہیں ہو گے۔یورپ کے لوگوں کی یہ کیفیت ہے کہ جہاں ان کو لگا دو

زریں ہدایات (برائے طلباء)
59
جلد سوم
جان جائے گی مگر فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں ہوگی۔ہندوستانی فوجیں جو انگریزوں کے
زیر تربیت رہتی ہیں ان کی بھی یہی حالت ہوتی ہے۔کہتے ہیں ایک خاص قوم کی بھرتی کی گئی اور
اس کو ایک معرکہ کے مقام پر قبضہ کرنے کے لئے بھیجا جانے لگا تو انہوں نے کہا ہمارے ساتھ
صلى الله
ایک محافظ فوجی دستہ بھی ہونا چاہئے۔سرکار نے کہا کہ تمہیں تنخواہ کس کام کی دی جاتی ہے۔یہ ان
کی تربیت کا نقص تھا۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں مسلمانوں کی یہ حالت تھی کہ اپنے فرائض |
کی ادائیگی میں جان دے دیتے تھے اور ان کو جس کام پر لگایا جاتا تھا پورا کرتے تھے۔مگر آجکل
کہتے ہیں جب تک افسر نہ ہوں فرائض ادا نہیں کئے جاسکتے اور ماتحتی کو ذلت سمجھتے ہیں۔حالانکہ
جو ماتحتی میں کام نہیں کر سکتا وہ افسر ہو کر بھی کام کا اہل نہیں ہوتا۔چہارم ایفائے عہد ہے۔یہ عادت بھی اسی عمر میں پڑتی ہے۔اگر تمہیں تمہارا استاد یا تمہارا
ہم جماعت کہتا ہے کہ فلاں وقت مجھ سے پڑھو یا آکر میرے ساتھ کھیلو۔اور تم وعدہ کرتے ہو تو
خواہ کچھ ہو اس کو پورا کرو۔یہاں یہ مراد نہیں کہ تمہارا ہم جماعت یا کوئی اور لڑکا تمہیں کسی شرارت
کے کام کے لئے کہے مثلاً یہ کہ فلاں کو ماریں تو یہ کوئی عہد نہیں۔لیکن اگر تم اس وقت عہد کے
نباہنے کی کوشش نہیں کرو گے تو تمہیں عادت پڑ جائے گی کہ معمولی معمولی باتوں پر عہد کو توڑ دیا۔کرو گے۔پس جو عہد کرو اس کو جان کے ساتھ نبھاؤ اور اس کی ابھی سے عادت ڈالو۔پنجم اطاعت ہے۔یہ بھی ترقی کرنے والی قوم میں ہونی چاہیے۔اور یہ بھی بچپن میں ہی
پیدا ہوا کرتی ہے۔ماں باپ کی اطاعت ، استاد کی اطاعت ، حاکم کی اطاعت ، بزرگوں کی
اطاعت۔اگر تم میں اطاعت کا مادہ ہوگا تو تم فاتح ہوسکتے ہو۔ورنہ اطاعت کے نہ ہونے سے
بہت سے ترقیوں کے مواقع تم سے کھوئے جائیں گے۔پس اطاعت تکلیف اٹھا کر بھی کرو۔یہ وہ اخلاق ہیں جنہیں سیکھ کر دنیا نے ترقی کی۔اور جس قوم میں ان اخلاق کی کمی ہو جائے
اس کے متعلق سمجھو کہ اس کی بردباری کے دن آگئے۔آجکل کہتے ہیں کہ سٹرائیکوں میں ترقی ہے
اور یورپ والے سٹرائکیں کرتے ہیں۔مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ یورپ میں سٹرائیکوں کا سلسلہ
کب چلا۔اُسی وقت سے جب سے کہ یورپ خود تباہی اور بربادی کی طرف جارہا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی