بچوں، بچوں کے والدین اور انگرانوں کے لئے نصائح
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
60
جلد سوم
اہل یورپ کی ہزاروں خوبیاں چھوڑ کر ان کی خراب عادتوں
کی نقل کرنا بہت ہی بڑی غلطی
ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ ایک بوڑھا جب گرتا ہے تو ایک نوجوان بھی گرنے لگے۔اس کو
کہا جائے کہ بچو وہ کہے کہ جب بوڑھا تجربہ کار گر گیا ہے تو میں کیوں نہ گروں۔پس نادان ہیں وہ
جو سٹرائکوں
کو ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔کیونکہ یورپ میں سٹرائکیں اُس وقت شروع ہوئی ہیں
جب یورپ کا قدم انحطاط و تنزل کی طرف اٹھنے لگا ہے۔یورپ نے جن باتوں سے ترقی کی وہ
یہ تھیں کہ ان میں ایثار تھا، ہمدردی تھی ، اطاعت تھی۔اب وہ جو سٹرائکیں کرتے ہیں۔ان کی
مثال ایسی ہی ہے جیسے کہ پہاڑ پر سے نیچے گرنے لگے۔لیکن اگر ہندوستانی بھی سٹرائکیں کرتے
ہیں تو ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی گڑھے میں پڑا ہوا اور نیچے کی طرف جانے لگے۔یہ تو میں نے وہ نصائح کی ہیں جو ہمارے سکول کے ہندو سکھ غیر احمدی بچوں کے لئے بھی
مفید ہوسکتی ہیں۔اب میں یہ بتانے لگا ہوں کہ ہمارے احمدی لڑکوں کو کیا کرنا چاہئے۔ان کو خدا
کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے زندہ مذہب دیا ہے اور ان کا خدا ہمیشہ اپنے پاک اور
پیارے بندوں سے بولنے والا خدا ہے۔پس وہ خدا جو ایسا زندہ خدا ہے ہمیں اس کے بندے ہو
کر زندہ ہونا چاہئے۔ہم میں ایسی گرمی ہونی چاہئے کہ جس سے ہم دوسرے سرد لوگوں میں بھی
گرمی پیدا کر سکیں۔ہم نے بچپن میں ہی خدمت دین شروع کی۔اور یہ اللہ کا فضل ہے کہ
میری عمر سترہ برس کی تھی جب میں نے رسالہ تفخیذ نکالا ہے۔اُس وقت مراد آباد کے ایک پرانے
اور مشہور اخبار نے ریویو لکھا تھا کہ مذہبی رسالوں میں یہ رسالہ دوسرے نمبر پر ہے اور اول نمبر پر
ہمارے ریویو کو مانا تھا۔پس تم زندہ خدا سے تعلق پیدا کرو اور ایسی حالت پیدا کرو کہ اگر تمہیں خدا
کے لئے جان بھی دینا پڑے تو دے دو۔ماں باپ چھوڑنے پڑیں تو چھوڑ دو۔غرض کوئی بڑی
سے بڑی چیز تمہارے لئے خدا کے مقابلہ میں روک نہیں ہونی چاہئے۔اگر اپنے آپ کو خدا ہی
کے لئے کر دو گے تو خدا ہر میدان میں تمہارے ساتھ ہوگا۔میں نے تمہیں ایسی نصائح کی ہیں جو اگر چہ تمہارے اس وقت زیادہ کام نہ آئیں لیکن
ایک وقت تمہیں یہ فائدہ دیں گی اگر تم ان پر عمل کرو گے۔اگر چہ آج تم کمزور ہو مگر تم
زریں ہدایات (برائے طلباء)
61
جلد سوم
طاقتور ہو گے۔پس تم آج ہی سے فاتح بننا، حاکم بننا اور خدا کے اطاعت گزار اور قوم کے
خدمت گزار اور ایثار کرنے والے اور فرائض شناس اور عہد کو پورا کرنے والے اور سچے
بننے کی کوشش کرو اور اعلیٰ اخلاق سیکھو۔جب تک یہ اخلاق نہیں ہوں گے کچھ نہیں
ہوگا۔آج لوگ جہاد کرنا چاہتے ہیں مگر جب ان کے اعلیٰ اخلاق ہی نہیں وہ کیا کریں گے۔مشہور ہے کہ چوہوں نے مشورہ کیا کہ بلی ہمیں بہت تکلیف دیتی ہے اس کے ظلموں کا
سد باب ہونا چاہئے۔اس کے لئے ان کی ایک کمیٹی ہوئی۔کسی نے کہا میں اس کے کان پکڑ
لوں گا۔کسی نے کہا میں ٹانگ پکڑلوں گا۔کسی نے کہا میں دم پکڑ لوں گا۔اسی طرح بہت سوں
نے اپنی اپنی خدمات پیش کیں اور بلی کو مارنے کے لئے تیار ہو گئے۔لیکن بعد میں ایک
بوڑھے چوہے نے کہا کہ یہ تو سب کچھ ہو گا مگر اس کی میاؤں کو کون روکے گا۔یہ سن کر سب
ٹھنڈے ہو گئے۔تو جب تک کسی قوم کی اخلاقی حالت ہی اچھی نہ ہو اُس وقت تک وہ کسی کا
مقابلہ نہیں کر سکتی۔کیونکہ جن باتوں کی ضرورت ہوتی ہے ان کا اس قوم میں فقدان
ہوتا ہے۔پس چاہئے کہ تم ابھی سے غریبوں کی مدد لنگڑوں لولوں کی خدمت کرو۔مثلاً اس
طرح کہ وہ راستہ میں ہوں تو تم ان کو اپنے ساتھ لے لو۔اور ہمسائیوں کی مدد اور
کمزوروں پر رحم کرو۔اس سے تمہاری اخلاقی بنیاد مضبوط اور درست ہوگی۔او۔اور استادوں
کے لئے یہ نصیحت ہے کہ وہ بھی ہر نصیحت کا نمونہ بن کے دکھائیں۔جب اخلاص کے ساتھ
تربیت مل جاتی ہے تو پھر کسی قوم کی ترقی کو خدا کے فضل سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔“
(الفضل 5 تا 9 اگست 1920ء)
:1 منعض : مکدر - گدلا۔افسردہ - حزیں (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 1296 فیروز سنز
لاہور مطبوعہ 2010ء)
:2 مسلم كتاب الايمان باب معرفة طريق الرؤية صفحه 92، 93 حدیث نمبر
451 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية