موجودہ زمانہ کے زہریلے اثرات سے بچاؤ کے لئے تین ضروری باتیں
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
82
889
جلد سوم
موجودہ زمانہ کے زہریلے اثرات سے بچاؤ کے لیے تین
ضروری باتیں
ذیل میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے ان کلمات طیبات کا مفہوم اپنے الفاظ میں دیا
جاتا ہے جو حضور نے مورخہ 28 ستمبر 1921ء کو بمقام لاہور احمدی طلباء سے خطاب فرمایا۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔” ہمارے طلباء کو تین باتیں اپنے اندر پیدا کرنی چاہئیں وہ باتیں اگر ان میں پیدا
ہو جائیں تو موجودہ زمانہ کے زہریلے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔مگر ساتھ ہی اس بات کا
بھی نہایت احتیاط سے خیال رکھنا ضروری ہے کہ ان تینوں باتوں کو عمل میں لاتے وقت
اگر صحیح ضرورت اور موقع ومحل کا لحاظ نہ رکھا جائے یا ان باتوں کو غلط طریق سے عمل میں لایا
جائے تو تین صفات کے مقابلہ پر تین عیوب کے پیدا ہو جانے کا احتمال ہے۔پہلی بات یہ ہے کہ سچ بولنے کی عادت ڈالی جائے۔فرمایا اس زمانے میں سچ بولنے
کی عادت بہت کم ہوگئی ہے اور جھوٹ کا رواج بہت عام ہو گیا ہے۔غیر تعلیم یافتہ لوگ بھی
جھوٹ بول لیتے ہیں اور تعلیم یافتہ لوگ بھی جھوٹ بولنے میں ان سے پیچھے نہیں ہیں۔بلکہ
مؤخر الذکر گروہ کے جھوٹ بولنے کا طریق مقدم الذکر سے زیادہ خطر ناک ہوتا ہے۔کیونکہ
یہ لوگ ایسے رنگ میں جھوٹ بولتے ہیں کہ سرسری نگاہ سے معلوم بھی نہیں کر سکتے کہ یہ
جھوٹ ہے۔ہمارے طلباء کو چاہئے کہ اس بارے میں بہت احتیاط سے کام لیں اور جہاں
کہیں بات کرنے کی ضرورت ہو تو خیال رکھیں کہ ہما را بیان کلی طور پر سچا ہو اور جھوٹ کا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
83
جلد سوم
شائبہ بھی اس میں نہ پایا جائے۔لیکن یہ یادر ہے کہ صادق القول ہونے کی صفت کو حاصل
کرنے کے متعلق ایک احتیاط کی ضرورت ہے۔اس احتیاط کو اگر مد نظر نہ رکھا جائے تو اس
صفت کے مقابلے میں ایک عیب کے پیدا ہو جانے کا احتمال ہے اور وہ عیب سوء اخلاقی
اور بے ادبی کا عیب ہے۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ صرف ضرورت حقہ کے موقع پر سچی بات
کا بیان کرنا ضروری ہوتا ہے۔ہر جگہ اور ہر موقع پر بغیر کسی ضرورت کے سچی بات کا اظہار
کر دینا بعض اوقات سوء اخلاقی کے عیب کا رنگ اختیار کر لیتا ہے۔مثلاً ایک شخص کو اپنے
کسی ایک بھائی کے بعض عیوب کا علم ہے اگر وہ مجلس میں سب لوگوں کے رو برواس کے
عیوب کا اظہار شروع کر دے تو ایسا شخص اگر چہ بیچ ہی بول رہا ہو گا لیکن اخلاق فاضلہ اس
کے اس فعل کے متقاضی نہیں ہیں۔اس شخص کا سچی بات بیان کرنا اس موقع پر خدا کی رضا کا
نہیں بلکہ خدا کی ناراضگی کا موجب ہوگا۔انسان خود اپنے متعلق بعض باتوں کا اظہار کرنا
مناسب نہیں سمجھتا۔مثلاً اسے علم ہو کہ آج اس کی والدہ نے غسل کیا ہے تو کیا اس بات
کو (اگر چہ بچی ہے ) لوگوں کے سامنے بیان کرنا نا مناسب خیال نہیں کرتا ؟ پس جب خود
اپنے نفس کے متعلق وہ تمام باتوں کا اظہار نہیں کرتا (اگر چہ وہ باتیں کچی ہی ہوں ) تو
دوسروں کے متعلق کیوں اس بات کو پسند کرتا ہے۔تو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ
جھوٹ سے بلکلی اجتناب ہو لیکن سچ بولنے کے لئے ضرورت اور موقع کا لحاظ رکھا جائے تا
ایسا نہ ہو کہ بداخلاقی پیدا ہو جائے۔پھر بعض موقعوں پر ضروری بھی ہوتا ہے کہ سچی بات کا اظہار کر دیا جائے لیکن بات
کے بیان کرنے کا ایسا طریق اختیار کیا جاتا ہے کہ بے ادبی کا عیب پیدا ہو جاتا ہے۔دیکھو ایک
ہی مفہوم کو کئی طریق سے ادا کیا جا سکتا ہے۔مثلاً کسی کو کہنا ہو کہ کھانا کھا لوتو کئی فقرے ہو سکتے
ہیں مثلاً کھانا تناول فرمائیے بھی کہہ سکتے ہیں اور کھانا ٹھونس لیجئے“ یا ”کھانا نگل لیجئے“
بھی کہہ سکتے ہیں۔اگر چہ مطلب ان سب فقروں کا ایک ہی ہے کہ کھانا کھا لولیکن اس مطلب
کو ایک طریق سے ظاہر کیا جائے تو ادب اور اخلاق بھی قائم رہتے ہیں مگر دوسرے طریق
زریں ہدایات (برائے طلباء)
84
جلد سوم
میں بے ادبی اور بداخلاقی پائی جاتی ہے۔اسی لئے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو مخاطب
کر کے فرماتا ہے لَا تَقُولُوا رَاعِنَا وَقُولُوا انْظُرُنَا وَاسْمَعُوا العنی تم رَاعِنَا |
مت کہو اور انظرنا کہو۔اب رَاعِنَا اور انظرنا کا مطلب ایک ہی ہے یعنی ہماری
رعایت رکھیے یا ہماری طرف نظر رکھیے لیکن پھر بھی رَاعِنَا کہنے سے ممانعت کی گئی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ رانا کا مادہ باب مفاعلہ سے ہے اور اس باب میں یہ مفہوم پایا جاتا
ہے کہ تم مقابل میں ایک بات کرو گے تب ہم تمہارے لیے ایسا کریں گے۔اور راعنا
میں یہ مفہوم پایا جاتا ہے کہ آپ ہماری رعایت رکھیں گے تب ہم بھی آپ کی رعایت ملحوظ
رکھیں گے ورنہ نہیں۔مگر انظرنا کے معنی صرف یہی ہیں کہ آپ ہماری رعایت رکھیے یا
ہماری طرف نظر رکھیے۔پس راعنا کے معنی اگر چہ عام محاورہ میں یہی ہیں کہ آپ ذرا
ہماری رعایت رکھیے لیکن اس لفظ کے مادہ میں چونکہ بے ادبی کا مفہوم پایا جاتا ہے کیونکہ
بڑے آدمی کو جس کا ادب ملحوظ رکھنا چاہئے یہ کہنا کہ ہم آپ کی رعایت اور ادب صرف اس
صورت میں رکھیں گے کہ جب آپ بھی ہماری رعایت رکھیں گے ایک سخت بے ادبی کا
کلام ہے اس لئے اس کی مخالفت فرمائی ہے اور اسی مفہوم کو ایسے لفظ میں ادا کرنے کے لیے
حکم دیا ہے جس میں بے ادبی کا بالکل احتمال نہ ہو۔اس سے معلوم ہوا کہ ایک ہی بات کو
بیان کرنے کے لئے ادب کا طریق بھی ہو سکتا ہے اور بے ادبی کا طریق بھی ہوسکتا ہے۔مومن
کیلئے لازم ہے کہ ضرورت پر بات کو سچ سچ بیان کر دیوے لیکن اس بات کا خیال ضرور
رکھے کہ اس کے بیان کرنے کے طریق اور الفاظ میں بے ادبی اور بداخلاقی نہ ہو۔دوسری بات یہ ہے کہ دین کی طرف توجہ ہو۔فرمایا یہ مرض عموماً کالج کے طلباء میں
ہے کہ وہ دین کی طرف توجہ نہیں کرتے اور دین کو اہم امور میں سے شمار نہیں کرتے عمل پیرا
ہونا تو درکنا را حکام دین کے علم سے بھی غافل اور بے خبر رہتے ہیں۔فرما یا اول تو دینی علوم سے واقفیت ہونی چاہئے۔عام طور پر طلباء یہ خیال کر لیتے ہیں
کہ دین کا علم سیکھنے کے لئے کوئی زیادہ وقت یا محنت درکار نہیں ہے۔وہ سمجھ لیتے ہیں کہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
85
جلد سوم
دین کا علم سیکھنے کا کام تو ایسا ہی ہے جیسے کوئی گولی پانی میں حل کی اور اسے پی لیا اور اندر چلی
گئی ایسا ہی دین ہے کہ بس چند دنوں میں جب ذرا توجہ کریں گے تو دین کا علم ہمارے
اندر داخل ہو جائے گا۔دین ان کے خیال میں ایک چھوٹی سی چیز ہے اور اگر محنت
اور وقت درکار ہے تو ظاہری علوم کے لئے ہے۔دین کے لئے کسی لمبے وقت کی ضرورت |
نہیں۔اکثر طالب علموں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ جب ہم کالج سے فارغ ہو جائیں گے تو
جہینہ کیلئے قادیان جائیں گے وہاں ہمارے لیے استاد مقرر کر دیا جائے گا جو ہمیں
اتنے عرصہ میں دین کے تمام مسائل سے واقف کر دے گا حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ
ایک ماہ میں یا اس سے کچھ زیادہ عرصے میں دین سیکھا جا سکتا ہے۔ان کے اس خیال کے
پیدا ہونے کی وجہ یہی ہے کہ دین کو چھوٹی سی چیز خیال کرتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ
دین کے علم کی وسعت ظاہری علوم کی وسعت سے بہت زیادہ ہے۔اور دین کے علوم کی
تفصیلات اور باریکیاں ظاہری علوم کی تفصیلات اور باریکیوں سے بہت زیادہ ہیں۔جب
ظاہری علوم کے حاصل کرنے میں بھی لمبا عرصہ اور بڑی محنت درکار ہے تو دین کے علوم
حاصل کرنے میں بھی لمبا عرصہ اور بڑی محنت درکار ہے اور دین کے علوم حاصل کرنے
کیلئے بھی بہت زیادہ عرصہ اور محنت کی ضرورت ہے۔فرمایا دین کا علم حاصل کرنے کیلئے بہت سی دینی کتب کا پڑھنا ضروری ہے۔مثلاً
قرآن کریم، کتب احادیث، کتب حضرت مسیح موعود اور صوفیاء کی کتابیں وغیرہ وغیرہ۔اول
تو ان سب کتابوں کے پڑھنے کے لئے بھی ایک لمبا عرصہ اور محنت درکار ہے۔پھر اگر کوئی
ان سب کتابوں کو پڑھ لے تب بھی یہ خیال غلط ہے کہ اس نے دین کا علم کامل طور پر سیکھ لیا
ہے کیونکہ ان کتابوں کو ایک دفعہ عبور کرنے سے یہ نہیں ہوتا کہ سب کو سمجھ بھی لیا ہے۔بلکہ
بسا اوقات انسان ایک بات کو بیسیوں دفعہ پڑھتا ہے لیکن اس کا صحیح مفہوم یا اس بات کی
خوبی کا علم اس کے ذہن میں نہیں بیٹھتا۔پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہی بات اس کے
سامنے سے گزرتی ہے اور فوراً اس بات کا صحیح مفہوم یا کوئی لطیف معنی اس کے قلب میں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
86
جلد سوم
داخل ہو جاتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک انسان کے قلب میں ایک بات کی
قبولیت کا مادہ نہ ہو تب تک وہ بات چاہے بیسیوں دفعہ اس کی نظر سے گزرے اس کے
قلب میں وہ بات داخل نہیں ہوتی۔پھر جس وقت کہ اس بات کی قبولیت کا مادہ اس کے
قلب میں موجود ہوا گر اتفاقاً بھی ایسے وقت میں وہ بات اس کے سامنے سے گزر جائے تو
ایسا ہوتا ہے کہ وہ بات اس کے قلب پر بجلی کی طرح اثر کرتی ہے اور اس بات کے لطیف |
اور صحیح معنی اس کی سمجھ میں آجاتے ہیں تب وہ حیران ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ بات اس
نے آج ہی پڑھی ہے۔دیکھو! مادیات میں بھی یہ بات پائی جاتی ہے۔مثلاً آٹھ آدمی ایک
جیسے حالات میں رہتے ہیں اور ایک ہی کنویں سے پانی پیتے ہیں ان میں سے دو کو ہیضہ
ہو جاتا ہے اور چھ بالکل صحیح سلامت رہتے ہیں۔اب اگر چہ ہیضہ کے کیڑوں والا پانی
سب نے پیا ہے لیکن سب میں ان کیڑوں کے اثر کی قبولیت کا مادہ موجود نہ تھا۔ان میں
سے دو میں چونکہ اس بیماری کے کیڑوں کے اثر کے لئے قبولیت کا مادہ موجود تھا اور اتفاقاً
اس مادہ کی موجودگی میں ہیضہ کے کیڑے بھی داخل ہو گئے اس لئے ان دو کو تو ہیضہ ہو گیا اور
باقیوں کو نہ ہوا۔فرانس کے ایک ڈاکٹر نے جرمن تھیوری کو غلط ثابت کرنے کی غرض سے ایک
شیشی کی شیشی ہیضہ کے کیڑوں کی کھالی لیکن اسے ہیضہ نہ ہوا کیونکہ اس کے اندر ہیضہ کے کیڑوں
کے اثر کے لئے قبولیت کا مادہ موجود نہ تھا۔اسی طرح پیلو فیور (Yellow Fever ) کا
باعث جس قسم کے مچھر ہوتے ہیں اس قسم کے مچھر ایک ڈاکٹر کے سارے بدن پر لڑائے
گئے لیکن اسے بخار نہ ہوا۔پھر ایک اور ڈاکٹر کو ایک مچھر سے لڑایا گیا اور اسے بخار ہو گیا۔ان
سب باتوں سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ جب تک کسی بات کے لئے قبولیت کا مادہ موجود نہ
ہو تب تک وہ بات چاہے بیسیوں دفعہ سامنے سے گزرے اس کا اثر انسان قبول نہیں کرتا
اور دین کے علوم میں بھی ایسا ہوتا ہے۔مثلاً ایک شخص کو وفات مسیح کا عقیدہ سمجھانے کیلئے ہیں سال تک تبلیغ کی جاتی ہے اور
قرآن اور حدیث اور بائبل اور کتب تاریخ وغیرہ سے دلائل اس کے سامنے بار بار پیش
زریں ہدایات (برائے طلباء)
87
جلد سوم
کیے جاتے ہیں لیکن اس کا قلب اس عقیدہ کو قبول نہیں کرتا۔پھر ایسا ہوتا ہے کہ اکیسویں سال میں
جا کر اسے اس مسئلہ کی سمجھ آجاتی ہے۔اب کوئی نئے دلائل تو نہیں تھے جو اسے ہیں سال تک نہ
بتائے گئے ہوں اور اکیسویں سال میں سنائے گئے اور اسے وفات مسیح پر یقین ہو گیا بلکہ
وہی دلائل تھے جو بار بار اس کے سامنے پیش کیے جاتے تھے۔بات یہ تھی کہ میں سال تک
اس کے قلب میں وفات مسیح کی قبولیت کیلئے مادہ موجود نہ تھا اس لئے دلائل کے پیش کرنے
کے باوجود اس نے اس عقیدہ کو قبول نہ کیا۔پھر جس وقت کہ اس کے قلب میں قبولیت کا
مادہ موجود تھا اور اتفاقاً ایسے وقت میں پھر اس کے سامنے یہ بات پیش کی گئی تو اس کے
قلب میں یہ عقیدہ داخل ہو گیا۔پھر دیکھو قرآن کریم کی آیات کے معانی اور معارف سمجھنے میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ
بعض دفعہ ایک آیت کو کئی بار انسان پڑھ جاتا ہے اور اسے سمجھ نہیں آتی۔پھر ایک وقت میں
بجلی کی طرح اُس کے قلب میں وہ آیت اثر کرتی ہے اور انسان خیال کرتا ہے کہ یہ آیت تو
ابھی اتری ہے۔حضرت عمرہ جیسے جلیل القدر انسان کی نظر سے بھی یہ آیت کئی دفعہ گزرتی
ہے کہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ 2 لیکن آپ کی |
سمجھ میں یہ بات نہ آئی کہ اس میں رسول کریم ﷺ کی وفات کا ذکر ہے اور آپ یہ کی
وفات پر قسمیں کھاتے ہیں کہ آپ ﷺ فوت نہیں ہوئے۔لیکن حضرت ابوبکر نے یہی
آیت تلاوت فرمائی اور فرمایا مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَنْ |
كَانَ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللهَ حَى لَا يَمُوتُ تو اُس وقت حضرت عمر پر بجلی کی طرح اس
آیت کا اثر ہوا اور آپ کو یہ بات سمجھ میں آگئی کہ اس آیت میں رسول کریم ﷺ کی
وفات کا ذکر تھا۔اور آپ کو ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا یہ آیت ابھی آسمان سے نازل ہوئی
ہے۔3
پس دین کے علوم سیکھنے کیلئے دین کی کتابیں صرف ایک دفعہ پڑھ لینا کافی نہیں ہوتا
بلکہ چاہئے کہ انسان ان کو بار بار پڑھے تا کہ جس وقت اس کے قلب میں قبولیت کی کیفیت
زریں ہدایات (برائے طلباء)
88
جلد سوم
موجود ہو اُس وقت بھی اس کی نظر ان کتابوں پر سے گزرے اور اس طرح سے دین کی سمجھ
حاصل ہو۔پھر یہی نہیں بلکہ روحانی علوم بے انتہاء ہیں۔میں نے ایک رویا میں دیکھا کہ
میں ایک شخص کو سمجھا رہا ہوں کہ علوم روحانی کے دروازے ہوتے ہیں۔ایک روحانی مقام
ایسا ہوتا ہے کہ اس مقام پر پہنچ کر انسان پر احکام دین کے متعلق نئے علوم کھلتے ہیں جن
سے عوام بالکل بے خبر ہوتے ہیں۔اس مقام پر پہنچنے والے انسان کیلئے بعض وہ چیزیں جو
عوام کے لئے طیب بلکہ اطیب ہوتی ہیں اس کے لئے صرف حلال ہوتی ہیں۔اور بعض وہ
چیز میں جو عوام کے لئے حلال ہوتی ہیں اس کے لئے حرام ہو جاتی ہیں۔بعض وقت اس پر
سونا حرام ہوتا ہے اور جاگنا واجب ہو جاتا ہے اور بعض وقت اس پر جا گنا حرام ہو جاتا ہے
اور سونا واجب ہو جاتا ہے۔ایسے انسان کے لئے اپنی صحت کے قیام کے واسطے بعض اوقات
سیر کرنا اور آب و ہوا کی تبدیلی کرنا واجب ہو جاتا ہے اور اگر ایسا نہ کرے تو گناہ کا
موجب ہو جاتا ہے۔پس یاد رکھنا چاہئے کہ دین کے ظاہری احکام کے جان لینے پر ہی
دین کے علم کا انتہا نہیں ہے بلکہ اور بھی بے انتہا روحانی علم کا سمندر باقی ہوتا ہے۔پھر کس قدر غلطی
ہے اس کی جو یہ خیال کر لے کہ دین کے علم سیکھنے کے لئے کسی لمبے وقت اور محنت کی
ضرورت نہیں ہے۔فرمایا کہ ہمارے طلباء کو چاہئے کہ دین کے علم کو معمولی اور چھوٹی چیز
خیال نہ کریں اور یہ نہ سمجھیں کہ کالج سے فارغ ہو کر چند ماہ اس کے سیکھنے کے لئے کافی
ہوں گے بلکہ ابھی سے دین سیکھیں۔پھر احکام دین پر عمل کی بھی ضرورت ہے عمل کے بغیر تو کچھ بھی فائدہ نہیں۔فرمایا یہ
نقص عام طور پر ہماری جماعت میں داخل ہونے والی عوام میں پایا جاتا ہے کہ وہ یہ سمجھتے
ہیں کہ مسائل کو سمجھ لیا تو ہمارا فرض ادا ہو گیا۔وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کی
صداقت کو مان لیا بس ہمارا مقصود حاصل ہو گیا حالانکہ یہ بات غلط ہے۔وفات مسیح کے
عقیدہ کو اختیار کرنا یا حضرت صاحب کی صداقت پر یقین کرنا یہ چیزیں تو اصل مقصود نہیں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
89
جلد سوم
ہیں۔اصل مقصود تو خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنا ہے اور وہ تب حاصل ہو گا جب ہم ان باتوں
پر عمل کریں گے جو حضرت صاحب نے اپنی تعلیم میں بیان فرمائی ہیں۔جو لوگ سلسلہ احمدیہ
کی صداقت کے پالینے کو ہی اصل مقصود سمجھ کر خوشی منائیں کہ ہم کامیاب ہو گئے ان کی
مثال ایسی ہے جیسے کہ ایک پیاسے کو مدت کی تلاش کے بعد ایک ٹھنڈے پانی کا چشمہ مل |
جائے مگر وہ اس پانی کو پئے تو نہیں لیکن خوشی منائے کہ میں نے اپنا اصل مقصد حاصل
کر لیا۔اصل مقصد تو پیاس بجھانا تھا جو نہیں مجھے گی جب تک پانی پی نہ لے۔یا ان کی مثال
ایسے شخص کی مثال ہے جو بھوکا ہے اور اسے بڑی تلاش کے بعد کھا نامل گیا ہے اب وہ اسے
کھا تا تو نہیں لیکن خوشی مناتا ہے کہ میں نے مقصد کو پا لیا۔یا جو شخص نگا ہے اور اسے کپڑے
مل جائیں اب وہ کپڑوں کے مل جانے پر ہی خوشی منائے اور انہیں پہنے نہیں۔جب تک
پیا سا پانی پئے گا نہیں یا بھوکا کھا نا کھائے گا نہیں اور نگا کپڑا پہنے گا نہیں تب تک صرف پانی
یا کھانا یا کپڑے مل جانے سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔اسی طرح وہ آسمانی پانی جو
حضرت مسیح موعود کی معرفت خدا نے اتارا ہے ( یعنی آپ کی تعلیم ) جب تک پیا نہ جائے
تب تک خدا تعالیٰ کی محبت کی پیاس بجھ نہیں سکتی۔حضرت مسیح موعود کی مثال ایک ڈاکٹر کی
مثال ہے۔اگر کسی بیمار کو ایک لائق ڈاکٹر مل جائے تو جب تک وہ اس ڈاکٹر کی بتائی ہوئی
دوائیں استعمال نہ کرے گا تب تک ہر گز شفاء نہ پائے گا۔جب تک واقعی طور پر اور سچ سچ
اس راستہ پر انسان نہ چلے جو خدا تک پہنچنے کے لئے حضرت صاحب نے بتایا ہے تب تک
حقیقی مقصد یعنی اللہ تعالیٰ کو انسان پا نہیں سکتا۔پس صرف مسائل کی حقانیت کو سمجھ لینے کو ہی
اصل مقصود سمجھنا غلطی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ احکام دین پر عمل بھی کیا
جاوے۔سودین کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔دین کا علم سیکھا جائے اور دین کے احکام
پر عمل کیا جائے۔اب جس طرح پہلی بات یعنی سچ بولنے کے متعلق ایک احتیاط ضروری تھی جس کو مد نظر
نہ رکھنے کی وجہ سے اس کے مقابل میں ایک عیب یعنی بداخلاقی کے پیدا ہونے کا احتمال تھا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
90
جلد سوم
اسی طرح دین کی طرف توجہ کرنے کے متعلق بھی ایک احتیاط ضروری ہے ورنہ اس صفت
کے مقابل پر ایک عیب پیدا ہو جائے گا جو ریاء کا عیب ہے۔اس عیب کے پیدا ہونے کی
وجہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں مادیت کے اثر کے ماتحت لوگ احکام دین کی حقیقت اور مغز
کے حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے اور محض قشر اور احکام دین کو ظاہری طور پر
ادا کر دینے کو ہی کافی سمجھتے ہیں اور اسی پر مطمئن ہو جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنا
فرض ادا کر لیا حالانکہ حقیقت اور مغز سے محض نا آشنا ہوتے ہیں۔یہ نقص نئی تعلیم کے حاصل |
کرنے والوں میں بہت عام طور پر پایا جاتا ہے۔مادیت کے اثر کے ماتحت وہ انسان کو
کوئی احسن تقویم مخلوق خیال نہیں کرتے جس کے لئے روحانیت میں اعلیٰ ترقی کے میدان
خالی ہیں بلکہ سمجھتے ہیں کہ بندر سے پیدا ہوا ہے اور دوسرے حیوانوں میں اور اس میں
صرف یہی فرق ہے کہ اس کا دماغ ذرا زیادہ اعلیٰ قسم کا ہے۔یا یہ خیال کرتے ہیں کہ روح
تو کوئی چیز نہیں ہے کیونکہ پڑھتے ہیں کہ جسم کی تمام حرکات دماغ اور اعصاب کے ذریعے
سے ہیں۔اور پھر یہ ایسی کتابیں پڑھتے ہیں کہ جن میں Psychology علم النفس
والوں نے یہ لکھا ہے کہ انسان جو کچھ کرتا ہے نیچر کے حالات سے مجبور ہو کر کرتا ہے اور
اس کا اپنا ارادہ کچھ چیز نہیں کیونکہ جس چیز کو یہ اپنا ارادہ سمجھتا ہے وہ بھی نیچر کے بعض اور
حالات کی وجہ سے پیدا ہو گیا ہے۔گویا یہ سب کام ارادے سے نہیں بلکہ ایک مجبوری سے
کرتا ہے۔غرضیکہ ان باتوں کے پڑھنے سے عام طور پر مادیت کے خیالات دل میں بیٹھ
جاتے ہیں اور روحانیت کا اثر دلوں میں بہت کم ہوتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چند احکام کو
ظاہری طور پر ادا کرنے پر یہ لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ چونکہ خدا کا حکم تھا
اس لئے حکم کو بجالانے کیلئے عمل کرتے ہیں کیونکہ حکم کو بجالانے کے بغیر چارہ نہیں اور نہیں
خیال کرتے کہ ان احکام پر عمل کرنے کی غرض روحانیت کے ترقی کے مقام کو حاصل کرنا
ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ مثلاً خدا کا حکم ہے کہ نماز پڑھو اس لئے ہم نے نماز پڑھ لی بس حکم پورا
کر دیا اور یہ خیال نہیں کرتے کہ جب تک نماز کا فائدہ حاصل نہ ہو تب تک گویا یہ صرف قشر
زریں ہدایات (برائے طلباء)
91
جلد سوم
پر ہی قناعت کر رہا ہے اور مغز کے حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ان احکام کو ظاہری طور
پر ادا کرنا تو گویا ایک سیڑھی کی مانند ہے اب اگر انسان سیڑھی پر ہی کھڑا رہے اور چھت پر
نہ پہنچے تو کیا اسے مطمئن ہو جانا چاہئے کہ اس نے اپنا کام کر لیا۔اس طور سے حقیقت اور
مغز کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نمازیں ریاء کی نماز میں ہو جاتی ہیں اور روزے
سمعت کے روزے ہو جاتے ہیں۔غرضیکہ دین کی طرف توجہ کی جائے لیکن اس عیب سے احتیاط کے ساتھ بچنا چاہئے کہ
ہمارے اعمال ریاء کے طور پر نہ ہو جائیں اور احکام شریعت کو ظاہری طور پر ادا کر لینے پر
مطمئن نہیں ہو جانا چاہئے۔تیسری بات یہ ہے کہ علم کے سیکھنے میں یہ خیال نہ کرو کہ اپنے سے ادنیٰ سے علم سیکھنے
میں ہماری ہتک ہے۔علم کی ترقی میں یہ بات بہت بڑی روک ہو جاتی ہے۔یہ مرض آجکل
کے کالج کے طلباء میں بہت پایا جاتا ہے۔وہ اگر کسی بات کو قبول کرتے ہیں تو صرف اس
بات کو جو ان کے کورس میں ہو۔اس کے سوا اگر کسی دوسرے سے اس علم کے متعلق جو دہ
پڑھ رہے ہوں کوئی بات سنیں تو یا تو اس کی طرف توجہ ہی نہیں کریں گے اس خیال سے کہ
بھلا جب ہم نے اس علم کا کورس پڑھا ہوا ہے تو ہم سے زیادہ دوسرا شخص کس طرح جان
سکتا ہے اس کی بات محض لغو اور اٹکل پچو ہوگی۔اور یا پھر اگر کسی دوسرے سے کوئی بات
سنیں گے بھی تو چاہے اس سے پہلے وہ بات ان کے وہم میں بھی نہ آئی ہو یہی کہیں گے کہ
ہم کو تو اس بات کا پہلے سے علم ہے۔اپنے علم کو ہر ایک سے زیادہ خیال کریں گے اور
سمجھیں گے کہ ہم سے زیادہ کسی کا علم اگر ہوسکتا ہے تو ایک کورس کا ہی ہو سکتا ہے۔اس
بات کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نہ وہ کسی اور کی بات پر توجہ کرتے ہیں اور نہ ان کا علم ترقی کرتا ہے۔ان
کا علم کو رس تک ہی محدودرہتا ہے۔یہ اگر اپنے ہی استادوں کی طرف دیکھیں جن سے
وہ علم سیکھتے ہیں یعنی یورپ کے ماہرین علوم کی طرف دیکھیں جن کی تصانیف میں سے چند
کتابیں ان کے کورس میں داخل ہیں تو ان کو معلوم ہو کہ وہ لوگ جو علوم کی تہہ تک پہنچے ہیں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
92
جلد سوم
وہ اسی طرح علوم کے مالک ہوئے ہیں کہ چاہے چھوٹی سے چھوٹی چیز سے ہی علم اور سبق
حاصل کرنا پڑے تب بھی وہ علم سیکھتے تھے اور سبق حاصل کرتے تھے اور ادنی ادنی حیوانات
سے بھی وہ علم سیکھتے ہیں۔چنانچہ آجکل وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں چیونٹیوں سے تمدن اور
سوشلزم (Socialism) کے اصول سیکھنے چاہئیں۔نئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ
چیونٹیوں میں تمدن کے بڑے پختہ اصول پائے جاتے ہیں۔چیونٹیوں میں ہر کام ایک
انتظام کے ماتحت ہوتا ہے۔ان میں سے بعض اس کام کے لئے مقرر ہوتی ہیں کہ غلہ جمع
کریں۔بعض غلہ کے سکھانے کا کام کرتے ہیں۔بعض ان میں سے ڈاکٹروں کے فرائض
بجالاتی۔ان کے باقاعدہ ہسپتال ہوتے ہیں اور اگر کام کرتے وقت کسی چیونٹی کا بازو یا
ٹانگ ٹوٹ جائے تو بعض اور چیونٹیاں اس کام کے لئے مقرر ہوتی ہیں کہ ان کو اٹھا کر
آرام گاہ پر لے جائیں۔غرضیکہ ان میں تمدن کے بہت اچھے اصول پائے جاتے ہیں اور
یورپ کے لوگ اب کہتے ہیں کہ ان سے تمدن کے اصول سیکھنے چاہئیں۔ایسا ہی بعض
دوسرے کیڑوں کے متعلق بھی تحقیقات ہو رہی ہے کہ اگر ان سے بھی علم سیکھا جا سکتا ہے تو
سیکھا جائے۔تو جوان علوم کے ماہر ہیں وہ ادنی انسان چھوڑ ادنیٰ سے ادنی حیوان سے بھی
علم کے سیکھنے میں عار نہیں سمجھتے اور علم سیکھنے میں لگے ہی رہتے ہیں اور اسی طریق سے انسان
علم میں ترقی کرتا ہے اور اسی طریق سے علوم موجودہ وسعت تک پہنچے ہیں۔دیکھوسن کو نا
(CINCHONA) کا درخت جس ملک میں پایا جاتا ہے وہاں جنگلی لوگ آباد تھے۔وہ
لوگ موسمی بخار میں اس درخت کا چھلکا استعمال کرتے تھے۔یورپ کے ڈاکٹروں نے ان
جنگلیوں سے بھی علم سیکھنے میں عار نہ کی اور ان کے چھلکا استعمال کرنے کو تمسخر میں نہ اڑایا
بلکہ تجربے کیسے اور معلوم ہوا کہ واقعی اس سے فائدہ ہوتا ہے اور اس چھلکے سے انہوں نے
کونین نکالی جو اتنی مفید چیز ہے کہ اب بچہ بچہ اس کے فوائد سے واقف ہے۔اگر یہ لوگ
خیال کر لیتے کہ ہم تو علم پڑھے ہوئے ہیں ہم کو بھلا جنگلی لوگ کیا سیکھا سکتے ہیں تو کونین
جیسی مفید چیز کا علم دنیا میں نہ پھیلتا۔اسی طرح ایک بادشاہ کا ذکر ہے کہ اس کو کوئی بیماری
زریں ہدایات (برائے طلباء)
93
جلد سوم
ہوگئی طبیب نے کئی دواؤں سے علاج کیا مگر افاقہ نہ ہوا۔اتفاقاً ایک بوڑھی عورت آئی
اس نے کہا میں علاج بتاتی ہوں۔چھلیوں کو ابال کر پانی پلایا جائے۔طبیب نے اس بڑھیا
کی بات کو حقارت سے نہ دیکھا بلکہ اس کی بات پر غور کر کے کہا کہ ہاں بے شک چھلیوں
میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو معدہ کیلئے بھی مفید ہیں اور دماغ اور اعصاب پر بھی
ان کا اچھا اثر پڑتا ہے امید ہے کہ ان سے بیماری کو افاقہ ہوگا چنانچہ اس کو چھلیوں کا پانی
پلایا گیا اور واقعی بیماری دور ہوگئی۔دیکھو ایک ان پڑھ بڑھیا کی بات پر غور کیا تو طبیب
کے اپنے علم میں اضافہ ہو گیا اور اگر وہ یہ سمجھتا کہ میں تو طب کا عالم ہوں اور یہ بڑھیا جاہل
ان پڑھ ہے اس کی کیا حقیقت ہے کہ کسی بات میں مجھے سبق پڑھا سکے تو نہ تو بادشاہ کی
بیماری دور ہوتی اور نہ ہی طبیب کے علم میں اضافہ ہوتا۔پس یا درکھو کہ کبھی دل میں تکبر پیدا
نہ کرو کہ ہم بڑے عالم ہیں ہمیں کون سبق دے سکتا ہے۔حضرت امام ابو حنیفہ کا ذکر ہے ان سے کسی نے دریافت کیا کہ آپ نے سب سے
بڑا سبق کس سے سیکھا ہے؟ انہوں نے فرمایا استاد تو میرے بہت گزرے ہیں مگر سب سے
بڑا سبق میں نے ایک بارہ برس کے بچے سے سیکھا ہے۔فرمانے لگے ایک دفعہ بارش کے
موسم میں میں باہر چلا جارہا تھا میں نے ایک بارہ برس کے بچے کو دیکھا کہ سڑک پر بھاگا
جارہا تھا زمین پھسلنی تھی میں نے اسے کہا بھئی ! ذرا سنبھل کے چلنا کہیں گر نہ پڑو۔اس
نے آگے سے جواب دیا کہ اے امام! میں گرا تو اکیلا گروں گا اور اگر آپ گرے تو اکیلے
نہیں بلکہ ایک دنیا آپ کے ساتھ گرے گی کیونکہ آپ امام و پیشوا ہیں پس آپ بہت ہی
سنبھل کے چلئے۔اب دیکھو حضرت امام ابوحنیفہ جیسے انسان ایک بارہ برس کے بچے سے سبق
سیکھتے ہیں۔غرضیکہ تکبر انسان کو جہالت میں رکھتا ہے۔اپنے علم کو کامل سمجھنا ہی جہالت ہے۔کولمبس کے واقعہ کا یوں ذکر ہے کہ اس نے مسلمانوں سے یہ بات سنی تھی کہ سپین کے
مغرب میں جو اٹلانٹک اوشن ہے اس سے پرے بھی زمین ہے اور وہ ملک یورپ سے بھی
بڑا ہے۔( کولمبس کے زمانے سے تین سو سال قبل حضرت محی الدین ابن عربی کو کشف کے