موجودہ زمانہ کے زہریلے اثرات سے بچاؤ کے لئے تین ضروری باتیں

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء), حصہ 2

زریں ہدایات (برائے طلباء)
94
جلد سوم
ذریعہ اس بات کا علم ہوا تھا کہ سمندر کے پرے بھی زمین ہے اور وہ ملک یورپ سے بھی
بڑا ہے اور اس کشف کا ذکر انہوں نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔وہ کتاب اب بھی موجود
ہے اور اس میں یہ بات لکھی ہوئی ہے اس سے مسلمانوں میں یہ خیال پھیل گیا اور
مسلمانوں سے کولمبس نے سنا تھا ) اس بات کو سن کر کولمبس کو تحقیق کا شوق پیدا ہوا لیکن وہ
غریب تھا اس نے حکومت سے مدد حاصل کرنے کے لئے درخواست کی۔اس پر چین کے
بادشاہ نے اپنے امراء وزراء کو جمع کیا اور پادریوں کو بھی جمع کیا تا ان سے اس معاملے
میں مشورہ لے کہ آیا کولمبس کو مدد دی جائے یا نہ دی جائے۔روم کے پوپ کا جانشین
کارڈ نیل بھی وہاں حاضر ہوا تھا اس نے کھڑے ہو کر کہا کہ اگر کولمبس کا خیال درست ہے
کہ سمندر کو عبور کر کے زمین پر پہنچا جاسکتا ہے تو وہ زمین تو ہندوستان کی زمین ہی ہوگی
کیونکہ اور کوئی ملک تو ہے نہیں۔اور اگر ہندوستان تک ادھر سے پہنچا جا سکتا ہے تو اس سے
معلوم ہوا کہ زمین گول ہے۔اس کا رڈ نیل نے کہا کہ کولمبس پاگل ہے کیونکہ زمین گول
نہیں ہوسکتی کیونکہ زمین گول نہ ہونے کیلئے دو دلیلیں ہیں۔ایک تو یہ کہ اگر زمین گول ہے تو
اس کے یہ معنی ہیں کہ زمین پر بعض حصے ایسے ہوں گے جہاں لوگوں کے سر نیچے کی طرف
ہوں گے اور پاؤں اوپر کی طرف ہوں گے اور بارش وہاں نیچے سے اوپر کو ہوتی ہوگی اور
درخت اوپر سے نیچے کو بڑھتے ہوں گے وغیرہ۔جب یہ باتیں خلاف عقل ہیں تو زمین
گول کیسے ہوسکتی ہے؟ پھر اس نے کہا کہ زمین گول نہیں ہوسکتی کیونکہ توریت میں زمین
چپٹی لکھی ہے۔دیکھو اس کارڈینل نے تکبر کیا اور کولمبس کو جاہل اور پاگل قرار دیا حالانکہ خود جہالت
ہے۔ان
میں پھنسا ہوا تھا۔آجکل بچہ بچہ جانتا ہے کہ زمین کو چھپٹی کہنا جہالت اور پاگل پن ہے۔سب باتوں سے معلوم ہوا کہ ادنی آدمی سے علم سیکھنے کو عار سمجھنا اور تکبر کرنا جہالت
ہے۔آجکل کے طلباء کنویں کے مینڈک کی طرح اپنے علم کو کامل سمجھ لیتے ہیں۔اپنے علم کو
کامل سمجھ لینا علم میں بہت بڑی روک ہوتی ہے۔بلکہ جوں جوں انسان علم میں ترقی کرتا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
95
جلد سوم
ہے توں توں اس پر اپنے علم کا نقص اور بھی کھلتا جاتا ہے۔دیکھو علوم کے ماہر جب نئی باتیں
بیان کرتے ہیں تو اکثر مشکی طور پر بیان کرتے ہیں اور تھیوری (Theory) کے رنگ
میں بات پیش کرتے ہیں۔مگر ایک ان پڑھ آدمی کو کسی بیماری کے ایک نسخہ کا علم ہو تو وہ
تحدی کے ساتھ کہتا ہے کہ بھئی! یہ دوائی استعمال کرو فوراً شرطیہ آرام آجائے گا۔لیکن ایک
ڈاکٹر جب دوا تجویز کرے گا تو وہ یہ نہیں کہے گا کہ شرطیہ آرام آجائے گا بلکہ وہ کہے گا کہ
میں ذمہ نہیں لے سکتا امید ہے کہ اس سے فائدہ ہوگا۔پس اپنے علم کو کامل سمجھ لینا ہی جہالت
ہے۔طلباء کو اپنی طبیعت میں انکساری پیدا کرنی چاہئے تا علم میں ترقی ہو۔لیکن خیال رہے
کہ اس انکساری پیدا کرنے کا یہ نتیجہ نہ ہو کہ طبیعت میں دنایت اور کم ہمتی پیدا
ہو جائے۔ایسا نہ ہو کہ جو بات سنوا سے فوراً ہی قبول کرلو بلکہ بات سنوضرور اور اس نیت
سے سنو کہ اگر صحیح اور حق بات ہو تو قبول کر لیں گے لیکن بغیر تحقیق کے فوراً قبول کر لینا
درست نہیں اس سے دنایت پیدا ہوتی ہے خدا داد عقل کو بھی استعمال کرنا ضروری ہوتا
ہے۔پس
(1) سچ بولنے کی عادت ڈالی جائے۔تمہارے کلام میں کسی قسم کا جھوٹ کا شائبہ نہ
ہو۔لیکن ایسے موقعوں پر جہاں کچی بات کے اظہار کی ضرورت نہ ہو اور سچی بات کے بیان
کرنے سے بداخلاقی کے عیب کے پیدا ہونے کا احتمال ہو وہاں سچی بات کا اظہار نہ کرو
اور خاموش رہو۔اور جس جگہ سچی بات کا اظہار ضروری ہو وہاں بھی ایسے طریق سے
اجتناب چاہئے جو بے ادبی کا طریق ہو۔(2) دین کی طرف توجہ کرو۔دین کے علم کو معمولی نہ سمجھو۔دین کا علم سیکھو اور بار بار
دینی کتب کا مطالعہ کرو اور دین کے احکام پر عمل کرو۔لیکن چند احکام کو صرف ظاہری طور پر
ادا کر لینے کو ہی کافی نہ سمجھو اور ان احکام کی روحانی حقیقت اور مغز اور فائدہ کے حاصل
کر لینے کے بغیر مطمئن نہ ہو۔ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال ریاء کا رنگ اختیار کر لیں۔(3) علم سیکھو اور اپنے سے ادنی انسان سے بھی علم سیکھنے میں عار نہ سمجھو۔اپنے علم کو کامل نہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
96
جلد سوم
سمجھو اور اپنے اندر تکبر پیدا نہ کرو بلکہ طبیعت میں انکساری پیدا کرو۔لیکن اس انکساری کا
یہ نتیجہ نہ ہو کہ طبیعت میں دنایت اور کم ہمتی پیدا ہو جائے۔ایسا نہ ہو کہ جو بات سنو فوراً
قبول کر لو۔بات کو سنوضرور اس نیت سے کہ اگر حق ہو تو قبول کر لیں گے۔لیکن بغیر تحقیق
(الفضل 13 اکتوبر 1921ء)
کے قبول نہ کرو۔“
1: البقرة: 105
2 آل عمران: 145
3 بخاری کتاب المغازى باب مرض النّبيِّ صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
وَوَفَاته صفحه 757 حدیث نمبر 4454 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی