کالجوں کے احمدی طلباء سے خطاب

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
118
جلد سوم
کالجوں کے احمدی طلباء سے خطاب
دسہرہ کی تعطیلات پر لاہور کے مختلف کالجوں کے طلباء قادیان آئے۔17 اکتوبر 1923ء
کو تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے ہال میں ان کی طرف سے ایک ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر حضرت خلیفہ المسح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد جو خطاب فرمایاوہ
حسب ذیل ہے۔”میرے بعض عزیزوں نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں اس موقع پر تقریر کروں لیکن
تقریر کے لغوی معنے ” قرار پر دلالت کرتے ہیں بلکہ قرار دینے پر دلالت کرتے ہیں ( گواصل
معنے استعمال میں اور لئے جاتے ہیں ) اور قرار تب ہی کوئی کسی کو دے سکتا ہے جب پہلے خود سے
قرار ہوتا ہے۔لیکن اس وقت میں جسمانی اور ذہنی طور پر قرار نہیں پاتا کہ تقریر کر سکوں۔جسمانی
قرار تو اس لئے نہیں کہ مجھے جو حرارت ہو جایا کرتی ہے وہ اس وقت شروع ہو گئی ہے اور ذہنی قرار
اس لئے نہیں کہ جس موقع پر بولنے کے لئے کہا گیا ہے وہ ہمارے ملک اور قوم کے دستور کے
خلاف ہے اور اس بات کا میرے دماغ پر بہت بڑا اثر ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ جس قدر انسان ترقی کرتا جاتا ہے اور اس کی عقل تیز ہوتی جاتی ہے وہ
رسوم اور رواج کو چھوڑتا جاتا اور ان سے بالا ہوتا جاتا ہے۔مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ بعض رسوم
میں اعلیٰ اخلاق ہوتے ہیں اور وہ رسوم باطنی اخلاق کے اظہار کا ذریعہ ہوتی ہیں۔میں
سمجھتا ہوں ان اخلاقی جذبات کے اظہار کی رسومات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جو لوگ کسی جگہ
کے رہنے والے ہوں وہ میزبان ہوتے ہیں اور جو باہر سے آئیں وہ مہمان ہوتے ہیں۔اور ان
ظاہری علامتوں میں سے جو اس خلق کے اظہار کے لئے مقرر ہیں اور میں سمجھتا ہوں بہترین

زریں ہدایات (برائے طلباء)
119
جلد سوم
تصویری زبان میں ہیں ایک یہ ہے کہ میزبان دعوت دے اور مہمان دعوت کھائے۔مگر یہاں
ایسے عجیب طریق سے بلایا گیا ہے کہ یہاں مہمان میزبان بن گئے ہیں اور میز بان مہمان ہو
گئے ہیں۔اس کے متعلق اگر مجھے ایسے وقت میں اطلاع نہ دی جاتی کہ میں سمجھتا اگر میں انکار
کروں گا تو دعوت دینے والوں کو تکلیف ہوگی اور ان کو نقصان
اٹھانا پڑے گا تو میں انکار کر دیتا
مگر مجھے پہلے معلوم نہ ہوا بلکہ یہ معلوم تھا کہ مدرسہ احمدیہ کے طلباء دعوت کرنے والے ہیں۔یہ
بعد میں معلوم ہوا کہ ان سے سمجھوتہ کر لیا گیا ہے۔میں نے خیال کیا اگر اس وقت انکار کروں گا
تو دعوت کا انتظام کرنے والوں کی طبیعتوں پر بوجھل اور گراں گزرے گا اور چونکہ طلباء میں
پارٹی فیلنگ زیادہ پائی جاتی ہے اس لئے وہ سمجھیں گے کہ ہم نے دعوت کی تھی اس لئے قبول نہ
کی گئی اور اگر کوئی اور کرتا تو قبول ہو جاتی۔جس طرح غرباء سمجھ لیتے ہیں کہ ہم غریب ہیں اس
لئے ہماری دعوت منظور نہیں کی جاتی۔ایک دفعہ ایک غریب نے مجھے دعوت کے لئے کہا۔اس کی
ایسی حالت تھی کہ اس کے ہاں سے کھانا کھانا طبیعت پر بہت گراں معلوم ہوتا تھا اس لئے میں
ٹالتا رہا۔مگر جب میں نے دیکھا کہ اس سے اس کی طبیعت میں ملال پیدا ہونے لگا ہے تو میں
نے دعوت قبول کر لی۔پس ایسے آدمی کی دعوت اگر منظور نہ کی جائے تو خواہ اس کے لئے کتنی ہی
معقول وجہ ہو وہ یہی سمجھتا ہے کہ میری غربت کی وجہ سے منظور نہیں کی گئی۔اور اگر کسی امیر کی
دعوت رد کی جائے تو وہ سمجھتا ہے کہ کوئی معقول وجہ ہوگی۔اسی طرح مجھے طلباء کے ابتلاء کا ڈر تھا
کہ اگر میں نے انکار کر دیا تو کہیں گے کوئی بڑا آدمی دعوت
کر تا تو مان لیتے مگر ہماری نہ مانی۔اس
وجہ سے میں نے اس دعوت کو قبول تو کر لیا لیکن در حقیقت یہ جو ناشتہ کا وقت تھا اس وقت مجھے یہی
خیال آرہا تھا اور ہر ایک لقمہ اور چائے کا گھونٹ پکار پکار کر کہ رہا تھا کہ ن ستا، نہ ستا یعنی یہ ناشتہ
ذرا سے تغیر کے ساتھ اپنی حقیقت ظاہر کر رہا تھا۔میرے نزدیک مہمان کو میز بان کی دعوت کرنے کا حق ایک ہی موقع پر ہے اور وہ سزا کے
طور پر کہ مہمان جائے اور لوگوں کو حق سنائے مگر وہ سننے کے لیے نہ آئیں اس پر وہ ان کی دعوت
کرے اور انہیں کھانا کھلا کر بتائے کہ دیکھو تم حق سننے کے لئے نہ آئے مگر کھانے کے لئے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
120
جلد سوم
آگئے۔بس صرف یہی ایک موقع ہے جب میزبان
کو مجرم کرنے کے لئے مہمان اس کی دعوت
کر سکتا ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے ملک وقوم کے دستور اور رسوم اثر رکھتی ہیں۔اور خواہ کوئی انسان
کسی قدر بڑھ جائے رسوم اور اخلاق سے تعلق رکھنے والی باتوں سے بالا نہیں ہو جاتا۔ان کا اسے
لحاظ رکھنا پڑتا ہے۔حدیث میں آتا ہے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دستر خوان پر
گوہ ( سوسمار) کا گوشت لایا گیا مگر آپ نے نہ کھایا۔ایک صحابی نے پوچھا یا رسول اللہ ! کیا یہ
حرام ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں۔اس نے پوچھا پھر آپ نے کھایا کیوں نہیں؟ فرمایا ہمارے ہاں
اس کے کھانے کا رواج نہیں۔1
تو رسول کریم ﷺ جو رسوم کو مٹانے کے لئے آئے تھے وہ بھی اس رواج کا لحاظ کرتے
ہیں جو گوہ کے متعلق پایا جاتا تھا۔بات یہ ہے کہ انبیاء ان رسوم کو مٹاتے ہیں جو لوگوں کے لئے قید
اور مصیبت کا باعث ہوں نہ اُن کو جو اخلاق فاضلہ ہوں۔اور چونکہ یہ بھی اخلاق فاضلہ کے خلاف
ہے کہ جو چیز وہ لوگ استعمال نہ کرتے تھے اس کو استعمال کیا جاتا اس لئے رسول کریم ﷺ نے
اسے استعمال نہ کیا کیونکہ اس کا استعمال لوگوں کی طبائع پر گراں گزرتا۔تو بعض عادات اور رسوم
اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہیں اور ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مہمان کو مہمان بنانا چاہیئے اور میزبان کو
میز بان بننا چاہئے۔مگر اس دعوت میں اس کے خلاف کیا گیا ہے جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔یہ نصیحت میں نے اب اس لئے کی ہے کہ اگر پہلے کہتا تو طلباء سمجھتے ہم نے ایک کام جو شوق
سے کیا تھا اسے رد کر دیا گیا اس خیال سے میں دعوت میں آ گیا۔گو میرے لئے ہر قدم بلکہ ہر لقمہ
تکلیف دہ تھا۔پس یا درکھو کہ ہمارے ملک میں جو یہ اخلاقی رسم ہے اس کی خلاف ورزی نہیں
ہونی چاہئے۔یورپ میں یہ بات نہیں ہے۔وہاں تو لوگ ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں اور اپنے خیالات
لوگوں تک پہنچانے کے لئے ان کی دعوتیں کرتے ہیں۔مگر وہاں تو یہ بھی رواج ہے کہ اگر کسی کا بیٹا
یا بیٹی آئے تو وہ بھی ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں اور ماں باپ پوچھتے ہیں کیا کل تم کو فرصت ہوگی کہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
121
جلد سوم
تمہاری دعوت کریں؟ پھر یہی نہیں بلکہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی گھروں میں اپنے کھانے کا خرچ
خود ادا کرتے ہیں۔ایک دوست نے سنایا۔ایک چھوٹی لڑکی دوکنگ میں آئی اور اپنی کچھ نقدی
کہیں بھول گئی۔اس پر وہ رونے لگی اور اس کی حالت ایسی ہو گئی کہ گویا اسے ہسٹیر یا ہونے
لگا ہے۔میں نے پوچھا کیا ہوا کیوں روتی ہو؟ کہنے لگی میری رقم کھوئی گئی ہے اب میں کھانا کہاں
سے کھاؤں گی۔میں نے کہا اپنے گھر سے کھانا۔کہنے لگی گھر میں ہر ہفتہ میں اس قدر رقم ادا کرتی
ہوں تب کھانا ملتا ہے۔تو وہاں کے اور اخلاق ہیں اور مشرقی اخلاق اور ہیں۔ہمیں اپنے اخلاق
چھوڑنے نہیں چاہئیں کیونکہ یہ مشرقی اخلاق سب سے اعلیٰ ہیں۔اس کے بعد میں چند اور نصیحتیں کرتا ہوں تا کہ جو کوئی فائدہ اٹھانا چاہے اُٹھا لے۔یہ بات
خوب اچھی طرح یا درکھو کہ کوئی قوم قوم نہیں بن سکتی جب تک کہ وہ اپنی عادات، اپنے اخلاق اور
اپنی رسومات میں دوسروں سے ممتاز نہ ہو۔خاص اخلاق اور اپنی عادات کا اس کے گرد ایسا حلقہ
ہونا چاہئے جو اس کے لئے حفاظت کی دیوار کا کام دے۔اور اس احاطہ میں رہنے والے لوگ
دوسروں سے الگ تھلگ معلوم ہوں۔کیا جب ریل کے سفر میں یا کسی اور مجمع میں کوئی ہندو ملتا
ہے تو تم اسے فوراً نہیں پہچان لیتے کہ یہ ہندو ہے؟ ضرور پہچان لیتے ہو۔سوائے شاذ و نادر کے۔اس کی وجہ کیا ہے؟ یہ کہ ہندوؤں کو مسلمانوں سے ایک قسم کی علیحدگی ہے۔جس سے پتہ لگ سکتا
ہے کہ فلاں ہندو ہے۔اسی طرح ہندو ایک مسلمان کو فوراً پہچان لیتے ہیں۔اس کی کیا وجہ ہے؟
حالانکہ وہ ہندو کبھی دہر یہ ہوتا ہے اور وہ مسلمان بھی دہر یہ ہوتا ہے۔مگر ہندو کو ایک ہندو جس
کشش سے ملے گا مسلمان سے نہیں ملے گا۔اسی طرح مسلمان اس مسلمان سے جس رنگ میں
ملے گا ہندو سے نہیں ملے گا۔پس یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عقائد اور خیالات کی وجہ سے ایک ہندو ہندو
کی طرف مائل ہوتا ہے اور ایک مسلمان مسلمان کی طرف۔کیونکہ ایک دہر یہ مسلمان مسلمانوں
سے لگاؤ رکھتا ہے اور ایک دہر یہ ہندو ہندوؤں سے وابستہ ہوتا ہے جس طرح یہ اپنے اپنے لوگوں
سے مل سکتے ہیں دوسروں سے نہیں مل سکتے۔اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ وہ عادات اور رسوم
ہیں جو ہندو اور مسلمانوں میں پائی جاتی ہیں۔پس ہر قوم اپنے گرد ایک حلقہ بنالیتی ہے۔وہ لوگ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
122
جلد سوم
جنہوں نے علم النفس پڑھا ہے اور اس کے متعلق گہری تحقیقات سے آگاہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ
ہر انسان اپنے ارد گر د حلقہ رکھتا ہے اور جس طرح سورج کے ارد گر د شعاعوں سے گھیرا پیدا ہو جاتا
ہے اسی طرح انسان کے گرد حلقہ پیدا ہو جاتا ہے۔جس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ دوسرے کے
اثرات کو پرے ہٹاتا ہے اور اپنے اثرات دوسرے پر ڈالتا ہے۔یہ حلقہ جس طرح افراد کا ہوتا
ہے اسی طرح قو میں بھی اپنے ارد گرد حلقہ رکھتی ہیں۔اور جولوگ روحانیت میں ترقی کر جاتے
ہیں اور ان کی نظریں تیز ہو جاتی ہیں ان کو یہ حلقہ نظر بھی آجاتا ہے یا خدا تعالیٰ دکھا دیتا ہے۔جیسے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو نظر آیا۔گندے اور ناپاک آدمی سے کالے رنگ کا حلقہ پیدا ہوتا ہے اور
جو نیک اور پارسار ہوتے ہیں اُن سے سفید روشنی نکلتی ہے۔اور ہر انسان کی طاقت کے مطابق
پھیلتی اور اثر کرتی ہے۔کسی کے گر گز بھر کا حلقہ ہوتا ہے، کسی کا اس سے زیادہ اور کسی کا اس سے
بھی زیادہ۔یہ حلقے دوسروں پر اثرات ڈالتے ہیں۔ایک دفعہ ایک بہائی عورت مجھے ملنے کے
لئے آئی جو ایک احمدی کی بیوی تھی۔وہ اپنے عقائد اور خیالات میں بہت جو ھیلی تھی۔میں نے
اس سے گفتگو کرتے وقت محسوس کیا کہ جو حلقہ میرے جسم سے نکل رہا تھا وہ اُس کے حلقہ سے جا
کر فکر اتا تھا اور وہ آگے سے انکار کر رہا تھا کہ اسے اپنے اندر داخل ہونے دے۔اس موقع پر
مجھے یہ بات نمایاں طور پر محسوس ہوئی اور اُس وقت مجھے اس کے لئے خاص توجہ کرنی پڑی۔پھر
اس کے حلقہ نے میرے حلقہ کو داخل ہونے کا راستہ دے دیا۔تو ہر انسان سے ایک قسم کی روشنی
نکلتی ہے جو دوسرے کی روشنی پر اثر کرتی ہے۔پھر جس کی زبردست ہوتی ہے وہ دوسرے کی
روشنی کے حلقہ کو پھاڑ کر اندر داخل ہو جاتی ہے۔یہی حالت قوم کی ہوتی ہے۔ماسٹر مبارک علی صاحب بی۔اے جو جرمنی میں تبلیغ کے لئے گئے ہوئے ہیں انہوں نے کئی
دفعہ لکھا کہ مجھے کفر کا مسئلہ سمجھ میں نہیں آتا۔گو حضرت صاحب نے جو کچھ لکھا ہے اس پر میرا ایمان
ہے اور میں اس کو مانتا ہوں مگر سمجھ میں نہیں آتا کہ سارے مسلمان کہلانے والے کافر کیونکر ہو
گئے۔اگر چہ ان کا یہ خیال ہی غلط تھا اور یہ فقرہ بھی غلط ہے جو انہوں نے استعمال کیا کہ مسلمان
کافر ہو گئے۔اور یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے سارے تندرست بیمار ہیں کیونکہ ہم ہر ایک مسلمان

زریں ہدایات (برائے طلباء)
123
جلد سوم
کو مسلمان ہی کہتے ہیں کا فرنہیں کہتے۔ہاں اگر کسی میں کفر کی وجہ پیدا ہو جائے تو اور بات ہے۔غرض انہوں نے لکھا اور میں نے بتایا کہ ہم مسلمانوں کو کا فرنہیں کہتے بلکہ جو کافر ہیں ان کو کافر
کہتے ہیں۔ان کو ایک پروفیسر ملا جو خواجہ کمال الدین صاحب کو بھی مل چکا تھا۔اس نے پوچھا
تمہارے آپس میں کیا کیا امتیازات ہیں؟ ماسٹر صاحب لکھتے ہیں میں نے اسے بتایا کہ ہم یہ
مانتے ہیں کہ مسلمانوں میں نقص آ گیا تھا اور وہ مسلمان نہیں رہے تھے۔ان کی اصلاح کے لئے
حضرت مرزا صاحب آئے۔اب مسلمان وہی ہو سکتا ہے جو ان کی اصلاح یافتہ جماعت میں
داخل ہو۔مگر خواجہ صاحب یہ نہیں مانتے۔یہ سن کر وہ پروفیسر کہنے لگا تم ضرور جیتو گے اور وہ ہار
جائیں گے۔کیونکہ کوئی قوم اُس وقت تک محفوظ نہیں ہو سکتی جب تک اپنے ارد گرد دائرہ نہیں بنا
لیتی۔اور جب اپنا علیحدہ دائرہ بنالیتی ہے تو اُسے ترقی کرنے اور بڑھنے کا احساس پیدا ہوتا ہے
اور وہ بڑھنا شروع ہو جاتی ہے مگر دوسروں میں ملے رہنے سے یہ احساس نہیں پیدا ہوتا۔اس نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ جو دوسروں کے ساتھ ملا رہنا پسند کرتے ہیں وہ کچھ عرصہ فائدہ
اٹھا لیں تو اٹھا لیں مگر کامیاب نہیں ہوں گے کامیاب تم ہی ہو گے جنہوں نے اپنا الگ حلقہ بنایا
ہے۔اس گفتگو کو بیان کر کے ماسٹر مبارک علی صاحب لکھتے ہیں کہ اب مسئلہ کفر و اسلام کے متعلق |
میری تسلی ہو گئی ہے۔چونکہ طبائع مختلف ہوتی ہیں اس لئے کسی کو کسی بات سے تسلی ہوتی ہے اور
کسی کو کسی رنگ سے۔تو یہ بہت معقول بات ہے کہ جب تک کسی قوم کا حلقہ نہ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی۔بہترین
حلقہ اخلاق اور عادات کا حلقہ ہے۔مسلمانوں میں سے لاکھوں انسان ایسے ہیں جو اسلام کا ذرہ
بھی اپنے اندر نہیں رکھتے۔پھر اگر وہ ہندو نہیں ہوتے تو کیوں؟ اپنی عادات کی وجہ سے۔اسی
طرح لاکھوں ہندو ہیں جن میں ہندو مذہب کا شائبہ بھی نہیں پایا جا تا عادات کے اس حلقہ کی وجہ
سے جو ان کو گھیرے ہوئے ہے۔یہی عیسائیوں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کا حال ہے۔ہر
قوم کے گرد ایک حلقہ ہوتا ہے اور جب تک وہ قوم اس حلقہ کو مضبوط نہ کرتی رہے قائم نہیں رہ
سکتی۔پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ اپنے ارد گر د اخلاق کا حلقہ بنائیں اور ایسے اخلاق فاضلہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
124
جلد سوم
پیدا کریں جو دوسروں سے ہمیں ممتاز کر دیں۔کیونکہ جب تک ہم میں اور دوسروں میں یہ امتیاز
نہ ہو ہم دنیا کے سامنے بحیثیت قوم کے نہیں جاسکتے۔پس جس طرح ایک ہندو اور مسلمان کو شکل
دیکھتے ہی لوگ معلوم کر لیتے ہیں کہ یہ ہندو ہے یا مسلمان اسی طرح ہر احمدی میں بھی ایسا امتیاز ہو
کہ دیکھنے والا فورا اُسے احمدی سمجھ لے۔مگر کیا ایسا ہی ہوتا ہے؟ کیا لوگ احمدیوں کو شکل دیکھتے
ہی پہچان لیتے ہیں؟ بعض کو پہچان لیتے ہیں مگر سب کو نہیں۔ہندوؤں میں سے شاید کسی ایک
آدھ
کو کوئی نہ پہچان سکے کہ یہ ہندو ہے مگر سب کو پہچان لیتے ہیں۔اسی طرح عیسائیوں کو اور اسی |
طرح مسلمانوں کو۔مگر احمد یوں کو اس طرح نہیں پہچان سکتے۔کیونکہ احمدیوں کے اخلاق اور
عادات میں دوسروں سے اس حد تک کھلا کھلا امتیاز نہیں کہ انہیں پہچان سکیں۔پس چاہئے کہ
احمدی ایسے اخلاق بنائیں کہ فوراً پہچانے جاسکیں۔میں اس کے متعلق تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کہ شاید بعض پر گراں نہ گزرے مگر مختصراً یہ بتا
دیتا ہوں کہ بعض وقت لوگ معلوم کر لیتے ہیں کہ فلاں شخص احمدی ہے۔اور اگر تم سٹڈی
(Study) کرو گے تو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیسے اخلاق ہیں جن کو دیکھ کر لوگ کہہ دیتے ہیں کہ
یہ احمدی ہے۔اس بارے میں خوب مطالعہ کرو اور پھر ایسے اخلاق پیدا کرو۔ہر ایک احمدی جب
اس طرح کرے گا تو احمدیوں کے الگ اور نمایاں اخلاق ہو جائیں گے اور دوسروں سے ممتاز
ہو جائیں گے۔اس میں شک نہیں کہ ہمارے اخلاق اسلامی اخلاق ہیں اور ان لوگوں سے علیحدہ نہیں
ہو سکتے جو مسلمان کہلاتے ہیں مگر ان لوگوں سے اسلامی اخلاق علیحدہ ہو رہے ہیں۔ہو سکتا ہے
کہ ان میں بھی بعض لوگ ایسے ہوں جن کو دیکھ کر کسی کو دھوکا لگ جائے کہ یہ احمدی ہے لیکن جب
اپنے ارد گرد اخلاقی حلقہ کو مضبوط کرو گے تو ایسے لوگ تم میں آجائیں گے کیونکہ کثرت تمہاری
ہوگی اور ان کا دل تم میں ہی لگے گا اور وہ تم میں جذب ہو جائیں گے۔اس طرح تھوڑے ہی
عرصہ میں تم میں اور دوسرے لوگوں میں نمایاں فرق پیدا ہو جائے گا۔کیونکہ تمہاری عادات،
تمہاری رسوم اور تمہارے اخلاق اسلامی ہوں گے اور ان کے غیر اسلامی۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
125
جلد سوم
اس بات کی تشریح کرنے کے لئے میں بعض ایسی باتیں لے لیتا ہوں جن کے بیان کرنے
میں حرج نہیں اور دوسری چھوڑتا ہوں۔مثلاً ایک احمدی وقت پر نماز ادا کرنا فرض سمجھتا ہے مگر
دوسرے لوگوں میں سے اگر کوئی نماز پڑھتا بھی ہے تو وہ یہ سوچتا رہتا ہے کہ اس قسم کی طہارت
ہو، ایسی جگہ ہو۔وغیرہ وغیرہ۔ایک احمدی ایسا نہیں کرے گا بلکہ جب نماز قضاء ہونے کا ڈر ہوگا
تو جس حالت میں بھی ہوگا پڑھ لے گا۔اور میرے نزدیک اگر کوئی شخص سر سے لے کر پاؤں تک
نجاست میں لتھڑا ہوا ہومگر نماز کا وقت جارہا ہو اور وہ نماز پڑھ لے تو جائز ہے کیونکہ اصل نماز دل
کی ہے ظاہری حالت اگر درست رکھنے میں معذوری ہو تو اس کی پرواہ نہیں کی جائے گی۔دیکھو
بیماری میں انسان جب کھڑا نہیں ہو سکتا یا بیٹھ نہیں سکتا تو ظاہری حرکات کئے بغیر ہی نماز ادا کرتا
ہے یا نہیں کرتا ؟ اور اس کو شریعت نے جائز قرار دیا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ نماز در اصل دل
کی ہے۔پس اگر کپڑے ناپاک ہوں اور اگر یہی حالت ہو کہ پاک نہ ہو سکتے ہوں تو یہ نہیں کہ
نماز پڑھنا منع ہے بلکہ ایسی صورت میں بھی فرض ہے کہ نماز کے لئے کھڑا ہو جائے مگر مسلمان ایسا
نہیں کرتے۔کچھ عرصہ ہوا یہاں ایک دکن کے رئیس آئے میں نے ان کو نصیحت کی کہ نماز پڑھا
کریں۔کہنے لگے گھر جا کر شروع کروں گا۔میں نے کہا یہ آپ کو کس طرح معلوم ہے کہ گھر جا کر
آپ
کو نماز پڑھنے کا موقع ملے گا بھی یا نہیں۔کہنے لگے سفر میں چونکہ بے احتیاطیاں ہو جاتی ہیں
اس لئے کپڑے پاک نہیں رہ سکتے۔گھر جا کر پاک کر کے نماز شروع کروں گا۔میں نے بتایا اگر
کوئی ایسی مجبوری ہو تو بھی نماز ضرور پڑھنی چاہئے نماز کسی صورت میں بھی چھوڑی نہیں جاسکتی۔میں رات کے بارہ بجے تک ان سے باتیں کرتارہا۔ان پر اتنا اثر ہوا کہ وہ صبح کی نماز میں شامل
ہوئے اور نیند کی وجہ سے ان کی یہ حالت تھی کہ ان کے ملازموں نے بتایا اپنی جوتی پہننے کی بجائے
اور جوتی پہن کر چلے گئے۔تو جس طرح احمدی پابندی کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں دوسرے لوگ
نہیں پڑھتے۔یہ ایک علامت ہے جس سے لوگ پہچان سکتے ہیں کہ فلاں شخص احمدی ہے۔اسی
طرح اور کئی باتیں ہیں جن سے لوگ احمدیوں کو پہچان سکتے ہیں۔اور جب احمدی اپنے اخلاق
اور عادات اعلیٰ درجہ کے بنائیں گے تو آہستہ آہستہ ایسا ہو گا کہ ان کی شکلوں پر اثر پڑنا شروع

زریں ہدایات (برائے طلباء)
126
جلد سوم
ہو جائے گا۔اگر ایک ہندو کا ہندوانہ لباس اتروا دیا جائے اور وہ کوئی حرکت بھی نہ کرے تو سو آدمی
اگر اسے دیکھیں گے تو غالبا وہ شکل ہی سے پہچان لیں گے کہ یہ ہندو ہے۔وجہ یہ ہے کہ اخلاق
اور عادات سے شکلیں بدلتی رہتی اور ان پر اثر پڑتا رہتا ہے۔شکا گو کا ایک پرنسپل ہے اس کے متعلق لکھا ہے کہ اس کے طالب علمی کے زمانہ میں خیال کیا
جاتا تھا کہ وہ بہت اعلیٰ قابلیت کا انسان ہو گا اور جب وہ امتحان میں کامیاب ہوا تو ملک میں اس
کی ایسی دھاک بندھی ہوئی تھی کہ وہ ایک کالج کا پروفیسر مقرر ہو گیا۔پھر پرنسپل بن گیا مگر اس
وقت وہ بالکل نالائق ثابت ہوا۔کوئی رعب داب قائم نہ رکھ سکا۔جب اس کی بہت بدنامی ہوئی
تو اس نے اپنے ایک دوست سے جو علم اخلاق کا ماہر تھا مشورہ لیا کہ مجھے کیا کرنا چاہئے۔اس
نے کہا تمہارے جبڑے کھلے رہتے ہیں جو بے استقلالی اور کم ہمتی کی نشانی ہے۔تم اپنے جبڑے
بند رکھا کرو اور چہرہ کو سخت بناؤ۔اس نے اسی طرح کیا۔میں نے اس کا اپنا بیان پڑھا ہے وہ لکھتا
ہے گو میں ایسا نہیں ہوں مگر اب میں سارے امریکہ میں سخت گیر سمجھا جاتا ہوں اور کالج کا انتظام
بہت اعلیٰ درجہ کا ہو گیا ہے۔تو اس طرح ہو جاتا ہے۔اس وقت میں ان تفصیلیوں میں نہیں پڑوں
گا کہ کیوں ہو جاتا ہے یہ علمی بات ہے جو بہت وقت چاہتی ہے مگر ہو جاتا ہے۔پس اگر تم اعلیٰ
اخلاق اور اچھی عادات بناؤ گے تو ان کا اثر تمہارے چہروں پر ہوگا جو تم میں اور دوسروں میں
امتیاز قائم کر دے گا۔پس اخلاق فاضلہ بنانا اور ان پر عمل کرنا قوم بننے کے لئے نہایت ضروری
ہے اور تمہیں اس کے لئے خاص کوشش کرنی چاہئے۔اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اخلاق فاضلہ کی نگرانی کی کس قدر ضرورت ہے۔یہ
بات خوب اچھی طرح یاد رکھو کہ ہر بات جس سے ہم بچتے ہیں وہ حرام نہیں ہوتی بلکہ کچھ اور
وجوہات ہوتی ہیں جن کے باعث بچنا پڑتا ہے۔کالج کے لڑکے عموماً اس بات کے متعلق جس
سے انہیں کوئی رو کے یہ پوچھتے ہیں کیا یہ حرام ہے؟ ابھی میرے پاس شکایت پہنچی ہے کہ کالجوں
کے لڑکے اور خصوصا قادیان سے جانے والے لڑکے سینما دیکھنے کے بہت شائق ہیں اور جب
ان کو روکا جاتا ہے تو کہتے ہیں کیا سینما دیکھنا حرام ہے؟ وہ یہ کہ کر بڑے خوش ہوتے ہوں گے کہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
127
جلد سوم
ہم نے خوب پکڑا۔اگر کہے گا حرام ہے تو ہم کہیں گے یہ تو رسول کریم ﷺ کے بعد کی چیز ہے
حرام کس نے کی۔اور اگر کہے گا حرام نہیں تو کہیں گے پھر دیکھنا کیوں منع ہے۔مگر میں پوچھتا
ہوں کیا تم وہی باتیں نہیں کرتے جو قرآن نے حرام قرار دی ہیں اور باقی سب کچھ کر لیتے ہو۔قرآن نے تو صرف چار چیزوں کو حرام ٹھہرایا ہے۔شرک سے ذبح کیا ہوا جانور ، خون ،سو راور
مردہ۔مگر کتا اس میں شامل نہیں۔اور اگر کسی سے اس کے متعلق پوچھو گے تو وہ یہی کہے گا کہ اس کا
کھانا منع ہے۔حرام نہیں کہے گا۔اگر وہ مغز اسلام سے واقف ہوگا۔کیونکہ قرآن کریم میں انہی
چار چیزوں
کو حرام قرار دیا گیا ہے؟ باقی اشیاء جن کو استعمال نہیں کیا جاتا سنت کے لحاظ سے حرام
ہیں لیکن شرعی طور پر نہیں۔پھر کیا کوئی کتے کا گوشت کھانے کے لئے تیار ہے؟ اسی طرح کوئی
کہے کیا چوہا حرام ہے؟ سارے قرآن میں اس کو حرام نہیں کہا گیا۔لیکن اگر کوئی کہے میں لاؤں تم
کھاؤ گے تو کیا تم کھا لو گے؟ تو انسان حرام چیزوں کو ہی نہیں چھوڑتا بلکہ اوروں کو بھی چھوڑتا
سکھوں کی چونکہ کوئی شریعت نہیں اور وہ نہیں جانتے کہ فلاں بات کے متعلق کیا کرنا ہے اس
ہے۔لئے وہ اس قسم کے سوالات کیا کرتے ہیں۔ایک تعلیم یافتہ سکھ ملتان کا جو بی۔اے اور وکیل تھا مجھ سے پوچھنے لگا آپ کے مذہب میں
ختنہ کرانے کا جو حکم ہے اس کے متعلق عورتیں کیا کریں؟ میں نے اُس کی عقل کے مطابق اُسے
یہ جواب دیا کہ آپ کے مذہب میں ڈاڑھی مونچھیں رکھنا فرض ہے اس کے متعلق عورتیں کیا کرتی
ہیں؟ اس پر کہنے لگا مجھے سمجھ آگئی ہے۔اسلام نے اس تفصیل کے ساتھ احکام بیان کر دیئے ہیں
کہ کوئی دقت پیش نہیں آتی اور نہ کسی اُلجھن میں انسان پڑ سکتا ہے بشرطیکہ اس کے دل میں کبھی نہ
ہو۔شریعت ایسی ناپاک چیزوں کو جن کی ناپاکی خود انسان معلوم کر سکتا ہے چھوڑ دیتی ہے کہ
فطرت آپ ان کے متعلق فیصلہ کرے اور نام ان کالے دیتی ہے جن کو فطرت نجس قرار نہیں دے
سکتی اور عام طور پر یہ بتا دیتی ہے جو چیز نجس ہے اسے نہ کھاؤ۔اسی طرح اور بھی ایسی باتیں ہیں جو حرام اور منع نہیں کی گئیں مگر ان
کو کر نہیں سکتے۔مثلاً
قرآن کریم اور حدیث میں کیا کسی نے پڑھا ہے کہ جب کوئی کھانا کھائے تو اپنے ہاتھ کہنیوں

زریں ہدایات (برائے طلباء)
128
جلد سوم
تک نہ بھرے؟ اگر کوئی ایسا کرے اور اُسے روکا جائے تو کیا وہ کہہ سکتا ہے کہ کہاں منع ہے جو تم
روکتے ہو۔اسی طرح کیا تم پسند کرتے ہو کہ جب تم کھانا کھا رہے ہو تو تمہارا سارا منہ کھانے
سے بھرا ہوا ہو اور اس پر مکھیاں بیٹھی ہوں؟ ہر گز نہیں۔مگر شریعت نے اس کو کہاں منع کیا ہے؟ پس
کئی ایسی باتیں ہیں جن سے ہم بچتے ہیں مگر شریعت میں منع نہیں ہیں۔اور ہزاروں لاکھوں ایسی
باتیں ہیں جن کو ہم نا پسند کرتے ہیں مگر کہیں قرآن اور حدیث میں ان کے متعلق نہیں لکھا۔پس
یہ سوال ہی غلط ہے کہ فلاں چیز حرام ہے یا حلال بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ اصولاً اس میں مضر تیں ہیں
یا نہیں؟ اور اسے خوبی کے لحاظ سے دیکھو پھر فیصلہ کرو۔جب ذرا ذرا باتوں کے لئے چھان بین
اور تحقیقات کی جاتی ہے تو وہ باتیں جو قوم اور نسل پر اثر کرنے والی ہوں اُن پر کیوں غور نہ کیا
جاوے۔کئی لوگوں نے مجھے لکھا ہے کہ سینما دیکھنے کے سب سے زیادہ شائق وہ لڑکے ہیں جو
قادیان سے آتے ہیں۔ان کو اس بات پر تعجب ہو گا مگر مجھے نہیں۔چونکہ یہاں سینما ہوتا نہیں اس
لئے جب یہاں کے لڑکے شہر میں جاتے ہیں تو قدرتی طور پر اس کے دیکھنے کا ان کو شوق ہوگا۔مذہبی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ان میں زیادہ مذہبی احساس ہونا چاہئے مگر طبعی طور پر ان پر تعجب نہیں
ہوسکتا۔شہروں میں رہنے والے لوگوں نے سینما دیکھا ہوتا ہے اس لئے ان کے لئے معمولی بات
ہوتی ہے مگر گاؤں کے لوگ شہروں میں جا کر اسے دیکھنے کی بڑی خواہش کریں گے۔ایک دفعہ
میں چھوٹی عمر میں لاہور گیا تو میں نے سنا کہ ایک کمپنی آئی ہوئی ہے اس کا تماشہ سقوں تک نے
اپنی مشکیں بیچ بیچ کر دیکھا۔تو بی طبعی بات ہے۔مگران کے طبعی جذبات مذہبی جذبات کے ماتحت
ہونے چاہئیں جنہیں وہ مذہبی جذبات پر حاکم بنا لیتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ گو طبعی تقاضے اور
ہیں مگر ان کو قوم و مذہب اور جماعت کے فوائد کے ماتحت بنانا چاہئے۔دیکھو اگر کسی کو کوئی مارتا
ہے تو اسے طبعی جذبات تو یہی کہیں گے کہ وہ بھی اسے مارے اور اگر کوئی گالی دیتا ہے تو وہ بھی
اسے گالی دے۔مگر امن چاہتا ہے کہ وہ ایسا نہ کرے اور اگر معاف نہیں کر سکتا تو عدالت میں
جائے۔اگر کوئی شخص کسی سے لڑنے کے لئے آتا ہے تو جب تک اپنے آپ کو بچانے کے لئے
مقابلہ کرنے پر مجبور نہ ہو جائے اُس وقت تک اسے نہیں لڑنا چاہئے ورنہ وہ بھی مجرم ہو گا۔اسی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
129
جلد سوم
طرح اگر کوئی کسی کی زمین پر قبضہ کرتا ہے اور وہ اسے
لٹھ مار دیتا ہے تو وہ بھی پکڑا جائے گا اور مجرم
قرار پائے گا۔پس ہم مانتے ہیں کہ طبعی جذبات کے ماتحت ایک شخص چاہتا ہے کہ سینما دیکھے۔اور سینما ایک دلچسپ چیز ہے جسے میں نے بھی دیکھا ہے اور کبھی کبھی دیکھنا منع نہیں۔مگر ایک
دوست نے لکھا ہے کہ بعض لڑکے ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہر فلم جو آئے اس کا دیکھنا فرض ہے۔اگر اس کو فرض سمجھا جائے تو امریکہ میں تو لاکھوں آدمی ایسے ہیں جو فلمیں ہی تیار کرتے رہتے ہیں
اور وہ تمہارے لئے اس قدر فرض تیار کر دیں گے کہ مذہبی سنن اور نوافل کے ادا کرنے کا بھی
تمہیں وقت نہیں ملے گا۔میں نے بتایا ہے کہ اگر کوئی کبھی کبھی سینما دیکھنے کے لئے چلا جائے یا
اگر کوئی علمی فلم آئے اور اُسے دیکھ لے تو دیکھ سکتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سینما اعلیٰ درجے کی ایک
نعمت ہے مگر اس کا برے طور پر استعمال کر کے اسے نقصان رساں بنایا گیا ہے جیسے فونوگراف
کے متعلق ہے سینما کے ذریعہ ایک جگہ کے نظائر دوسری جگہ کے لوگوں کو دکھائے جاسکتے ہیں جن
سے وہ کئی قسم کے فوائد اور سبق حاصل کر سکتے ہیں مگر اس کو غلط طور پر استعمال کر کے خطر ناک بنا
دیا گیا ہے۔شملہ میں ایک دفعہ سینما میں جنگ کی تصویریں دکھا رہے تھے۔مگر ایک دو نظارے
دکھا کر پھر وہی ناچ وغیرہ شروع کر دیتے ہیں اس طرح اس کو خراب کر دیا گیا ہے گوعلمی لحاظ سے
یہ بہت مفید چیز ہے اور میرا تو خیال ہے کہ چھوٹا سا منگوا کر سکول میں رکھا دیا جائے جس میں
لڑکوں
کو دنیا کی نمائشوں کے حالات اور دوسرے اہم واقعات اور نظارے دکھائے جائیں تو یہ
ایک بہترین ایجاد ہے مگر اس کا بدترین استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔پس میں سینما کو برا نہیں کہتا
بلکہ ان باتوں کو برا کہتا ہوں جو اس میں دکھائی جاتی ہیں۔اگر یہ پوچھو کہ کیا سینما حرام ہے؟ تو
میں کہوں گا حرام نہیں مگر بعض تصویر میں اس میں دکھائی جاتی ہیں ان کو میں حرام کہوں گا۔ایک دفعہ ایک دوست نے سوال کیا کہ داڑھی کا اسلام سے کیا تعلق ہے؟ میں نے اُسے
جواب میں یہ نہ کہا کہ داڑھی کا یہ تعلق ہے بلکہ یہ کہا کہ مد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا اسلام سے
بڑا تعلق ہے۔اس پر وہ آگے کچھ نہ کہہ سکا۔تو کئی ایسی باتیں ہیں جو اپنی ذات سے کوئی تعلق نہیں
رکھتیں لیکن نسبتوں کے لحاظ سے تعلق رکھتی ہیں۔پس سینما حرام تو الگ رہا ضروریات زندگی کے

آج 10 میں سے 10 باقی