کالجوں کے احمدی طلباء سے خطاب
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
130
جلد سوم
لئے لازمی ہے اور اگر کوئی علمی باتیں اس میں دکھائی جاتی ہیں اور کوئی دیکھنے کے لئے نہیں جاتا تو
میں کہوں گا اسے زور دے کر لے جانا چاہئے۔مگر اس میں جو تصویر میں دکھائی جاتی ہیں ان میں
سے بعض کو میں حرام کہوں گا، بعض کو لغو اور بعض کو ضروری قرار دوں گا۔یہ بات تم خود جانتے ہو
کہ آجکل کیسی تصویریں دکھائی جاتی ہیں۔شروع شروع میں اچھی تھیں، علم ہیئت کے نظارے
دکھائے جاتے تھے ، چاند اور ستاروں کی حرکات دکھائی جاتی تھیں، جاپان اور روس کی جنگ کے
نقشے ہوتے تھے مگر اب معلوم ہوتا ہے حالت بہت بگڑ چکی ہے اس لئے ایسی تصویروں کا دیکھنا
مناسب نہیں ہے۔پس میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ ہر بات کو اس رنگ میں نہ دیکھو کہ وہ حرام ہے یا حلال۔بلکہ
ہر کام کرتے وقت تم یہ دیکھو کہ تم کس حالت میں ہو اور یہ سوچو کہ تمہیں کیا کام کرنا ہے۔تمہارے
کندھوں پر کتنا بوجھ اور کتنی ذمہ داری ہے۔تمہاری تعداد تھوڑی ہے، تمہارے پاس اموال نہیں،
تمہیں سامان میسر نہیں، مگر تمہارا مقابلہ ساری دنیا کے ساتھ ہے جو تمہارے خلاف بڑے
ساز وسامان کے ساتھ کھڑی ہے۔اور تم نے دنیا کو وہ باتیں منوائی ہیں جن کا وہ انکار کر رہی
ہے۔اور نہ صرف وہی انکار کر رہی ہے بلکہ مسلمان کہلانے والے بھی انکار کر رہے ہیں۔ایسی
حالت میں کیا تمہارے لیے ضروری نہیں کہ تم اپنی طاقتوں کو اس طرح خرچ کرو کہ ان کے بہتر
سے بہتر نتائج پیدا ہوسکیں۔دیکھو ایک چھوٹی چیز بڑی کے مقابلہ میں پہلے ہی بے اثر ہوتی ہے اور
اگر وہ بھی پھیل جائے تو اور بھی بے اثر ہو جاتی ہے۔مثلاً ہوا ہے۔بندوق میں بند کر کے اس سے
جانور مار لیا جاتا ہے لیکن اتنی ہوا اگر کمرہ میں چھوڑ دی جائے تو کچھ بھی نہیں ہوگا۔مگر وہی ہوا
پمپ سے جب بندوق میں یا ہوائی تو ہیں ہوتی ہیں ان میں بند کر دی جائے تو گو تھوڑی ہوتی
ہے مگر اس سے بڑے بڑے کام لیے جاسکتے ہیں۔اسی طرح اگر تم اپنی طاقتوں کو جمع کر کے ان
سے کام لو گے تو وہ کام دیں گی۔اور اگر ان کو ادھر اُدھر پھیلا دو گے تو کچھ نہ ہوگا۔پس بہتر کاموں
میں اپنے وقت لگاؤ۔تم میں سے کئی ایسے ہوں گے جو قرآن کریم کا ترجمہ نہ جانتے ہوں گے۔کئی ایسے ہوں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
131
جلد سوم
گے جو احادیث سے بے خبر ہوں گے۔کئی ایسے ہوں گے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام |
کی کتب نہیں پڑھی ہوں گی۔کئی ایسے ہوں گے جو مخالفین کے اعتراضات کے جواب نہیں
جانتے ہوں گے ان کو اپنے اوقات ان باتوں میں لگانے چاہئیں۔اب تو یہ حالت ہے کہ کئی
طالب علم پامال شدہ اعتراضات کو سن کر گھبرا جاتے اور لکھتے ہیں کہ ان کا ضرور جواب دینا
چاہئے۔حالانکہ کئی بار ان کا جواب دیا جا چکا ہوتا ہے۔مگر ان کی حالت ایسی ہی ہوتی ہے جیسے
مثل ہے کہ ایک گیدڑ کا بچہ تھا ایک دن جو تیز ہوا چلی تو وہ ماں سے کہنے لگا جب سے میں پیدا ہوا
ہوں
کبھی اس زور کی آندھی نہیں آئی۔ماں نے کہا تجھے پیدا ہوئے ہی کتنا عرصہ ہوا ہے۔اسی
طرح بعض طلباء ایسے ایسے اعتراض بڑی حیرانی اور پریشانی کے ساتھ پیش کرتے ہیں جن کے
بیسیوں دفعہ جواب شائع ہو چکے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ آج تک کسی نے ایسے اعتراضات نہیں
کئے۔احمد یہ ہوٹل کے ہی ایک لڑکے نے اس قسم کا ایک سوال لکھا تھا حالانکہ کئی دفعہ اس کا جواب
شائع ہو چکا مگر جو سلسلہ کے لٹریچر کو دیکھتا ہی نہیں اُسے کیا معلوم ہو سکتا ہے۔مثلاً الفضل جائے
اور اسے حقارت سے پرے پھینک دے، میرا کوئی مضمون جائے اسے ادب کی وجہ سے پھینکے تو نہ
مگر رکھ چھوڑے کہ پھر پڑھیں گے اور پھر پڑھنے کا موقع ہی نہ آئے تو اسے اعتراضات کے
جواب کس طرح معلوم ہوں۔اس کو تو سینما کے حالات معلوم ہوں گے کیونکہ وہاں جانا وہ اپنا
فرض سمجھتا ہے۔مگر یاد رکھو اس قسم کی باتیں تمہارے فرائض میں داخل نہیں بلکہ یہ عیسائیوں کے
فرائض ہیں ان کو ادا کرنے دو۔اور وہ تو اس میں اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ یورپ میں گاؤں
اس لئے اجڑنے لگ گئے ہیں کہ وہاں سینما نہیں ہوتے اور دیہاتوں کے لوگ شہروں میں
جارہے ہیں۔بے شک تمہارے دلوں میں بھی سینما وغیرہ دیکھنے کا شوق پیدا ہوتا ہوگا اور تمہیں
بھی جوش آتا ہو گا کہ دوسروں کی طرح تم ان باتوں میں حصہ لو مگر یا درکھو ان سے بچنا ہی تمہارے
لئے بہتر ہے۔دیکھو جب مسٹر گاندھی کا شور اٹھا تو کئی احمدیوں کے دلوں میں بھی جوش پیدا ہو گیا
اور ان کی ایسی حالت تھی جیسے منہ زور گھوڑے کے منہ میں لگام دے کر اُسے زور سے روکا
جائے۔وہ سمجھتے تھے سوراج ایک پکا ہوا سیب ہے جسے دوسرے حاصل کر لینے لگے ہیں اس میں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
132
جلد سوم
ہمارا بھی حصہ ہونا چاہئے۔اور ہماری اس تعلیم کو کہ اس شورش میں حصہ نہ لو اپنے لئے روک سمجھتے
تھے۔مگر اب تسلیم کیا جا رہا ہے کہ جو کچھ ہم کہتے تھے وہی صحیح تھا اور جو کچھ وہ کر رہے تھے غلطی تھی۔چنانچہ صفائی کے ساتھ دوسرے لوگوں کی طرف سے تسلیم کیا جا رہا ہے کہ بڑے بڑے وعدوں
سے لیڈروں نے لوگوں کے دلوں میں ایسی امیدیں پیدا کر دیں جو
کبھی پوری نہیں ہو سکتی تھیں اور
اس طرح وہ اب بددل ہو گئے ہیں۔تو سیاسی تحریکیں جو بہت گہرا اثر رکھنے والی اور توجہ کو بہت
زیادہ کھینچنے والی ہوتی ہیں ان سے بھی ہم نے اپنے آدمیوں کو روکے رکھا ہے۔وجہ یہ ہے کہ ایسی
تحریکیں ساری توجہ اپنی طرف
کھینچ لیتی ہیں اور بعض دفعہ یہ جائز بھی ہوتی ہیں تو بھی ان سے
روک دیا جاتا ہے۔کیونکہ اگر کوئی کسی کام کے لئے جار ہا ہو مگر راستہ میں کسی جائز چیز کو دیکھنے کے
لئے ٹھہر جائے تو وقت پر نہ پہنچ سکے گا۔اسی طرح جو شخص اور تحریکوں کی طرف متوجہ ہو جائے گا وہ
خدمت دین سے محروم رہ جائے گا۔تم لوگ اگر اور باتوں میں پڑ جاؤ گے تو تمہاری زندگی کا جو
اصل مدعا ہے اُسے کس طرح پورا کرو گے تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ تمہارے سامنے بہت بڑا کام
ہے اور تمہارا مدعا نہایت عظیم الشان ہے۔اگر اس بات کو تم یاد نہ رکھو گے اور ہر وقت یہ تمہارے
سامنے نہ رہے گی تو تم کچھ نہ کر سکو گے۔پس اپنے کام
کو مدنظر رکھو۔بے شک اس
قسم کی باتیں
نا جائز نہیں مگر اس کے لئے موقعے دیکھو۔اگر تم سینما دیکھتے رہو اور مخالفین تیاریوں میں لگے
رہیں تو تم ان کا کس طرح مقابلہ کر سکو گے۔بیسیوں ٹریکٹ آریوں کی طرف سے اور عیسائیوں
کی طرف سے نکلتے ہیں۔اگر ابھی سے ان کے جواب دینے کی تیاری نہ کرو گے تو وہ کون لوگ
ہوں گے جو جواب دیں گے۔پس ایک میری یہ نصیحت ہے کہ اپنے اوقات کو صحیح طور پر خرچ کرو
اور ابھی سے اس کام کے لئے تیاری کرو۔اگر تم نے مذہبی میدان میں کام کرنا ہے تو کرنے سے
پہلے اس کام کی تیاری میں لگ جاؤ کیونکہ آج فرصت کے جو لمحے تمہیں حاصل ہیں وہ کل نہ ہوں
گے۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ ان لغو اور فضول باتوں کو جانے دو کہ فلاں چیز حرام ہے یا
حلال۔اور ایسے کاموں میں اپنے اوقات صرف کردو کہ جو دین کے لئے مفید ہوں۔اس طرز پر
زریں ہدایات (برائے طلباء)
133
جلد سوم
اگر تم اب تیاری نہ کرو گے تو بڑے ہو کر کچھ نہیں کر سکو گے۔جولڑ کا بچپن میں تہجد پڑھنے کی عادت |
نہیں ڈالتا وہ بڑا ہو کر صبح کی نماز بھی نہیں پڑھے گا۔ابھی سے اس تیاری میں لگ جاؤ اور خصوصاً
قادیان سے جانے والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنا اچھا نمونہ پیش کریں تا کہ دوسروں پر بُرا اثر نہ
پڑے۔یہاں سے ان کے جانے پر پتہ لگتا ہے کہ وہ یہاں جو نمازیں پڑھتے تھے دل سے پڑھتے
تھے یاڈر سے۔اگر وہاں جا کر نمازوں کو پابندی کے ساتھ ادا نہیں کرتے تو معلوم ہوا کہ یہاں
ڈر سے پڑھا کرتے تھے۔چاہئے کہ نماز کی پوری پوری پابندی اختیار کریں۔یہ بات خوب اچھی
طرح یا درکھو۔یہ میرا تجربہ ہے اور میں نے سینکڑوں پر کر کے دیکھا ہے کہ کوئی شخص خواہ کتنا بگڑ
جائے مگر نماز کا پابند ہو تو بالآخر اس کی اصلاح ہو جائے گی اور اُسے حالت درست بنانے کی
تو فیق مل جائے گی۔لیکن بظاہر خواہ کوئی کتنا ہی اچھا ہو مگر نماز کا پابند نہ ہو تو وہ خراب ہو جائے گا۔تم نماز کو ایسا ہی سمجھو جیسا کہ جہاز کے لئے لائف بوٹ ہوتے ہیں۔کبھی اس کو ضائع نہیں کرنا
چاہئے اور اس
کی ادائیگی میں کبھی سستی نہ کرنی چاہئے۔اس کے بعد میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اخلاق فاضلہ کے بغیر کوئی مذہب قائم نہیں رہ سکتا۔کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ کالج میں داخل ہونے کے لئے سکول میں داخل ہونے کی کیا ضرورت
ہے۔جب تک کوئی سکول میں نہ جائے گا کالج میں داخل نہیں ہوسکتا۔اسی طرح روحانیت میں
ترقی حاصل نہیں ہو سکتی جب تک اخلاق فاضلہ نہ ہوں۔اگر یہ پوچھے کہ کیا اخلاق فاضلہ مذہب
ہیں؟ تو میں کہوں گا نہیں مگر مذہب کے لئے پہلی سیڑھی ہیں جس کے بغیر کوئی مذہب میں داخل
نہیں ہوسکتا۔پس اخلاق مذہب نہیں مگر اخلاق کے بغیر مذہب حاصل نہیں ہو سکتا۔میں ان
دونوں باتوں پر علیحدہ علیحدہ زور دیتا ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت لوگوں کو دھوکا لگا ہوا ہے کہ
اخلاق مذہب ہے اور چونکہ اخلاقی تعلیم سب مذاہب میں پائی جاتی ہے ہندو، بدھ ، عیسائی ،
مسلمان سب یہی کہتے ہیں کہ چوری بری ہے، جھوٹ نہیں بولنا چاہئے ، لڑائی فساد نہیں کرنا
چاہئے ، وغیرہ وغیرہ اس لئے وہ لوگ جو اخلاق کو مذہب قرار دیتے ہیں کہہ دیتے ہیں یہ مختلف
مذاہب آپس میں خواہ مخواہ جھگڑے پیدا کرتے ہیں اخلاقی باتوں کو مان لینا کافی ہے۔مگر خوب
زریں ہدایات (برائے طلباء)
134
جلد سوم
یا درکھو کہ اخلاق بالکل الگ چیز ہیں اور مذہب الگ۔لیکن اخلاق کے بغیر مذہب حاصل نہیں
ہو سکتا۔پس اخلاق کو اس لئے ترک نہ کرو اور نہ اس لئے حقیر سمجھو کہ وہ مذہب نہیں اور نہ یہ سمجھو کہ
وہ مذہب کا حصہ ہیں۔ان کو اپنی اپنی جگہ سمجھو اور اخلاق فاضلہ حاصل کرو تا کہ لوگ تمہاری باتوں
سے متاثر ہوں۔تمہاری گفتگو میں ایسی نرمی، محبت اور ہمدردی ہو کہ تم ایک ممتاز درجہ رکھو۔کیونکہ تم
اس بات کے مدعی ہو کہ تمہیں سچا مذ ہب حاصل ہو گیا ہے۔مگر مذہب تو اخلاق کے بعد حاصل
ہوتا ہے۔اگر تمہارے اخلاق اعلیٰ نہیں تو یہ کس طرح سمجھ لیا جائے کہ تمہیں مذہب حاصل ہو گیا
ہے۔کوئی کہے میں ایف ایس سی میں پڑھتا ہوں مگر اس نے میٹرک پاس نہ کیا ہو تو کس طرح
اس کی بات قابل تسلیم ہو سکتی ہے۔اسی طرح اگر کسی میں اخلاقی عیب پائے جاتے ہیں تو دنیا
کس طرح اس کی یہ بات ماننے کے لئے تیار ہوسکتی ہے کہ اسے مذہب مل گیا ہے۔پس تم
اخلاق فاضلہ پیدا کرو۔ان کے بغیر نہ تم دوسروں
کو تبلیغ کر سکتے ہو اور نہ خود روحانیت حاصل
کر سکتے ہو۔پھر جب تم کالجوں میں جاتے ہو تو تم پر اور بھی کئی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ماں
باپ تم پر اس لئے روپیہ خرچ کرتے ہیں کہ تم تعلیم حاصل کرو۔نہ کہ تماشے دیکھتے پھرو۔ہر ایک
مسلمان میں یہ غیرت ہونی چاہئے کہ وہ ہر کام میں دوسروں سے اعلیٰ ہو۔اور میں کسی اچھی بات
میں بھی مسلمانوں کو پیچھے نہیں دیکھنا چاہتا مگر ہماری جماعت کے لڑکے اس طرف توجہ نہیں
کرتے۔کیا وجہ ہے کہ پروفیسر ایک ہی ہوتا ہے لیکن ہندولڑ کے بڑھ جاتے ہیں اور مسلمان پیچھے
رہ جاتے ہیں۔تمہیں چاہئے کہ ایسے اعلیٰ طریق پر تعلیم حاصل کرو کہ کسی سے پیچھے نہ رہو بلکہ اول
رہو۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم اپنے مذہبی فرائض کو قربان کر کے تعلیم میں لگے رہو بلکہ یہ کہتا ہوں کہ
سینما و غیرہ کو قربان کر کے اپنا وقت تعلیم میں لگاؤ۔مگر اب یہ نہیں معلوم ہوتا کہ احمدی لڑکوں میں
اس بات کی غیرت ہے کہ تعلیم میں دوسروں سے بڑھ جائیں حالانکہ کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی
جب تک اس میں یہ جذبہ نہ پایا جائے۔یہ طبعی مسئلہ ہے کہ کوئی چیز خواہ وہ نباتات میں سے ہو
یا حیوانات میں سے اگر اس میں یہ احساس نہ ہو کہ مجھے دوسروں سے بڑھنا ہے تو وہ زندہ نہیں
رہ سکتی۔ایک درخت کے پاس جاؤ جب وہ بیج پیدا کر رہا ہواور دیکھو کہ کتنے بیج پیدا کرتا ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
135
جلد سوم
آم کے درخت اس قدر آموں کے بیج پیدا کرتے ہیں کہ اگر ان کے مخالف سامان نہ ہوں تو
ساری دنیا پر آم ہی آم پھیل جائیں۔ان کے بیشتر حصہ کو خدا تعالیٰ ضائع کر دیتا ہے۔مگر اس سے
یہ تو ظاہر ہے کہ ان میں زندہ رہنے اور بڑھنے کی کس قدر خواہش ہے اور اسی خواہش کی وجہ سے
آم کے درخت موجود رہتے ہیں۔اسی طرح انسان ایک کیڑا سے بنتا ہے مگر ایک ایک انسان
اس قدر کیڑے پیدا کر رہا ہے کہ اگر وہ تلف نہ ہوتے تو دنیا میں صرف انسان ہی انسان نہ سما
سکتے۔تو ہر چیز میں یہ خواہش ہے کہ میں ہی میں رہوں اور اس طرح وہ زندہ رہتی ہے۔جس میں
یہ خواہش نہ ہو وہ زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوتی۔پس تم میں قومی طور پر یہ خواہش ہونی چاہئے
کہ سب سے بڑھ جاؤ۔جب تم میں یہ احساس پیدا ہو گا اُس وقت تمہیں زندہ رہنے کا استحقاق
پیدا ہو گا۔آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے اور ذرائع ہوں گے۔جب کسی میں یہ جذبہ کمزور
ہو جائے تو وہ ترقی نہیں کر سکتا۔پس تم میں یہ خواہش ہونی چاہئے کہ سب سے بڑھ جاؤ ورنہ تم
ترقی نہیں کر سکو گے۔پھر میں تمہیں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ جو افر مقرر ہوں گوان کی نگرانی گراں گزرتی ہے مگر
خوش آئند نتائج پیدا کرتی ہے کیونکہ اس طرح اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ پیدا ہونا چاہئے۔لوگ حریت اور آزادی چاہتے ہیں مگر آزادی وہی مفید ہوسکتی ہے جو حدود کے اندر ہو۔اگر ایک
شخص کپڑے پھاڑ کر پھینک دے اور نگا کھڑا ہو کر کہے کہ یہ حریت ہے تو اسے حریت نہیں کہا
جائے گا بلکہ اس کا نام جنون رکھا جائے گا۔تم اس قسم کی حریت کے پاس تک نہ جاؤ جو لوگوں نے
سمجھ رکھی ہے اور قانون کی پابندی کو فخر سمجھو۔اگر کوئی قانون نا جائز ہے تو اُسے جائز ذرائع سے
بدلوانے کی کوشش کرو۔مگر جب تک وہ موجود ہے اُس کی پابندی کرو۔ایشیائی اور مغربی اقوام
میں ایک بہت بڑا فرق یہی ہے کہ ایشیائی لوگ قانون کی پابندی نہیں کرتے لیکن مغربی لوگ
کرتے ہیں اور یہ نہایت ضروری امر ہے۔یہاں ہی ایک واقعہ ہوا۔قاضی نے ایک فیصلہ کیا
جس میں ضرورت تھی کہ مجرم فوراً اپیل کرے یا جرمانہ ادا کرے۔مگر جب یہ مقدمہ میرے پاس
لائے کہ گو یہ قانون میرا ہی بنایا ہوا ہے کہ ایک ہفتہ اپیل کے لئے مہلت دی جائے لیکن اب کے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
136
جلد سوم
موقع دو اور آئندہ کے لئے ان ان شرائط کو رکھ دو کہ ان کے ماتحت فوراً اپیل کی جائے۔تو گو میرا
اپنا بنایا ہوا قانون تھا مگر اس کا احترام بھی ضروری تھا۔پس چاہے تمہاری مرضی کے خلاف کوئی
قانون ہو اس کی بھی پابندی کرو اور اس کو بدلنے کے لئے جائز طریق سے کوشش کرو۔میں نے بتایا ہے کہ طبائع حریت چاہتی ہیں مگر دیکھو اس غلط حریت نے ہندو مسلمانوں کی
کیا حالت بنادی ہے اور وہ اکالیوں سے کس طرح ڈر رہے ہیں۔کہتے ہیں کوئی شخص سرائے میں
اُترا اور بھٹیاری کو کھانا پکانے کے لئے کہا۔وہ کھانا پکارہی تھی کہ کسی بات پر اس کو اس نے ناراض
کر دیا۔بھٹیاری نے کچا پکا کھانا پکایا اس کی جھولی میں ڈال دیا جو ٹپکتا جارہا تھا۔کسی نے پوچھا یہ
کیا ہے؟ کہنے لگا زبان کا رس ہے۔اب اخباروں والے لکھتے ہیں کہ گورنمنٹ اکالیوں کو کیوں
نہیں روکتی مگر میں کہتا ہوں وہ تو وہی کچھ کر رہے ہیں جو تم کہتے تھے یعنی قانون کی خلاف ورزی۔اب
کئی جگہ اکالیوں نے مسجد میں گرا دی ہیں، اذانیں دینے سے مسلمانوں کو روک دیا ہے اور ایسی
نظائر موجود ہیں کہ مسلمانوں کی لڑکیاں بھگا کر لے جاتے ہیں۔آگے حج ڈر کی وجہ سے ان کے
خلاف فیصلہ نہیں کر سکتے۔وہ کھلم کھلا کمین مسلمانوں کی لڑکیاں بھگا کر لے جاتے اور جا کر
امیروں سے بیاہ دیتے ہیں۔ان کو لالچ وغیرہ سے ورغلا لیتے ہیں اور چیف کورٹ تک نے ان
کے حق میں فیصلے دیئے ہیں۔یہ نتیجہ ہے قانون کے رعب مٹنے کا۔تم ہمیشہ قانون کا ادب کرو
اور اس کی پابندی ضروری سمجھو۔صیحتیں ہیں جو میں نے اس وقت تمہیں کی ہیں اور میری سب سے بڑی نصیحت تو یہی ہے
کہ اللہ تعالیٰ سے محبت پیدا کرو کیونکہ اس کے بغیر کوئی عمل عمل صالح نہیں ہو سکتا۔خدا تعالیٰ کی
اور اس کے رسولوں کی محبت جڑ ہے اعمال صالحہ کی۔پس ہماری قوم کے جو اعلیٰ مقاصد ہیں اور جو
اسے مد نظر رکھنے چاہئیں ان میں یہ تین محبتیں بھی ہیں (1) اللہ تعالیٰ سے محبت (2) رسول کریم
سے محبت (3) حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت۔اگر ان کی محبت ہماری قوم میں
ہوگی تو وہ ہر قسم کی تباہیوں اور ہلاکتوں سے بچ جائیں گی۔مسلمانوں کی تباہی کی ایک بڑی وجہ یہ
ہے کہ انہوں نے اپنے دلوں میں رسول کریم ﷺ کی محبت کے جذبات پیدا نہ کیے مگر عیسائی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
137
جلد سوم
بڑے زور سے یسوع کی محبت پیدا کرتے رہتے ہیں۔ایک عیسائی نے گزشتہ ہفتہ ہی ایک کتاب
واپس کی ہے جس پر اُس نے صرف یہ فقرہ لکھا کہ چاہے کچھ ہو میں یسوع مسیح کو نہیں چھوڑ سکتا۔مصر جاتے ہوئے مجھے دو بیرسٹر ملے تھے یوں تو وہ اسلام سے ہنسی اور تمسخر کر لیا کرتے تھے مگر
رسول کریم کے سے انہیں محبت تھی۔آپ کے خلاف ایک لفظ بھی نہ سن سکتے تھے۔اب سنا ہے
ان کے دہریت کے خیال جاتے رہے ہیں۔میں نے ان
کو تبلیغ کی تھی۔تو آئندہ نسلوں کے لئے
یہ نہایت اہم سوال ہے کہ ہم ان میں خدا تعالیٰ ، رسول اور مسیح موعود کی محبت پیدا کریں۔اس
طرح احمدیت مضبوط ہو جائے گی۔میں سمجھتا ہوں میں نے کافی تقریر کر لی ہے اور میں سمجھتا ہوں اس سے زیادہ تمہارے لئے
بھی بوجھ ہوگا اور میرے لیے بھی۔اس لئے ختم کرتا ہوں۔“ (الفضل 26 اکتوبر 1923ء)
1 بخاری کكتاب الذبائح والصيد باب الضب صفحہ 984 حدیث نمبر
5537 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية