لندن میں ہندوستانی طلباء سے گفتگو
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
149
جلد سوم
لندن میں ہندوستانی طلباء سے گفتگو
سفر یورپ کے دوران 20 ستمبر 1924ء کو شام چار بجے حضرت خلیفۃ المسح الثانی کی طرف
مسلمان ہندوستانی طلباء کولندن میں چائے پر بلایا گیا۔اس موقع پر طلباء سے جو سوال
و جواب ہوئے وہ درج ذیل ہیں:۔پر مسلم حکمرانوں کی فرمانبرداری ایک طالب علم میں آپ سے یہ دریافت کرنا
چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کو غیر مسلم حکمران قوم
کا کس حد تک لائل (Loyal) ہونا چاہیئے۔حضرت اقدس میں اس سوال کا جواب دینے سے پہلے آپ سے اصولی طور پر ایک بات
پوچھتا ہوں ممکن ہے اس سوال ہی میں اس کا جواب بھی آجائے۔آپ یہ بتائیں کہ اگر مسلمان
حکومت ہو تو مسلمانوں کو اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کس حد تک کرنی ضروری ہے۔طالب علم: جب تک وہ مسلمان حکومت درست رہے، عدل وانصاف کے قوانین پر عمل کرے
اور رعایا کے حقوق کی حفاظت کرتی رہے اس کا وفادار رہنا ضروری ہے۔اگر وہ ان باتوں کو
چھوڑ دے اور غلطیاں کرے تو نہیں۔حضرت اقدس : بہت ٹھیک ہے جب تک وہ نیک رہے اُس وقت تک اطاعت اور فرمانبرداری
ضروری ہے۔تو یہی اصول حکومت کی اطاعت کی حد کا ہو گیا۔اس میں مسلم اور غیر مسلم کی کیا قید
رہی۔طالب علم : آخر وہ مسلمان ہیں۔حضرت اقدس: آپ نے جب یہ اصل قائم کیا کہ جب تک مسلمان حکمران نیک کام کریں ان
زریں ہدایات (برائے طلباء)
150
جلد سوم
کی اطاعت کرنی چاہئے تو پھر اس اصل کو مخصوص تو نہیں کر سکتے کہ یہ صرف مسلمانوں کے متعلق
ہے اور غیر مسلم کی حکومت اگر عدل و انصاف بھی کرے تو اس کی اطاعت نہ کی جائے۔حکومت
میں اپنے پرائے کا سوال نہیں ہوتا بلکہ حقوق اور رعایا کا سوال ہوتا ہے۔دیکھو اس ملک میں
انگریزوں ہی کی حکومت ہے مگر کیا انگریز اس وجہ سے خوش ہو جائیں گے کہ ہمارے بھائی
حکمران ہیں؟ نہیں بلکہ وہ اپنے حقوق مانگیں گے۔آئر لینڈ کا قضیہ آپ کے سامنے ہے تو
حکومت میں جو سوال معرض بحث میں آتا ہے وہ رعایا کے حقوق کا سوال ہوتا ہے۔طالب علم : انگریزوں کا غیر ہونا تو آپ نے بھی تسلیم کر لیا ہے کیونکہ آپ ان کو دعوتِ اسلام
دیتے ہیں۔جب ان کے سامنے اسلام پیش کیا جاتا ہے تو وہ غیر ہوئے۔حضرت اقدس : دعوتِ اسلام تو ہمارا فرض ہے ہم مسلمانوں کو بھی دعوت دیتے ہیں۔میں تو کہتا
ہوں کہ حکومت کے ساتھ اس بات کا کوئی تعلق نہیں۔سوشل حقوق الگ ہوتے ہیں، مذہبی الگ
اور حکومت کے الگ اور ان میں جدا جدا احکام ہوتے ہیں۔دیکھو انسان مختلف جوارح اور
اعضاء کا مجموعہ ہے۔ہاتھ پاؤں وغیرہ سب کے سب مجموعی طور پر ایک حیثیت رکھتے ہیں مگر ان
کے کام الگ الگ ہیں۔اسی طرح سوشل اور پولیٹیکل معاملات کا بھی ایک جدا جدا دائرہ ہے۔اگر ہم ان کو ملا کر بحث کریں گے تو غلط راستہ پر جا پڑیں گے۔ہر ایک دائرہ کے اندر رہ کر غور ہو
سکتا ہے۔گورنمنٹ اور رعایا کے متعلق جو احکام ہیں ان کو اسی نظر سے دیکھو، سوشل اصولوں پر
اسے نہ پر کھو یا کسی اور نقطہ خیال سے اس پر بحث نہ کرو۔آپ نے خود ایک اصل بتایا ہے کہ
حکومت جب تک نیکی کے کام کرتی ہے، رعایا کی خبر گیری ، انصاف اور عدل کے اصولوں پر ہوتی
ہے اور ان کے حقوق محفوظ ہیں تو ایسی حکومت کی اطاعت اور اس سے وفاداری کرنی چاہئے۔پس جب تک حالات میں تغیر نہ ہو اس اصل کو کیوں چھوڑا جائے۔مذہب میں سیاست ہے مگر
اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر جگہ سیاست کو دخل دیا جائے۔احکام اسلامی میں یہ بھی ایک اصل ہے
کہ ان میں حالات کے بدلنے کے ساتھ استثناء ہو جاتا ہے۔مثلاً وضو کرنے میں ہاتھ دھونا
ضروری ہے لیکن جس شخص کے ہاتھ ہی نہ ہوں اس کے لئے ہاتھ دھونا ضروری نہیں۔میں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
151
جلد سوم
جہاں تک سمجھتا ہوں آپ کا یہ سوال اصل سوال نہیں بلکہ آپ کے دل میں جو سوال ہے وہ یہ ہے
کہ فارن (Foreign) حکومت کیوں حکومت کرتی ہے؟“
اس پر طالب علم مذکور نے کہا کہ ہاں اصل سوال یہی ہے )
میں اس سوال کا بھی جواب اصولی طور پر دیتا ہوں۔آپ مانتے ہیں اور یہ واقعہ
ہے کہ مسلمانوں نے بھی دوسروں پر حکومت کی ہے۔حضرت ابو بکر صدیق آنحضرت مہ کے
بعد خلیفہ ہوئے اور وہ آنحضرت ﷺ کی تعلیم کا اسوہ تھے۔اور ان کے بعد اسلامی حکومت کا
دائرہ اور بھی وسیع ہوتا گیا۔یہاں تک کہ ایران ، مصر، شام اور دور تک اسلامی حکومت پہنچ گئی۔اب اگر کسی قوم کو کسی دوسری قوم پر حکومت کرنے کا حق نہیں تو سوال ہوتا ہے کہ پھر مسلمانوں کو
دوسروں پر حکومت کرنے کا کیا حق تھا؟ اور دوسری قوموں پر اسلامی حکومت کی بنیاد خود
آنحضرت ﷺ کے وقت میں پڑی ہے اس لئے ہم یہ کہنے کے مجاز نہیں کہ یہ طریق غلط تھا۔اب
فرض کرو کہ اسلامی حکومت کے زمانہ میں عراق و شام کہتے کہ ہم تمہارے علاقہ میں نہیں رہتے
اور فرض کرو کہ خالد اور ابو عبیدہ کی جگہ میں اور آپ ہوتے اور ہم سے یہ سوال کیا جاتا کہ ہم۔آپ کے ماتحت نہیں رہنا چاہتے آپ اپنے ملک کو چلے جائیں تو ہمارا کیا جواب ہوتا۔“
اس موقع پر طالب علم مذکور سوچ میں پڑ گیا لیکن خلیفہ عبدالحکیم صاحب بول اٹھے )
ان
کو سیکنڈری پوزیشن دو جیسے انگریز ہندوستان میں ہیں وہ غلامی پیدا کرتا ہے۔مفتوح
سے زیادہ ذلیل پوزیشن کسی کی نہیں ہوتی۔اس کے تمام امور میں غلامی پیدا ہو جاتی ہے۔جیسے
اوڈوائر نے پیروں کو جمع کر لیا اور وہ سب کے سب اس کے دروازے پر پہنچے اور جس قسم کا
ایڈریس اس نے چاہا دے دیا۔“
یہ فقرے کچھ ایسے طور پر خلیفہ عبد الحکیم صاحب نے ادا کئے جن سے طنز کا رنگ نمایاں تھا
حضرت نے ہنستے ہوئے فرمایا )
ہم تو اُس موقع پر نہ تھے۔آپ کہتے ہیں ایسا ہوا شاید آپ ہوں گے ، آپ کے کہنے
سے مان لیتے ہیں۔پروفیسر صاحب پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ جھٹ بول اٹھے۔نہیں نہیں ! میری
زریں ہدایات (برائے طلباء )
152
جلد سوم
مراد آپ سے نہیں تھی اور آپ ان میں شریک نہ تھے۔حضرت : یہاں تو اصول کا سوال ہے اور اصولاً اس کو حل کرنا چاہئے۔میں پوچھتا ہوں کہ کسی وجہ
سے کسی قوم نے حملہ کر کے دوسری کو فتح کر لیا تو کیا آپ کے نزدیک ایسے اسباب ہو سکتے ہیں کہ
جس کو فتح کیا ہے اس کو ہمیشہ مفتوح رکھے؟
پروفیسر عبد الحکیم : ایک قوم ہے جو ہمیشہ تنگ کرتی ہے، گھروں پر آ کر حملہ کرتی ہے تو پھر ہماری |
قوم کا حق ہے کہ سیلف ڈیفنس (Self Defence) حفاظت خود اختیاری کے طور پر اس کو
مفتوح رکھیں۔میں ان جنگوں کو جو اسباب صداقت پر بنی ہوں جائز سمجھتا ہوں امپیریل ازم کو
جائز نہیں سمجھتا۔حضرت: کیا ایسی صورت میں یہی جائز ہے کہ ان پر قبضہ رکھا جاوے یا اسی قدر کافی ہے کہ
شکست دے دی جاوے؟
عبد الحکیم : جیسی ضرورت ہو اس کے موافق عمل کیا جاتا ہے۔جیسے جرمنی کے متعلق کیا گیا ہے۔کابل کو فتح کرنا آسان ہے مگر کابل پر حکومت مشکل ہے یہ ایک ضرب المثل ہے۔حضرت: خیر، کابل کی حکومت کی مشکلات تو پہاڑی علاقہ کی وجہ سے ہیں یہ بحث نہیں۔آپ
کے اس جواب سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ بعض اسباب اور وجوہ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے ہوتے
وئے مفتوح قوم کو دبائے رکھنا جائز ہے۔عبد الحکیم : ہاں بشرطیکہ ان کو تباہ نہ کیا جائے۔حضرت : کہاں تک دبایا جائے ؟ اس کی حد بندی کون کرے گا اور کون حج ہو گا ؟
عبد الحکیم : زبردست اپنا فیصلہ آپ کرتا ہے، اپنا حج آپ ہی ہوتا ہے، اس کا سوسات میں کا ہوتا ہے۔حضرت : اگر یہ اصول درست ہے تو آپ کے پوائنٹ آف ویو (Point of view) سے یہ
سوال حل ہو گیا۔انگریزوں نے اپنا فیصلہ آپ ہی کر لیا۔عبد الحکیم : نہیں، یہاں تو موریٹی (Morality) کے پوائنٹ آف ویو سے دیکھا جاوے گا۔( اخلاقی نقطہ نگاہ سے )
زریں ہدایات (برائے طلباء)
153
جلد سوم
حضرت : موریلٹی کے پوائنٹ آف ویو میں بھی تو اختلاف ہے تو جب اخلاقی نقطہ نگاہ مختلف
ہوئے تو پھر کس پہلو پر فیصلہ ہوگا۔عبدالحکیم : میں تو یونہی درمیان میں آ گیا۔“
یہ کہہ کر وہ خاموش ہو گئے اور حضرت کا سلسلہ کلام پھر سے طالب علم سے شروع ہوا )
حضرت : بہتر ، پھر وہی سوال آ گیا کہ اگر حضرت ابو بکر کا زمانہ ہو اور غیر مسلم علاقے بغاوت
کریں اور کہیں کہ ہم آپ کے ماتحت نہیں رہنا چاہتے آپ
کو کوئی حق نہیں تو پھر آپ
کیا ایڈوائز
(Advise) کریں گے، کیا مشورہ دیں گے؟
پہلا طالب علم : جب وہ لوگ چاہیں گے کہ ہم یہ حکومت نہیں چاہتے تو ان کو چاہئے کہ آزاد کر
دیں اور ان پر سے اپنی حکومت اٹھا لیں۔حضرت : تو اب یہ اصل قائم ہوا کہ جب کوئی قوم اپنی غیر قوم حکمران کو کہے کہ ہمارا علاقہ خالی کر
دو تو خالی کر دینا چاہئے۔اب ہم واقعات سے دیکھتے ہیں کہ ہمارے آباء و اجداد کا کیا عمل ہے؟
انہوں نے تو کسی علاقہ کو نہیں چھوڑا۔اس اصل کو قائم کر کے اب آگے چلائیے۔اس موقع پر طالب علم مذکور نے تو کوئی جواب نہ دیا۔اور پھر پروفیسر عبد الحکیم صاحب نے دخل دیا)
عبد الحکیم : جنرل تھیوری یہ ہے کہ کسی قوم کا حق نہیں کہ دوسری قوم پر اپنی اغراض کے لئے حکومت
کرے خواہ وہ قوم کوئی ہی ہو ، ہاں اس کی اصلاح کے لئے حکومت کرے۔حضرت اس قوم کے ارادہ اور مرضی کے موافق یا اس کے خلاف؟
عبد الحکیم : اس کا فیصلہ مشکل ہے۔حکومت کے افعال کو دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ یہ فعل جائز ہے یا
نا جائز۔حضرت : جب فیصلہ مشکل ہے تو جائز ناجائز کا فیصلہ کون کرے گا۔جس حکومت کو کہا جاوے کہ
نا جائز ہے اس کا ہر
فعل نا جائز ہوگا۔کیا ہندوستانی حکومت کے قابل ہیں
عبدالحکیم : اصل بات یہ ہے کہ کیا آپ ہندوستانیوں کو حکومت کے قابل سمجھتے ہیں؟
زریں ہدایات (برائے طلباء)
154
جلد سوم
حضرت مجھ سے جو سوال ہوا ہے میں نے اس کا جواب بارہا دیا ہے۔کل کے خطبہ جمعہ میں بھی
اس سوال کا جواب آ گیا ہے۔میں نے ہمیشہ کہا ہے اور انگریزوں کو کہا ہے کہ یہ خیال غلط ہے کہ
ہندوستانی حکومت کے قابل نہیں۔میں نے اس سوال پر غور کیا ہے اور میں اس کے دلائل رکھتا
ہوں کہ ہندوستانی ہندوستانیوں پر حکومت کر سکتے ہیں۔ہاں اگر یہ سوال ہو کہ ہندوستانی فرانس یا
انگلستان پر حکومت کر سکتے ہیں؟ تو ہم کہیں گے ہر گز نہیں۔لیکن یہ سوال ہی غلط ہے کہ ہندوستانی
ہندوستان پر حکومت کر سکتے ہیں یا نہیں۔ہر ایک ملک کے باشندے اپنے ملک پر حکومت کر سکتے
ہیں۔کیا افغان افغانستان پر حکومت نہیں کرتے ؟ کیا وہ ہندوستانیوں سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں؟
آپ نے خوشامد پر بہت زور دیا ہے۔“
خلیفہ عبدالحکیم نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہہ دیا تھا کہ گورنمنٹ کی خوشامد کی جاتی ہے۔اس کی
طرف اشارہ ہے۔عرفانی )
در کسی وجہ سے آپ کا یہ خیال ہو گا۔ہم تو کسی کی خوشامد نہیں کرتے خواہ وہ کوئی ہو۔ہم نے گورنمنٹ کو ہمیشہ اس کی غلطیوں سے آگاہ کیا ہے اور صاف صاف کھلے الفاظ میں اس
کو بتایا ہے۔ہمارے ایڈریس اس پر شہادت دے رہے ہیں اور تمام افسروں کو معلوم ہے کہ
ہم نے ہمیشہ ان کی غلطیاں ظاہر کی ہیں۔خوشامد وہ شخص کرے جس کو گورنمنٹ سے کچھ لینا
ہو۔ہم تو ان کو سلام کرنے کے لئے بھی نہیں جاتے اور کوئی شخص یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ ہم نے
کبھی کسی قسم کی خواہش ان سے کی ہو۔میں اگر کبھی کسی سے ملا ہوں تو میری غرض بعض ان غلط فہمیوں
کو دور کرنا ہوئی ہے جو ملکی مفاد اور ملکی امن کے خلاف ہوتی ہیں نہ کوئی ذاتی غرض۔آپ
لاہور کے رہنے والے ہیں اور آپ کے خاندان کے لوگ اس بات کو اچھی طرح جان سکتے
ہیں۔کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ہم نے کوئی فائدہ اٹھایا ہے یا اس کی خواہش کی ہے؟
عبد الحکیم : کیا آپ کا وفد لارڈ ریڈنگ کے پاس گیا تھا؟
حضرت : ہاں۔عبد الحکیم : کیا غرض تھی ؟
زریں ہدایات (برائے طلباء)
155
جلد سوم
حضرت: اس کے لئے ہمارا ایڈریس واضح ہے۔ہم نے اس کو بتایا تھا کہ ہم کو آپریٹ
(Co-operate) کر سکتے ہیں اور ان کو ان غلطیوں سے بھی آگاہ کرنا تھا جو حکومت کی طرف
سے ہوتی ہیں۔عبد الحکیم : مطلب یہ ہے کہ آپ ریڈنگ کے پاس گئے اور اس کو رعایا پرور اور حریت پرور کہتے
ہیں۔حضرت آپ نے یہ کہاں سے نکالا ہے کہ ہم حریت پرور کہتے ہیں یا اس قسم کے اور الفاظ
استعمال کرتے ہیں۔ہمارا ایڈریس موجود ہے۔بغیر دیکھے اور معلوم کرنے کے ایک بات کہنا
جس کی اصلیت نہ ہو پسندیدہ بات نہیں ہوتی۔عبد الحکیم : آپ نے پبلک کی شکایتوں کا بھی ذکر کیا ہے۔حضرت : میں تو ابھی کہہ چکا ہوں کہ ہمیشہ ہم نے حکومت کی غلطیاں ظاہر کی ہیں اور اُسی
ایڈریس میں موجود ہیں۔عبدالحکیم : میں نے پڑھا نہیں۔حضرت: پھر بغیر پڑھنے کے اس قسم کے اعتراض درست نہیں ہیں۔ہم کسی انسان کی خوشامد نہیں کر
سکتے اور حقیقت کے اظہار سے کوئی چیز ہم کو روک نہیں سکتی۔ابھی اوڈوائر کے مقدمہ میں شہادت کا
سوال تھا ہم نے صاف کہہ دیا تھا کہ ہم ڈائر کی غلطیوں کا بھی اظہار کریں گے۔غرض ہم نے کسی
موقع پر اظہارِ حقیقت سے پر ہیز نہیں کیا ہے۔عبد الحلیم : میں ایک دفعہ شملہ پر تھا وہاں پر ایک احمدی نے کہا تھا کہ گورنمنٹ کی وجہ سے ہم
مسلمانوں سے پناہ میں ہیں۔حضرت: اگر واقعات ایسے ہوں تو پھر اعتراض کیا ہے۔اس موقع پر حضرت کو ان تکالیف کے تصور سے جو غیر احمدی احمد یوں کو دیتے ہیں جوش
آگیا اور آپ نے پُر جوش لہجہ میں فرمایا )
کیا آپ اس کو جائز سمجھتے ہیں کہ کسی احمدی کی لڑکی کو پکڑ کر کنجروں کو دے دیا جاوے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
156
جلد سوم
کہ اس کو گا نا سکھاؤ ؟ اور اس سے بڑھ کر کوئی ظلم اور بے حیائی ہو سکتی ہے کہ ایک عورت کی لاش کو
قبر سے نکال کر کتوں کے سامنے پھینک دیا۔اور بعض اخباروں نے اس فعل کی تحسین کی اور کسی
ر
مسلمان سے نہ ہو سکا کہ ان پر اظہار افسوس کرتا۔اختلاف کے سوال کو چھوڑ کر یہ کیسی بے رحمی اور
بداخلاقی ہے۔اسی رمضان میں ایک شخص کو پانی تک لینے نہ دیا اور سخت دکھ دیئے اور پکڑ کر بند کر
دیا کہ وہ اپنی شکایت بھی نہ کر سکے۔قصور میں ہماری جماعت کو جس طرح پر دکھ دیا گیا وہ ایک
تازہ مثال ہے۔آئے دن مختلف مقامات پر مسلمان محض اختلاف کی وجہ سے ہماری جماعت کو
تکلیف دیتے ہیں۔پھر ان حالات میں اگر اس نے یہ کہا تو کیا غلط ہے۔عبد الحکیم : حالات اس قسم کے ہیں تو آپ کا اور آپ کی جماعت کا یہ فرض ہے کہ اپنی حفاظت
اس طریق پر کریں۔مسئلہ خلافت کی وجہ سے بھی مخالفت ہوئی ہے۔سلطنت ترکی سے ہمدردی
حضرت: خلافت کے سوال کے متعلق سن لو۔جب لکھنو میں
خلافت کانفرنس کا پہلا جلسہ ہوا ہے تو مولوی عبد الباری صاحب
نے مجھے دعوت دی اور بلایا۔میں نے دیکھا کہ میرے جانے سے کوئی فائدہ نہیں۔یہ لوگ کسی کی
صحیح بات کو مان نہیں سکتے۔تاہم میں نے ایک رسالہ لکھا اور ایک وفد بھیجا۔رسالہ میں میں نے
بتایا کہ خلافت ترکی کا سوال پیش نہ کیا جاوے، کیونکہ مسلمانوں کے بعض فرقے اس کو نہیں
مانتے۔سلطان ترکی کے سوال کو رکھا جاوے جس کے ساتھ ہر مسلمان کو ہمدردی ہے اور میں نے
یہ بھی لکھا کہ ترکوں اور اسلام کے متعلق جو غلط فہمیاں یورپ و امریکہ میں پھیلائی گئی ہیں ان کو دور
کیا جاوے۔میں نے خود اس کام کے لئے اپنی طرف سے مبلغ دینے کا وعدہ کیا جو ان غلط فہمیوں کو
دور کریں۔اُس وقت اس کی طرف کسی نے خیال نہ کیا لیکن بعد میں جب شیعہ اور اہلحدیث اور
دوسرے لوگوں نے جو خلافت کے قائل نہیں مخالفت کی تو اب ان کے بعض لیڈر تسلیم کرتے ہیں
کہ جو طریق میں نے بتایا تھا وہی صحیح تھا۔اور اب جس حالت میں یہ مسئلہ آ گیا ہے وہ آپ کو
معلوم ہے۔میں نے ہر موقع پر اپنی طاقت کے موافق مدد دینی چاہی ہے لیکن یہ ہم سے نہیں
ہو سکتا کہ ہم مذہب کو قربان کر دیں۔مذہب کے لئے ہم ہر ایک قربانی کر سکتے ہیں مگر اس
زریں ہدایات (برائے طلباء)
157
جلد سوم
صداقت کو ہم نہیں چھوڑ سکتے جو خدا کی طرف سے آئی ہے۔“
(حضرت کی اس تقریر کا بہت اثر ہوا اور پروفیسر عبد الحکیم صاحب کہنے لگے کہ یہ بالکل درست
ہے۔میں جب قسطنطنیہ میں تھا اور سید امیر علی اور سر آغا خان صاحب کی طرف سے خلافت کی
تائید میں خیالات کا اظہار ہوا تو لوگ کہتے تھے کہ یہ خود تو خلافت کے قائل نہیں )
پہلا طالب علم : میری سمجھ میں تو آپ کی پوزیشن آگئی ہے اور جو اعتراضات آپ پر ملک کی
آزادی کے متعلق ہوتے ہیں وہ درست نہیں بات بالکل صاف ہو گئی ہے۔مسلمانوں کو کافر کہنا ایک طالب علم : کہتے ہیں کہ آپ مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں؟
حضرت: آپ عیسائیوں کو کافر کہتے ہیں تو کیا ان کا حق ہے کہ
آپ
کو مار دیں؟
وہی طالب علم: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ اسلام کا خلاصہ ہے۔پھر جب کوئی
شخص کلمہ پڑھتا ہے تو احمدی اس کو کا فرکیوں کہتے ہیں؟
حضرت: ایک بات میں آپ سے پوچھتا ہوں۔اگر کوئی شخص یہی کلمہ پڑھتا ہو مگر یہ کہے کہ میں
موسیٰ علیہ السلام کو نہیں مانتا وہ نعوذ باللہ مفتری تھے تو آپ اسے کیا کہیں گے؟
طالب علم : کافر ہی ہوگا۔اس موقع پر پھر پروفیسر عبد الحکیم صاحب نے سلسلہ کلام شروع کیا اور کہا )
عبد الحکیم : اس میں ایک مغالطہ ہے۔آنحضرت یہ شریعت کو کامل کر گئے اور اب کوئی چیز دین
کے لئے باقی نہیں۔اس لئے میں اس بات کے لئے مجبور نہیں ہوں کہ کسی دوسرے کو نبی یا نیک
سمجھوں۔اگر کوئی شخص آنحضرت ﷺ کو مانتا ہو اور موسی کا غلام نہ ہو تو میرے خیال میں وہ
مسلمان ہو گا۔حضرت: آپ کے خیال کو میں نہیں پوچھتا۔دوسرے مسلمان اس کو مسلمان نہیں مانتے اور نہیں
مانیں گے جو حضرت موسی کا انکار کرے۔طالب علم : یہ بالکل درست ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
158
جلد سوم
عبد الحکیم : سارے قرآن میں یہ ذکر نہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی رسول آئے گا۔حضرت: یہ بحث تو الگ رہی کہ ذکر ہے یا نہیں۔لیکن فرض کرو کہ ایک شخص کا خیال ہے کہ رسول
آئے گا تو اس کو کیا کہو گے؟
عبد الحکیم : کیا وہ شریعت کو مکمل سمجھتا ہے؟
حضرت: ہاں وہ مکمل سمجھتا ہے اور باوجود اس کے وہ مانتا ہے کہ ایک رسول آیا ہے۔یہ خیال غلط
ہے یا صحیح مگر وہ مانتا ہے تو اس رسول کا جو انکار کرے اس کو وہ کیا کہے اور اس کا کیا حق ہے؟
عبد الحکیم : ہاں اس کا حق ہے کہ وہ نہ ماننے والے کو کافر کہے۔حضرت : تو پھر معلوم ہوا کہ یہ سوال نہیں کہ کا فرکیوں کہتے ہو بلکہ سوال یہ ہے کہ کہاں لکھا ہے کہ
رسول آئے گا۔“
اس پر حضرت اقدس نے سورۃ اعراف کا تیسرا رکوع نکال کر پڑھا اور سوال کیا کہ اس میں
يبني ادم کا جو خطاب ہے، یہ کسی زمانہ کے لوگوں کے لئے ہے؟)
پروفیسر عبد الحکیم : وہ جو آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں موجود تھے یا آئندہ آئیں گے۔حضرت : بہت اچھا اب آگے چلئے چوتھے رکوع میں فرماتا ہے يُبَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ
رُسُلُ مِنْكُمْ يَقُصُّوْنَ عَلَيْكُمْ التى 1 اس میں کون لوگ مراد ہیں؟
پروفیسر عبد الحکیم : وہی جو موجود تھے یا جو آئندہ ہوں گے۔حضرت: پھر یہ آیت کیا ثابت کرتی ہے؟
پروفیسر عبد الحکیم : اس آیت سے یہ بات ثابت ہے کہ انبیاء آئیں گے۔میں نے جب اس کو
پڑھا تھا تو یہی سمجھا تھا کہ رسول آئیں گے۔حضرت: پھر قرآن مجید سے یہ تو ثابت ہے کہ رسول آئیں گے پھر جو شخص کسی رسول کو مانتا ہے
کہ آ گیا ، کیا اس کو یہ حق نہیں کہ اس کے نہ ماننے والوں کو کافر کہے؟
پروفیسر عبد الحکیم : ہاں اس کا حق ہے۔وہی طالب علم : مگر میں نے مولوی محمد علی صاحب کے ترجمہ قرآن مجید میں یہ معنی نہیں پڑھے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
159
جلد سوم
حضرت : اس کا مجھ سے کیا تعلق۔میں تو آپ ترجمہ کرتا ہوں اور ترجمہ صاف ہے۔میں
مولوی محمد علی صاحب کی اتباع نہیں کرتا۔اور میں تعلی سے نہیں کہتا بلکہ تحدیث نعمت کے طور پر
کہتا ہوں کہ ان سے زیادہ عربی جانتا ہوں۔پروفیسر عبدالحکیم : ( طالب علم کو مخاطب کر کے ) اس آیت سے یہی ثابت ہے اور اس میں بحث
فضول ہے۔پہلا طالب علم : کیا پہلوں میں سے بھی کسی نے یہ معنی کئے ہیں اور کسی کا ایسا عقیدہ ہے؟
حضرت : یہ سوال معقول ہے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم دکھائیں۔چنانچہ مولانا روم، ابن عربی،
دیو بند مدرسہ کے بانی مولانامحمد قاسم اجرائے ثبوت کے قائل ہیں۔طالب علم : مرزا صاحب پر کون سی کتاب نازل ہوئی ؟
حضرت: ہر رسول کے لئے کتاب شرط نہیں۔شریعت کامل اور ختم ہو چکی ہے پہلے ایسے رسول بنی اسرائیل
میں آتے رہے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی۔پروفیسر عبد الحلیم : مگر حضرت مرزا صاحب تو اپنی رسالت کا انکار کرتے ہیں۔من نیستم رسول و نیآورده ام کتاب
حضرت : یہ تو آپ کی رسالت کو ثابت کرتا ہے کہ میں ایسا رسول نہیں جو کتاب لایا ہو۔عبد الحکیم نہیں وہ تو کہتے ہیں کہ رسول بھی نہیں اور کتاب بھی نہیں لایا۔وو
99
حضرت : آپ کو عطف سے غلطی لگتی ہے۔" مخاطب کے لئے دلیل کے طور پر بھی آتا
و
ہے اور اس کا دوسرا مصرع پڑھو۔و
ہاں ملہم استم و ز خداوند منذرم
اور نذیر قرآن مجید میں رسول کے لئے آیا ہے۔عبد الحکیم : قرآن مجید کسی نبی کو کسی پر فضیلت نہیں دیتا۔حضرت قرآن مجید میں تو لکھا ہے تِلكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ 2
الله
عبد الحکیم : قرآن مجید میں آنحضرت ﷺ نے کہا ہے کہ مجھے کسی پر فضیلت نہیں۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
160
جلد سوم
حضرت قرآن مجید آپ کے سامنے ہے نکال کر دکھا دیں اور قرآن مجید آنحضرت ﷺ کا کلام
نہیں یہ خدا کا کلام ہے۔دوسرا طالب علم : آپ مسلمان کو پھر کا فر تو کہتے ہیں؟
حضرت : لوگ کافر کے معنی یہ کرتے ہیں کہ وہ جہنم میں چلا جائے گا، ہم یہ نہیں کہتے۔یہ ہمارے
اختیار کی بات نہیں۔اس میں جہنم کا سوال نہیں۔یہ خدا کا کام ہے۔یہ ایک ریلیجس ٹرم ہے۔وہ انکار کرتا ہے اس لئے کا فر کہلاتا ہے۔( حضرت صاحب نے حقیقۃ الوحی سے اس کے متعلق حوالہ جات دکھائے )
طالب علم : کافر کی تشریح ہو گئی ہے یہ درست ہے۔(یہاں یہ گفتگو ختم ہوگئی اور پھر سیاسی گفتگو شروع ہوگئی )
سیاسی مسائل پر گفتگو ایک طالب علم: ہم کس طرح اپنے حقوق حاصل کریں؟
حضرت: ہمارا یہ طریق ہے کہ ہم قانون کے ماتحت اپنے حقوق
لیتے ہیں۔اگر نہ لے سکیں اور مذہبی مداخلت ہو تو پھر اس ملک کو چھوڑ دینا چاہئے۔یہ آسان
طریق ہے۔ملک میں رہ کر قانون میں تبدیلی کی کوشش کرنی چاہئے اور جب تک لاء (Law)
ہے اس کا احترام کرنا چاہئے۔کیونکہ اگر ایک دفعہ قانون شکنی کی عادت ڈال دو گے تو پھر قانون
کا احترام اور اطاعت اٹھ جائے گی۔جب وہ قانون درست نہ ہو تو امن سے اس کے تبدیل
کرانے کی کوشش کرو۔اگر کامیابی نہ ہو تو اس سے باہر چلے جاؤ۔طالب علم : ہاں یہی درست طریق ہے۔حضرت : ہمارے خلاف دو قسم کا پرسی کیوشن (Persecution) ہے۔اول مسلمان ہمارے
مخالف ہیں۔دوم ہندو مسلمانوں کی مخالفت کی وجہ سے بحیثیت مسلمان ہماری مخالفت کرتے
ہیں۔اب آپ ہی بتائیں کہ ہم کیا طریق اختیار کریں۔میں نے ہر موقع پر مسلمانوں
کو صحیح مشور
دیا ہے اور مسلمانوں کے مفاد میں ان سے کو آپریٹ (Co-operate) کیا ہے مگر وہ خود فائدہ
نہ اٹھائیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔ابھی مسلم لیگ کے موقع پر جب انہوں نے مجھے دعوت