لندن میں ہندوستانی طلباء سے گفتگو
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
161
دی تو میں نے اپنے خیالات کا اظہار تحریری طور پر کر دیا۔طالب علم : ہجرت کی جو تحریک ہوئی تھی اس کے متعلق آپ کیا کہتے ہیں؟
جلد سوم
حضرت: میں نے ہجرت کے موقع پر گورنمنٹ کو لکھا تھا کہ وہ اس میں کسی قسم کی مداخلت نہ
کرے۔اگر وہ روکے گی تو پھر وہ ملک میں رہ کر بھی جنگ کر سکتے ہیں۔مگر جو لوگ ہجرت کر کے
گئے نہ تو وہ کسی اصول اور قانون کو مد نظر رکھ کر گئے اور نہ کسی کی سیادت میں گئے۔ایک بے اصول
جوش کے ماتحت یہ کام کیا گیا جس کا نقصان بہت زیادہ ہوا۔سرحد والے اپنی جائیدادیں نہایت
ہی نقصان کے ساتھ بیچ کر چلے گئے اور آگے کوئی خبر گیراں نہ ہوا۔جس کا نتیجہ بے چینی ہوا اور
تکالیف میں مبتلا ہو کر نا کام واپس ہوئے۔اور اس تحریک کی ناکامی نے اس کو بے اثر کر دیا۔اگر یہ تحریک صحیح اصول پر آرگنائزڈ (Organized) ہوتی تو یقیناً مؤثر ہوتی۔عبد الحکیم : قوم کی قوم تو ہجرت نہیں کر سکتی۔کانٹیٹیوشنل (Constitutional) طریق پر آپ
سے متفق ہوں۔حضرت : میں اس حد تک موافق ہوں جو لاء (Law) کے خلاف نہ ہو ورنہ انار کی (Anarchy)
پیدا ہوگی اور اس سے سخت نقصان ہوگا۔جس وقت تک یہ احساس رہے کہ لاء (Law) کی تعمیل
کرنا ہے اُس وقت تک امن قائم ہے اور امن کے ساتھ ہم ایسے قوانین کو جو نقصان رساں ہوں
تبدیل کرا سکتے ہیں۔عبدالحکیم : اگر قانون ایمان کے خلاف ہو۔حضرت: اگر ایسی حالت پیدا ہو جائے تو ہمارا یہی ایمان ہے کہ ملک سے باہر چلے جانا چاہئے۔اگر اس کو تبدیل نہیں کراسکتے پھر نکل جانے میں اس بات کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے کہ کھانے کو
ملے گا یا نہیں۔میں تو جماعت میں اسلام کے لئے ایک غیرت کی عملی سپرٹ (Spirit) پیدا کرتا ہوں۔میری بیوی کا بھائی آیا، میں اس کے لئے شوق سے منتظر تھا۔دروازہ کھول کر اسے دیکھا کہ اس
نے ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔مجھے اس سے رنج ہوا کہ اس نے کیوں پہنی۔تین دن تک میں اس
زریں ہدایات (برائے طلباء)
162
جلد سوم
سے نہیں ملا جب تک کہ اس نے مجھے لکھ کر نہیں دے دیا کہ میں اسلام کے قومی کیریکٹر کا پابند
رہوں گا۔میں نے فیشن کی تقلید کرنے والوں کی اپنے کل کے خطبہ جمعہ میں مثال دی ہے کہ وہ
اس فیشن کے ایسے غلام ہیں جیسے ایک کتامیم کے پیچھے پیچھے دوڑتا ہے۔میں اپنی جماعت میں جو روح پیدا کر رہا ہوں تم اسے سمجھو تو تمہارے یہ خیالات نہ رہیں۔میری جماعت میں کوئی شخص اپنے مقدمات کو عدالت میں نہیں لے جاتا بلکہ شریعت کے فیصلہ
کے موافق قاضیوں سے طے کراتا ہے۔“
اس پر ایک شخص نے طنزاً کہا کہ چماروں میں بھی ایسا ہی ہے۔حضرت نے یہ سن کر فرمایا کہ )
یہ اس لئے ہے کہ تم ان سے عبرت سیکھو۔جن کو تم چمار کہتے ہو وہ اس معاملہ میں تم سے بہتر
وو
ہیں۔“
سب نے متفق ہو کر کہا کہ یہ بالکل درست ہے )
ایک طالب علم : میں نے سنا ہے کہ انڈیا آفس والے آپ کو بلا کر پوچھتے ہیں کہ ہندوستان پر
کیسے حکومت کریں۔حضرت : یہ غلط ہے کہ مجھ سے یہ پوچھا گیا۔تعدد ازدواج طالب علم : ایک اور سوال کرتا ہوں قرآن شریف نے کہاں تک
اجازت دی ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کریں۔حضرت : قرآن شریف نے چار تک حکم دیا ہے اگر عدل نہ کر سکے تو پھر ایک ہی کرے۔ہر ایک
بیوی کو برابر باری دے اور برابر مال دے۔میں نے اپنی جماعت کے لئے حکم دے دیا ہے کہ
اگر کوئی شخص ایک سے زیادہ شادی کر کے عدل نہیں کرے گا تو میں اس کو سزا دوں گا جو قومی
بائیکاٹ ہوگا۔سوال: محبت برابر نہیں ہوسکتی۔حضرت: کیا ایک شخص اپنے متعدد بچوں سے محبت کرتا ہے یا نہیں؟ یہ خیال صحیح نہیں۔اپنے عمل
سے انسان مساوات رکھ سکتا ہے۔اور میں اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ یہ عیش نہیں بلکہ ایک بہت
زریں ہدایات (برائے طلباء)
163
جلد سوم
بڑی قربانی ہے جبکہ وہ دوسری بیوی سے بھی ویسی ہی محبت کرے گا۔سوال: کیا یہ جائز ہے کہ عورت کا ولی یا اگر عورت بالغ ہو تو خود شادی کے وقت یہ شرط کرے کہ
اس کا شوہر دوسری شادی نہ کرے گا۔حضرت : ہمارے نزدیک یہ جائز ہے۔سوال: لونڈیوں کی تو کوئی حد نہیں۔حضرت : ہم اس کو جائز نہیں سمجھتے۔عبد الحکیم : اب تک مکہ میں اس کا رواج ہے کہ لونڈیاں فروخت ہوتی ہیں۔حضرت: اگر ہمارا اختیار ہو تو سب سے پہلے اس کو منسوخ کریں۔اگر وہ لونڈی کہہ دے
کہ وہ جنگی قیدی نہیں ہے تو اسے حق ہے کہ اپنے حق کی بناء پر آزاد ہو جائے۔حضرت عمر
کے عہد میں ایک قوم کو آزاد کر دیا گیا تھا۔عبد الحکیم : غلام کی کمائی کس کی ہوگی ؟
حضرت جس دن وہ آزاد ہو جاوے اس کی کمائی الگ ہو جائے گی۔قرآن مجید سے تو ثابت
ہوتا ہے کہ جب وہ آزاد ہونا چاہے فوراً ا سے آزاد کرنا چاہئے اور اگر اس کے پاس روپیہ نہ ہو تو
گورنمنٹ روپیہ دے کر آزاد کرائے۔عبد الحکیم : تعدد ازدواج کے متعلق میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک عورت نے جب شادی کی تو
اس کے شوہر کی ایک سو روپیہ آمدنی تھی۔اب اگر وہ چار کر لے تو اس کے حصہ میں پچیس روپے
آئیں گے کیا یہ اس پر ظلم ہو گا یا نہیں؟
حضرت عورت اگر سمجھتی ہے کہ ظلم ہے تو اس کو اسلام نے ضلع کرالینے کا حق دیا ہے۔علاوہ ازیں
کیا اس کے ساتھ ہی مرد کی ضروریات میں بھی کمی ہوگی یا نہیں ؟ اور پھر اگر ایک عورت کے ہی
چار بچے ہو جائیں تو وہ رقم تقسیم ہو جائے گی یا نہیں؟
عبد الحکیم : معمولی آمدنی کا آدمی جب دوسری شادی کرتا ہے تو بچوں کے اخراجات میں کمی ہو
جاتی ہے اور ان بچوں پر ظلم ہوتا ہے اور اس خاندان کا کلچر کمزور ہو جاتا ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
164
جلد سوم
حضرت: اس کا جواب دو طرح ہے۔اول تو اگر بچے زیادہ ہو جائیں تو آپ کے اصول کے
موافق اس کثرت سے ہی کلچر کمزور ہو گا اور پہلے بچے پر ظلم ہوگا اس لئے اولاد پر کنٹرول ہونا
چاہئے اور یہ طریق غلط ہے۔دوسرے اسلام نے تعلیم کا بار حکومت پر رکھا ہے۔حکومت کو یہ باراٹھا نا چاہئے کیونکہ وہ بچے قومی
طاقت کا جزو ہیں۔عبد الحلیم : کیا آپ کا مطلب یہ ہے کہ تعلیم دلا نا قوم کا حق ہے؟
حضرت : ہاں۔عبد الحکیم : گورنمنٹ کو ٹیکس بڑھانے پڑیں گے اور لوگ جب تعلیمی بوجھ سے اپنے آپ کو آزاد
سمجھیں گے تو اولا د بڑھے گی۔حضرت : گورنمنٹ پر تعلیمی بار سے یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ سب بوجھ اٹھائے بلکہ جس قدر
والدین اٹھا ئیں ان پر ڈالا جائے باقی حکومت کو اٹھانا چاہئے۔اور اس کے لئے اگر ٹیکس لگانے کی
پڑتے ہیں تو وہ قوم کی مشترکہ ضروریات اور بہتری کے لئے ہیں، اس میں حرج کیا ہے؟
عبدالحکیم : میرا سوال حل ہو گیا۔مبلغین کا شادی کرنا ایک شخص میں اس
کو پسند نہیں کرتا کہ آپ کے مشنری یہاں آ
کر شادی کریں۔حضرت : میں مبلغین کے لئے یہ جائز نہیں رکھتا کہ وہ باہر جا کر شادی کریں۔کیونکہ اگر وہ روپیہ
کمانے کے لئے جاتے تو ان کی بیوی کو یہ تسلی ہوتی کہ وہ روپیہ کما کر لائے گا۔لیکن جب وہ تبلیغ
کے لئے آتا ہے تو اس کی بیوی اس کے اس نیک مقصد کے لئے خود بہت بڑی قربانی کرتی ہے۔اس لئے اگر وہ آ کر شادی کرتا ہے تو وہ اس قربانی کی ہتک کرتا ہے جو اس کی بیوی نے کی ہے۔پس اس کو بھی قربانی کرنی چاہئے اور میں نے یہ قاعدہ بنا دیا ہے۔سائل : یہ بہت ہی اچھا قانون ہے۔ایک اور شخص: اگر کوئی شخص ایک سے زیادہ شادی کر لے اور پہلی بیوی کو شکایت ہو تو وہ کیا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
کرے؟
165
جلد سوم
حضرت: میں اپنی جماعت میں اگر ایسا دیکھتا ہوں کہ کوئی شخص اپنی بیوی سے اچھا اور برابر کا
سلوک نہیں کرتا تو خواہ اس کی بیوی شکایت بھی نہ کرے میں دخل دیتا ہوں اور باز پرس کرتا
ہوں۔ایک شخص نے ایسا کیا اور اس کی بیوی نے بھی شکایت نہیں کی تھی مگر میرے علم میں جب
اس کا سلوک آیا تو میں نے فوراً اس پر نوٹس لیا۔تعددازدواج اور بیتامی عبدالحکیم : تعدد ازدواج کے سلسلہ میں ایک اور سوال ہے۔جہاں قرآن مجید نے اس کا حکم دیا ہے وہاں بتائی کا ذکر۔ہے۔اس سے کیا تعلق؟ دوسرے مسلمانوں نے اس کو عام کس طرح کر لیا یعنی چار کی حد بندی
کیونکر کی۔جس انداز میں قرآن نے بیان کیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ معین نہیں کرتا بلکہ غیر معین ہے۔حضرت : بعض لوگوں نے یہ معنی بھی کئے ہیں کہ حد بندی نہیں۔مگر رسول اللہ ﷺ نے چونکہ حد بندی
کر دی ہے اس لئے وہی معنی مقدم ہوں گے جو آنحضرت ﷺ نے کئے ہیں۔ضا الله
یتامیٰ کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے۔اس کے متعلق مثلاً حدیث میں آیا ہے کہ ایک شخص
کو دس یتیم بچے مل گئے۔اگر اس کے اپنے اور بچے بھی ہوں تو ایک عورت کہاں تک خدمت کر
سکے گی ایسے موقع پر ضروری ہے کہ وہ دوسری شادی کرلے تا کہ سب کی ہو سکے۔یہ ایک صورت
ہے۔دوسری صورت یہ ہے کہ خودان یتامیٰ کی ماں سے شادی کرلے تا کہ وہ ان یتامیٰ کی
پرورش میں پوری دلچسپی لے سکے۔کیونکہ ممکن ہے کہ پہلی بیوی کو انٹرسٹ (Intrest) نہ ہو۔تو
یہ تعلق اور جوڑ اس آیت کا ہے۔اور اس سے مقصد یتامی کی صورتوں میں سے ایک کثرت ازدواج
ہے۔الله
حضرت جابر کا واقعہ احادیث میں ہے کہ انہوں نے بڑی عمر کی عورت سے شادی کی اور
آنحضرت ﷺ نے دریافت کیا تو انہوں نے وجہ یہ بتائی کہ میری بہنیں چھوٹی عمر کی تھیں، یہ ان
کی خبر گیری کر سکے گی۔غرض یتامیٰ کے ساتھ دوسری شادی کا تعلق ہے۔عام اس کو اس طرح پر
کر لیا کہ فَانكِحُوا کو یا حکم قرار دیں گے یا اجازت۔تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ایسی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
166
جلد سوم
صورت میں حکم ہے دوسری صورت میں اجازت۔یتانی کی حفاظت کے سوال کو مدنظر رکھ کر جب شادی ہوتی ہے تو عورت کا حق تلف نہیں
ہوتا۔پھر اصل اشیاء کی حلت ہے۔اسلام کے اس حکم کے ماتحت کہ یتامیٰ کی حفاظت کے لئے
شادی کر سکتا ہے اس سے حلت ثابت ہوتی ہے۔عبد الحکیم : میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ دوسری شادی کرنا سزا ہے۔حضرت سزا نہیں قربانی ہے۔عبد الحکیم : کیا ایسے شخص کو جو گزارہ نہ کر سکتا ہو اور وہ دوسری شادی کرے آپ سزا دیں گے؟
حضرت: میں یہ ضروری نہیں سمجھتا کہ شادی کے لئے مجھ سے اجازت لی جاوے۔لیکن اگر
میرے نوٹس میں ایسی بات آئے کہ وہ عدل نہیں کر سکتا یا حدود شریعہ کو توڑتا ہے تو میں اس پر
الفضل 30 اکتوبر 1924ء)
ایکشن لوں گا۔“
1: الاعراف: 36
2: البقرة: 254