احمدی طلباء کو نصائح

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
203
جلد سوم
احمدی طلباء کو نصائح
14 اگست 1925ء کو بعد نماز عصر بیت المبارک میں طلبہ تعلیم الاسلام ہائی سکول و مدر ساحمہ یہ
قادیان کے رخصتوں پر جانے کے موقع پر حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے طلباء کو تشہد ، تعوذ اور سورۃ
فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل نصائح فرمائیں:۔اس وقت جو دونوں سکولوں کے طالب علم جمع ہوئے ہیں اس کی غرض یہ ہے کہ چونکہ اکثر
طلباء جو اپنے اپنے گھروں میں ایامِ رخصت گزارنے کے لئے جانے والے ہیں اس لئے
منتظمین مدارس نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں طلباء کے جانے سے پہلے انہیں کچھ نصائح
کروں جو ان کے لئے ان چھٹیوں میں مفید ثابت ہوں۔پس میں اپنے ان بچوں کی توجہ اس کی
طرف پھیر نی چاہتا ہوں کہ ہر ایک لفظ جو منہ سے بولا جاتا ہے اس کے دو معنے ہوتے ہیں۔ایک
معنے اس کی ذات میں ہوتے ہیں اور دوسرے نسبت سے۔ہمارے بچے خوش ہیں کہ اب انہیں رخصتیں ملی ہیں۔کیونکہ یہ ان کی فطرت میں ہے کہ وہ
ایسی باتوں سے خوش ہوں جن سے انہیں پڑھنے سے فرصت مل جائے۔اور پھر ان کی محبت اور
چیزوں کے ساتھ بھی ہے۔ان کے دلوں میں رشتہ داروں کی محبت ہے۔ماں باپ کی محبت ہے۔دوستوں کی محبت ہے اور یہ محبت کا ہونا درست ہے برانہیں بلکہ سارا کارخانہ ہی محبت پر ہے۔اور
وہ اس لئے بھی خوش ہوتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کو اب ملیں گے۔پس اگر وہ چھٹیوں سے خوش
ہوں تو جائز ہے۔لیکن اس محبت سے یا اس خوشی سے وہ غلطی سے رخصت کا مضمون غلط نہ سمجھ
لیں۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ پہلے ان کو رخصت کے معنے بتاؤں۔رخصت کے معنے ہیں
اجازت۔کسی کو کسی کام کے لئے اجازت دینا یہ رخصت ہے اور تعطیل کام کو بند کر دینا ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
204
جلد سوم
ہمارے اور دوسرے بچے ان الفاظ سے غلطی کھا جاتے ہیں۔اور بہت سے ان میں سے رخصتوں
سے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ جب تعطیل ہو گئی تو اس کے یہ معنے ہیں کہ اب کوئی کام کرنا ہی نہیں۔اور
رخصت سے یہ سمجھتے ہیں جو دل کرے کرو بلکہ یہاں تک کہ وہ نماز کی بھی رخصت منا لیتے ہیں۔ایسے لڑکے رخصت صرف اس بات کی نہیں سمجھتے کہ سکول کو چھوڑ کر گھروں کو چلے بلکہ اس کی بھی
سمجھتے ہیں کہ جو چاہیں سو کریں۔دنگا فساد کریں، آوارہ پھریں ، لوگوں کو تنگ کریں، ہر ایک کے
ساتھ لڑیں جھگڑیں، لیکن تعطیل اور رخصت کے یہ معنے نہیں بلکہ اس کے کچھ اور معنے ہیں۔دیکھو!
سکول سے ہر روز تعطیل ہوتی ہے لیکن سکول کے وقت کے بعد جو چھٹی ہوتی ہے اس کے یہ معنے
نہیں ہوتے کہ اس کے بعد کوئی کام کرنا نہیں۔بے شک اس چھٹی کے وقت وہ کام تو نہیں کرنا
پڑتا جو سکول میں ہوتا ہے لیکن اور کام ہوتا ہے جو اس چھٹی کے وقت کا ہے۔مثلاً کپڑوں کا
صاف کرنا ہے، جسم کا صاف کرنا ہے، قوت اور طاقت کی بحالی کے لئے ورزش کرنا ہے، نمازوں
کا پڑھنا ہے، دوستوں اور ہمسایوں اور رشتہ داروں کی خدمت کرنا ہے، استاد جو گھر پر کرنے کے
لئے کام دے اسے کرنا ہے یہ سارے چھٹی کے کام ہیں جو سکول کے وقت میں نہیں ہو سکتے بلکہ
اُس وقت کے ہوتے ہیں جسے بچے چھٹی کہتے ہیں۔اس چھٹی سے مراد مدرسہ سے چھٹی ہے نہ
کہ ہر کام سے چھٹی۔ایک طالب علم اگر چھٹی ملنے کے بعد مدرسہ سے گھر جاتا ہے تو گھر جا کر وہ
یہ نہیں کہتا کہ مجھے چھٹی ہے اس لئے میں کوئی کام نہیں کرتا۔مثلاً اگر اس کا بھائی بیمار ہے اور اسے
کہا جائے کہ اس کے لئے دوائی لے آؤ تو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں دوائی لانے نہیں جاتا کیونکہ
مجھے اس وقت چھٹی ہے۔ایسا ہی اگر باپ اسے کوئی کام بتائے یا ماں اسے کسی جگہ بھیجنا چاہے تو
وہ یہ کہ کر کہ مجھے چھٹی ہے اس سے چھٹکارا نہیں پاسکتا۔اسی طرح وہ اس کام سے جو سکول سے
اسے گھر پر کرنے کے لئے ملتا ہے یا نماز سے یا دوسرے ایسے ہی کاموں سے جو سکول کے وقت
میں نہیں کئے جاسکتے اس حیلہ سے نہیں بچ سکتا۔پس باوجود چھٹی کے وہ کام تو کرے گا لیکن وہی
جو چھٹی کے وقت کے کام ہیں۔پس جو بچے رخصتوں پر جاتے ہیں یا درکھیں کہ ان کے ذمہ رخصتوں کے بھی کام ہیں۔کچھ تو

زریں ہدایات (برائے طلباء)
205
جلد سوم
ان کے وہ کام ہیں جو سکول سے ان رخصتوں میں گھر کرنے کے لئے ملے ہیں۔پھر اس کے سوا
اور کام بھی ہیں جو مدرسہ کے وقت میں نہیں کر سکتے تھے لیکن رخصتوں میں ان کے لئے موقع ہوتا
ہے۔ان کاموں میں سے ایک کام نہایت ہی اہم ہے وہ تبلیغ کا کام ہے۔تبلیغ کا کام تم سکول
کے وقت میں نہیں کر سکتے تھے کیونکہ سکول میں اس کے لئے کوئی موقع نہیں تھا۔اور پھر سکول سے
باہر بھی تم نہیں کر سکتے تھے کیونکہ تم احمدیوں میں رہتے تھے اور دن رات انہیں کے ساتھ تمہارا
میل جول تھا۔ان میں تم تبلیغ نہیں کر سکتے تھے۔تمہارا تبلیغ کے لئے یہ چھٹی کا زمانہ تھا۔گویا
ساڑھے دس ماہ تبلیغ کی طرف سے تمہیں چھٹی تھی۔لیکن اب
تبلیغ کا کام ان چھٹیوں میں ہے۔پس میں اپنے بچوں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان چھٹیوں سے دھوکا نہیں کھانا چاہئے۔اور یہ نہیں سمجھ لینا
چاہئے کہ سکول سے چھٹی کے یہ معنی ہیں کہ ہر کام سے چھٹی ہوگئی۔چونکہ دوسرے دنوں میں
تمہارے لئے تبلیغ کا موقع نہیں تھا اب موقع ہے اس لئے میں تمام بچوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ
سفر میں اور حضر میں، گھر میں اور بازار میں جہاں جائیں تبلیغ کریں۔یہ مت سمجھو کہ تمہاری بات کا اثر کیا ہوگا اور یہ کہ تم ابھی بچہ ہو تمہارا بڑوں پر کیا اثر پڑے گا۔یہ ایک غلط خیال ہے اس کو دل سے نکال دینا چاہئے اور ابھی سے دل میں اس بات کو جگہ دینی
چاہئے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں۔جب تک یہ بات پیدا نہ ہو جو بچے کچھ کر بھی سکتے ہیں وہ بھی کچھ نہ
کر سکیں گے۔یہ مت سمجھو کہ تمہاری بات کا اثر نہیں۔اثر ہو نہ ہو تمہارا کام کہنا اور سمجھانا ہے۔رسول اللہ اللہ کے منہ سے جن لوگوں نے تبلیغ سنی وہ سب کے سب اسلام نہ لائے۔مگر انہی
میں سے بعض نے صحابہ سے سنی تو ایمان لے آئے۔سو یہ مت خیال کرو تمہاری بات کا کچھ اثر |
نہیں۔تم سناؤ۔یہ ضروری نہیں کہ سنے والامان بھی لے۔پھر یہ بھی ضروری نہیں کہ تبلیغ کسی بڑے
الله
آدمی کے منہ سے ہی سنی جائے۔ہم دیکھتے ہیں کہ ہزاروں آدمیوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا
اور نہ مانا۔اور دوسروں سے سنا اور مانا۔یہی حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت
ہوا۔بیسیوں شخص آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ان کے دعاوی اور دلائل
سنے لیکن مانا نہیں۔اور بیسیوں نے غیروں سے سنا اور مان لیا۔پس تبلیغ کے لئے یہ ضروری نہیں کہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
206
جلد سوم
انسان بڑا ہی ہو تو تبلیغ کرے بلکہ چھوٹی عمر میں بھی ایسی باتیں کر سکتا ہے جو مؤثر ہوں۔امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اپنا ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں ان سے کسی نے پوچھا آپ پر بھی
کسی کے وعظ کا اثر ہوا ہے؟ فرمایا اتنا نہیں جتنا کہ ایک آٹھ نو برس کے بچے کا ہوا ہے۔فرمانے
لگے ایک دن بارش کے وقت میں گھر سے نکل کر بازار کو جارہا تھا۔بارش کے سبب کیچڑ ہو رہا تھا
جس میں ایک بچہ دوڑ رہا تھا۔میں نے اسے کہا بچے ذرا سنبھل کر چلو گر نہ جانا۔اس نے جواب
دیا امام صاحب! آپ سنبھل کر چلئے میں گر گیا تو میں ہی گروں گا آپ اگر گریں گے تو لاکھوں
گریں گے۔امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس بچے کی بات کا مجھ پر بڑا اثر ہوا۔اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ جس نے ماننا ہوتا ہے وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کون مجھ سے کہہ رہا ہے بلکہ وہ یہ دیکھتا
ہے کہ کیا بات کہہ رہا ہے۔اگر بات معقول ہو تو فورا مان لیتا ہے۔اب اسی واقعہ کی طرف دیکھو
امام ابو حنیفہ نے تو اسے گرنے کا لفظ کہہ کر کیچڑ میں پھسلنے کی طرف اشارہ کیا لیکن اس نے
گرنے کا لفظ بول کر عقائد اور مسائل میں غلطی کرنا مراد لیا۔اور یہ ایسا برجستہ جواب تھا کہ
امام ابوحنیفہ جیسے شخص کے دل پر بھی اثر کر گیا۔آخر یہ لڑکا ہی تو تھا جس نے یہ کہا تھا۔پس تم اپنی عمر
یا اپنے علم یا کسی اور وجہ سے حق بات کہنے سے مت جھجکو۔تم جس بات کو حق سمجھتے ہو وہ کہو۔جن
لوگوں کے اندر سچائی کی تڑپ ہوگی اور صداقت کے ساتھ پیار ہو گا وہ ضرور قبول کر لیں گے۔ایسے اشخاص یہ دیکھتے ہیں کہ بات میں صدق اور راستی ہے یا نہیں۔اور یہی امران کے ماننے کا
سبب بنتا ہے۔اگر بات میں راستی ہو اور کہنے والا صدق سے کہتا ہو تو ایسے لوگ ماننے کے لئے
تیار ہو جاتے ہیں۔پس تم میں سے کوئی یہ مت سمجھے میں کیا کر سکتا ہوں بلکہ ہر ایک کو یہ خیال ہونا چاہئے کہ میں
بھی کام کر سکتا ہوں۔اور یادرکھو جب تک یہ احساس پیدا نہ ہوگا تم کچھ بھی نہ کر سکو گے۔حتی کہ
اس عمر میں بھی کچھ نہ کر سکو گے جس عمر کے متعلق تم امید لگائے بیٹھے ہو کہ جب وہاں تک پہنچیں
گے تو کریں گے۔میرا تجربہ ہے جو بچہ اس بات کو سمجھ کر کہتا ہے کہ وہ بچہ ہے وہ تمام عمر ہی بچہ رہتا
ہے اور کچھ نہیں کر سکتا۔ایک تو وہ بچہ ہوتا ہے جو ماں باپ کا سکھایا ہوا کہتا ہے کہ میں ابھی چھوٹا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
207
جلد سوم
ہوں اس کا ذکر نہیں۔لیکن وہ جو اپنے قصور اور غلطی سے یہ کہہ کر بری ہونا چاہتا ہے کہ میں ابھی
بچہ ہوں وہ بڑا ہو کر بھی کوئی مفید کام نہیں کر سکتا۔ہمارے ملک میں یہ ایک بدعادت ہے کہ اگر کسی
کا بچہ قصور کرے اور اس کی شکایت والدین سے کی جائے تو وہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ابھی اس کی عمر
ہی کیا ہے، بچہ ہے، بڑا ہوگا تو آپ ہی ان باتوں کا اسے پتہ لگ جائے گا۔مگر اس کا یہ نتیجہ ہوتا
ہے کہ وہ بچہ بھی ایسے موقعوں پر کہنے لگ جاتا ہے میں تو ابھی بچہ ہوں جب بڑا ہوں گا تو ایسا نہیں
کروں گا۔حالانکہ جب وہ شرارت کر سکتا ہے اور اس پر اپنے آپ
کو بچہ کہہ کر پردہ ڈالنے کی
کوشش کر سکتا ہے تو کیا وجہ ہے وہ نیک کام نہیں کر سکتا۔کر سکتا ہے۔مگر یہ بات اس کے دل میں
نہیں ڈالی جاتی۔پس یہ ضروری ہے کہ بچوں میں اس بات کا احساس پیدا ہو کہ ہم سب کچھ کر
سکتے ہیں۔جس وقت یہ احساس پیدا ہو جائے تو بچے چھوٹی عمر میں بھی بڑے بڑے کام کر سکتے
ہیں کیونکہ کام کرنے کی اہلیت تو ان میں ہوتی ہے لیکن وہ اس خیال سے نکھے بنے رہتے ہیں کہ
ہم ابھی بچے ہیں۔پس یہ غلط بات ہے کہ کوئی کچھ کام نہیں کر سکتا اور یہ کہ وہ ابھی بچہ ہے۔اگر وہ
بد کام کر سکتا ہے تو نیک کام بھی کر سکتا ہے۔ہم یہ کیونکر مان لیں کہ خدا نے بدی کی طاقت تو اس
میں رکھی ہے لیکن نیکی کی نہیں رکھی۔یہ تو وہ کر سکتا ہے کہ چوری کرے، بدی کرے ، گالی دے، کسی
کو تھپڑ مارے، کسی کو تنگ کرے، کسی پر ظلم کرے، کسی کا ناحق نقصان کرے لیکن یہ نہیں کر سکتا کہ
نماز پڑھے ، چوری نہ کرے، کسی کو نقصان نہ پہنچائے۔اگر بچے عیب اور بدیاں کر سکتے ہیں تو
نیکیاں بھی کر سکتے ہیں۔پس میں اپنے بچوں کو پھر کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مت سمجھو ہم کچھ کر نہیں
سکتے۔بہت کام ہیں جو تم کر سکتے ہو لیکن کرنے کے لئے احساس اور عزم ہونا چاہئے۔تم یہ نہ سمجھو
کہ تمہارے کرنے کے لئے کوئی کام نہیں۔تمہارے کرنے کے لئے تو بہت کام ہیں لیکن اس
احساس کو پیدا کرو کہ تم نے کام کرنا ہے اور تم کام کر سکتے ہو۔پس اس بات کا خیال نہ کرو کہ تم بچے
ہو اور تم کچھ کر نہیں سکتے۔دیکھو حضرت یوسف علیہ السلام بچپن کے وقت ہی گھر سے بے گھر ہوئے۔ملک سے بے ملک
ہوئے لیکن ہر مقام پر اپنی عقل اور سمجھ سے کامیابی حاصل کرتے رہے۔انہوں نے کبھی بھی یہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
208
جلد سوم
خیال نہ کیا کہ میں کچھ کر نہیں سکتا اور کبھی اپنے عزم اور کام کرنے کے احساس کو ضائع نہ ہونے
دیا۔سب سے پہلے تو انہوں نے یہ کیا کہ بھائی جب مارنے لگے تو ان کو رام کر لیا۔اور وہ جو قتل
کرنے پر تلے ہوئے تھے زندہ کنویں میں ڈال کر چلے گئے۔اور پھر ایک قافلہ والوں نے جب
انہیں کنویں سے نکالا تو انہیں ایسا گرویدہ بنالیا کہ انہوں نے سمجھا کہ یہ بہت قیمتی چیز ہے اسے
ضائع نہیں کرنا چاہئے۔”ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات“ انہوں نے سمجھ لیا اس سے ہمیں بہت
فائدہ حاصل ہوگا اور وہ ان کی بے حد قدر کرنے لگ گئے۔پھر دیکھو ! مصر میں جا کے اس شخص کو
رام کر لیا جس کے ہاتھ ہے۔وہ ان پر ایسا لٹو ہوا کہ اس نے آپ کو اپنا بیٹا بنالیا۔پھر قید خانہ میں
جا کر قیدیوں کو رام کر لیا۔قیدی چونکہ عموماً مجرم ہوتے ہیں اس لئے قید خانہ میں خواہ کوئی کتنا ہی
شریف اور معزز کیوں نہ جائے وہ اسے بھی مجرم ہی سمجھتے ہیں لیکن حضرت یوسف علیہ السلام کے
معاملے میں قیدی ایسا نہیں کرتے۔ان سے عزت کے ساتھ پیش آتے اور ان کا ادب کرتے
اور ان سے اپنی خوابوں کی تعبیریں پوچھتے ہیں۔پھر جب قید خانہ سے نکل کر بادشاہ کے سامنے
آئے تو اسے بھی رام کر لیتے ہیں۔اس سے اپنی ہی بات منواتے ہیں۔چنانچہ قید سے نکل کر
گل خزانوں کی چابیاں لے لیں۔پھر کامل اختیار مانگتے ہیں وہ بھی مل جاتے ہیں۔غرض جس
صحبت میں گئے اپنا اثر ڈالتے رہے۔اور یہ جو کچھ بھی انہوں نے کیا چھوٹی عمر میں ہی کیا۔جسے
ہمارے بچے یہ کہ کر رائیگاں گنوادیتے ہیں کہ ہم ابھی بچہ ہیں۔ایسا ہی حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مثال ہے۔انہوں نے بھی بچپن میں بڑے بڑے کام
کئے۔ایک موقع پر رسول کریم ﷺ نے جب اپنے رشتہ داروں کو جمع کر کے کہا کہ کوئی ہے جو
میری مدد کرے۔تو حضرت علیؓ جن کی اُس وقت گیارہ سال
کی عمر تھی بچپن کا عالم تھا مگر فوراً
بول اٹھے میں مدد کروں گا 1 اگر اس وقت یہی سوال یہاں کیا جائے تو میں سمجھتا ہوں یہاں بھی
تین تین چار چار سال کے بہت سے بچے کھڑے ہو جائیں گے جو یہ کہیں گے کہ ہم کریں گے۔لیکن حضرت علیؓ نے صرف کہہ ہی نہیں دیا تھا انہوں نے گیارہ سال کی عمر میں جو بات کہی وہ سوچ |
سمجھ کر کہی اور ساری عمر اس پر عمل پیرار ہے۔ان کے سامنے لوگوں
کی دشمنی بھی تھی اور مخالفوں کی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
209
جلد سوم
مخالفت بھی تھی۔اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ اس راہ میں مصیبتیں اور تکلیفیں ہیں۔لیکن باوجود اس کے
انہوں نے یہ کہا کہ میں مدد کروں گا اور پھر آئندہ عمر میں اسے پورا بھی کر دکھایا۔چنانچہ ہر خطرہ اور
ڈر کے موقع پر انہوں نے اپنے آپ کو پیش کیا۔اور یہ سب اس احساس اور عزم کا نتیجہ تھا جوان
میں بچپن میں پیدا ہوا تھا۔پس یاد رکھو عمر کوئی چیز نہیں نیست چیز ہے۔جب انسان نیت کر لے تو پھر سب کچھ کر سکتا
ہے۔عمر خواہ چھوٹی ہو خواہ بڑی پھر وہ کسی کام کے کرنے سے ہر گز نہیں جھجکتا۔خلفائے کرام کے زمانہ کا ایک واقعہ ہے۔تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ کوفہ کے لوگ بڑے
شورش پسند تھے۔ہر وقت شرارتیں کرتے رہتے تھے اور گورنروں کو تنگ کر کے نکال دیتے تھے۔قاضیوں کو بھی تنگ کیا کرتے تھے۔اس وجہ سے حضرت عمرہ کو بار بار قاضی اور گورنر بدلنے پڑتے
تھے۔آخر حضرت عمرؓ نے کہا اب میں ایسا آدمی بھیجوں گا وہ سیدھے ہو جائیں گے۔چنانچہ انہوں
نے بائیس سال کی عمر کے ایک نوجوان ابن ابی لیلی کو بھیج دیا۔اہل کوفہ نے سمجھا کہ خلیفہ وقت
نے جو یہ گورنر بھیجا ہے تو شاید ہنسی کی ہے۔ہم بھی اس سے تمسخر ہی کریں۔اس خیال سے رؤسا
اور عمائدین سب لوگوں کے قائم مقام بن کر شہر سے باہر استقبال کے لئے آئے اور باتوں باتوں
میں پوچھا آپ کی عمر کیا ہے؟ یہ انہوں نے طنزاً کہا کیونکہ اس سے ان کی یہ غرض تھی کہ ان کو جتا
دیں کہ یہاں تو بڑے بڑے معمر اور تجربہ کار آدمی بھی نہیں ٹھہر سکے اور آپ تو ابھی بچہ ہیں۔آپ
کی کیا حقیقت ہے کہ ٹھہریں گے اور کچھ کر سکیں گے۔اگر کوئی سیدھا سادھا لڑکا ہوتا تو کہہ دیتا
میں بائیس سال کی عمر کالڑکا ہوں۔مگر ابن ابی لیلیٰ اس بات کو تاڑ گئے کہ یہ طنز کر رہے ہیں۔اور
پھر ایسا دندان شکن جواب دیا کہ وہ سمجھ گئے اس کا مقابلہ آسان نہیں۔الله۔آنحضرت ﷺ کے وقت اسامہ بن زیڈ ایک نوجوان صحابی تھے جو حضرت زید کے بیٹے
تھے۔حضرت زید غلام ہو گئے تھے مگر آنحضرت ﷺ نے ان کو آزاد کر دیا تھا اور اپنے پاس رکھ لیا۔تھا۔جن سے آپ کو بہت محبت تھی۔وہ ایک لشکر کے سردار مقرر کئے گئے۔جب وہ مارے گئے تو
اس لشکر کی سرداری آنحضرت ﷺ نے ان کے بیٹے اسامہ کو دی۔لیکن آپ کی وفات کی وجہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
210
جلد سوم
سے وہ لشکر نہ جاسکا۔پھر حضرت ابو بکڑ نے اسے سر لشکر مقرر کر کے رومیوں کے مقابلہ پر بھیج دیا۔رومیوں کی طاقت بڑی زبردست تھی اس لئے ادھر سے جو بھی لشکر گیا وہ بڑا بھاری تھا۔جس میں
بڑے بڑے صحابہ حتی کہ حضرت عمرؓ اور حضرت علی بھی شامل تھے۔اسامہ کی عمر اُس وقت ہیں
سال
کی تھی لیکن انہوں نے بڑی دانائی اور دلیری کے ساتھ لشکر کی کمان کی اور رومیوں کے لشکر کا
مقابلہ کیا اور ان کو شکست دی۔ابن ابی لیلیٰ چونکہ تاڑ گئے تھے کہ یہ لوگ مجھ پر طنز کر رہے ہیں اس
لئے انہوں نے کہا میری عمر اسامہ سے دو سال بڑی ہے۔جس کا مطلب یہ تھا کہ اگر میں سال
کی عمر میں اسامہ اتنے بڑے لشکر کی کمان کر سکتا ہے اور رومیوں جیسے دشمن کو شکست دے سکتا ہے
تو ابن لیلی بھی جو اسامہ سے دو سال بڑا ہے کو فیوں پر حکومت کر سکتا ہے اور ان کو درست کر سکتا
ہے۔یہ سن کر وہ چپ ہو گئے اور سمجھ گئے کہ اس کا مقابلہ آسان نہیں۔چنانچہ جتنا عرصہ وہ وہاں
رہے کسی نے سر نہ اٹھایا اور انہوں نے نہایت دلیری اور عقلمندی سے کام کیا۔اور ان کی قضاء کے
واقعات اتنے مشہور ہیں کہ انگریزوں کے ملک میں بھی ان کی قضاء کے قصے بعض ریڈروں میں
بھی درج ہیں۔یورپ کے لوگ حضرت عمر اور حضرت ابو بکر کو اتنا نہیں جانتے جتنا ابن ابی لیلیٰ کو
جانتے ہیں۔غرض جتنا عرصہ وہ کوفہ میں رہے ان کے سامنے کوئی نہ آیا۔یہ اس قسم کے واقعات ہیں کہ ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔اور بچوں کو چاہئے کہ ابھی سے
اپنے اندر یہ احساس پیدا کریں کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں ورنہ وہ بڑے ہو کر بھی کچھ نہ کرسکیں
گے۔انگریزی کے ریڈروں میں ہالینڈ کے ایک لڑکے کا حال بیان کیا گیا ہے جو ایک غریب
عورت کا بیٹا تھا۔اسے اکثر اوقات گھر کے کام کاج کے سبب سکول میں جانے سے دیر ہو جاتی
تھی جس پر اسے استاد مارتے بھی تھے۔مگر جب اسے مار پڑتی یا کوئی اور سزا ملتی تھی تو اگر چہ وہ
گھر کے کام کو بطور عذر پیش تو کر سکتا تھا لیکن وہ سوچتا کہ سکول کے لئے یہ کوئی جواب نہیں اس
لئے چپ ہو رہتا۔اور ماں سے بھی کچھ نہ کہتا کیونکہ وہ شریف اور فرمانبردارلر کا تھا۔ایک دن اسی
وجہ سے ماسٹر نے اسے کہا تم بہت شریر ہو اور روز دیر کر کے آتے ہو آج تمہیں یہ سزادی جاتی ہے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
211
جلد سوم
کہ سکول کے بعد دو گھنٹہ ٹھہر کر کام کرو۔چنانچہ اس دن اس نے دو گھنٹے زائد کام کیا۔جب اسے
بھی چھٹی ہوئی تو شام کا وقت تھا جغرافیہ پڑھنے والے لڑکے جانتے ہیں ہالینڈ کا ملک سطح سمندر
سے نیچا ہے اس لئے سمندر کی طرف بند باندھے ہوئے ہیں۔اگر وہ بند ٹوٹ جائیں تو سمندر کا
پانی ملک میں آجائے اور سب کچھ تباہ ہو جائے۔اسی خطرہ کی وجہ سے اس ملک کے لوگوں نے
گھروں میں کشتیاں رکھی ہوئی ہیں تا کہ جب طوفان آئے یا بند ٹوٹ جائے تو اپنے آپ کو بچا
سکیں۔سکول جانے کے لئے اس بند کے اوپر سے راستہ گزرتا تھا۔یہ لڑکا شام کو جب اسے چھٹی
ہوئی گھر آنے کے لئے بند کے اوپر سے آرہا تھا تو اسے ایک جگہ کچھ بلبلے سے اٹھتے دکھائی دیئے
جو ہند کے ساتھ اٹھ رہے تھے اور بہت باریک سوراخ نظر آیا۔یہ کھڑا ہو کر اسے دیکھنے لگا۔مگر
اس کے دیکھتے دیکھتے وہ سوراخ اور بڑا ہو گیا۔اب وہ سوچنے لگا کہ اگر میں گاؤں میں جا کر
لوگوں کو اطلاع دیتا ہوں تو یہ اور بھی بڑا ہو جائے گا اور ممکن ہے بند ٹوٹ ہی جائے۔اس لئے اس
نے خود اس کے بند کرنے کی کوشش کی مگر کارگر نہ ہوئی۔آخر اس نے اپنی انگلی اس میں ڈال دی
مگر تھوڑی دیر میں وہ سوراخ ہاتھ کے برابر ہو گیا۔پھر اس نے اپنا بازو ڈال دیا۔اور اسی طرح وہ
پانی کو رو کے رہا۔اتفاق ایسا ہوا کہ کوئی شخص ادھر نہ آیا۔لیکن وہ اس سے گھبرایا نہیں اور بدستور
اس کو بند کئے کھڑا رہا۔حتی کہ رات ہوگئی وہ پھر بھی نہ گھبرایا اور اسی طرح اسے بند کئے رہا۔صبح
کے وقت ایک چرواہا ادھر آیا۔چرواہے کی جب ادھر نظر پڑی تو اس نے سمجھا کہ کوئی مردہ پڑا ہے
کیونکہ سخت سردی تھی۔وہ لڑکا ٹھٹھر گیا تھا۔جب وہ اس کے قریب آیا تو لڑکے نے بڑی مشکل
سے اسے بتایا کہ بند ٹوٹا ہوا ہے اس کی مرمت کرو۔اس پر اُس چرواہے نے شور مچایا اور لوگوں کو
جمع کر کے اس سوراخ کو بند کر دیا۔اس طرح اس لڑکے نے اپنے علاقے کے لوگوں کی جان
بچائی۔کتنے بچے ہیں جو اس طرح کے کام کرتے ہیں یا کتنے بچے ہیں جنہیں ایسی باتوں کو دیکھ کر
اس قسم کے کاموں کا احساس پیدا ہوتا ہے۔بچوں کو چاہئے کہ کام کرنے کا عزم پیدا کریں۔اور
پھر موقع اور محل کو دیکھ کر اس کے مطابق کام کرنے کی ہمت دکھا ئیں۔یہ اتفاقی بات تھی کہ وہ بیچ
گیا اور نہ وہاں سردی اتنی سخت ہوتی ہے کہ انسان ہلاک ہو جاتے ہیں مگر اس نے اس کی کچھ پرواہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
212
جلد سوم
نہ کی اور جو کام کرنے کا اس نے ارادہ کیا تھا اسے کر کے چھوڑا۔ایک اور مثال بھی ایسی ہے اور میں اس کے بیان کرنے سے رہ نہیں سکتا۔وہ مشہور مثال
ہے جو نپولین کے متعلق ہے۔نپولین کو رسی کا (Corsica) کا رہنے والا تھا۔جس طرح آجکل
ہندوستان انگریزوں کے ماتحت ہے اسی طرح جزیرہ کو رسی کا فرانس کا مقبوضہ تھا۔اور فرانس ہی کا
قانون وہاں چلتا تھا۔اور جس طرح انگریز ہندوستانیوں کو محکوم ہونے کے سبب حقیر و ذلیل سمجھتے
ہیں اسی طرح فرانسیسی بھی کو سیکن کو حقیر و ذلیل سمجھتے تھے۔نپولین ایک غریب کا لڑکا تھا۔مگر
چھوٹی عمر میں ہی مصنوعی ہتھیاروں سے کھیلا کرتا تھا۔وہ اصلی ہتھیار تو بہم نہیں پہنچا سکتا تھا اور نہ
ہی اس کی عمر اتنی تھی کہ وہ ان کے ساتھ کھیلتا۔اس لئے وہ لکڑی یا کسی اور چیز سے اسی وضع قطع
کے ہتھیار بنالیتا اور ان کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔اس نے لکڑی کی ایک چھوٹی سی تلوار بنائی ہوئی تھی
جسے وہ ہمیشہ اپنے ساتھ لٹکائے رکھتا تھا۔حتی کہ سکول بھی جاتا تو اسے اپنے ہمراہ لے جاتا۔فرانس کے لڑکے اس پر مہنتے اور اسے Little Corsican ”چھوٹا کو سیکن حقیر کو سیکن"
بزدل کورسیکن" کہا کرتے تھے۔جس کا مطلب یہ تھا کہ ملک تو تمہارا غلام ہے اور تم یوں تلوار
لٹکائے پھرتے ہو۔مگر وہ خاموش رہتا۔اور جب فرانسیسی لڑکے اسے بہت تنگ کرتے دس دس
بارہ بارہ مل کر اس کے پیچھے پڑ جاتے۔تو ان لڑکوں کا شاید یہ خیال ہو کہ نپولین یا تو رو پڑے گا یا
اگر ہم سے
الجھ پڑا تو مار کھائے گا۔وہ ان باتوں میں سے کوئی بھی نہ کرتا اور چلتے چلتے پلٹ کر یہ کہہ
دیتا۔بزدل میں ہوں کہ تم۔جو دس بارہ میرے پیچھے پھر رہے ہو۔ٹھیک ہے میں ہی بزدل
ہوں۔آخر کار وہی Little Corscan جسے فرانس کے لڑکے ”چھوٹا کورسیکن بزدل
کورسیکن حقیر کورسیکن“ کہتے تھے سارے ملک کا بادشاہ ہو گیا بلکہ شہنشاہ بن گیا۔پس یہ مت خیال
کرو کہ تم کچھ کر نہیں سکتے۔یہ خیال انسان
کو تباہ کر دیتا اور نا کارہ بنا دیتا ہے۔تم اس خیال کو پاس بھی نہ پھٹکنے دو کہ تم کچھ کر نہیں سکتے۔بلکہ ہر وقت یہی سمجھو کہ تم سب کچھ کر
سکتے ہو۔لیکن خدا کی مدد و نصرت کے ساتھ۔پس ہر وقت اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ 2 |
پر دھیان رکھو کہ اے مولا! تیری بندگی تو کر سکتے ہیں لیکن تیری مدد کے ساتھ۔اور ہر حال میں اسی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
سے مدد مانگو اور اس کی عبادت کرو۔213
جلد سوم
ہمارے بچوں کو چاہئے کہ وہ یقین کریں کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی
یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔پس کام کرو اور یقین رکھو کہ ہمیشہ خدا کی
طرف سے مدد ہوتی ہے۔میرے نزدیک ایک چھوٹا بچہ بھی ملکوں کو صداقت پہنچا سکتا
ہے۔بشرطیکہ لوگ ماننے کے لئے تیار ہوں۔کوئی کہے گا یہ تو مشکل ہے کہ لوگ ماننے کے لئے
تیار
نہیں ہوتے۔مگر ایسے آدمی کو سوچنا چاہئے کہ جب تک بات کہی نہ جائے یہ کیسے کہا جا سکتا ہے
کہ کوئی مانے گا نہیں۔پس چاہئے کہ جو کچھ کہنا ہے کہہ دو اور اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت مانگو۔وہ
آپ ہی دلوں کو اس طرف جھکا دے گا اور ایسے لوگ پیدا کر دے گا جو ماننے والے ہوں گے۔پہلے نیت پیدا کرو اور پھر اس نیت سے جو کرو گے وہ ہو جائے گا۔پھر ہمارے بچوں کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ جن لوگوں نے کچھ کرنا ہوتا ہے وہ
مخالفتوں کی پرواہ نہیں کیا کرتے وہ اپنا کام کیے جاتے ہیں اور بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ مخالفت
کے درمیان ہی موافقت پیدا ہو جاتی ہے۔تم بھی مخالفتوں کی پرواہ ہر گز نہ کرو اور کام کرنے کا
احساس پیدا کرو۔ہندو اپنے بچوں میں یہ احساس پیدا کراتے ہیں کہ اپنی قوم کو فائدہ پہنچانا ہر
موقع پر مد نظر ر ہے۔اس لئے ان کے لڑکے چھوٹی چھوٹی عمر میں بھی بعض دفعہ ایسے کام کرتے
ہیں جو دوسرے بچوں کو حیرت میں ڈالنے والے ہوتے ہیں لیکن بڑے ہو کر تو وہ سب کچھ اپنی
قوم کے لئے کر گزرتے ہیں اور ہر طرح اپنی قوم کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔لیکن ایک مسلمان کچھ
نہیں کر سکتا۔وہ ڈرتارہتا ہے کہ اگر میں کوئی ایسی بات کروں گا تو شاید میری مخالفت ہو۔اگر میں
نے اپنی قوم کو فائدہ پہنچانے کے لئے کچھ کیا تو معلوم نہیں لوگ کیا کریں گے۔اس قسم کے
خیالات سے وہ قوم کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔بات یہ ہے کہ جو شخص ارادہ کرلے کہ میں نے فلاں
کام کرنا ہے وہی کچھ کر سکتا ہے۔ایک ہندو اپنی قوم کے لئے کچھ کرتا ہے تو اسے کیا لوگ منہ میں
ڈال لیتے ہیں یا وہ نوکری سے برخواست کر دیا جاتا ہے؟ جو مسلمان ایسے کاموں سے ہچکچاتے
ہیں باوجود کچھ نہ کرنے کے بھی یہ باتیں ان کے پیش آجاتی ہیں اور یہ اس بزدلی کا نتیجہ ہے جو

زریں ہدایات (برائے طلباء)
214
چار سوم
شروع میں ہی کام نہ کرنے کے لئے پیدا ہو جاتی ہے۔اس لئے آج اگر نیت کرو گے تبھی زندگی
میں کوئی ایسا دن آئے گا کہ تم کچھ کر سکو گے۔ورنہ بڑے ہو کر تمہاری فطرت مر جائے گی۔حضرت مسیح موعود جب فوت ہوئے تو مخالفت حد سے بڑھ گئی۔حتی کہ جماعت کے بعض
بڑے بڑے لوگ بھی گھبرا گئے کہ اب کیا ہوگا۔مگر میں نے اُسی وقت یہ عہد کیا تھا کہ خدایا! اگر
ساری کی ساری جماعت بھی مرتد ہو جائے گی اور میں اکیلا رہ جاؤں گا تو بھی میں اس صداقت کو
پھیلاؤں گا جو حضرت مسیح موعود لائے۔اُس وقت میری عمر انیس سال کی تھی۔اب تم میں بہت
سے لڑکے اسی عمر کے ہیں۔ذرا اپنے دلوں کو ٹولیں کہ کیا ان میں بھی یہ ارادہ، یہ عزم، یہ احساس
اور یہ نیت پائی جاتی ہے۔اگر نہیں تو اس کو پیدا کرنا چاہئے اور کام کرنا چاہئے۔لیکن شرط یہ ہے کہ
محجب اور تکبر نہ ہو بلکہ اخلاص اور بلند حوصلگی ہو۔تم ارادہ کرو کہ ہمیں سب کچھ کرنا ہے اور یہ
نہ خیال کرو کہ ہم نے یہ کیا ہے۔اگر ایسا ارادہ نہ کرو گے تو کبھی کچھ نہ کر سکو گے۔عجب اور
بلند حوصلگی میں یہی فرق ہے کہ جس نے کام کیا اور کر کے یہ کہا کہ میں نے یہ کیا اور وہ کیا اس نے
عجب کیا۔لیکن بلند حوصلہ شخص کام کر کے بھی یہی کہتا ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا مگر سب کچھ کرتا
ہے۔گویا تکبر اور مجب کرنے والا ماضی کی باتیں کہتا ہے اور کام کرنے والا مستقبل پر نظر رکھتا
ہے۔تم بلند حوصلہ بنو اور بلند حوصلگی سے کام کرو۔مگر عجب اور وہم کو پاس نہ پھٹکنے دو۔دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ سب سے اول اخلاق فاضلہ سیکھنے کی کوشش
کرنی چاہئے۔کیونکہ یہ جس طرح بڑوں کے لئے ضروری ہیں اسی طرح بچوں کے لئے بھی
ضروری ہیں انہیں حاصل کرنے کی کوشش کرو۔اخلاق فاضلہ میں یہ بھی داخل ہے کہ گالی نہ دینا،
برے کام نہ کرنا کسی پر ظلم نہ کرنا کسی سے بے ادبی سے پیش نہ آنا۔تمہیں ان باتوں کا خیال رکھنا
چاہئے۔پھر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک ذلیل سمجھا جاتا ہے اور اس کے ذلیل ہونے کے
اسباب میں سے ایک سبب یہ بھی ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ کوئی کام کرنے والا ذلیل ہوتا ہے۔لیکن یورپ کے بڑے بڑے آدمی اوٹی اولی کام اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں۔میں جب کی

آج 10 میں سے 10 باقی