احمدی طلباء کو نصائح
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
215
جلد سوم
انگلینڈ گیا تو وہاں ایک بڑا آدمی مجھ سے ملنے کے لئے آیا۔تحفہ کے طور پر میں نے اسے چند
کتا بیں دیں اور ایک آدمی سے کہا کہ سواری تک لے جا کر دے۔مگر اس نے اصرار کے ساتھ
خود اٹھالیں۔ہمارے ملک میں اگر بڑے آدمی کو کتابیں دی جائیں تو اول تو وہ نہ لینے کے لئے
کوئی بہانہ بنائے گا کہ پھر منگوالوں گا۔اور اگر لے بھی لے تو بہت برا منائے گا۔مگر یورپ میں
یہ بات نہیں۔وہاں بڑے بڑے لوگ بنڈل خود اٹھاتے اور اس میں کوئی عار نہیں سمجھتے۔تو ہمارے ملک میں یہ بڑا نقص ہے اور اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ والدین ان باتوں کی
عادت بچپن میں نہیں ڈالتے۔اور پھر بیرونی اثرات سے محفوظ رکھنے کی بھی کوشش نہیں کرتے۔وہ یہ سمجھتے ہیں ابھی بچہ ہے بڑا ہوگا تو آپ ہی سیکھ جائے گا۔اور خود بچے بھی یہی خیال کرتے
ہیں۔حالانکہ یہی وقت ہوتا ہے جب بچہ کو آئندہ کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے جسے بعض والدین
لاڈ پیار میں گنوا دیتے ہیں۔پچھلے زمانہ میں والدین جب استاد کے سپرد کرتے تھے تو ساتھ ہی
استاد سے کہہ دیتے تھے اس کی ہڈیاں ہماری اور گوشت پوست تمہارا۔جس کا مطلب یہ ہوتا تھا
کہ ہڈی نہ ٹوٹے باقی جتنی سزا تم چاہو دے لو۔میں یہ نہیں کہتا کہ یہ اچھی بات تھی۔یہ تو بچے
لو یہ
پر
ظلم تھا۔لیکن کم از کم اس سے اتنا تو معلوم ہوتا ہے کہ پہلے زمانہ میں والدین اپنی اولاد میں
اچھی باتیں پیدا کر جانے کے بہت خواہشمند ہوتے تھے۔وہ اس بات کی پرواہ نہ کرتے تھے کہ
ان کے بچے کے ساتھ استاد کیا سلوک کرتا ہے بلکہ وہ یہ بات چاہتے تھے کہ ان کے بچے
میں محنت مشقت کی عادت پڑے اور یہ اچھی عادتیں اور عمدہ باتیں سیکھ جائے۔اس لئے وہ اس
قسم کی بات استاد سے کہہ دیتے تھے جسے بعض استاد عملی طور پر پورا بھی کرتے۔ہمارے
رشتہ داروں میں سے ایک لڑکا تھا اسے جب استاد کے سپرد کیا گیا تو استاد نے دوسرے لڑکوں
کے ساتھ اسے بھی ایک رمبا 3 دے دیا اور لڑکوں کے ساتھ گھاس کھودنے کے لئے بھیج دیا۔یہ
کوئی اچھی بات نہیں۔میں اسے پسند نہیں کرتا۔مگر میں یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ لڑکے اخلاق فاضلہ نہ
سیکھیں یا کام سے جی چرانے کی عادت اختیار کریں۔انہیں چاہئے اچھے اور عمدہ اخلاق سیکھیں۔اور
جو کام ہو اسے اپنے ہاتھوں سے کرنے کی مشق کریں۔اور ہر حال میں عمدہ نمونہ بن کر دکھا ئیں۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
216
جلد سوم
ہمارے ہاں اسٹیشنوں پر قلی ہوتے ہیں جن سے لوگ کام لیتے ہیں اور خود اپنا چھوٹا موٹا
اسباب اٹھانا بھی ہتک سمجھتے ہیں۔لیکن میں نے اپنے سفر یورپ میں دیکھا ہے کہ یورپ میں
کوئی قلی نہیں ہوتا۔امریکہ کا ایک آدمی میرے ساتھ سفر کر رہا تھا۔اس کا تمام خاندان اس کے
ساتھ تھا۔اس سفر پر ان کا دو لاکھ روپیہ کے قریب خرچ ہو چکا تھا۔فرسٹ کلاس میں سب لوگ
سفر
کر رہے تھے اور ابھی کئی ملکوں میں انہوں نے پھر نا تھا۔مگر باوجود اس کے سب کام اپنے آپ
کرتے تھے۔کسی جگہ انہوں نے یہ نہیں کیا کہ کسی قلی کا انتظار کریں یا کسی کو مدد کے لئے بلائیں۔بلکہ اپنا اسباب آپ اٹھاتے اور خوشی کے ساتھ ان کے چھوٹے بڑے سب کام کرتے۔بچوں کے لئے بچپن کا زمانہ سیکھنے کا ہے اس لئے اس میں ہر بات سیکھو۔خود اپنا کام آپ
کرنے کی مشق کرو۔اور دوسروں کی مدد ڈھونڈنے سے حتی الوسع بچو تا کہ تمہیں کام کرنے کی
عادت پڑے۔اگر کام کرنے کی عادت نہ ہو تو کسی ایسے موقع پر جبکہ تمہیں خود ہی کام کرنا پڑے
تم کچھ نہیں کر سکو گے۔مثلاً کوئی غریب پڑا ہے وہ چل نہیں سکتا یا اسے کوئی اور تکلیف ہے وہ کسی
کام کے کرنے سے مجبور ہے اب اگر کسی لڑکے کو خود کام کرنے کی عادت نہیں تو وہ اس کی کچھ مدد
نہیں کر سکے گا۔اور ایسا ہی اگر اس کو محنت اور مشقت کی عادت نہیں اور اسے کوئی کام خود کرنا پڑ
گیا ہے تو وہ اپنی مدد کے لئے بھی ادھر اُدھر دیکھتا رہے گا۔اور کوئی آدمی ہے کوئی آدمی ہے کی
آواز میں لگائے گا۔لیکن اگر اسے کام کرنے کی عادت ہے اور محنت و مشقت کو برداشت کر سکتا
ہے تو وہ کسی کی انتظار نہیں کرے گا اور کسی کی مدد کا منتظر نہیں رہے گا بلکہ فورا سب کام خود ہی کر
لے گا۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسمع الاول کے پاس ایک آدمی آیا۔کچھ دوائیوں کا کام تھا اور کوئی دوائی
دوسری جگہ سے لائی تھی۔آدمی ذرا آسودہ حال تھا۔ادھر اُدھر دیکھنے لگا۔حضرت خلیفتہ اسیح الاول
نے دریافت فرمایا کیا دیکھتے ہو؟ کہنے لگا کسی آدمی کو دیکھتا ہوں کہ مجھے وہ دوائی لا دے لیکن مجھے
کوئی آدمی نظر نہیں آتا۔اس پر آپ نے فرمایا تھوڑی دیر کے لئے تم ہی آدمی بن جاؤ۔غرض |
ہمارے ملک میں جو امیر ہوتے ہیں وہ اپنے آپ کو آدمی سے کچھ اوپر سمجھتے ہیں۔تم خود کام کرو
زریں ہدایات (برائے طلباء)
217
جلد سوم
صلى
اور یہ مت سمجھو کہ بڑے آدمی کے بیٹے ہو۔رسول کریم ﷺ جب کہیں باہر جاتے تھے تو خود
کھانے پکانے میں حصہ لیتے تھے۔میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔جب کبھی باہر جاتا ہوں تو اپنے
حصہ کا کچھ کام آپ بھی کرتا ہوں لیکن لوگ اسے ہتک سمجھتے ہیں۔بچوں کے لئے ان باتوں کو
آسودہ حال ہونے کے سبب چھوڑ دینا یا کسی اور وقت سیکھنے کے خیال سے موجودہ زمانہ میں ان کی
طرف متوجہ نہ ہونا ہر گز درست نہیں۔کیونکہ ہر ایک کام کے لئے ایک وقت ہوتا ہے اور جب
وقت گزر جائے تو پھر مشکل ہو جاتی ہے۔اس لئے اُس زمانہ سے پہلے عادت ڈالو تا تمہیں
ضرورت کے موقع پر کسی کام کے کرنے سے ہچکچاہٹ نہ پیدا ہو اور کوئی تکلیف نہ ہو۔ہر موقع پر نوکروں سے کام لینے کی عادت مت ڈالو۔میں نے دیکھا ہے بڑے بڑے لوگ
جنہیں نوکروں سے کام لینے کی عادت ہوتی ہے جب یہاں آتے ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی
ہے۔نوکر ساتھ نہیں ہوتے۔خود وہ کچھ کر نہیں سکتے۔پس تم نوکروں سے یا دوسروں سے کام
کروانے کی بجائے خود کام کرنے کی عادت ڈالو۔کیونکہ بغیر اس کے انسان کامیاب نہیں
ہوسکتا۔کیونکہ اگر کہیں اُسے کام کرنا پڑ جاتا ہے تو کر نہیں سکتا اور یہ ظاہر ہے کہ کامیابی بغیر کام
کرنے کے حاصل نہیں ہو سکتی۔اور دوسرے اخلاق فاضلہ میں سے کام کرتا بھی ہے اس لحاظ
سے بھی اس کا عادی ہونا چاہئے۔پھر میں جہاں تمہیں کام کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں ہلانے کے لئے کہتا ہوں وہاں یہ بھی
کہتا ہوں کہ زبان کو روکو۔ہمارے ملک میں دستور تھا اور بہت اچھا دستور تھا کہ بڑے آدمی کی
تنبیہ کا چھوٹا جواب نہ دے۔لیکن اب اگر کسی لڑکے کو اس طرح جواب دینے سے روکا جائے تو
وہ کہہ دیتا ہے فلاں ہمارا کیا لگتا ہے جو ہم جواب نہ دیں۔میں بتا تا ہوں وہ تمہارا کیا لگتا ہے۔وہ
تمہارا استاد لگتا ہے۔یہ زبان، یہ عادات، یہ اخلاق سب قومی ہیں اور تم نے ان سے ہی سیکھے
ہیں جو تم سے بڑے ہیں۔پس جتنے بڑے ہیں وہ تمہارے استاد ہیں کیونکہ جو کچھ تم سیکھ رہے ہو
ان ہی سے سیکھ رہے ہو۔تو ان کو استاد سمجھ کے ان کی عزت کرو۔نہ صرف ہندو اور سکھ بلکہ چوہڑا
بھی اگر تم سے بڑی عمر کا ہے تو اس کی بھی عزت کرو۔کیونکہ بیسیوں باتیں ایسی ہیں جو تم بڑوں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
218
جلد سوم
سے سیکھتے ہو۔ان کی عزت کرو۔اور اپنی زبان کو روکو تا کوئی بری بات یا بے عزتی کا کلمہ اس سے
نہ نکلے۔بعض دفعہ لڑکوں کی آپس میں کوئی بات ہو جاتی ہے جو بڑھ جاتی ہے اور ایک دوسرے کو دق
کرنا شروع کر دیتے ہیں حتی کہ لڑنے لگ جاتے ہیں۔ایسے موقع پر جب کوئی لڑکا کسی کو تنگ
کر رہا ہو تو دوسرے لڑکے تنگ کرنے والے کو روکنے کی بجائے اُلٹے مظلوم پر ہنسیں گے۔پھر
یہی نہیں بلکہ ظالم سے کہیں گئے اک ہور لا۔یعنی اور ایک تھپڑ مارو۔ولایت میں ایسا لڑکا نیکی
(Bully) کہلاتا ہے جولڑکوں کو چھیڑے اور ناحق تنگ کرے۔اور ایسے لڑکے کے پیچھے سکول
کے تمام لڑکے پڑ جاتے ہیں اور اُسے یکی یکی کہ کر اتنا تنگ کرتے ہیں کہ مجبور ہو کر اسے یا اپنی
اصلاح کرنی پڑتی ہے یا سکول چھوڑنا پڑتا ہے۔ان کے ہاں مظلوم کی مدد کی جاتی ہے اور ظالم کی
نہیں۔لیکن ہمارے ہاں ظالم کی مدد کی جاتی ہے اور مظلوم کی نہیں۔حدیث میں آتا ہے تو اپنے
بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہے خواہ مظلوم۔صحابہ نے حیرانی سے پوچھا یا رسول اللہ ! ظالم کی کیسے
مدد کی جاسکتی ہے؟ فرمایا اگر وہ ظالم ہے تو اس کے ہاتھ کو ظلم سے روکو۔ظالم کی یہ مدد ہے کہ ظالم کو
ظلم سے بچاؤ 4
تمہارے سامنے اگر بڑے چھوٹوں پر ظلم کریں تم ان کو روکو۔امیر غریبوں پر زیادتی کریں تو
ان کو روکو۔بادشاہ ہونے کی صورت میں بھی تو وہی کچھ کیا جاسکتا ہے جب بادشاہ نہ ہونے کی
صورت میں ایسا کرنے کی عادت ہو۔پس تم ایسی عادتیں ڈالو اور کسی کو دوسرے پر ظلم مت کرنے
رو۔پھر میں ایک اور بات کی طرف بھی بچوں کو توجہ دلاتا ہوں۔بے شک جنسی ایک حد تک جائز
ہے لیکن تمسخر جائز نہیں۔میرے پاس ایک لڑکے کا جھگڑا آیا ہے اس نے نماز پڑھتے ہوئے کسی
لڑکے کو چھیڑا تھا۔اس جرم کی سزا میں استادوں نے چار بید اس کو لگوا دیئے اور تین اُسے جسے
چھیڑا تھا۔میں نے چھیڑنے والے کے متعلق سمجھا کوئی اور ہوگا جسے میں جانتا ہوں وہ نہیں ہوگا۔ب مجھے پتہ لگا کہ یہ وہی ہے جس کے متعلق میرا خیال تھا کہ وہ ایسی شرارت نہیں کر سکتا تو مجھے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
219
جلد سوم
حیرت ہوئی کہ ایسے خاندان کا لڑکا جو مخلص ہے اور جس کے سارے ممبر مخلص ہیں ایک ایسی
شرارت کرے جو پرلے درجے کی کمینہ شرارت ہے وہ گو میرے پاس کم آتا ہے اور اُسے شاید
خیال ہے کہ میں اُسے نہیں جانتا لیکن اس کی کم سے کم میں شکل شناخت کرتا ہوں۔اس نے ایسی
پاجیانہ اور کمینہ حرکت کی ہے جو نہایت ہی قابل ملامت ہے۔بازی بازی باریش با با هم بازی
کھیل تو کھیل تھی ہی نماز سے بھی کھیل شروع ہوگئی۔میں نہیں سمجھتا کہ وہ لڑکا اپنے باپ کی داڑھی
کے ساتھ بھی کھیلے گا۔یہ تمسخر اور نا جائز جنسی کی عادت کا نتیجہ ہے کہ وہ بڑھتے بڑھتے اب خدا کی
عبادت پر بھی ہنسی محول کرنے سے نہ رکا۔ابتدا میں افسروں نے کچھ لحاظ کیا جس سے وہ بڑھ
گیا۔تمسخر اور ہنسی انسان کے ایمان کو خراب کر دیتی ہے۔اگر فوراً اس کی گوشمالی ابتدا ہی میں کردی
جاتی اور اسے شروع ہی میں روکا جاتا تو وہ ایسی پاجیانہ حرکت نہ کرتا۔اور اگر والدین یا استاد
سمجھدار ہوتے تو اس کی ایسی حرکات پر نہ کوئی رعایت کر سکتا اور نہ چشم پوشی سے کام لیتا بلکہ قرار
واقعی اس کو سزادی جاتی۔اور سارے کے سارے سکول کے لڑکے اگر اس کے برخلاف ہو جاتے
اور اسے تنگ کرتے تو وہ سمجھ جاتا اور پھر آئندہ ان حرکات کا مرتکب نہ ہوتا۔لوگ کسی کی رعایت ڈر کے مارے کرتے ہیں اور اُستاد بھی کسی لڑکے کے شرارت کرنے پر
بھی صرف اس لئے چپ رہتے ہیں کہ بڑے آدمی کا لڑکا ہے لیکن اگر دوسری طرف سے بھی بڑی
طاقت کھڑی ہو جاتی ہے تو پھر وہ ڈر کے مارے انصاف کرتے ہیں۔پس جہاں میں بڑوں کو کہتا
ہوں کہ وہ انصاف اور رعایت انصاف اور رعایت کے اصول کی بناء پر کریں وہاں ہی میں
چھوٹوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ جنسی اس حد تک نہ کریں کہ ناجائز ٹھہر جائے کیونکہ یہ ایک بُری
بات ہے اور تمسخر کی عادت نہ ڈالیں کہ یہ پاجیانہ فعل ہے۔پھر میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ والدین کی خدمت اور اطاعت کرو۔رسول کریم کے
فرماتے ہیں جنت ماں باپ کے قدموں کے نیچے ہے پس اس جنت کے لینے کی کوشش کرو اور
اس جنت کا لینا یہی ہے کہ ماں باپ کی خدمت اور اطاعت کی جائے۔آجکل بچوں میں یہ بات
صلى الله
زریں ہدایات (برائے طلباء)
220
جلد سوم
بہت کم پائی جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک ہندو کا قصہ سنایا کرتے تھے۔اس نے جو کچھ کہ
اس کے پاس تھا خرچ کر کے اپنے لڑکے کو پڑھوایا اور سمجھا کہ اس کی کمائی کھاؤں گا۔وہ لڑ کا تعلیم
پا کر ڈپٹی ہو گیا۔ایک دفعہ اس کا باپ اس سے ملنے گیا۔ہند و غلیظ تو ہوتے ہی ہیں اور پھر پرانے
زمانہ کے ہند و تو غلیظ ہونے میں مشہور ہی تھے۔اور پھر ان میں سے بھی جو غریب آدمی ہوں ان
کی غلاظت تو حد سے بڑھی ہوتی ہے۔اس ڈپٹی کے باپ کے کپڑے بھی میلے کچیلے اور غلیظ
تھے۔پگڑی، گر تا سب گندہ دھوتی بھی پھٹی پرانی اور میلی۔جسے چکناہٹ نے اور بھی بدبودار
کر دیا تھا۔باپ جس نے بڑی محنت سے اور سب کچھ خرچ کر کے اسے پڑھایا تھا اس حالت
میں اسے ملنے گیا اور اندر جا کر ایک کرسی پر جا بیٹھا۔آجکل تو لوگ ڈپٹی کو معمولی سمجھتے ہیں لیکن
پچاس سال پہلے ڈپٹی ایک اچنبھا ہوا کرتا تھا۔لوگ اسے دیکھنے آیا کرتے تھے۔اگر ڈپٹی صاحب
کا گزر کسی گاؤں سے ہو جاتا تو ارد گرد کے دیہات کے لوگ بھی دیکھنے کے لئے جمع ہو جاتے کہ
دیکھیں ڈپٹی کیا ہوتا ہے۔ان کے نزدیک ڈپٹی شاید انسان نہیں رہتا تھا بلکہ انسان سے بڑھ کر
کچھ اور ہو جاتا تھا۔اُس زمانہ میں جب اس ڈپٹی کا باپ اسے ملنے آیا تو اس وقت اس کے پاس کو
کے رؤساء اور امراء اور عمائدین بیٹھے تھے اور اور دوست یار بھی اس کے جمع تھے۔اس کے
میلے کچیلے اور گھن دار کپڑے دیکھ کر ان کو بہت کراہت پیدا ہوئی۔اور کسی نے کہہ دیا یہ کون ہے جو
یہاں آگھسا ہے؟ یہ سن کر ڈپٹی صاحب نے سوچا یہ کہنے میں میری ہتک ہوگی کہ میرا باپ ہے اس
لئے اس نے کہہ دیا کہ یہ ہماراہلیا ہے۔چونکہ اس نے مجھے بچپن میں کھلایا ہے اس لئے بے تکلف
ہو گیا ہے۔یہ سن کر اس کے باپ نے گالی دے کر بتایا کہ میں اس کا باپ ہوں۔اس پر لوگوں
نے ڈپٹی صاحب کو ملامت کی اور بجائے عزت کے ذلت کرنی شروع کر دی۔تو بچو تم خواہ کسی
حالت میں ہو جاؤ ماں باپ کی عزت ہمیشہ ملحوظ رکھو اور ان کے احترام میں فرق نہ آنے دو۔بچہ
جب پڑھ کر جاتا ہے تو بات بات پر اپنی لیاقت جتاتا ہے۔ماں ان پڑھ ہوتی ہے اب وہ کیا
جانے زمین گول ہے یا چپٹی۔وہ جب بچہ سے کئی باتیں سنتی ہے تو رعب میں آجاتی ہے اور جھتی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
221
جلد سوم
ہے کہ ہمارا بچہ بہت پڑھ گیا ہے لیکن یہ پڑھنا کوئی پڑھنا نہیں کہ دو ایک جماعتیں پاس کر لیں یا
ایک آدھ سیپارہ ختم کر لیا۔میرے پاس عورتیں آتی ہیں اور اپنے بچوں کے متعلق کہتی ہیں کہ ان
کی نوکری کا بندوبست کرو۔وہ بہت پڑھ گیا ہے۔لیکن جب پوچھا جاتا ہے کتنا پڑھ گیا ہے تو کہہ
دیتی ہیں کہ قرآن شریف فرفر پڑھ لیتا ہے۔اور اگر کسی نے اور زیادہ کہا تو یہ کہہ دیا کہ اردو کی
دوسری اور تیسری کتاب پڑھ لی ہے۔مگر یہ کوئی تعلیم نہیں اور نہ اس سے تعلیم حاصل کرنے کا
مقصد حاصل ہوتا ہے۔پس تم پڑھو اور خوب محنت کر کے پڑھو۔لیکن ماں باپ کی عزت کرو یہ نہ
ہو کہ تم تعلیم حاصل کر کے ماں باپ کی بے ادبی کرنے والے بن جاؤ۔پھر میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں نماز پڑھو اور اس میں سستی نہ کرو۔دینی کتب پڑھو۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھو۔تم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو دس ہیں روپیہ مہینہ کی
مٹھائی کھا جاتے ہیں۔اگر تم دوروپے سال کے حساب سے بھی حضرت صاحب کی کتابیں خرید کر
ساتھ لے جاؤ تو دس سال میں تمہارے پاس بہت سی کتابیں جمع ہو سکتی ہیں۔ان کتابوں میں علم
اور روحانیت کا بہت ذخیرہ جمع ہے جو ہر وقت تمہارے کام آسکتا ہے۔حضرت صاحب کی ساری
تعلیم ان کتابوں میں موجود ہے۔پس تم ان کو پڑھو کہ یہ بہترین استاد ہیں۔تعداد کے لحاظ سے یہ صیحتیں گو تھوڑی ہیں لیکن عمل کے لحاظ سے بہت ہیں۔ان پر عمل کرو
اور اس کے بعد کچھ دعا کر لو تا خدا تم پر بھی اور تمام دوسرے لوگوں پر بھی رحم فرمائے اور مدد کرے۔“
(الفضل 18 /اگست 1925ء)
1 السيرة الحلبية جلد 1 صفحہ 466 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الأولى
2: الفاتحة: 5
3 رمبا گھر پا ( تنویر اللغات پنجابی اردو صفحہ 552 ناشر ایور نیوبک پیلس اردو بازار لاہور )
:4 كنز العمال جلد 16 صفحہ 461 حدیث 45439 مطبوعہ دمشق 2012ء
الطبعة الأولى