طلباء کو نصائح
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
226
جلد سوم
طلباء کو نصائح
5 فروری 1926ء کو طلباء مدرسہ احمدیہ کی طرف سے مکرم شیخ محمود احمد صاحب کو ایڈریس
پیش کرنے کے لئے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تشہد،
تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔مجھے اس بات سے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آج جن لڑکوں نے قرآن نظم اور ایڈریس
پڑھا وہ ان لڑکوں سے مختلف ہیں جو ہمیشہ ایسے موقعوں پر ان چیزوں کو پڑھا کرتے تھے۔طلباء کا
عام طور پر یہ قاعدہ تھا کہ جب کبھی ایسا موقع آتا تو وہ انہیں لڑکوں کو پڑھنے کے لئے کہتے جو اکثر
ان کو پڑھتے۔گویا یہ عید کا جوڑا تھا جو انہوں نے بنا کے رکھا ہوا تھا کہ جس طرح سارے سال کے
بعد ایک دفعہ اس جوڑے کو نکال کر پہن لیتے ہیں اسی طرح جب موقع پڑتا ہے تو انہیں لڑکوں کو
ایڈریس وغیرہ پڑھنے کے لئے پیش کر دیتے ہیں۔مگر اس دفعہ ایسا نہیں کیا گیا۔اس دفعہ اور
لڑکوں کو پیش کیا گیا ہے۔جس لڑکے نے اس وقت ایڈریس پڑھا ہے یہ اس کا پہلا موقع ہے مگر
میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ کوشش کرے تو اس میں ترقی کر سکتا ہے۔اسی طرح دوسرے لڑکے بھی اگر
اس بات کی کوشش کریں تو وہ بھی اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔مولوی محمد یوسف صاحب نے نظم پڑھی ہے اور بے شک اچھے انداز میں پڑھی ہے لیکن
آواز مدہم تھی۔ان کی قوم کی آواز اونچی ہے اور خاص تربیت کے ماتحت اور بھی اونچی ہو جاتی
ہے۔اگر آواز ناجائز اور بدی کے لئے صرف کی جاسکتی ہے اور جلب منافع کے واسطے استعمال
ہو سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ نیکی کے لئے استعمال نہ ہو سکے اور قلوب کو نیک اثر قبول کروانے
کے لئے صرف نہ ہو سکے۔ان کی آواز سے معلوم ہوتا ہے کہ قومی رنگ ان کی آواز میں مخفی ہے
-
زریں ہدایات (برائے طلباء)
227
جلد سوم
لیکن چونکہ ہدایت اور تربیت کرنے والا کوئی نہیں ملا اس لئے اچھی طرح اسے نہیں نبھا سکے۔جو ماہر فن ہوتے ہیں وہ شعر کو بلند پڑھ سکتے ہیں۔تمام لوگ ایسا نہیں کر سکتے۔لیکن بعض
اشعار ایسے ہوتے ہیں کہ آپ ہی آواز بلند کرالیتے ہیں اور بعض ایسے نہیں بھی ہوتے۔یہ اشعار
جو پڑھے گئے ہیں یہ اسی قسم کے تھے کہ آواز کو بلند کرا لیتے۔پھر جن اشعار کا اس وقت کے لئے
انتخاب کیا گیا ہے معنی کے لحاظ سے مناسب موقع تھے۔ردیف اور قافیہ ایسا تھا کہ جن میں ہر
شخص ان اشعار کو بلند آواز سے پڑھ سکتا تھا۔لیکن چونکہ ان کی تربیت نہ تھی اس لئے وہ اونچی
آواز سے ان کو نہ پڑھ سکے۔ہاں اگر تربیت کی جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ آواز جو اس وقت ہلکی
تھی بلند ہو سکتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ تربیت کے بعد یہ اچھی طرح بلند آواز سے پڑھ سکتے
ہیں محض تربیت کے نہ ہونے سے بلند آواز سے نہ پڑھ سکے۔ایڈریس جو مولوی چراغ الدین صاحب نے پڑھا ہے ان کی قومی جھلک اس سے نمایاں
تھی۔اور مولوی صاحب نے پہلی ہی دفعہ غالباً یہ ایڈریس پڑھا ہے لیکن باوجود اس کے ان کی
غلطیاں کم تھیں لیکن میں سمجھتا ہوں اگر وہ کوشش کریں تو غلطیوں کو کم کر سکتے ہیں۔ان کی آواز
میں ایک قسم کا درد اور احساس بھی تھا جو اگر معانی کے ساتھ ساتھ چلایا جاتا تو اثر کرنے والا تھا۔خالی لفظ اثر نہیں کر سکتے۔ایک ہی لفظ ہوتے ہیں ایک جرنیل کہتا ہے آگے بڑھو۔لوگ پیچھے ہٹتے
ہیں۔دوسرا جرنیل کہتا ہے تو سب کے سب بڑھ جاتے ہیں۔فرق صرف یہی ہوتا ہے کہ ایک
کے ساتھ دل میں درد اور احساس ہوتا ہے اور ایک کے ساتھ نہیں۔دنیا میں ایسی مثال نپولین کی ملتی ہے۔ایک دفعہ اسے قید کر کے لے گئے اور اس کی جگہ
دوسرے کو بادشاہ بنا دیا۔کچھ عرصہ کے بعد وہ آزاد ہو کر آ گیا۔اور کئی آدمی پرانی اور ٹوٹی پھوٹی
لٹھیں لے کر اس کے ساتھ ہو گئے اور وہ ان سب کے ساتھ حملہ آور ہوا۔ادھر سے سب سے بڑا
جرنیل اس کے مقابلے کے لئے کھڑا کیا گیا۔اور فرانس کا پادری بھی بائبل میز پر رکھ کر آ گیا اور
اس جرنیل نے اس کے سامنے بائیل پر ہاتھ دھر کر مقابلے کی قسم کھائی۔ایسا ہی تمام سپاہیوں سے
بھی قسمیں لی گئیں کہ ہم مقابلہ کریں گے۔پھر یہ ایک باقاعدہ فوج تھی۔اس کے پاس ہر قسم کا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
228
جلد سوم
سامان موجود تھا۔اس پر اس نے مقابلے کی قسمیں بھی کھائیں۔اور نپولین کے ساتھیوں کے
پاس کچھ بھی نہ تھا۔غرض اس طرح وہ فوج نپولین کے لئے آگے بڑھی۔ادھر نپولین کے پاس
سامان بھی نہیں تھا، آدمی بھی تھوڑے تھے۔مگر باوجود اس کے وہ فوج جس وقت آئی تو وہ ست راہ
ہوا اور ہر اول کو آگے بھیجا کہ ان کو روکو اگر نہ رکیں گے تو ہم پیچھے سے آجائیں گے۔سپاہیوں نے
کہا بھی کہ ہم سات سو آدمی آٹھ نو ہزار آدمیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو نپولین نے کہا اگر مقابلہ
نہیں کر سکتے تو فرانس کیسے فتح کر سکو گے۔غرض وہ آگے بڑھے اور انہوں نے ان کو جاروکا۔فرانس کی باقاعدہ فوج بنی اور کہا کہ میاں! ہم بوچر نہیں ہیں کہ تمہیں ماریں۔جاؤ نپولین سے کہو
اگر لڑنا ہے تو سپاہی لائیے۔چنانچہ نپولین کو جب اس کی اطلاع ملی تو وہ خود وہاں پہنچا۔اور جو
فوج
پر اباندھ کر کھڑی تھی اس نے کہا کہ کیوں مفت میں اپنی جانیں گنواتے ہو۔ان کو واپس
لے جاؤ اور ان کی ہم سے خونریزی نہ کراؤ۔ہم قسمیں کھا کر آئے ہیں۔یہ سننا تھا کہ نپولین نے
آواز دی کہ تم میں سے جو چاہتا ہے کہ اپنے بادشاہ کے سینے پر گولی مارے وہ مارے۔اس نے
کہنے کو تو یہ جملہ کہہ دیا مگر نہ معلوم اس کے اندر کیا اثر تھا کہ کوئی بھی ان میں سے گولی نہ مار سکا۔ادھر نپولین کے منہ سے یہ فقرہ نکلا ادھر بادشاہی سپاہیوں نے جو قسمیں کھا کر نپولین کے
مقابلے کے لئے آئے تھے رائفلیں آسمان پر چھوڑ دیں اور سب اس کی طرف دوڑ آئے۔یہاں تک کہ وہ جرنیل بھی آگیا۔اور وہی فوج جو اُسے پکڑنے کو آئی تھی اس کے ساتھ شامل
ہو گئی۔اس کی کیا وجہ تھی ؟ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان الفاظ کے پیچھے یقین تھا، احساسات تھے، جوش
تھا، دل تھا۔اور یقین اور احساس اور جوش اور دل وہ باتیں ہیں کہ اگر وہ کسی آواز کے پیچھے ہوں تو
وہ خس و خاشاک کی طرح ہر روک کو صاف کرتی اور ہر راستہ کو پیدا کرتی چلی جاتی ہے۔دنیاوی زندگی میں جو مادی ہے یہ ہمیں نظر آتا ہے کہ اگر کسی آواز کے ساتھ احساس اور
یقین ہو تو وہ کایا پلٹ دیتی ہے۔تو اس زندگی کا کیا حال ہوگا جو روحانی ہے اور جس کا منبع ہی
خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔اس کے متعلق بہترین مثال ہمیں آنحضرت ﷺ کی دیکھنے میں آتی
ہے کہ کس وقت اور کس حال میں آپ کھڑے ہوئے۔وہ کون سے حال تھے جن میں آر
زریں ہدایات (برائے طلباء)
229
جلد سوم
کھڑے ہوئے تھے۔وہ وہی حال تھے جن سے عرب نا آشنا تھا اور جو مکہ کے لوگوں کے خیال
اور حال دونوں سے اُلٹ تھے۔اور صرف یہی نہیں بلکہ ان کے مفاد کے بھی خلاف تھے۔پھر جو
باتیں آنحضرت سے لے کر اٹھے وہ بھی سراسر ان لوگوں کے مخالف تھیں۔آنحضرت علی
وہی باتیں تو کہتے تھے جو آج ہم کہہ رہے ہیں۔اور ان کے ہاتھ میں بھی شروع میں سوائے
قرآن کریم کے کوئی تلوار نہ تھی۔اور وہاں بھی آپ کے برخلاف ویسی ہی آواز اُٹھتی تھی جیسے
آجکل مولویوں کی۔لیکن کیا چیز تھی کہ ان سب
کو کاٹتی چلی جاتی تھی اور آنحضرت ﷺ کا قدم
آگے ہی آگے اٹھتا تھا۔وہ یہی تھی کہ آپ نے زبردست احساسات اور روحانی جذبات کی رو
چلائی۔وہ رو جو سانپ کی طرح آدمی کے لپٹ جاتی تھی اور جو تریاق کی پچکاری کرتی۔مُردنی
سے نہیں بلکہ محبت کی اور حیات سے متاثر ہو کر۔اور یہی وجہ ہے کہ آپ نے زبان سے وہ کام
کر لیا جو کام تلوار سے لوگ نہ کر سکے۔اثر جو ایک ایسی آواز سے پیدا ہوتا ہے جس کے پیچھے یقین احساس اور جذبہ ہوتا ہے۔عام
زندگی میں ہر ایک شخص اس کی کیفیات کو محسوس نہیں کر سکتا۔لیکن یہی بات بعض دفعہ جب نمایاں
طور پر زندگی میں آتی ہے تو سب اس کو دیکھتے ہیں۔آنحضرت ﷺ کی زندگی میں ایک ایسا واقعہ
ہے جس کی دنیاوی تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ نپولین بڑا فاتح تھا، تیمور بڑا فاتح
تھا، سکندر بڑا فاتح تھا لیکن میں نے ایسا واقعہ ان کی زندگیوں میں بھی نہیں دیکھا جو جنگ حنین
میں ایک با احساس اور پر جذبات آواز کا نظر آتا ہے۔کسی بڑے سے بڑے فاتح کی زندگی میں
اگر کوئی ایسی مثال مل سکتی ہے تو وہ صرف جذبات اور احساسات تک ہی محدود ہے کہ ان کی وجہ
سے وہ اثر پیدا ہوا۔لیکن آنحضرت ﷺ کی آواز میں جنگ حنین کے وقت بالخصوص جو اثر پیدا ہوا
وہ روحانی احساسات اور جذبات کے سبب سے تھا۔اس لئے عام فاتحین کی آوازوں سے جواثر
پیدا ہو وہ اس اثر سے برابری نہیں کر سکتا اور نہ ہی برابر کہلانے کا مستحق ہے جو آنحضرت مہ کی
آواز سے پیدا ہوا۔غرض آنحضرت سے بارہ ہزار سپاہیوں کا لشکر لے کر میدان میں آگئے اور
ادھر سے چار ہزار آدمی مقابلہ کے لئے آئے جو نہایت ہی تجربہ کار تھے۔مسلمانوں کی فوج کا کچھ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
230
جلد سوم
حصہ ایسے مقام پر ٹھہرایا گیا جہاں راستہ بالکل تنگ تھا۔صرف چند گز کی سڑک تھی جس میں سے
انہوں نے گزرنا تھا۔یعنی ان منڈیروں کے ساتھ ساتھ بنو ثقیفہ کی فوج نے گزرنا تھا کہ جن پر
مسلمان متعین تھے اور جہاں سے کہ وہ آسانی سے انہیں مار سکتے تھے۔لیکن باوجود اس کے جو تغیر
وہاں پیدا ہوا وہ نہایت خطرناک تھا۔جیسا کہ قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے ان کے دل میں
خیال پیدا ہو گیا کہ شاید ہم ہی یہ سب کام کر رہے ہیں اور ہمارے ہی زور بازو سے یہ سب کچھ ہو
رہا ہے۔اور جب دس ہزار سے ہم نے مکہ فتح کر لیا اب تو ہم بارہ ہزار ہیں۔اب ہمیں کون
شکست دے سکتا ہے۔پھر مقابلہ بھی صرف چار ہزار سے ہے اور وہ بھی بنو ثقیف کی قوم سے جو
کوئی ایسی لڑاکا اور جنگجو قوم نہیں۔غرض اِدھر ان کے دل میں یہ خیال تھے ادھر اہل مکہ جو نئے نئے
فتح ہوئے تھے وہ ان کی ان باتوں کو دیکھ کر کہ رہے تھے اب تو ہم بھی تمہارے ساتھ ہیں اب کون
ہے جو تمہیں روک سکے۔غرض یہ سب باتیں جمع ہو رہی تھیں لیکن تیروں کے پہلے ہی واروں نے
نہ صرف سواروں میں بلکہ گھوڑوں اور اونٹوں کے دلوں میں بھی رعب ڈال دیا۔اچھے اچھے
سواروں کے نیچے گھوڑے تڑپتے تھے، بدکتے تھے گویا چاہتے تھے کہ ہم ان کو گرا کر بھاگ
جائیں۔میں نے تجربہ کیا ہے میں گھوڑے رکھا کرتا تھا کہ گھوڑے سوار کو پہچانتے ہیں۔اگر وہ سمجھ
لیتے ہیں کہ سوار مضبوط اور پورا سوار ہے تو کان دبائے چلے جاتے ہیں۔اور اگر وہ جان لیتے کہ
سوار مضبوط نہیں اور فن سواری میں پورا مشاق نہیں تو وہ پھر آرام سے نہیں چلتے۔میں نے دیکھا
ہے کہ اگر ایک گھوڑا میرے نیچے کان دبائے چلا جاتا ہے تو دوسرے کے نیچے آکر وہ شوخیاں کرتا
اور دلتیاں چلاتا ہے۔غرض گھوڑے بھی سوار کو پہچانتے ہیں۔تو انہوں نے بھی سمجھ لیا کہ یہ وہ سوار
نہیں جنہوں نے مکہ فتح کیا تھا۔غرض اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمانوں کے پاؤں اکھڑ گئے۔وہ اگر
چاہتے بھی تھے کہ کھڑے رہیں لیکن ان کی سواریاں بے بس ہو گئیں اور آنحضرت ﷺ صرف
بارہ آدمیوں کے درمیان اس میدان میں رہ گئے۔بے شک ان میں سے بہت سے ایسے بھی تھے
کہ دل سے چاہتے تھے کہ وہاں ٹھہریں مگر وہ اپنے آپ کو سنبھال نہ سکے۔اور جب یہ حالت
ہوئی تو ان لوگوں میں بھی جو صرف ٹوٹ کے لئے آئے تھے یہ دلیری پیدا ہو گئی کہ مسلمانوں کو
زریں ہدایات (برائے طلباء)
231
جلد سوم
دبانا شروع کر دیا۔بلکہ وہ تو کہتے تھے کہ اب مسلمان گئے۔چنانچہ انہوں نے مسلمانوں کو کہا کہ
اب تم توبہ کر لو۔بعض اصحاب بیان کرتے ہیں کہ ہم نے کوشش کی کہ مڑیں مگر گھوڑے اور اونٹ
صلى
مڑتے نہیں تھے۔اُس وقت چاروں طرف سے تیر پڑ رہے تھے اور آنحضرت ﷺ اکیلے ہی
دشمن کی طرف بڑھے۔ان بارہ صحابیوں نے جو آپ کے ارد گرد رہ گئے تھے آپ کو آگے جانے
سے روکا اور عرض کی یا رسول اللہ ! آگے جانے کا موقع نہیں۔آگے جانا جان بوجھ کر جان کو گنوانا
ہے مگر آپ نے کہا
أنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ أَنَابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب !
اور آگے بڑھ گئے۔اُس وقت جہاں تک انسانی آواز جاسکتی تمام صحابہ اس حد سے آگے نکل چکے
تھے۔لیکن آنحضرت ﷺ نے حضرت عباس سے کہا کہ انہیں پکارو کہ انصار! خدا کا رسول تمہیں
بلاتا ہے۔اب یہ آواز ہر ایک سپاہی کے کان میں پہنچی۔اور وہ لوگ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ایسا
معلوم ہوتا تھا کہ جیسے کسی نے ہمارے قریب کھڑے ہو کر یہ کہا کہ اے انصار! خدا کا رسول تمہیں
بلاتا ہے۔میں نے اس واقعہ میں دیکھا کہ سارا لشکر بھاگ چکا تھا لیکن اس آواز پر وہ پھر لوٹا۔اس کی مثال اور کسی واقعہ میں نظر نہیں آتی۔وائرلو کی جنگ میں ایک واقعہ ایسا نظر آتا ہے جو بظاہر
اس کے برابر معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ اس کے برابر نہیں۔بے شک اس جنگ میں بھی
لشکر بھاگا مگر وہاں ایسا نہ ہوا۔اس جنگ کے مشہور مشہور جرنیل کہتے ہیں کہ ہم تلواریں مارتے
تھے اگر کوئی سپاہی پیچھے مڑتا تھا لیکن باوجود اس کے کوئی نہ رک سکا۔آخر فوج کو پیچھے بھاگتے دیکھ
کر نپولین آگے بڑھا کہ جان دے دے۔لیکن اس کے کمانڈروں نے اسے روکا۔لیکن حسنین کی
جنگ میں جب سپاہی بھاگتے ہیں تو آنحضرت یہ آگے بڑھتے ہیں۔صحابہ روکتے ہیں مگر
آپ رکتے نہیں۔اور
انَا النَّبِيُّ لَا كَذِبِ أَنَابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب
کہتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔اگر تھوڑی دیر کے لئے یہ مان بھی لیا جائے کہ ان دونوں لڑائیوں میں برابری ہے تو وہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
232
جلد سوم
صرف لشکر کے بھاگنے میں ہے۔اور اسے بھی اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ بھی کوئی برابری نہیں
کیونکہ ان کی کیفیات میں بڑا فرق موجود ہے۔اور پھر یہ فرق اس واقعہ سے اور بھی صاف طور پر
ظاہر ہو جاتا ہے کہ وہاں اس کی فوج بھا گئی ہے تو جرنیل پیچھے سے تلوار میں مار مار کر روکتے ہیں مگر
وہ رُکتے نہیں۔اور نپولین وہاں کھڑا ہے اور آخر فیصلہ کرتا ہے کہ مجھے اکیلے کو آگے بڑھنا
چاہئے۔وہ بڑھتا بھی ہے لیکن اس کے جرنیل اس کو روک لیتے ہیں۔آنحضرت ﷺ کو بھی
صحابہ روکتے ہیں مگر وہ کہتے ہیں ہٹ جاؤ مجھے آگے جانے دو۔تو صحابہ ٹہٹ جاتے ہیں۔لیکن
جب نپولین کہتا ہے کہ ہٹ جاؤ مجھے آگے بڑھنے دو تو اس کے جرنیل کہتے ہیں کہ اسے پکڑ لو اور
ہر گز آگے نہ بڑھنے دو۔اس کا دماغ ٹھیک نہیں رہا۔آگے بڑھ کے مفت جان گنوا لے گا۔وہاں تو
یہ حال تھا کہ تلواریں مار کر لوگوں کو روکا جاتا ہے اور وہ رکتے نہیں۔اور یہاں ایک آواز جاتی ہے
اور آواز بھی وہ آواز جو انسانی ہے اور جو ایک ایسے مقام سے دی گئی ہے کہ جن کو پہنچانی ہے وہ اس
حد سے کہیں دور نکل چکے ہیں کہ جہاں تک انسانی آواز پہنچ سکتی ہے۔اور پھر اس آواز کا اثر کیا
ہوتا ہے؟ ایک صحابی کہتے ہیں ہم مُردہ تھے اور جس وقت یہ آواز ہمارے کانوں میں پہنچی ایسا
معلوم ہوتا تھا کہ اسرافیل نے صور پھونکا ہے۔ہمارے قلوب کے اندر ایک رو پیدا ہوگئی اور ایک
ایسی لہر اور ولولہ ہمارے اندر اٹھا اور اس کا ایسا اثر ہوا کہ ہم دنیا کو بالکل بھول گئے۔ہمیں ہر
طرف سے یہ آواز سنائی دیتی کہ ادھر آؤ ! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔ادھر آؤ ! خدا کا رسول تمہیں
بلاتا ہے۔چنانچہ وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم اُسی وقت واپس مڑے اور اس مڑنے کی کوشش کرتے
ہوئے بعض دفعہ ہماری سواریوں کا منہ ان کی پیٹھ سے لگ لگ جاتا۔اور اگر کوئی سواری نہ مڑتی یا
اسے مڑنے میں دیر لگ جاتی تو تلواریں مار مار کر ان کی گردنیں اڑا دیتے۔اور لبیک یا رسول اللہ
لبیک کہتے ہوئے بھاگے آتے۔اور تھوڑے ہی عرصہ میں سارا لشکر جمع ہو گیا۔ان حالات کے
ماتحت یہ ہرگز ما نانہیں جاسکتا کہ حنین کے واقعہ کی مثال وائر لو یا کسی اور جنگ میں نظر آتی ہے۔یہ آواز کیا تھی۔بے شک یہ عباس کے منہ سے نکلی مگر اس کے پیچھے محمد رسول اللہ علے کا دل
تھا جو کہہ رہا تھا مجھے یہاں کھڑے رہنے کی کیا ضرورت تھی بجز اس کے کہ تمہارے لئے میدان
زریں ہدایات (برائے طلباء)
233
جلد سوم
صاف کروں سوائے اس کے کہ تمہارے لئے خدا کے فضل کے دروازے کھولوں۔پس وہ محبت بھرا
دل تھا جو اس آواز کے پیچھے تھا اور اس میں اک ایسا احساس تھا کہ جو رسیوں کی طرح پھیل گیا اور
ان لوگوں کو باندھ کر لے آیا۔پس احساسات کے پیچھے جب خاص اثرات ہوتے ہیں تو اُس وقت جواثر ہوتا ہے وہ خالی
نہیں جاتا۔ہمارے مبلغین کے لئے ضروری ہے کہ وہ احساسات کے ساتھ الفاظ کو بھی بھیجا
کریں تاکہ ان کا اثر ہو کیونکہ جب تک احساسات کے ساتھ الفاظ نہ نکالے جائیں اثر نہیں
کرتے۔پھر اس کے ساتھ ساتھ قلوب میں ہمدردی اور غمخواری بھی پیدا کی جائے اور اس کے
ساتھ پر احساس آواز نکالی جائے پھر وہ اثر ہوتا ہے جوزائل نہیں ہوتا۔احساسات ایک بُو ہے جو خون سے آتی ہے۔جو دل کسی کے لئے خون ہو جاتا ہے وہ یہ ہے
جو ہوا سے اڑتی ہے اور دوسرے کے ناک میں پڑتی ہے پھر وہ جوش پیدا کر دیتی ہے اور تمام پرانی
عادتیں اور تمام پرانے خیال بدل ڈالتی ہے اور ان کی جگہ نئے جذبات اور نئے ارادے اور نئے
خیال پیدا کر دیتی ہے۔پس ہمارے مبلغین کو خصوصیت کے ساتھ اپنی آواز کے ساتھ احساس
پیدا کرنا چاہئے۔ان کی کوئی آواز نہ ہو جو بغیر احساس کے ہو اور جس کے ساتھ ہمدردی اور سچی
غمخواری نہ ہو۔اس کے بعد میں ایڈریس کے ایک جملے کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو اصلاح کے قابل ہے جو
یہ ہے کہ مصر کے متعلق جو اس ایڈریس میں یہ کہا گیا ہے کہ ”مصر جو علوم وفنون کا گہوارہ ہے یہ غلط
خیال ہے۔اور یہ بالکل غلط ہے جو میرے کان میں پڑ رہی ہے کہ مدرسہ احمدیہ کے اکثر طلباء کے
دل میں یہ ہے کہ ہم اس لئے مصر اپنی تعلیم کے لئے جائیں کہ وہ علوم وفنون کا گہوارہ ہے۔چنانچہ مجھے
ایک رقعہ بھی لکھا گیا ہے جس میں یہی بات کہی گئی ہے لیکن میں انہیں بتلاتا ہوں کہ مصر علوم وفنون کا
گہوارہ نہیں۔کیا صرف اپنی زبان بول لینے سے کوئی ملک یا کوئی شہر یا کوئی قصبہ علوم وفنون کا
گہوارہ ہو سکتا ہے جو مصر کے متعلق صرف اس لئے کہ وہ اپنی زبان جو عربی ہے بول سکتا ہے یہ کہا
جائے کہ وہ علوم وفنون کا گہوارہ ہے۔اگر یہ بھینی ، اگر یہ منگل ، اگر یہ کھارہ وغیرہ گاؤں جو قادیان
زریں ہدایات (برائے طلباء)
234
جلد سوم
کے ارد گرد واقع ہیں علوم و فنون کا گہوارہ ہیں کیونکہ یہ اپنی زبان بول سکتے ہیں تو بے شک مصر بھی
علوم وفنون کا گہوارہ ہے۔اس سے زیادہ کیا جہالت ہو سکتی ہے کہ کسی ملک کے اپنی زبان بول لینے سے اسے علوم و فنون |
کا گہوارہ کہ دیا جائے۔مصر اور شام اور ایسے ہی بعض دوسرے ملکوں کی زبان ہی عربی ہے۔پس
اگر اس لئے کہ یہ ملک اپنی بولی جو ہے ہی عربی بول سکتے ہیں علوم وفنون کا گہوارہ کہلا سکتے ہیں تو
کیا وجہ ہے کہ سرحد اپنی بولی بول لینے کی وجہ سے علوم وفنون کا گہوارہ نہ کہلائے۔پنجاب اور
ہندوستان کے گاؤں اپنی اپنی زبانیں بول لینے کے سبب علوم وفنون کا گہوارہ نہ کہلائیں۔اس
طرح تو دنیا کا کوئی مقام بھی نہیں ہے جو علوم وفنون کا گہوارہ نہ ہو۔کیونکہ کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں
کے لوگ اپنی زبان نہ بول سکتے ہوں۔دنیا میں ہر جگہ کے لوگ اپنے علاقوں کی بولیاں بولتے
ہیں لیکن ان بولیوں کے بول لینے سے وہ علوم وفنون کا گہوارہ نہیں ہو سکتے۔پھر مصر کے لوگ تو اپنی زبان بھی غلط بولتے ہیں لیکن ہم ان کے بالمقابل اپنی زبان کو سیح
بولتے ہیں۔اور کہاں غلط ہمیں پتہ ہے کہ ہماری زبان کی حرکات کیا ہیں۔ہم اپنی زبان کے
محاوروں کو چستی کے ساتھ برمحل استعمال کرنا بھی جانتے ہیں۔لیکن مصری اور عربی اور شامی اپنی
زبان کو ہماری طرح صحیح استعمال کرنا نہیں جانتے۔جس طرح ہم اپنی زبان کو درست طور پر
استعمال کرتے ہوئے لیکچر دے سکتے ہیں اور گفتگو کر سکتے ہیں وہ اپنی زبان کو صحیح طور پر استعمال
کرتے ہوئے نہ لیکچر دے سکتے ہیں اور نہ گفتگو۔دنیا بھر میں اگر کوئی ملک یا کوئی قوم اپنی زبان
بھی صحیح طور پر استعمال نہیں کر سکتی تو وہ عرب ہیں۔انگلستان میں چلے جاؤ تو اکثر شہری لوگ اپنی بولی صحیح استعمال کرتے ہوئے نظر آئیں
گے۔اسی طرح ہندوستانی بھی اپنی زبان
صحیح بول سکتے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ ان ملکوں میں کتاب کا
استعمال ہے اور وہاں سند کتاب ہے لیکن ہمارے ملکوں میں ہماری زبان سند ہے۔پس اگر کوئی
زبان جو اپنے علاقے میں بولی جاتی ہو کسی کو علوم وفنون کا گہوارہ بناسکتی ہے تو اس کا حق ہم کو ہے
نہ کہ ان کو۔کیونکہ وہ تو اپنی زبان بھی درست
اور صحیح نہیں بول سکتے اور ہمارا ملک اپنی زبان کو
زریں ہدایات (برائے طلباء)
235
جلد سوم
بالکل درست اور صحیح طور پر استعمال کرتا ہے۔علوم وفنون سے مراد علوم عالیہ ہوتے ہیں۔زبان اپنی ذات میں کوئی چیز نہیں۔یہ صرف
اظہار مافی الضمیر کا ذریعہ ہے۔اور علم دوہی ہیں۔العِلْمُ عِلْمَانِ عِلْمُ الْأَبْدَانِ وَعِلْمُ
الاديان 2 یعنی علم دو قسم کا ہی ہوا کرتا ہے ایک جسمانی اور ایک روحانی۔جس سے انسان کی روح
کو فائدہ پہنچے وہ علم روحانی ہے۔اور جس سے انسان کے جسم کو فائدہ پہنچے وہ علم جسمانی ہے۔مثلاً
ڈاکٹری یا انجینئری وغیرہ علم ہیں ان سے جسمانی فائدہ پہنچتا ہے۔سائنس ، فلسفہ، ہندسہ،
م النفس وغیرہ بھی ایک علم ہیں کہ ان سے دماغی اور تمدنی اور معاشرتی ترقی ہوتی ہے۔اسی
طرح اقتصاد بھی ایک علم ہے جس سے نوع انسان کو فائدہ پہنچتا ہے۔افراد کو افراد کی حیثیت سے
بھی فائدہ ہوتا ہے اور قوم کے رنگ سے بھی۔اس علم کے ذریعے افراد، قوم، خاندان اور ملک
مالی لحاظ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔پس کوئی نادان ہی ہوگا جو کہے کہ مصر علوم وفنون کا گہوارہ ہے۔کیا مصر میں لوگ ڈاکٹری
سے فائدہ اٹھا رہے ہیں؟ انجینئری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ؟ علم النفس سے فائدہ اٹھا رہے
ہیں؟ فلسفہ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں؟ یا مصر میں علم الادیان کا چرچاہے؟ یا خدا کے کلام کی صحیح
تشریح کی جاتی ہے؟ یا خدا تعالیٰ کے احکام کی پابندی میں لوگ سب ملکوں سے آگے بڑھے
ہوئے ہیں؟ وہ کون سا علم ہے جس سے مصر علوم وفنون کا گہوارہ کہلا سکتا ہے؟ ہمارا ملک
ہندوستان جو دوسرے ملکوں سے تعلیم میں بہت پیچھے ہے مگر مصر سے بہت بڑھ کر ہے وہ زیادہ
اس بات کا حقدار ہے کہ علوم وفنون کا گہوارہ کہلائے۔کیونکہ مصر کے بالمقابل سینکڑوں گنا زیادہ
ہر قسم کے علوم کا یہاں چرچا ہے۔پورٹ سعید میں ہم آنکھوں کے ہسپتال دیکھنے گئے۔ہم نے سنا کہ یہاں ایک ڈاکٹر ماہرفن
مشہور ہیں۔میری آنکھوں میں چونکہ تکلیف تھی اس لئے ہم نے خیال کیا کہ انہیں ملنا چاہئے۔خیر ہم اسے ملنے گئے۔مختلف باتیں کرتے ہوئے آنکھوں کے ایک خاص قسم کے آپریشن کا ذکر
درمیان میں آگیا۔لیکن پورٹ سعید کا مایہ ناز ڈاکٹر کہنے لگا کہ میں نے کیا نہیں لیکن کتابوں میں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
236
جلد سوم
پڑھا ہے کہ اس قسم کا بھی ایک آپریشن کیا جاتا ہے۔میں نے اسے کہا کہ یہ تو ایک معمولی سا
آپریشن ہے اور ہمارے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب اس سے واقف ہیں۔جب اس نے یہ سنا تو
کہنے لگا کہ مہربانی کر کے وہ آپریشن مجھے کر کے دکھا ئیں۔مصر میں یا شام میں جو تعلیم ہے وہ بالکل ادنی ہے اور علوم جو وہاں جاری ہیں ان میں وہ
ہندوستان سے بہت پیچھے ہیں۔علم الابدان ہو یا علم الادیان ہر دو میں وہ ہندوستان کی برابری
نہیں کر سکتے۔فلسفہ خیال تو مطلقاً ہند جیسا نہیں۔ہندوستان میں ٹیگور اور اقبال جیسے آدمی بھی
ہیں جن کی تحریریں یورپ جیسے ملکوں میں ترجمہ کی جاتی ہیں اور بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی
ہیں۔ان کے بالمقابل کو نسا مصری ہے جس کا فلسفہ یورپ کی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہو اور وہ
مقبول ہوا ہو۔ٹیگور اور اقبال کے فلسفہ کے تو متعدد ترجمے وہاں ہو چکے ہیں۔یہاں تک کہ جرمنی
میں تو ہر جرمن کے ہاتھ میں اس کے کلام کا جرمن ترجمہ نظر آتا ہے۔ہمارے ایک دوست نے جو
جرمنی سے ہو آئے ہیں بیان کیا کہ جرمنی میں کیا بچے اور کیا بوڑھے، کیا مرد اور کیا عورت ٹیگور کی
کوئی نہ کوئی کتاب ہر موقع پر اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔اور یہ بات جرمن لوگوں کے فیشن میں
داخل ہوگئی ہے کہ وہ اس کو ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔مگر کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ کون وہ مصری ہے
جس کی کسی کتاب کا ترجمہ اس قدر مقبول ہوا ہو اور جس کے خیالات کی ان ممالک میں اس قدر
عزت کی گئی ہو۔مصر ایک اسلامی ملک ہے لیکن باوجود اسلامی ملک ہونے کے کوئی مذہبی تحریک وہاں۔پیدا نہیں ہوتی۔جتنی تحریکیں مذہبی رنگ میں پیدا ہوتی ہیں وہ ہندوستان میں ہی ہوتی ہیں لیکن
مصر سے کبھی کوئی تحریک پیدا نہیں ہوئی۔اور اگر کبھی کوئی ہوئی بھی تو وہ وہیں مرگئی اور پھیلی نہیں۔ނ
پھر باوجوداس بات کے کہ نہ وہاں علوم و فنون کا دور دورہ ہے اور نہ باوجود اسلامی ملک ہونے کے
کوئی مذہبی تحریک وہاں سے پیدا ہوتی ہے اسے اگر علوم وفنون کا گہوارہ کہا جائے تو حماقت ہے۔جمال الدین افغانی نے مصر میں ایک روح پیدا کی اور جس کے ساتھ مذہبی رنگ بھی تھا۔لیکن وہ اس ملک کا باشندہ نہیں تھا بلکہ اس ملک میں جا ٹھہرا تھا۔قدرت سے افغانی کا لفظ اس
زریں ہدایات (برائے طلباء)
237
جلد سوم
کے ساتھ رہ گیا۔وہ دراصل وہاں
کا باشندہ نہیں تھا بلکہ افغانستان سے وہاں جا بسا تھا۔اگر افغانی
کا لفظ اس کے نام کے ساتھ قائم نہ رہ گیا ہوتا تو ممکن تھا کہ لوگ اسے مصری سمجھتے۔مگر مصریوں کی
قسمت سے افغانی کا لفظ اس کے نام کے ساتھ باقی رہ گیا۔ساری تحریکیں جو کبھی کبھی اس ملک
میں اٹھتی رہی ہیں وہ جمال الدین افغانی کی ہی ایجاد ہیں۔مفتی عبدہ اس کا شاگر د تھا۔اس کے
بعد اس نے ان کو قائم کیا۔اور اس لحاظ سے کہ ساری تحریکیں جمال الدین افغانی کی ہی ایجاد ہیں
یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ سبھی ہندوستان ہی سے گئی ہیں اور مصر سے نہیں اٹھیں۔غرض ان
تحریکوں کے
موجد جمال الدین افغانی ہی ہیں۔غرض ان تحریکوں کے موجد جمال الدین افغانی کا مولد یہی
ملک ہے۔اور اگر اس قسم کی تحریکوں کی وجہ سے ہی کسی ملک کو گہوارہ علوم وفنون کہا جاتا ہے تو کوئی
وجہ نہیں کہ ان تحریکوں کی بناء پر مصر کو گہوارہ علوم وفنون کہا جائے۔کیونکہ یہ سب تحریکیں مصر کے کسی
آدمی کی طرف سے پیدا نہیں کی گئیں بلکہ ایک دوسرے ملک کے باشندے نے ان کو پیدا کیا۔پس اگر انہیں تحریکوں سے ہی اسے گہوارہ علوم وفنون کہنا ہے تو کیوں نہ افغانستان کو گہوارہ علوم وفنون
کہا جائے کہ جہاں کا جمال الدین افغانی رہنے والا تھا۔پس مصر میں اگر کسی چیز کے لئے ہم طلباء کو بھیج سکتے ہیں تو یہ ہے کہ وہاں کے لوگ عربی زبان
بول سکتے ہیں اور جن میں رہ کر یہ عربی بولنا سیکھ سکتے ہیں۔کیونکہ ارد گرد عربی بولنے والے ہی
ہوتے ہیں۔وہاں اگر کچھ ہو سکتا ہے تو عربی بولنے کی مشق ہو سکتی ہے۔اعراب کی مشق اپنے علم
سے اور بولنے کی مشق اُن سے۔پس زیادہ سے زیادہ اگر کسی چیز کے لئے ہم طلباء کو وہاں بھیج
سکتے ہیں تو عربی بولنا سیکھنے کے لئے نہ کہ اس لئے کہ وہاں کوئی ایسے علوم وفنون جاری ہیں جو
ہندوستان میں نہیں یا جو ہندوستان سے بڑھ کر ہیں۔یاد رکھو ہندوستان سے بڑھ کر وہاں کچھ بھی
نہیں بلکہ وہاں جو کچھ ہے وہ ہندوستان سے اقسام اور کیفیات ہر دو میں بدرجہا کم ہے۔بے شک اب وہاں تحریکیں شروع ہوئی ہیں اور اس لحاظ سے ایک حد تک وہ ان کا گہوارہ
کہلا سکتا ہے لیکن اس لحاظ سے کہ وہ ہم سے علم وفنون میں بڑھے ہوئے ہیں اور ہم ان سے کچھ
سیکھ سکتے ہیں وہ ہر گز کسی بات کا گہوارہ کہلانے کا مستحق نہیں۔رہی زبان
تو تم کتنا ہنسو گے اگر