طلباء کو نصائح
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
238
جلد سوم
تمہیں یہ معلوم ہو جائے کہ یہ لوگ تو ابھی اسے سیکھ ہی رہے ہیں۔بے شک وہ عربی بول سکتے
ہیں لیکن وہی عربی جو وہاں مروج ہے لیکن وہ عربی جو علوم وفنون کی حاوی ہو سکتی ہے یا کسی زبان
کے ادبی کمال تک پہنچی ہوتی ہے وہ ابھی ان کے پاس نہیں۔اسے وہ سیکھ رہے ہیں۔تم اگر یہ سنو
کہ دہلی کے لوگ اردو سیکھ رہے ہیں تو تمہیں نفسی پیدا ہوگی۔یہی حال مصریوں کا ہے۔میں جب
1912ء میں وہاں گیا تو ان کی بولی سمجھ میں نہیں آتی تھی۔لیکن اب ان کی بولی میں فرق ہے۔اب سمجھ میں آجاتی ہے۔کیونکہ اب وہ اسے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن اس میں کچھ شک
نہیں کہ وہ روانی کے ساتھ بول سکتے ہیں۔اور اسی بات کے سیکھنے کے لئے ہم بعض لڑکوں کو وہاں
بھیجتے بھی ہیں۔ہمارا اور ان کا مقابلہ اپنی اپنی زبانوں میں ہو سکتا ہے۔جس طرح ہم اپنی زبان کو صاف اور
صحیح اور درست بول سکتے ہیں مصری یا شامی نہیں بول سکتے۔ہر ملک کی زبان ہوتی ہے اور یہ
قدرتی بات ہے کہ اس ملک کا ہر فرد بشر اس سے واقف ہو۔لیکن باوجود اس کے کہ کسی ملک کے
باشندوں کے لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی زبان سے واقف ہوں پھر بھی اگر کوئی
اس سے واقف نہ ہو اور اس کو صحیح طور پر استعمال نہ کرے تو وہ ہر گز ہرگز اس ملک کے باشندوں کا
مقابلہ نہیں کر سکتے جو اپنے ملک کی زبان
کو بالکل صحیح استعمال کرتے ہوں۔ہندوستان اور مصر میں
یہ مابہ الامتیاز ہے کہ مصر کے لوگ اپنے ملک کی زبان صحیح نہیں بولتے اور ہندوستان کے لوگ اپنے
ملک کی زبان کو بالکل صحیح استعمال کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کی زبان سند ہے اور ان کی
نہیں۔آخر میں میں اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ شیخ محمود احمد صاحب جس غرض کے
لئے مصر گئے تھے اس کو انہوں نے اچھی طرح پورا کیا ہے۔ان کی غرض یہی تھی کہ وہ ان میں رہ کر
زبان
کو سیکھیں۔سو انہوں نے ان کے ڈھب میں بولنا سیکھا ہے اور میں دیکھ رہا ہوں انہوں نے
خطبوں میں مصریوں کے طریق خطبہ کا ہر وقت لحاظ رکھا۔بعض ملکوں کے کیریکٹر ہوتے ہیں اور
ان کی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں جو دوسروں میں اور ان میں امتیاز پیدا کرتی ہیں اور جو بطور معیار
زریں ہدایات (برائے طلباء)
239
جلد سوم
کے ہوتی ہیں۔پھر جن ملکوں میں ابھی تک یہ باتیں پیدا نہیں ہوئی تھیں ان میں سے بعض نے یہ
باتیں پیدا کر لی ہیں۔چنانچہ ہر امر میں انہوں نے خصوصیات پیدا کیں۔یہاں تک کہ فن تقریر
میں بھی اس امتیاز کو پیدا کیا۔لیکن ہندوستان کی تقریر کے فن کا کوئی معیارا بھی تک قائم نہیں ہوا۔جو جس طرح چاہتا ہے تقریر کر لیتا ہے اور اس میں ہی ان کو مزا بھی آتا ہے۔اور اس کی وجہ بھی
ہے کہ یہاں مختلف رسم و رواج رکھنے والی قو میں آباد ہیں۔مگر دوسری قوموں میں ایک نظام تقریر
مقرر ہو گیا ہے۔اور میں خوش ہوں کہ شیخ صاحب نے اس نظام تقریر کوسیکھا اور اپنی ہر تقریر میں
اسے مد نظر بھی رکھا اور اپنا سارا کلام مصریوں کی طرح کیا۔پس یہ ان کی کوشش قابل تحسین ہے۔شیخ صاحب نے مصری انداز میں تقریر کی ہے۔یہ طریق بتاتا ہے کہ ان لوگوں کو کیریکٹر بنانے کا
اگر خیال ہے تو صرف بولنے میں اور اس کیریکٹر کا شیخ صاحب نے خوب مطالعہ کیا ہے۔مجھے آج بولنا نہیں چاہئے تھا کیونکہ ڈاکٹروں نے مجھے زیادہ بولنے سے منع کیا ہوا ہے
اور ابھی میں نے خطبہ جمعہ بھی بیان کرنا ہے۔اس لئے میں یہیں بس کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ جو
باتیں میں نے بیان کی ہیں وہ ضروری ہیں۔پس میں اس دعا پر اپنی تقریر کوختم کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
ہمارے طالب علموں کو اس مقصد کے پورا کرنے والا بنائے کہ جس مقصد کے لئے یہ دینی تعلیم
انہوں نے پانی شروع کی ہے۔اور انہیں خدا ترقی عطا فرمائے اور ان کے علموں اور ان کی
زبانوں میں برکت ڈالے۔اور انہیں ہر اس بات کے حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو دین
کی خدمت کے لئے ان کی محمد ہوسکتی ہے۔“
( الفضل 7 مئی 1926ء)
:1 مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين صفحہ 790-791 حدیث نمبر
4615 تا 4617 مطبوعہ ریاض 2000 ء الطبعة الثانية
2 سیرت ابن هشام جلد 2 صفحه 1240 مطبوعہ دمشق 2005 الطبعة الأولى