وسیع ہمت اور بلند ارادوں کے ساتھ کوشش کرو

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
295
جلد سوم
وسیع ہمت اور بلند ارادوں کے ساتھ کوشش کرو
17 نومبر 1929ء بعد نماز ظہر بہت اور قادیان میں احمد یہ انٹر کا ٹویٹ لاہور کے ممبران
اور احباب جماعت سے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے خطاب کیا۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد فرمایا:۔گو آج میری طبیعت صبح سے علیل ہے اور حرارت بھی بڑھی ہوئی ہے لیکن چونکہ میں وعدہ
کر چکا تھا نیز اس لئے بھی کہ میں چاہتا تھا بقول اس پٹھان کے جس نے کہا تھا ” میرے بچہ کا
پہلا وار ہے خالی نہ جائے اس لئے تقریر کرنے کے لئے آ گیا ہوں تا کہ جو امیدیں لے کر
کا جیٹس یہاں آئے ہیں ان کے متعلق ان کا پہلا ہی ٹرپ ضائع نہ جائے۔پس میں نے یہی
مناسب سمجھا کہ اس وقت حسب وعدہ اپنے کالجیٹ عزیزوں کے سامنے بعض باتیں بیان کروں۔سب سے پہلی چیز جو میرے نزدیک ایک طالب علم کے سامنے آتی ہے اور جو ایسی ہے کہ
میں سمجھتا ہوں ہر تندرست اور صحیح دماغ کے سامنے ضرور آنی چاہئے وہ یہ ہے کہ ایک طرف تو اس
کے سامنے امیدوں اور امنگوں کا وسیع میدان ہوتا ہے، اسے اخلاق فاضلہ سکھانے یا دیگر علوم
میں ترقی کرنے کے لئے ایسی ایسی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں جن میں بڑے بڑے لوگوں کے احوال
درج ہوتے ہیں، کالج کے کورسوں میں یا پرائیویٹ سٹڈی کے ذریعہ ایسے لوگوں کے احوال اور اعمال
کا مطالعہ کر کے طالب علم کے نزدیک دنیا کی کوئی چیز انہونی نہیں رہتی اور ہر بلندی اور ہر کمال
اسے قریب الحصول معلوم ہوتا ہے۔وہ خیال کرتا ہے جس طرح جنت کی یہ کیفیت بیان کی گئی
ہے کہ وہاں جس چیز کی خواہش ہوگی وہ فورا مل جائے گی اسی طرح دنیا کی سب ترقیاں اور
کامیابیاں میرے ارادہ اور خواہش کی پابند ہیں۔جونہی میں نے ادھر توجہ کی سب کی سب مکمل

زریں ہدایات (برائے طلباء)
296
جلد سوم
طور پر مجھے مل جائیں گی۔چونکہ طالب علم کی نظر اس کے واہمہ کے ماتحت ہوتی ہے اور وہ جس قدر
علم حاصل کرتا ہے اپنے دماغ میں سے ہی کرتا ہے، اس نے دنیا کا مطالعہ نہیں کیا ہوتا اس لئے وہ
قانونِ قدرت کے گھبرا دینے والے ست رویہ سے آگاہ نہیں ہوتا۔وہ قوت واہمہ کا غلام ہوتا
ہے۔قوت واہمہ اس کے سامنے ایک چیز پیش کرتی ہے اور وہ اس پر ایسا ایمان لے آتا ہے جیسے
ایک مومن کلام الہی پر یا ایک سائنٹسٹ نیچر پر۔وہ ایک منٹ کے لئے بھی گمان نہیں کر سکتا کہ یہ
محض ایک سبز باغ قوت واہمہ نے مجھے دکھایا ہے۔غرض ایک طرف تو وہ ایسے ایسے خواب دیکھتا
ہے اور اتنی بڑی چیز اپنے سامنے رکھتا ہے جو اگر چہ دنیا میں موجود نہیں لیکن اس کے نزدیک ایک
سچائی ہوتی ہے۔لیکن دوسری طرف اگر وہ مسلمان کے گھر پیدا ہوا اور اس نے دینیات سے کچھ
آگاہی حاصل کی ہے تو ایک اور تعلیم اس کے سامنے آتی ہے۔اور وہ یہ کہ انکسار سے کام لینا
چاہئے۔طول اہل میں نہیں پڑنا چاہئے۔لمبی امیدیں نہیں کرنی چاہئیں۔حرص و آز 1 میں مبتلا
نہیں ہونا چاہئے۔لالچ ترک کر دینا چاہئے۔پہلے پہل طالب علم کی نظر ان دونوں پہلوؤں پر
پڑ کر نا دانستہ یا دانستہ چندھیا جاتی ہے۔کبھی تو وہ جانتا ہوتا ہے کہ اس کے اندر جذبات کی ایک
جنگ جاری ہے اور کبھی وہ اسے مطلقا محسوس نہیں کرتا۔صرف ایک افسردگی اس کے قلب پر
طاری ہوتی ہے اور وہ اس کا سبب نہیں سمجھ سکتا۔اگر آپ لوگوں میں سے ہر ایک اپنے گزشتہ ایام
پر نظر ڈالے تو اسے معلوم ہوگا کہ بعض اوقات اُس پر ایسے آئے ہیں کہ بلا سبب طبیعت میں
افسردگی پیدا ہو جاتی ہے۔اور بسا اوقات اس پر ایسی ساعتیں گزری ہیں جب تعلیمی شوق کے
باوجود اُسے کالج کی تعلیم میں کوئی لذت محسوس نہیں ہوتی۔یا جب کھانا اس کے حسب منشا ہونے
کے باوجود اسے مزہ نہیں دیتا۔یا جب وہ دوستوں کی مجالس میں ان کی محبت کے اشتیاق کے
با وجود خوشی محسوس نہیں کرتا۔بلکہ علیحدگی میں بھی جہاں اس کی اپنی بادشاہت ہوتی ہے وہ جو
چاہے بناتا اور جو چاہے گراتا ہے ایسی خود مختار حکومت میں بھی وہ خوش نہیں ہوتا۔اس پر ایک
افسردگی چھائی ہوتی ہے جس کا سبب اُسے معلوم نہیں ہوتا۔یہ حالت بچوں پر بھی آتی ہے اور بڑوں پر بھی۔اور جو لوگ حقائق سے واقف ہیں وہ اس کا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
297
جلد سوم
سبب اندرونی جذبات کی جنگ بتاتے ہیں۔جن کی تفصیلات سے ہم واقف نہیں۔لیکن ان سے
متاثر ہوئے بغیر بھی نہیں رہ سکتے۔جس طرح ایک بلند پہاڑ پر جانے والا شخص لمبی سانس کھینچتا
ہے اور اس طرح معلوم ہوتا ہے کہ گویا آہیں بھر رہا ہے اور اس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا یہی حال
اندرونی جذبات کی جنگوں کے اثر کے متعلق ہوتا ہے۔بہت بلند پہاڑ پر اگر کسی ایسے انسان کا
رہنا فرض کر لیا جائے جس کے اردگرد مصنوعی طور پر ہوا کا پریشر بڑھا دیا جائے اور ہوا کے بوجہ
کثیف ہونے کے اسے لمبی سانس کھینچنے کی حاجت نہ رہے تو وہ لمبی سانس کھینچنے والے کے متعلق
یہی خیال کرے گا کہ اسے کوئی سخت صدمہ پہنچا ہے اس لئے آہیں لے رہا ہے۔حالانکہ اسے کوئی
صدمہ نہیں پہنچا ہوگا بلکہ اُسے اُس وقت جسمانی لحاظ سے فرحت حاصل ہو رہی ہوگی۔اس کا
سبب لطیف ہوا ہوگی۔میدان میں چونکہ اسے کثیف ہوا میں سانس لینے کی عادت تھی اور لطیف |
ہوا کی وہ مقدار جتنی کہ اس کے سینے کو سانس لینے کے لئے کھینچنے کی ضرورت تھی ہوا کے بوجہ لطیف
ہو جانے کے اس کی تسلی نہیں کر سکتی اس لئے اسے لمبا سانس لینا پڑتا ہے تا کافی ہوا اندر جاسکے۔یا بعض دفعہ ایسے ممالک میں جانا پڑتا ہے جہاں رطوبت زیادہ ہوتی ہے۔وہاں ہوا کے بوجہ
رطوبت بوجھل ہو جانے کے باعث انسان اس طرح محسوس کرتا ہے جیسے کوئی چیز اسے دبائے
چلی جارہی ہے۔وہ سخت گھبراہٹ محسوس کرتا ہے۔حالانکہ گرمی زیادہ نہیں ہوتی۔جیسے جاپان کا
علاقہ ہے۔وہاں یہی حالت ہوتی ہے۔جاپان میں تو شاید بہت کم لوگوں کو جانے کا موقع مل
سکے یہاں ہندوستان میں بمبئی ، کراچی یا کلکتہ میں ہی جا کر دیکھ لیا جائے گرمی تو کم محسوس
ہوگی ، پارہ بھی کم دکھائی دے گا لیکن طبیعت میں ایسی گھبراہٹ ہوگی کہ گرم سے گرم جگہ بھی
ایسی نہیں ہو سکتی۔جس کی وجہ صرف یہ ہوتی ہے کہ ہوا میں رطوبت مل جانے کے باعث
کثافت پیدا ہو جاتی ہے جو اُ سے بوجھل کر دیتی ہے۔تو بہت سی چیزیں ہمارے قلب میں ایسی
پیدا ہوتی ہیں کہ نہ تو نظر آتی ہیں اور نہ اُن کے سبب معلوم ہو سکتے ہیں۔صرف نتائج محسوس
ہوتے ہیں۔اسی طرح بعض اوقات انسان ایک افسردگی محسوس کرتا ہے لیکن اس کا سبب اُسے معلوم

زریں ہدایات (برائے طلباء)
298
جلد سوم
نہیں ہوتا۔بعض دفعہ وہ خیال کرتا ہے کہ میں بیمار ہوں اور ایسا ہوتا بھی ہے کہ بعض دفعہ طبیعت
میں بیماری کے اسباب جمع ہو جانے کی وجہ سے ہی افسردگی پیدا ہو جاتی ہے۔مگر بعض اوقات اس
کا سبب جذبات کی جنگ اور Conflicting views ہوتے ہیں۔اور اب تحقیق ہوئی ہے
کہ بعض بیماریوں کا سبب جذبات کی جنگ ہوتی ہے جن کا علاج اس جنگ کو دور کرنے سے خود بخود
ہو جاتا ہے۔اسے انگریزی میں سائی کو انپیلے سنز (PSYCHOANALYSIS) کہتے ہیں۔چونکہ موجبات جنگ نظر سے پوشیدہ ہوتے ہیں اس لئے جب ڈاکٹر پوچھتا ہے تمہیں کوئی تکلیف |
ہے؟ تو اسے نفی میں جواب دے دیا جاتا ہے۔وہ پوچھتا ہے کہیں درد ہے؟ تو کہہ دیا جاتا ہے کہ
نہیں۔لیکن پھر بھی طبیعت افسردہ ہی رہتی ہے۔کیونکہ اس کی وجہ دماغی تاثرات ہوتے ہیں۔اب تو یہاں تک معلوم ہوا ہے کہ بعض دفعہ دو سال کی عمر میں جذبات کو کوئی بار یک ساصدمہ پہنچا
مگر اس کا اثر پچاس سال کی عمر تک رہا۔بہت سے جسمانی علاج کئے گئے لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا۔لیکن جب ڈاکٹر نے اس طریق کو مد نظر رکھتے ہوئے جو میں نے اوپر بیان کیا ہے علاج کیا تو وہ
کیفیت دور ہو گئی اور مریض صحت یاب ہو گیا۔تو انسان کی زندگی میں یہ جنگ ہوتی ہے۔اور میں نے محسوس کیا ہے کہ مسلمان اور خصوصاً
احمدی طلباء میں یہ زیادہ ہے۔ایک طرف تو ان کے سامنے وسیع ارادے اور پر جوش امنگیں ہوتی
ہیں اور دوسری طرف مذہبی امور جن کے متعلق انہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کی امیدوں کو
محو کر رہے ہیں۔ان کے دل مذہب کے مصدق ہوتے ہیں۔وہ اس کی سچائی دیکھ چکے ہوتے
ہیں اس لئے اُسے بھی نہیں چھوڑ سکتے۔لیکن دوسری طرف دنیاوی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے
متعلق عقل
کہتی ہے کہ یہ بھی صحیح ہیں اس لئے انہیں بھی ترک نہیں کر سکتے۔ایسی حالت میں ان
میں سے بعض کے اندر ایسی جنگ شروع ہو جاتی ہے جس کا اثر ان کے ارادوں ، ان کی امنگوں،
ان کی صحت بلکہ ان کے دین پر بھی پڑتا ہے۔قرآن کریم میں ان کیفیات کا ذکر دو جگہ ہے۔ایک
جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَلْهُكُمُ الشَّكَاثُرُ حَتَّى زُرتُمُ الْمَقَابِرَ 2 یعنی تم بھی عجیب -
انسان ہو کہ تکاثر نے تمہیں تکلیف میں ڈال رکھا ہے۔تمہاری امنگیں ختم ہونے میں ہی نہیں

زریں ہدایات (برائے طلباء)
299
جلد سوم
آتیں۔تمہارے ارادے بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں۔اس جاہ طلبی کے خیال اور اس آگے ترقی
کرنے کی خواہش نے تمہیں ایسا خراب کر رکھا ہے کہ تم کسی کام کے نہیں رہے۔تمام اندرونہ
تمہارا بگڑ چکا ہے۔حتی کہ موت تک تمہارے اندر کسی اصلاح کی صورت پیدا نہیں ہوسکتی۔یعنی
امیدوں، امنگوں، ارادوں اور زیادت طلبی کو ایسے بھیا نک رنگ میں پیش کیا ہے کہ انسان خیال |
کرتا ہے ان سب باتوں کو چھوڑ چھاڑ کر الگ ہو جائے۔کیونکہ قرآن کہتا ہے کہ ایسے خیالات
رکھنے والوں کو موت تک ہدایت نصیب نہیں ہو سکتی۔ایسی حالت کو دیکھ کر انسان خیال کر سکتا ہے
کہ اس جنگ کا خاتمہ ہو جانا چاہئے یعنی یاد نیا کو چھوڑ دیا جائے یا دین کو۔لیکن اس کے بعد ایک
اور آیت ہے جو اُ سے ایک نئی جنگ میں مبتلا کر دیتی ہے۔ان امنگوں اور خواہشات کے متعلق
یہاں تو فرمایا تھا کہ تکاثر کی وجہ سے تم غافل ہو گئے ہو اور زیادت طلبی نے تمہیں دین سے محروم
کر دیا ہے لیکن دوسری جگہ فرمایا اِنَّا اَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ 3 یعنی ہم نے تمہیں اتنی زیادتی
بخشی ہے کہ جس کے مقابلہ میں دنیا کی اور کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی۔کوثر عربی زبان میں ایسی وسیع
زیادتی کے لئے بولا جاتا ہے جو انتہاء سے بھی آگے ہو۔مگر یہ کوثر بطور سز
کوثر بطور سزا نہیں بلکہ فرمایا
فَصَلِّ لِرَيْك وَانْحَر به تو خوش ہو کہ خدا نے تجھے اس قدر زیادتی عطا کی۔پس کثرت
اگر ایسی ہی بری چیز تھی تو چاہئے تھا کہ حکم ہوتا اس کے لئے استغفار کرو۔مگر فرمایا یہ سز انہیں بلکہ
انعام ہے۔پس تو خوش ہو۔اس سے معلوم ہوا کہ یہ خدا تعالیٰ کے انعامات میں سے ایک انعام
ہے۔پھر دوسری جگہ فرمایا اِهْدِنَا القِرَاحَ الْمُسْتَقِيمَ 5 یعنی دعا سکھائی گئی ہے کہ اے
خدا! تو نے جو جو کچھ کسی کو دیاوہ مجھے بھی دے۔اب غور کا مقام ہے کہ یہاں تو خدا تعالیٰ نے خود سکھایا ہے کہ تم تکاثر طلب کرو۔اور پھر یہ
دعا بھی سکھائی کہ جو جو انعام دنیا میں کسی کو ملا ہے وہ سب ہمیں دے۔پھر یہ کیا معمہ ہے کہ ایک
آیت میں تو تکاثر کو موجب تباہی بتایا اور دوسری میں سکھایا ہے کہ کسی چیز پر بس ہی نہ کرو بلکہ کہو جو
جو کچھ دنیا میں کسی کو ملا وہ سب ہمیں مل جائے۔گویا جب روکا تو بالکل ہی روک دیا اور جب منگوایا
تو اتنا کہ حساب ہی نہیں۔لیکن یہ دونوں چیزیں اضداد نہیں۔اور ترقی میں روک ہمیشہ وہی چیزیں

زریں ہدایات (برائے طلباء)
300
جلد سوم
ہوتی ہیں جو اضداد ہوں۔ان سے انسان گھبرا جاتا ہے کہ کسے چھوڑے اور کسے پکڑے۔قرآن
کی ان دونوں آیتوں میں سے ایک میں تو کہا گیا ہے کہ تمہاری حد سے بڑھی ہوئی امنگوں نے
تمہیں برباد کر دیا۔جس کے یہ معنے ہیں کہ امنگیں تباہ کن ہوتی ہیں۔مگر دوسری میں بتایا ہے کہ
دنیا کی ہر نعمت طلب کرو اس سے معلوم ہوا کہ امنگیں بری نہیں۔بلکہ امنگ اتنی وسیع رکھنے کو کہا
ہے کہ دنیا کا کوئی نمونہ سامنے رکھا ہی نہیں۔دنیا میں عام طور پر قاعدہ ہے کہ کسی بڑے آدمی کو
سامنے رکھ کر اس جیسا بننے کی خواہش کی جاتی ہے۔مثلا کوئی جرنیل یہ کہے گا کہ مجھے اتنا عروج |
حاصل ہو کہ میں نپولین کو بھی مات کر جاؤں۔لبرل کہے گا میں گلیڈسٹون کو پیچھے چھوڑ جاؤں۔اور
کنسرویٹو خواہش کرے گا بیکن فیلڈ میرے سامنے کچھ حقیقت نہ رکھے۔اسی طرح ہمارے پرانے
خیالات کے مسلمان بھائیوں کی نظر ہمیشہ افلاطون ، سقراط اور بقراط پر جا پڑتی ہے۔انہیں اپنی
قوم کا کوئی آدمی ایسا نظر نہیں آتا کہ اس جیسا بننے کی خواہش کریں۔مگر اسلام بتا تا ہے یہ دون
ہمتی ہے کہ یہ دعا کی جائے میں افلاطون ہو جاؤں یا نپولین بن جاؤں یا میکنفیلڈ یا پٹ بن
جاؤں۔یا کوئی مقرر خواہش کرے میں برک ہو جاؤں یا محرر میکالے بنے کی خواہش کرے۔ڈراما نویس شیکسپیئر بنا چاہے اور شاعر کیٹی بن جانے کی آرزور کھے۔بلکہ اسلام سکھاتا ہے تم یہ
دعا مانگو کہ ہم سب کچھ بن جائیں اور جملہ کمالات کے جامع ہوں۔دیکھو ہم ایسے نبی کی امت ہیں جس میں تمام انبیاء کے کمالات موجود تھے۔ہم حضرت عیسی
کے متبع نہیں کہ دعا مانگیں ان کے سے کمال ہمیں مل جائیں۔یا حضرت موسی کے پیرو نہیں کہ اُن
الله
کے کمالات حاصل ہونے کی دعا کریں۔بلکہ ہم محمد رسول
اللہ ﷺ کی امت ہیں جس نے سب
انبیاء کے کمالات اپنے اندر جمع کر لئے تھے۔اس لئے ہمیں بھی یہی خواہش اور امنگ رکھنی |
چاہئے کہ ہم تمام کمالات کے جامع ہوں۔اور سورۃ فاتحہ کی دعا اپنے اندر اس قدر وسیع مطالب
رکھتی ہے کہ نظر نہیں آتا کہ دنیا کے کسی بڑے سے بڑے انسان نے اپنے سامنے اس قدر وسیع
Imagination رکھا ہو۔سب اس سے نیچے ہی ہیں۔نہ اس کے متعلق کہا جاسکتا ہے کہ یہ تو
ناممکن سی بات معلوم ہوتی ہے اس قدر کمالات انسان کس طرح اپنے اندر جمع کر سکتا ہے۔لیکن

زریں ہدایات (برائے طلباء)
301
جلد سوم
یا درکھنا چاہئے انسان کو بڑا بنانے کے لئے ہمیشہ ناممکن چیزیں ہی اس کے سامنے رکھی جاتی
ہیں۔نپولین نے کہا تھا ناممکن کے معنے مجھے آج تک معلوم نہیں ہو سکے اگر چہ میں ہمیشہ سے یہ
لفظ سنتا آیا ہوں۔یہ سائیکالوجی کا اصول ہے کہ ممکنات کے حصول کے لئے انسان جب تک
ناممکنات میں نہیں پڑتا وہ کبھی کامیاب بھی نہیں ہو سکتا۔انسان کا دماغ ایک چھلنی کی طرح ہے
اس میں ساری چیزیں نہیں ٹھہر سکتیں۔جو آتی ہیں ان میں سے ایک قلیل حصہ اس میں ٹھہرتا ہے
باقی بہت سا نکل جاتا ہے۔ہر لحظہ انسان بیسیوں چیزیں دیکھتا ہے۔اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ
انسان ایک سیکنڈ میں صرف ہیں چیزیں ہی دیکھتا ہے تو ایک منٹ میں وہ بارہ سو دیکھے گا۔لیکن کیا
وہ سب اسے یادرہ جاتی ہیں؟ یا صرف تین چار ہی رہیں گی۔کیونکہ دماغ کی چھلنی باقی سب کو
نیچے پھینک دے گی۔تو جب تک انسان بہت بڑا ہاتھ نہیں مارتا وہ کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا۔اگر
کوئی مچھلی پکڑنے والا یہ خیال کرلے کہ میں صرف موٹی موٹی مچھلیاں پکڑوں گا تو وہ کبھی
کامیاب نہیں ہو سکتا۔وہ جال پھینک دیتا ہے اور سب کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے، چھوٹی چھوٹی
خود ہی جال سے نکل جاتی ہیں اور بڑی ہاتھ آ جاتی ہیں۔بعینہ یہی حالت ہر انسان کی ہے۔اس
کے سامنے اگر چھوٹا مقصد ہو تو وہ اس سے بھی نیچے رہ جاتا ہے۔لیکن اگر بڑا اور بلند ہو تو اس کے
مطابق ہی وہ ترقی کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔تو ترقیات کی خواہش اسلام کے خلاف نہیں
بلکہ اس کے عین مطابق ہے۔پھر سوال ہوتا ہے وہ کیا بات ہے جس سے اسلام روکتا ہے؟ اس انکسار کا کیا مطلب ہے
جو اسلام سکھاتا ہے؟ اس حرص و آز سے بچنے کے کیا معنی ہیں جسے اسلام بر اقرار دیتا ہے؟ اس
کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ حرص و آز اور لا طائل 6 امنگوں اور ترقی والی امنگوں میں بہت بڑا
فرق ہے۔اسلام امنگ سے نہیں بلکہ غلط امنگ سے روکتا ہے۔اسلام واہمہ سے منع نہیں کرتا
بلکہ غلط واہمہ سے منع کرتا ہے۔واہمہ پر ہی تو انسانی ترقی کی بنیاد ہے۔اگر انسان کے اندر سے
اسے نکال دیں تو وہ مردار رہ جاتا ہے۔یہ سب کرشمے قوت واہمہ ہی کی پرواز کا نتیجہ ہیں۔اس کی
سے روکنا ایسا ہی ہے جیسے ایک پرندے کے پر کاٹ دیئے جائیں۔اسلام پرواز سے نہیں روکتا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
302
جلد سوم
بلکہ اس سے روکتا ہے کہ ہماری قوت واہمہ غلط پرواز نہ کرے۔جس سے اسلام روکتا ہے وہ یہ
ہے کہ ہم پرواز کی نقل کریں لیکن اصل میں پرواز نہ کریں۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے آپ لوگوں
نے بعض اوقات دیکھا ہوگا کہ پالتو مرغ اڑنے کے لئے پر جھاڑتے ہیں لیکن وہ زمین سے نہیں
اُٹھ سکتے۔اسی طرح بعض انسان بھی پر مار کر ہی رہ جاتے ہیں۔وہ دوڑ کی نقل کرتے ہیں مگر
اصل میں نہیں دوڑتے۔جیسے بعض اوقات کسی کو دھوکا دینے کے لئے یونہی پاؤں مارے جاتے
ہیں۔سو اسلام پرواز سے نہیں روکتا بلکہ اس سے روکتا ہے کہ پرواز کی نقل کرو مگر پرواز نہ کرو۔اسلام نقالی کو بہت ناپسند کرتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ مسلمان ڈراما میں کامیاب نہیں
ہوئے۔انہوں نے ہر فن میں کمال پیدا کیا۔ان میں عیوب بھی آئے۔مگر تھیڑ ان میں نہیں
آیا۔شراب خانے بھی ان میں کھلے ہیں۔مسلمان عورتیں فاحشہ بھی ہو جاتی ہیں۔جو ا بازی بھی
مسلمانوں میں ہے لیکن ان میں تھیڑ نہیں آیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے دماغ میں
روز اول سے یہ بات کچھ اس طرح گھس گئی ہے کہ ہمیں حقیقت (Reality) تک ہی رہنا
چاہنے نقل کے پیچھے نہیں پڑنا چاہئے۔اور یہ بات باوجود خطر ناک تنزل کے ان سے علیحدہ
نہیں ہوئی پس ضروری ہے کہ ہم اڑیں۔بلکہ اھدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ من
بلند پروازی ہمارے لئے فرض کر دی گئی ہے۔اور یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ ہم بہت بڑا
Ideal اپنے پیش نظر رکھیں جس سے باہر کوئی چیز نہ ہو۔کیونکہ جب امید وسیع ہو تو کوشش بھی
اُسی کے مطابق وسیع ہوتی ہے۔پاگل انسان کو دیکھ لو وہ خیال کرتا ہے میں بہت قوی ہوں۔اور دیکھا گیا ہے واقعی وہ معمول سے بہت زیادہ قوی ہو جاتا ہے اور ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ
کمزور سے کمزور پاگل بھی مضبوط سے مضبوط آدمی کو اٹھا کر پھینک دیتا ہے۔وہ یہ خیال کر لیتا ہے
کہ دنیا میرے سامنے حقیر ہے میرا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اس لئے وہ اعصاب کی انتہائی قوت
صرف کر دیتا ہے۔لیکن جو یہ خیال کرے کہ میں کمزور ہوں اس کے اعصاب بھی اتنی ہی ہمت
دکھلاتے ہیں جتنا اس کا خیال ہوتا ہے۔اب تحقیقات ہوئی ہے کہ انسان کے اندر دیگر حیات کی طرح اندازہ کی بھی ایک حس ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
303
جلد سوم
آپ چھوٹے بچے کو ایک تھپڑر پورے زور سے ماریں لیکن ہاتھ اس کے جسم پر اتنے زور کا ہی
پڑے گا جسے وہ برداشت کر سکے۔لیکن مضبوط آدمی کو مارو تو اسے بہت زیادہ چوٹ محسوس ہوگی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اندرونی اعصاب اندازہ کر رہے ہوتے ہیں جس کے مطابق قوت صرف
ہوتی ہے اور نتائج مختلف نکلتے ہیں۔چونکہ ہوش مند انسان کے دل میں ایک مخفی خیال یہ بھی ہوتا
ہے کہ کہیں زیادہ زور پڑنے سے میرے اعصاب ٹوٹ نہ جائیں اس لئے وہ کچھ قوت بطور
ریز رو فورس محفوظ رکھتا ہے اور اُسے خرچ نہیں کرتا۔لیکن پاگل کے اندر چونکہ یہ خیال نہیں ہوتا
اس لئے وہ پوری طاقت صرف کر دیتا ہے۔ایک دفعہ یہاں ایک عورت
پاگل ہوگئی۔حضرت خلیفہ امسیح الاول عورتوں میں درس قرآن
دے رہے تھے کہ اس نے آکر کہا چونکہ یہاں سب لوگ میرے دشمن ہو گئے ہیں اور میرے
در پئے آزار ہیں اس لئے میں اب زندہ رہنا نہیں چاہتی۔یہ کہہ کر اس نے کھڑ کی کھولی تا نیچے
گو د جائے۔حضرت خلیفہ اول نے عورتوں سے کہا اسے پکڑ لو۔کئی ایک عورتیں اسے لپٹ گئیں
لیکن وہ ان سب سے چھوٹ چھوٹ جاتی۔اس پر آپ نے خود اسے پکڑا۔ایسے موقع پر پردہ
وغیرہ کا تو کوئی سوال ہی نہیں رہ جاتا مگر باوجود اس کے کہ آپ ایک قومی اور مضبوط آدمی تھے اور
یہ آپ کی وفات سے سات آٹھ سال قبل کا واقعہ ہے اُس وقت آپ کا جسم مضبوط تھا مگر پھر بھی
میں تو وہاں نہیں تھا مجھے گھر کی عورتوں نے بتایا، وہ آدھی آدھی کھڑکی سے لٹک جاتی تھی۔اس کی
وجہ یہی تھی کہ حضرت خلیفہ اول کی طاقت محدود دائرہ میں خرچ ہورہی تھی۔کیونکہ آپ کی عقل
ریز رو فورس کے استعمال کی اجازت نہ دیتی تھی اور وہ بوجہ فاتر العقل ہونے کے تمام قوت صرف
کر رہی تھی۔تو جتنا بڑا انسان کا اندازہ ہواسی کے مطابق قوت بھی ظاہر ہوتی ہے۔اسی سے دھوکا کھا کر
بعض لوگوں نے ایک نیا علم مسمریزم جاری کیا ہے۔تھیو سافیکل (THEOSOPHICAL)
سوسائیٹیاں اسی خیال کی تنویع ہیں۔جوں جوں انسان کے حوصلے بلند اور ارادے وسیع ہوتے
ہیں اسی کے مطابق وہ قوت بھی صرف کر سکتا ہے۔اسلام تعلیم دیتا ہے کہ ارادے بلند رکھو لیکن
ان کے مطابق عمل بھی کرو۔اُڑو! جتنا اڑ سکتے ہو اور نیت یہ ہو کہ ہم نے آسمان پر پہنچنا ہے۔یہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
304
جلد سوم
نہیں کہ بیٹھے تو رہوزمین پر مگر سمجھو یہ کہ ہم آسمان پر پہنچ جائیں گے۔گویا ارادہ اور امنگ اتنی رکھو
جتنی کے لئے تم قربانی کر سکتے ہو۔جس کے لئے قربانی نہیں کر سکتے اس سے اسلام روکتا ہے۔اسی طرح ایک امنگ ایسی بھی ہوتی ہے جس میں دوسرے کا نقصان ہوتا ہے۔یہی خیال ہوتا ہے
کہ میں بڑا بن جاؤں اور فلاں ذلیل ہو جائے۔یہ حسد ہے اس سے بھی اسلام نے روکا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمان کے سامنے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کا Ideal رکھا گیا
ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ہاں انعامات کی کمی نہیں۔اگر کوئی شخص یہ خیال کرتا ہے
کہ زید گرے تو میں اس کی جگہ لوں تو اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ خدا پر بدظنی کرتا ہے اور سمجھتا ہے خدا
کے پاس جو کچھ تھا وہ تو اس نے فلاں شخص کو دے دیا۔اب اور کچھ نہیں جو مجھے دے۔اس سے
اسلام روکتا ہے۔پس اسلام دو قسم کی امنگوں سے روکتا ہے۔ایک تو وہ جن کے خلاف انسان کی
کوشش ہو اور دوسری وہ جو نیکی کی مخالف ہوں۔جو انسان امنگ تو دل میں رکھتا ہے مگر اس کے
مطابق کوشش نہیں کرتا وہ اپنے نفس کو دھوکا دیتا ہے اور منافقت کرتا ہے۔جو شخص دوڑتا ہے اور یہ
خیال کرتا ہے کہ میں گھوڑے سے زیادہ دوڑوں گا اس میں ضرور عام حالات سے زیادہ طاقت
آجائے گی۔لیکن جو چار پائی پر لیٹا رہتا ہے اور چاہتا ہے کہ موٹر سے بھی تیز بھاگوں تو اس کا نتیجہ
سوائے اس کے کچھ نہیں ہوگا کہ اس کے اندر منافقت، بزدلی اور سستی پیدا ہو جائے گی۔جن امنگوں کے مطابق انسان کی کوشش ہو وہ جائز بلکہ ضروری ہیں۔لیکن اگر کوئی ایسے
ارادے کرتا ہے جن کے مطابق اس کا عمل نہیں تو ان سے اسلام روکتا ہے یا اس سے روکتا ہے
جس میں دوسرے کا نقصان چاہا جائے۔کیونکہ اس سے اپنی نیکی بر باد اور خدا تعالیٰ پر بدظنی ہوتی
ہے۔پس یہ دونوں متضاد چیزیں نہیں۔اس لئے امنگیں رکھو مگر ان کے ساتھ کوشش بھی کرو۔جتنی
امنگ بلند ہو اتنی ہی مفید ہے۔سوائے ان امنگوں کے جن کو خدا نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔مثلاً مردہ زندہ کرنا۔ایسی امنگ ادب کے خلاف ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔یا پھر بعض ایسی
باتیں ہیں جن کے متعلق خدا نے خود کہ دیا ہے کہ مانگنے سے نہیں ملا کر تیں۔میں خود جسے چاہوں
دیتا ہوں۔مثلاً نبوت ہے۔اس کا مانگنا بھی ناجائز ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
305
جلد سوم
پس طلباء کو ایک تو میری نصیحت یہ ہے کہ بلند ارادے رکھو اور یہ خیال مت کرو کہ اسلام |
امنگوں سے روکتا ہے اسلام صرف منافقت یا دوسروں سے حسد سے روکتا ہے۔وگرنہ سب سے
بلند ارادوں کا حق صرف مسلمان کو ہی ہے مگر جب ساتھ کوشش بھی ہو۔صوفیاء کی بعض کتب
لوگوں کو دھوکا لگ جاتا ہے۔کچھ دن ہوئے ایک سماٹری طالب علم نے تصوف کی ایک کتاب
کے متعلق مجھے کہا مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آتا اس میں کیا لکھا ہے۔یہی بار بار آتا ہے کوئی نیت مت
کر کوئی ارادہ مت کر۔جہاں خدا تعالیٰ نے کھڑا کیا ہے وہیں کھڑارہ۔لیکن یہ دراصل اس کی
اپنی کوتاہ نہی تھی وگرنہ میں نے خود یہ کتاب پڑھی ہے۔مجھے تو وہ بہت پیاری معلوم ہوتی ہے۔حضرت خلیفہ اول نے پڑھائی تھی اور فرمایا تھا میرے نزدیک جو کتابیں بہترین ہیں وہ پڑھا دیتا
ہوں۔اور قرآن ، بخاری اور فتوح الغیب پڑھائی تھی۔اور پڑھایا ایسی حالت میں کہ مجھے کوئی
اعتراض بھی نہیں کرنے دیتے تھے اور فرماتے تھے تم یہ پڑھ لو۔باقی علم خدا خود سکھاتا ہے۔عام
لوگوں
کو تو یہ کتابیں شاید جہالت سے نکالنے کے لئے بھی کافی نہ ہوں۔اور حقیقت بھی یہی ہے
که انسان خواہ جتنا بھی چاہے علم پڑھ جائے مگر خدا کے فضل کے بغیر وہ جہالت سے نہیں نکل
سکتا۔علم خدا ہی جسے چاہے سکھاتا ہے اس لئے میں یہ نصیحت بھی طلباء کے لئے ضروری سمجھتا
ہوں کہ اس دھوکا میں نہ پڑیں کہ انسان علم پڑھنے سے عالم بن جاتا ہے۔ایک محقق نے کیا ہی
اچھی بات پیش کی ہے کہ تم ہمیشہ کے لئے دنیا کو دھوکا نہیں دے سکتے۔اور ایک ہی وقت میں
ساری دنیا کو دھوکا میں نہیں رکھ سکتے۔اسی طرح اگر چہ یہ بات اس کے الٹ ہے مگر حقیقت یہی
ہے کہ کوئی علم ایسا نہیں جو انسان کی ساری عمر اور اس کے سارے حالات پر حاوی ہو سکے۔علم
کے معنی خزانہ کے ہیں یعنی وہ ہمارے پاس ہے اور جب چاہیں اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یا
وہ ایک خادم کی طرح ہے کہ اسے آواز دیں اور وہ حاضر ہو جائے۔وگرنہ وہ ناک، کان، آنکھ کی
طرح ہر وقت ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتا۔بعض لوگ طب یا فلسفہ بہت کوشش سے پڑھتے ہیں مگر
پھر بھی ایسے اوقات ان پر آتے ہیں کہ ان کے ذہن میں اس علم کی کوئی بھی بات نہیں ہوتی۔ہاں
جس وقت انہیں ضرورت ہو اور وہ اسے یاد کریں تو وہ حاضر ہو جاتا ہے۔کسی بہترین ڈاکٹر یا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
306
جلد سوم
وکیل کے دماغ میں بھی ہر وقت ادویات یا قانونی باتیں نہیں رہ سکتیں۔عام حالات میں وہ ایسا
ہی ہوتا ہے جیسے کوئی جاہل زمیندار۔جب وہ باہم دوستوں سے ملتے ہیں تو اپنے علم کی باتیں اُس
وقت ان کے ذہن میں نہیں ہوتیں بلکہ وہ عام لوگوں والی ہی گفتگو کرتے ہیں۔مثلاً یہ کہ سناؤ
خیریت ہے؟ بال بچے راضی ہیں؟ اتنی مدت کہاں رہے؟ اُس وقت ان کی ساری گفتگو میں ایک
بات بھی خاص علم کی نہیں ہوگی۔اُس وقت وہ ایسے ہی جاہل ہوں گے جیسے ایک ان پڑھ
زمیندار۔اور دیکھو کامل سے کامل آدمی بھی اپنے بیوی بچوں میں عالمانہ گفتگو نہیں کرتا بلکہ اس
کے بھی وہی جذبات اور وہی افکار ہوتے ہیں جو ایک جاہل کے دماغ میں۔ان میں مطلقاً کوئی
فرق نہیں ہوگا۔پس اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ عالم سے عالم آدمی کا بھی بہت ہی قلیل وقت
علم کے ماتحت صرف ہوتا ہے۔پس عالم اسے نہیں کہنا چاہئے جو کتابیں پڑھ لے بلکہ عالم وہ ہے
جو اپنے علم کو اپنے سامنے اس طرح حاضر کرتا رہے کہ اس کی زیادہ سے زیادہ گھڑیاں علم میں
گزریں۔میرے خیال میں ننانوے فیصدی اور ایسا بھی میں انسانیت کے ادب کے خیال سے
کہہ رہا ہوں اور نہ سو فیصدی لوگ ہی ایسے ہیں جو خیال کرتے ہیں کہ وہ عالم ہیں مگر ان کے اکثر
اوقات جہالت میں گزرتے ہیں۔پس عالم وہ نہیں جو کتابیں پڑھ لے بلکہ وہ ہے جس کے اندر
علم داخل ہو جائے۔قرآن کریم نے علم کا نام صبغت اللہ رکھا ہے 7 اور رنگ ایسی چیز ہے جو ہر ذرہ
کو اپنے رنگ میں رنگین کر لیتی ہے۔اسی لئے اسلام نے علم کا نام تصبیح رکھا ہے۔رنگ ہر جگہ
نمایاں نظر آتا ہے اور کسی وقت بھی جدا نہیں ہوتا۔تو شریعت نے علم الہی کا نام اللہ کا رنگ رکھا ہے۔قرآن شریف نے فرمایا ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا 8 بڑے بڑے
فلاسفر جو خدا تعالیٰ سے نہیں ڈرا کرتے اس لئے وہ عالم نہیں کیونکہ وہ علم سے کام نہیں لیتے۔ان کا
علم ان کے کھانے پینے، پہننے اور بیوی بچوں میں رہنے غرضیکہ تمام حالات پر حاوی نہیں ہوتا۔ان کا علم ایک پیشہ کے طور پر ہوتا ہے۔جیسے سپہ گری کا پیشہ ہے۔جب لڑائی کا وقت آئے سپاہی |
تلوار اٹھا لیتا ہے مگر بعد میں اسے علیحدہ کر کے رکھ دیتا ہے۔اسی طرح ان لوگوں نے بھی علم کو
بطور پیشہ اختیار کیا ہوتا ہے۔علم رنگ بن کر ان پر نہیں چڑھا ہوتا بلکہ اس کی حیثیت ایک کپڑے

آج 10 میں سے 10 باقی