وسیع ہمت اور بلند ارادوں کے ساتھ کوشش کرو
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
307
جلد سوم
کی سی ہے جب ضرورت ہوئی اوڑھ لیا اور پھر اتار کر رکھ دیا۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ
میں عالم ہوں۔میں سوتے ہوئے بھی گویا جاگتا ہوں 9 اس کا مطلب یہی ہے کہ سوتے
ہوئے بھی علم الہی میرے دل میں موجیں لے رہا ہوتا ہے۔اور یہی حقیقی علم ہے کہ انسان ہر
وقت اس نشہ میں سرشار رہے۔یہی علم کا حقیقی مقصد ہوتا ہے کہ انسان اس علم کی روح پر جسے اس
نے پڑھا ہے ہر وقت حاوی رہے۔دو طالب علم ایک ہی مدرسہ میں قانون کی ایک ہی کتابیں
پڑھتے ہیں مگر ایک معمولی وکیل بنتا ہے اور دوسرا بہت ہی کامیاب پریکٹس کرتا ہے۔بعض اوقات
اگر آپ
کا میاب وکیل سے کوئی دفعہ پوچھیں تو وہ بغیر کتاب دیکھنے کے نہیں بتا سکے گا۔لیکن دوسرا
معمولی وکیل جھٹ بتا دے گا۔حالانکہ پہلے کی شہرت بہت زیادہ ہوتی ہے اور دوسرے کی کچھ بھی
نہیں ہوتی۔اس کی وجہ یہی ہے کہ کامیاب وکیل نے قانون کے سطحی الفاظ تک اپنے آپ کو
محدود نہیں رکھا ہوتا بلکہ اس کی روح کو اپنے اندر جذب کر لیا ہوتا ہے۔گو اس کی شقیں اسے زبانی
یاد نہ ہوں لیکن تقریر کے وقت حج کو اس کی باتوں کا قائل ہونا پڑتا ہے حالانکہ معمولی دفعہ دیکھنے
کے لئے بھی اسے کتاب کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن دوسرے نے قانون کی روح کو اپنے اندر
جذب نہیں کیا ہوتا اس لئے وہ کامیاب نہیں ہوتا۔پس علم پڑھو۔اور اس طرح پڑھو کہ وہ تمہاری زندگانی کا ایک جزو ہو جائے اور زندگی کی
تمام حرکات پر حاوی ہو۔اگر تم میں سے کوئی قانون پڑھتا ہے تو وہ اسے اس طرح پڑھے کہ
قانون اس کی ہر بات سے ٹپک رہا ہو۔میرا یہ مطلب نہیں کہ وہ قانون کی دفعات اپنی روز مرہ کی
گفتگو اور عام حالات میں استعمال کر کے اپنے دوستوں کو پریشان کر دے اور وہ اس کے نزدیک
بھی نہ پھینکیں۔اور اس کی مثال ایسی ہو جائے جیسے کہ گورداسپور میں ایک مسل خواں تھے۔اس
کام میں انہیں اتنا شغف تھا کہ وہ کوئی کام بغیر مسل کے کرنا پسند نہیں کرتے تھے۔حتی کہ بیوی کو
بھی حکم دے رکھا تھا کہ کوئی بات بغیر مسل پیش کئے مجھ سے نہ کہا کرو۔بیوی بے چاری مجبور تھی کیا
کرتی۔آپ گھر میں آتے اور بیوی کسی چیز کے منگانے کے متعلق کہتی تو حکم ہوتا اچھا مسل پیش
کرو۔وہ مسل پیش کرتی تو اسے حکم ہوتا اچھا کیفیت سناؤ۔وہ بتاتی کہ دو پیسہ کا نمک آیا تھا وہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
308
جلد سوم
فلاں فلاں کھانے میں خرچ ہوا اور اب اس قدر کی اور ضرورت ہے۔آپ یہ سب سن کر حکم دیتے
اچھا دو پیسہ کا اور نمک خریدنے کی منظوری دی جاتی ہے۔اتفاق ایسا ہوا کہ گورداسپور کی ایک
عدالت سے کچھ مسلوں کی چوری ہو گئی۔گورنمنٹ نے اعلان کیا کہ سراغ لگانے والے کو انعام
دیا جائے گا۔ان کے پڑوسی روز مسلوں کے جھگڑے ان کے گھر میں سنتے رہتے تھے ان میں سے
کسی نے رپورٹ کر دی کہ مسلیں ان کے گھر میں ہیں۔پولیس نے تلاشی لی تو وہ نمک مرچ کی
مسلیں نکلیں۔سو میرا یہ مطلب نہیں کہ قانون پڑھنے والے طلباء قانونی دفعات کا اپنی روزمرہ کی
گفتگو اور دوست احباب کی مجالس میں استعمال شروع کر دیں اور اپنے اردگرد سے تمام دوستوں
کو پریشان کر کے بھگا دیں۔بلکہ یہ ہے کہ قانون جو روح ان کے اندر پیدا کرنا چاہتا ہے وہ ان
کے اندر پیدا ہو جائے۔اسی طرح طب جو روح پیدا کرنا چاہتی ہے وہ علم طب حاصل کرنے
والے اپنے اندر پیدا کریں۔اس کے بعد میں ایک اور بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ ہمارے
عزیزوں کو قومی کاموں میں بھی حصہ لینا چاہئے۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ گورنمنٹ حکم دیتی ہے
طلباء کا نگر میں اور دیگر سیاسی تحریکات میں حصہ نہ لیں لیکن طالب علم کہتے ہیں نہیں ہم ضرور حصہ
لیں گے۔لیکن ہم کہتے ہیں دینی کاموں میں ضرور حصہ لو اور طالب علم نہیں لیتے۔اس کی مثال تو
ایسی ہے کہ کہتے ہیں ایک شخص کی بیوی ہمیشہ الٹ ہی کیا کرتی تھی۔اگر خاوند کہتا آج میں چاول
کھاؤں گا تو وہ ضرور روٹی پکاتی۔خاوند نے بھی اس کی عادت کو سمجھ لیا۔جس دن اس کا دل چاول
کھانے کو چاہتا وہ کہہ دیتا آج ضرور روٹی پکانا اور اس دن ضرور چاول پک جاتے جنہیں وہ
مزے سے کھاتا بھی جاتا اور ساتھ ہی یہ بھی کہتا جاتا کہ میں نے تو روٹی کے لئے تمہیں کہا تھا پھر
بھی تم نے چاول ہی پکائے۔ایک دفعہ وہ دونوں کسی دریا میں سے گزر رہے تھے وہاں مرد اپنا
اصول بھول گیا اور بیوی سے کہہ دیا کہ مجھے مضبوط پکڑے رکھو۔بیوی نے اسے جھٹ چھوڑ دیا
اور وہ دریا میں بہہ گئی۔اس شخص نے دریا کے اوپر کی طرف اس کی تلاش شروع کی۔کسی نے کہا
میاں! بہنے والا نیچے جایا کرتا ہے اس لئے نیچے کی طرف تلاش کرو۔اس نے کہا نہیں میری بیوی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
309
جلد سوم
ہمیشہ الٹ ہی کیا کرتی تھی اس لئے ضرور اوپر کی طرف ہی گئی ہوگی۔تو شاید طالب علموں میں بھی
ایسی روح ہوتی ہے کہ جس کام کے متعلق کہا جائے نہ کروا سے وہ ضرور کرنا چاہتے ہیں اور جس
کے کرنے کے لئے کہا جائے اسے نہیں کرتے۔لیکن میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے بچوں میں یہ
روح یقینا نہیں ہوگی اور ان کے اندر مسلمانوں والی سیدھی سادھی روح ہوگی۔اس لئے انہیں
کچھ نہ کچھ وقت تبلیغ کے لئے بھی ضرور نکالنا چاہئے۔میں نے لاہور میں بھی طلباء کو جب یہی
نصیحت کی تھی تو بعض نے کہا تھا کہ لوگ ہماری سنتے نہیں۔میں نے جس طرح یہ کہا ہے کہ علم اس
طرح سیکھو کہ وہ تمہارے جسم کے ہر حصہ میں جذب ہو اور ہر سکون و حرکت سے اس کا اظہار ہو۔اسی طرح یہ بھی کہتا ہوں یا درکھنا چاہئے کہ تبلیغ بھی بغیر خاص جوش اور جنون کے نہیں ہو سکتی۔تمہارے اندر یہ روح ہونی چاہئے کہ ہمیں جو چیز ملی ہے ہمارا فرض ہے کہ اسے دنیا تک پہنچائیں
کیونکہ اگر یہ چیز اسے نہ ملی تو وہ ضرور تباہ ہو جائے گی۔بعض نادان کہہ دیا کرتے ہیں تم دنیا کو کافر کہتے ہو تمہاری بات کیوں سنیں۔انہیں بتانا
چاہئے کہ دنیا کے اندر کون سی سچائی ہے جسے ترک کر دینے والا نقصان نہیں اٹھاتا۔اگر کو نین بخار
کے لئے مفید ہے تو اس کو چھوڑنے والا ضرور بخار میں مبتلا ہو جائے گا۔اسی طرح جب ایک
مامور دنیا میں آیا تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اسے نہ ماننے والا نقصان نہ اٹھائے۔کفر کوئی گالی
نہیں بلکہ یہ اس نقصان کا نام ہے اور جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کفر گالی ہے۔اگر کسی صداقت
کے انکار سے کوئی بھی نقصان نہ ہو تو وہ سچائی سچائی ہی نہیں بلکہ جھوٹ ہے۔کفر کے معنے نقصان
کے ہیں۔ہر سچائی اپنے مقابل میں ایک ضرور رکھتی ہے اور اسی ضرر کا نام کفر ہے۔جو شخص ایک
سوئی کا بھی انکار کرے گا وہ بھی نقصان اٹھائے گا اور کپڑے نہیں سی سکے گا۔پھر یہ کس طرح
ہوسکتا ہے کہ ایک انسان خدا کے ایک مامور کا انکار کرے اور اسے کوئی ضرر یا نقصان نہ پہنچے۔بعض دفعہ ایک انسان جھوٹ بول دیتا ہے اس کے متعلق ہم یہ تو ضرور کہیں گے کہ اس نے جھوٹ
بولا ہے لیکن یہ نہیں کہیں گے کہ یہ جھوٹا ہے۔مگر جب جھوٹ بولنا اس کی عادت ہو جائے گی تو پھر
اسے جھوٹا ہی کہا جائے گا۔اسی طرح بعض اوقات نرم سے نرم دل آدمی بھی کسی سے لڑ پڑتا ہے مگر
زریں ہدایات (برائے طلباء)
310
جلد سوم
ہم اسے لڑا کا نہیں کہتے۔لیکن جب یہ عادت حد سے زیادہ بڑھ جائے تو ا سے لڑا کا ہی کہا جائے
گا۔اسی طرح بعض اوقات ڈاکو بھی رحم کریتے ہیں لیکن انہیں رحم دل نہیں کہا جاتا۔لیکن جب ان
کا رحم زیادہ بڑھ جائے تو انہیں بھی رحم دل کہہ دیا جاتا ہے۔اسی طرح کفر ہے۔ہر چیز کے مقابلہ
میں کفر ہے۔جب تک وہ محدود حالت کے اندر ہو ہم کہتے ہیں اس میں فلاں برائی ہے لیکن
جب اس میں برائی حد سے بڑھ جائے تو اسے برا کہا جاتا ہے۔اسی طرح جب نیکی کمال کو پہنچ
جائے تو اسے نیک کہا جاتا ہے۔دنیا میں کون سا ایسا پھل ہے جس میں کوئی نقص یا کمی نہ ہو لیکن
عام طور پر کہا یہی جاتا ہے کہ فلاں پھل بہت اچھا ہے۔پھر جب وہ سڑ جائے تو کہتے ہیں خراب
ہو گیا۔حالانکہ اس میں بعض دانے اچھے بھی ہوتے ہیں۔پس جب یہ صحیح ہے کہ نیکی کے مقابل میں کفر ہے تو ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہمارے
بھائی اس ضرر سے بچ سکیں۔اگر ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارا ایک بھائی زہر کھا رہا ہے اور ہم اسے
روکتے نہیں تو اس کے یہی معنے ہیں کہ یا تو ہمیں یہ حقیقت ہی معلوم نہیں کہ زہر کیا چیز ہے اور یا
پھر ایسے بزدل اور کمینے ہیں کہ ایک بھائی کا نقصان دیکھ کر ہمارے اندر جوش نہیں پیدا ہوتا۔ہر شخص کا ایک حلقہ اثر ہوتا ہے اور طلباء کا بھی ہوتا ہے۔اس لئے اپنے اپنے حلقہ اثر میں ضرور
تبلیغ کا فرض ادا کرنا چاہئے۔عام اصول کے لحاظ سے دیکھا جاتا ہے کہ اچھا پیج اچھا پودا اگاتا
ہے اور براپیچ بر پودا۔بسا اوقات اس کے الٹ بھی ہوتا ہے۔مگر عام قاعدہ یہی ہے۔اسی طرح
یہ ہوسکتا ہے کہ ہماری جماعت میں بھی بعض کمزور ہوں لیکن عام قاعدہ یہی ہے کہ نبیوں کی
جماعتوں میں ترقی کی قابلیت زیادہ ہوتی ہے۔اگر چہ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے بھی بعض گر
جائیں۔پس اگر ہماری قابلیت کے معیار سے لوگ گر جائیں تو ہمارا فرض ہے کہ انہیں اوپر
اٹھائیں۔اپنے اندر یہ جذب پیدا کر کے دیکھ لوضرور اثر ہوگا۔میں سمجھتا ہوں اب کافی وقت دے چکا ہوں اور میری طبیعت بھی علیل ہے اس کے علاوہ
بعض نے اس گاڑی سے جانا بھی ہوگا۔اس لئے میں اسی پر تقریر ختم کرتا ہوں۔یار زندہ
صحبت باقی۔اللہ تعالیٰ چاہے گا تو کسی دوسرے موقع پر دوسری باتیں بھی بیان کروں گا۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
وَبِاللهِ التَّوْفِيقِ"
311
جلد سوم
الفضل 29 نومبر 1929ء)
1 حرص و آز طمع ولالچ ( فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 566،18 مطبوعہ لاہور 2011ء)
2: التكاثر : 3,2
3 الكوثر : 2
4 الكوثر : 3
5 الفاتحة : 6
6 لا طائل : بے فائدہ (المنجد عربی اردو صفحہ 618 مطبوعہ جولائی 1975ء کراچی)
7: البقرة : 139
8: فاطر : 29
9 بخاری کتاب التهجد باب قيام النبى الله بالليل في رمضان صفحه 183
حدیث نمبر 1147 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية