بچپن کے نقوش ہی آئندہ زندگی کو سنوار سکتے یا اسے بدتر بناسکتے ہیں
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
57
جلد چهارم
بچپن کے نقوش ہی آئندہ زندگی کو سنوار سکتے یا اسے بدتر
بنا سکتے ہیں
26 فروری 1937ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے طلباء نے موسمی تعطیلات پر
اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو نا تھا چنانچہ اس موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے صبح 9 بجے
سکول کے ہال میں طلباء سے خطاب فرمایا جو حسب ذیل ہے۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد فرمایا:۔"میرے سامنے اس وقت کثرت بچوں کی ہے اور بچپن کی عمر ایک ایسی عمر ہے جس کا
دوسری عمروں کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کیا جاتا۔ہاں اپنی عمر کے لحاظ سے تمہاری مثال
اس بچے کی سی ہے جس کی ماں ایسے جنگل میں پھنس گئی ہو جہاں خوراک اور پانی میسر نہیں
آتا۔وہ رات اور دن پانی کی تلاش میں بھاگتی پھرتی ہے۔اس کا گوشت پگھلنا شروع ہو
جاتا ہے۔اس کی ہڈیوں کا گودا گھلنا شروع ہو جاتا ہے۔اس کی آنکھوں میں حلقے پڑ
جاتے ہیں۔اس کا چہرہ زرد ہو جاتا ہے۔اس کے کلے پچک جاتے ہیں۔اس کے ہونٹ
خشک کھال کی طرح ہو جاتے ہیں اور موت اس کے سامنے کھڑی ہوتی ہے۔لیکن اس کا
چھوٹا بچہ جس وقت چلا تا اور دودھ کے لئے بلبلاتا ہے اس کے خون کے آخری قطرے
دودھ بن کر اس کی چھاتیوں میں آجاتے ہیں اور جس وقت کہ اس کی ماں کئی دنوں سے
پانی کے ایک قطرے کو ترس رہی ہوتی ہے اس کا چھوٹا بچہ اس کی چھاتیوں سے چمٹ کر
دودھ پی رہا ہوتا ہے۔اس کے بچے کو معلوم نہیں ہوتا کہ پیاس کیا چیز ہے۔اور اس ماں کو
زریں ہدایات (برائے طلباء )
58
جلد چهارم
معلوم نہیں ہوتا کہ پانی کیا چیز ہے۔یا تمہاری مثال اپنے ماں باپ کے مقابلہ میں یا اپنے
بزرگوں کے مقابلہ میں اس بچہ کی سی ہے جو ایک پہاڑ کے پیچھے سو رہا ہوتا ہے اور فوجوں
کے زبر دست تو پخانے اس پر گولہ باری کر رہے ہوتے ہیں۔وہ مضبوط چٹانیں جس کے
بھیل 1 بعض دفعہ سینکڑوں فٹ کے ہوتے ہیں اس طرح ہوا میں اڑ رہے ہوتے ہیں جس
طرح دھنکی ہوئی روئی ہوا میں اڑتی ہے۔اس کے دائیں اور اس کے بائیں گولے آتے
اور نکل جاتے ہیں مگر وہ پڑا ہوا سو رہا ہوتا ہے۔وہ نہیں جانتا ضر ر کیا چیز ہے۔وہ نہیں جانتا
بدلہ کیا چیز ہے۔وہ اس دنیا میں ہوتا ہے مگر اس کی دنیا با وجود قریب ہونے کے اور قسم کی
دنیا ہوتی ہے۔تم بھی اپنی اس عمر میں ان مشکلات اور ان مصائب اور ان آفات اور ان
تکالیف کو نہیں سمجھ سکتے جو مصائب اور تکالیف جوانی اور ادھیڑ عمر میں بڑے لوگوں کو
برداشت کرنی پڑتی ہیں۔تم صرف ایک ہی بات جانتے ہو اور وہ یہ کہ تم منہ بسورو، اپنی
آنکھوں میں پانی کے قطرے لے آؤ اور کہوا با! فلاں چیز لے دو، اماں فلاں چیز لے دو۔اور اس کے بعد تم سمجھ لیتے ہو کہ دنیا کی ساری چیزیں تمہیں میسر آ گئیں۔پس تمہاری دنیا
امنگوں کی دنیا ہے۔تمہاری دنیا امیدوں کی دنیا ہے۔لیکن تمہارے ماں باپ کی دنیا ٹوٹی
ہوئی امیدوں اور ضائع شدہ امنگوں کی دنیا ہے۔تمہاری مثال نپولین کی اُس حالت سے
ملتی ہے جب وہ ایک فاتح اور جرار لشکر لے کر اپنے دشمن کے مقابلہ کے لئے نکلا۔جب وہ
سمجھتا تھا کہ ساری دنیا اس کے قدموں کے نیچے ہے اور اس کے ایک ہی حملہ سے وہ بری
طرح شکست کھا جائے گی۔تم بھی انہی امنگوں کی دنیا میں سرشار ہو اور کہتے ہو کہ جو
پہلوں نے نہیں کیا وہ ہم کر کے دکھائیں گے۔مگر تمہارے ماں باپ کی دنیا نپولین کی اُس
وقت کی دنیا ہے جب وہ سینٹ ہیلینا (St۔Helena) میں قید تھا۔جب وہ سمجھتا تھا کہ
میرے نالے ہوا میں اڑ گئے۔میری فریادیں بے کار گئیں۔میری امید میں ضائع ہو گئیں
اور میرے ولولے سب جاتے رہے۔جب تمہارے ماں باپ بچے تھے وہ بھی ایسی ہی
خواہیں دیکھتے تھے جیسی تم دیکھتے ہو۔مگر ان کی خوابوں کی تعبیر ہوا میں اڑ گئی اسی طرح تم جو
**
زریں ہدایات (برائے طلباء )
59
جلد چهارم
اب خواہیں دیکھ رہے ہو ان کی تعبیر بھی اُسی طرح اڑ جائے گی جس طرح تمہارے ماں باپ
کے خوابوں کی تعبیر اُڑی۔تم کو یہ نہیں معلوم کہ تمہارے آرام کی ہر گھڑی تمہارے ماں باپ کو
جہنم میں دھکیل رہی ہے۔جس وقت تم ایک اچھا لقمہ کھاتے ہو وہ لقمہ گیہوں کا نہیں کھاتے
بلکہ اپنے ماں باپ کے خون کی بوٹیاں کھاتے ہو۔جس وقت تم ایک اچھا کپڑا پہنتے ہو اس
وقت تم روئی سے بنا ہوا کپڑا نہیں پہنتے بلکہ اپنے ماں باپ کا چمڑا ادھیڑ رہے ہوتے ہو۔لوگ کہتے ہیں یہ دنیا کا سلسلہ کیوں چلایا گیا؟ میں کہتا ہوں یہ اس تکلیف کا بدلہ لینے
کے لئے چلایا گیا ہے جو بچوں نے اپنے ماں باپ کو دی تا ان کے بھی بچے ہوں اور ان کو
بھی وہی دکھ ہو جو ان کے لئے ان کے ماں باپ نے اٹھایا۔جب وہ زمانہ آئے گا کہ تم
بڑے ہو جاؤ گے، تمہاری امنگیں اپنے شباب پر ہوں گی اور تم کہو گے آج زمانہ آ گیا ہے
کہ ہم شادیاں کریں اور اپنے گھر بسائیں۔اُس وقت تمہیں معلوم ہوگا کہ تمہارے دائیں
اور بائیں دکھ ہی دکھ ہے۔تمہیں ہر چیز بری لگنی شروع ہو جائے گی اور وہی دن ہوگا جب
تمہاری سزا کا وقت شروع ہوگا اور تم ان تمام امیدوں کو خاک میں ملتا دیکھو گے جو آج
تمہارے دل میں پیدا ہورہی ہیں۔اس سے پہلے کسی نے اپنے خواب کی وہ تعبیر نہیں دیکھی
جو زمانہ اسے دکھاتا ہے، نہ تمہارے باپ نے ، نہ تمہارے دادا نے ، نہ تمہارے پردادا
نے۔جیسی تم اس وقت خواہیں دیکھتے ہو ویسی ہی خوا ہیں اپنی بچپن کی عمر میں وہ بھی دیکھا
کرتے تھے۔اور جیسے تم آج یہ سمجھتے ہو کہ تم دنیا کے بادشاہ ہو، تم اپنے ماں باپ سے کہتے
ہو فلاں چیز ہمیں لے دو اور اس کے بعد تم سمجھتے ہو اب یہ ان کا فرض ہے کہ وہ تمہیں وہ چیز
لے کر دیں۔تم کبھی یہ نہیں دیکھتے کہ ان کے ذرائع آمد کیا ہیں ، ان کے اخراجات کس قدر
زیادہ ہیں اور انہیں مالی تنگی کس قدر لاحق ہے۔تم صرف یہ جانتے ہو کہ جو کچھ تم نے مانگا وہ
تمہیں مہیا کر دیا جائے۔بعینہ اسی طرح وہ بھی اپنے بچپن کے زمانہ میں اپنے ماں باپ
سے تقاضا کیا کرتے تھے۔اور اب جو کچھ تم نے اپنے ماں باپ سے کیا ایک دن تم سے بھی
کیا جائے گا۔تمہارے بھی بچے ہوں گے۔تمہاری بھی اولاد ہو گی اور وہ بھی تم سے اسی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
60
جلد چهارم
طرح مطالبہ کرے گی جس طرح تم اب مطالبہ کر رہے ہو۔اور وہ تم سے اسی طرح چمٹ کر
یہ تقاضا کرے گی جس طرح جونکیں انسان کو چمٹ جاتی ہیں۔یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا اور
چلتا چلا جائے گا۔پھر یہ زندگی کیا ہے جس میں تم پڑنا چاہتے ہو۔اگر اس دن کا نقشہ
تمہارے سامنے آجا تا تو تم کبھی اپنی امنگوں کو حد اعتدال سے بڑھنے نہ دیتے۔اگر وہ نئی نویلی
دلہن جو خوشی سے پھولی نہیں سماتی اور کہتی ہے اب میں اپنے گھر میں آبسی اُس دن کا نقشہ
اپنے تصور میں لائے جب اس کا بچہ دانت نکال رہا ہوگا ، اس کی آنکھیں دکھ رہی ہوں گی،
بخار اور اسہال سے نڈھال ہو رہا ہوگا اور پندرہ پندرہ دن اس کی تیمارداری میں اسے
جاگنا پڑے گا۔اور وہی مرد جو ابتدا میں بہادری سے اس کی خدمت کرنے کے لئے تیار
تھا، جو اس پر اپنی جان قربان کرنے کے لئے بھی آمادہ تھا اسے گالی دے گا اور کہے گا
کمبخت! بچے کو سلاتی کیوں نہیں اس نے میری نیند حرام کر دی۔تو کبھی وہ دکھاوے کے
نقشہ سے بے جانخر میں مبتلا نہ ہو۔مگر پھر کیوں یہ سلسلہ ختم نہیں ہوتا ؟ اسی لئے کہ اللہ تعالیٰ
نے افزائشِ نسل کے لئے اس سلسلہ کی بنیاد محبت پر رکھی ہے جبر پر نہیں رکھی۔اور چونکہ اس
کی بنیاد محبت پر ہے اس لئے جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے ماں باپ یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی چیز
انہیں مل رہی ہے۔یہ نہیں سمجھتے کہ ان کے لئے دکھ درد اور تکلیف کا سامان ہو رہا ہے۔یہ
محبت انسانی دل پر اس قدر غالب ہے کہ اگر کوئی شخص کسی ماں سے کہے کہ لاؤ اپنا بچہ مجھے
دے دو میں اسے مار ڈالوں تا اس کی وجہ سے تمہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے تو وہ چیل کی طرح
چھپٹا مار کر چاہے گی کہ اس کی آنکھیں نکال لے اور اگر ممکن ہو تو اس کا جگر چیر ڈالے۔اسی
لئے کہ وہ اپنے بچہ کی پرورش محبت کی وجہ سے کرتی ہے جبر کی وجہ سے نہیں کرتی۔اگر جبر پر
اس کی بنیاد ہوتی تو وہ کہتی بے شک لے جاؤ اور اسے مار ڈالو۔تو اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو
محبت پر چلایا ہے تا دنیا کا سلسلہ قائم رہے اور ایک لمبے عرصہ تک ختم نہ ہو۔میرے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا وہ ایم اے تھا۔کہنے لگا میں کسی خدا کا قائل
نہیں۔میں نے کہا کیوں؟ اس نے کہا اس لئے کہ دنیا میں اس قدر مشکلات اور مصائب
زریں ہدایات (برائے طلباء )
61
جلد چهارم
ہیں کہ میں ہرگز نہیں سمجھ سکتا کہ اس دنیا کو خدا نے بنایا ہے۔اور اگر خدا نے ہی دنیا کو
مشکلات میں ڈالا ہے تو پھر وہ ہر گز رحم کرنے والا نہیں۔میں نے کہا آخر تمہیں کیا ہوا اور
کیوں اس قسم کے خیالات تمہارے دل میں پیدا ہوئے؟ وہ کہنے لگا دنیا میں کوئی خوشی کا
سامان نہیں۔ہر طرف دکھ ہی دکھ اور تکلیف ہی تکلیف ہے۔میں نے کہا آپ برا تو نہ
منائیں گے اگر میں اس کا جواب دوں۔وہ کہنے لگا برا کیوں منانے لگا ہوں۔میں تو چاہتا
ہوں کہ میرے اس سوال کا کوئی شخص جواب دے۔میں نے کہا اس کا جواب بالکل
آسان ہے۔کہنے لگا کیا ؟ میں نے کہا آپ بازار میں چلے جائیں وہاں آپ کو رسی کے کئی
ٹکڑے مل جائیں گے۔آپ ایک رسی کا ٹکڑا لے لیں اور اس سے پھانسی لے کر مر
جائیں۔وہ کہنے لگا میں نہیں سمجھتا تھا آپ اتنی سختی سے مجھے جواب دیں گے۔میں نے کہا
میں نے آپ سے کوئی سختی نہیں کی۔میں نے تو آپ کے قید خانہ کے دروازہ کو کھولنے کا
طریق بتایا ہے۔جب یہ دنیا مصیبت ہی مصیبت ہے اور اس کا آپ کے دل پر اتنا گہرا اثر
ہے کہ آپ سمجھتے ہیں یا تو اس دنیا کو کسی خدا نے نہیں بنایا اور اگر واقعہ میں خدا نے بنایا ہے تو
وہ ظالم ہے تو جو اس مصیبت سے نکلنے کا آسان ترین راستہ ہے وہ میں نے آپ کو بتا دیا
ہے۔اس پر کچھ پیسے بھی خرچ نہیں ہوں گے۔رسی کے کئی ٹکڑے آپ کو آسانی سے مل
سکتے ہیں آپ پھانسی لیں اور مر جائیں گھبراتے کیوں ہیں۔وہ کہنے لگا یہ تو غلط طریق ہے۔اب میں دنیا میں آچکا ہوں اور خود بخود اس سے نہیں نکل سکتا۔میں نے کہا دکھوں کی دنیا
میں جو شخص آیا کرتا ہے وہ اس سے نکلنے کی کوشش کیا کرتا ہے۔کیا آپ نے کبھی سنا کہ
قید خانہ میں جا کر کوئی شخص کہے کہ اب تو میں قید خانہ میں آ گیا ہوں اب خواہ مجھے کوئی نکلنے
کا کیسا ہی اعلیٰ طریق بتائے میں اس سے فائدہ نہیں اٹھاؤں گا ؟ جب نہیں تو میں نے ایک
آسان طریق آپ کو بتا دیا ہے جو دراصل یہ سمجھانے کے لئے ہے کہ آپ نے جو نتیجہ نکالا
ہے وہ غلط ہے۔پھر میں نے کہا یہ تو الگ بات رہی کہ تم اس مصیبت سے نکلنے کے لئے کیا
کرو۔سوال یہ ہے کہ جو لوگ خود کشی کر لیتے ہیں تم انہیں پاگل کہتے ہو یا نہیں؟ یہ ڈاکٹروں
زریں ہدایات (برائے طلباء )
62
جلد چهارم
کا عام خیال ہے کہ جو لوگ خود کشی کرتے ہیں وہ کسی عارضی جنون کے نتیجہ میں کرتے ہیں۔پس جب خود کشی کرنے والوں کو پاگل کہا جاتا ہے اور آپ بھی ایسے شخص کو پاگل ہی کہیں
گے تو تمہارا ان کو پاگل کہنا بتاتا ہے کہ تم اس دنیا کو مصیبت کی دنیا نہیں سمجھتے بلکہ یہ سمجھتے ہو
کہ گو یہ مصیبت کی دنیا ہے مگر یہ کسی بڑی نعمت کا پیش خیمہ ہے۔اور جو مصیبت کسی نعمت کا
پیش خیمہ ہوا سے کوئی شخص برانہیں کجھتا۔تو اس دنیا کی مشکلات بظاہر ایسے ہیں کہ لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ دنیا میں آنا عذاب
ہے مگر اس عذاب کی دنیا سے اپنی خوشی سے جاتا کوئی نہیں۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
عذاب میں بھی رحمت کا سامان موجود ہے اور ان رحمت کے سامانوں کی وجہ سے ہی انسان
عذاب برداشت کر لیتا ہے۔چنانچہ ان رحمت کے سامانوں
کا اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف
کے ابتدا میں ہی ذکر کیا اور فرمایا الْحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ 2 یعنی سب تعریفیں اس اللہ
کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔اب یہ ہر شخص جانتا ہے کہ جب دنیا میں یہ کہا
جاتا ہے کہ فلاں تعریف کا مستحق ہے تو یہ اسی موقع پر کہا جاتا ہے جب اس سے انسان کو کوئی
فائدہ حاصل ہوا ہو یا اس کے کام کی وجہ سے اسے خوشی ہو۔یہ نہیں ہوتا کہ مثلاً جلا رجب
کسی شخص کو پھانسی پر لٹکائے تو پھانسی پر لٹکنے والا کہے کہ جلاد کا درجہ بلند ہو اور اس کی شان
ارفع ہو۔وہ تو اس کو گالیاں دے گا اور اسے برا بھلا کہے گا۔تو جب کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ
خدا کی شان ارفع ہو، اس کی حمد دنیا میں ظاہر ہو تو اس کے معنے یہی ہیں کہ خدا تعالیٰ نے
اس پر احسان کیا ہے جس کا وہ ان الفاظ میں شکریہ ادا کرتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ
میں مومن کو اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جب تم قرآن پڑھنے لگو تو تمہاری قلبی
حالت ایسی ہو سکتی ہے کہ تم اس دنیا کو مصیبت کی زندگی قرار دو اور اس دنیا میں آنے کو
ایک عذاب سمجھو مگر فرمایا الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ اگر تمہاری صرف یہی زندگی ہوتی
تب بے شک یہ زندگی عذاب تھی مگر تمہاری یہی زندگی نہیں بلکہ اور بھی انسان کی کئی
زندگیاں ہیں بلکہ اسی زندگی کے متوازی ایک روحانی زندگی بھی ہے جو انسان کو اگر حاصل
زریں ہدایات (برائے طلباء )
63
جلد چهارم
ہو جائے تو باوجود اس دنیا کے تمام دکھوں کے وہ خوشی محسوس کرتا اور تمام تکالیف کو بھول
جاتا ہے۔حضرت خلیفتہ المسح الاول سنایا کرتے تھے کہ بھیرہ میں ایک بڑھیا عورت رہتی تھی وہ
بہت ہی غریب تھی اور اس کے گزارہ کی کوئی صورت نہ تھی۔ایک دن مجھے خیال آیا کہ اس
کے پاس چلیں اور اس سے دریافت کریں کہ کسی چیز کی اسے ضرورت تو نہیں۔میں اس
کے پاس گیا اور کہا اماں! کوئی ضرورت ہو تو بتاؤ میں خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں۔وہ کہنے لگی سُبحَانَ اللهِ مجھے کیا ضرورت ہو سکتی ہے۔میری ہر ضرورت اللہ تعالیٰ نے
پوری کی ہوئی ہے۔آپ فرمانے لگے میں نے پھر کہا نہیں کوئی ضرورت ہو تو مجھے بتاؤ۔وہ
کہنے لگی بیٹا ! ایک میں ہوں اور ایک میرا لڑکا ہے۔روٹی ہمیں اللہ تعالیٰ بھیج دیتا ہے،
سونے کے لئے ہمارے پاس چار پائی موجود ہے اور ایک لحاف بھی ہے۔ہم ماں بیٹا اسی
ایک چارپائی پر سو جاتے ہیں۔جب کچھ دیر کے بعد میرا ایک پہلو ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو میں
کہتی ہوں بیٹا! اپنا پہلو بدل لو۔وہ بدل لیتا ہے اور اس طرح مجھے اپنا دوسرا پہلو گرم کرنے
کا موقع مل جاتا ہے۔اور جب میرے بیٹے کا ایک پہلوٹھنڈا ہو جاتا ہے تو وہ کہتا ہے اماں!
دوسرا پہلو بدل لے اور میں بدل لیتی ہوں اور اس کا پہلو گرم ہو جاتا ہے۔غرض اسی طرح
ہماری ساری رات گزر جاتی ہے۔پھر ہمارے پاس ایک موٹے حروف کا قرآن شریف
موجود ہے جو ہم سارا دن پڑھتے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ ہمیں اور کیا چاہتے۔ایک دنیا دار انسان اگر ایسی عورت کو دیکھے تو وہ کہے گا کہ یہ پاگل ہوگئی۔لیکن سوال یہ ہے
کہ دنیا کی تکلیفوں نے اسے کیوں متاثر نہ کیا اور ان کی غربت کی حالت اور ان کے لباس
کے فقدان نے کیوں انہیں بے تاب نہ کر دیا۔یہ حقیقت ہے کہ دنیا اپنی تمام کششوں اور
اپنے تمام لشکروں کے ساتھ اس بڑھیا عورت اور اس کے بچہ پر حملہ آور ہوئی۔مگر ان کے
دل کی جنت نے ان کے جنموں کو ٹھنڈا کر دیا اور وہ رحمت کا پانی جو ان کے اندر سے نکل
رہا تھا اس نے دنیا کے غضب کی آگ کو بجھا دیا۔بھلا اس سے زیادہ اور کیا تکلیف ہو سکتی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
64
جلد چهارم
ہے کہ نہ کپڑا میسر ہو نہ عمدہ کھانا صرف ایک لحاف تھا جس میں ایک ادھیڑ عمر کا لڑکا اور ایک
بڑھیا پھونس 3 سوتی تھی مگر ان کے نزدیک دنیا کی ساری نعمتیں انہیں میسر تھیں۔گھر میں
ان کے لئے کوئی راحت کا سامان نہ تھا۔ان کے بچے نہ تھے۔وہ لڑکا شادی شدہ نہ تھا۔گویا آئندہ نسل کے جاری رہنے کا بھی کوئی امکان نہ تھا۔اگر کوئی دنیا دار ہوتا تو یہ حالت
دیکھ کر وہ رو رو کر اپنی آنکھیں ضائع کر لیتا۔مگر وہ بڑھیا عورت کہتی ہے قرآن میرے
پاس موجود ہے اس کے علاوہ مجھے اور کیا چاہئے۔تو قرآن سے جو راحت وہ حاصل کرتی
تھی وہی راحت دنیا کے تمام عذابوں کو ٹھنڈا کر دیتی اور دنیا کے رنجوں کو خوشی میں بدل
دیتی تھی۔ایک دنیا دار بے شک کہے کہ یہ جہالت ہے ، یہ بے وقوفی اور نادانی ہے۔مگر
سوال یہ ہے کہ یہ اس کے نزدیک جہالت ہے۔ان لوگوں کے نزدیک جہالت نہیں
جنہوں نے روحانی زندگی حاصل کی۔لیکن خواہ اس کا نام جہالت رکھ لو تمہیں اقرار کرنا
پڑے گا کہ ایک چیز دنیا میں ایسی موجود ہے جو دنیا کی تمام تکلیفوں اور دکھوں کو ٹھنڈا کر کے
ان کو راحت میں بدل دیتی ہے۔پھر اس کے بعد دیکھ لو ایسے عالم لوگ جن کے علم کا کوئی انکار نہیں کر سکتا ، جنہوں نے
دنیا میں عظیم الشان تغیرات پیدا کر دیئے ہیں مثلاً انبیاء اور صحابہ کرام ان میں بھی ایسے
لوگ پائے جاتے ہیں جو دنیا میں تکالیف کے لحاظ سے انتہاء درجہ تک پہنچ گئے مگر ان کے
کی کیا
دل کی خوشیاں نہیں گئیں۔رسول کریم ﷺ نے ایک دفعہ ایک صحابی کو جوا بھی نوجوان لڑکا تھا
دیکھا کہ وہ غمگین صورت بنائے کھڑا ہے۔رسول کریم ﷺ نے اسے فرمایا تم غمگین کیوں ہو؟
وہ کہنے لگا یا رسول
اللہ! میرا باپ بدر کی جنگ میں شہید ہو گیا ہے اور میں اس غم کی وجہ سے
افسردہ شکل ہوں۔آپ نے فرمایا میں تمہیں بتاؤں کہ مرنے کے بعد تمہارے باپ سے کیا
کیفیت گزری۔سنو! اللہ تعالیٰ نے مجھے الہاما بتایا ہے کہ تمہارے باپ کی روح مرنے کے
بعد اللہ تعالٰی کے سامنے پیش کی گئی اور اللہ تعالیٰ نے خوش ہو کر کہا میرے بندے! تیری کوئی
خواہش ہو تو مجھ سے بیان کر۔میں تیری ہر خواہش پوری کروں گا۔تمہارے باپ نے اس
صلى الله
زریں ہدایات (برائے طلباء )
65
جلد چهارم
کے جواب میں کہا کہ اے میرے رب! میری خواہش یہ ہے کہ مجھے پھر دوبارہ زندہ کرتا
میں پھر تیری راہ میں اپنی جان دوں، اور پھر زندہ کر اور پھر اپنی راہ میں وفات دے4
اب یہ لوگ جاہل نہیں تھے اور نہ دنیا ان کو کبھی جاہل کہہ سکتی ہے۔کیونکہ ان لوگوں نے دنیا
میں علوم کے دریا بہا دیئے اور دنیا کو انہوں نے وہ کچھ دیا جو نہ ایران دے سکا نہ روم دے
سکا۔انہوں نے دنیا کو وہ علوم سکھائے کہ آج یورپ بھی انہی کی خوشہ چینی کر رہا ہے۔تم کو
جو تعلیم دی جاتی ہے شاید اس کے ماتحت میری اس بات پر تم تعجب کرو اور کہو کہ یورپ کب
مسلمانوں کے علوم پر فخر کرتا ہے۔مگر حقیقت یہی ہے کہ تمہارے کورسوں میں بھی ان
باتوں کو چھپایا جاتا ہے۔ہاں بعض علیحدہ کتابیں ہیں جن میں ان تمام امور کا ذکر ہے اور
جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ علم طب اور علم فلسفہ اور علم ہندسہ اور علم ہیئت اور علم منطق
اور اسی طرح کے اور بیسیوں علوم ایسے ہیں جو عربوں سے یورپ نے سیکھے۔حتی کہ ان علوم
کے متعلق جس قدر اصطلاحات ہیں وہ بھی عربوں کی ہی نقل کی ہوئی ہیں۔اور تو اور
میوزک کے متعلق میں نے ایک کتاب دیکھی ہے جس میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ آجکل
گانے بجانے کے متعلق جس قدر تازہ قوانین بنائے گئے ہیں وہ سب کے سب حتی کہ ان
کے متعلق اصطلاحات بھی عربوں کی کتب سے لی گئی ہیں۔پھر اس ضمن میں وہ ایک عجیب بات کا ذکر کرتا ہے وہ برٹش میوزیم کی ایک کتاب کا
حوالہ دیتے ہوئے لکھتا ہے کہ اس کے مصنف نے پادریوں سے پوچھا کہ فلاں فلاں علم کی
کتابیں مسلمانوں میں نہایت اعلیٰ درجہ کی ہیں۔کیا میں مسلمانوں کی ان کتابوں کا
انگریزی میں ترجمہ کر سکتا ہوں؟ وہ لکھتا ہے کہ بشپ نے اس کے جواب میں اسے لکھا کہ
ترجمہ تو بے شک کرو مگر مسلمانوں کا نام کہیں نہ لو اور اشارہ بھی یہ ذکر نہ کرو کہ تم کسی
مسلمان کی کتاب کا ترجمہ کر رہے ہو ایسا نہ ہو کہ ہمارا مذہب خراب ہو جائے۔پھر وہ
لکھتا ہے کہ اس بشپ کا یہ خط برٹش میوزیم میں آج تک موجود ہے۔غرض آج جس قدر
علوم رائج ہیں اور جن پر یورپ فخر محسوس کرتا ہے وہ سب کے سب یا ان کا ایک معتد بہ حصہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
66
جلد چهارم
ایسا ہے جو مسلمانوں سے آیا۔ابن رشد کا فلسفہ آج سے سو سال پہلے پیرس کی یونیورسٹی میں پڑھایا جاتا تھا۔مگر
لوگوں کو مغالطہ میں رکھنے کے لئے اور یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ گویا یہ فلسفہ کسی انگریز کی
دماغی کاوش کا نتیجہ ہے ابن رشد کو ایور ریس (Averroes) کہا جاتا ہے۔اسی طرح
بوعلی سینا کا قانون پڑھایا جاتا اور کہا جاتا کہ یہ ایوے سینا (Avicenna) کا قانون
ہے۔گویا ناموں میں ذرا سا فرق کر دیا گیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں نے بھی جب
ان علوم کو انگریزوں کی کتابوں میں پڑھا تو انہوں نے یہ سمجھا کہ یہ کسی یوروپین مصنف کی
تصنیف ہے۔حالانکہ وہ مسلمانوں کی تصنیف ہوا کرتی تھی۔لطیفہ یہ ہے کہ ایک دفعہ جب کہ مسلمانوں کی ترجمہ شدہ کتابیں روم کی یونیورسٹی میں
پڑھائی جاتی تھیں بعض نئے علوم نکلے جن کی بناء پر عیسائیوں نے یہ کوشش کی کہ ان کتابوں
میں سے بعض حصے نکال دیئے جائیں۔اس پر پادریوں نے کفر کے فتوے دیئے اور کہا کہ
اگر ان حصوں کو نکالا جائے گا تو کفر ہو جائے گا۔گویا مسلمانوں کی کتابیں ایک لمبے عرصہ
تک اپنے ہاں رائج رہنے کی وجہ سے پادری یہ سمجھنے لگ گئے کہ یہ عیسائیوں کی ہی کتابیں
ہیں اور اگر کسی حصہ کو نکالا گیا تو کفر ہو جائے گا۔تو یہ جو میں نے کہا ہے کہ یورپ اب بھی
مسلمانوں کے علوم پر فخر کرتا ہے اس کی گواب تمہیں سمجھ نہ آئے مگر جب تم بڑے ہو گے تو
تمہیں معلوم ہوگا کہ یہی بات درست ہے جو میں نے کہی۔غرض وہ لوگ ایسے تھے جنہوں
نے دنیا کو علم سے بھر دیا مگر ان کو بھی خدا نے جنت دی ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے عمل
سے ثابت کر دیا تھا کہ دنیا کی تکلیفیں تکلیفیں نہیں بلکہ وہ ان تمام تکلیفوں کو عین راحت سمجھتے
اور اس بات پر فخر کرتے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ان تکلیفوں کے برداشت کرنے کا موقع
دیا۔حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کا ایک ہاتھ ایک لڑائی میں شل ہو گیا تھا حتی کہ حضرت علی
رضی اللہ عنہ کی بیعت جب سب سے پہلے انہی سے کرائی گئی تو کسی نے یہ فال لی تھی کہ جس
زریں ہدایات (برائے طلباء)
67
جلد چهارم
الله
طرح طلحہ کا ہاتھ شل ہے اسی طرح یہ خلافت بھی ہمیشہ شل رہے گی۔مگر ان کا ہاتھ کس
طرح مثل ہوا؟ احد کی جنگ میں جب دشمنوں نے رسول کریم ﷺ پر حملہ کر دیا اور اسلامی
لشکر ایک حادثہ کی وجہ سے جس کی تفصیل کا یہ موقع نہیں منتشر ہو گیا تو اُس وقت حضرت طلحہ
نے اپنا ہاتھ رسول کریم ﷺ کے آگے کر دیا تا کہ جو تیر بھی آئے ان کے ہاتھ پر لگے
رسول کریم اللہ کی طرف نہ جائے۔اب جس قدر تیر آتے وہ حضرت طلحہ اپنے ہاتھ پر
لیتے جاتے۔یہاں تک کہ تیر لگتے لگتے ان کا ہاتھ شل ہو گیا 5 اب تم اس کے مقابلہ میں
پنے آپ کو دیکھو اور سوچو کہ کتنی چھوٹی چھوٹی تکلیفوں پر تم گھبرا جاتے ہو۔کسی شخص کو ایک
تیر لگ جائے تو وہ رونے لگ جاتا ہے مگر انہیں تیروں پر تیر لگتے تھے اور وہ اُف تک نہیں
کرتے تھے یہاں تک کہ تیر لگتے لگتے ان کا ہاتھ شل ہو گیا اور ہمیشہ کے لئے بیکار ہو گیا۔بعد میں ایک دفعہ کسی موقع پر ایک شخص نے انہیں لنجا کہہ دیا۔تو انہوں نے کہا ہاں ! میں لنجا
ہوں مگر تمہیں پتہ ہے میں کس طرح گنجا ہوا ؟ پھر انہوں نے تمام واقعہ سنایا اور کہا کہ تم تو
مجھے لنچا کہہ کر ایک عیب میری طرف منسوب کرتے ہومگر میں یہ تکلیف برداشت کرنا اپنے
لئے ہمیشہ باعث فخر سمجھتا ہوں۔غرض تکلیف کی دنیا کو دیکھ کر حقیقت راحت بظاہر معدوم معلوم ہوتی ہے لیکن ہمیں
اسی دنیا میں اس دنیا کے متوازی بعض غیر مرئی دنیا ئیں نظر آتیں اور بعض غیر مرئی عالم
دکھائی دیتے ہیں جن عالموں اور دنیاؤں میں ایسی راحت ہے جو اس دنیا کی تکلیف کو
بالکل بھلا دیتی ہے اس کی ایک مثال میں نے ایمان العجائز یعنی بڑھیا عورت کے ایمان سے
پیش کی ہے جو ایمان تو ہوتا ہے مگر لوگ کہہ دیتے ہیں یہ عدم علم اور جہالت کا ایمان ہے۔مگر
دوسری مثال میں نے ایسے لوگوں میں سے ایک کی پیش کی ہے جنہوں نے دنیا میں علم کے
دریا بہا دیئے اور اپنی قوت قدسیہ سے ایسے عظیم الشان تغیرات پیدا کئے کہ دنیا آج تک ان
کے طریق عمل کی نقل کرنے پر مجبور ہے۔انہی میں سے ایک مثال حضرت عثمان بن مظعون
کی بھی ہے۔وہ چھوٹے بچے تھے، سترہ اٹھارہ سال ان کی عمر تھی اور رسول اکر م م ا الا اللہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
68
جلد چهارم
نہایت ہی پیارے تھے۔دراصل رسول کریم ﷺ پر ابتدائی زمانہ میں ایمان لانے والے
بالعموم نوجوان ہی تھے۔سب سے بڑی عمر کے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے مگر ان کی عمر
بھی اُس وقت 37 سال تھی۔اور باقی لوگ جو آپ پر ایمان لائے وہ 11 سال سے 37
سال تک کی عمر کے تھے۔اور جو بڑے بڑے صحابہ ہیں ان میں سے بالعموم وہ ہیں جو
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مستقلی کرتے ہوئے 15 سے 21 سال کی عمر کے تھے۔الله
ان ہی میں سے ایک حضرت عثمان بن مظعون بھی تھے جن کی عمر 17 ، 18 سال کی تھی جب
وہ رسول
کریم ﷺ پر ایمان لائے۔آپ ایک بڑے مالدار اور رئیس شخص کے بیٹے تھے
جب ایمان لائے تو خاندان نے ان کا بائیکاٹ کر دیا۔انہیں گھر سے نکال دیا اور کئی دکھوں
میں انہیں اس قدر مبتلا کیا کہ مکہ میں رہنا ان کے لئے مشکل ہو گیا اور وہ ہجرت کر کے حبشہ
گئے۔کچھ عرصہ جب انہیں اور ان کے بعض دوسرے ساتھیوں کو وہاں رہتے گزر گیا تو
کفار نے ایک دفعہ یہ مشہور کر دیا کہ مکہ میں امن ہو گیا ہے۔جس سے ان کی غرض یہ تھی کہ
جو لوگ مکہ سے ہجرت کر کے جاچکے ہیں وہ کسی طرح واپس آ جائیں اور ہم انہیں پھر
تکالیف پہنچائیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اور بعض صحابہ یہ خبر سن کر واپس آگئے۔انہی میں
حضرت عثمان بن مظعونؓ بھی تھے۔جب وہ مکہ کے قریب پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان
سے دھوکا کیا گیا ہے اور مکہ میں کوئی امن نہیں ہوا۔اس پر بعض صحابہ پھر واپس چلے گئے۔حضرت عثمان بن مظعون کی بھی یہی نیت تھی کہ واپس چلے جائیں مگر انہیں مکہ کا ایک رئیس
مل گیا جو ان کے باپ کا بہت گہرا دوست تھا۔وہ انہیں دیکھ کر کہنے لگا عثمان ! تم کہاں؟ وہ
کہنے لگے میں نے خبر سنی تھی کہ مکہ میں امن ہو گیا ہے اس لئے واپس آ گیا مگر یہاں آ کر
معلوم ہوا کہ یہ خبر بالکل جھوٹ ہے اس لئے اب ارادہ ہے کہ پھر حبشہ واپس چلا جاؤں۔وہ رئیس کہنے لگا بھلا وطن سے اچھا مقام بھی کوئی اور ہو سکتا ہے تم یہیں رہو، تمہاری حفاظت
کا میں ذمہ دار ہوں اور تمہارے متعلق میں یہ اعلان کر دیتا ہوں کہ تم میری حفاظت میں
ہو۔چنانچہ وہ اپنی حفاظت میں انہیں مکہ لائے اور اعلان کر دیا کہ اب عثمان آئندہ سے