بچپن کے نقوش ہی آئندہ زندگی کو سنوار سکتے یا اسے بدتر بناسکتے ہیں
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
69
جلد چهارم
میری پناہ میں ہے۔چنانچہ وہ آزادی سے پھرتے رہے۔ایک دن اسی طرح مکہ میں پھر
رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا حضرت بلال اور بعض دوسرے صحابہ جو غلام تھے انہیں لوگ
بری طرح مار پیٹ رہے ہیں۔گرم گرم ریت پر انہیں گھسیٹا جاتا ہے اور بڑے بڑے پتھر
ان کے سینہ پر رکھے جاتے ہیں۔حضرت بلال چونکہ حبشی تھے اور انہیں اور کچھ نہیں آتا تھا اس
لئے جوں جوں انہیں گھسیٹتے اور مارتے وہ یہی کہتے کہ احد، احد۔جب حضرت عثمان بن مظعون
نے دیکھا کہ صحابہ لہولہان ہو رہے اور کفار کے کوڑے کھا رہے ہیں تو ان کے دل کو سخت
صدمہ پہنچا اور وہ اس رئیس کے پاس گئے اور کہا چا! میں آج تک تمہاری حفاظت اور پناہ
میں تھا مگر آج میں نے مسلمانوں کی ایسی دل ہلا دینے والی حالت دیکھی ہے کہ اس کے
بعد میری غیرت یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ میرے دوسرے بھائی تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں
تکالیف برداشت کریں اور میں آرام سے پھرتا رہوں۔اس لئے آج سے میں آپ کی
حفاظت سے دست بردار ہوتا ہوں۔وہ کہنے لگا اگر میری حفاظت سے نکلے تو تمہارا وہی
حال ہو گا جو دوسرے مسلمانوں کا ہو رہا ہے۔کہنے لگے کوئی پرواہ نہیں۔اس نے کہا پھر
سوچ لو، ایسا نہ ہو کہ بعد میں تمہیں کوئی تکلیف پہنچے۔وہ کہنے لگے کہ میں کچھ سوچنا نہیں
چاہتا میں اب یہ فیصلہ کر چکا ہوں کہ آپ کی حفاظت سے نکل جاؤں۔آخر جب اس نے
اس قدر اصرار دیکھا تو وہ خانہ کعبہ میں گیا اور اس نے اعلان کر دیا کہ اب عثمان میری
حفاظت میں نہیں رہا۔لیکن چونکہ وہ غلام نہیں تھے بلکہ آزاد تھے اور ایک مشہور رئیس کے
بیٹے تھے اس لئے لوگوں نے انہیں کوئی تکلیف نہ دی۔ایک دن عرب کے مشہور شاعر لبید جو بعد میں مسلمان ہو گئے تھے اور عرب کے مشہور
ترین شعراء میں سے تھے کسی میلہ کے موقع پر مکہ میں آئے اور عرب کے بڑے بڑے
رؤسا ان کا کلام سننے کے لئے جمع ہوئے۔لبید اپنا کلام سنا رہے اور عرب کے رؤسا وجد
میں آ کر جھوم رہے تھے کہ شعر سناتے سناتے انہوں نے یہ مصرع پڑھا
الا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
70
جلد چهارم
سنوسنو! اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔یہ وہ تعلیم تھی جو مسلمانوں کو
روزانہ دی جاتی تھی اس لئے جو نہی انہوں نے یہ مصرع پڑھا حضرت عثمان بن مظعون
کہنے لگے ٹھیک کہا ٹھیک کہا۔اب گوان
کا یہ کہنا لبید کی تصدیق تھی مگر عرب کے ایک مشہور ترین
شاعر کو ایک 17 ، 18 سالہ نوجوان کا یہ کہنا تعریف نہیں بلکہ ایک رنگ کی مذمت تھی۔اور
یہ ایسی ہی بات ہے جیسے غالب اور ذوق اپنا کلام سنائیں تو ایک بچہ اٹھ کر کہے کہ خوب
کہا۔ایسے موقع پر کسی بچے کا ایک بڑے شاعر کے کسی شعر کی تعریف کرنا مدح نہیں بلکہ
مذمت سمجھی جاتی ہے۔چنانچہ جب حضرت عثمان بن مظعون نے کہا ٹھیک کہا ٹھیک کہا۔تو
لبید یہ سن کر سخت برافروختہ ہوا اور اس نے کہا اے مکہ والو! پہلے تو تم بہت مؤدب ہوا
کرتے تھے مگر اب تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم میں سے ایک لڑکا اٹھتا ہے اور کہتا ہے ٹھیک کہا
ٹھیک کہا۔کیا میں اپنے کلام کی تصدیق کے لئے ایک لڑکے کا محتاج ہوں ؟ یہ سن کر بعض
لوگ جوش میں بھر گئے اور انہوں نے چاہا کہ آپ کو سزا دیں مگر وہ رئیس جس نے انہیں پناہ
میں کچھ عرصہ رکھا تھا پاس ہی بیٹھا ہوا تھا۔وہ کہنے لگا یہ بے وقوف نوجوان ہے جانے دو
اور اس کی طرف توجہ نہ کرو۔اور انہیں منع کیا اور کہا کہ اگر اب کوئی شعر پڑھا جائے تو
بالکل نہ بولنا۔اس کے بعد لبید نے اسی شعر کا یہ دوسرا مصرع پڑھا کہ
وَكُلُّ نَعِيمِ لَا مَــــــالَةَ زَائِــلُ
کہ ہر نعمت جو انسان کو ملے گی آخر ختم ہو جائے گی۔جب اس نے یہ مصرع پڑھا تو
حضرت عثمان پھر بول اٹھے اور کہنے لگے یہ بالکل غلط اور جھوٹ ہے۔جنت کی نعمتیں قائم
رہنے والی ہیں۔اب تم سمجھ سکتے ہو کہ جس شخص کی تصدیق پر شاعر کو غصہ آ رہا تھا اس کی
تردید پرا سے کس قدر غصہ آیا ہو گا۔چنانچہ لبید نے سخت ناراض ہو کر کہا میرے لئے یہ بات
بالکل نا قابل برداشت ہے اور اب میں مکہ میں کبھی نہیں آؤں گا جہاں کسی شاعر کی عزت
بھی محفوظ نہیں۔ان لوگوں کی غذا چونکہ زبان دانی ہی تھی اس لئے جب انہوں نے دیکھا
که لبید ناراض ہو گیا ہے تو ایک شخص جوش میں اٹھا اور اس نے گھونسہ تان کر ان کی ایک
زریں ہدایات (برائے طلباء)
71
جلد چهارم
آنکھ پر اس زور سے مارا کہ ان کی آنکھ کا ڈیلا باہر آ گیا۔یہ دیکھ کر اس رئیس کو جو ان کے
باپ کا دوست تھا سخت صدمہ پہنچا مگر چونکہ وہ مکہ کے رؤسا پر اپنا غصہ نہیں نکال سکتا تھا اس
لئے جس طرح غصہ میں انسان بعض دفعہ اپنے بھائی یا کسی اور رشتہ دار کو کوسنے لگ جاتا
ہے وہ بھی حضرت عثمان کو ملامت کرنے لگا اور کہنے لگا میں نے نہیں کہا تھا کہ میری حفاظت
سے باہر نہ نکلنا۔اگر آج تم میری حفاظت میں ہوتے تو کیوں کوئی شخص تمہاری آنکھ پر مگا
مار کر اسے پھوڑ دیتا۔حضرت عثمان نے جواب دیا تم تو میری اس ایک آنکھ کے نکلنے پر
افسوس کر رہے ہو اور میری تو دوسری آنکھ بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں اس تکلیف کا انتظار کر
رہی ہے 6 غرض وہ تکلیف جسے دیکھ کر ایک دشمن کا فر کو بھی رحم آ گیا حضرت عثمان نے اسے
اپنے لئے عزت افزائی کا مقام سمجھا۔یہی عثمان بعد میں بدریا احد کی جنگ میں شہید ہو گئے۔رسول کریم ﷺ کو ان سے اتنی محبت تھی کہ آپ انہیں اپنے بیٹوں کی طرح سمجھتے۔ایک
روایت میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ جب انہیں دفتا ر ہے تھے تو آپ کی آنکھوں سے
آنسو جاری تھے اور آپ فرماتے جاتے تھے عثمان پر اللہ تعالیٰ رحم کرے کہ اس نے دنیا میں کوئی
سکھ نہیں دیکھا۔اور جب رسول کریم ﷺ کا صاحبزادہ ابراہیم فوت ہو گیا تو حدیثوں میں
آتا ہے آپ نے اس کی وفات پر اسے مخاطب ہو کر کہا جا! اپنے بھائی عثمان بن مظعون
کے پاس 1
تو وہ ایک لڑکا تھا ویسی ہی عمر کا جس عمر کے کئی لڑکے تم میں بیٹھے ہیں مگر جب اس نے
خدا کے نور کو دیکھ لیا اور اس عالم کی بجائے ایک دوسرے عالم کو پالیا تو اس عالم کے مقابلہ
میں یہ دنیا اس کی نگاہ میں بے حقیقت ہو گئی۔اور جس وقت دنیا یہ سمجھ رہی تھی کہ وہ جہنم میں
ہے اُس وقت اسے یہ نظر آ رہا تھا کہ میں جنت میں ہوں۔تو فرمایا الحمد لله
رَبِّ الْعَلَمِينَ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں دکھ ہیں مگر یہ اُسی وقت تک محسوس
ہوتے ہیں جب تک انسان کی نگاہ اس دنیا پر ہو۔لیکن جب اس کے علاوہ بھی اور عالم
ہیں اور ہمارا خدا وہ خدا ہے جس کا قبضہ اسی عالم پر نہیں بلکہ دوسرے عالموں پر بھی ہے تو
زریں ہدایات (برائے طلباء )
72
جلد چهارم
انسان اس کی حمد کئے بغیر کس طرح رہ سکتا ہے۔انسان اُسی وقت اللہ تعالیٰ کی حمد سے کنارہ کشی
کرتا ہے جب وہ دوسرے عالموں سے اندھا ہوتا ہے۔وہ دکھوں کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے
ہوتا
کہ بس انہی دکھوں میں ہم مر جائیں گے۔ان کا کوئی علاج ، ان کا کوئی بدلہ اور ان کے
معاوضہ میں کوئی رحمت کا سامان نہیں۔لیکن اگر وہ اس پردہ کو اٹھا کر دیکھے جو اس جہان
اور اگلے جہان میں حائل ہے تو وہ بے اختیار کہے اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ اگر ای
عالم کا وہ خدا ہو تا تب تو انسان کہہ سکتا تھا اس عالم میں خدا نے ہمارے لئے سکھ کا تو کوئی
سامان پیدا نہیں کیا گو یہ بھی غلط ہے، گو یہ بھی نادانی ہے مگر اس کے علاوہ جب اس نے اور
عالم بھی پیدا کئے ہوئے ہیں جن کو دیکھنے یا جنہیں حاصل کرنے کے بعد کوئی رنج اور کوئی دیکھ
انسان
کو نہیں رہتا تو بہر حال انسان یہ کہنے پر مجبور ہے کہ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔اللہ تعالیٰ نے خوشیوں اور امنگوں کے پورا ہونے کے لئے ایک اور دنیا پیدا کی ہوئی
ہے۔اگر تم اپنے لئے اس دنیا کو پیدا کرو جو روحانی دنیا ہے تو جس وقت دکھ تمہارے
سامنے آئیں گے اور تمہارے لئے جہنم پیدا کرنا چاہیں گے وہ دنیا اس جہنم کو جنت میں
بدل دے گی اور دنیا کے دوزخ کو دبا دے گی ، بجھا دے گی ، مٹادے گی اور ہمیشہ کے لئے
نابود کر دے گی۔لیکن یا درکھو اس جنت کے حصول کی تیاری کا وہی وقت ہے جو اب تمہیں
حاصل ہے۔پس تم خدا کی طرف توجہ کرو اور سمجھ لو کہ بچپن میں جو شخص خدا کی طرف توجہ کرتا
ہے اسے جو انعام ملتے ہیں اس کا مقابلہ وہ شخص نہیں کر سکتا جو بڑھاپے میں خدا تعالیٰ کی
طرف متوجہ ہو۔آج تمہارے دل پر جو بھی نقش پیدا کیا جائے گا وہ مضبوط سے مضبوط تر
ہوتا چلا جائے گا۔اگر نیکی کا کوئی نقش پیدا کرو گے تو نیک بنو گے۔اگر بدی کا کوئی نقش پیدا
کرو گے تو بد بن جاؤ گے۔لیکن بہر حال اس وقت کے نقوش تمہاری آئندہ زندگی کو سنوار
سکتے اور اسی وقت کے نقوش تمہاری آئندہ زندگی کو تباہ کر سکتے ہیں۔اگر تمہارے باپ
کے پاس ایک شخص آتا ہے اور کہتا ہے جھوٹ بولو تو اس سے اسے اتنا نقصان نہیں پہنچ سکتا
جتنا تمہیں اس وقت پہنچ سکتا ہے جب تمہیں آکر کوئی کہے کہ جھوٹ بولو۔تمہارا باپ اگر
زریں ہدایات (برائے طلباء )
73
جلد چهارم
جھوٹ بول لے گا تو اس جھوٹ کا ایک عارضی اثر اس کے دل پر پڑے گا مگر تمہارے دل
پر جونقش پیدا ہو گا وہ مستقل اور دائمی ہوگا۔پس جو شخص تمہیں کہتا ہے جھوٹ بولو وہ صرف
تمہیں عارضی نقصان نہیں پہنچا تا، ایک دن یا دو دن کے لئے تمہیں تباہی میں نہیں ڈالتا بلکہ
مستقل طور پر تمہیں ایسے راستہ پر چلاتا ہے جس کے آگے تباہی ہی تباہی ہے اور جس سے
واپسی تمہارے لئے ناممکن ہو گی۔سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ خاص فضل کرے اور تمہیں
اپنے ہاتھ سے ہدایت کی طرف کھینچ لائے۔ہے
پس تم کو یہ یا درکھنا چاہئے کہ تم آج دنیا کے لئے ایک باغ لگا رہے ہو جس کی وجہ سے
تم پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔تمہارے باپ کی حیثیت ایک مالی کی سی
ہےمگر تمہاری حیثیت اس شخص کی سی ہے جو باغ لگاتا ہے۔یا تمہارے باپ کی مثال اُس
شخص کی سی ہے جو مکان میں قلعی کرتا ہے اور تمہاری مثال اس شخص کی سی ہے جو مکان کی
تعمیر کے وقت اس کی نگرانی کرتا ہے۔قلعی اگر خراب ہو جائے تو پھر بھی کرائی جاسکتی ہے۔لیکن اگر مکان کی بنیاد غلط رکھی جائے تو اس کا سوائے اس کے اور کوئی علاج نہیں ہو سکتا
کہ اس مکان کو گرایا جائے۔اور پھر ایک لمبی جدوجہد کے بعد اسے صحیح بنیادوں پر قائم کیا
جائے۔پس تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ تمہاری مثال مالی کی سی نہیں بلکہ باغ لگانے والے کی
سی ہے۔اگر باغ کا ایک پھل ضائع ہو جائے تو مالی اس کی پرواہ نہیں کرتا۔کہتا ہے اور
بہت سے پھل موجود ہیں ایک پھل کی کمی لوگوں کے لئے تکلیف کا موجب نہیں ہوسکتی۔لیکن اگر باغ غلط لگایا جائے ، اگر عمدہ پودے اور اعلیٰ بیج مہیا نہ کئے جائیں تو تم سمجھ سکتے ہو
کہ اس باغ کو کتنا شدید نقصان پہنچے گا۔پس مت خیال کرو کہ جو کچھ تمہارے ماں باپ
نے کیا وہ زیادہ اہم ہے۔زیادہ اہم وہ ہے جو تم کر رہے ہو۔تمہارے ماں باپ نے جو
کچھ کرنا تھا وہ کر لیا لیکن تم جو کچھ اب کر رہے ہو اسی پر آئندہ دنیا کی تعمیر ہونے والی
ہے۔پس تمہاری اہمیت ان سے بہت زیادہ ہے۔تمہارے ماں باپ کی مثال اُن
فرشتوں کی سی ہے جو دنیا کے کام چلاتے ہیں مگر تم اپنے بچپن کی عمر میں خدا تعالیٰ کے ظل
زریں ہدایات (برائے طلباء)
74
جلد چهارم
ہو جنہوں نے ایک نئی روحانی دنیا پیدا کرنی ہے اور جو کچھ تم آج پیدا کرو گے اس کی
فرشتوں کی طرح کل نگرانی کرو گے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول ایک نہایت ہی لطیف مثال دیا کرتے تھے جو تمہاری اس
حالت پر بہت عمدگی سے چسپاں ہوتی ہے۔آپ فرمایا کرتے تھے جب آموں کا موسم ہوتا
ہے اور بچے آم چوستے ہیں تو آموں کی گٹھلیاں زمین میں دبا دیتے ہیں جن میں سے کچھ
دنوں کے بعد کو نیل نکلتی ہے۔تب بچے کو نیل سمیت آم کی گٹھلی نکال لیتے ہیں اس کا چھلکا
تو ڑ کر الگ پھینک دیتے ہیں اور اندر سے جو گٹھلی نکلتی ہے اسے رگڑ کر اس کی پپیاں بنا لیتے
ہیں اور سارا دن اسے بجاتے اور پی پی کرتے رہتے ہیں۔مگر فرمایا کرتے تھے کہ وہی
کو نیل اگر بچہ نہ اکھیڑے اور آم کے پودا کو بڑا ہونے دے تو کچھ عرصہ کے بعد وہ اس قدر
مضبوط درخت بن جائے گا کہ اگر وہ بچہ اپنے ماں باپ اور رشتہ داروں سمیت بھی اسے
اکھیڑ نا چاہے تو نہیں اکھاڑ سکے گا۔یہی حالت آجکل تمہاری ہے۔آج اگر تم مستقل طور پر یہ
ارادہ کر لو کہ تم نے اپنے دلوں میں ایمان داخل کرنا ہے، تم نے جھوٹ نہیں بولنا، تم نے
خیانت نہیں کرنی تم نے دھوکا نہیں دینا تم نے قریب نہیں کرنا تم نے لڑائی اور جھگڑے سے
اجتناب رکھنا ہے تو چند دنوں کے اندر ہی تمہارے اندر ایک انقلاب پیدا ہو جائے گا اور تم
دنیا میں عظیم الشان کام سر انجام دینے کے اہل بن جاؤ گے۔اور ایسے اعلیٰ درجہ کے اخلاق تم
میں قائم ہو جائیں گے کہ دنیا تمہارے مقابلہ میں بڑے بڑے مدبروں اور فلسفیوں کو حقیر
سمجھنے لگے گی۔لیکن اگر تم برے اخلاق سیکھو گے تو ساری عمر جہنم میں رہو گے اور گو ظاہری
لحاظ سے تمہیں بڑائی بھی مل جائے گی ، رتبہ بھی مل جائے گا ، عزت بھی حاصل ہو جائے گی
لیکن اگر تم جھوٹ بولنے والے ہو گے تو لوگ کہیں گے یہ آدمی ہے تو بڑا مگر جھوٹا ہے۔اسی
طرح اگر تم خیانت کرنے والے ہو گے تو تمہارے ہمسائے تمہارے پاس امانتیں نہیں رکھیں
گے۔تمہیں قرضہ کی ضرورت ہوگی اور تم اپنے کسی دوست کے ہاں لینے جاؤ گے تو با وجود اس
کے کہ اس کے گھر میں روپیہ ہو گا وہ تمہیں قرض دینے سے انکار کر دے گا اور کئی قسم کے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
75
جلد چهارم
بہانے بنا کر تمہیں ٹال دے گا۔کبھی کہے گا کہ میرے پاس روپیہ نہیں، کبھی کہے گا روپیہ تو ہے
مگر کسی اور دوست نے امانتاً میرے پاس رکھوایا ہوا ہے یا مجھے خود ایک سخت ضرورت در پیش
ہے اور اس وجہ سے میں روپیہ نہیں دے سکتا۔لیکن اگر اسے معلوم ہو کہ تم دیانت دار ہو ، تم
اسی وقت کسی سے قرض مانگنے جاتے ہو جب واقعہ میں تمہیں شدید ضرورت لاحق ہو تو وہ
بلا تامل تمہیں قرض دے دے گا اور اگر اس کے پاس روپیہ نہیں ہو گا تو وہ کسی اور سے
تمہارے لئے مہیا کرنے کی کوشش کرے گا۔اسی طرح اگر تم بزدلی اور دون ہمتی مٹا کر کر
اپنے اندر جرات اور دلیری پیدا کرو تو لوگ ہر قسم کے کام تمہارے سپرد کرنے کے لئے تیار
ہو جائیں گے۔پس تمہارے لئے یہ ایک نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا وقت ہے۔تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ
تمہارے کھیلنے کودنے کی عمر ہے مگر کاش ! تم یہ سمجھتے کہ یہ تمہارے کھیلنے کودنے کی عمر نہیں بلکہ
ایک نئی دنیا بسانے اور ایک نیا عالم تعمیر کرنے کی عمر ہے۔تم خدا کا ایک قل ہو جو ایک نئی دنیا
بسا رہے ہو۔جس وقت تاج محل کی آگرہ میں بنیاد میں رکھی جارہی تھیں کون کہہ سکتا تھا کہ ان
بنیادوں پر کتنا بڑا محل تعمیر ہونے والا ہے۔اسی طرح تم آج جس دنیا کی بنیادیں ڈال رہے ہو
ظاہر بین نفوس کی نگاہ میں وہ ایک کھیل ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔جو کچھ آج دنیا
دیکھ رہی ہے وہ وہ دنیا ہے جو تمہارے ماں باپ نے بسائی۔مگر جو کل دنیا دیکھے گی وہ وہ دنیا
ہوگی جو تم بساؤ گے اور جس کی بنیاد آج تمہارے ہاتھ سے رکھی جا رہی ہے۔لیکن نہ تم اپنی
اہمیت سمجھتے ہو اور نہ تمہارے باپ دادوں نے اپنے کام کی اہمیت کو سمجھا۔لیکن بہر حال اگر
نیکی اور تقویٰ کے ساتھ اس دنیا کی بنیاد رکھو گے تو خواہ لوگ حقیقت کو سمجھیں یا نہ سمجھیں مگر وہ
اتنا ضرور کہیں گے کہ تمہارے ذریعہ آئندہ دنیا کو جو کچھ ملے گا وہ اچھا ہی ہو گا۔لیکن اگر
جھوٹ اور فریب اور لڑائی اور ستی اختیار کرو گے تو گو ہم یہ نہ کہ سکیں کہ تمہاری ان کوششوں
کا کیا نتیجہ نکلے گا مگر ہم یہ ضرور کہہ سکیں گے کہ جو بھی نتیجہ ہو گا وہ خراب ہوگا۔پس تمہاری ذمہ
داریاں بہت بڑی ہیں اور تمہارے کام بہت وسیع ہیں۔تمہیں چاہئے کہ تم اپنی ذمہ داری کو
سمجھو اور کھیل کود میں اپنی عمر ضائع مت کرو اور یہی غرض ہے جو تحریک جدید میں میں نے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
76
جلد چهارم
رکھی ہے۔تم جو اس وقت میرے سامنے لڑکے بیٹھے ہو تمہیں سمجھنا چاہئے کہ تحریک جدید کی
صرف ایک ہی غرض ہے اور وہ یہ کہ ہم ایک نئی روحانی دنیا تعمیر کریں۔وہ دنیا جو موجودہ دنیا
کا نقشہ پلٹ کر رکھ دے اور روحانی اعتبار سے ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین بن جائے۔اس دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع خواہ ہمیں نہ ملے اس میں کیا شبہ ہے کہ ہم میں
سے کوئی شخص جب بھی جان دے گا اس خوشی اور مسرت میں جان دے گا کہ اس نے ایک نئی
دنیا کی بنیادیں رکھ دی ہیں۔مگر یا درکھو یہ مقصد خواہ کس قدراہم ہے اس میں تمہاری مدد کے
بغیر ہمیں کامیابی نہیں ہو سکتی۔ہم نے تمہیں ایک نقشہ بتا دیا ہے اب یہ تمہارا کام ہے کہ اس
کے نقشہ کے مطابق اپنے اعمال کو ڈھالو اور دنیا کو اپنے لئے مسخر کرلو۔اس وقت اسلام کا جھنڈا ہر جگہ گرا ہوا ہے اور ہم تمہیں اس کی مدد کے لئے بطور
سپاہی تیار کر رہے ہیں۔اگر تمہارے دلوں میں اس کام کی محبت اور عظمت نہیں تو یا درکھو تم بڑے
ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتے۔پس میں تم کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ تم اپنی ذمہ داری کو
سمجھو اور اسلام کا ایک اچھا سپاہی بننے کی کوشش کرو تا تمہارے ہاتھ میں جب اسلام کا جھنڈا
آئے تو وہ ایسی حالت میں آئے کہ مخالف تمہاری قوت کو دیکھ کر مرعوب ہو جائے اور وہ سمجھ
لے کہ تمہارا مقابلہ کرنا کوئی آسان کام نہیں۔پس اپنی عمر کو بے قدری کی نگاہ سے مت دیکھو
بلکہ الْحَمْدُ لِله کے دروازہ سے گزر کر اس عمر سے فائدہ اٹھاؤ اور اپنے اعمال سے ایک
ایسی عظیم الشان دنیا بساؤ جو تمام آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک نمونہ ہو۔جس طرح
بڑے بڑے شہروں کو دیکھ کر لوگ ان کے نمونہ پر اپنے شہر بساتے اور بڑے بڑے باغات
دیکھ کر ان کے نقشہ کے مطابق اپنے باغات تیار کرتے ہیں اسی طرح تم اتنی اعلیٰ اور اتنی
شاندار دنیا بساؤ کہ تمام لوگ اس کی نقل کرنے پر مجبور ہوں ، تمام بہترین دماغ اس کی
تعریف کرنے پر مجبور ہوں اور تمام نسلیں اس کے نمونہ کو اختیار کرنے پر مجبور ہوں یہاں تک
کہ اس دنیا کو دیکھ کر یورپ اور امریکہ کے لوگ بھی آئیں اور کہیں کہ نہیں بھی اس دنیا کے
کسی کو نہ میں بیٹھنے کے لئے جگہ دو۔“
زریں ہدایات (برائے طلباء )
77
جلد چهارم
الفضل 12،11، 16، 17 مارچ 1961ء)
1: بھیل : مرکب دھات ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 3 صفحہ 311 مطبوعہ کراچی
(*1981
2: الفاتحة 2
3 پھونس: پھوس : بہت ضعیف ( فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 319، 320 مطبوعہ لاہور
(+2011
:4 ترمذی ابواب تفسير القرآن باب ومن سورة آل عمران صفحه 677
حدیث 3010 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الاولى
5 طبقات بن سعد جلد 3 صفحہ 217 مطبوعہ بیروت 1985ء
6 : سيرت ابن هشام جلد 1 صفحه 421 422 مطبوعہ دمشق 2005ء
:7 : كنز العمال جلد 11 صفحہ 737 ، 738 حدیث 33606 تا 33608 مطبوعہ
دمشق 2012 الطبعة الأولى