نصرت گرلز ہائی سکول قادیان میں ایک نہایت اہم خطاب اپنے آپ کو اسلامی اخلاق کا اعلیٰ نمونہ بناؤ۔۔۔
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
78
جلد چهارم
نصرت گرلز ہائی سکول قادیان میں ایک نہایت اہم خطاب
اپنے آپ کو اسلامی اخلاق کا اعلیٰ نمونہ بنا ؤ اور اپنی
زندگیوں کو اس رنگ میں ڈھالو کہ تم بڑے ہو کر اسلام کی
خدمت کر سکو۔بچے بہت جلد اثر قبول کرتے ہیں اس لئے
ان کی حفاظت اور تربیت کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے
25 جولائی 1937ء کو 8 بجے صبح نصرت گرلز ہائی سکول قادیان کے اساتذہ،
استانیوں اور طالبات سے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ایک اہم خطاب فرمایا۔جس میں
آپ نے انہیں اسلامی اخلاق کا اعلیٰ نمونہ بنے اور نئی پود کی صحیح تربیت کرنے کی طرف نہایت
لطیف پیرایہ میں توجہ دلائی۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں ایک ایسا قانون جاری کیا ہے جس کے متعلق اگر غور کیا
جائے تو معلوم ہوگا کہ تمام مخلوق اس قانون کے ماتحت ہے۔انسان بھی اس قانون کے
ماتحت ہے۔حیوان بھی اس قانون کے ماتحت ہیں۔سبزیاں اور ترکاریاں بھی اس قانون
کے ماتحت ہیں۔پھل اور پھول بھی اس قانون کے ماتحت ہیں اور گھاس اور پھوس بھی اس
قانون کے ماتحت ہے حتی کہ جمادات مثلاً پتھر اور لوہا وغیرہ بھی اس قانون کے ماتحت
ہیں۔وہ قانون یہ ہے کہ ہر چیز اپنے ہمسائے کے اثر کو قبول کرتی ہے۔دنیا میں کوئی چیز
منفر د یعنی اکیلی نہیں۔ایسی ذات جو کسی اثر کو قبول نہیں کرتی بلکہ تمام دوسری چیزیں اس
زریں ہدایات (برائے طلباء )
79
جلد چهارم
سے اثر قبول کرتی ہیں صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے باقی جتنی بھی چیز میں ہیں وہ ساری کی
سماری دوسروں کے اثر کو قبول کرتی ہیں۔یہ قانونِ الہی دنیا میں اس قدر جاری ہے کہ ہر چیز
میں اس کا نفوذ پایا جاتا ہے۔یہاں تک کہ بعض لوگوں نے اس قانون کو دیکھتے ہوئے یہ
خیال کر لیا ہے کہ اس دنیا کے چلانے میں کسی بالا رادہ ہستی یا کسی بیرونی شے کا دخل نہیں
بلکہ یہ آپ ہی آپ اُس طرف چلی جا رہی ہے جس طرف اس کا رخ ہے۔جو لوگ اس فن
کے ماہر ہیں انہوں نے تو تحقیقات سے یہ ثابت کیا ہے کہ مختلف جانوروں نے رنگ بھی
اپنے ماحول سے قبول کئے ہیں۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ جو چیزیں جنگل میں رہتی ہیں اور تپتی
ہوئی ریتوں میں ان کی زندگی بسر ہوتی ہے ان کے رنگ خاکستری ہوتے ہیں۔اور جو
چیزیں درختوں پر رہتی ہیں ان کے رنگ درختوں کے رنگوں کے مشابہ شوخ ہوتے ہیں۔مثلاً طوطے بالعموم بڑیا گولر یا پیپل کے درختوں پر رہتے ہیں۔ان کے رنگ انہی
درختوں کے مشابہ ہیں جن پر وہ رہتے ہیں۔تو ماہرین فن کہتے ہیں کہ ان جانوروں نے
آہستہ آہستہ ان درختوں سے رنگ قبول کیا ہے جن پر وہ عموماً رہتے ہیں۔اسی طرح
جنگلوں میں رہنے والی چیزیں جنگلوں کے اس ماحول سے رنگ قبول کرتی ہیں جن میں وہ
رہتی ہیں۔مثلا تیتر ہیں ان کے رنگ ملتے ہیں ان جنگلات یا جھاڑیوں سے جن میں وہ
رہتے ہیں۔چنانچہ ان کے رنگ خاکستری ہوتے ہیں۔غرض یہ قانون اس قدر حاوی ہے
کہ پانی میں رہنے والی مچھلیاں بھی اس پانی کے مشابہ ہوتی ہیں جن میں وہ رہتی ہیں اور
بعض پر تو پانی کی لہریں اس طرح بنی ہوئی ہوتی ہیں کہ اگر ان کو سامنے رکھا جائے تو ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ پانی بہ رہا ہے۔اسی طرح پتھروں میں بھی یہ باتیں پائی جاتی ہیں۔اگر
آپ میں سے کسی کو کبھی دریا پر جانے کا اتفاق ہوا ہوگا تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ دریا میں
مختلف قسم اور مختلف رنگوں کے پتھر ہوتے ہیں ان پتھروں کی جس جس حصوں میں نشو و نما
ہوئی ہے یا جس قسم کے پہاڑ پر وہ پڑے رہے ہیں آہستہ آہستہ انہوں نے اسی کے مطابق
رنگ یا شکل اختیار کر لی۔تو معلوم ہوا کہ تمام جمادات، نباتات اور حیوانات میں یہ بات
زریں ہدایات (برائے طلباء)
80
جلد چهارم
پائی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے رنگ کو قبول کرتے ہیں اور ارد گرد کی شعاعوں ،
ہواؤں ، روشنی کے انعکاس اور اپنے ماحول سے اثر کو قبول کرتے ہیں۔یہاں تک کہ اس
علم کا گہرا مطالعہ کرنے سے انسان یہ نتیجہ اخذ کر لیتا ہے کہ شاید رنگ ہی دنیا کی پیدائش کا
موجب ہوئے ہیں۔اور ڈاکٹریوں میں سے ایک ڈاکٹری ایسی ہے جس میں لوگ صرف
رنگوں سے علاج کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ صرف دنیا میں رنگ ہی سب کچھ ہیں۔چنانچہ
وہ مختلف قسم کی رنگ دار شیشیوں میں پانی بھر دیتے ہیں اور پھر اس سے بعض بیماریوں کا
علاج کرتے ہیں اور بسا اوقات یہ علاج بڑے فائدے کا موجب ہوتا ہے۔بعض
بیماریوں کے لئے سرخ شیشیوں میں پانی بھر دیا جاتا ہے، بعض کے لئے زرد شیشیوں میں
اور بعض کے لئے سبز شیشیوں میں۔پھر سورج کی شعاعوں کا اثر قبول کرنے کے لئے انہیں
رکھ دیا جاتا ہے۔اور پھر بغیر کسی خارجی دوا کے ملانے کے وہ پانی بیماروں کو پلایا جاتا ہے
اور ہزاروں لوگوں کو اس کے ذریعہ شفا ہوتی ہے۔یہ طریق علاج انہوں نے اسی قانون
کے ماتحت تجویز کیا ہے کہ ہر چیز اپنے پاس سے رنگ اور اثر قبول کرتی ہے۔پس معلوم ہوا کہ یہ ایک ایسا زبردست قانون ہے کہ دنیا کے ہر شعبہ میں اس کا اثر پایا
جاتا ہے۔جمادات پر اس کا اثر ہے۔نباتات پر اس کا اثر ہے۔حیوانات پر اس کا اثر
ہے۔انسان پر وہ اثر انداز ہے۔اس اثر کے متعلق بے جان چیزوں میں ایک موٹی مثال
ہمارے ملک میں یہ پائی جاتی ہے کہ اگر شہد کو کسی کڑوی چیز کے پاس رکھ دیا جائے مثلاً
اسے ایلوے کے پاس رکھ دیں تو گوشہد بند بوتل میں ہو گا مگر وہ کڑوا ہو جائے گا۔اس کے
علاوہ کئی تجربے ایسے کئے گئے ہیں کہ مختلف اشیاء بغیر تعلق کے ایک دوسرے کے پاس رکھ
دی گئیں اور باوجود یکہ ان میں با ہم کوئی تعلق نہیں تھا ایک نے دوسری سے اثر قبول کرنا
شروع کر دیا۔پس جب یہ قانون اتنا جاری ہے تو جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ انسان پر صحبت
کا اثر نہیں ہوتا اس سے زیادہ بے وقوف اور کون ہوگا۔اگر پتھر اپنے ماحول سے اثر قبول
کرتے ہیں۔اگر جھاڑیوں کے نیچے رہنے والے جانور ان جھاڑیوں کا اثر قبول کرتے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
81
جلد چهارم
ہیں۔اگر درختوں پر رہنے والے پرندے ان کے اثر کو قبول کرتے ہیں ، اگر پانی کے اندر
رہنے والی مچھلیاں پانی سے اثر قبول کرتی ہیں اور اگر پانی کے اوپر اور پانی کے نیچے رہنے
والی مخلوق اپنے گردو پیش سے اثر قبول کرتی ہے تو یہ کیونکر ممکن ہے کہ وہ چیزیں جو اثر کو کم
قبول کرتی ہیں وہ تو اثر قبول کریں لیکن انسان جو سب سے زیادہ اثر کو قبول کرتا ہے وہ اثر
قبول نہ کرے۔یہ ناممکن ہے۔انسان چونکہ سب سے زیادہ اثر قبول کرنے والا ہے اس
لئے وہ سب سے زیادہ اثر قبول کرے گا۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کل
مَوْلُودٍ يُوْلَدُ عَلَى فِطْرَةِ الإِسْلامِ یعنی ہر بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو وہ فطرت اسلام پر
پیدا ہوتا ہے آگے فرمایا فَاَبَوَاهُ يُهَوِدَانِهِ أَوْ يُنَصِرَانِهِ أَوْ يُمَحِسَانِهِ 1 یعنی بچہ پیدا تو
فطرت اسلام پر ہوتا ہے لیکن بعد میں اس کے ماں باپ اسے یہودی یا عیسائی یا مجوسی بنا
لیتے ہیں۔گویا انسانی فطرت جو پاکیزہ ہوتی ہے اس کو ماں باپ یا صحبت کا اثر بدل کر کچھ کا
کچھ کر دیتا ہے۔انسان پر تو صحبت کا اثر سب سے زیادہ پڑتا ہے۔دوسری چیزوں پر
ظاہری اثر زیادہ پڑتا ہے اور باطنی اثر بہت کم۔لیکن انسان پر باطنی اثر زیادہ پڑتا ہے اور
وہ اس اثر کے ماتحت اس قدر بدل جاتا ہے کہ مومن سے کا فربن جاتا ہے۔پس جب یہ معلوم ہوا کہ صحبت کا اثر اتنا گہرا پڑتا ہے تو آپ کو ہمیشہ یہ بات مدنظر
رکھنی چاہئے کہ بچوں کی جو سب سے زیادہ اثر قبول کرنے والے ہوتے ہیں بہت زیادہ
حفاظت کریں۔بچوں کی زندگی بہت اثر قبول کرنے والی زندگی ہے کیونکہ ان میں نقل کا
مادہ بہت زیادہ پایا جاتا ہے اور وہ بہت جلد باتیں سیکھنے لگ جاتے ہیں۔چھوٹے سے چھوٹا
بچہ بھی حتی کہ پیدا ہوتے ہی بچہ پہلے منٹ میں کچھ نہ کچھ سیکھنے لگ جاتا ہے۔دوسرے منٹ
میں وہ اور زیادہ سیکھ لیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دومنٹ کا بچہ ایک منٹ کے بچے سے زیادہ
سیکھ چکا ہوتا ہے اور تین منٹ کا بچہ دومنٹ کے بچے سے زیادہ سیکھ چکا ہوتا ہے اور اس
طرح جوں جوں وہ بڑھتا ہے زیادہ سے زیادہ سیکھتا چلا جاتا ہے۔پہلے رونے سے اپنی
ضرورت کا اظہار کرتا ہے، پھر ہوں ہاں کرنے لگتا ہے اور پھر لفظ بولنے لگ جاتا ہے۔اگر
زریں ہدایات (برائے طلباء )
82
جلد چهارم
بچہ پہلے منٹ میں ہی کچھ نہیں سیکھتا تو یہ کیونکر ممکن ہے کہ وہ جو غذا سے بالکل عاری ہوتا ہے
پہلے ہی منٹ میں ماں جب اس کے منہ میں اپنی چھاتیاں دیتی ہے تو وہ دودھ پینے لگ
جاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے کچھ ایسا قانون بنایا ہے کہ بچہ جو پیٹ میں سانس نہیں لیتا جب باہر
آتا ہے تو ہوا لگنے کے ساتھ ہی اس کے پھیپھڑے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں اور وہ
سانس لینے لگتا ہے۔اس کے ہونٹوں میں ایک حرکت پیدا ہوتی ہے اور اس حرکت سے ان
میں ایک مزہ پیدا ہوتا ہے۔چونکہ ہونٹوں کو ہلانے سے وہ ایک لذت محسوس کرتا ہے اس
لئے ماں جب اپنی چھاتیاں اس کے منہ میں دیتی ہے تو وہ فوراً منہ ہلانے لگ جاتا ہے۔ایک دو دفعہ منہ ہلانے سے جب وہ محسوس کرتا ہے کہ اس کے پیٹ میں بھی تسکین کی
حالت پیدا ہو رہی ہے تو وہ دودھ پینا سیکھ جاتا ہے۔اور اصل میں وہ اُسی وقت پہلی دفعہ
دودھ پینا سیکھتا ہے ورنہ پہلے تو وہ سانس لیتا ہے۔پھر ہونٹ ہلاتا ہے۔پھر ہونٹ ہلانے
سے ایک مزہ پیدا ہوتا ہے اور یہ مزہ اسے دودھ پینا سکھاتا ہے۔پس اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ بچہ کی زندگی اتنی جلدی جلدی ترقی کرتی ہے کہ وہ ہزار ہا چیزیں ایک ہی وقت میں
سیکھ رہا ہوتا ہے۔وہ زبان بھی سیکھ رہا ہوتا ہے، اخلاق کے جذبات بھی سیکھ رہا ہوتا ہے،
اعمال کے طریق بھی سیکھ رہا ہوتا ہے ، حفظانِ صحت کے قوانین بھی سیکھ رہا ہوتا ہے۔غرض
وہ ساری باتیں ایک وقت میں سیکھ رہا ہوتا ہے۔لیکن بڑا آدمی اس طرح نہیں سیکھ سکتا۔وہ
ایک کام سے توجہ ہٹا کر ہی دوسری طرف توجہ مبذول کر سکتا ہے۔چنانچہ اگر اس کی توجہ
ایک طرف لگی ہوئی ہوگی تو وہ دوسری طرف سے غافل ہو گا لیکن بچہ کی زندگی ایسی نہیں۔پس یہی وہ عمر ہے جس کی سب سے زیادہ حفاظت کی ضرورت ہے۔جو لوگ اس عمر میں
بچوں کی حفاظت نہیں کرتے وہ گویا انہیں ایسے لوگوں کے قبضہ میں دے دیتے ہیں جو ان
کے دشمن ہیں۔آجکل یورپ میں ایک تحریک جاری ہے جو زیادہ تر بالشویک لوگوں سے تعلق رکھتی
ہے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ بچے کو مذہب سکھانا جائز نہیں۔وہ بڑا ہو کر خود بخو دسیکھ لے گا۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
83
جلد چهارم
حالانکہ یہ بالکل پاگل پن کی بات ہے۔کیونکہ بچہ تو کسی چیز کو شروع سے ہی سیکھنا شروع کر
دیتا ہے۔ظاہر ہے کہ بچے پر اگر ماں باپ کا اثر نہیں ہو گا تو اس پر دوسروں کا اثر پڑنا
شروع ہو جائے گا۔لیکن دوسرے چونکہ ماں باپ سے زیادہ بچہ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے
اور ممکن ہے اس کے بدخواہ ہی ہوں اس لئے بچے کو وہی تعلیم ملنی چاہئے جو اس کے سب
سے زیادہ خیر خواہ اسے دیں۔اور اسے وہی اثر قبول کرنا چاہئے جو اس کے سب سے
زیادہ خیر خواہ اس پر ڈالیں۔مثلاً ایک عیسائی ماں باپ کو اپنے بچوں کو عیسائی ہی بناتے
ہیں مگر ساتھ ہی نیکی کی تعلیم بھی دیتے ہیں، سچ بولنے کی تلقین کرتے ہیں ، جھوٹ سے منع
کرتے ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتے کہ ان کا لڑکا بدمعاش ہو جائے یا جھوٹ بولے۔گو وہ یہ
سکھائیں گے کہ حضرت عیسی خدا کے بیٹے تھے یا یہ کہ خدا تین ہیں۔اور گو یہ تعلیم غلط ہے
لیکن وہ اسے سچ سمجھ کر اسے سکھائیں گے اور اسے تلقین کریں گے کہ ہمیشہ سچ پر قائم رہنا۔اور گو عیسائیت کی تعلیم جو وہ اسے دے رہے ہوں گے غلط ہو گی مگر اس کے پیچھے جو روح
ہے وہ صحیح ہوگی۔مثلاً ایک ہندو اپنے لڑکے یا لڑکی کو بے شک یہی تعلیم دے گا کہ مندروں
میں جانا چاہئے ، مورتی کی پوجا کرنی چاہئے ، گو یہ تعلیم غلط ہے مگر یہ تعلیم ہی اسے یہ سکھاتی
ہے کہ نیک بننا چاہئے ، سچ بولنا چاہئے ، بددیانتی اور غیبت سے پر ہیز کرنا چاہئے اور خدا
سے ڈرنا چاہیئے۔یہی حال سکھوں ، یہودیوں اور مسلمانوں کا ہے۔ہر ماں باپ اپنے
بچوں کو اپنی اپنی تعلیم دیتے ہیں لیکن ساتھ ہی ان کے دل میں سچائی کو قبول کرنے کا مادہ بھی
دیکھتے ہیں۔مگر غیر آدمی سے نیکی کی تعلیم کی توقع نہیں کی جاسکتی۔بالکل ممکن ہے وہ جھوٹ،
بددیانتی اور چوری وغیرہ کی تعلیم دے۔پس معلوم ہوا کہ ماں باپ غلط تعلیم تو دے سکتے
ہیں مگر بالعموم کوئی نہ کوئی نیک بات بھی اپنے بچوں کے دلوں میں ڈالتے رہیں گے اور یہی
نیک بات کسی نہ کسی وقت ان کے کام آئے گی۔مثلاً جب ایک ہندو اپنے بچے کو دیانت داری
کی تعلیم دیتا ہے تو جب وہ بچہ بڑا ہو کر یہ دیکھے گا کہ اسلام سچا مذہب ہے تو وہ اس دیانت داری
کے اثر کے ماتحت اسلام کو قبول کرے گا۔اسی طرح ایک عیسائی کے والدین اپنے لڑکے یا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
84
جلد چهارم
لڑکی کو عیسائیت کی تعلیم دیتے ہیں لیکن ساتھ ہی اسے دیانت داری اور نیک کاموں کی
تلقین کرتے ہیں تو وہ بڑے ہو کر اگر مسلمان نہیں ہوں گے تو دیانتداری سے اسلام کا
مقابلہ کریں گے اور جب دیکھیں گے کہ اسلام سچا مذہب ہے تو وہ اسے قبول کر لیں گے۔لیکن اگر کسی کو بد دیانتی، جھوٹ ، فریب یا دھوکا بازی کی تعلیم دی گئی ہوگی تو لاکھ سچائی کا راستہ
اسے بتاؤ وہ کہے گا کہ مجھے تو سچائی کی تلاش ہی نہیں۔میں تو انہی طریقوں سے روزی
کمانے کو جائز سمجھتا ہوں جو مجھے بتائے گئے ہیں۔اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے بچوں کو ماں باپ
کے سپرد کیا ہے۔گو یہ سچ ہے کہ ہر بچہ اسلام کی فطرت لے کر پیدا ہوتا ہے اور بعد میں
عیسائی، یہودی ، سکھ یا ہندو بنتا ہے۔لیکن قرآن کریم یہ نہیں کہتا کہ زبردستی دوسروں کے
بچوں کو اپنے ہاں لے آؤ اور انہیں مسلمان بنالو۔ان کے والدین انہیں غلط تعلیم دیتے ہیں
لیکن ساتھ ساتھ ان کے دل میں سچ کے قبول کرنے کا مادہ بھی پیدا کرتے چلے جاتے
ہیں۔اس طرح جب وہ بڑے ہوں گے تو جہاں ان میں یہودیت، ہندویت یا عیسائی
مذہب کی محبت پیدا ہوگی وہاں اسلام کو قبول کرنے کا مادہ بھی ان میں موجود ہو گا۔اُس
وقت جب اس مرد یا عورت کے سامنے اسلام کی تعلیم پیش کی جائے گی تو ماں باپ کی نیکی
کے اثر اور تعلیم کی وجہ سے وہ اسلام کو قبول کریں گے۔لیکن اگر ماں باپ کے زیر سایہ بچہ
کی تربیت نہ ہوئی ہو بلکہ وہ غیروں کے اثرات کا شکار ہو گیا ہو تو وہ نہ صرف یہودی نہ ہوگا
اور نہ صرف عیسائی نہ ہوگا اور نہ صرف ہندو نہ ہوگا بلکہ اس کی فطرت بھی گندی ہوگی اور وہ
سچائی کو قبول نہیں کرے گا۔اسی وجہ سے اسلام نے بچوں پر ماں باپ کے حق کو مقدم رکھا
ہے۔والدین بالعموم نا دانستہ طور پر جھوٹ یا خیانت کی تعلیم دیتے ہیں دانستہ طور پر عمداً ایسا
نہیں کرتے۔غرض میں نے بتایا ہے کہ بہترین اثر قبول کرنے کا وقت بچپن کا زمانہ ہی ہے۔ماں باپ سے اتر کر دوسرا درجہ استادوں کا ہے۔کیونکہ بعض تعلیمیں ایسی ہوتی ہیں جو
ماں باپ نہیں دے سکتے اس لئے وہ اپنے بچوں کو مدرسوں میں ڈالتے ہیں اور یہ سمجھ کر
مدرسوں میں ڈالتے ہیں کہ وہاں جو استاد یا استانیاں ہیں وہ معتبر ہیں۔اور وہ اس یقین
زریں ہدایات (برائے طلباء)
85
جلد چهارم
کے ساتھ بچوں کو مدرسوں میں بھیجتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ دیانت داری سے معاملہ کریں
گے۔جب وہ ان کی دیانت داری پر انحصار کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ان کے سپر د کرتے
ہیں تو ان پر بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔مثلاً جب والدین اپنے لڑکے یا لڑکی
کو سکول میں بھیجتے ہیں تو ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ وہاں حساب ، جغرافیہ اور یونیورسٹی
کے دوسرے علوم سیکھیں اور استاد سے انہیں یہ توقع ہوتی ہے کہ وہ ان مضامین میں انہیں
طاق کرے۔اس صورت میں استاد کی حیثیت سے مدرس کی ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وہ
بچوں
کو وہ باتیں ہرگز نہ سکھائے جو اس کے ماں باپ کا منشا نہیں۔اگر وہ ایسا کرتا ہے تو
یقین دھوکا بازی کا مرتکب ہوتا ہے۔چنانچہ جب کبھی احمدی استاد مجھ سے پوچھتے ہیں کہ
سکول کے اوقات میں غیر از جماعت لڑکوں کو اسلام اور احمدیت کے مسائل بتائے جائیں
یا نہیں ؟ تو میں انہیں ہمیشہ یہی تلقین کرتا ہوں کہ سکول کے وقت میں ایسا ہر گز نہ کرو۔اگر تم
ایسا کرتے ہو تو تم بددیانت ہو گے۔چنانچہ ہمیشہ میں نے احمدی استادوں
کو یہ تلقین کی ہے
کہ جب تک سکول میں ہو ایسا ہر گز نہ کرو کیونکہ وہاں بچے ایک انتظام کے ماتحت ہیں۔ہاں جب وہ سکول سے باہر ہوں تو اُس وقت وہ اس انتظام کے ماتحت نہیں ہوتے۔اُس
وقت انہیں مسائل بتانے میں کوئی برائی نہیں۔کیونکہ اُس وقت ماں باپ دیکھتے ہیں کہ
بچے کا وقت کہاں اور کس طرح صرف ہوتا ہے۔اگر اس صورت میں بھی کوئی استاد کسی
طالب علم کو حساب پڑھانے کے لئے بلاتا ہے لیکن پھر احمدیت یا یہودیت یا ہندویت کی
تعلیم دینا شروع کر دیتا ہے تو یہ دھوکا ہے۔پس استادوں کی ذمہ داری بہت بڑی ہے۔انہیں وہی تعلیم بچوں کو دینی چاہئے جس کے لئے ماں باپ انہیں ان کے پاس بھیجتے ہیں۔سوائے اس کے کہ وہ واضح کر دیں کہ ہمارے ہاں فلاں فلاں چیز کی تعلیم دی جاتی ہے۔مثلاً ایک مدرسہ ہے جہاں قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔اگر اس بات کو واضح کر دیا
جائے تو پھر اگر کوئی ہند و تعلیم کے لئے اپنے بچے کو وہاں بھیجتا ہے تو یہ کوئی قابل اعتراض
بات نہیں ہوگی۔کیونکہ اگر اس بچے کو قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے تو اس کے والدین
زریں ہدایات (برائے طلباء)
86
جلد چهارم
کی اجازت سے دی جاتی ہے۔لیکن اگر کسی دہریہ کے بچے کو بغیر یہ بتانے کے کہ یہاں
اسلام کی تعلیم دی جاتی ہے قرآن مجید کا درس دیا جائے تو یہ بھی دھوکا ہو گا جو کسی صورت
میں بھی جائز نہیں۔پس دوسرا قدم بچوں کی تربیت کا یہ ہے کہ ماں باپ کے بعد انہیں استادوں کے
سپر د کر دیا جائے۔استادوں کی ذمہ داری گوماں باپ سے کم ہوتی ہے کیونکہ بچوں کی
خیر خواہی کے لحاظ سے والدین پر ان کی طرف سے زیادہ فرض ہوتا ہے لیکن تعلیم کے
لحاظ سے استاد کی ذمہ داری بھی کچھ کم نہیں ہوتی بلکہ اس کی ذمہ داری تربیتی رنگ میں
والدین سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔پھر بچے جب خود ہوش سنبھالتے ہیں تو ان پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔مثلاً جب
سکول میں انہیں بھیجا جاتا ہے تو یہی سمجھ کر بھیجا جاتا ہے کہ وہ وہی کچھ سیکھیں گے جن کا انہیں
حکم دیا گیا ہے۔اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ماں باپ سے بددیانتی کرتے ہیں۔دیکھو سکول
میں جانے والی ایک لڑکی دوسری لڑکیوں کے اچھے کپڑے دیکھ کر ماں سے تقاضا کرتی ہے
کہ وہ بھی اسے عمدہ کپڑے بنا کر دے۔وہ ماں اسے عمدہ کپڑے بنا کر دیتی ہے لیکن خود
اس کے اپنے کپڑوں میں دس دس پیوند لگے ہوئے ہوتے ہیں۔اور بعض اوقات گھر کے
اندر اوڑھنے کے لئے کوئی بھی کپڑا نہیں ہوتا۔صرف ایک پھٹا ہوا گرتا ہوتا ہے جو باہر
جانے کے لئے وہ استعمال کرتی ہے لیکن اپنی بچی کو وہ اچھے کپڑے سلا کر دیتی ہے۔اب
اگر وہ بچی سکول میں جا کر تعلیم کی طرف توجہ نہیں دیتی بلکہ وہاں چوری ، جھوٹ اور فریب
سیکھتی ہے لیکن جب وہ گھر جاتی ہے تو ماں اس پر واری صدقے ہوتی ہے کہ میری بچی
پڑھ کر آئی ہے اور اسے یہ علم نہیں کہ وہ بچی تعلیم حاصل کرنے کی بجائے جھوٹ اور فریب
سیکھ رہی ہے تو اندازہ لگاؤ یہ کس قدر بد دیانتی ہے جس کی وہ لڑ کی مرتکب ہو رہی ہے۔ہماری جماعت کے سکولوں پر تو بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ ان کی
غرض صرف دنیوی تعلیم دینا نہیں بلکہ دینی تعلیم دینا بھی ہے۔ہمارے پاس گورنمنٹ کی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
87
جلد چهارم
طرح ٹیکسوں کے ذریعہ حاصل کردہ روپیہ نہیں۔ہمارا رو پید ان لوگوں سے آتا ہے جو
اپنے آپ کو ہزاروں مشکلات میں ڈال کر اور اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر چندے
بھیجتے ہیں۔اگر ہمارے سکول میں پڑھنے والی لڑکیاں وہ تعلیم حاصل نہیں کرتیں جس کے
حاصل کرنے کے لئے انہیں کہا گیا ہے یا اگر استاد انہیں وہ تعلیم نہیں دیتے جس کا دلانا
ہمارے مد نظر ہے بلکہ وہ انہیں روحانیت کا سبق دینے کی بجائے ان کی بری تربیت کرتے
ہیں تو وہ نہ صرف والدین اور انجمن کی بددیانتی کے مرتکب ہو رہے ہیں بلکہ ان لوگوں کی
بد دیانتی بھی کر رہے ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو فاقوں میں رکھ کر چندے دیئے۔اسی
طرح وہ لڑکیاں جو عمدہ اخلاق سیکھنے کی بجائے چوری اور جھوٹ وغیرہ کی عادتیں سیکھتی ہیں
وہ نہ صرف اپنے ماں باپ کی خیانت کرتی ہیں بلکہ ان ہزاروں، لاکھوں اشخاص کی بھی
خیانت کرتی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو تکالیف میں ڈال کر سکول کا انتظام کیا۔اسی طرح
وہ استاد جو بچوں کی صحیح تربیت نہیں کرتے نہ صرف اس انجمن کی خیانت کا ارتکاب کرتے
ہیں جس کے وہ ملازم ہیں بلکہ ان ہزاروں لاکھوں نفوس کی بھی خیانت کرتے ہیں جنہوں
نے اپنے بیوی بچوں کو تکلیف میں ڈال کر سکول کا انتظام کیا ہے۔پس ہمارے سکولوں کی ذمہ داریاں
بہت زیادہ ہیں۔ہائی سکولوں میں استاد یا طلباء پر تو صرف دو طرف سے ذمہ داریاں عائد
ہوتی ہیں۔ایک تو اُس انجمن یا ادارے کی طرف سے ذمہ داری جس کے زیر انتظام وہ سکول
قائم ہے۔دوسرے والدین کی طرف سے ذمہ واری جن کے بچوں کی تربیت ان کے سپرد
ہوتی ہے۔لیکن ہمارے ہاں تین قسم کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ایک والدین کی
طرف سے، دوسری انجمن کی طرف سے اور تیسرے تمام جماعت کی طرف سے۔پس
ہمارے سکولوں کی استانیوں ، استادوں ، لڑکوں اور لڑکیوں کو اس بات پر بہت زیادہ غور
کرنا چاہئے کہ ان کی ذمہ داری کس قدر زیادہ ہے۔پھر مقام کے لحاظ سے بھی ذمہ داری
بڑھ جاتی ہے۔مثلاً ایک لڑائی ہو رہی ہے۔اس میں ایک دستہ فوج کو ایک ایسے دوازے پر
کھڑا کیا گیا ہے جہاں لکڑیاں اور اینٹیں وغیرہ پڑی ہیں جن کی حفاظت ان کے ذمہ ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
88
جلد چهارم
دوسرے دستہ فوج کو خزانہ پر متعین کیا گیا ہے اور تیسرے دستہ فوج کو بادشاہ کی حفاظت
کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ظاہر ہے کہ اس حالت میں تینوں فوجوں کی ذمہ داری مختلف
ہے۔اس فوج کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے جسے بادشاہ کی جان کی حفاظت کے لئے مقرر
کیا گیا ہے۔اس سے اتر کر اُس فوج کی ذمہ داری ہے جو خزانہ کی حفاظت پر متعین ہے۔اور اس سے اتر کر اُن لوگوں کی ذمہ داری ہے جنہیں لکڑیوں اور اینٹوں وغیرہ پر مقرر کیا
گیا ہے۔صلى الله
الله
حدیثوں میں آیا ہے کہ صحابہ میں سے سب سے جری اور بہادر وہ ہوتا تھا جو رسول کریم
ے کے پاس کھڑا ہوتا تھا 2 اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے صحابہ کم بہادر ہوتے تھے
بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کے پاس کھڑے ہونے والے کی ذمہ داری
بہت زیادہ بڑھ جایا کرتی تھی۔کیونکہ اس کا کام صرف یہی نہیں ہوتا تھا کہ وہ لڑے بلکہ اس
کا کام یہ بھی ہوتا تھا کہ وہ رسول کریم ﷺ کی جان کی حفاظت کرے۔ایک دفعہ رسول کریم
ﷺ نے صحابہ کے سامنے ایک تلوار پیش کی اور فرمایا کہ یہ تلوار میں اس شخص کو دوں گا جو اس
کی ذمہ داری ادا کرے گا۔کئی صحابہ نے ہاتھ بڑھایا لیکن آنحضرت ﷺ نے آخر وہ تلوار
حضرت علی کرم اللہ وجھہ کو دی 3 اور حضرت على كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ نے فی الواقعہ
اس قدر بہادری کے جوہر دکھائے کہ آپ نے اس تلوار کا حق ادا کر دیا۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو ایک جھنڈا دیا اور کہا کہ یہ جھنڈا اس شخص کو دیا
جائے گا جو اس کا حق ادا کرے گا۔اس پر ایک صحابی نے کہا یا رسول اللہ ! یہ جھنڈا مجھے
دے دیں۔آپ نے جھنڈا اس صحابی کو دے دیا۔اس کے بعد کفار کے لشکر سے لڑائی
ہوئی۔وہ صحابی دائیں ہاتھ سے تلوار چلا رہا تھا اور اس کے بائیں ہاتھ میں جھنڈا تھا۔دشمنوں نے اس پر یہ دیکھ کر حملہ کیا کہ اگر جھنڈا اس کے ہاتھ سے گر گیا تو اسلامی لشکر منتشر
ہو جائے گا۔چنانچہ دشمنوں نے اس صحابی کا وہ ہاتھ کاٹ دیا جس میں اس نے جھنڈا پکڑا
ہوا تھا۔جب اس کا وہ ہاتھ کٹ گیا تو اس نے جھنڈے کو اپنی بغل میں دبا لیا۔پھر اس کا
زریں ہدایات (برائے طلباء )
89
جلد چهارم
دایاں ہاتھ بھی کٹ گیا۔اس پر اس نے جھنڈا لاتوں میں سنبھال لیا۔کفار نے اس کی
لاتیں بھی کاٹ دیں تو اس نے مسلمانوں کو آواز دی کہ اب کوئی دوسرا مسلمان اس
جھنڈے کو پکڑے کیونکہ میں اس قابل نہیں رہا کہ اب اس کو تھام سکوں۔غرض مقام اور
حالات کے لحاظ سے ذمہ داری اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔اگر اُس وقت کوئی دوسرا سپاہی
ہوتا تو جونہی اس کا ایک ہاتھ کٹ جاتا وہ مرہم پٹی کے لئے فوراً ہسپتال بھاگ جاتا۔اُس
زمانہ میں ہسپتال تو نہیں ہوتے تھے جنگوں میں زخمیوں کی مرہم پٹی کے لئے عورتیں ہمراہ ہوتی
تھیں۔لیکن چونکہ اس صحابی نے جھنڈا یہ کہہ کر لیا تھا کہ وہ اس کی ذمہ داری ادا کرے گا اس
لئے اس نے اپنے سارے اعضاء کٹوا لئے مگر جھنڈے کو نیچے گرنے نہیں دیا۔پس ذمہ داریوں
کے لحاظ سے ہر چیز کی اہمیت بڑھتی چلی جاتی ہے۔اسی طرح ہمارے سکول صرف سکول ہی
نہیں بلکہ یہ ایسی جگہیں ہیں جہاں تیاریاں ہو رہی ہیں اسلام اور کفر کی اُس جنگ کے لئے
جو ہمیں آئندہ پیش آنے والی ہے۔یہ مت خیال کرو کہ آجکل کفر کے ساتھ ہماری جو
جنگ ہو رہی ہے وہ اصل جنگ ہے۔اصل جنگ اُس وقت ہوگی جب احمدیت اور زیادہ
پھیل جائے گی کیونکہ ابھی تو بڑے بڑے دشمنانِ اسلام ہماری طرف دیکھ کر ہنس رہے ہیں
اور ہماری کوششوں پر خندہ زن ہیں۔نقصان پہنچانے والی طاقتیں ہماری ترقی کو ابھی کھیل
اور ہنسی سمجھتی ہیں اور ہمارا مقابلہ کرنے والے ابھی ہم پر ہنستے ہیں۔اس وقت جو ہمارا
مقابلہ کر رہے ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ گالیاں دینے یا ہمارے خلاف بد زبانی کرنے
کی طاقت ہے اصل طاقتوں میں سے کوئی طاقت ایسی نہیں جس نے اس وقت تک اسلام
اور احمدیت کا مقابلہ کیا ہو۔وہ اُس وقت مقابلہ کریں گی جب وہ دیکھیں گی کہ اسلام تمام
دنیا میں پھیلتا جا رہا ہے اور ان پر اثر انداز ہورہا ہے۔لیکن وہ وقت ابھی نہیں آیا۔قرآن کریم
میں یہ پیشگوئی موجود ہے کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ آہستہ آہستہ
ہوگی 4 جس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے راستہ میں ابتلا بھی آہستہ آہستہ اور بار بار آئیں
گے کیونکہ ہر ترقی کے مقابلہ میں ایک ابتلا بھی آیا کرتا ہے۔