نصرت گرلز ہائی سکول قادیان میں ایک نہایت اہم خطاب اپنے آپ کو اسلامی اخلاق کا اعلیٰ نمونہ بناؤ۔۔۔
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
90
جلد چهارم
بہر حال یہ امر اچھی طرح یاد رکھو کہ تم پر نہ صرف سکول کی ذمہ داری ہے، نہ صرف
انجمن کی ذمہ داری ہے اور نہ صرف ماں باپ کی ذمہ داری ہے بلکہ اسلام کی طرف سے
بھی ایک بڑی ذمہ داری عائد ہے جسے دشمنوں کے نرغہ سے بچانے کے لئے ایک فوج تیار
کی جا رہی ہے اور تم اس فوج کے سپاہی ہو۔تم ہر طرف سے گھرے ہوئے ہو گے اور
دشمنوں کے نرغہ میں ہو گے۔ایسی حالت میں جس ہمت اور جرات کا بروئے کار لانا
ضروری ہوتا ہے اس کے لئے تمہارا ابھی سے تیار ہونالازمی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ کوئی بادشاہ تھا اس کے دماغ میں
خرابی پیدا ہو گئی۔اس نے کہا کہ فوج کے اتنے اخراجات برداشت کرنے کا بھلا کیا فائدہ
ہے یہ قصاب جو بکروں کو ذبح کرتے رہتے ہیں ان سے ہی فوج کا کام لینا چاہئے۔چنانچہ
اس نے حکم دے دیا کہ انہیں چھریاں دے دی جائیں تا کہ وہ جنگ میں دشمن سے لڑسکیں۔اس نے فوجوں کو برخاست کر دیا اور قصابوں کو کہا کہ جب کوئی لڑائی پیش آئے تو تم اپنی
چھریوں سے دشمن کا مقابلہ کرو۔بادشاہ کی اس حالت کو دیکھ کر ایک غنیم نے اس کے ملک
پر چڑھائی کر دی۔اس نے ملک کے قصابوں کو حکم دیا کہ وہ دشمن کا مقابلہ کریں۔وہ اپنے
دل میں خوش تھا کہ مفت میں ساری لڑائی لڑی جائے گی۔غرض لڑائی ہوئی اور تھوڑی دیر
کے بعد تمام قصاب ظلم ظلم پکارتے ہوئے دوڑتے آئے اور کہا کیا یہ بھی کوئی لڑائی ہے کہ
ہم تو پہلے دشمن کے سپاہیوں کو گلے سے پکڑتے ہیں ، پھر زمین پر لٹاتے ہیں اور پھر چھری
ان کے گلے پر پھیرتے ہیں لیکن وہ بے تحاشا ہمیں مارتے چلے جاتے ہیں۔نہ رگ دیکھتے
ہیں نہ بٹھا ، بس تلوار مارتے ہیں اور گرا دیتے ہیں۔یہ کوئی لڑائی نہیں۔انہیں سمجھایا
جائے۔ابھی یہ باتیں ہی ہو رہی تھیں کہ دشمن کی فوج شہر میں داخل ہو گئی اور بادشاہ کو قید کر
لیا گیا۔پس اگر ہماری آئندہ نسلوں میں اسلام اور احمدیت حقیقی طور پر داخل نہیں ہوگی اور
وہ اس جنگ کے لئے پوری طرح تیار نہیں ہوں گی جس میں انہوں نے سارے مذاہب کو
زریں ہدایات (برائے طلباء )
91
جلد چهارم
شکست دینا ہے تو وہ کس طرح اس میں فتح حاصل کر سکتی ہیں۔فتح تو ضرور ہو گی کیونکہ یہ
خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا لیکن یہ فتح ان سپاہیوں سے نہیں ہوگی بلکہ نئے
سپاہیوں سے ہوگی جو خدا تعالیٰ پیدا کرے گا۔ہمارے استادوں اور استانیوں کو چاہئے کہ
وہ لڑکوں اور لڑکیوں کو اسلام کے حقیقی سپاہی بنا ئیں تا کہ اخلاق اور مذہب کے ساتھ دنیا پر
فتح حاصل کی جائے۔یاد رکھو اخلاق کی فتح کے مقابلہ میں دوسری فتوحات کچھ بھی حیثیت
نہیں رکھتیں۔دلائل اور اخلاق ایک بہت بڑا حربہ ہیں جن سے دنیا پر فتح حاصل کی جاسکتی
ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ قرآن مجید میں رسول کریم ﷺ سے فرماتا ہے کہ جَاهِدُهُمْ بِهِ
جِهَادًا كَبِيرًا ء یعنی تو اس چیز سے جہاد کر جو تجھے دی گئی ہے اور یہی جہاد اکبر ہے۔پس قرآن کریم سے بڑھ کر اور کوئی حربہ نہیں۔لیکن اس وقت تک ہم دیکھتے ہیں کہ
ہمارے سکول کی لڑکیوں میں وہ اوصاف پیدا نہیں ہوئے جو قرآن کریم کا منشاء ہے۔ابھی
تک ان میں سے پوری طرح خیانت ، جھوٹ ، فریب ، لڑائی ، چوری اور غیبت کی عادتیں
نہیں گئیں۔مثلا کتا بیں چرانے کی شکایتیں بعض اوقات سنی جاتی ہیں۔اگر یہ باتیں ان
میں پائی جاتی ہیں تو اس تعلیم کا کیا فائدہ۔یہ گند تو دنیا میں پہلے ہی موجود تھا اس میں کمی کون سی
کی گئی ہے۔کتابیں پڑھا دینا یا انہیں پڑھ لینا تو کوئی چیز نہیں حقیقی سے عمل ہے۔قرآن شریف
نے اس شخص کو جو کتا ہیں پڑھ لیتا ہے مگر عمل نہیں کرتا گدھا کہا ہے کیونکہ وہ کتابوں کو اپنے
اوپر اٹھائے پھرتا ہے 6 اور چونکہ وہ عمل نہیں کرتا اس لئے اس میں اور گدھے میں کوئی
فرق نہیں۔ہماری طالبات کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ یہاں ان
کی تعلیم و تربیت پر جو
روپیہ صرف ہوتا ہے وہ گورنمنٹ کا روپیہ نہیں۔یہ روپیہ ان غریب اور کنگال لوگوں کا ہے
جنہوں نے خدا کے لئے اپنے وطنوں کو چھوڑا۔خدا کے لئے اپنے ماں باپ کو چھوڑا۔دوستوں کو چھوڑا اور بعض حالات میں جائیدادوں کو چھوڑا۔اور باوجود اس کے نہایت تنگی
کے وقت اور اپنے آپ کو تکالیف میں ڈال کر آنہ آنہ جمع کیا جس سے تمہارے لئے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
92
جلد چهارم
انتظام کیا گیا کہ تم اسلام کی اس لڑائی کے لئے جو تمہیں پیش آنے والی ہے تربیت حاصل
کر لو اور کفر کی طاقتوں کے مقابلہ کے لئے اپنے آپ کو تیار کر لو۔پھر اس سے بڑھ کر اور
کیا بد دیانتی ہو سکتی ہے کہ اس سپہ گری کی طرف تمہیں توجہ ہی نہیں۔تم میں سے کوئی ڈاکٹر
بننے کی خواہاں ہے اور کوئی ایم اے کی ڈگری حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن اس چیز کی طرف
اسے توجہ ہی نہیں جو ہمارا اصل مقصد ہے۔بھلا سوچو تو کہ لاہور یا امرتسر یا دوسرے شہروں
کے لوگوں
کو کیا پڑی ہے کہ وہ تمہارے لئے روپے بھیج رہے ہیں۔کیا تم نے بھی خیال کیا
کہ وہ کیوں تمہارے لئے روپے بھیج رہے ہیں؟ وہ تمہارے چا نہیں، تمہارے بھائی
نہیں ، تمہارے رشتہ دار نہیں، پھر یہ بھی نہیں کہ وہ کروڑ پتی ہیں کہ کروڑوں روپوں میں
سے اگر چند روپے یہاں بھیج دیں تو انہیں معلوم تک بھی نہیں ہوتا۔وہ غریب ہیں اور خود
تکلیف اٹھا کر روپیہ بھیجتے ہیں۔وہ اس لئے روپیہ نہیں بھیجتے کہ تم ایم۔اے یا بی۔اے بن
جاؤ بلکہ وہ اس لئے روپیہ بھیجتے ہیں کہ تم ایسی تعلیم حاصل کرو جس سے تم اسلام کی سپاہی بن
جاؤ۔اگر لاہور، امرتسر، گوجرانوالہ، پشاور، یوپی، بہار، بنگال بلکہ ہندوستان سے بھی باہر
جاوا اور سماٹرا وغیرہ ممالک کے غریب احمدی چندے بھیجتے ہیں تو کیا وہ اس خیال سے بھیجتے
ہیں کہ تم ایم۔اے یا بی۔اے کی ڈگریاں حاصل کر لو؟ نہیں بلکہ وہ اس خیال سے روپیہ
بھیجتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا روپیہ اسلام کے سپاہی بنانے کے لئے لگایا جارہا ہے۔پس استادوں اور استانیوں کو ہمیشہ یہ احساس رکھنا چاہئے کہ وہ جرنیل ہیں جن کا کام
یہ ہے کہ طالبات کو اسلام کا سپاہی بنائیں۔اور طالبات کو ہمیشہ یہ بات ذہن نشین رکھنی
چاہئے کہ ان کا کام ایم۔اے یا بی۔اے کی ڈگریاں حاصل کرنا نہیں بلکہ ان کا اصل کام
یہ ہے کہ وہ اسلام کی سپاہی بنیں۔پس تمہیں چاہئے کہ اپنی زندگیاں اس رنگ میں ڈھالو
کہ تم اسلام کی خدمت کر سکو۔میرا یہ مطلب نہیں کہ تم وہ لائنیں اختیار نہ کرو جو ڈگریاں
وغیرہ حاصل کر کے اختیار کی جاتی ہیں بلکہ میری غرض یہ ہے کہ تم اپنی زندگیوں کو اس طرح
ڈھا لو کہ تم اسلام کی خدمت بجالا سکو۔کیونکہ وہ لوگ تمہاری محبت کے لئے روپیہ نہیں بھیجتے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
93
جلد چهارم
بلکہ وہ خدا اور رسول کی محبت کے لئے روپیہ دیتے ہیں۔ان کو خدا تعالیٰ پر ایمان ہے۔رسول کریم ﷺ پر ایمان ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان ہے۔پس وہ ان کی
لائی ہوئی تعلیم کو بلند کرنے کے لئے روپیہ بھیجتے ہیں۔وہ تمہاری تعلیم کے لئے روپیہ نہیں
دیتے، تمہارے لئے نہیں دیتے بلکہ خدا اور اس کے رسول کے لئے دیتے ہیں۔پس تم اپنی
زندگیوں کو اس طرح بناؤ کہ ان کے لائے ہوئے دین کی خدمت کر سکو۔اور اس کے لئے
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ عمل پر اس کا اثر ظاہر ہو۔کیونکہ انسان جب اعلیٰ اخلاق دکھاتا
ہے تو لوگ اس سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔پشاور میں عیسائیت کے داخلہ کا ایک
عجیب قصہ ہے۔شروع شروع میں وہاں عیسائیت کی تبلیغ کے لئے ایک انگریز پادری گیا۔اس نے بہتیری تبلیغ کی مگر کسی شخص نے اس کی طرف توجہ نہ کی۔اور بارہ برس تک ایک شخص
بھی عیسائی نہ ہوا۔لیکن وہ متواتر بازاروں اور گزرگاہوں میں لیکچر وغیرہ دیتا رہا۔ایک
دن ایک پٹھان کو خیال آیا کہ یہ پادری ہر روز وعظ کرتا رہتا ہے لیکن کوئی اس کی باتوں پر
کان نہیں دھرتا اس کو اس سے منع کرنا چاہئے۔چنانچہ وہ پٹھان اس پادری کے پاس گیا
اور کہا تو ہر روز یہاں بولتا ہے اور اس سلسلہ کو بند نہیں کرتا۔پٹھان جو شیلے ہوتے ہی ہیں
اس نے پادری کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔وہ پادری ہوشیار تھا اس نے جھٹ کہہ دیا کہ
تمہارے مذہب
کی تعلیم یہی ہے کہ دوسروں
کو مارولیکن میرے مذہب کی تعلیم یہ ہے کہ تی
کھا لو مگر صبر کرو۔دوسرے دن پھر جب وہ پادری وعظ کر رہا تھا تو پٹھان گیا اور پھر اس
کے منہ پر ایک تھپڑ مارا۔پادری نے پھر وہی کہا کہ تم اپنے مذہب پر عمل کر رہے ہو اور میں
اپنے مذہب پر عمل کر رہا ہوں۔تیسرے دن پھر اس پٹھان نے پادری کے تھپڑ مارا۔ایک مالدار
اور صاحب جائیداد آدمی نے جب یہ ماجرا دیکھا تو اُسی وقت وہ پادری کے پاس آیا اور کہا
کہ میں عیسائی ہوتا ہوں اور میں عیسائی مشن کے لئے اپنا مکان وقف کرتا ہوں۔یہ صرف
نمونہ کا اثر تھا حالانکہ حقیقی رحم کی تعلیم صرف اسلام میں ہی ہے اور عیسائیت اس تعلیم سے
بالکل عاری ہے۔لیکن دیکھو نمونہ کا کتنا اثر ہوا۔بارہ سال کی کوششوں سے ایک شخص بھی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
94
جلد چهارم
صلى الله
الله
صلى الله
عیسائی نہیں بنا تھا لیکن نمونہ سے تیسرے دن ایک صاحب حیثیت آدمی عیسائی بن گیا۔پس اخلاق فاضلہ کا اثر نہایت اعلیٰ ہوتا ہے۔اسلام کی ابتدائی تاریخ سے بھی ہمیں
معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح نمونوں نے لوگوں کو اسلام کی طرف کھینچا۔ابتدا میں رسول کریم
ے کے اپنے رشتہ دار بھی اسلام میں داخل نہیں تھے۔آپ کے چا حضرت حمزہ نے بھی
ابھی اسلام قبول نہیں کیا تھا۔ان کے اسلام میں داخل ہونے کی وجہ بھی یہی تھی کہ انہوں
نے رسول کریم ﷺ کے اخلاق کو دیکھا۔چنانچہ حضرت حمزہ کے اسلام لانے کا واقعہ بھی
عجیب ہے۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ ایک چٹان پر بیٹھے کچھ سوچ رہے تھے کہ ابو جہل نے
آپ کو آ کر گالیاں دیں اور پھر اس خبیث نے آپ کو تھپڑ مار دیا۔رسول کریم می
خاموش رہے اور اسے کچھ نہ کہا۔حضرت حمزہ کو شکار کا بڑا شوق تھا وہ صبح سویرے شکار
کھیلنے باہر چلے جاتے اور شام کو گھر واپس آتے۔اُس دن جب وہ شام کو شکار سے واپس
آئے تو ان کے گھر کی ایک لونڈی نے جس نے یہ واقعہ دیکھا تھا اور جو اس وجہ سے بھری
بیٹھی تھی اس نے ان سے کہا کیا تمہیں شرم نہیں آتی کہ تم بہادر بنے پھرتے ہو لیکن دشمن
تمہارے بھتیجے کو گالیاں دیتے اور مارتے پیٹتے ہیں۔حضرت حمزہ نے کہا کیا بات ہے؟
لونڈی نے جواب دیا تمہارا بھتیجا صبح چٹان پر بیٹھا کچھ سوچ رہا تھا کہ ابو جہل آیا اور اس
نے اسے گالیاں دیں اور پھر مارنا شروع کر دیا۔مگر آگے سے اس نے ایک لفظ تک نہیں
کہا۔کیا تم کو غیرت نہیں آتی کہ تم اپنے آپ کو بہادر سمجھتے ہو مگر تمہارے بھتیجے کو دشمن پیٹتے
ہیں۔باوجود اس کے کہ حضرت حمزہ میں ایمان نہیں تھا لیکن یکدم ان کے دل کی کھڑکیاں
کھل گئیں اور ان کی چشم بصیرت نے دیکھ لیا کہ اتنا بڑا اعلیٰ نمونہ بغیر سچائی کے ظہور میں
نہیں آسکتا۔ضرور ہے کہ رسول کریم ﷺ بچے ہیں اور انہیں ایک نور ملا ہے کیونکہ اس قدر
اعلیٰ اخلاق کوئی معمولی چیز نہیں۔حضرت حمزہ شکاری لباس پہنے ہوئے تھے انہوں نے وہ
کپڑے بھی نہیں اتارے بلکہ سید ھے کعبہ میں گئے اُس وقت ابو جہل دوسرے رؤسا کے
ساتھ وہاں بیٹھا ہوا تھا۔لوگوں نے جس وقت ان کی شکل دیکھی تو کہا کہ آج خیر نہیں۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
95
جلد چهارم
اُس وقت ابوجہل کا نام ابوالحکم تھا۔لوگوں نے کہا ابوالحکم! دیکھو! وہ حمزہ چلا آ رہا ہے۔اس کی شکل سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ غصہ سے بھرا ہوا ہے۔حضرت حمزہ کے ہاتھ میں کمان
تھی کیونکہ اُس زمانے میں بندوقیں تو تھی نہیں تیر کمان سے ہی لوگ شکار کھیلا کرتے تھے۔انہوں نے آتے ہی کمان ابو جہل کے منہ پر ماری اور کہا تجھے اس شخص پر ہاتھ اٹھانا آتا
ہے جو آگے سے جواب نہیں دیتا۔اگر ہمت ہے تو آ اور میرے مقابل پر کھڑا ہو جا۔چونکہ
یہ دونوں رئیس تھے اس لئے لوگوں نے درمیان میں پڑ کر بیچ بچاؤ کر دیا۔اس کے بعد وہ
سیدھے رسول کریم ﷺ کے پاس گئے اور کہا کہ مجھ پر اسلام کی کیفیت کھل گئی ہے اور میں
مسلمان ہوتا ہوں 7
غرض اخلاق کے اعلیٰ نمونے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔پس نمونہ اصل چیز
ہے۔تم خواہ کتنا وعظ کرو اگر تم چور ہو، بدیانت ہو، غیبت کرنے والی ہو، دوسروں پر تہمتیں
لگانے والی ہو ، نماز کی پابند نہیں ہو تو تمہاری باتوں کا کیا اثر ہو سکتا ہے۔جس وقت تم یہ کہہ
رہی ہوگی کہ اسلام سچا ہے، اس میں فلاں خوبیاں ہیں تو تمہارے پاس کی لڑکی جس کو تم نے
جھوٹ بولنا سکھایا ہوگا تمہاری باتوں پر ہنس رہی ہوگی۔اصولی اخلاق بہت بڑا اثر ڈالتے
ہیں۔مثلاً دیانت ہے، سچائی ہے، محنت ہے ، رحم ہے یہ اصولی اخلاق بھی پانچ ارکانِ اسلام
کی طرح پانچ ہیں اور وہ یہ ہیں۔سچائی ، رحم ، دیانت، وفاداری اور محنت و با قاعدگی کار۔یہ پانچ ارکان ایسے ہیں جن کی پابندی سے انسان ہر جگہ نیک نمونہ پیش کرتا ہے۔مثلاً محنت
اور باقاعدگی کے نیچے نمازیں بھی آجاتی ہیں۔اگر با قاعدہ کام کرنے کی عادت نہ ہوگی تو
نماز کے چھوٹنے کا بھی احتمال ہو سکتا ہے حالانکہ نماز کا چھوڑ نا ایسا ہی ہے جیسے کسی نے زہر
کھا لیا۔مگر تم اپنے نفسوں کو ٹول کر دیکھو۔تم میں سے
کتنی ہیں جنہوں نے نماز میں کبھی ناغہ
نہیں کیا اور کبھی ایک نماز بھی نہیں چھوڑی۔تم کہو گی کہ ایک نماز اگر چھوٹ گئی تو کیا ہوا۔لیکن میں پوچھتا ہوں کہ کیا تم میں سے کوئی زہر کی ایک پڑیا کھانے کے لئے تیار ہوگی؟
مردوں میں بھی نمازوں کے متعلق ستی پائی جاتی ہے۔یہاں جب کبھی کوئی جلوس وغیرہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
96
جلد چهارم
نکلے تو میرا دل دھڑکا کرتا ہے کہ کہیں لوگوں کی نماز نہ رہ جائے۔عورتوں میں یہ مرض
مردوں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے۔اگر کوئی نماز ضائع ہو جائے تو انہیں اس کی چنداں
پرواہ نہیں ہوتی۔لیکن معلوم ہونا چاہئے کہ چھوٹے چھوٹے نقائص بھی ایمان کے ضائع
کرنے کا موجب بن جاتے ہیں۔یہاں ایک فلاسفر ہے اسے اس قسم کی باتوں پر بحث کرنے کی عادت ہے۔ایک دفعہ
روزے کا سوال پیدا ہوا تو اس نے روزہ کی افطاری کے وقت سے ایک آدھ منٹ پہلے
روزہ کھول لیا یا سحری کچھ پیچھے کھالی۔مجھے اب صحیح طور پر یاد نہیں رہا۔لوگوں نے جب اس
سے پوچھا تو وہ کہنے لگا کہ اتنے سے فرق سے کیا بنتا ہے۔دومنٹ پہلے روٹی کھائی یا چار
منٹ بعد میں کھالی اس میں کون سا فرق پڑ جاتا ہے۔وہ سارا دن لوگوں سے اس مسئلہ پر
بحث کرتا رہا۔رات کو جب وہ سویا تو اس نے ایک خواب دیکھا۔وہ ذات کا جلا ہا ہے
خواب بھی اس نے جلا ہوں والا ہی دیکھا۔اس نے دیکھا کہ وہ سوت کو پان دینے لگا
ہے۔سوت کو پان لگانے کے لئے کیلے گاڑے جاتے ہیں۔ایک کیلا ایک طرف ہوتا ہے
اور دوسرا کیلا اس سے کچھ فاصلہ پر دوسری طرف۔پھر اس پر ایک جھاڑو سا پھیرتے
ہیں۔اس نے دیکھا کہ اس نے سوت کو ایک طرف کے کیلے سے باندھا ہے اب وہ اس کا
دوسرا سرا دوسرے کیلے کی طرف باندھنے کے لئے لے جا رہا ہے۔جب وہ اس کیلے کے
قریب پہنچا تو دیکھا کہ سوت چھوٹا ہے اور کیلے تک نہیں پہنچتا۔کیونکہ کیلا غلط اندازے سے
ذرا آگے گڑ گیا ہے۔اب سوت اس کے ہاتھ میں ہے اور وہ خواب میں شور مچارہا ہے اور
لوگوں کو پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ دوڑ یو دو انگلیوں کے فرق سے میرا سارا سوت خراب
ہونے لگا ہے۔اس پر اس کی آنکھ کھل گئی اور اسے سمجھ آ گئی اگر دو انگلیوں کے فرق
سے سوت خراب ہو سکتا ہے تو دومنٹ کے فرق سے روزہ کیوں خراب نہیں ہوتا۔پس محنت کی اگر عادت نہ ہوگی تو نمازوں میں بھی سستی ہوگی ، روزوں میں بھی سستی
ہوگی اور دوسرے کاموں میں بھی سستی ہوگی۔اسی طرح اگر وفاداری نہیں ہوگی تو منافقت
زریں ہدایات (برائے طلباء )
97
جلد چهارم
پیدا ہو گی ، جس طرح ابھی بعض لوگوں نے اپنی منافقت کا ثبوت دیا ہے، وہ سالہا سال
سے میرے خلاف سازشیں کرتے تھے مگر ظاہر بیعت میں بھی داخل تھے۔اسی طرح سچائی
ہے۔سچائی بہت سی نیکیوں کی جامع ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے اپنے دین کا نام حق بلکہ خود
اپنا نام بھی حق رکھا ہے۔غرض سچائی ایک ایسا گر ہے جس سے انسان تمام نیکیوں کو اختیار کر
سکتا ہے۔مگر عورتوں میں خصوصاً جھوٹ کی عادت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے
عورتوں کی بیعت میں اتہام طرازی اور جھوٹ سے بچنے کی شرط رکھی ہے۔مردوں کے
لئے یہ شرط نہیں رکھی گئی۔وفاداری کے ماتحت غیبت بھی آجاتی ہے۔جو وفا کرتا ہے وہ پیٹھ
کے پیچھے کبھی بات نہیں کہا کرتا۔بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ غیبت یہ نہیں کہ کسی کے متعلق
سچی بات کہی جائے بلکہ کسی کی پیٹھ کے پیچھے اس کے متعلق کوئی جھوٹی بات کہنا غیبت ہے۔لیکن یہ خیال غلط ہے۔اگر کسی کے متعلق جھوٹ کہا جائے تو وہ تو جھوٹ ہوا۔غیبت یہی
ہے کہ کسی کی عدم موجودگی میں اس کے متعلق کوئی سچی بات کر کے اسے مطعون کہا جائے۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے کسی شخص کو غیبت سے منع فرمایا۔لوگوں نے کہا کہ ہم تو سیچ
بولتے ہیں۔آپ نے فرمایا غیبت یہی تو ہے۔اگر تم جھوٹ بولتے ہو تو وہ تو جھوٹ ہوا 8
پس خالص غیبت یہی ہے کہ کسی کے متعلق اس کے پیٹھ کے پیچھے کچی بات کہی جائے ورنہ جو
بات سچی نہ ہو بلکہ جھوٹی ہو وہ تو غیبت اور جھوٹ ملے ہوئے ہیں۔غرض اخلاق فاضلہ کا بہت
بڑا اثر ہوتا ہے۔پھر تعلیم کا حصول ہے۔اس میں تمہیں اپنے مذہب کو اچھی طرح سیکھنا چاہئے اور اپنی
تعلیم سے اچھی طرح واقف ہونا چاہئے۔لیکن عورتوں میں یہ نقص ہے کہ وہ اپنی تعلیم
حاصل تو کرتی ہیں لیکن جب ان سے کوئی دینی مسئلہ پوچھا جائے تو اس کا جواب دینے میں
شرم محسوس کرتی ہیں۔حالانکہ یہ شرم نہیں بلکہ کمزوری ہے۔اور یہ ایک خطر ناک مرض ہے
جو طالبات میں پایا جاتا ہے۔لیکن افسوس کہ استادوں اور استانیوں نے اس طرف توجہ
نہیں کی۔میں نے دیکھا ہے کہ خود ہمارے گھر کی بچیوں میں وہ دلیری نہیں جو ہونی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
98
جلد چهارم
چاہئے۔اسی طرح دوسری بچیوں کا حال ہے۔وہ انگریزی سیکھتی ہیں لیکن ان سے
انگریزی میں گفتگو کرو تو آگے سے ایک فقرہ بھی انگریزی کا نہیں بولیں گی۔اسی طرح سے
جب دین کی کوئی بات پوچھی جائے تو آگے سے بولتی نہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ان کو فلاں مسئلہ
آتا ہے لیکن وہ بیان نہیں کر سکتیں۔یہ صرف کمزوری کا نتیجہ ہے لیکن اس کا نام شرم رکھا جاتا
ہے حالانکہ یہ شرم بعض اوقات بہت سے گناہوں کا موجب ہو جاتی ہے۔حقیقت میں یہ
شرم نہیں بلکہ کمزوری اور بزدلی ہے اور یہ چیز گناہوں
کو روکتی نہیں بلکہ انہیں بڑھاتی ہے۔پس استادوں اور استانیوں کے لئے ضروری ہے کہ طالبات کے ذہن سے اس کمزوری
کو دور کریں۔حیرت کی بات ہے کہ اس کمزوری کا نام شرم رکھا جاتا ہے۔حالانکہ قرآن کریم میں
امہات المومنین کو بھی یہ ہدایت کی گئی ہے کہ جب وہ کسی مومن مرد سے بات کریں تو ان کی بات
میں تختی ہونی چاہئے 9 اس کا یہ مطلب نہیں کہ جب تم سے کوئی بات کرے تو اسے جھڑک دو بلکہ
اس کا مطلب یہ ہے کہ گفتگو میں نخرہ نہ پایا جائے۔میں نے دیکھا ہے کہ لڑکیاں جب بھی بات
کریں گی ان کے لب ولہجہ میں ایک قسم کا نخرہ پایا جائے گا۔پس تمہیں پورے طور پر یہ بات ذہن
نشین کر لینی چاہئے کہ ہمیشہ صاف اور سیدھی بات کرو اور تمہاری کسی بات میں لچک اور نخرہ نہ ہو۔یہ چیزیں کمزوری کی علامت ہیں جن سے تمہیں بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔“
الفضل 22، 23، 25 اپریل 1961ء)
1: بخارى كتاب الجنائز باب ما قيل فى اولاد المشركين صفحه 222 حديث
1385 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية۔:2 مسلم كتاب الجهاد باب غزوہ حنین صفحه 791،790 حدیث 4616 مطبوعہ
ریاض 2000ء الطبعة الثانية۔3 بخارى كتاب المغازی باب غزوہ خیبر صفحہ 715 حدیث نمبر 4210 مطبوعہ
ریاض 1999 الطبعة الثانية
4 كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْهُ فَأَزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
يُعْجِبُ الزراع (الفتح : 30)
5 الفرقان: 53
99
99
: مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْريةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ
يَحْمِلُ أَسْفَارًا ( الجمعة : 6)
جلد چهارم
:7 سیرت ابن هشام جلد 1 صفحه 339 340 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى۔:8 مسلم کتاب البر والصلة صفحه 1132 حديث نمبر 6593 مطبوعہ ریاض 2000ء
الطبعة الثانية۔و يُنسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ
فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفًا (الاحزاب: 33)