دین کی زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل کرو اور اسلامی احکام پر عمل کرنے کی رغبت اپنے دل میں پیدا کرو

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
115
جلد چهارم
دین کی زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل کرو اور اسلامی
احکام پر عمل کرنے کی رغبت اپنے دل میں پیدا کرو
3 راگست 1938ء کو بعد نماز عصر طلباء وکارکنان تحریک جدید نے بورڈ نگ تحریک جدید
میں بعض مبلغین کے اعزاز میں ایک دعوت چائے دی۔جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی
نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر آپ نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد
حسب ذیل خطاب فرمایا:۔” جب بورڈنگ تحریک جدید کی ابتدا کی گئی تو اُس وقت غالباً بورڈنگ ہائی سکول
میں 36 37 لڑکے تھے لیکن اب خدا تعالیٰ کے فضل سے 145 ہیں۔گویا اُس زمانہ کے
بورڈروں سے چار گنا زیادہ ہیں۔اور اس زیادتی تعداد کا فائدہ یقیناً سکول کو بھی پہنچا ہے
کیونکہ جتنے طالب علم زیادہ ہوں فیسوں کی آمدنی بھی زیادہ ہوتی ہے اور غالباً ایڈ (Aid)
بھی زیادہ ملتی ہے۔مگر میں سمجھتا ہوں ابھی یہ تعداد پوری نہیں۔جب میں نے تحریک کی تھی
اُس وقت میرے ذہن میں یہ تھا کہ کم از کم تین سو بورڈرز ہوں اور وہ بھی باہر سے آئے
ہوئے۔اُن طلباء کو جو قادیان کے ہیں اور بورڈنگ میں رہتے ہیں میں اپنی سکیم سے خارج
سمجھتا تھا۔اس لئے نہیں کہ ان کا بورڈنگ میں داخل ہونا مفید نہیں، یقینا مفید ہے اور تحریک جدید
کے بورڈنگ کے کارکنوں کے لئے سرٹیفکیٹ ہے کیونکہ بعض اوقات مقامی لوگوں کو کسی ادارہ
کے متعلق اعتراضات ہوتے ہیں ان حالات میں مقامی لڑکوں کا بورڈنگ میں داخل ہونا
سرٹیفکیٹ ہے اُن خدمات کا جو بورڈنگ تحریک جدید کے افسر سر انجام دے رہے ہیں۔مگر

زریں ہدایات (برائے طلباء )
116
جلد چهارم
میری سکیم یہ تھی کہ کم از کم تین سو بیرونی جماعتوں کے نمائندے یہاں رہیں اور یہاں سے
ایک ایسی روح لے کر جائیں جو ہر وقت انہیں خدمت دین کے لئے بے تاب رکھے۔اس
میں مقامی بورڈر شامل نہیں تھے۔پس اس سکیم کے بعد بیرونی طلباء 120 یا 125 کے
قریب آئے ہیں اور ابھی ایک ایک کے مقابلہ میں دو دو کے آنے کی ضرورت ہے۔شاید بورڈنگ کی موجودہ عمارت اتنی تعداد کے لئے کافی نہ ہو۔مگر مکانوں کا بڑھانا کوئی
مشکل کام نہیں ہے۔جب انسان بڑھتے ہیں تو مکانات بھی بڑھتے جاتے ہیں۔اس تعداد
کو پورا کرنے کے متعلق سب سے زیادہ ذمہ داری بورڈ نگ کے لڑکوں پر ہے۔ابھی ایڈریس کا جو جواب دیا گیا ہے اور خوشی کی بات ہے کہ زبانی دیا گیا ہے،
جواب دینے والا بے شک علمی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور وہ خاندان تقریریں کرنے
والا ہے۔یہ بات اسے علمی سہولت پہنچانے والی ہے۔مگر میرے لئے یہ پہلا موقع ہے کہ
میں نے اس رنگ میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ایک لڑکے کی تقریر سنی جس میں شکلی تھی ،
بے خوفی تھی اور صفائی تھی۔مجھے ایسا شبہ پڑتا ہے کہ تقریر کے کچھ حصے شاید حفظ کئے ہوئے
تھے۔مگر ممکن ہے یہ لہجہ کا اثر ہو اور واقعہ میں یاد نہ کئے ہوئے ہوں۔ہوسکتا ہے کہ بوجہ
پوری مشق نہ ہونے کے لہجہ ایسا ہو جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یاد کئے ہوئے فقرے
دہرائے جا رہے ہیں۔تقریر کی خوبی جہاں روانی ، سلاست زبان اور فصاحت پر مشتمل ہوتی ہے وہاں آواز
کے اتار چڑھاؤ پر بھی مشتمل ہوتی ہے۔اور جن لیکچراروں میں یہ بات پائی جاتی ہے وہ
وہی ہوتے ہیں جو قوموں کو اٹھا کر بہت بلندی پر لے جاتے ہیں اور ان میں بجلی کی ایسی رو
پیدا کر دیتے ہیں کہ وہ جان و مال ، عزت و آبرو، آرام و آسائش غرض کسی چیز کی قربانی
کرنے سے دریغ نہیں کرتیں۔یہ چیزیں طبعی طور پر لیکچرار کے اندر ہوتی ہیں یا پھر مشاقی
سے پیدا کی جاتی ہیں۔پس ممکن ہے کہ کتابیں رٹنے کے نتیجہ میں اس قسم کا لہجہ ہو مگر مجھے پر یہ
اثر ضرور ہے کہ بار بارد ہرا کر فقرے یادر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔باوجود اس کے یہ پہلا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
117
جلد چهارم
موقع ہے کہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ایک طالب علم نے زبانی ایسی تقریر کی جس سے
میں متاثر ہوا۔میں امید کرتا ہوں کہ اس سلسلہ کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔میں اس
بات کا قائل نہیں ہوں کہ ایک دو طالب علموں کو سامنے رکھ کر اپنی کوشش کا ثبوت دیا جائے
اس طرح جماعتیں نہیں بنا کرتیں اور نہ ترقی کر سکتی ہیں البتہ نمائش کی جاسکتی ہے۔پس یہ
غلط ہے کہ ہر شخص لیکچرار اور مصنف نہیں ہوسکتا، ہو سکتا ہے۔ہاں ہر ایک کے مراتب الگ الگ
ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ ہر انسان کی ترقی کا ایک
دائرہ ہوتا ہے اس میں وہ ترقی کرتا ہے۔تو اوسط درجہ کی ترقی کی استعداد ہر انسان
میں پائی جاتی ہے۔ہاں کوئی کسی پہلو میں بڑھ جاتا ہے اور کوئی کسی میں کم رہ جاتا ہے۔بعض لوگ حساب کے زیادہ ماہر ہوتے ہیں اور بعض تاریخ کے۔مگر یہ نہیں ہوتا کہ کسی
کو حساب یا تاریخ بالکل ہی نہ آئے اور وہ ان کے متعلق کچھ بھی قابلیت پیدا نہ کر سکے۔پس کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اس معیار کو بڑھایا جائے اور کوشش کی جائے کہ اعلیٰ تقریر
کرنے کا ملکہ سب لڑکوں میں پیدا ہو۔یہ تو ایک ضمنی بات تھی جو میں نے بیان کی۔اصل بات یہ تھی کہ بورڈ نگ تحریک جدید
ترقی کرے۔اس کی ذمہ داری ان طلبہ پر ہے جو اس بورڈنگ میں رہ چکے ہیں یا آئندہ
رہیں گے۔بورڈروں نے اپنے ایڈریس میں تسلیم کیا ہے کہ اس بورڈنگ میں رہ کر انہوں
نے فائدہ اٹھایا ہے۔اگر یہ درست ہے کہ اس وجہ سے انہیں دین کی زیادہ واقفیت حاصل
ہوئی ، اگر یہ صحیح ہے کہ ان کی احمدیت سے محبت بڑھ گئی ہے۔اگر یہ ٹھیک ہے کہ دین کے
احکام پر عمل کرنے کی رغبت ان میں زیادہ پیدا ہوگئی ہے۔اگر یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے
نمازوں میں زیادہ با قاعدگی اختیار کر لی ہے اور اگر یہاں نہ آتے تو یہ باتیں ان میں اس
رنگ میں پیدا نہ ہوتیں تو ان کو سمجھ لینا چاہئے کہ ان پر ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی عائد
ہوتی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ وہ طلباء جو ان فوائد سے محروم ہیں ان کو تحریک کریں کہ وہ بھی
یہاں آئیں اور ان کے والدین سے کہیں کہ انہیں یہاں بھیجیں۔اگر سارے طالب علم اس

زریں ہدایات (برائے طلباء )
118
جلد چهارم
ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے تیار ہوں تو وہ ایک انجمن بنا ئیں جو اس بورڈنگ کی ترقی
کے لئے کوشاں ہو۔جس طرح ہم بڑوں سے یہ عہد لیتے ہیں کہ ہر شخص سال میں کم از کم
ایک شخص کو احمدی بنائے اسی طرح وہ عہد لیں کہ سال میں کم از کم اتنے طالب علم ہم
بورڈنگ میں داخل کرائیں گے۔اس کے لئے ضروری نہیں کہ وہ طالب علم احمد ی ہی ہوں غیر
احمدی بھی ہو سکتے ہیں۔غیر احمدی طالب علم جب اس نظام کے ماتحت رہیں گے جو یہاں
ہے اور جس میں اپنے اوپر آپ پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، تسلیم اور اطاعت کا مادہ پیدا
کیا جاتا ہے، دین کے لئے قربانی کرنے کی روح پیدا کی جاتی ہے تو خواہ وہ غیر احمدی ہی
چلے جائیں وہ اس نظام کو قائم کریں گے جو لوگوں کو اسلام کی طرف لانے والا ہو گا۔اور
جس کا نہ ہونا لوگوں کو احمدیت کی طرف آنے سے روکے ہوئے ہے۔ہمارے ملک میں
اپنی مرضی سے اطاعت کا جوا اٹھانے کی چونکہ لوگوں میں عادت نہیں ہے اس لئے وہ
احمدیت کی طرف نہیں آتے اور ڈنڈے سے اطاعت اختیار کرتے ہیں حالانکہ اصل غلامی
یہی ہے۔اپنی مرضی سے ایک نظام کے ماتحت رہنا غلامی نہیں ہے بلکہ یہی تہذیب ہے۔اور جولوگ ایک نظام کے ماتحت اپنی مرضی سے رہتے ہیں انہیں مہذب کہا جاتا ہے۔اور
جن کو ڈنڈے کے ذریعہ کسی نظام کے ماتحت رکھا جاتا ہے انہیں غیر مہذب قرار دیا جاتا
ہے۔ہندوستان کے لوگ اپنے عمل سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ جبر کی حکومت ماننے کے
لئے تیار ہیں لیکن اپنی مرضی سے اطاعت اختیار کرنے کو غلامی کہتے ہیں۔اگر ان لوگوں
میں ڈسپلن کی عادت پیدا ہو جائے اور وہ ایک نظام کے ماتحت آ جائیں تو ان کو احمدیت
میں لانا بالکل آسان ہو جائے۔پس چاہے غیر احمدی طالبعلم ہوں ہر بورڈ ر عہد کرے کہ وہ دو دو یا تین یا چار طالب علم
لائے گا حتی کہ وہ تعداد پوری ہو جائے جو سکیم تجویز کرتے وقت میرے مد نظر تھی بلکہ ہم تو
چاہتے ہیں کہ جتنے طالب علم زیادہ ہوں اتنا ہی اچھا ہے۔اگر تین سو کی بجائے تین ہزار
ہو جائیں تو بھی ہم ان کے لئے انتظام کر لیں گے۔اِنشَاءَ اللهُ تَعَالٰی۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
119
جلد چهارم
پس ایک تو جانے والے اور پیچھے رہنے والے طلباء کو میں یہ تحریک کرتا ہوں کہ وہ
انجمن بنا کر اپنے ذمہ یہ کام لیں کہ کم از کم ایک ایک اور طالب علم داخل کریں گے اور پھر
کوشش کریں کہ 145 کی تعداد اگلے سال کم از کم 290 ہو جائے۔اگر وہ ایسا کریں گے
تب مجھے معلوم ہوگا کہ انہیں یہاں آنے کے فوائد کا احساس ہے۔دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ طالب علم اور ٹیوٹرز ، سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ ماسٹر
وغیرہ کے تعلقات ایک دوسرے سے تعاون پر مبنی ہونے چاہئیں ورنہ حقیقی فائدہ نہیں
حاصل ہو سکتا۔جس طرح استاد اور ٹیوٹر طلباء کے نگران ہوتے ہیں اسی طرح طلباء ان کے
نگران ہوں۔مگر وہ نگرانی تعاون والی ہو اور ترقی کی طرف لے جانے والی ہو۔ایسی نہ
ہو جس میں بغاوت اور خودسری پائی جائے۔میں کارکنوں کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ میں اب تک اس کام پر خوش نہیں
ہوں جو ہوا ہے۔در حقیقت اس وقت تک طلباء کو جو فوائد پہنچے ہیں وہ اس لئے پہنچے ہیں کہ
یہاں پہلے سے ایک نظام کے ماتحت کام ہو رہا ہے۔بورڈ نگ تحریک جدید کی طرف سے
ابھی تک ایسا کوئی انتظام نہیں جس سے وہ پروگرام پورا ہو جس کے لئے یہ بورڈنگ جاری
کیا گیا تھا۔اور یہی وجہ ہے کہ ابھی تک کوئی خاص نتائج نہیں پیدا ہوئے۔اگر اس
بورڈنگ کو اس رنگ میں چلایا جائے جو میرے پیش نظر ہے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے
مذہبی لیڈر اور راہنما پیدا ہو سکیں گے جو دنیا میں عظیم الشان روحانی تغیر پیدا کر دیں گے۔اس کے لئے ضرورت ہے کہ رات دن ان طلباء کو ان کے فرائض ذہن نشین کرائے
جائیں۔ان
کو بتایا جائے کہ قوم کے لئے کسی فرد کا قربان ہونا اس کے لئے نقصان دہ بات
نہیں ہوتی بلکہ بہت بڑی خوش قسمتی کی علامت ہوتی ہے۔اور یہ زیادہ سے زیادہ عزت کا
مقام ہے کہ کسی کو قوم کے لئے بنیاد بننے کا موقع میسر آ سکے۔ایسی بنیاد جس پر شاندار
عمارت تیار ہو سکے۔نو جوانوں میں یہ روح پیدا کرنے کے لئے علم النفس کا جاننا نہایت ضروری ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء )
120
جلد چهارم
اس کے نہ جاننے کی وجہ سے مسلمانوں میں ایک نقص پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان میں
قربانی کا مادہ کم ہو گیا ہے۔اس نقص کو ایک قوم نے دور کیا مگر ایسے رنگ میں کہ اور زیادہ
خرابیاں پیدا ہو گئیں۔وہ قوم شیعہ ہے۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں زندہ
مسلمانوں کی جس قدر تعریف کی گئی ہے اس سے بہت زیادہ مرنے والوں کی کی گئی ہے۔چنانچہ
فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَه زیادہ زور والے الفاظ ہیں بہ نسبت وَمِنْهُم مَّن
ينظرُ 1 کے مگر مُردہ قوموں میں یہ بات پائی جاتی ہے اور پور پین اقوام میں بھی جو اپنے
آپ کو بہت ترقی یافتہ مجھتی ہیں یہ بات موجود ہے۔گو وہ اس وقت نمایاں نہیں مگر جب یہ
تو میں گریں گی تب معلوم ہوگا کہ وہ زندوں کی زیادہ تعریف کرتی ہیں اور جو دوسروں کی
خاطر اپنی جان قربان کر دیں ان کی کم۔قرآن کریم میں شہداء کو زندہ قرار دیا گیا ہے 2
اس لئے کہ اگر وہ زندہ رہتے تو اور زیادہ نیکیاں کرتے۔اب وہ اللہ کے حضور رزق دیئے
جاتے ہیں۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو رزق نہیں دیا جاتا۔وہاں کا جو بھی رزق
ہے وہ دوسروں کو بھی دیا جاتا ہے۔شہداء کے رزق کا مطلب ان کا حصہ ہے یعنی دنیا میں
جو اچھے کام ہو رہے ہیں ان کے ثواب کا حصہ ان کو بھی دیا جا رہا ہے۔دین کی جو خدمات
زندہ رہنے والے کر رہے ہیں حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور حضرت علی کو بھی
ان
کا ثواب مل رہا ہے۔کیونکہ اگر وہ زندہ ہوتے تو وہ بھی یہ خدمات سرانجام دیتے۔پس
خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ ایک مومن کے ساتھی جب تک زندہ رہتے اور دین کی خدمات
سرانجام دیتے ہیں مرنے والے کو اس حیثیت سے جس میں وہ مرا ثواب ملتا رہتا ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ سبق دیا ہے کہ ایسے موقع پر جو شہادت پا جائیں ان کو زندہ رکھنا
ضروری ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شہید کی یہ تعریف کی ہے کہ وہ
بہت جلد اعلیٰ مدارج حاصل کر لیتا ہے۔اس لئے نہیں کہ تھوڑی خدمت کے بدلہ میں اسے
اعلیٰ مدارج حاصل ہو جاتے ہیں بلکہ اس لئے کہ تھوڑے دن خدمت کر کے وہ اسی راہ میں جان
دے دیتا ہے۔اگر وہ زندہ رہتا تو اس کے نیک اعمال کا تسلسل جاری رہتا۔مگر خدا تعالیٰ نے

زریں ہدایات (برائے طلباء )
121
جلد چهارم
اپنے منشاء کے ماتحت اسے توڑا اور اسے شہادت دے دی تا کہ بعد کے آنے والے زندہ
رہیں۔اس وجہ سے خدا تعالیٰ کی راہ میں جان دینے والوں کے اعمال جاری رہتے ہیں۔وہ جن کے ساتھ زندگی میں مل کر کام کرتے تھے ان کے اعمال جس قد رثواب کے مستحق
ہوں گے اسی قدر ثواب شہادت پانے والوں کو بھی ملے گا یعنی جس درجہ اور جس درجہ کی
قربانی کرنے والا کوئی شہید ہوگا اسی درجہ کے مطابق اسے انعام ملیں گے اور موت اس
سے اس کو محروم نہیں کر سکے گی۔دیکھو بعض صحابہ ایسے تھے کہ انہیں اسلام لائے دو چار ہی
دن گزرے تھے کہ لڑائی میں شہادت پاگئے۔کیا ان کے اعمال ختم ہو جائیں گے؟ ہرگز
نہیں۔بلکہ ان کو اُس وقت تک وسعت دی جائے گی جب تک کہ ان کے ساتھ کے صحابہ
زندہ ہیں۔غرض دین کی راہ میں قربانی بہترین چیز ہے اور جنہیں یہ حاصل ہو ان کی قدر
دوسروں کی نسبت بہت زیادہ ہونی چاہئے۔قرآن کریم نے ایسا ہی کیا ہے۔حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کے متعلق آتا ہے کہ آپ دعا کیا کرتے تھے کہ مجھے شہادت حاصل ہو اور
مدینہ میں ہی ہو 3 آخر انہیں حاصل ہو گئی اور مدینہ میں ہی حاصل ہوئی مگر تعجب ہے ان
جیسے انسان نے یہ دعا کس طرح کی۔مدینہ میں انہیں شہادت ملنے کے یہ معنی تھے کہ دشمن
مدینہ پر حملہ کرے اور وہ اس قدر غلبہ پالے کہ مسلمانوں کے خلیفہ کو قتل کر دے۔مگر با وجود
اس کے حضرت عمر شہادت کے لئے دعا کیا کرتے تھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایسا
درجہ ہے کہ بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ اس کی تمنا کیا کرتے تھے۔یہ روح اور یہ ولولہ ہر احمدی کو اور خاص کر ہر احمدی نوجوان کو اپنے اندر پیدا کرنا
چاہئے اور ایک ایک طالب علم کے ذہن نشین یہ بات کر دینی چاہئے کہ اصل چیز جس کا
قائم رہنا ضروری ہے وہ اسلام اور احمدیت ہے۔ہر احمدی قصر احمدیت کی اینٹ ہے اور
اگر کسی وقت کسی اینٹ کو اس لئے تو ڑ کر پھینکنا پڑے کہ قصیر احمدیت کے لئے یہی مفید ہے تو
اسے اپنی انتہائی خوش قسمتی سمجھنا چاہئے۔دیکھو ا ینٹ جب تک مکان کی دیوار میں لگی رہے

جلد چهارم
زریں ہدایات (برائے طلباء )
122
صرف اینٹ ہے۔لیکن مکان میں اگر کسی جگہ سوراخ ہو جائے جس میں سے پانی اندری
آنے لگے اور اُس وقت ایک اینٹ نکال کر اسے پیسا جائے اور اس طرح مصالحہ بنا کر
سوراخ کو بند کر دیا جائے تو وہ اینٹ مکان بن جائے گی۔اسی طرح جو شخص قوم کے لئے
فنا ہو جاتا ہے وہ ثابت کر دیتا ہے کہ اس نے قوم کے لئے قربانی کی۔اور جو قوم کو فائدہ
پہنچانے کے لئے اپنے آپ کو قربان کر دیتا ہے وہ خود نہیں رہتا بلکہ قوم بن جاتا ہے۔یہ
ہے وہ روح جو ہر احمدی نوجوان کے دل میں پیدا کرنی چاہئے۔اور یا درکھنا چاہئے کہ جن
میں یہ روح پیدا ہو جاتی ہے وہ معمولی انسان نہیں رہتے۔ان کے چہروں سے ، ان کی
باتوں سے اور ان کے اعمال سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ زندہ انسان نہیں بلکہ مجسم موت
ہیں۔بدر کے موقع پر جب کفار نے اسلامی لشکر کا جائزہ لینے کے لئے آدمی بھیجے تو انہوں
نے آ کر کہا کہ سواریوں پر ہمیں آدمی نظر نہیں آتے بلکہ موتیں نظر آتی ہیں۔ان سے نہیں
لڑنا چاہئے ورنہ ہماری خیر نہیں ہے 4 جب نو جوانوں میں ہمیں یہ روح نظر آ جائے گی اور
ہم دیکھیں گے کہ وہ اسلام کے لئے قربان ہونے کے منتظر بیٹھے ہیں اور پر تو لے ہوئے
اس بات کے منتظر ہیں کہ کفر کی چڑیا آئے اور وہ اس پر جھپٹ پڑیں اُس دن ہم جے
گے کہ تحریک جدید کا بورڈنگ بنانے کا جو مقصد تھا وہ حاصل ہو گیا۔چونکہ یہ کام تعلیم کی
درستی کی کوشش ، تربیت کی درستی کی کوشش ، اچھے مطالعہ کی ضرورت اور اچھے ماحول کی
ضرورت پر منحصر ہے اس لئے میں کارکنوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس
مقصد کو سمجھیں جو ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور اس کو کامیاب بنانے کی پوری پوری
کرشش کریں۔بورڈ نگ تحریک جدید کے تمام کا رکن واقفین زندگی ہیں اور وقف کرنے
کے معنی یہ ہیں کہ میری زندگی جماعت کے لئے ہے۔اب جماعت احمدیہ، تحریک جدید
کے بورڈنگ کی صورت میں ان کے سپرد کر دی گئی ہے۔کیونکہ ضروری نہیں کہ ان کو کسی
کام پر باہر ہی بھیجا جائے۔جماعت کے بچوں کی صحیح تربیت بھی بہت بڑی خدمت ہے۔یورپ میں پرنسپل کو وزراء جتنی عزت دی جاتی ہے اور بڑی قدر کی جاتی ہے۔میرے
جھیں

زریں ہدایات (برائے طلباء )
123
جلد چهارم
نزدیک ایسے بورڈنگ کا ٹیوٹر ہونا یا مینیجر ہونا یا سپرنٹنڈنٹ ہونا بہت بڑی عزت ہے اور
قابل قدر خدمت ہے۔کارکن یہ نہ سمجھیں کہ ان کی عزت پندرہ بیس روپیہ تنخواہ کے لحاظ
سے ہوگی۔ان کی عزت ان کے کام کی وجہ سے ہوگی۔تنخواہوں کو ایک جیسا اس لئے رکھا
گیا ہے کہ چونکہ سلسلہ کا ہر ایک کام ایک جیسی اہمیت رکھتا ہے اس لئے ایک ہی رنگ کا
گزارہ ہونا چاہئے خواہ کوئی انٹرنس پاس ہو یا بی۔اے یا مولوی فاضل۔اگر کارکن اس
بات کو سمجھتے تو جانتے کہ قوم کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے اور یہ ایسی ذمہ داری
کا کام ہے جس کا اندازہ لگانا انسانی طاقت سے بالا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ کیا
نتائج نکلیں گے۔پس میں کارکنوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان کی ذمہ داری معمولی نہیں ہے مگر
جو کام اس وقت تک انہوں نے کیا ہے وہ بہت معمولی ہے۔اس نے طلباء میں کوئی خاص
امتیاز پیدا نہیں کیا۔اس کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔مگر یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب
تک طالبعلموں میں دین کے متعلق محبت اور دلچسپی نہ پیدا کر دی جائے اور ایسی طرز سے ان
کی تعلیم و تربیت نہ کی جائے کہ وہ اسے مشقت نہ سمجھیں بلکہ کھیل کے طور پر خیال کریں۔اسی طرح طلباء کے جسمانی قومی اور حسیات کو بھی بڑھانا اور ترقی دینا چاہئے۔اس
کے لئے ان سے ایسے کام لئے جائیں جو کھیل کے کھیل ہوں اور جسمانی قومی کو ان سے
ترقی حاصل ہو۔مغربی کھیلوں کو ترک کر دینا چاہئے کیونکہ ان میں امیر وغریب میں امتیاز
پایا جاتا ہے اور صحت کے لئے اور قومی کی ترقی کے لئے وہ ایسی مفید نہیں ہیں جیسی وہ کھیلیں
جو ہمارے ملک میں رائج تھیں۔ہماری دیسی کھیلیں یقیناً فٹ بال اور ہاکی سے زیادہ مفید
ہیں۔دراصل کھیلیں ایسی ہونی چاہئیں جن سے انسانی ذہن کی بھی ترقی ہو۔فٹ بال میں
مقابلہ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے مگر بہت اونی درجہ کا۔اسی طرح میں نے تحریک جدید کے بورڈنگ کے بورڈروں کے لئے یہ بھی رکھا تھا
کہ اگر کسی طالب علم سے کوئی قصور سرزد ہو تو اس کی سزائر کے ہی تجویز کریں۔اس طریق
کو غالباً اب چھوڑ دیا گیا ہے۔اور جب یہ جاری تھا اُس وقت بھی درست طور پر نہیں تھا۔

زریں ہدایات (برائے طلباء )
124
جلد چهارم
سپرنٹنڈنٹ جب نگران کے طور پر ان میں موجود ہو تو طلباء اپنے طور پر کام نہیں کر سکتے۔اسی طرح کھانے کے متعلق میں نے کہا تھا کہ اس کا انتظام طالب علموں کے ہاتھ میں دیا
جائے۔جو طالب علم انچارج ہو وہ مہینہ کا پروگرام بنائے اور اس کے مطابق کھانے کا
انتظام کرے۔پھر وہ دیکھتا رہے کہ کوئی سودا مہنگا تو نہیں خریدا گیا، کوئی چیز خراب تو نہیں
لائی گئی، گھی ناقص تو نہیں استعمال کیا جارہا، ایندھن کیسا ہوتا ہے اور روزانہ کتنا خرچ ہوتا
ہے۔عام طور پر لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ اتنے کھانے پر کتنا ایندھن خرچ ہوتا ہے۔نواب
محمد علی خان صاحب نے ایک دفعہ اس کا اندازہ لگایا اور پھر اس کے مطابق خرچ کا حساب
رکھنے سے بہت فائدہ ہوا۔تو کسی لڑکے کے سپر د کاپی کر دینا کافی نہیں۔اس طرح باور چی
نہایت آسانی کے ساتھ اسے اتو بنا سکتا ہے۔اصل طریق یہ ہے کہ لڑکے کو ہر بات کا ذمہ دار
بنایا جائے اور اس کا فرض ہو کہ چیزوں کی خرید و فروخت کا خیال رکھے۔اس طرح کئی
لڑکوں کو خود بخود ٹریننگ حاصل ہوتی جائے گی۔لیکن اس تجویز پر بھی اس طریق سے عمل کیا
گیا جو محض تمسخر تھا کہ صرف اشیاء نوٹ کرنے کے لئے کاپی دے دی گئی۔چاہئے یہ تھا کہ
پہلے ایسے عنوان طے کر لئے جاتے جن کی وجہ سے کھانے پکانے کا انتظام کرتے وقت علم
میں ترقی ہوتی۔مثلاً اچھی اجناس ایک عنوان ہے۔اس کے متعلق یہ بیان کیا جاتا کہ یہ یہ
چیزیں اجناس میں ملائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے وہ خراب ہو جاتی ہیں اور اچھی اجناس
اس طرح کی ہوتی ہیں۔پھر جب کوئی خراب جنس ہوگی تو منتظم لڑکا فورا معلوم کر لے گا۔اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ بچوں سے مشقت کے کام ہاتھ سے کرائے جائیں۔مثلاً سبریاں تیار کرائی جائیں اور بورڈنگ میں بچوں کی پیدا کردہ سبزیاں استعمال کی
جائیں۔اس طرح عملی کام سے ان کا لگاؤ پیدا کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح سائنس کے
کا
ذریعہ جو نئے کام نکل سکیں ان پر لیکچر دیے جائیں اور عملی طور پر مہینہ میں کم از کم ایک دفعہ
انہیں بتایا جائے کہ بڑے ہو کر وہ کیا کیا کام کر سکتے ہیں۔اب کے انٹرنس کے امتحان میں
شامل ہونے والے جو طلباء مجھ سے ملنے کے لئے گئے ان سے میں نے پوچھا کہ کتنوں نے

زریں ہدایات (برائے طلباء )
125
جلد چهارم
سائنس لی ہے؟ تو معلوم ہوا کہ کل 59 ہیں جن میں سے صرف 25 سائنس پڑھتے رہے
ہیں۔یہ افسوس ناک بات تھی کیونکہ میرے نزدیک سو فیصدی کو سائنس پڑھنی چاہئے تھی۔حقیقت یہ ہے کہ ہمارے مدارس میں عملی تعلیم جو آئندہ زندگی میں کام آ سکتی ہے سائنس یا
ڈرائنگ ہی ہے اس سے غفلت برتنا طالب علم کی زندگی کو تباہ کرنا ہے۔کوشش یہ ہونی
چاہئے کہ طلباء اپنی رغبت اور شوق کے ساتھ سو فیصدی سائنس لیں۔پھر اس کے بعد جدھر
چاہیں جائیں۔پھر صرف سائنس اتنی وسعت نہیں رکھتی جب تک عملی تجربہ نہ ہو۔مجھے
افسوس ہے کہ تحریک جدید کی تحریکوں میں سے جو تحریک ناکام رہی ہے وہ لوہار اور ترکھان
کا کام سکھانے والی ہے۔حالانکہ اس قسم کے کام اگر طالب علموں کو سکھائے جائیں تو ان
کو بہت کچھ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اب میں کارکنوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ ایسے طریق
نکالیں کہ طالب علموں کو عملی طور پر صنعتی تعلیم بھی دی جا سکے۔اسی طرح میں نے بتایا تھا کہ حواس خمسہ کی ترقی عملی زندگی پر بڑا اثر رکھتی ہے۔اس
کے لئے میں نے بعض کھیلیں بھی بتائی تھیں۔90 فیصدی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے
ناک کی جس مکمل نہیں ہوتی ، صرف 10 کی اچھی ہوتی ہے۔اب آنکھ کی حفاظت پر زور دیا
جا رہا ہے مگر ضرورت ہے کہ ناک، کان، زبان اور لمس کی طاقت کے متعلق بھی باقاعدہ
ٹریٹنگ ہو۔پرانے زمانہ میں ایسی کھیلیں کھیلی جاتی تھیں جن سے حواس کی طاقت بڑھتی
تھی۔شاید ایسی کھیلوں کو پسند نہ کیا جائے۔ایک کھیل تو رسول کریم ﷺ بھی کھیلے۔ایک
صحابی تھے جو بہت معمولی شکل کے تھے۔وہ کوئی چیز بیچ رہے تھے۔نہایت پریشان حال
کھڑے تھے۔پسینہ بہ رہا تھا۔رسول کریم ﷺ نے اس حال میں ان کو دیکھا تو پیچھے چلے
گئے اور ان کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیئے۔چونکہ رسول کریم ﷺ کا جسم نازک اور نرم تھا
اس صحابی نے آپ کو پہچان لیا اور اپنا جسم آپ کے ساتھ ملنا شروع کر دیا 5 یہ لمس کا
امتحان تھا۔یہ کھیل ہم بھی کھیلا کرتے تھے۔اس طرح عقل کو بڑھایا جا سکتا ہے اور ایسی
کھیلیں ایجاد کی جاسکتی ہیں۔اسی طرح آنکھ سے کسی چیز کا اندازہ کر لینا بھی مشق کرنے

زریں ہدایات (برائے طلباء )
126
جلد چهارم
سے آسکتا ہے۔کانوں کی جس کو بڑھانے والی یہ کھیل ہے کہ آنکھیں بند کر کے ٹانگیں لمبی
کر دی جاتی ہیں اور ٹانگوں پر سے لڑ کے گزرتے ہیں۔جن کے متعلق پوچھا جاتا ہے کہ
اب کون گزرا۔جس کی آنکھیں بند ہوتی ہیں وہ گزرنے والے کے قدم سے یا لباس کی
کھڑ کھڑاہٹ سے اس کا پتہ لگاتا ہے۔اور اسی طرح کان کی جس تیز ہوتی ہے۔مگر اب اس
قسم کی کھیلوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔حالانکہ یہ اعلیٰ درجہ کے مدر سے تھے جہاں جسوں کی طاقت کو
بڑھایا جاتا تھا۔بوسونگھنے کی قوت کو بڑھانے کے لئے میں نے ایک طریق بتایا تھا۔وہ یہ کہ مختلف قسم
کی خوشبو میں تھوڑی تھوڑی دور رکھی جائیں اور لڑکوں سے کہا جائے کہ سونگھ کر معلوم کریں
کہ کون سی خوشبو کس چیز کی ہے۔جو لڑکا جس خوشبو کو پہچان لے اس کے پاس کھڑا ہو
جائے۔اس طرح ان میں کھیل کی وجہ سے جس پیدا ہو گی اور ناک کی جس کا وہ صحیح
استعمال کریں گے تو اس میں ترقی ہوتی جائے گی۔ان باتوں کا عملی زندگی میں بہت فائدہ
ہوسکتا ہے۔جس کے ناک کی جس تیز ہو وہ اپنے منہ کی بو دور کر سکتا ہے۔گولیکی اور
سدو کی کے لوگوں میں ایک مرض ہے۔جھوٹے صوفیاء نے ان میں عادت ڈال دی ہے
کہ ناک کے قریب منہ کر کے باتیں کرتے ہیں اور اس طرح سمجھتے ہیں کہ وہ مرشد کی
برکات کا اثر حاصل کرتے ہیں حالانکہ بعض اوقات دوسرے کے منہ سے ایسی بو آتی ہے
جو نا قابل برداشت ہوتی ہے۔مگر ان کے ناک کی جس چونکہ ماری جاتی ہے اس لئے وہ
خود محسوس نہیں کرتے۔جب ناک کی جس تیز ہوگی تو اپنے منہ کی حالت معلوم ہو جائے گی
اور جب منہ کی حالت درست ہو جائے گی تو معدہ کی سڑاند بھی دور ہو جائے گی۔اسی طرح زبان میں چکھنے کی جس ہے جو تجارت پیشہ لوگوں کو ان کے کاروبار میں
بڑی مدد دیتی ہے۔ہر قسم کی کھانڈ ایک جتنی مٹھاس نہیں رکھتی۔کسی میں کم کسی میں زیادہ
ہوتی ہے۔جس نے کھانڈ مٹھاس کی خاطر لینی ہو وہ چکھ کر پتہ لگا سکتا ہے کہ کس قسم کی کھانڈ
میں زیادہ مٹھاس ہے۔ولایت میں چیزوں کے چکھنے اور ان کے ذائقے معلوم کرنے

آج 10 میں سے 10 باقی